Chishti AlQadri Media

Chishti AlQadri Media اسلام - سیاست اور ہمارا معاشرہ

Chishti AlQadri Media
08/05/2024

Chishti AlQadri Media

24/04/2024

💢 ڈاکٹر طاہر القادری کا انکشاف 💢
یہ ان پڑھ، آئین کا حلیہ بگاڑنے والے، قانون کو پاؤں کے نیچے پامال کرنے والے، ریاست کے خلاف جنگ کرنےوالے اور عوام کےحقوق کا قتل عام کرنے والے، جرائم پیشہ لوگ، پھر اسمبلیوں میں بیٹھے نظر آ رہے ہونگے. TV انٹرویوز دیتے وقت ان کی باڈی لینگوئج ملک کے غریب عوام، میڈیا، کسانوں اور مزدوروں کا مذاق اڑا رہی ہو گی. یہ حق کا ساتھ دینے والوں کی تضحیک کر رہے ہوں گے ... بتا رہے ہونگے کہ دیکھو پلٹ کے ہم لوگ ہی بیٹھے ہیں، یہ ملک 20 کروڑ عوام کا نہیں ہے، ہم اس کے مالک ہیں، ہمیں کوئی نکال نہیں سکتا
🎙️.. قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری
🇭🇺 : Minhaj ul Quran International
Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Qaiser Chishti Chishti AlQadri Media

22/04/2024

پاکستان میں گرمیوں کے اِنہی ماہ و ایّام میں گندم سونا اُگلنے والی ہماری ماں دھرتی کو کہیں پر ”کچّے کے ڈاکو“ لُوٹ رہے ہیں، کہیں پر ”پکّے کے ڈاکو“ لُوٹ رہے ہیں اور کہیں پر تو بھری فصل میں سرِعام لُوٹ رہے ہیں

13/04/2024

میں پنجاب کے مشہور شہر ضلع بہاول نگر سے ہوں
اور میرا بڑا بھاٸی آرمی 🇵🇰 میں ہے
Chishti AlQadri Media
😜💯✌🏻

11/04/2024

*شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا عید الفطر پر خصوصی مبارکبادی پیغام*
Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri about Qaiser Chishti
Minhaj TV [Official]

اک سخن اور کہ پھر رنگِ تکلّم تیراحرفِ سادہ کو عنایت کرے اعجاز کا رنگ (فیض)            ایک والد کی ساری زندگی کا سرمایہ ف...
10/04/2024

اک سخن اور کہ پھر رنگِ تکلّم تیرا
حرفِ سادہ کو عنایت کرے اعجاز کا رنگ
(فیض)

ایک والد کی ساری زندگی کا سرمایہ فقط یہی ہوتا ہے کہ اُس کا بیٹا مخصوص ”تَعلِیمُ و تَعَلُّم“ کے دورانیۓ کے بعد کسی منفرد اور بلند مقام پر فاٸز ہو جاۓ۔ تو اِس دوران اُس والد کی فقط ایک ہی خواہش ہوتی ہے کہ
”میرا بیٹا ”تَعلِیمُ و تَعَلُّم“ کے سلسلہ کے بعد اُس حاصل کردہ ”علم“ کا لوگوں کے سامنے اظہارِ خیال کرے“
جب اُس کا بیٹا سینکڑوں عوام کے اجتماع میں کھڑے ہو کر ”مَدِینَةُ العِلم“ کے فیض کو عام کر رہا ہوتا ہے تو یقین جانٸے اُس باپ کا سینہ سمندروں کے سنیہ کی مانند چوڑا ہورہا ہے اور اُس کا سر فخر سے بلند ہو رہا ہوتا ہے۔
عیدِ سعید کے مبارک موقع پر تحریک منہاج القرآن منگھیر شریف، چشتیاں شریف کے زیراہتمام منگھیرشریف کی مرکزی عیدگاہ میں خطاب کیا
عیدگاہ کے داخلی راستہ پر منگھیرشریف کے صاحبزادگان حضرات اور ہر خاص و عام کو تحریک منہاج القرآن منگھیر شریف کی جانب سے خصوصی طور پر عیدِ سعید کی مبارکباد پیش کی گٸ اور اُن کو پھولوں کے ساتھ اھلاوسھلامرحبا کہا گیا۔
اس مبارک موقع پر اور جملہ انتظامات پر بالخصوص محترم Hafiz Waseem Hassan صاحب (امام و خطیب جامع مسجد ھٰذا) اور بالخصوص محترم Zahid Inqalabi صاحب سرپرست تحریک منہاج القرآن منگھیر شریف اور جملہ انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Chishti AlQadri Media

