Zafarwal News

Zafarwal News First Pakistan (Long live Pakistan)

21/11/2023

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم

اب اگر کوئی کم عمر بچہ روڑ ایکسڈنٹ کرتا ہے، تو متعلقہ ایس ایچ او اور سیکٹر انچارج ذمہ دار ہوگا

میڈیا پر سی سی ٹی وی فوٹیج چلانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ پیمرا کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری
20/11/2023

میڈیا پر سی سی ٹی وی فوٹیج چلانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ پیمرا کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری

20/11/2023

الیکشن کمیشن نے الیکشن کیلئے بیلٹ پیپرز چھاپنے کا تخمینہ لگانے کا عمل مکمل کر لیا ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن کو عام انتخابات میں قومی اسمبلی کیلئے 12 کروڑ 24 لاکھ بیلٹ پیپرز درکار ہیں جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے 12 کروڑ 12 لاکھ بیلٹ پیپرز کی ضرورت ہو گی

20/11/2023
19/11/2023

ظفروال کے نواحی علاقے جرپال صفائی کا منہ بولتا ثبوت وہ دفتر یونین کونسل بڑاپنڈ بالکل کے ساتھ

17/11/2023

پنجاب میں پٹواری اور تحصیلدار کے اسکیل اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

پٹواری اسکیل 9 سے بڑھا کر 11، گرداور کا 11 سے 14 کیا جائے گا

نائب تحصیلدار اسکیل 14 سے 16، تحصیلدار کا 16 سے17گریڈ کیا جائے گا

ممبر بورڈ آف ریونیو نے اپ گریڈیشن کےلیے سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کر دی

ایکسائز انسپکٹر، اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل، فوڈ انسپکٹر اور اساتذہ کی اپ گریڈیشن ہو چکی، سمری

اسکیل اپ گریڈیشن کے حوالے سے ریونیو عملہ کو نظر انداز کیا گیا، سمری

پی ایم ایس رولز 2004 کے تحت ریونیو اسٹاف کے اسکیل اپ گریڈ کیے جائیں، سمری

چیئرمین تجمل حسین سیٹھی کے قتل کا مقدمہ دائر چھ ملزمان نامزد
16/11/2023

چیئرمین تجمل حسین سیٹھی کے قتل کا مقدمہ دائر چھ ملزمان نامزد

پنجاب بھر کے نرسنگ کالجز میں داخلوں کا اعلان ۔* ایف ایس سی میں 50 فیصد نمبر لینے والی طالبات اہل ہونگی ۔تعلیم کے دوران 3...
16/11/2023

پنجاب بھر کے نرسنگ کالجز میں داخلوں کا اعلان ۔*
ایف ایس سی میں 50 فیصد نمبر لینے والی طالبات اہل ہونگی ۔
تعلیم کے دوران 31750 روپے مشاہرہ بھی ملے گا۔
آخری تاریخ 30 نومبر۔

16/11/2023

صحت کارڈ پر مفت علاج کا 40 فیصد خرچ مریض خود برداشت کرے گا

صحت کارڈ پر پہلے 30 فیصد خرچ مریض برداشت کر رہے تھے

تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو صحت کارڈ پر 40 فیصد اخراجات مریض سے وصول کرنے کی ہدایت

صحت کارڈ پر علاج کا 40 فیصد اخراجات وصولی کا اطلاق 15 نومبر سے کر دیا گیا

اسٹیٹ لائف نے حکومتی پالیسی کے تحت نیا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

15/11/2023

ظفروال : شکرگڑھ محلہ لال پورہ منظورِ کالونی چوک حکیماں رشید پورہ پیپلز کالونی اور گردونواح میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے گھنٹوں انتظار کے بعد بچے بغیر ناشتے کے سکول جانے پر مجبور ہیں ہسپتال آفس اور کاروباری مراکز پر بغیر ناشتے کے جانا معمول بن گیا ہے مہنگائی کی وجہ سے لوگ مہنگاہ کھانے باہر سے لینے پر مجبور ہیں شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جاے

