Khabar Rasaan - خبر رساں

Khabar Rasaan - خبر رساں News Agency

09/06/2024
چکوال : صوبائی سطح پر محکمہ صحت چکوال کی خدمات کا اعلی سطح پر اعتراف  ڈپٹی کمشنر چکوال میڈم قرۃ العین ملک اور محکمہ ہیلت...
09/06/2024

چکوال : صوبائی سطح پر محکمہ صحت چکوال کی خدمات کا اعلی سطح پر اعتراف

ڈپٹی کمشنر چکوال میڈم قرۃ العین ملک اور محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹر آصف ارباب خان نیازی اور ڈاکٹر شہباز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی ٹیم کو سراہا

چکوال( نامہ نگار/دنیا ) تفصیل کے مطابق 26 ویں سی ای اوز کانفرنس جو کہ وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کی سربراہی میں لاہور میں ہوئی اس میں وزیر صحت پنجاب نے محکمہ صحت ضلع چکوال کے مختلف شعبہ جات میں 100فیصد کارکردگی کو اور بالخصوص ٹی ایچ کیو تلہ گنگ ٹراما سینٹر کلر کہار اور چوآسیدن شاہ ہسپتال اور گورنمنٹ سٹی ہاسپٹل تلہ گنگ کی کارکردگی کو سراہا ڈپٹی کمشنر چکوال قرآہ العین ملک نے محکمہ صحت کے تمام افسران اور ملازمین کو شاباش دی اور مستقبل میں بھی اچھی کارکردگی کو جاری رکھنے کی ہدایات کی
Govt of Punjab
QuratulAin Malik PAS 'Offcial'
Chief Secretary Punjab
Deputy Commissioner Chakwal
Punjab Higher Education Commission-PHEC
School Education Department, Government of the Punjab
Additional Deputy Commissioner Revenue Chakwal
Assistant Commissioner Choa Saiden Shah
Additional Deputy Commissioner Revenue Chakwal
City Traffic Police Chakwal
Govt. Graduate College for Women Chakwal
District bar association chakwal
District Bar Association Rawalpindi
Following

‏زمین کے کھاتوں میں کھیوٹ، کھتونی، خسرہ نمبر اور دیگر اصطلاحات کیا ہیں؟ جانیے اس تحریر میں۔1- موضع :یہ ایک بڑا یونٹ ہوتا...
06/06/2024

‏زمین کے کھاتوں میں کھیوٹ، کھتونی، خسرہ نمبر اور دیگر اصطلاحات کیا ہیں؟ جانیے اس تحریر میں۔

