Zhob Times + ژوب ٹائمز

Zhob Times + ژوب ٹائمز Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zhob Times + ژوب ٹائمز, Media/News Company, Zhob.

ھھھھھھھھ
08/05/2024

ھھھھھھھھ

16/12/2023
28/01/2023

ژوب #
حاجی مٹھا خان کاکڑ کی ہدایات پر ژوب خدمت کمیٹی نے ژوب میں صفائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے وارڈ نمبر28 میں بلدیہ عملے کے تعاون سے صفائی کی۔ اس موقع پر محلہ مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ اور حاجی مٹھا خان کاکڑ کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ اس سے پہلے کبھی کسی نے اتنے منظم اور بہترین انداز میں صفائی نہیں کروائی ۔حاجی مٹھا خان کاکڑ واحد نمائندہ ہے۔ جو وارڈ کی سطح تک اپنے ٹیم کے زریعے اس طرح کا کام کر رہے ہیں۔
سابقہ نمائندے کا اس طرح کرنا تو دور اس طرح کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے ۔اسی وجہ سے عوام نے اقتدار کے پوجاریوں کو مسترد کیا ۔عوام آئندہ بھی مخلص ایم پی اے حاجی مٹھا خان کاکڑ کا ساتھ دے گی۔
ژوب خدمت کمیٹی کو عوامی پزیرائی مل رہی ہے۔اس شعور آگہی سے عوام نے اس صفائی مہم کو اپناتے ہوئے ژوب خدمت کمیٹی کا ساتھ دے رہی ہے۔ اور عوام اپنے محلے کی صفائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ صفائی کا یہ سلسلہ پورے شہر کے مکمل 37 وارڈز کی صفائی تک جاری رہے گا۔

19/01/2023

آج خادم ژوب حاجی مٹھاخان کاکڑ کے ہدایات کی روشنی میں ژوب خدمت کمیٹی نے بلدیہ عملے کیساتھ ملکر وارڈ نمبر 18 شیخ ٹاون میں صفائی کی۔ اس موقع پر محلہ مکینوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔کہ پچھلے کئ سالوں سے یہاں پر کوئی صفائی نہیں ہوئی ہے۔حاجی مٹھاخان کاکڑ وہ واحد نمائندہ ہے۔جس نے ہر وقت بلا تعصب و قومیت کام کیا ہے۔ہم مٹھاخان کاکڑ کے انتہائی مشکور ہیں۔

اطلاعی رپورٹ ۔ژوب۔  بلاک شناختی کارڈ میٹینگ بحکم ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال  بروز جمعرات 12جنوری 2023 کو ہوگا۔
29/12/2022

اطلاعی رپورٹ ۔
ژوب۔ بلاک شناختی کارڈ میٹینگ بحکم ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال بروز جمعرات 12جنوری 2023 کو ہوگا۔

28/12/2022

کوئٹہ ۔
لکپاس کے قریب المحمود کمپنی کا مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ۔
جس سے متعدد مسافر زخمی ھوگئے ۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ھے۔ذرائع

بلوچستان سے سوشل میڈیا پر فعال ساتھی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف وفاقی حکومت کے خلاف کمپائن شروع کریںبلوچستان میں اب آٹا ...
28/12/2022

بلوچستان سے سوشل میڈیا پر فعال ساتھی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف وفاقی حکومت کے خلاف کمپائن شروع کریں

بلوچستان میں اب آٹا خریدنا غریب عوام کی ہاتھوں سے نکل رہا ہے صوبے میں آٹے کی قیمتوں اضافہ روز بروز جاری ہے آٹے کی 20 کلو تھیلا 2400 چالیس کلو تھیلا 4800 پچاس کلو تھیلا 6500 تک فروخت ہو رہی ہے دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے حالیہ مہنگائی کی کنٹرول کرنے ابھی تک کابینہ کا اجلاس تک نہیں ہوا وفاق میں حکمران جماعت اپنے لیڈرشپ کو مقدمات سے بری کرنے پر لگے ہوئے ہیں باقی بلوچستان کے غریب عوام اللہ تعالیٰ حافظ و ناصر ہو

