Chakwal Plus

Chakwal Plus All types of news, programes and celebration,s publish in this page. chakwal city ke badalti soortehal aur news logon tak ponchanay k liay page hazir hai. Dist.

Chakwal ka bara page. ap ke iss page se ap ko har qisam ke news milain gi. videos bhe

https://tinyurl.com/4d3x28vpسہگل آباد چکوال میں ایک شخص نے اپنی انتھک محنت اور محبت سے مقامی جنازہ گاہ کو رنگ برنگے پھول...
25/10/2024

https://tinyurl.com/4d3x28vp
سہگل آباد چکوال میں ایک شخص نے اپنی انتھک محنت اور محبت سے مقامی جنازہ گاہ کو رنگ برنگے پھولوں اور سبزے سے بھرپور ایک خوبصورت باغ میں تبدیل کر دیا ہے۔ 🌸💚 یہاں پرندوں کے گھر، دلکش پودے اور قدرتی خوبصورتی کی خوشبو ہر طرف پھیلی ہوئی ہے۔ یہ منفرد اور پُرسکون جگہ دیکھنے کے لئے لوگ دور دور سے آ رہے ہیں اور اس کاوش کو سراہ رہے ہیں۔ مکمل کہانی جاننے کے لئے، اور یہ جاننے کے لئے کہ کیسے ایک جنازہ گاہ کو باغ میں بدلا گیا، نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں!

https://tinyurl.com/4d3x28vp

https://youtu.be/UGte9YKAqN8
21/10/2024

https://youtu.be/UGte9YKAqN8

Dear viewers, in this video, we bring you the incredible story of Zahir ud-Din Babur, the founder of the Mughal Empire, who transformed the history of India....

چکوال حادثہ رپورٹ – القادر مل، جہلم روڈ پر ایک اور حادثہچکوال پلس رپورٹ (سوہاوہ روڈ):آج القادر مل کے قریب، چکوال سے سوہا...
21/10/2024

چکوال حادثہ رپورٹ – القادر مل، جہلم روڈ پر ایک اور حادثہ

چکوال پلس رپورٹ (سوہاوہ روڈ):
آج القادر مل کے قریب، چکوال سے سوہاوہ جانے والی جہلم روڈ پر ایک اور المناک حادثہ پیش آیا۔ ایک موٹر سائیکل سوار نے جیسے ہی یو ٹرن لیا، مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کار نے اسے زور دار ٹکر مار دی۔ اس تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا، اس کے سر پر گہری چوٹیں آئیں اور فوری طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچی، جہاں لیڈی نرس نے موقع پر ہی زخمی کی مرہم پٹی کی۔

دوسری جانب، حادثے میں کار کا فرنٹ حصہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا، لیکن گاڑی کا ڈرائیور محفوظ رہا۔ یہ حادثہ علاقے میں ہونے والا پہلا واقعہ نہیں ہے؛ سوہاوہ روڈ پر ایسے حادثات معمول بن چکے ہیں، اور کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں یا شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

حادثات کی بنیادی وجہ – سڑک کے درمیان لگائے گئے پودے
علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک پر حادثات کی ایک بڑی وجہ سڑک کے درمیان میں لگائے گئے پودے ہیں، جو محکمہ جنگلات نے خوبصورتی بڑھانے کے لیے لگائے تھے۔ اگرچہ ان پودوں کا مقصد سڑک کو خوبصورت بنانا تھا، لیکن اب یہ حادثات کا بڑا سبب بن چکے ہیں۔ کیونکہ یہ پودے سڑک کے دونوں اطراف سے آنے والی گاڑیوں کی نظر کو محدود کر دیتے ہیں، جس کی وجہ سے یو ٹرن لیتے وقت گاڑیوں کا نظر آنا مشکل ہو جاتا ہے۔