1- موضع :
یہ ایک بڑا یونٹ ہوتا ہے جو عموماَ ایک بڑے گاؤں یا ایک سے زیادہ چھوٹے گاؤں کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔ موضع کا نام اس گاؤں یا ایریا کے نام پر ہی درج ہوتا ہے ۔
2- کھیوٹ نمبر:
جب موضع بن جاتا ہے تو اس میں بہت سارے لوگوں اور خاندانوں کی زمین شامل ہوتی ہے اس کی تقسیم مزید آسان بنانے کے لیے کھیوٹ نمبر دے دیے جاتے ہیں، مثلا یہ ایک سو ایکڑ ایک خاندان کے پاس ہے اسے ایک نمبر دے دیا کہ فلاں موضع کا یہ کھیوٹ نمبر ہے جو فلاں خاندان کے ان ان حصہ داروں کے پاس ہے۔ یا مختلف خاندانوں یا لوگوں کی زمین کو ملا کر بھی ایک کھیوٹ بنایا جاتا ہے۔ اس کا نمبر تبدیل ہو سکتا ہے جب کوئی زمین فروخت کرتا ہے یا ایسی کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو آپ کے کھیوٹ کا نمبر بدل جاتا ہے۔
3- کھتونی نمبر:
موضع بھی بن گیا، اس میں کھیوٹ نمبر بھی لگ گئے اب کھیوٹ میں بہت سارے مالکان ہیں کسی کے پاس پانچ ایکڑ ہے کسی کے پاس دس اور کسی کے پاس دو ایکڑ تو ان کو کیسے پہچانے گے کہ اس کھیوٹ میں کونسے بندے کی کتنی زمین ہے تو اس کے لیے ہر حصہ دار کو ایک کھتونی نمبر لگا دیا جاتا ہے۔ مثلا کھیوٹ نمبر 1 میں دس ایکڑ زمین ہے اور دو مالک ہیں پانچ پانچ ایکڑ کے تو ان دونوں کو الگ الگ نمبر دے دیا جائے گا پانچ پانچ ایکڑ کا جسے کھتونی نمبر کہتے ہیں۔ یہ نمبر بھی تبدیل ہوتا رہتا ہے جب کوئی اپنے حصے سے فروخت کر دے کسی کو یا ایسی کوئی دوسری تبدیلی ہو۔
4- خسرہ نمبر:
اب ایک کھتونی میں جو پانچ ایکڑ تھے (جو ہم نے مثال میں لیے پانچ ایکڑ، حقیقت میں ان کی تعداد جو بھی ہو گی) ہر ایکڑ کو ایک خاص نمبر دیا جاتا ہے جو خسرہ نمبر کہلا تا ہے۔ یہ نمبر کبھی تبدیل نہیں ہوتا چاہے کوئی فروخت کرے مگر کھیت کا خسرہ نمبر ایک ہی رہے گا۔ اور اس میں کھیت کی چاروں طرف سے پیمائش بھی لکھی ہوتی ہے کہ اس خسرہ نمبر کا جو کھیت ہے اس کی لمبائی چوڑائی وغیرہ کیا ہے۔
5- مساوی: (شجرہ)
یہ موضع کا نقشہ ہوتا ہے، کہاں کس کا کھیت ہے کہاں راستہ ہے کہاں کیا ہے سب اس میں ہوتا ہے۔ پٹواری کے پاس یہ نقشہ ایک کپڑے پر بنا ہوتا ہے جسے لٹھا بھی کہا جاتا ہے۔
6- جمعبندی:
اس میں ایک موضع کے کسی کھیوٹ کی کسی کھتونی کے کس خسرہ میں کتنے مالک ہیں سب کی تفصیل درج ہوتی ہے۔ اس میں یہ بھی درج ہوتا ہے کہ مالک کون ہے اور زمین کاشت کون کر رہا ہے ٹھیکہ پر یا کیسے۔ زمین کی فرد بھی اسی رجسٹر کی تفصیل کی بنیاد پر جاری ہوتی ہے۔
7- گردوری:
آپ جس رقبہ کے مالک ہیں یا مزارع ہیں اس رقبہ میں کیا کاشت ہوتا ہے یا کیا کاشت کیا ہوا ہے اس کی تفصیل بھی پٹواری درج کرتا ہے اسے گردوری کہتے ہیں۔
اہم نوٹ: زمین خریدتے وقت ہمیشہ خسرہ نمبر کی فرد کی بنیاد پر زمین خریدیں۔ مثلا فرض کریں ایک بندہ دو ایکڑ کا مالک ہے اس کا کھیوٹ نمبر 1 اور اس کے دو ایکڑ کھیوٹ نمبر 1 کی الگ الگ کھتونی نمبر 5 خسرہ نمبر 50 اوردوسرا ایکڑ کھتونی نمبر 10 میں خسرہ نمبر 100 ہیں۔ آپ اس سے ایک ایکڑ خریدنا چاہتے ہیں اور وہ آپ جو پسند کرتے ہیں اس کا خسرہ نمبر 50 ہے مگر اسے فرد اس 50 نمبر خسرہ کی نہیں بلکہ پوری رقبے کی کھیوٹ سے ملتی ہے جس میں وہ آپ کے نام ایک ایکڑ کروا دیتا ہے تو اب قانوناَ آپ اس کے دونوں ایک میں خسرہ نمبر 50 اور خسرہ نمبر 100 میں آدھے آدھے ایکڑ کے مالک بن جائیں گے اور اگر خسرہ نمبر 50فرد ہی آپ کو دے گا تو اس کی بنیاد پر وہی ایکڑ پورا آپ کے نام لگے گا۔ بیشک وہ آپ کو آپ کا پسند کیا ہوا خسرہ نمبر 50 ہی کاشت کے لیے دے رہا ہو مگر مستقبل میں آپ کے بچوں میں جھگڑا ہو سکتا ہے کہ آپ کے یا اس کے بچے کہیں آپ کا آدھا ایکڑ یہاں بول رہا ہے یہاں جاؤ ہمارا وہاں ہے ہم وہاں جائیں گے وغیرہ۔ یہ تو دو ایکڑ کی مثال تھی اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی زیادہ ایکڑ کے مالک سے زمین خرید لیں تو بعد میں وہ کہتا ہے کہ میں نے یہ ایکڑ نہیں بلکہ کوئی دوسرا دیا تھا لہذا اسے کاشت کرو جا کر وہ چاہے بنجر ہو۔ اس لیے زمین لینے سے پہلے تسلی کر لیا کریں۔
نوٹ۔۔ لاہور میں ایک مرلہ 225 سکیر فٹ رائج ھے۔ لاہور کےلیے 225 سکیر فٹ فی مرلہ پیمائشی پیمانے استمال کریں گے