18/12/2022

قلعہ سیف اللہ!
مدرسہ حسن العلوم مہمان خصوصی صوبائی مشیر اطلاعات حاجی میھٹا خان کاکڑ دستار بندی پروگرام سے خطاب کررہےہیں۔

18/12/2022

مولانا صاحب مدرسوں کی سیاست نہیں چلے گی اور بلاول بھٹو قوم پرست حکومت کسی کو نہیں چھوڑا پی ٹی آئی وزیر مبین خلجی کا جلسے میں جذباتی خطاب

کوئٹہ 17 دسمبر ۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی مشیر مٹھا خان کاکڑ کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان تفویض کر د...
17/12/2022

کوئٹہ 17 دسمبر ۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی مشیر مٹھا خان کاکڑ کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان تفویض کر دیا ہے جبکہ وزیراعلئ نے رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ کو پارلیمانی سیکریٹری مقرر کر دیا ہے

*ژوب :بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے پولنگ کا عمل  شروع میونسپل کمیٹی کی 37 منتخب جنرل کونسلرز رائے حق دہی کا اس...
14/12/2022

*ژوب :
بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے پولنگ کا عمل شروع میونسپل کمیٹی کی 37 منتخب جنرل کونسلرز رائے حق دہی کا استعمال کر رھے ھیں ، الیکشن کمیشن میونسپل کمیٹی کے لئے کسان کی 2 مخصوص نشستوں پر 8 امیدوار جبکہ ورکر کی 2 نشستوں پر 7 امیدوار میدان میں ہے ، الیکشن کمیشن میونسپل کمیٹی کے لئے خواتین کی 12 مخصوص نشستوں پر 21 خواتین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ، الیکشن کمیشن انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کر لئے گئے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نذیر احمد بوستانی نے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
ایس ایچ او اسد خان خوستی کی قیادت میں پولیس پولنگ اسٹیشنوں کے باہر سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ھیں

26/11/2022

ژوب
رکن بلوچستان اسمبلی حاجی مٹھا خان کاکڑ کے فنڈ سے شہر کے مختلف گلیوں میں ٹف ٹائل لگانے پر کام جاری ہے

ژوبشہید عصمت ماشوم کیس عدالتی فیصلہآج سیشن جج ژوب نے شہید عصمت اللہ صافی کے کیس میں حکم جاری کرتے ھوئے ملزم عبدالستار لو...
20/10/2022

ژوب
شہید عصمت ماشوم کیس عدالتی فیصلہ
آج سیشن جج ژوب نے شہید عصمت اللہ صافی کے کیس میں حکم جاری کرتے ھوئے ملزم عبدالستار لوون کو سزائے موت سنا دی گئ ۔
مقتول عصمت اللہ شہید ولد خدائے رحم صافی مقدمہ پیروی ایڈوکیٹ ملک عظمت خان مندوخیل نے کی اور ملزم عبدالستار ،عبدالجبار ولد عبد الکریم لوون کیس پیروی ایڈوکیٹ شاہ گل الدین اور عبدالرحمن لوون نے کی۔
یاد رھے یہ دلخراش واقعہ 28 جنوری 2021 کو کمسن عصمت اللہ شہید لاپتہ ھونے کے بعد 31 جنوری کو پہاڑی ویرانے میں جھلس شدہ لاش لواحقین کو ملا۔انہیں بے دردی سے قتل اور بعد میں انہیں جلا کر ویرانے میں چھپا دیا تھا جھلس شدہ لاش ملنے کے بعد پولیس ایس ایچ او شیر علی مندوخیل اور لیویز ڈولفن فورس انچارج فاضل شاہ مندوخیل ہمراہ نفری نے بروقت مشترکہ کاروائی کرتے ھوئے لکابند سے گرفتار کیا ۔
آج سیشن جج ژوب نے حکم جاری کرتے ھوئے سزائے موت سنائی۔
رپورٹ ۔ نورالحق صافی