چاند رات مبارک 🌙 الوداع شہر اعتکاف2024            یقیناً آٸندہ پورا سال ہمیں اس شہر اعتکاف کی یہ عظیم اور بابرکت ساعتیں ...
09/04/2024

چاند رات مبارک 🌙 الوداع شہر اعتکاف2024
یقیناً آٸندہ پورا سال ہمیں اس شہر اعتکاف کی یہ عظیم اور بابرکت ساعتیں لمحہ بہ لمحہ یاد رہیں گی۔ دورانِ اعتکاف قبلہ حضور کے خطابات کی پیاری پیاری اور قیمتی قیمتی باتیں اور نصیحتں یاد رہیں گی
جو بد بخت یہ کہتے ہیں کہ ہم
خدا کو کیوں مانیں؟
اور
مذہب کو کیوں اپناٸیں؟
ان شاءاللہ ہم آٸندہ رواں سال اُن بد بختوں کے سامنے فقط ایک ہی نعرہ لگاتے رہیں گے کہ:
الحاد کے ایوانوں میں۔۔۔۔۔ زلزلہ ہے قادری
ملحد کی آستینوں میں۔۔۔۔۔ زلزلہ ہے قادری
دہریت کی صفوں میں۔۔۔۔۔ زلزلہ ہے قادری
Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
#شہراعتکاف #شہراعتکاف2024
Chishti AlQadri Media

شہرِ اعتکاف کی پانچویں روز کی نشست میں شرکت              انسانی زندگی میں بعض چِیدہ چِیدہ گَوہرِ نایاب ایسے بھی شامل ہو ...
05/04/2024

شہرِ اعتکاف کی پانچویں روز کی نشست میں شرکت

انسانی زندگی میں بعض چِیدہ چِیدہ گَوہرِ نایاب ایسے بھی شامل ہو جاتے ہیں جن کو ماسواۓ چند ایام کی دوری کے تکے بغیرخ گزارا نہیں ہوتا اور نا ہی اُس انسانی زندگی کا گزر بسر ہوتا ہے۔ اگر وہ چند ایام کم از کم ماہوار کا رُوپ دھارنے لگ جاٸیں تو زندگی گزارنا اس قدر انتہاٸی کٹھن ہو جاتا ہے کہ جس طرح وہ ماہوار ننگے پاٶں پتھروں پر چلنے کے مترادف ہوں۔
وہ چِیدہ چِیدہ گَوہرِ نایاب انسانی زندگی میں اس قدر سیرایت کر جاتے ہیں کہ اُن کے چرچے انسان کی اپنی زندگی میں بھی ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
دورانِ وصل جب اُن کے چرچے سناٸی دیتے ہیں تو اُس وقت پتھر بھی ریت بن جاتے ہیں جس پر چلتے ہوۓ ننگے پاٶں کو سکون میسر آجاتا ہے۔
ننگے پاٶں کی تلیوں کے ذریعے پہنچنے والا سکون براہ راست دماغ تک پہنچتا ہے جس سے پورے انسانی ڈھانچے کو تسکین میسر آجاتا ہے۔
جب وہی انسانی ڈھانچہ ننگے پاٶں پتھروں اور ریت کے ٹیلوں پر چلتا ہوا ماہِ صیام کی بابرکت سعاتوں میں تزکیہ نفس، تصفیہِ قلب، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوؤں کی بستی ”شہرِ اعتکاف“ پہنچتا ہے تو بوقتِ سحر اُن چِیدہ گَوہرِ نایاب کی جانب سے صدا آتی ہے کہ اب وصالِ یار دیدارِ یار میں بدل گیا ہے۔
جب دیدارِ یار کرنے کی خبر اُس انسانی ڈھانچے کے کانوں نے سماعت کی۔ تو اِنہی حلقۂ یاراں کے ساتھ محبت کا اظہار کرنا چاہوں گا کہ:
”ہو حلقۂ یاراں تو بریشم کی طرح نرم“
”رزمِ حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن“
Chishti AlQadri Media