پرائیویٹ سکول کی نگرانی کا فیصلہسیکریٹری ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر احتشام انور کی خصوصی ہدایات پر  پنجاب بھر کے تمام  سی او ا...
27/05/2024

پرائیویٹ سکول کی نگرانی کا فیصلہ

سیکریٹری ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر احتشام انور کی خصوصی ہدایات پر پنجاب بھر کے تمام سی او ایجوکیشن کو پابند کردیا گیا ہے ۔کہ کل سے کسی بھی پرائیویٹ سکول کو تدریسی سرگرمیوں کی اجازت ہر گز نہیں ہوگی۔
چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے پر نجی سکول مالکان محکمانہ کارروائی کی وارننگ دے دی گئی ہے۔
چھٹیوں کے دوران محکمہ تعلیم کے آفیسران وزٹ کریں گے۔
نجی سکولوں کی طرف سے خلاف ورزی پر انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔
پرائیویٹ سکول کھولنے پر والدین اس نمبر پر شکایت درج کرا سکتے ہیں ۔۔

Additional Secretary (DEA)

Ph # 042 - 99206561

Section Officer (ME-I)

Ph # 042 - 99019000

اٹھو بابا ہمت کرو ،،، ابھی تمہیں ایئر کنڈیشنرز میں بیٹھے صاحب اقتدار و صاحب اختیار مافیا کےلیے اپنے اوپر لگائے گئے مزید ...
27/05/2024

اٹھو بابا ہمت کرو ،،، ابھی تمہیں ایئر کنڈیشنرز میں بیٹھے صاحب اقتدار و صاحب اختیار مافیا کےلیے اپنے اوپر لگائے گئے مزید ٹیکسوں کی ادائیگی کرنی ہے__!

26/05/2024

موت تو بستر پر بھی آ جایا کرتی ہے
لیکن جو میدانوں میں ڈٹ کے رہتے ہیں ان کو تاریخ ذرا زندہ رکھا کرتی

میرے مذہب میں شراب پینا حرام ہے اس لئے سکون کےلیے لسی پیتا ہوںنشہ دا نشہ ،،، ٹھنڈ دی ٹھنڈ
22/05/2024

میرے مذہب میں شراب پینا حرام ہے اس لئے سکون کےلیے لسی پیتا ہوں
نشہ دا نشہ ،،، ٹھنڈ دی ٹھنڈ

21/05/2024

معاشرے کے بد ترین لوگ وہ ہیں
جو کمزور کی غلطی پر شور مچاتے ہیں
اور طاقَتور کی غلطی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرتے ہیں

20/05/2024

ڈپٹی کمشنر چکوال قرآہ العین ملک کا ملک و ملت کےلیے گراں خدمات اور ضلع چکوال / تلہ گنگ کی عوام کےلے محنت کا مشقت کا ہمہ تن جہد مسلسل کا ، اپنے آرام کو قربان کرکے عوام کے مسائل کو سننے کا اور اپنے بچوں کا وقت بھی عوامی خدمت میں خرچ کرنے کا کردار تا دیر یاد رکھا جائے گا
میڈم قرآہ العین ملک نے روزانہ کی بنیاد پر سائلین کے مسائل کی سماعت اپنا معمول بنا لیا ہے
ان کےحل کےلیے بلا امتیاز کارروائی کرنا قابل ستائش ہے
Govt of Punjab
Chief Secretary Punjab
QuratulAin Malik PAS 'Offcial'
Deputy Commissioner Chakwal
Punjab Higher Education Commission-PHEC
Additional Deputy Commissioner Revenue Chakwal
School Education Department, Government of the Punjab
Assistant Commissioner Choa Saiden Shah
City Traffic Police Chakwal
Additional Deputy Commissioner Revenue Chakwal
Govt. Graduate College for Women Chakwal
District bar association chakwal
District Bar Association Rawalpindi
Following

