Makran Today

Makran Today Makran Today is a media organisation aming to aware the world about South Balochistan

Makran Today is a media organisation aiming to aware the world all about South Balochistan Particularly Makran region, through infotainment, entertainment and education.

یونیورسٹی آف تربت کے لیے سنگ میل:  تحقیقی جریدے جرنل آف لاء اینڈ سوشل سائنسز نے  y کیٹیگری ایکریڈیشن حاصل کرلیا جامعہ  ت...
29/09/2024

یونیورسٹی آف تربت کے لیے سنگ میل: تحقیقی جریدے جرنل آف لاء اینڈ سوشل سائنسز نے y کیٹیگری ایکریڈیشن حاصل کرلیا

جامعہ تربت نےتحقیق اور ایڈوانسڈ اسٹڈیز کے میدان میں ایک اہم سنگ میل عبورکرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ تربت کے زیراہتمام شائع ہونے والی تحقیقی جریدے جرنل آف لاء اینڈ سوشل سائنسز کو ہائر ایجوکیشن کمیشن نے باضابطہ طور پر Yکیٹگری میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ یہ عظیم کامیابی یونیورسٹی میں کی جانے والی معیاری تحقیقی سرگرمیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد ،فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے نےفیکلٹی آف لاء کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر گل حسن،شعبہ سوشیالوجی کے چئیرپرسن ڈاکٹر محمدیاسین اور پوری ٹیم کویونیورسٹی کے لئے اس عظیم کامیابی کوحاصل کرنے کے لئے ان کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی ہے-
وائس چانسلر کاکہناتھاکہ یہ کامیابی نہ صرف قانون اور سماجی علوم کے شعبے میں یونیورسٹی کی علمی ساکھ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر پروان چڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ دنیا بھر کے دیگر اداروں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ اشتراک کی نئی راہیں کھولنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ تربت کے زیراہتمام شائع ہونے والے تحقیقی جریدے کی ایچ ای سی کی جانب سےتسلیم شدہ Y کیٹگری میں شامل ہونے سے یونیورسٹی آف تربت قانونی اور سماجی سائنس کے میدان میں ایک معیاری تحقیقی مرکز کے طورپرابھرے گا۔

تربت،مند روڑ پر تعمیراتی کام کاآغاز صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے ساؤتھ بلوچستان ترقیاتی پیکج میں ...
31/08/2024

تربت،مند روڑ پر تعمیراتی کام کاآغاز
صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے ساؤتھ بلوچستان ترقیاتی پیکج میں شامل 19 ارب روپے کی لاگت سے تربت،مند روڑ پر تعمیراتی کام کے باقاعدہ آغاز کردیا ہے اس سے سی پیک M8 روڈ سرحدی علاقہ مند اور ایران سے منسلک ہو جائے گا۔ یہ ہائی وے نہ صرف ضلع کیچ بلکہ پورے مکران ڈویژن کے لیے معاشی و اقتصادی لائف لائن ہے اور اس روڈ کی تعمیر سے مکران ڈویژن میں سرحدی تجارت کو مزید فروغ ملے گا۔

پاکستان اور مسلح افواج کے لیے قابل فخر لمحہپاکستانی ایتھلیٹ معید بلوچ نے وینزویلا میں ورلڈ ملٹری گیمز میں 400 میٹر ریس م...
21/08/2024

پاکستان اور مسلح افواج کے لیے قابل فخر لمحہ

پاکستانی ایتھلیٹ معید بلوچ نے وینزویلا میں ورلڈ ملٹری گیمز میں 400 میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، کورکمانڈرکوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجر ج...
15/08/2024

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، کورکمانڈرکوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان شہیدڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کے گھر پہنچے،لواحقین سے ملاقات کی شہید کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس ناقابل تلافی نقصان پر پسماندگان کو صبرو استقامت عطافرمائے۔
شہید ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ ایک نڈر بہادر اور محب وطن انسان تھے، شہید نے اپنے فرض کو مقدم رکھا، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مزید انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے،جلد ہی دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔ ذاکر بلوچ شہید ایک فرض شناس آفیسر تھے اور ایسے لوگ ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔
ان کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ہم شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

15/07/2024
25/05/2024

قانون نافذ کرنے والے اداروں اسمگلروں اور ٹرانسپورٹرزکے خلاف کامیاب کاروائیاں

منشیات اور ممنوعہ اشیاء کے اسمگلروں کے اوچھے ہتکنڈے اور معصوم شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔

حکومت پاکستان کے احکمات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء کے خلاف کامیاب اروائیاں جاری ہیں ۔

جب ان کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا تو یہ اسمگلرز اور ٹرانسپورٹرز معصوم عوام اور غریب ڈرائیور حضرات کو یرغمال بنا کر صوبے میں مختلف اہم شہراہوں کو بندکیےبیٹھے ہیں۔
اسمگلنگ کی آڑ میں سیکورٹی فورسز پر الزام تراشی اور جھوٹے پروپیگنڈے کررہے ہیں