خدا کو کیوں مانیں؟            اور مذہب کو کیوں اپناٸیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟قوم کیا چیز ہے، قوموں کی امامت کیا ہےاس کو کیا سمجھیں...
02/04/2024

خدا کو کیوں مانیں؟
اور
مذہب کو کیوں اپناٸیں؟
؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
قوم کیا چیز ہے، قوموں کی امامت کیا ہے
اس کو کیا سمجھیں یہ بیچارے دو رکعت کے امام!
Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Minhaj TV [Official] Chishti AlQadri Media

31/03/2024

تزکیہ نفس، تصفیہِ قلب، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوؤں کی بستی "شہرِ اعتکاف " میں ملک بھر سے تشریف لانے والے جملہ معتکفین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
Chishti AlQadri Media

28/03/2024

لاہور ہی کیوں ضروری ہے؟؟؟
اسکی انفرادیت اور خصوصیت کیا ہے؟ آئیے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کی گفتگو سنیں۔
Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Qaiser Chishti #شہراعتکاف2024

24/03/2024

خوش تو ہیں ہم بھی جوانوں کی ترقی سے مگر
لب خنداں سے نکل جاتی ہے فریاد بھی ساتھ
ہم سمجھتے تھے کہ لائے گی فراغت تعلیم
کیا خبر تھی کہ چلا آۓ گا الحاد بھی ساتھ
علامہ محمد اقبال
عصرِ بالخصوص تمام یونی ورسٹیز میں پھیلتے ہوٸے فتنہ ء الحاد اور لامذہبیت کا قلع قمع کرنے کے لیے مردِ حُر مدینة العلم میں پھر پور دلاٸل و براھین کی تلوار لے کر میدانِ علم میں اُترنے والا ہے۔
فتنہ ء الحاد اور لامذہبیت کے خلاف جدوجہد میں شامل ہونے اور پور دلاٸل و براھین سے مستفید ہونے کے لیے شہرِ اعتکاف کا حصہ بنیۓ اور حضور شیخ الاسلام کے خطابات کی سیریز سے اپنے فاٸدہ اٹھاٸیں
#شہراعتکاف2024
Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Qaiser Chishti

23/03/2024

الحمد لله
آج حضور داتا صاحب سیدِ ہُجویرؓ کی چوکھٹ اور آپ کے درِ دولت پر یادگار اور بابرکت افطاری کرنا نصیب ہوٸی
Data Darbar Lahore

23/03/2024

1947ء میں ہم سب ایک قوم تھے، اُس وقت ہمیں ایک قاٸد کی ضرورت تھی۔ مگر افسوس😢 کہ آج ہم سب قاٸد ہیں، شاید اب ہمیں ایک قوم بننے کی ضرورت ہے۔ (یومِ دِفاع)
Chishti AlQadri Media

ثبوتِ عشق کو یہ دو گواہ کافی ہیں جگر میں داغ بھی ہے دل میں اِضطراب بھی ہے              عشق اگر کرنا ہے تو راہِ تصوف پہ چ...
17/03/2024

