News DPCAS

News DPCAS خبر ۔۔ ہر وقت بر وقت

16/09/2020

A traffic warden in Pakistan helps a tortoise cross the road.

16/06/2020

کراچی میں ڈاکوؤں نے فوڈ ڈیلیوری بوائے کو لوٹنے کی کوشش کی
جب ڈلیوری بوائے کی جیب میں سے کچھ نہ نکلا تو دونوں ڈاکو روتے ہوئے ڈیلیوری بوائے کو تسلی دیتے رہے
ویڈیو وائرل ہوگئی
اور بہت سے سوالات چھوڑ گئی ۔
ڈاکوؤں نے ڈیلیوری بوائے کو کیوں چھوڑا ہوگا کمنٹس میں بتائیں

22/03/2020

وبائی امراض کے ماہرین نے کرونا سے بچنے کے لیے مصافحہ نہ کرنے، بغل گیر نہ ہونے اور انسانوں کو ایک دوسرے سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ماہرین نے کرونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے علاوہ صحت مند لوگوں کو بھی غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے اور لوگوں سے گھلنے ملنے سے پرہیز کی ہدایت کی ہے۔

وبائی امراض کے ماہرین نے کرونا سے بچنے کے لیے مصافحہ نہ کرنے، بغل گیر نہ ہونے اور انسانوں کو ایک دوسرے سے دور رہنے کا مش...
21/03/2020

وبائی امراض کے ماہرین نے کرونا سے بچنے کے لیے مصافحہ نہ کرنے، بغل گیر نہ ہونے اور انسانوں کو ایک دوسرے سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ماہرین نے کرونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے علاوہ صحت مند لوگوں کو بھی غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے اور لوگوں سے گھلنے ملنے سے پرہیز کی ہدایت کی ہے۔

21/03/2020

انڈیا میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے گاؤ موتر پلایا جانے لگا ۔ جسم پر گوبر ملنے سے کرونا دور رہے گا سوامی چکر پانی ۔
افسوس صد افسوس

17/03/2020

ناصر مدنی کو نامعلوم افراد نے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

11/03/2020

طیارہ گرنے کی فوٹیج
اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ کے قریب ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید😢

10/03/2020

دیکھئے دن دہاڑے کیسے تحصیل کچہری دیپالپور میں باپ بیٹے کو قتل کردیا ۔

02/03/2020

دیپالپور چوری کی انوکھی واردات نامعلوم چوروں نے محنت کش کے گھر کو نزر آتش کر دیا. قرآن پاک کا نسخہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا.
دیپالپور کے نواحی علاقے حجرہ شاہ مقیم میں چوری کی انوکھی واردات نامعلوم چوروں نے محنت کش کے گھر کو نذر آتش کر دیا اور قرآن پاک کا نسخہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا محنت کش محمد اکرم کا کہنا ہے کہ میں گھر کو تالا لگا کر فوتیدگی پر گیا ہوا تھادرمیانی شب گھر میں نامعلوم چور داخل ہو گئے. چوروں نے تالے توڑ کر قیمتی گھریلو سامان طلائی زیورات و رقم چوری کر لی چور واردات کو غلط رنگ دینے کی خاطر گھر کو آگ لگا کر رفوچکر ہو گئے آتش زدگی سے محنت کش کا گھر جل کر خاکستر ہو گیا معجزانہ طور پر قرآن حکیم کا نسخہ مکمل طور پر محفوظ رہا واقع کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح علاقہ میں پھیل گئی لوگ جوق در جوق قرآنی نسخہ کو بحفاظت دیکھ کر اسے اللہ کا معجزہ قرار دیتے رہےواقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

29/02/2020

درندگی کی انتہاء
فوت شدہ عورتوں کو دفنانے کے بعد قبر چاک کرکے زیادتی کرنے والا مجرم گرفتار
رینالہ خورد کے نواحی گاوں جوئیہ شریف کے مقامی قبرستان میں گورکن جلاد نکلا
تین سال سے مختلف فوت شدہ عورتوں کو دفنانے کے بعد قبر چاک کرکے زیادتی کرتا رہا
مقامی لوگوں نے مجرم کو کچھ روز پہلے دفناے جانے والی عورت سے زیادتی کرتے ہوئے رات کے وقت پکڑ لیا
ملزم نے اعتراف جرم کرلیا
ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا

26/02/2020

*حکومت بدل گئی مگر پولیس کا انداز نا بدلہ*

قصور۔ نوجوانوں کی ذہنی اصلاح کرنے کی بجائے روایتی پولیس کی روایتی چھترول کر ڈالی
افسران کو خوش کرنے کے لئے ایس ایچ او نے لاقانونیت کا راستہ اختیار کرلیا
تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او کی نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئیں
پتنگ بازی کے الزام میں پکڑے گئے نوجوانوں پر تھانے کے اندر اپنے کمرے میں تشدد کیاگیا پولیس نے پکڑے گئے نوجوانوں کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا تھا
اندراج مقدمہ کے باوجود پولیس نے نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز بنائیں ایس ایچ او بی ڈویژن نے ڈی پی او قصور سے داد وصول کرنے کے لیے تشدد کی ویڈیوز سرکاری گروپ میں بھیج دیں ایس ایچ او بی ڈویژن لاقانونیت کی منفرد کارکردگی دیکھانے پر ڈی پی او کی داد کا منتظر رہا ۔

پتنگ بازی پر پولیس کی یہ اقدام آپ کو کیسا لگا ؟

25/02/2020

پی ایس ایل میں لاہور قلندر کی شکست پر معصوم بچا رو پڑا ۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔
بچے کے لاہور قلندر کی لئے جذبات دیکھ کر آپ کیا کہیں گے ؟

22/02/2020

دیپالپور ۔۔ملاوٹ کے خلاف جاری مہم میں اسسٹنٹ کمشنر خالد عباس سیال نے سپیشل برانچ کی نشان دہی پر کاروائی کرتے ہوئے جعلی زرعی بیج تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑ لی.
فیکٹری میں کروڑوں روپے مالیت کا جعلی بیج تیار کر کے زمینداروں کو اربوں روپے کا چونا لگایا جاتا تھا ۔۔۔
جعلی زرعی بیج کی تیاری میں ملوث گروہ کے دو اراکین رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئیے۔۔

تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی علاقے حجرہ شاہ مقیم میں سپیشل برانچ کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور خالد عباس سیال نے کاروائی کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ جعلی زرعی بیج تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی ۔ فیکٹری میں جعلی بیج کو مختلف رنگ دے کر جعلی لیبل اور پیکنگ لگا کر معروف ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے نام سے سیل کیا جاتا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر نےاطلاع ملتے ہی سپیشل برانچ اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فیکٹری پر ریڈ کیا اور جعلی بیج تیار کرنے والے بااثر فیکٹری مالکان محمد عارف اور غلام مصطفیٰ کے دو کارندے اعظم اور جاوید رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئیے جبکہ مالکان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پکڑے گئے جعلی بیج کو آٹھ سے زائد ٹرالروں پر لوڈ کر کے تھانہ حجرہ شاہ مقیم منتقل کر دیا گیا۔جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے ۔زرایع کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے جعلی بیج تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے جس سے کسان کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مفرور فیکٹری مالکان کو گرفتار کرنے کے لئیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔۔

18/02/2020

ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے کرونا وائرس کو کمائی کا زریعہ بنالیا،،
بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو ڈرایا جارہا ہے کہ رشوت دو ورنہ کرونا وائرس کا خدشہ ظاہر کرکے گهر نہیں جانے دیا جائے گا.
ایئرپورٹ پر تعینات ڈاکٹرز نے مسافروں کے غیرقانونی طور پر پاسپورٹ ضبط کرنا شروع کردیئے،،

06/02/2020

دیپالپور //مویشی چور گرفتار ،،
پپلی پہاڑ روڈ پر نواحی گاؤں سے مویشی چوری کر کے لے جاتے ہوئے دو مویشی چور عوام نے دھر لئے
دو ملزمان چوری کے جانور کو ڈالے میں سوار کر رہے تھے کہ عوام کو شک ہو گیا
اہل علاقہ نے پوچھ گچھ شروع کی تو ڈرائیور نے ڈالہ بھگا دیا جبکہ ملزمان بھی بھاگ کر قریبی گھر میں داخل ہو گئے اہل علاقہ نے ملزمان کو پکڑ کر حوالہ پولیس کردیا۔۔جہاں ملزمان سے تفتیش جاری ہے،،

01/02/2020

دیپالپور ۔۔نواحی گاؤں فتیانہ میں اہلیان گاؤں کی شکایت پر پولیس نے رقص و سرور کی محفل الٹ دی ۔۔