06/10/2022

ژوب= ممبر صوبائی اسمبلی فخر ژوب حاجی مٹھا خان کاکڑ اپنے فنڈ سے منظور کردہ گریڈ اسٹیشن میں نصب ٹرالی کا افتتاح کررھے ھی ۔
جس کی لاگت 17 کروڑ روپے ہے۔ اس ٹرالی سے ژوب شہر کے زیادہ تر علاقے جس میں اپوزئی ٹاون کاکڑ ٹاون شیخان ٹاون اور مضافات میں آباد صارفین مستفید ہونگے ۔
خادم ژوب حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ ژوب میں بجلی کی مد میں 26 کروڑ سے زیادہ شہر اور مختلف دیہاتوں میں ضرورت مند افراد کے گھروں تک بجلی پہنچائی جا چکی ہے۔جس میں نئے بجلی کے کمبے اور ٹرانسفارمر شامل ہیں۔ اور انشاء الله ژوب گریڈ اسٹیشن کیلئے 40MVA ٹرانسفارمر جس کی قیمت لگ بھگ 17 کروڑ روپے ہیں۔وہ بھی منظور کروا کر عوام کو بہت جلد خوشخبری دینگے۔ژوب کی ترقی کیلئے دن رات محنت جاری رکھنا فرض عین ہے۔ عوام سے درخواست کی جاتی ہے۔ کہ ترقیاتی منصوبوں کی حفاظت ضرور کریں۔ یہ کام حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہی کئے جاتے ہیں۔ ان کی حفاظت اپنے ذاتی اثاثے کی طرح کی جائے۔
اس موقع پر واپڈا ایس ڈی او محمد ساجد لائن سپریڈنٹ حاجی عبداللہ کاکڑ نوجوانان ایکشن کمیٹی کے صدر ساجد عمران بنگش جنرل سیکرٹری سید افضل شاہ اتحاد نوجوانان ژوب کے صدر سمیع الله مندوخیل بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر خیر محمد مندوخیل فضل امین مندوخیل خدائے داد کاکڑ عبداللہ جان کاکڑ ملک آصف مسیح اور دیگر موجود تھے۔

19/09/2022

ژوب کے مخیر حضرات سے اپیل
انسانیت کے ناطے غریب مسکین ،یتیم کی مدد کریں
آپ تمام بھائیوں دوستوں اور درد دل رکھنے والے مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ جس سے جتنا ہو سکے غریب معصوم یتیم بچیوں کیلئے اللہ کی خاطر اشیاء خوردونوش ،راشن ،گھریلوں سامان وغیرہ کی صورت میں مدد کریں
ایک دہاڑی دار مزدور والد عرصہ پہلے دنیافانی سے رحلت کرگئے ان کے وفات کے بعد ان کے یتیم معصوم بیٹیوں کی دربدر مفلس اور غموں سے بھری زندگی اور ساتھ ھی مرحوم کے دہاڑی دار مزدور بھائی بھی آنکھوں کی معزوری کی وجہ بستر پر ھوکر ان کے بچے ، بچیوں اور یتیموں پر مشتمل اس گھرانے کا چولہا بجھ سا گیا ہے ۔ ۔
انکی نگاہیں شہر کے صاحب ثروت اور اہل خیر حضرات کی طرف جھکی ہوئی ہے ۔ایسی مشکل حالات میں ایک بے بس انسان کی تھوڑی سی مدد نفلی حج اور عمرے سے بدر جہاں افضل ہے ۔
آئیے ہمارے ساتھ انسانیت کے ناطے تاکہ ہم ان غریب مسکین یتیم بچیوں کو کھانے پینے اور گھریلوں ضروریات کی چیز پہنچا سکیں اس وقت یہ غریب مسکین ہمارے اور آپ کے امداد کے منتظر ہیں
غریب کی مدد یہ سمجھ کر نہ کریں کہ آپ اس کی دنیا سنوار رہے ہیں
یہ سمجھ کے کریں کہ وہ آپ کی آخرت سنوار رہا ہے☜
لہذٰا تمام صاحب خیر حضرات اپنی استطاعت کے مطابق دل کھول کر انکی مدد کیجئے ۔جو خود پہنچا سکتے گھر پتہ کیلئے مطلوبہ نمبر پر رابطہ کریں۔یاں کسی دکان پر رکھ کر مجھ سے رابطہ کریں میں خود ان کے گھر تک پہنچا دونگا۔
اللّٰہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو ۔
رپورٹ ۔نورالحق صافی
03138943398

