SK news ایس کے نیوز

24/09/2023
‏عمران خان کے بارے میں کسی نےکہا تھا کہ اسے قدرت نے ایسے کپڑے عطا کئے ہیں کہ اس کے دشمن جتنی مرضی اسکی کردار کُشی کر لیں...
26/03/2023

‏عمران خان کے بارے میں کسی نےکہا تھا کہ اسے قدرت نے ایسے کپڑے عطا کئے ہیں کہ اس کے دشمن جتنی مرضی اسکی کردار کُشی کر لیں اسکے دامن پر داغ خود بخود دھلتے جاتے ہیں ۔ شائد اسے کینسر کے مریضوں کی دعائیں ہی کافی ہیں -

‏ جاوید ہاشمی نے دغا دیا آج وہ کہیں کا نہیں رہا -
‏ کوئی پارٹی اسے ٹکٹ دینے کو ہی تیار نہیں۔
‏حامد خان، عائشہ گلالئی، جسٹس وجیہہ الدین، عامر لیاقت حسین سے لے کر فیصل واوڈا تک اور اپنی پارٹی میں آکر پھر جانے والے کچھ لوگ جو اس سے ٹکرائے ماضی کا حصہ بن گئے -
‏ ریحام خان نے کتاب لکھی لیکن خان نے اس کے بارے میں ایک لفظ نہیں کہا - وہ آج بھی زہر اگلتی پھرتی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں، یہاں تک کہ مریم صفدر بھی منہ لگانے کو تیار نہیں۔

‏پھر کہا گیا انویسٹر کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا لیکن اپنی ہی حکومت میں انہیں سائیڈ لائن کیا جو ریٹرن آن انویسٹمنٹ مانگ رہے تھے۔
‏پھر علیم خان اور جہانگیر ترین جو 2018 میں خود لوگوں کو ٹکٹ دیتے تھے
‏آج دوسروں کے آگے ٹکٹ کا کشکول لیے کھڑے ہیں-
‏پھر شوشہ اڑا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہاتھ اٹھایا تو اس کا ککھ نہیں رہے گا اور لندن بھاگ جائے گا۔

‏ آج 13 پارٹیاں بشمول الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ اس کے خلاف ہو گئے لیکن اکیلا عمران خان ان سب پر بھاری پڑ رہا ہے-
‏کہا جاتا تھا کہ ایجنسیاں جلسے کراتی ہیں، حکومت ہے تو بڑے بڑے جلسے ہو رہے ہیں۔۔۔ وغیرہ وغیرہ، آج یہ بیانیہ بھی دفن ہو گیا۔

‏9 اپریل کو کہا “کوئی رہ تو نہیں گیا جو میرے خلاف نہ ہو ؟”
‏10 اپریل کو کراچی سے لوئر دیر تک عوام کا جم غفیر نکل پڑا غرض یہ کہ جس نے یہ سمجھا ہمارے بغیر خان کچھ نہیں، آج وہ خود عوام میں نکلنے کے قابل نہیں رہے-

‏سادہ مزاج ہے، عام انسانوں کی طرح گناہ گار بھی ہے، غلطیاں بھی کرتا ہے، دھوکا بھی کھاتا ہے اور روایتی سیاستدانوں کی طرح عیّار بھی نہیں- کچھ بڑے بڑے وعدے بھی کر بیٹھا جو پورے نہ کرسکا لیکن اپنے ملک اور لوگوں کے لیے اپنی کوئی انا نہیں۔ بس ایک دُھن اس کے سر پر سوار ہے کہ اپنے لوگوں کو ان کے غصب شدہ حقوق دلاۓ اور پاکستان کو ریاستِ مدینہ کی طرز پر ایک مثالی ملک بناۓ-