ہم کیوں قبر کی نعمتوں  کے بارے  میں بات نہیں کرتے، ہم یہ کیو‌ں نہیں کہتے کہ وہ سب سےبہترین دن ہوگا جب ہم اپنے رب سے ملیں...
17/05/2024

ہم کیوں قبر کی نعمتوں کے بارے میں بات نہیں کرتے، ہم یہ کیو‌ں نہیں کہتے کہ وہ سب سےبہترین دن ہوگا جب ہم اپنے رب سے ملیں گے۔ ہمیں یہ کیوں نہیں بتایا جاتا کہ جب ہم اس دنیا سے کوچ کریں گے تو ہم ارحم الراحمین کی لامحدود اور بیمثال رحمت اور محبت کے سائے میں ہوں گے، وہ رحمان جو ماں سے بھی زیادہ مہربان ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جانور کو دیکھا جو اپنا پاؤں اپنےبچے پر رکھنے سے بچا رہی تھی، تو آپ نے صحابہ سے فرمایا "بے شک ہمارا رب ہم پر اس ماں سے کہیں زیادہ مہربان ہے"

کیوں ہمیشہ، صرف عذاب قبر کی باتیں ہو رہی ہیں، کیوں ہمیں موت سے ڈرایا جا رہا ہے، یہاں تک کہ ہمیں، معاذ اللہ، پختہ یقین ہو گیا کہ ہمارا رب ہمیں مرتے ہی ایسا عذاب دے گا جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
ہم کیوں اس بات پر مصر ہیں کہ ہمارا رب ہمیں صرف عذاب ہی دے گا، ہم یہ کیوں نہیں سوچتے کہ ہمارا رب ہم پر رحم کرے گا۔

ہم یہ بات کیوں نہیں کہتے کہ جب قبر میں مومن صالح سے منکر نکیر کے سوال جواب ہو جائیں تو ہمارا رب کہے گا "میرے بندے نے سچ کہا، اس کے لئے جنت کا بچھونا بچھاؤ، اس کوجنت کے کپڑے پہناؤ اور جنت کی طرف سےاس کے لئےدروازہ کھول دو اور اس کو عزت کے ساتھ رکھو۔ پھروہ اپنامقام جنت میں دیکھےگا تو اللہ سے گڑگڑا کر دعا کرے گا :پروردگار قیامت برپا کر تاکہ میں اطمینان کے ساتھ جنت چلا جاؤں۔ (رواہ احمد ، ابوداود)

ہم یہ بات کیوں نہیں بتاتے کہ ہمارا عمل صالح ہم سےالگ نہ ہوگا اور قبر میں ہمارا مونس اور غمخوار ہوگا۔
جب کوئی نیک آدمی وفات پا جاتا ہے تو اس کےتمام رشتہ دار جو دنیا سے چلے جا چکے ہیں، ان کی طرف دوڑیں گے اور سلام کریں گے، خیر مقدم کریں گے۔ اس ملاقات کےبارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا کہ "یہ ملاقات اس سے کہیں زیادہ خوشی کی ہوگی جب تم دنیامیں اپنےکسی عزیز سے طویل جدائی کے بعد ملتے ہو۔ اور وہ اس سے دنیا کے لوگوں کے بارے میں پوچھیں گے۔ ان میں سے ایک کہے گا اس کو آرام کرنے دو یہ دنیا کے غموں سے آیا ہے۔ (صحیح الترغیب لالبانی)

موت دنیا کے غموں اور تکلیفوں سے راحت کا ذریعہ ہے۔ صالحین کی موت درحقیقت ان کے لئے راحت ہے۔اس لئے ہمیں دعاء سکھائی گئی ہے ۔۔
*اللھم اجعل الموت راحة لنا من كل الشر*..
(اے اللہ موت کو ہمارے لئے تمام شروں سے راحت کا ذریعہ بنا دے)۔