متعلقہ محکموں کی بے حسی – عوام کا مطالبہ
علاقہ مکین کئی بار اس مسئلے کی نشاندہی کر چکے ہیں، لیکن تاحال محکمہ شاہرات و جنگلات کی جانب سے کوئی خاص کارروائی دیکھنے کو نہیں ملی۔ یہاں تک کہ کچھ علاقوں میں لوگوں نے خود ہی ان پودوں کو توڑ کر راستہ بنایا، لیکن زیادہ تر مقامات پر یہ پودے اب بھی موجود ہیں اور حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔

یہ سوال اہم ہے کہ کیا یہ پودے خوبصورتی کے لیے لگائے گئے تھے یا پھر عوام کی زندگیاں مزید خطرے میں ڈالنے کے لیے؟ عوام کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ان پودوں کو ہٹایا جائے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے اور لوگوں کی زندگیاں محفوظ رہیں۔

مطالبات اور اپیلیں
جہلم روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر بڑھتے حادثات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ متعلقہ محکمے فوری ایکشن لیں اور ان پودوں کو ہٹائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہو سکے۔ کیا متعلقہ حکام ان حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر قدم اٹھائیں گے؟ عوام کی نظریں اس وقت ذمہ دار اداروں پر مرکوز ہیں۔

09/10/2024

کھوکھر زیر کے ارشد صدیوں پرانے ہنر، مٹی کے برتن بنانے کے ماہر ہیں۔ یہ وہ فن ہے جو کبھی پورے گاؤں میں ایک بڑی صنعت کی حیثیت رکھتا تھا، مگر جدید دور کی تبدیلیوں اور پلاسٹک کے برتنوں کی آمد کے بعد یہ صنعت تیزی سے زوال پذیر ہو گئی۔ آج، بہت کم لوگ رہ گئے ہیں جو اس قدیمی ہنر کو زندہ رکھے ہوئے ہیں، اور ارشد ان میں سے ایک ہیں جو اپنی محبت اور لگن سے مٹی کو فن پاروں میں ڈھالتے ہیں۔

ارشد کی مہارت صرف مٹی کے برتن بنانے تک محدود نہیں، بلکہ وہ اپنی ہر تخلیق میں گاؤں کی ثقافت اور روایات کو بھی نمایاں کرتے ہیں۔ ان کے ہاتھوں سے بنائے گئے برتن نہ صرف روزمرہ استعمال کے لیے ہوتے ہیں بلکہ انہیں دیکھ کر گزرے وقت کی یادیں بھی تازہ ہو جاتی ہیں۔

ویڈیو میں ارشد کو مٹی کے برتن بناتے ہوئے دیکھیں اور اس نایاب فن کو سراہیں جو آج بھی اپنی خوبصورتی اور سادگی سے دلوں کو موہ لیتا ہے۔

لالا نذیر کی ریٹائرمنٹ – لائبریری کا ہر دلعزیز چہرہتقریباً چالیس سال کی خدمت، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج (اب یونیورسٹی آف...
03/09/2024

لالا نذیر کی ریٹائرمنٹ – لائبریری کا ہر دلعزیز چہرہ

تقریباً چالیس سال کی خدمت، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج (اب یونیورسٹی آف چکوال) کی لائبریری کے ساتھ جڑی بے شمار یادیں، اور طلبا و طالبات کے ساتھ ہر دن کا بے لوث رابطہ۔ لالا نذیر، وہ نام جو لائبریری کی ہر کتاب کی طرح طلبا کے دلوں میں محفوظ ہے، آج ریٹائر ہو گئے۔

لالا نذیر نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ طلبا کو کتابیں دیتے اور واپس لیتے ہوئے گزارا۔ ان کی محنت اور خلوص نے انہیں کالج کی لائبریری کا ایک لازمی حصہ بنا دیا۔ نہ وہ کبھی کلاس میں پڑھاتے تھے، نہ ٹیچر تھے، لیکن علم کی روشنی بانٹنے میں ان کا حصہ کم نہیں تھا۔