16/09/2022

*( ژوب / شیرانی اور موسی خیل*
*اضلاع کے نوجوانوں کیلۓ خوشخبری )*
ایف سی بلوچستان (نارتھ) میی بحثیت سپاہی جنرل ڈیوٹی جوائن کرنے کیلۓ 70 ونگ ژوب ملیشیاء میی یکم ستمبر تا 30 ستمبر مندرجہ ذیل کاغذات اوریجنل اور ان کی 06 عدد فوٹو کاپیاں گریڈ 17 آفسر سے Attested شدہ اپنے ہمراہ تشریف لاۓ ۔
*1- پاسپورٹ سائز فوٹو*
*2- لوکل ڈومیسائل*
*3- شناختی کارڈ یا 18 سال سے کم عمر کیلۓ فارم "ب"*
*4- سکول سرٹیفکیٹ اور کوئی بھی اضافی ڈگری ہو*

*بھرتی کے شرائط :-*
*1-* عمر کی حد - 30 آکتوبر 2022 کو
16 تا 30 سال .
*2-* تعلیم - 8th جماعت یا کم .
*3-* قد - 05 فُٹ .
*4-* چھاتی - 30 تا 32 انچ .
*5-* میڈیکل فٹ ہو .
*6-* ان 03 اضلاع کے علاوہ دوسرے اضلاع یا صوبے کے جوان بھرتی سینٹر میی آنے کی زحمت نہ کرے ۔
*پیپر دینے کیلۓ گتہ اور 03 کلومیٹر دوڑ کیلۓ اپنے ساتھ شوز لیکر آۓ ۔*

*70 ونگ بھرتی آفس رابطہ نمبر*
0822 - 412342
0822 - 412455

29/07/2022

اچھی خبر
احساس پروگرام کی 14000 رقم کو بڑھا کر
20،000 کر دیا گیا ھے
فرخ حبیب

ژوب لیویز تعیناتی آرڈرزژوب لیویز فورس میں نئے بھرتی ہونے والے 369 اہلکاروں میں تعیناتی آرڈرز تقسیم کرنے کی شاندار اور پر...
17/04/2022