ہم لوگوں کو یہ کیوں نہیں بتاتے کہ موت زندگی کا دوام ہےاور یہ حقیقی زندگی اورہمیشہ کی نعمتوں کا دروازہ ہے۔
ہم یہ حقیقت کیوں چھپاتے ہیں کہ روح جسم میں قیدی ہے اور وہ موت کے ذریعے اس جیل سےآزاد ہو جاتی ہےاور عالم برزخ کی خوبصورت زندگی میں جہاں مکان و زمان کی کوئی قید نہیں ہے، رہنا شروع کرتی ہے۔
ہم کیوں موت کو رشتہ داروں سےجدائی، غم اور اندوہ کےطور پر پیش کرتے ہیں، کیوں نہیں ہم یہ سوچھتے کہ یہ اپنے آباواجداد، احباب اور نیک لوگوں سے ملاقات کا ذریعہ ہے۔
قبرسانپ کامنہ نہیں ہے کہ آدمی اس میں جائگا اور سانپ اس کو چباتا رہے گا بلکہ وہ تو حسین جنت اور حسیناوں کا عروس ہے جو ہمارے انتظار میں ہیں۔
اللہ سے نیک امید رکھو اور اپنے اوپر خوف طاری مت کرو ۔
ہم مسلمان ہیں، اسلئے ہم اللہ کی رحمت سے دور نہیں پھینک دئے گئے ہیں۔
اللہ نے ہمیں عذاب کے خاطر پیدا نہیں کیا ہے۔ اللہ نےہمیں بتایا ہے کہ وہ ہم سے کیا چاہتا ہے اور کیا نہیں چاہتا اور ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ اللہ کی رضا کے کام کون سے ہیں اور ناراضگی کےکون سے ہیں اور ہم دنیا میں آزاد ہیں جو چاہے کریں۔
*اللھم اجعل خیر اعمالنا خواتیمھا وخیر اعما رنا او اخرھا وخیرا یامنا یوم ان نلقاک*
(اے اللہ ہمارے اعمال کا خاتمہ بالخیر کریں، ہماری آخری عمر کو بہترین بنا دیں اور سب سے بہترین دن وہ جس دن آپ سے ملاقات ہوگی۔ آمین ثم آمین

10/05/2024

گاڑیوں کےآگے اور پیچھے رعب کےلئے لگائی جانے والی پلیٹس
ایم این اے، ایم پی اے، پریس، چیئرمین، ایڈووکیٹ
کےبعد ایک اضافہ "خواجہ سرا"

پنجاب موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترمیم کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب نے صوبے کے تمام سی ٹی اوز ڈی ٹی...
08/05/2024

پنجاب موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترمیم کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب نے صوبے کے تمام سی ٹی اوز ڈی ٹی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا

ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والے شہری اب 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے،مراسلہ

قبل ازیں ٹیسٹ میں فیل ہونے والے شہریوں کو 6 ہفتوں بعد دوبارہ ٹیسٹ دینے کی اجازت تھی، مراسلہ

شہریوں کے لئے 6 ہفتوں کا وقت کم کرکے 15 دن کر دیا گیا: مراسلہ

ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل ہونے والے شہری اب 6 ہفتوں کی بجائے 15 دن بعد ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکیں گے

08/05/2024

ضروری بات
جب لڑکی دیکھنے جائیں تو گھر سے
اپنا لڑکا بھی دو تین بار
دیکھ کر جائیں

ایسی معلومات کے حصول کیلئے page کو فالو اور لائک کریں پنجاب حکومت کا ٹیچرز کے لئے بڑا اعلانپنجاب حکومت نے ایندھن کی بڑھت...
06/05/2024

ایسی معلومات کے حصول کیلئے page کو فالو اور لائک کریں
پنجاب حکومت کا ٹیچرز کے لئے بڑا اعلان
پنجاب حکومت نے ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان اساتذہ کی مدد کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت صوبے بھر کے 15,000 اساتذہ کو الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ منصوبہ تین مرحلوں میں شروع ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 5,000 اساتذہ کو الیکٹرک بائیکس ملیں گی، جس کے بعد کے مراحل میں مزید 10,000 اساتذہ مستفید ہوں گے۔

بہاولپور میں پہلی بار ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی خاتون اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثناء کی تعیناتی ـمحمد عدیل خان اسسٹنٹ کمشنر ...
06/05/2024

