05/01/2024
کارواں آسکانی میں عوامی ہجوم دریائے نہنگ سے بہتے سیلابی ریلے کی طرح کیچ برج پر فتح کے جھنڈے گاڑ چکی ہے عبدوئی سے معتبر میر بائیان میر اھیرداد کی سربراہی میں علاقے کے سماجی شخصیات میر رستم ولد ملا کمال ھان اور میر عبداللہ ولد محمد جمال کو اپنے عزیز و اقارب اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت کارواں کے ہمسفر بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی شمولیت سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ سرحدی پٹی مکمل کارواں کے گنگناتی وادی ہے ان خیالات کا اظہار کاروان حاجی اکبر آسکانی بالیچہ و رئیس آباد کے ورکر سید شبیر شاہ۔عامر اکرم۔ میراں بخش۔ عبدالغفور۔ آدم پیر محمد۔ عبدالغنی۔ زاہد آسکانی۔ برکت۔فدا احمد۔ عبیداللہ۔ نبیل احمد، منیر احمد۔ امام بخش۔ محمد سالم۔ عنایت اللہ۔ الطاف شبیر۔ فارس حسن۔ نوید کفایت۔ زبیر احمد۔مشتاق احمد نے اپنے ایک مشترکہ تہنیتی بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ کارواں کے قائد محسن مکران باپ پارٹی کے مرکزی رہنماء میر اکبر آسکانی کے چاہنے والے ہر قسم کے منفی طرز پروپیگنڈے کو خاطر میں لائے بناء یکمشت و یکجاء ہیں علاقے کے میر و معتبر سے ہر عام و خاص ہمیشہ سے کارواں کے چاہت بھری آہنی زنجیر تھامے ہوئے ہیں جنھیں کبھی بھی کوئی جدا نہیں کرسکتا سابقہ انتخابی نتائج کی طرح ڈسٹرکٹ کیچ کے سرحدی ایریا کے تمام پولنگ بوتھ و اسٹیشن پر قائد کارواں رہنماء باپ پارٹی اور اسکے متوقع اتحادی اور حمایتی سو فیصد کامیابی حاصل کریں گے جن علاقوں تک روایتی پارٹیوں کی کبھی رسائی ممکن نہیں رہی وہاں میر اکبر آسکانی کے ترانے گونج رہے ہیں باپ پارٹی کے پرچم تلے کارواں میں جوق در جوق سینکڑوں کی تعداد میں عوامی شمولیت کامیابی کی نوید ہے ناصر آباد ، آسیہ آباد ، بالیچہ۔ کلاہو۔ رودبن۔ میرآباد۔گومازی سے عبدوئی تگران باڈر ایریا کے دشوار گزار علاقوں میں نئے دوستوں کی شمولیت سے حلقہ تمپ کارواں کا مضبوط گڑھ بن چکا ہے ڈسٹرکٹ کیچ میں سو سے زائد اساتذہ کی بحالی ہو یا صحت تعلیم اسپورٹس کی ترقی خدمت خلق میں جاری راہ کارواں کے سفر کو روکنا اب کسی کے بس کی بات نہیں جہاں ہر عام غریب شخص کے لیئے جونیئر سینیئر کے تفریق کے بناء یکساں دروازے ہمہ وقت کھلے ہوئے ہیں سرحدی ایریا تمپ مند دشت کو ڈسٹرکٹ بنانے کے لیئے سب سے پہلے میر حاجی اکبر آسکانی کی منشاء اور ذاتی کاوشیں سرفہرست رہی ہیں لیکن افسوس چند ناعاقبت ذاتی بغض اور انائیت کی وجہ سے روڑے اٹکائے رہے نئے ڈسٹرکٹ تمپ کے تمام تر پیپر ورک پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں اب بہت جلد میر اکبر آسکانی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے اس کام کے آخری مراحل کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور خصوصاً حلقے کے اجتماعی تعمیر و ترقی معاشی بہتری، باڈر ٹریڈ ، تعلیم ، صحت اسپورٹس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیئے تمام تر وسائل کو نیک نیتی اور ایماندارانہ پالیسی پر بروئے کار لاکر عام لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوششیں جاری رہینگی