ثبوتِ عشق کو یہ دو گواہ کافی ہیں
جگر میں داغ بھی ہے دل میں اِضطراب بھی ہے

عشق اگر کرنا ہے تو راہِ تصوف پہ چل پڑو کیوں کہ عشق کی اصل رُوح فقط ”تصوف“ میں ہے۔ اگر ہم اپنے صوفیاءکرام کی مقدس زندگیوں کا بنظرِ غاٸر جاٸزہ لیں تو ہمیں یہ بات اظہر من الشمس ہو جاتی ہے کہ اُنھوں نے کیسے اپنی زندگیوں کو راہِ تصوف پہ چل کر اپنے جگر کو بے داغ رکھا اور اپنے دل کو حالتِ اِضطراب سے پاک کر کے کیسے تسکینِ قلب کے درجہ پر فاٸز کیا؟
جب انسان دنیا میں کسی سے عشق کرتا ہے تو پھر شیطانی کیفیات شامل ہونے کے سبب یہ خطرہ لازمی طور پر لاحق ہوتا ہے کہ اُس کا جگر داغ دار بھی ہوسکتا ہے اور دل کی اِضطرابی کیفیات شیطانی وسوسوں کے سبب اُس درجہ تک پہنچ جاتی ہیں کہ وہ انسان اِس قدر بھٹکنا شروع ہو جاتا ہے کہ اُس کا وہ کیا ہوا عشق ”شیطانی عشق“ بن کر اُس کے لیۓ شیطانیت کا گھڑا بن جاتا ہے۔
جس میں اُس کا داغ دار جگر اور اِضطرابی حالت میں لبریز دل اور قلب و رُوح مُردہ حالت میں تحت السراء میں پٹخ دیٸے جاتیں ہیں۔ جس کے نتیجے میں انسان کا وہ ”شیطانی عشق“ پلٹ کر ”رحمانی عشق“ کبھی بھی نہیں بن سکتا۔
جب وہی انسان دنیا میں راہِ تصوف پہ چل کر تصوف کی دنیا سے لَو لگا کر عشقِ تصوف کرتا ہے۔ اپنے جگر کے داغ کو پاک صاف اور اپنے قلب و رُوح کو اِضطرابی حالت سے نکال کر تسکینِ قلب بنانے کے لیۓ صوفیاءکرام کے در کا گدا بن کر یقیں مُحکم کے ساتھ تعلیماتِ صوفیاء پر عمل پیرا ہوتا ہے تو اُس کا وہ مسلسل عمل پیہم ہونا اِس قدر اوجِ کمال کو پہنچ جاتا ہے کہ اُس کا وہ عشقِ تصوف ”محبتِ تصوف“ میں بدل جاتا ہے۔ پھر اُس کی وہی محبتِ تصوف فاتحِ عَالَم بن جاتی ہے۔
جب اُس کی محبت فاتحِ عالم بن جاتی ہے تو اُس کی ”محبتِ تصوف“ کے چرچے چہارِ دانگِ عَالَم ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اُس کی محبتِ تصوف اِس قدر اوجِ ثُریا کی بُلندیوں کو چُھوتی ہوٸی گزرتی ہے حتیٰ کہ عرشِ اِلٰہی کو جا کر ٹکراتی ہے۔
جس کے نتیجے میں اُس کی وہ محبتِ تصوف ”محبتِ رحمانی“ میں بدل جاتی ہے۔
اُسی محبتِ رحمانی سے مُزَیِّن ایک حضرتِ انسان ایسے بھی ہیں کہ جن کو خانوادہ ء حضور قبلہ ء عالم خواجہ غریب نواز حضرت خواجہ نور محمد مہاروی چشیؓ محترم المقام قبلہ حضرت صاحب زادہ خواجہ میاں محمد عاصم مہاروی چشتی مدظلہ العالی کہتے ہیں۔
محترم حضرت خواجہ ساٸیں آپ اپنی زندگی میں ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں۔ اگر آپ اِن کی صحبت میں چند لمحات گزار لیں اور آپ اُن لمحات میں اِن کے ساتھ مَحوِ گُفت گُو ہو جاٸیں تو یقیناً آپ محترم حضرت خواجہ ساٸیں کے گرویدہ ہو جاٸیں گے۔
آپ کو محترم حضرت خواجہ ساٸیں کی گُفت گُو سے تصوف و طریقت و روحانیت کی حقیقی رُوح جھلکتی نظر آۓ گی۔
اگر آپ بھی راہِ تصوف کے مسافر اور سلوک و تصوف کے سالک بننا چاہتے ہیں تو حضرت خواجہ ساٸیں کی گُفت گُو سے ایک بار ضرور مسفید ہوں۔
محترم حضرت خواجہ ساٸیں اپنی مصروفیات میں مختلف TV Channels پر علمِ تصوف و بالخصوص رمضان ٹرانسمشن میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت کرتے ہیں۔
محترم حضرت خواجہ ساٸیں سے اِن کے دولت کدہ ”نور منزل چشتیہ رباط“ آستانہ حضور قبلہ عالم نور مہاروی چشتیاں شریف میں ملاقات کی سعادت نصیب ہوٸی۔
آپ نے مجھ بندہ ناچیز کو اپنا خصوصی اور قیمتی وقت عنایت فرما کر بندہ نوازی کی حد کر دی اور خوب محبتوں، شفقتوں اور ڈھیروں دعاٶں سے نوازا۔
اس کے ساتھ حضرت قبلہ خواجہ ساٸیں نے بندہ ناچیز کے مقالہ بعنوان:
”مکتوباتِ مہاروی کا موضوعاتی مطالعہ“
پر خصوصی مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوٸے مقالہ کی بہتر تکمیل کے لیے حضور قبلہ عالم کی سیرتِ طیبہ کے مختلف سنہری گوشوں پر روشنی ڈالی اور اُن پر سَیر حاصل گُفت گُو فرماٸی۔
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و سلامتی والی عمرِ خَضِر عطا فرماۓ، آپ کا ساٸیہ رحمت و عاطف تادیر ہمارے اُوپر قاٸم و داٸم فرماۓ اور آپ سے ہمیں تعلیماتِ تصوف سے فیض یاب ہو کر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرماۓ۔
آمین ثم آمین