خواجہ سراؤں سمیت سات افراد گرفتار ۔جبکہ تماش بین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔۔
تھانہ میں پکڑے جانے والے خواجہ سراؤں کی نازک انداز میں انصاف کی اپیل۔۔

نواحی گاؤں فتیانہ میں پولیس نے اہل دیہہ کی شکایت پر چھاپہ مارتے ہوئے رقص و سرور کی محفل الٹ دی رقص و سرور میں مشغول خواجہ سراؤں سمیت سات افراد کو موقع پر گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا پولیس ذرائع کے مطابق فتیانہ گاؤں میں کچھ افراد اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم لگا کر خواجہ سراؤں کا مجرا کروا رہے تھے اور ساتھ ساتھ نازیبا حرکات بھی جاری تھیں شور اور فحش گانوں کی آواز سے تنگ آئے اہل دیہہ نے پولیس کو اطلاع کر دی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موقع سے ساونڈ سسٹم اور سات افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ تماش بین حضرات فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔۔

31/01/2020

دیپالپور پپلی پہاڑ روڑ عبداللہ ٹاون میں فائرنگ سے سونیا نامی خاتون زخمی

دیپالپور ۔محمد خان نامی شخص نے مجھے فائرنگ کر کے مضروب کیا .زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں ھسپتال منتقل کردیا گیا۔۔

31/01/2020

ضلع اوکاڑہ میں آٹے کی چکیاں بند
چکی ایسوسی ایشن اور کسان بورڈ پاکستان کا گندم کی غیر منصفانہ تقسیم پر اوکاڑہ پریس کلب کے سامنے احتجاج سینکڑوں کارکنان کی شرکت حکومت سے آٹا چکی ایسوسی ایشن کو سرکاری نرخوں پر گندم کی فراہمی کا مطالبہ،،

اوکاڑہ میں آٹا چکی ایسوسی ایشن اور کسان بورڈ پاکستان نے اوکاڑہ پریس کلب۔کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جو بعد ازاں ریلی کی شکل اختیار کر گیا مظاہرین نے پریس کلب سے ڈی سی آفس تک ریلی کی شکل میں احتجاج کیا قیادت کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی رہنما رایے سجاد احمد کھرل اور صدر آٹا چکی ایسوسی ایشن عبدالقیوم نے کی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت پنجاب آٹا چکی ایسوسی ایشن کو کوٹہ ہونے کے باوجود سرکاری نرخوں۔پر گندم۔فراہم نہیں کر رہی مارکیٹ میں سے گندم خرید کر عوام۔کو مہنگے داموں آٹا خریدنا۔پڑتا ہے دوسری حانب ضلعی انتظامیہ ناجایز مقدمات درج کرکے پریشان کر رہی ہے اگر سرکاری طور پر لاہور فیصل آباد اور ملتان۔کی طرح سرکاری ریٹس پر گندم فراہم کی جایے تو سرکاری نرخوں 45 روپے کلو کے حساب سے آٹا فروخت کیا جا سکتا ہے کسان بورڈ پاکستان نے آٹا چکی ایسوسی ایشن کے جایز مطالبے کی حمایت کرتے ہویے احتجاج میں شرکت کی اور حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جایں بصورت دیگر احتجاج کا دایرہ کار پنجاب میں پھیلا دیا جائے گا،،

اوکاڑہ پل 4 ایل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان کراس فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو امتیاز عرف کالی ہلاک ہوگیا ،ایک فرا...
31/01/2020

اوکاڑہ پل 4 ایل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان کراس فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو امتیاز عرف کالی ہلاک ہوگیا ،ایک فرار

اوکاڑہ تھانہ بی ڈویژن کی پولیس پل فور ایل کے قریب ناکہ لگا کر کھڑی تھی پولیس نے مشکوک موٹرسائیکل کو روکنے کی کوشش کی تو نامعلوم موٹرسائیکل سوار پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے ستلج کاٹن فیکٹری کی جانب فرار ہونے لگے پولیس پارٹی کی جانب سے کراس فائرنگ کے دوران ایک کس امتیاز عرف کالی نامی ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے ڈاکو امتیاز عرف کالی نے دوران ڈکیتی تھانہ بی ڈویثرن کے علاقہ میں خاتون کو فائر مار کر قتل کیا تھا واقعہ میں مقتولہ کا خاوند شاہد بھی شامل تھا مقتولہ کا خاوند تھانہ بی ڈویثرن پولیس کے پاس حراست میں ہے مقتولہ کے خاوند شاہد نے پولیس حراست میں مقتولہ کو قتل کروانے کا اعتراف جرم بھی کیا ہے۔پولیس
یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی پولیس مقابلہ کے دوران ایک خطرناک اشتہاری ڈاکو ہلاک ہوگیا تھا ،،