ژوب لیویز تعیناتی آرڈرز
ژوب لیویز فورس میں نئے بھرتی ہونے والے 369 اہلکاروں میں تعیناتی آرڈرز تقسیم کرنے کی شاندار اور پروقار تقریب سرکٹ ھاوس ژوب میں منعقد ھوا
تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حاجی مٹھاخان کاکڑ تھے
پروقار تقریب میں مختلف طبقہ فکر کے لوگ اور علاقائی معتبرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے پارلیمانی سیکرٹری حاجی مٹھاخان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے پاکستان اور بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،حکومت عوام کو روزگار فراہم کررہی ہے ہم نے اپنے دور حکومت میں اپنے حلقے کے عوام کو میرٹ پر روزگار دئیے ھیں اور اس سلسلے میں کسی بھی علاقے سے ناانصافی نہیں کی ہے آج کے لیویز فورس میں 369آرڈر تقسیم کرنا اس سلسلے کی اہم کڑی ہے پارلیمانی سیکرٹری نے لیویز فورس میں تعینات ہونے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ایمانی جزبہ اور ملکی جذبہ سے لیس ہوکر خدمات سرانجام دیں گے لیویز فورس جرائم کو منطقی انجام تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ضلع ژوب کو امن وامان کا گہوارہ بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے حکومت لیویز فورس کو جدید اسلحہ سے لیس کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کریں گے لیویز فورس کو جدید دور کے تقاضوں کے ہم آہنگ بنانے کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہےانہوں نے کہا لیویز فورس کو ایک مثالی فورس بنائیں گے،لیویز فورس کا جرائم کی بیخ کنی اور امن وامان کے قیام میں بھرپور کردار ہے لیویز فورس آئندہ بھی اس کردار کو جاری رکھیں ۔
پروگرام کے آخر میں لیویز فورس میں نئے بھرتی ہونے والے 369 اہلکاروں میں پارلیمانی سیکرٹری مائنزاینڈ منرل حاجی مٹھاخان کاکڑ،ڈپٹی کمشنر محمدرمضان پلال، حاجی شاہ زمان کاکڑ، ڈاکٹرخیرمحمد مندوخیل، مولوی عبدالحق صافئ ،پائیو محمد مندوخیل، الف دین کاکڑ، خداےداد کاکڑ، شاہ باران مندوخیل، عبداللہ جان کاکڑ، محمد رحیم لوؤن، سید افضل شاہ، سردار عصمت اللہ میاں خیل، داودخان مندوخیل، فضل امین مندوخیل، حاجی گل خان خروٹی، مولوی قطب الدین خوستی، قطب خان، مل ترہ کئی، احسان گنڈہ پور اور دیگر تقرری آرڈرز تقسیم کئے
اہلیان ژوب اچھی کارکردگی پر پارلیمانی سیکرٹری حاجی مٹھاخان کاکڑ کو خراج تحسین پیش کررھے ھیں۔
رپورٹ ۔ نورالحق صافی

اطلاع عامژوب *یکم رمضان المبارک کو تمام پاکستان میں بینکوں کی  چھٹی کی وجہ سے  احساس ادائیگی سنٹرز  بند رہیں گے*ہفتہ اور...
01/04/2022

اطلاع عام
ژوب *یکم رمضان المبارک کو تمام پاکستان میں بینکوں کی چھٹی کی وجہ سے احساس ادائیگی سنٹرز بند رہیں گے*
ہفتہ اور اتوار کو تو ویسے ہی احساس سینٹر بند ہوتے ہیں ۔
اس سلسلے میں ان تمام خواتیں سے گزارش ہیں ۔ جن کے رقوم آئے ہیں وہ بروز سوموار احساس کفالت رقوم کی وصولی کے لئے احساس ادائیگی سنٹر نہ جائیں کیونکہ ادائیگی نہیں ہوگی۔منگل کو واپس سینٹرز کھلے گے
رپورٹ ۔ نورالحق صافی

31/03/2022

اطلاعی رپورٹ
ژوب ۔ بلوچستان عوامی پارٹی ژوب کے ضلعی صدر حاجی شازمان کاکڑ کی سربراھی میں کل بروز جمعہ 2 بجے سرکٹ ھاؤس ژوب میں اھم اجلاس منعقد ھوگا تمام ساتھی شرکت لازمی کریں۔
آگے شیر کریں ۔

ژوبافتتاحی پروگرامپارلیمانی سیکرٹری حاجی مٹھاخان کاکڑ 27 مارچ بروز اتوار صبح گیارہ بجے بمقام توریان   28 کروڑ کی لاگت سے...
24/03/2022

ژوب
افتتاحی پروگرام
پارلیمانی سیکرٹری حاجی مٹھاخان کاکڑ 27 مارچ بروز اتوار صبح گیارہ بجے بمقام توریان 28 کروڑ کی لاگت سے پانی پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کریں گا ۔
تمام ساتھی شرکت کریں

حلقہ بندیاںژوب ۔ حلقہ بندیوں کے حوالے ماضی میں جان بوجھ کر ژوب عوام کی حق تلفی کی گئ تھی۔حالیہ حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن ...
23/03/2022