ان کے مسکراتے چہرے، گرم جوشی سے بھرا استقبال، اور کتابوں کی دنیا میں طلبا کے لیے مددگار کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ لائبریری میں ان کی خدمات نے بے شمار طلبا کو علم سے منور کیا اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کیں۔

لالا نذیر، آپ کی سادگی اور خدمت کا یہ سفر کبھی نہیں بھلایا جائے گا۔ آپ کے بعد بھی آپ کی یادیں لائبریری کی ہر کتاب کے ساتھ جڑی رہیں گی۔

Goodbye, لالا نذیر! اللہ آپ کی ریٹائرمنٹ کو خوشیوں اور سکون سے بھر دے۔ 📚🌼

چکوال میں مقیم بہادر شاہ ظفر کے خاندان کے چشم و چراغ حاجی محمد اسحاق کا ایک خصوصی اور مفصل انٹرویو پہلی بار چکوال پلس وی...
02/09/2024

چکوال میں مقیم بہادر شاہ ظفر کے خاندان کے چشم و چراغ حاجی محمد اسحاق کا ایک خصوصی اور مفصل انٹرویو پہلی بار چکوال پلس ویب سائٹ پر پیش کیا جا رہا ہے۔
یہ انٹرویو ان کی وفات سے قبل ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے آباﺅ اجداد کس طرح چکوال میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔
ان کی زندگی کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالتا یہ انٹرویو یقیناً آپ کے لئے انتہائی دلچسپ ثابت ہوگا۔
پورا انٹرویو پڑھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

https://tinyurl.com/mu73nr4f

01/09/2024

چکوال کے ایک گاﺅں کے مقامی شخص نے ایک ڈرائیور ہوتے ہوئے اپنے گاﺅں میں اتنے ترقیاتی کام کروا لئے جتنا کوئی ایم این اے ، یا ایم پی اے بھی نہیں کروا سکتا۔ ملک کا وزیر اعظم اس شخص کی ہر بات مانتا ، اس کے ترقیاتی کام کروتا تھا۔ شادی کی تقریب میں آنے کے بعد اتنے کام کروائے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ یہ عام سا ڈرائیور اتنا اہم کہ خانہ کعبہ اور روضہ رسول کے اندر بھی جا چکا ہے۔ کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ خوش قسمت شخص کون ہے۔ تو درج ذیل لنک پر کلک کریں اور جانیں اس خوش قسمت شخص کو۔۔۔۔https://tinyurl.com/45dj4npt

چکوال کی سیاست کی ابتداءکیسے ہوئی؟کون کون سے سیاستدان پاکستان بننے سے قبل اور بننے کے بعد زیادہ متحرک تھے؟کون کون سی سیا...
29/08/2024

چکوال کی سیاست کی ابتداءکیسے ہوئی؟
کون کون سے سیاستدان پاکستان بننے سے قبل اور بننے کے بعد زیادہ متحرک تھے؟
کون کون سی سیاسی پارٹیاں موجود تھیں؟
کون سیاستدان کس پارٹی میں شامل ہوا؟
چکوال کا حدود اربعہ آج کے حدود اربعہ سے کتنا مختلف تھا۔
ایک جامع مضمون جو آپ کو سوچنے پر مجبور کر دے گا؟
اپنے اسلاف کی چند جھلکیاں دیکھیں اس مضمون میں ۔
دیکھنے کے لئے لنک پر کلک کریں۔ https://tinyurl.com/4fnsnuky

https://tinyurl.com/59ph23uv
23/08/2024

https://tinyurl.com/59ph23uv

چکوال کے علاقے کھوکھر زیر میں جشن آزادی کے حوالے سے ایک شاندار کبڈی میچ کھیلا گیا، اس کی مکمل رپورٹ چکوال پلس ویب سائٹ پر ملاحظہ فرمائیں۔

کسے معلوم تھا کہ چکوال کے قریب ایک غیر معروف گاﺅں چتال میں ایک متوسط زمیندار چوہدری غلام علی تارڑ کے ہاں جنم لینے والا ب...
19/08/2024

