Sahiwal News update

Sahiwal News update join this page for updates about Sahiwal joining the page for. update about Sahiwal
(2)

06/09/2024

السلام علیکم! صبح بخیر
سو جاؤ عزیزو کہ فصیلوں پہ ہر اک سمت
ہم لوگ ابھی زندہ و بیدار کھڑے ہیں

06/09/2024
06/09/2024

ڈپٹی کمشنر صا ئمہ علی نے یوم دفاع کے سلسلے میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔
شہداء کی یاد میں شمعیں روشن اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Sahiwal Chief Minister's Special Monitoring Unit

11/08/2022

السلام علیکم! صبح بخیر
پنجاب پولیس سے متعلقہ اپنی شکایت کے فوری ازالے کیلئے آئی جی پنجاب کے شکایات سیل سے رابطہ کریں۔

11/08/2022

ساہیوال پولیس

11/08/2022

ساہیوال ٹریفک پولیس

11/08/2022
لاہور/ ساہیوال 11 اگستساہیوال میں اغواء کے بعد 15 سالہ لڑکی اقراء کے قتل کا واقعہ / ملزمان گرفتارساہیوال پولیس نے 15 سال...
11/08/2022

لاہور/ ساہیوال 11 اگست

ساہیوال میں اغواء کے بعد 15 سالہ لڑکی اقراء کے قتل کا واقعہ / ملزمان گرفتار

ساہیوال پولیس نے 15 سالہ اقراء کے قاتلوں کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ۔۔

ملزمان کے نام عدیل اور شانی ہیں جنہیں گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے ۔ ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ

وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لیا تھا ۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ڈی پی او ساہیوال کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی تھی ۔۔

15 سالہ مقتولہ لڑکی کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا چکا ہے ۔ ڈی پی او ساہیوال

نمونہ جات کو تجزیہ کیلئے فرانزک لیب بھجوایا جا چکا ہے ۔ ڈی پی او ساہیوال

واقعہ کی تفتیش کو جلد مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ ڈی پی او ساہیوال

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر خواتین پر تشدد ، ہراسمنٹ ، زیادتی اور قتل کے واقعات پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ ڈی پی او ساہیوال

ڈی پی آر پنجاب پولیس

*ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن* *جعلی سب انسپکٹر گرفتا اسلحہ برآمد مقدمہ درج* *تھانہ سٹی پاکپتن پولیس کی کاروائی جعلی سب انسپکٹر ک...
07/08/2022

*ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن*

*جعلی سب انسپکٹر گرفتا اسلحہ برآمد مقدمہ درج*

*تھانہ سٹی پاکپتن پولیس کی کاروائی جعلی سب انسپکٹر کو گرفتار کر لیا*

*جعلی سب انسپکٹر پولیس یونیفارم میں خود کو ایس ایچ او اقبال ٹاؤن لاہور ظاہر کر رہا تھا اور وردی پر سب انسپکٹر رینک کے بیجز لگائے ہوئے تھے*

*تھانہ سٹی پاکپتن پولیس نے مشکوک جان کر چیک کیا تو ملزم جعلی سب انسپکٹر نکلا*

*مزید تلاشی پر ملزم سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور بھی برآمد ہوا*

*تھانہ سٹی پاکپتن پوکیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تفتیش جاری*
*ترجمان پولیس پاکپتن* ۔۔۔

03/08/2022

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں بارش و سیلاب سے مزید 15 افراد لقمہ اجل بن گئے

بلوچستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 165 تک پہنچ گئی

پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے ابتک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی

جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے، پی ڈی ایم اے

جاں بحق ہونے والوں میں 67 مرد 43 خواتین اور 54 بچے شامل ہیں،پی ڈی ایم اے

اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار میں ہوئی۔پی ڈی ایم اے

اموات کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی،پی ڈی ایم اے

بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 74 افراد زخمی ہوئے،پی ڈی ایم اے

زخمیوں میں 47 مرد 11 خواتین اور 16 بچے شامل ہیں، پی ڈی ایم اے

مجموعی طور پر صوبے بھر میں 13 ہزار 975 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے،پی ڈی ایم اے رپورٹ

بارشوں میں 670 کلو میٹر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں شدید متاثر ہوئی ہیں، پی ڈی ایم اے رپورٹ

بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں، پی ڈی ایم اے

بارشوں سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں، پی ڈی ایم رپورٹ

مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے، پی ڈی ایم اے رپورٹ

پاک فوج کے ھیلی کاپٹر حادثہ میں لیفٹینینٹ جنرل سرفراز علی، برگیڈیئر امجد حنیف ستی، برگیڈیئر خالد، میجر سعید  طلحہ،  اورن...
02/08/2022