13/11/2023

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم

جھنگ، حافظ آباد ،خانیوال، ننکانہ صاحب، بہاولنگر اور شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنرز کو فوری تبدیل کرنے کا حکم

چیف سیکرٹری پنجاب فوری ان افسران کو تبدیل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرے، جسٹس شاہد کریم

حکومت نے چھٹی کی سب افسران اور ذمہ دار چھٹیوں پر چلے گے، جسٹس شاہد کریم

بوجہ سموگ پنجاب کے تمام سکول، کالجز کو ہفتہ کے روز بند رکھا جائے، جسٹس شاہد کریم

11/11/2023

عام انتخابات 2024ء/ الیکشن کمیشن آف پاکستان

الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تقرری کے قوانین میں تبدیلی کردی

انتخابی ڈیوٹی کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے انتظامی افسران کا سروس ریکارڈ منسلک کرنا لازمی قرار دیا گیا

اچھی شہرت رکھنے والے افسران کے سروس ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز ( ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) کے طور پر تعینات کیا جائے گا

گریڈ 18 یا اس سے اوپر کے افسران کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) کے طور پر تعینات کیا جائے گا

جن کی ریٹائرمنٹ کی مدت ڈی آر اوز کے طور پر تعیناتی سے 1 سال پہلے ہونی چاہیے

گریڈ 17 کے افسران کو ڈی آر اوز کی طرح ریٹائرمنٹ کے معیار کے ساتھ ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) تعینات کیا جائے گا

گریڈ 16 کے افسران کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز (اے آر اوز) کے طور پر تعینات کیا جائے گا

جن کی ریٹائرمنٹ کی مدت اس عہدے پر تعیناتی سے کم از کم 1 سال قبل ہونی چاہیے

الیکشن کمیشن تمام پولنگ اسٹیشنوں کے ہر بوتھ پر ایک اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر (اے پی او) تعینات کرے گا

کم از کم 6 ماہ کا تجربہ رکھنے والے افسران کو عام انتخابات 2024ء کے دوران اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر (اے پی او) کے طور پر تعینات کیا جائے گا

10/11/2023

*پنجاب بھرکےتھانوں اور پولیس دفاترمیں تعینات، لیڈی پولیس اہلکاروں کو، الیکٹرک سکوٹیاں، دینےکافیصلہ پنجاب پولیس 3 کروڑ روپے کی لاگت سے 150 سکوٹیاں خریدےگی.*

10/11/2023

05 اے ایس پیز کی ایس پی کے عہدے پر ترقی،

نگران وزیراعلی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور پولیس افسران کو رینک لگائے

نگران وزیراعلی آفس میں منعقدہ تقریب میں اے ایس پی سلمان ظفر ، تیمور خان ، بشریٰ نثار ، سدرہ خان اور منزہ کرامت کو ایس پی کے عہدے کے رینک لگائے گئے

نگران وزیراعلیٰ کی ترقی پانے والے پولیس افسران کو مبارکباد ، پولیس کو عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے اور اسی سے تھانہ کلچر تبدیل ہوگا۔ محسن نقوی

تقریب میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ، ایڈیشنل آئی جی ، سی سی پی او ، سیکرٹری نگران وزیراعلیٰ اور اعلیٰ پولیس حکام نے شرکت کی۔

08/11/2023

تمام احباب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پنجاب حکومت نے سموگ کے پیش نظر رواں ہفتے صوبے کے لاہور ڈویژن اور گوجرانولہ ڈویژن کے تین اضلاع جن میں گوجرانولہ، حافظ آباد اور نارووال میں کل بروز جمعرات سے اتوار تک تمام سکول کالجز اور مارکیٹیں بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں
اس لیے کل بروز جمعرات سے اتوار تک نارووال ضلع میں بھی تمام سکول کالجز مارکیٹیں اور دکانیں بند رہیں گی صرف میڈیکل سٹور، کریانہ، دودھ دہی کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
تمام احباب سے گزارش ہے کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے ۔۔۔