29/01/2020

چین میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے پاکستانی عوام کو کیا احتیاطی تدابیر اپنانی چاہییں اور پاکستان کی حکومت اس حوالے سے کیا اقدامات اٹھا رہی ہے۔

29/01/2020

اوکاڑہ۔۔راؤ سکندر روڈ پر تین کیری ڈبوں میں تصادم، ایک ڈرائیور سمیت 6 طالبات زخمی ۔ ریسکیو 1122

اوکاڑہ: راؤ سکندر روڈ پر یورنیورسٹی آف اوکاڑہ میں طالبات کو لے جانے والے تین کیری ڈبوں میں لاپرواہی اور تیز رفتاری کی وجہ تصادم ہو گیا۔ ریسکیو زرائع

اوکاڑہ: حادثہ کے نتیجے میں 6 طالبات سمیت ایک ڈرائیور معمولی زخمی ہو گئے۔ ریسکیو زرائع

اوکاڑہ: اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی۔ریسکیو ذرائع

اوکاڑہ: ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی ڈرائیور کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ذرائع

اوکاڑہ: جبکہ 6 طالبات کو مقامی لوگوں نے ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرایع

اوکاڑہ۔۔نعش برآمدتلاش لواحقین بے نظیر روڈ نزد ریلوے اسٹیشن نامعلوم شخص کی نعش برآمد۔پولیسنعش 70 سالہ کسی بزرگ کی ہے جس ک...
28/01/2020

اوکاڑہ۔۔نعش برآمد
تلاش لواحقین

بے نظیر روڈ نزد ریلوے اسٹیشن نامعلوم شخص کی نعش برآمد۔پولیس

نعش 70 سالہ کسی بزرگ کی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔۔پولیس

نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔
پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں ۔

25/01/2020

میرے پاس تم ہو
ڈرامے کے ہیرو دانش کے مرنے پر ایک بچی کے جذبات دیکھیں ۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
ڈرامہ اور اس ویڈیو کے متعلق اپنی راۓ لازمی دیں

افسوس ناک خبرمیرے پاس تم ہو کے ہیرو دانش انتقال کر گے  ۔جنازے کا اعلان بعد میں کیا جاۓ گا
25/01/2020

افسوس ناک خبر
میرے پاس تم ہو کے ہیرو دانش انتقال کر گے ۔
جنازے کا اعلان بعد میں کیا جاۓ گا

افسوس ناک خبردیپالپور ڈی جی معدنیات لاہور سابق ڈی سی ساہیوال  شوکت علی خان کھچی کا ہیڈ سیلمانکی کے وزٹ کے دوران دل کا دو...
25/01/2020

افسوس ناک خبر
دیپالپور ڈی جی معدنیات لاہور
سابق ڈی سی ساہیوال شوکت علی خان کھچی کا ہیڈ سیلمانکی کے وزٹ کے دوران دل کا دورہ
تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں داخل کیا گیا مگر دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

25/01/2020

دیپالپور کی عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر آگئی ۔ جماعت اسلامی دیپالپور کا مہنگائی کے خلاف احتجاج

23/01/2020

دیپالپور
3 سال کی ننھی پری کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندے کو پولیس نے 24 گھنٹے کےدرمیان حراست میں لے لیا

23/01/2020

سمندر کے اندر اللّه کی بنائی ہوئی مخلوق کا دلکش نظارہ

We just feel ashamed 😓
22/01/2020

We just feel ashamed 😓

22/01/2020

دیپال پور کے نواحی علاقہ گدڑ ملکانہ میں اوباش نوجوان کی 3 سالہ بچی سے مبینہ طور پر زیادتی
عرفان بھٹی نمائندہ 7 نیوز دیپالپور

22/01/2020

دیپالپور
تھانہ صدر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن
میاں کاشف وٹو نمائندہ ٹی وی ٹوڈے دیپالپور

22/01/2020

اوکاڑہ ایم اے جناح روڈ پر عمارت زمین بوس ہو گئی

سمیع اللہ خان 24NewsHD

22/01/2020

اوکاڑہ میں دو منزلہ عمارت زمیں بوس ہو گئی
کامران سکندر نمائندہ دنیا نیوز اوکاڑہ

22/01/2020

دیپال پور اور گردونواح میں بھی آٹا نایاب ہو گیا شہری آٹے کی خریداری کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور........
عرفان بھٹی نمائندہ 7 نیوز دیپالپور