‏ الحمدللہ اب عمران خان اتنی بڑی سیاسی طاقت بن گیا ہے کہ 13 پارٹیاں الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر بھی الیکشن کروانے سے کترا رہی ہیں-
‏ حاصلِ گفتگو یہ ہے کہ تم سب مل کر اور علیحدہ علیحدہ اپنی چال چلتے ہو اور ایک تدبیر اللہ رب ذوالجلال کی ہوتی ہے جو سب پر بھاری ہے -

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ژوب میں یومِ پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد۔ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ژوب میں یومِ پ...
23/03/2023

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ژوب میں یومِ پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد۔

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ژوب میں یومِ پاکستان کی مناسبت سے ایک منظم، شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، نعتِ رسولِ مقبول کی سماعت کے بعد قومی ترانہ پیش ہوا۔

تقریب کی نظامت کے فرائض گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ژوب کے پروفیسر محمد ہاشم بابر، پروفیسر عبدالرحمن امین، پروفیسر عبدالغفار شیرانی اور گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول ژوب کے قدیم خان مندوخیل نے انجام دئے.

پروگرام میں یومِ پاکستان کی مناسبت سے ژوب ڈویژن کے مختلف تعلیمی اداروں کے منتخب شدہ طلبہ و طالبات نے سامعین کے سامنے اردو، انگریزی اور پشتو زبان میں دلنشین تقاریر، دلکش ملی ترانے اور دلنواز ٹیبلوز پیش کیں۔

تقریری مسابقے کے منصفین کی ذمہ داری گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ژوب کے پروفیسر نور اللہ کاکڑ، ڈویژنل ایجوکیشن ڈائریکٹر آصف خان راجپوت، اور بی آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر قطب خان آفاقی نے ادا کی۔

شرکائے مجلس سے اپنے خطاب میں کمشنر ژوب ڈویژن سعید احمد عمرانی، ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ژوب محمد رمضان پلال، چیرمین میونسپل کمیٹی ژوب سردار ناصر خان ناصر اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ژوب کے پرنسپل سید امین شاہ بخاری نے یومِ پاکستان کے پسِ منظر، اکابرین کی خدمات اور مستقبل میں درپیش قومی چیلنجز پر اظہارِ خیال کیا۔

تقریب میں ژوب ڈویژن کے متعدد تعلیمی اداروں کے سربراہان، محکمہ تعلیم کی مجاز شخصیات، منتخب عوامی نمائندگان، مختلف محکموں کے اعلیٰ آفیسران، سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین، قبائلی عمائدین، صحافی برادری، سماجی شخصیات اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر تقریری مسابقہ جات کے تمام پوزیشن ہولڈرز سمیت تقریب کے حوالے سے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات و کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پروفیسرز، ٹیچرز، آفیسران اور طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا۔

19/03/2023

ژوب #
افتتاح اسلام آباد جنرل سٹور جیل روڈ نزد ماشاءاللہ شاپنک سینٹر ژوب

آج بمورخہ 19 مارچ 2023 ء کو جیل روڈ نزد ماشاءاللہ شاپنگ سنٹر پر اسلام آباد کریانہ سٹور کا افتتاح ہوا جس میں گرینڈ الائنس کے صدر ملک گل زمان ، شیخ حبیب اللہ ، ژوب خدمت کمیٹی کے ممبران (سید افضل شاہ ، سمیع اللہ، عمران بنگش، نور محمد ) اور ملک آصف مسیح، منان تکل، بلال موبائیل زون کے اونر خیر محمد لوون نے شرکت کی ۔ افتتاح کے بعد شیخ حبیب اللہ صاحب کے مہمان خانے پر چائے پارٹی کا بندوبست بھی ہوا ۔

26/02/2023

ژوب
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مردم شُماری کے حوالے سے منعقد کردہ ورکشاپ شدید بدنظمی کا شکار ۔ اس موقع پر گرینڈ الائنس کے صدر بٹھو شیرانی میڈیا کو بریفننگ دے رہے ہیں