Sahibzada Asim Maharvi
Chishti AlQadri Media

ساری دنیا کا سفر ریل میں کاٹیں مگرشہرِ  لاہور  جہاں  آیا  اُتر  جاٸیں  گے          زندگی نام سفر کا ہے تو اب تک کی اس زن...
04/03/2024

ساری دنیا کا سفر ریل میں کاٹیں مگر
شہرِ لاہور جہاں آیا اُتر جاٸیں گے
زندگی نام سفر کا ہے تو اب تک کی اس زندگی میں بہت سفر کیا ہے۔ مگر اس سفر میں ایک خواہش یہ بھی تھی کہ کبھی ایک مرتبہ زندگی یہ خوبصورت سفر ریل گاڑی کے ذریعے بھی کیا جاۓ۔
تو زندگی نے یہ موقع فراہم کردیا تو پہلی مرتبہ اپنے خوبصورت حلقہ ء یاراں کے ہمرہ پاکستان ریلوے اسٹیشن کا رُخ کیا۔ اور راولپنڈی سے لاہور کی جانب رختِ سفر باندھ لیا۔ بالآخر ہماری ریل گاڑی راولپنڈی رات 12:30 سے لاہور کی روانہ ہوٸی۔
حلقہ ء احباب کے ساتھ زندگی کا یہ خوبصورت بہت ہی یادگار رہا رورانِ سفر بہت بہت ہی ہنسی مزاح کیا اور سفر کو یادگار بنایا۔
الحمداللہ صبح 5:00 بجے لاہور بخیر و عافیت پہنچ گٸے اور ریلوے اسٹیشن کے رونق افزاء خوشگوار ماحول نے ہمارا شاندار استقبال کیا۔

