01/08/2022
ساہیوال: ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے کہاہے کہ قوموں کی پہچان ان کی تہذیب و تمدن، ثقافت اور اقدار سے ہوتی ہے۔ ہماری نوجوان نسل کو اپنی تہذیب اور اپنی روایات کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔پروفیسرعبدالمجید کی کتاب بطور خاص موجود ہ دور میں نوجوان نسل کی رہنمائی کیلئے اہم کرداراداکریگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفترمیں سابق ڈائریکٹرکالجز پروفیسرعبدالمجید سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر پروفیسرعبدالمجید نے ڈاکٹر ریاض ہمدانی کو ہڑپہ تہذیب پرلکھی گئی تحقیقی کتاب پیش کی۔ انہوں نے پروفیسرعبدالمجید کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہڑپہ سے ہماری آشنائی کا سلسلہ بہت پرانا ہے بلکہ اگر کہا جائے کہ یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں.... تو درست ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کوہڑپہ کی تہذیب سمجھنے کیلئے پروفیسرعبدالمجید کی کتاب کامطالبہ ضرورکرناچاہیے۔