23/02/2023

آج نوجوانان ایکشن کمیٹی ژوب اور اتحاد نوجوانان ژوب نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں شمس الدین شہید چوک پر مختلف اقسام کے سینکڑوں درخت عام شہریوں میں تقسیم کئے۔اور عام عوام سے اپیل کی۔کہ ژوب کو کلین اور گرین سٹی بنانے کیلئے عوام اپنا کردار ادا کریں۔

پاکستانی پولیس کی نرالی انصاف ۔کوہلو واقعے کے ایف آئی آر ایک روز بعد نامعلوم افراد کے خلاف درج کردی گئی
22/02/2023

پاکستانی پولیس کی نرالی انصاف ۔
کوہلو واقعے کے ایف آئی آر ایک روز بعد نامعلوم افراد کے خلاف درج کردی گئی

22/02/2023

خان محمد مری کی اصل کہانی

19/02/2023

ظلم ہے بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ، خروٹ آباد کوئٹہ میں جعلی بلکہ زہریلی ادویات بنا کر ڈاکٹروں کے ذریعے جو لوگوں کے اوپر استعمال کیے جاتے ہیں ڈاکٹر اپنے کمیشن کے لیے لوگوں کی جانوں کے ساتھ کھیلتے ہیں خدارا اللہ سے ڈریں غریب عوام کے ساتھ ظلم نہ کریں ۔دن بدن مختلف بیماریوں کے انکشافات سامنے آتے ہیں یہ دو نمبر ادویات سے ،ہم گورنمنٹ سے دست بندی گزارش کرتے ہیں کہ اس طرح کے ظالم لوگوں کو سخت سے سخت سزادی جائے

قدرت کا بہترین شاہکارشکار 🐅 اور شکاری 🦌کے درمیان کیا فرق ہوتا ہے ۔۔۔جانوروں کی دنیا میں اگر آپکو شکار اور شکاری میں فرق ...
14/02/2023

قدرت کا بہترین شاہکار
شکار 🐅 اور شکاری 🦌کے درمیان کیا فرق ہوتا ہے ۔۔۔

جانوروں کی دنیا میں اگر آپکو شکار اور شکاری میں فرق کرنا ہے تو آپ دیکھیں کہ اس جانور کی آنکھیں پتلیاں سیدھی ہیں یا افقی۔۔۔
افقی لائن کی پتلیوں والے جانوروں کا مطلب ہے کہ وہ شکار ہیں کیونکہ انکی آنکھیں کشادہ نظرئیے والی ہوتی ہیں جو ہر چیز اور جگہ کو صاف دیکھ سکتی ہیں۔۔
جبکہ جن جانوروں کی آنکھوں کی پتلیاں سیدھی ہوتی ہیں اس کا مطلب ہے کہ وہ شکاری جانور ہوتے ہیں اور انکی پتلیاں اپنے شکار پر درستگی سے نشانہ بانھ سکتی ہے ۔

انتقال پر ملال۔مولوی عبداللہ خان مندوخیل ( پاتکیزئی) انتقال کر گئے۔وہ لیویز ملازم محب اللہ، گورنمنٹ ٹیچر نصیب اللہ ، پرو...
12/02/2023

انتقال پر ملال۔
مولوی عبداللہ خان مندوخیل ( پاتکیزئی) انتقال کر گئے۔
وہ لیویز ملازم محب اللہ، گورنمنٹ ٹیچر نصیب اللہ ، پروفیسر سعید اللہ، مولانا حبیب الرحمن اور حافظ سیف الرحمان کے والد تھے۔ نماز جنازہ بروز سموار 13/2/202.دوپہر 2بجے تبلیغی مرکز ژوب میں ادا کی جائے گی۔

کلی تورہ درگہ اور ملحقہ علاقے میں ٹیلی نار سگنل کئی ہفتوں سے کام نہیں کررہا۔ٹیلی نار کمپنی کے ذمہ داران فوری طور پر اس م...
11/02/2023