Chishti AlQadri Media

اَب تو ہَنس ہَنس کہ لَگاتا ہے وہ مہندی لیکنخُوں رُلاۓ گا اُسے رنگِ حِنا میرے بَعد(میر تقی میر)                     محترم...
02/03/2024

اَب تو ہَنس ہَنس کہ لَگاتا ہے وہ مہندی لیکن
خُوں رُلاۓ گا اُسے رنگِ حِنا میرے بَعد
(میر تقی میر)
محترم Shahid Ali Mustafvi صاحب کی #رسمِ_حِنا میں خصوصی شرکت کرنے اور شاھد بھاٸی کے خوبصورت چہرہ پر ہنسیاں اور مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے لاہور سے مخصوص حلقہ ء یاراں کا خصوصی قافلہ محترم دُلہا صاحب کے شہر حویلیاں، ہری پور، ہزارہ ایبٹ آباد اُمنڈ پڑا اور محترم دُلہا صاحب کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔
Chishti AlQadri Media

10/02/2024

الیکشن سے پہلے موصوف محترم بلاول بھٹو قادری تھے
مگر ایک معتبر حوالہ ساتھ اب صاحبزادہ بلاول بھٹو قادری بن گٸے ہیں
کیوں کہ گیم تو ابھی باقی ہے۔۔۔۔۔۔۔

09/02/2024

......

1990ء سے لیکر 2024ء تک #ڈاکٹرطاہرالقادری کی زبان سے نکلی ہوٸ ایک ایک بات آج سچ ثابت ہورہی ہے۔
مزید تفصیل جانٸے اس👇ویڈیو میں۔۔۔۔
Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Qaiser Chishti

08/02/2024

ان شاءاللٰہ جیت
بلاول بھٹو قادری
کی ہوگی
🇵🇰🇵🇰🇱🇾🇱🇾

08/02/2024

ویسے اگر ہم کسی کو 👍 انگوٹھا دیکھا دیں تو وہ اس کو اپنی بیعزتی😠 محسوس کرتا ہے
مگر آج ساری عوام پوری قوم کو 👍👎انگوٹھا دیکھا رہی ہے
Chishti AlQadri Media

08/02/2024

آج ساری عوام پوری قوم کو 👍👎انگوٹھا دیکھا رہی ہے
Chishti AlQadri Media

05/02/2024


کا فقط لاہور کے حلقہ NA-127 کی حمایت کے علاوہ کسی اور جماعت کی حمایت کا اعلان نہیں کیا

04/02/2024

”قرآنی فلسفہ انقلاب“
قرآن کونسے ایسے اسباب کی بات کر رہا ہے؟
ملک کا معاشی نظام کیسے بدل سکتا ہے؟
ملک کا سیاسی نظام کیسے بدل سکتا ہے؟
کن کن وجوہات سے تمہارا دین اور مذہب مستحکم نہیں ہو سکتا؟
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے جنوری 1989ء میں ان بنیادی اور اہم ترین سوالات کے جوابات اور ان بنیادی مساٸل کا حل ”قرآنی فلسفہ انقلاب“ کے ذریعے صرف 5 منٹ کی اس ویڈیو میں واضح طور پر آگاہ کر دیا تھا۔
مگر افسوس صد افسوس کہ یہی بنیادی مساٸل جوں کے توں آۓ روز بڑھ رہے ہیں۔
اللہ تعالی اس ملک پاک سرزمین پر رحم فرماۓ اور تا قیامت شاد آباد رکھے آمین ثمہ آمین
Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Qaiser Chishti

Address

Chishtian Mandi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chishti AlQadri Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Chishtian Mandi

Show All

You may also like