بہاولپور میں پہلی بار ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی خاتون اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثناء کی تعیناتی ـ
محمد عدیل خان اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور کے تبادلے کے بعد انکی جگہ ڈاکٹر ثناء رام چند گلوانی کی تعیناتی ہوئی ہے ـ
پنجاب حکومت نے 2023 میں ان کو حسن ابدال میں بطور اسسٹنٹ کمشنر تعینات کیا تھا اور یہ پاکستان کی پہلی ہندو خاتون اسسٹنٹ کمشنر تھیں۔ ڈاکٹر ثناء رام چند گلوانی نے 2020 ء میں سی ایس ایس کے امتحان کو پاس کیا تھا۔
سی ایس ایس کے سالانہ امتحان 2020 میں کل 18553 امیدوار شامل تھے اور ان میں ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد محض 221 افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سی ایس ایس میں کامیابی کی شرح دو فیصد سے بھی کم رہی ہے اور ان میں سے پاکستان کی خدمت کرنے کے لیے جن 79 خواتین کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر ثنا رام چند بھی شامل ہیں

06/05/2024

‏نفرت کرنے سے ہماری خود کی انرجی ضائع ہوتی ہے
بہتر یہی ہے کہ آپ فرض کر لیں وہ وفات پاچکے ہیں!!

مشتاق احمد یوسفی

06/05/2024

تلہ گنگ کے علاقے مرکھال سے تعلق رکھنے والی ثنا یاسمین نے ساڑھے بائیس سال کی عمر میں سی ایس ایس امتحان پاس کرکے پاکستان کی کم عمر ترین افسر ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے سی ایس ایس 2023 میں ١٠٠ ویں پوزیشن حاصل کر کے ٹریڈ اینڈ کامرس گروپ میں جگہ بنائی ہے

05/05/2024

بہادر مارے جاتے ہیں
ذہین پاگل ہو جاتے ہیں
احمقوں اور بزدلوں
سے دنیا بھری پڑی رہتی ہے

مفت دوا آپ کی دہلیز پر افتتاح بدست وزیراعلی پنجاب 4 مئی 2024
04/05/2024

مفت دوا آپ کی دہلیز پر
افتتاح بدست وزیراعلی پنجاب
4 مئی 2024

04/05/2024

جس نے چکوال کے ایریا میں مناسب ریٹ پہ گندم فروخت کرنی ہو وہ انباکس میں اپنا نمبر شیئر کرے
کمنٹس میں اپنی قسم اور مقدار بتائے

پہلے page خبر رساں کو follow اور like کریںطلباء کو 12 اپریل سے 29 اپریل تک E-BIKE پورٹل پر بائک کے لیے درخواستوں کے وقت ...
03/05/2024

پہلے page خبر رساں کو follow اور like کریں
طلباء کو 12 اپریل سے 29 اپریل تک E-BIKE پورٹل پر بائک کے لیے درخواستوں کے وقت میں توسیع کر دی گئی ہے
اور اب اگلے مرحلے میں آپ کا ضلع ہوسکتا ہے لہذا اپنے کاغذات و کوائف مکمل رکھیں
In Phase 1 of the scheme, Degree College / University students studying in the following 5 cities shall be eligible.

(Faisalabad, Multan, Bahawalpur, Rawalpindi & Lahore)

Students Should Apply for bikes at E-BIKE portal from 12th April to 29th April.

19,000 Petrol
Bikes
11,676 For Male Students
7,324 For Female Students

1,000 Electric
Bikes
700 For Male Students
300 For Female Students
In Phase 1 of the scheme, Degree College / University students studying in the following 5 cities shall be eligible.
(Faisalabad, Multan, Bahawalpur, Rawalpindi & Lahore)

Eligibility Criteria
An excellent opportunity for over 800,000 students across the province to obtain their own transport.

Must be over 18 years of age.

Must be a regular student of a Degree College / University, duly recognized by HEC.

Must hold a valid motorcycle Learner’s Permit / Driving Licence.

In case of receipt of applications in excess of allocated quotas, e-balloting shall be conducted.
*(Terms & Conditions Apply)

صحافت کے عالمی دن پر ۔۔۔۔!تمام شہداء صحافت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں
03/05/2024

صحافت کے عالمی دن پر ۔۔۔۔!
تمام شہداء صحافت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں

Address

Chakwal
46000

Opening Hours

Monday 00:00 - 00:00
Tuesday 00:00 - 00:00
Wednesday 00:00 - 00:00
Thursday 00:00 - 00:00
Friday 00:00 - 00:00
Saturday 00:00 - 00:00

Telephone

+923005788788

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khabar Rasaan - خبر رساں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khabar Rasaan - خبر رساں:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Chakwal

Show All