منجانب:مرکزی انجمن تاجران ضلع نارووال

08/11/2023

آفیشل نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
صرف ان اضلاع میں سکول کالجز بند ہونگے۔
لاہور ، قصور ، شیخوپورہ ، ننکانہ
، گجرانوالہ ، حافظ آباد ، نارووال۔
باقی تمام اضلاع میں سکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔

08/11/2023

سموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت کا آئندہ جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی دینے کا فیصلہ

چھٹی کا فیصلہ صرف رواں ہفتے کیلئے کیا گیا

رواں ہفتے 4 روز (جمعرات تا اتوار) تمام سرکاری و نجی ادارے اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے

جمعرات کو 9 نومبر کی چھٹی کا وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے ہی اعلان کر دیا گیا تھا

سموگ کی بڑھتی صورتحال کے باعث جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں بند رہیں گی

سکولوں، دفاتر میں چھٹیوں کا اطلاق صرف ان اضلاع پر ہوگا

لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد

مارکیٹیں بھی انہیں اضلاع میں بند ہونگی

04/11/2023

عام انتخابات 2023-24ء

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پرائیویٹ ٹیچرز بھی الیکشن پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے

پرائیوٹ سکولوں کے اساتذہ بھی عام انتحابات میں ڈیوٹی سرانجام دیں گیں

04/11/2023

محفل نعت جرپال (بڑاپنڈ)

04/11/2023

محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم بمقام مسجد جرپال (بڑاپنڈ) تحصیل ظفروال

ظفروال : اس بیگ میں بچوں کپڑے وغیرہ ہیں جو علاقہ بڈھالہ ہسپتال کے قریب سے ملے ہیں جس صاحب کے ہیں وہ رابطہ کر کے لے سکتا....
31/10/2023

ظفروال : اس بیگ میں بچوں کپڑے وغیرہ ہیں جو علاقہ بڈھالہ ہسپتال کے قریب سے ملے ہیں جس صاحب کے ہیں وہ رابطہ کر کے لے سکتا.... 03009441126 اور 03137549162

31/10/2023
28/10/2023

الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری

عام انتخاب میں نارمل پولنگ اسٹیشن ، حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ملک بھر میں مجموعی طور 91 ہزار 8 سو نو پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے دستاویزات

ملک بھر میں نارمل پولنگ اسٹیشن کی تعداد 41890 ہے دستاویزات

حساس پولنگ اسٹیشن کی تعداد 32508 ہو گی دستاویزات

ملک بھر میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن کی تعداد 17411 ہو گی دستاویزات

پنجاب میں15829حساس جبکہ 6599 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں دستاویزات

سندھ میں 8030 حساس جبکہ 4430 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہونگے دستاویزات

بلوچستان میں 2068 حساس جبکہ 2038 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں دستاویزات

کے پی کے میں 6582 حساس جبکہ 4344 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں دستاویزات

ڈی پی او نارووال رانا طاہر رحمن کی جانب سے صحافی برادری کو عشائیہ دیا گیا
27/10/2023

ڈی پی او نارووال رانا طاہر رحمن کی جانب سے صحافی برادری کو عشائیہ دیا گیا

27/10/2023

ڈی پی او نارووال کی ہدایت پر ڈی ایس پی ظفروال کا صحافیوں کو عشائیہ تقریب سے عاصم حبیب سرپرست اعلیٰ نیشنل پریس کلب ظفروال گفتگو کرتے ہوئے

کوالٹی رینکرز پاکستان نے حسن سکالرز پبلک سکولز کو سکول آف دا ائیر ایوارڈ 2023 کے لیے منتخب کیا . لاہور PC ہوٹل میں منعقد...
27/10/2023