کلی تورہ درگہ اور ملحقہ علاقے میں ٹیلی نار سگنل کئی ہفتوں سے کام نہیں کررہا۔ٹیلی نار کمپنی کے ذمہ داران فوری طور پر اس مسئلے کو حل کریں بصورت دیگر ہم سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔
منجانب۔چئیرمین اتحاد نوجوانان ژوب شمس الدین ایربزئی

شمولیتی پروگرام ولمہ ژوب:- علاوالدین کاروان کا آج گرینڈ شمولیتی پروگرام ولمہ میں منعقد ہوا جس میں کاروان کے ضلعی صدر سلی...
11/02/2023

شمولیتی پروگرام ولمہ ژوب:- علاوالدین کاروان کا آج گرینڈ شمولیتی پروگرام ولمہ میں منعقد ہوا جس میں کاروان کے ضلعی صدر سلیم خان نائب صدر مالک خان جنرل سیکرٹری مولوی حنان حریفال ایگزیکٹیو ممبر انور اعوان صدر معاون خاص غنی مردانزئی مرکزی کمیٹی ممبر عجب خان حریفال پریس سیکرٹری فیض الحق معاون خاص محمد یار مندوخیل کاروان کا نمائندہ شیر خان ناصر اور میڈیاممبر عبداللہ کاکڑ شریک ہوئے جبکہ شمولیت کرنے والے سنیکڑوں کی تعداد میں ہے جن کے نام یہ ہے۔مولوی امیر خان حرمزئی ،جنت گل اکاخیل،سلطان کبزئی،فتح خان شہابزئی،سیف اللہ صافی،نصر اللہ
اکاخیل،گلاب شاہ حرمزئی،علم خان، شاہ گل،محمد علی ,میاں خان،دولت خان عیبت خان ،اکبرخان،پیروز خان ، شنکئی
لالا،عبدالقیوم،حبیب اللہ ،عزیز اللہ، کریم خان، بدر خان،نعیم، محمود، میروائس،شمس،نجیب،علی ،سلیم،شیر عالم،امان اللہ ،نواز، حسن، سیدشاہ،نادا خان حبیب،نعیم ،اسرار،ایمل، اکمل،ایاز، مشال،عمران،امیر ، امان اللہ،جمال،نجیب اللہ ،بہاوالدین،اسماعیل ،حکمت,ضیاء الرحمان،اکرام کمال ، صدام،یاسین ،ولی محمد،عمران،امین، عصمت،ضیاء الدین،سلام ،وہاب،ریاض ،محمد گل،حسن،خان محمد ,جمال ،محمد نظر،گل، نیاز،صالح،نذرخان،سید محمد ،راز محمد دوست گل،فضل،ریحان ،میر عالم،جانو،جمعہ ،خانو،دین گل ،قلمخان،عطاء اللہ ,عارف,شہباز،بازخان، یار خان،ارشدخان،ولی خان،امیر محمد،اخترمحمد،علیگل،گل داد اور داد گل شامل ہے آخر میں کاروان کے لئے چائے پارٹی کا اہتمام کیا:-

بلوچستان عوامی پارٹی نے میونسپل کمیٹی ژوب چئیرمین کیلئے سردار ناصر خان ناصر اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے داؤد خان مندوخیل کو ...
08/02/2023

بلوچستان عوامی پارٹی نے میونسپل کمیٹی ژوب چئیرمین کیلئے سردار ناصر خان ناصر اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے داؤد خان مندوخیل کو نامزد کردیے۔

07/02/2023

ترکی میں آنے والے زلزلے کی شارٹ ویڈیو
اللّٰہ پاک تمام زلزلہ زدگان کی غیبی مدد فرمائیں

07/02/2023

یہ سندھ ہے ۔ یہاں صرف بھٹو زندہ ہے ۔ باقی اسلام ، غیرت ، انسانیت سمیت سب کچھ مر چکے ہیں ۔

Address

Zhob

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SK news ایس کے نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SK news ایس کے نیوز:

Videos

Share