حلقہ بندیاں
ژوب ۔ حلقہ بندیوں کے حوالے ماضی میں جان بوجھ کر ژوب عوام کی حق تلفی کی گئ تھی۔حالیہ حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن نے ژوب شہر کی آبادی کے نسبت 37 وارڈز بنائے مگر آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے چند سازشی عناصر کی شکایات پر شہر کو سابقہ آبادی کی تعداد وشمار پر 37 وارڈز سے 20 وارڈز میں ضم کئے گئے ھے جوکہ ژوب شہر میں مقیم تمام اقوام سے ایک بار پھر جان بوجھ کر زیادتی کی جارھی ھے۔
جن وارڈز کوڈ کی ذکر کی گئ ھے انہی کوڈ آبادی کی نسبت سابق چیرمین میونسپل کمیٹی سلیم مندوخیل چیرمین منتخب ھوئے ھے ۔
ایک بار پھر شہر میں آباد تمام اقوام کی حق تلفی کی جارھی ھیں۔ بلکہ ژوب شہر کی میونسپل کارپوریشن کی حیثیت ختم کرنے کی سازش کی جارھی ھے
اس سے صاف ظاہر ھے کہ علاقائی مفاد کی بجائے ان عناصر کا قومی تعصب اور سیاسی انتقام کو ترجیع دینا قابل افسوس ھے
اس حوالے سے سردار ناصرخان ناصر نے ھائی کورٹ میں کیس دائر کی ھے۔کل پیشی ھوگا ژوب کے تمام اقوام اپنی حقوق کیلئے سردارصاحب کے ساتھ ھرقسم تعاون اور اپنی حقوق کیلئے آواز اٹھائے۔
رپورٹ ۔ نورالحق صافی

ژوب.احساس پروگرام بینظیر قسط آدائیگی سنٹر کے مین گیٹ کے باہر پولیس سیکورٹی گارڈ نہ ھونے کی وجہ عوامی ہجوم اور سواری رکشو...
13/03/2022

ژوب.احساس پروگرام بینظیر قسط آدائیگی سنٹر کے مین گیٹ کے باہر پولیس سیکورٹی گارڈ نہ ھونے کی وجہ عوامی ہجوم اور سواری رکشو کی غلط پارکنگ کی وجہ خواتین کو آنے جانے اور مین روڈ ٹریفک کو بھت مشکلات کا سامنا کررھے ھے۔
رکشو کی بیجا پارکنگ اور عوام کو سنٹر کے دیوار پر چھڑنے سے رکھوائے خواتین کی بے پردگی ھوتی ھیں۔
ڈپٹی کمشنر اور پولیس انتظامیہ جلد از جلد نوٹس لیکر گیٹ کے باہر سیکورٹی دے کر تاکہ عوامی ہجوم اور پارکنگ کی روک تھام ھوسکے۔
رکشو کو مین گیٹ سے ہٹاکر دور لے جائے تاکہ ٹریفک کی وجہ ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آجائے۔اور خواتین باآسانی قسط وصول کریں۔
رپورٹ۔ نورالحق صافی ۔ پشتون ایکشن کمیٹی ۔

06/03/2022

اپنا قومی شناختی کارڈ کا نمبر 5771 پر میسیج کریں اور عمران خان بلاسود قرضےحاصل کریں۔
سستے راشن کے لیے اپنے نام پہ رجسٹر سم سے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171
پہ مسیج کرو۔
انصاف صحت کارڈ کے لیے اپنا یا اپنے گھر کے سربراہ کا شناختی کارڈ نمبر 8500 پہ میسج کرو۔ اپنا اور اپنے خاندان کا علاج مفت کروائیں اور احساس کفالت پروگرام میں اہل خواتین 13000 روپیہ وصول کریں وہ بھی انشاءاللہ بہت جلد 14000 ہو جائیں گے۔
احساس کفالت پروگرام میں اہل خواتین حاملہ ہو یا ان کے ہاں ابھی بچے کی پیدائش ہوئی ہو تو وہ احساس نسشونما سنٹر پہ اپنی رجسٹریشن کروائیں بچے اور ماں کی نشونما فری اور 2000 روپے بھی ملیں گے۔
بچے کو احساس کفالت پروگرام میں اہل خواتین اپنے بچوں کو سکول لازمی بھیجیں۔
تعلیمی وظیفہ بھی ملے گا 1500 لڑکے کا 2000 لڑکی کا یہ کچی کلاس سے پانچویں کلاس تک چھٹی سے بارویں کلاس 3000 سے 9000 روپیے ہے ۔
اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم جس میں کم آمدن والے افراد کو اب اپنا گھر ملے گا۔ وہ پروگرام ہے جو پورے پاکستان میں چل رہا ہے وزیراعظم عمران خان صاحب کی زیر نگرانی نہایت شفاف طریقہ سے۔