کسے معلوم تھا کہ چکوال کے قریب ایک غیر معروف گاﺅں چتال میں ایک متوسط زمیندار چوہدری غلام علی تارڑ کے ہاں جنم لینے والا بچہ آنے والے وقت میں اپنی خداداد صلاحیتوں کے باعث دنیائے حرب و ضرب میں تہلکہ مچا کے رکھ دے گا۔ اپنے وقت کی سپر پاور سوویت یونین کی شکست و ریخت کا سبب بنے گا، اور جہاد افغانستان میں ایک افسانوی کردار کا روپ دھارے گا۔ اپریل 1944 میں جنم لینے والے اس بچے کا نام ماں باپ نے سلطان امیر تارڑ رکھا جب کہ یہ مرد مجاہد دنیائے عالم میں کرنل امام کے آفاقی نام سے ممتاز ہوا۔
"مزید پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔"

تحریر: کرنل(ر)محمد سفیر تارڑ کسے معلوم تھا کہ چکوال کے قریب ایک غیر معروف گاﺅں چتال میں ایک متوسط زمیندار چوہدری غلام علی تارڑ کے ہاں جنم لینے والا بچہ آنے والے وقت می....

14/08/2024

باب کرنل امام چتال: عظیم قربانیوں کی یاد میں ایک پروقار تقریب

چتال – پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد باب کرنل امام جہلم روڈ چتال میں کیا گیا۔ اس تقریب میں 77 ویں جشن آزادی کے حوالے سے بہت خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت حافظ فیصل محمود تارڑ نے حاصل کی۔ تلاوت قرآن مجید کے بعد بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کرکے تقریب کو مزید خوشنما بنا دیا۔ بچوں کی شاندار کارکردگی نے حاضرین کے دلوں کو خوشی سے بھر دیا اور ان کی محنت کو داد تحسین ملی۔
تقریب کے منتظمین میں حاجی محمد نواز تارڑ اور غلام عباس منہاس شامل تھے۔ انہوں نے قیام پاکستان کے مقاصد پر سیر حاصل گفتگو کی اور پاکستان کی تشکیل میں حاصل ہونے والی قربانیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کرنل امام (سلطان امیر تارڑ) کی حیات اور خدمات پر بھی روشنی ڈالی، جو پاکستان کے لیے ایک عظیم سرمایہ تھے۔ کرنل امام کی زندگی اور ان کی خدمات کو حاضرین نے عقیدت کے ساتھ سنا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کے دوران مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی خطاب کیا اور قوم کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے معماروں کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہمیں ان عظیم ہستیوں کو یاد رکھنا چاہئے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمیں ایک آزاد ملک عطا کیا۔
آخر میں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ دعا کے بعد تمام شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی جس نے تقریب کے خوشیوں بھرے لمحات کو مزید مٹھاس بخشی۔
تقریب کے بعد شرکاءنے چتال کے مقامی قبرستان کا رخ کیا جہاں کرنل امام شہید اور کرنل (ر) محمد سفیر تارڑ کے والد محترم چوہدری غلام علی تارڑ(مرحوم) کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ چوہدری غلام علی تارڑ قیام پاکستان کی تحریک میں سرگرم کارکن تھے اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان کی زندگی اور خدمات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور انہیں بھرپور انداز میں یاد کیا گیا۔
یہ تقریب نہ صرف پاکستان کے یوم آزادی کی یادگار تقریب ثابت ہوئی بلکہ اسے پاکستان کی آزادی کی جدوجہد میں دی گئی قربانیوں کی یاد دہانی کے طور پر بھی منایا گیا۔ اس تقریب نے شرکاء کے دلوں میں وطن کی محبت کو مزید مضبوط کر دیا اور انہیں یقین دلایا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔

10/08/2024

چکوال کا وہ تاریخی قصبہ جہاں ہندو، سکھ، اور مسلمان ایک ساتھ بستے تھے!
آج بھی باقی ہیں تاریخ کے مٹتے نقوش: جانیں وہ کون سی نشانیاں ہیں؟
اسلحہ فیکٹری سے لے کر بڑی سبزی منڈی اور کپڑے کی مارکیٹ تک: اس قصبے کی حیران کن داستان!
صرافہ بازار کی تاریخی گلیاں: کیا آپ جانتے ہیں یہاں آج بھی سونا نکلتا ہے؟
برصغیر کی تقسیم اور اگست کا مہینہ: ایک قصبے کی جذباتی اور انوکھی کہانی!
تینوں اقوام کے لیے یکساں اہمیت رکھنے والا قصبہ: کیا آپ اس کے بارے میں جانتے ہیں؟
اگر آپ ان سب کا احوال جاننا چاہتے ہیں تو درج ذیل لنک پر کلک کریں۔
https://chakwalplus.com/very-old-and-historic-village-of-chakwal/
https://chakwalplus.com/very-old-and-historic-village-of-chakwal/

02/06/2024

چکوال میں باران رحمت کا نزول۔
ماشااللہ موسم خوش گوار ہو گیا ۔

19/05/2024

Every Sunday, the heart of Chakwal city beats a little louder with the vibrant energy of the Sunday Market at Dhan Kahun Plaza on Hospital Road. This weekly ...

گزشتہ اتوار دھن کہون پلازہ ہسپتال روڈ پر مسز دانیال خواجہ صاحبہ کی زیر نگرانی خواتین کیلئے اتوار بازار لگایا گیا۔ جس میں...
13/05/2024

گزشتہ اتوار دھن کہون پلازہ ہسپتال روڈ پر مسز دانیال خواجہ صاحبہ کی زیر نگرانی خواتین کیلئے اتوار بازار لگایا گیا۔ جس میں چکوال کی لوکل خواتین نے مختلف سٹالز لگایے ۔ دن بھر خواتین اور مختلف فیملیز بازار کا وزٹ کرتی رہیں اور مختلف اشیاء خریدتی رہیں۔ یہ بازار ہر اتوار کو لگایا جائے گا ۔ اس بازار میں خاص کر ہنرمند خواتین کی اشیاء کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے جو اپنے ہاتھوں سے گھروں میں بناتی ہیں۔ آپ بھی اس بازار کا حصہ بن سکتی ہیں اگر آپ کسی خاص چیز میں مہارت رکھتی ہیں۔

12/05/2024

چکوال اور مضافات میں بارش، موسم خوش گوار ہو گیا۔ گندم کی فصلیں تقریباً سنبھالی جا چکیں۔ اکا دکا فصل باقی ہے۔ اللہ کریم ان کیلئے بھی آسانیاں فراہم کریں۔ آمین۔

10/05/2024

چکوال کے مضافات میں گندم کی کٹائی ریپر سے ہو رہی ہے۔ ہاتھ سے کٹائی کا سلسلہ کم ہو چکا۔

10/05/2024

Experience the culmination of the wheat harvesting season in Chakwal, where the fields have been buzzing with activity. Witness the traditional methods of ha...

03/05/2024
07/02/2024

پاکستان مسلم لیگ (ن)کو قومی اسمبلی کی 130 تک سیٹیں ملیں گی۔ پی پی پی کو 40 اور پی ٹی آئی کو 20 سیٹیں حاصل ہونگی۔ سرکاری ایجنسیاں۔

13/01/2024

سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا
پی ٹی آئی کو نہ بلا ملا نہ ہی بلے باز
پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل

19/07/2023

چکوال اور مضافاتی علاقوں میں صبح سویرے باران رحمت کا نزول شروع۔ محکمہ موسمیات نے آج 100 فیصد بارش بتائی ہوئی ہے۔

Address

Chakwal
48830

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chakwal Plus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Chakwal

Show All