07/11/2021
ایکسپریس نیوز کے مطابق دبئی میں جاری ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج افغانستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ جاری ہے، اس میچ کے لئے پچ تیار کرنے والا بھارتی چیف کیوریٹر پراسرار طور پر مردہ پایا گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے من موہن سنگھ نے آج جاری میچ کی پچ تیار کی، تاہم چند لمحوں پہلے ہی اس کی پراسرار ہلاکت نے شائقین کرکٹ اور اتنظامیہ کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے، مقامی انتظامیہ نے من موہن سنگھ کی موت کی تحقیقات شروع کر دی ہے، اور پتہ چلایا جارہا ہے کہ من موہن سنگھ نے خودکشی کی یا قتل ہوا۔