اوکاڑہ// ٹریفک پولیس کاانوکھا کارنامہ پونے تین سال کے شخص کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیامحمد رفیق نامی شخص نے رنیوول کے ل...
22/01/2020

اوکاڑہ// ٹریفک پولیس کاانوکھا کارنامہ

پونے تین سال کے شخص کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا
محمد رفیق نامی شخص نے رنیوول کے لیے اپلائی کیا تھا
جاری کیے جانے والے لائسنس پر اس کی تاریخ پیدائش 18اپریل2017 درج کردی ۔۔
جاری کردہ لائسنس کے مطابق صارف کا یہ لائسنس اس کی پیدائش سے بھی دوسال دس دن قبل بنا ہے۔۔

22/01/2020

اوکاڑہ یونیورسٹی میں انسداد بدعنوانی کے حوالے سے آگہی سیمینار کا انعقاد
کرپشن کے خاتمے کے لیے نوجوان نسل کا کردار اہم ہے: اے سی رینالہ
اوکاڑہ یونیورسٹی میں انسداد بد عنوانی کے حوالے سے ایک آگہی سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مہر شفقت اللہ مشتاق، اسسٹنٹ کمشنر رینالہ قدسیہ ناز، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اوکاڑہ اشفاق الرحمن خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹراینٹی کرپشن اوکاڑہ عامر سلطان خان اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اوکاڑہ میاں نواب حسین نے شرکت کی۔ سیمینار کا انعقاد ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ آفیئرز ڈاکٹر شعیب سلیم نے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل رجسٹرار جنرل جمیل عاصم اور ریذیڈنٹ آفیسر ڈاکٹر شہزاد احمد بھی موجود تھے۔
سیمینار میں طلباء اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں مہر شفقت اللہ نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کاسیمینار کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی قسم کی کرپشن کو منظر عام پر لانے کے لیے محکمہ انسداد دہشت گردی کی موبائل اپلیکیشن کا استعمال کریں۔
انہوں نے معاشرے میں شعور کی بیداری کے لیے علاقائی جامعات کے کردار کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی معاشرے میں آگائی پھیلانی ہو تو وہاں پہ یونیورسٹی قائم کر دی جائے کیونکہ آگائی اعلی تعلیمی اداروں سے ہی جنم لیتی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر رینالہ کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوان انسداد بدعنوانی مہم کا حصہ بنیں۔
اشفاق الرحمن نےبتایا کہ کرپشن ہی ہمارے تمام معاشرتی مسائل کی جڑ ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ نوجوان طبقہ حکام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔

22/01/2020

اوکاڑہ ایم اے جناح روڈ پر 2منزلہ بلڈنگ زمین بوس ہو گئی 3 مزدوروں کی ملبے تلے دبنے کی اطلاع ریسکیو1122 کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا عمل جاری،،
اوکاڑہ ایم اے جناح روڈ پر دومنزلہ بلڈنگ زمین بوس ہو گئی بلڈنگ کے ساتھ خالی پلاٹ میں تعمیراتی کام جاری تھا جس میں بیسمنٹ بنانے کے لیے کھدائی کی جارہی تھی کہ اچانک ساتھ والی دو منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی عمارت کے ملبے تلے تین مزدور دب جانے کی اطلاع ہے واقع کی اطلاع پر ریسکیو1122 کی ٹیم نے مقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں واقع کی اطلاع پر ڈی ایس پی ندیم افضال پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے،،

22/01/2020

پولیس تھانہ منڈی احمد آباد نے تین سالہ بچی سے
مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار کر لیا،،
دیپال پور نواحی علاقہ منڈی احمد آباد ملزم پر گدڑ ملکانہ میں 3 سالہ بچی،، م،، کیساتھ زیادتی کا الزام ہے
باپ سلیم کی مدعیت میں ملزم کیخلاف منڈی احمد آباد میں مقدمہ درج ہے ملزم عدنان بچی کو تشویشناک حالت میں چھوڑ کرفرار ہوگیا تھا گرفتاری کیلئے منڈی احمد آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کا وقت طلب کیا تھا وقت سے پہلے ہی ملزم کو پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے،،

21/01/2020

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News DPCAS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to News DPCAS:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share