29/10/2021

*بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لاکھوں خواتین کا اخراج*

نکالے گئے خواتین میں ضلع ژوب سے 3000 سے زائد اور ضلع شیرانی کے تقریباً 750 خواتین شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطا بق پورے ملک میں لاکھوں خواتین کو احساس/بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکال دیا گیا ہے۔ ان لوگوں میں وہ خواتین شامل ہیں جن کے پیسے 2010 کے غربت شماری سروے میں یا بعد میں منظور ہوے تھے اور وہ ابھی تک اپنے پیسے
باقاعدگی سے لے رہے تھے لیکن 2019 میں قومی سماجی معاشی سروے NSER میں وہ غربت کی لکیر سے اوپر قرار پانے کی وجہ سے نکال دئیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی فروری 2019 میں لاکھوں خواتین کو ان کے شوہر کی سرکاری ملازمت، موبائل کے زیادہ استعمال اور بیرون ملک سفر کرنے کی وجہ سے خارج کر دیا گیا تھا ۔
سروے رپورٹ کے مطابق 2010 کی نسبت ان کی معاشی صورتحال 2019 میں بہتری کی وجہ سے پروگرام سے خارج کر دیا گیا ہے۔
پروگرام سے نکالنے کے بعد ان سے صرف ایک اچھا سلوک کیا گیا ہے کہ وہ خواتین جن کے پیسے منظور تھے اور انھوں نے اپنے جن بچوں کا اندراج بی آئی ایس پی کے وسیلہ تعلیم پروگرام / بچوں کے تعلیمی وظائف کے پروگرام میں کیا تھا ان کے پیسے باقاعدگی سے آتے رہینگے ۔
مثلا” ایک خاتون جو ابھی تک باقاعدگی سے بے نظیر کے پیسے لے رہی تھی اور ان کے دو بچے پرائمری لیول میں پڑھ رہے تھے اور ان کا اندراج وسیلہ تعلیم پروگرام میں ہو چکاتھا ۔ پروگرام سے نکالنے کے بعد خاتون کے اپنے پیسے تو بند ہو گئے لیکن ان دو بچوں کے تین ہزار روپے ہر تین ماہ بعد باقاعدگی سے ملتے رہئنگے۔ یہاں پہ اس بات کی وضاحت بھی ضروری ہے کہ اس نکالے گئے خاتون کے صرف انہی بچوں کے پیسے ملینگے جو نکالنے سے پہلے ان کے ساتھ رجسٹر ہو چکے ہو ۔ اس خاتون کے نئے بچے اس پروگرام میں رجسٹر نہیں ہو سکتے۔
پہلے سے رجسٹرڈ بچوں کے پیسے اسلئیے بند نہیں کئے گئے ہیں تاکہ ان بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

ژوب ۔۔ ڈپٹی کمشنر ژوب میر شیھک بلوچکی صدارت میں عوامی مسائل حل کرنے کے حوالے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں آل ڈیپا...
22/09/2021

ژوب ۔۔ ڈپٹی کمشنر ژوب میر شیھک بلوچ
کی صدارت میں عوامی مسائل حل کرنے کے حوالے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں آل ڈیپارٹمنٹس ۔ آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے ممبران اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔اورشہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئ
ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
مزید کہا کہ انشاء اللہ ان تمام مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے
رپورٹ ۔ نورالحق صافی

Address

Zhob

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zhob Times + ژوب ٹائمز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Zhob

Show All