15/12/2024
السلام علیکم میرا نام فرحان اعجاز ہے اور میں بطور صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ کام کررہا ہوں ،گذشتہ کئی سالوں سے رپورٹنگ کےشعبہ سے تعلق ہے ،بطور ایک رپورٹر اور سوشل میڈیا انفلونسر مجھے یا میری ٹیم کو کام کرتے ہوئے اپنے ناظرین کی دلچسپی اور فیڈ بیک کو بھی دیکھنا ہوتا ہے ، ہماری ٹیم نے بہت کوشش کی کہ ہم عوام کو کرنٹ افئیرز کی بجائے اینٹرٹینمنٹ اور پروڈکشن کی طرف لیکر آئیں مگر شاید بحثیت قوم ہماری دلچسپی صرف اور صرف کرنٹ افئیرز میں ہے ،چونکہ ظفروال میں رپورٹنگ باقی علاقوں کی نسبت بہت زیادہ تیز ہے ، چھوٹے سے چھوٹا وقوعہ بھی رپورٹ ہوتا ہے تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ شاید ظفروال ایک بہت بڑا کرائم ریٹ رکھنے والا علاقہ ہے،حالانکہ ہمارے ساتھ ملحقہ تحصیلوں کا کرائم ریٹ بہت زیادہ مگر وہاں نمایاں نہیں ہوتا ، ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے اجاگر ہونے والی خبروں سے یقینا ظفروال کا تشخص خراب ہورہا ہے اور اسکا ہمیں فیڈ بیک کافی عرصہ سے مل رہا تھا اسی ضمن میں میں نے سوشل میڈیا پر کچھ عرصہ قبل ایک پول کی پوسٹ لگائی کہ ہم جرائم کو اجاگر کریں یا چھوڑ دیں بدقسمتی سے چھیانوے فیصد ہمارے فالورز نے ہم سے ڈیمانڈ کی کہ یہ سلسلہ جاری رکھیں اور جرائم کو اجاگر کریں ،ہم اپنے فالورز کی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ سب کچھ رپورٹ کررہے ہیں جو ہمارے علاقہ میں ہورہا ہے ،مگر اس سے ظفروال کا تشخص خراب ہورہا ہے اور ظفروال کا نام بدنام ہورہا ہے،میں نے اور میری ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم نے 2024 کی بدصورتی کو بہت پیچھے چھوڑ کر 2025 کو خوشنما پیش کرنا ہے ، لوگوں کو بہتری کی جانب لیکر جانا ہے ،اچھے پروگرامز کیساتھ زہن سازی کو بہتر بنانا ہے،اس سلسلہ میں مجھے آپکی مدد کی ضرورت ہے ،مجھے آپکی جانب سے حوصلہ افزائی چاہئے، اس سلسلہ میں آپ بلاجھجک ہم سے رابطہ کریں اور ظفروال کو بہتر بنانے کے لئے ہماری معاونت کریں ۔شکریہ