اپنے مفاد کی خاطر اس تپتی گرمی میں بوڑھے،بیمار، خواتین اور بچوں کی زندگی اجیرن بنادی جو روڈ بند ہونے کی وجہ سے مختلف راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں ۔

09/04/2024

وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے بلوچستان میں بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام کے قیام کا اعلان کر دیا

اس پروگرام کے تحت حکومت بلوچستان نے شہداء کے بچوں کی تعلیمی کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی ہے، جدید سائنسی علوم میں پی ایچ ڈی کے لئے دنیا بھر کی 200 جامعات میں بلوچستان کے ہر خواہش مند طالب علم کے لیے مکمل تعلیمی اسکالرشپ کا اعلان کردیا ، ہر ضلع سے میٹرک کے دس ٹاپرز کو بینظیر بھٹو اسکالر شپ کے تحت ملک کے اعلٰی تعلیمی اداروں میں تعلیم دی جائے گی،


05/04/2024

کسی بھی قوم کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ،وزیراعلی بلوچستان کی زیر قیادت ‎بلوچستان کے طلباء اور طالبات کو یکساں موقعوں کی فراہمی کیلئے "BEEF" کے تحت پارشلی فنڈڈ اور فلی فنڈڈ اسکالر شپس فراہم کیے جاتے ہیںـ اب تک 73000طلبہ تعلیمی وظائف سے مستفید ہو چکے ہیں۔

اہلیان پنجگور کے لیے خوشخبریوہ افراد جن کے دل میں مکینکل والو لگا ہوتا ہے اور انھیں ہر ہفتے ٹیسٹ کیلئے کوئٹہ اور کراچی ج...
04/04/2024

اہلیان پنجگور کے لیے خوشخبری
وہ افراد جن کے دل میں مکینکل والو لگا ہوتا ہے اور انھیں ہر ہفتے ٹیسٹ کیلئے کوئٹہ اور کراچی جانا پڑتا ہے ۔
اب وہ مریض ایف سی کیمپ پنجگور سے ٹیسٹ (INR) مفت میں کراسکتے ہیں

03/04/2024

ضلع کیچ کے علاقے شاپک میں یوفون ٹاور کی مشینری کو شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ہے
آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، زرائع

پنجگور کے علاقے پروم میں سکول کے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پَنجگُور نے غیر حاضر ٹیچرز ک...
25/03/2024

پنجگور کے علاقے پروم میں سکول کے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا ۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پَنجگُور نے غیر حاضر ٹیچرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

تحصیل پروم سرکاری اسکولوں کی بندش کے خلاف طلباء دیگر شہریوں اور سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ ۔بچوں کا کہنا تھا کئی سالو...
23/03/2024

تحصیل پروم سرکاری اسکولوں کی بندش کے خلاف طلباء دیگر شہریوں اور سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ ۔
بچوں کا کہنا تھا کئی سالوں سے ہمارے اسکول بند ہیں ہمارے تعلیمی حقوق ہمیں نہیں مل رہے ہیں محکمہ تعلیم پروم کے اسکولوں کا جائزہ لے۔
اگر ہمارے اسکولوں پر ایکشن نہیں لیا گیا ہم مجبوراً ضلع پنجگور اور دارلحکومت کویٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بیرک گولڈ کمپنی کے وفد کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹوو کی سربراہی میں ملاقاتضلع چاغی میں ٹ...
22/03/2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بیرک گولڈ کمپنی کے وفد کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹوو کی سربراہی میں ملاقات
ضلع چاغی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے حکومت اور بیرک گولڈ مل کر کام کر سکتے ہیں
ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے کے لئے مقامی اور بلوچستان ڈومیسائل کے افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے

21/03/2024

میں نے قیادت کی پر تعیش زندگی دیکھی تو مجھے معلوم ہوا کہ ہم استعمال کیے گئے تھے، سرفراز بنگلزئی

06/02/2024

Religious leaders of Balochistan explaining the importance of voting from Islamic point of view. They urged people of Balochistan for maximum participation in the upcoming

01/02/2024

Participate in general elections, vote for your favorite candidate in Balochistan. By voting you can contribute to the development and prosperity of Balochistan.
عام انتخابات میں حصہ لیں، بلوچستان میں اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں۔ ووٹ دے کر آپ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔
Election 2024 - Balochistan; Pakistan; PTI; PPP; PML; ANP; PMAP; Mengal; Achakzai; Quetta; Baloch;

22/01/2024

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ تیاری کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ائیرپورٹ پر 24 کروڑ 60 لاکھ ڈالر لگات آئی ہے بیک وقت ساڑھے تین سو سے زائد مسافروں کی آمدورفت ہو سکے گئ۔

06/01/2024

Counter Terrorism Training of Balochistan Levies Force.
DG levies Force Balochistan Government Of Balochistan

Address

Turbat
92600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Makran Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Makran Today:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Turbat

Show All