کوالٹی رینکرز پاکستان نے حسن سکالرز پبلک سکولز کو سکول آف دا ائیر ایوارڈ 2023 کے لیے منتخب کیا .
لاہور PC ہوٹل میں منعقدہ باوقار تقریب میں چین کے کونسل جنرل اور ڈائریکٹر سیاسی امور نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسن سکالرز پبلک سکولز جناب احمد نوید الحسن کو ایوارڈ سے نوازا .
ادارہ ہذا کی انتظامیہ ، محترم اساتذہ کرام ، تمام طلباوطالبات اور والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

26/10/2023

بھارت کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کے مناظر ورکنگ باؤنڈری چاروا سیکٹر سیالکوٹ کنگرہ ظفروال روڈ و دیگر میں مزید بارڈر کے حالات سے آگاہ رہنے کے لیے فوری پیج کو فالو۔۔۔لائک اور شئیر کرتے جائے اور یہ ویڈیو آگ۔کی طرح پھیل جانی چاہیے ویڈیو موصول

26/10/2023

*صحافت کے لیے ہدایت نامہ جاری* سیٹلائٹ چینلز اور مارکیٹ میں آنے والے اخبارات کے نمائندے ہی صحافی ہونگے۔ ویب چینلز والوں کو صحافی تصور نہیں کیا جائے گا۔ ۔۔ نگراں حکومت نے ڈی سیز اور ایس ایس پیز کو لیٹر جاری کردیئے

ورکنگ باؤنڈری پر  بھارتی فائرنگ سے گاؤں بھلاد پور کا ایک شخس شدید زخمی ھو گیا ۔لوگ گھروں سے باھر نہ نکلیں محتاط رھیں
26/10/2023

ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ سے گاؤں بھلاد پور کا ایک شخس شدید زخمی ھو گیا ۔لوگ گھروں سے باھر نہ نکلیں محتاط رھیں

25/10/2023

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 65 پولیس افسران کے تبادلے کر دئیے۔۔

لاہور کی خالی سیٹوں پر بھی افسران کی تعیناتی کر دی گئی۔

ارسلان زاہد ایس پی اینٹی رائیٹ لاہور تعینات۔۔

بشرا نثار ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن لاہور تعینات۔۔

محمد رضا تنویر ایس پی سی آر او لاہور تعینات۔۔

طارق عزیز ایس پی وی وی آئی پیز سیکیورٹی لاہور تعینات۔

منزہ کرامت ایس پی سٹی ڈویژن انویسٹی گیشن لاہور تعینات۔

عبدالحنان ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہور تعینات۔۔

حسن جاوید بھٹی ایس پی سیکیورٹی لاہور تعینات۔۔

احمد زنیر چیمہ ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن لاہور تعینات۔۔

بابر جاوید ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز لاہور تعینات
۔
ارتضی کمال ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹاؤن تعینات۔۔

محمد شاہزیب کو ایڈیشنل ایس پی گلدشت ٹاؤن ملتان تعینات۔

سلمان ظفر ایس پی آپریشنز سٹی ڈویژن لاہور تعینات۔۔

تیمور خان ایس پی لائلپور ٹاؤن فیصل آباد۔

جواد اسحق ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ تعینات۔۔

سدرہ خان ایس پی صدر ڈویژن لاہور تعینات۔۔

حسیب جواد ایس پی انویسٹی گیشن مظفرگڑھ تعینات۔۔

24/10/2023

*پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے اچھی خبر آگئی*

اسلام آباد : ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کے لئے لیمنیشن پیپر ہفتے تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، آئندہ ہفتے سے پاسپورٹ کی تیاری کا کام شروع ہو سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ چھپائی کے معاملے پر وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے ڈی جی پاسپورٹ سے رابطہ کیا اور پاسپورٹ کی چھپائی کا معاملہ فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈی جی پاسپورٹ نے یقین دہانی کرائی کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں، پاسپورٹ کےلئے لیمنیشن پیپر ہفتے تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

24/10/2023

‏ٹیوٹا کمپنی نے گاڑیوں کی قیمت میں کمی کر دی

1300 سی سی گاڑی کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کمی کی گئی، نئی ریٹ لسٹ جاری

1500 سی سی گاڑی کی قیمت میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے کمی کی گئی

1600 سی سی گاڑی کی قیمت میں دو لاکھ روپے سے دو لاکھ 40 ہزار روپے کمی کی گئی

1800 سی سی گاڑی کی قیمت میں دو لاکھ 50 ہزار روپے تک کمی کی گئی

آئی ایم وی ون کی قیمت میں 2 لاکھ 20 ہزار سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے کمی کی گئی

آئی ایم وی تھری کی قیمت میں 4 لاکھ سے 7 لاکھ 90 ہزار روپے تک کمی کی گئی

فورچیونر سیریز گاڑیوں کی قیمت میں 10 لاکھ 90 ہزار سے 13 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی کی گئی۔

24/10/2023

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر علی بھٹی نے 11 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے، نوٹیفیکیشن

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حامد حسین کو گجرات تعینات کردیا گیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور طارق محمود باجوہ کو لودھراں تعینات کردیا گیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی (بینکنگ کورٹ) امجد اقبال رانجھا کو سینیئر ایڈیشنل رجسٹرار راولپنڈی بینچ تعینات کردیا گیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان صفدر اقبال کو اوکاڑہ تعینات کردیا گیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد (لیبر کورٹ) محمد عارف رانا کو بہاولنگر تعینات کردیا گیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر (کنیومر کورٹ) محمد ظفر اقبال کو قصور تعینات کردیا گیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور (اینٹی کرپشن کورٹ) علی رضا اعوان کو حافظ آباد تعینات کردیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات ریحان بشیر کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد مشتاق الہٰی کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر عابد رضوان عابد کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں طارق محمود کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت

*2 نومبر بروز جمعرات ضلع نارووال میں مقامی چھٹی ہوگی ڈپٹی کمشنر نارووال کی طرف سے نوٹفکیشن جاری*
24/10/2023

*2 نومبر بروز جمعرات ضلع نارووال میں مقامی چھٹی ہوگی ڈپٹی کمشنر نارووال کی طرف سے نوٹفکیشن جاری*

22/10/2023

نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی

سکولوں کی نجکاری کا کوئی منصوبہ ہے نہ کسی کو تعلیمی ادارے بند کرنے کی اجازت دیں گے، محسن نقوی

یہ کون سا طریقہ ہے کہ بچوں کو اسکولوں میں پڑھنے ہی نہیں دینا، محسن نقوی

یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ٹیچر اسکولوں میں ہی نہ آئیں، محسن نقوی

وہ طالب علموں کو بھی احتجاج میں شامل کر کے ان کی پڑھائی کا حرج کر رہے ہیں، محسن نقوی

اساتذہ مجھے کہیں میں ان کے احتجاج میں شامل ہو جاؤں گا مگر غلط اطلاعات پھیلا کر لوگوں کو گمراہ نہ کریں، محسن نقوی

سکولوں کی نجکاری کا کوئی منصوبہ صوبائی حکومت کے زیر غور نہیں، محسن نقوی

سیاسی گہما گہمی کرنا ہر پارٹی کا حق ہے مگر کسی جرائم پیشہ افراد کا نہیں، محسن نقوی

مسلم لیگ ن کے جلسے میں کسی کو سرکاری پروٹوکول نہیں دیاگیا البتہ سیکورٹی دی گئی، محسن نقوی

یہ سیکیورٹی عمران خان کے زمان پارک کے قیام کے دوران بھی دی جاتی رہی، محسن نقوی

زمان پارک میں افسر وںسمیت 200 کے قریب پولیس افسر ڈیوٹی دیتے تھے، محسن نقوی

پی ٹی آئی کو الیکشن مہم سے نہیں روکا البتہ ان کو چاہیے کہ وہ کریمینل کو اپنی الیکشن مہم میں شامل نہ کریں، محسن نقوی

Address

Zafarwal
Zafarwal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zafarwal News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zafarwal News:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Zafarwal

Show All