پاک فوج کے ھیلی کاپٹر حادثہ میں لیفٹینینٹ جنرل سرفراز علی، برگیڈیئر امجد حنیف ستی، برگیڈیئر خالد، میجر سعید طلحہ، اورنائک مدثر شہید ھو گئے ھیں۔۔واضح رھے کہ یہ جوان لسبیلہ کے اطراف میں سیلاب زدگان کے ریسکیو اور امدادی کاروائیوں میں مصروف تھے کہ اچانک ان کا ھیلی کاپٹر لاپتہ ھو گیا۔۔رات گئے تک تلاش جاری رھی۔امدادی سرگرمیاں اندھیرے اور سیلابی صورت حال کی وجہ سے مشکلات کا شکار رھیں۔۔تاھم کچھ دیر پہلے جائے حادثے کو ٹریس کر لیا گیا ھے ۔۔
یا اللہ۔۔۔! پاک فوج کے ان شہدا کے درجات بلند اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں ۔۔آمین

با تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 02 اگست  2022ساہیوال( )جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ گریجویٹ ...
02/08/2022

با تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 02 اگست 2022
ساہیوال( )جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال میں کالج کی سطح کے مقابلہ جات کا دوسرے روز بھی انعقاد کیا گیا جس میں ملی نغمہ، ڈرامہ، اردو اور انگریزی مضمون نویسی کے مقابلہ جات کروائے گئے جس میں طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ ملی نغمے اور ڈرامے کی نظامت کے فرائض پروفیسر محمد ندیم صادق نے سر انجام دیے اور منصفین کے فرائض پروفیسر عمران جعفر اور پروفیسر اعوان قمر نے ادا کیے۔ انگریزی مضمون نویسی میں منصفین کے فرائض پروفیسر بلال اشرف اور پروفیسر عمران پارس نے ادا دیے جبکہ اردو مضمون نویسی میں منصفین کے فرائض پروفیسر رفیق ظہیر، پروفیسر رانا محمد یونس اور پروفیسر مطلوب حسین نے سر انجام دیے۔ تقریب میں ادبی تقریبات کے انچارج و منتظم پروفیسر ڈاکٹر محمد افتخار شفیع صدر شعبہ اردو کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر ندیم عباس اشرف، پروفیسر نواز انجم اور پروفیسر آفتاب حیدر بھی شریک ہوئے۔ملّی نغمے کے مقابلے میں طالبات میں شعبہ آئی ٹی کی طالبہ اقصیٰ بانو نے پہلی، شعبہ انگریزی کی طالبہ جویریہ اکرم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ طلبہ میں شعبہ اردو کے بلال رضا،شعبہ کیمیا کے عاصم مقصود اوراصغر امیر نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔ ڈرامے کے مقابلے میں عاصم مقصود، علی رضا اور ان کی ٹیم نے '' دھی رانی '' کے عنوان سے ڈرامہ پیش کیا اور اول پوزیشن حاصل کی۔اردو مضمون نویسی میں طالبات میں شجعیہ عفت نے پہلی اور رمشا نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ طلبہ میں اول پوزیشن شعبہ فزکس سے محمد راحیل اور دوسری پوزیشن شعبہ اردو سے معظم ستار نے حاصل کی۔انگریزی مضمون نویسی میں طالبات میں شعبہ انگریزی سے عشوہ عباس نے پہلی مبشرہ خلیل نے دوسری انگریزی کی معیزہ شیخ نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور طلبہ میں شعبہ انگریزی سے مہر علی نے پہلی، کیمیا کے مبشر علی دوسری اور زاہد علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گھریلو ناچاقی پر بیوی پر تشدد کرنے کا معاملہ، پاکپتن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے بیوی...
02/08/2022

گھریلو ناچاقی پر بیوی پر تشدد کرنے کا معاملہ، پاکپتن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے بیوی پر تشدد کر کے سر کے بال کاٹے تھے۔ ڈی پی او پاکپتن نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

Transport Strike
02/08/2022

Transport Strike

31/07/2022

دریائے راوی میں انہتائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

سیلاب سے لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، جھنگ اور مظفرگڑھ کے علاقے متاثر ہونگے

ساہیوال۔ کمشنر ساہیوال سلوت سعید کا بارش کے بعد شہر کا دورہساہیوال۔ نکاسی آب کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا ساہیوال۔ میونس...
31/07/2022

ساہیوال۔ کمشنر ساہیوال سلوت سعید کا بارش کے بعد شہر کا دورہ

ساہیوال۔ نکاسی آب کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا


ساہیوال۔ میونسپل آفیسر سروسز اسد خان بابر اور چیف سینٹری انسپکٹر سے نکاسی آب کے کام کی تفصیلات لیں

ساہیوال۔ کارپوریشن کا عملہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی تک فیلڈ میں رہے۔ کمشنر کی ہدایت

ساہیوال۔ کمشنر نے کنٹرول روم ہائی سٹریٹ کا بھی دورہ کیا۔

ساہیوال۔ کارپوریشن کا کنٹرول روم تمام رات فعال رکھا جائے۔ سلوت سعید

ساہیوال۔ عوام کی نکاسی آب سے متعلق شکایات فوری حل کریں۔ کمشنر کی ہدایت

ساہیوال۔ صدر بازار، جناح چوک اور لیاقت چوک میں سکر مشینوں کی کارکردگی بھی چیک کی

ساہیوال۔ شہر کے تمام ڈسپوزل سٹیشن پانی کی مکمل نکاسی تک بلا تعطل چلائے جائیں۔ کمشنر ساہیوال

ساہیوال۔ کمشنر سلوت سعید نے عنایت الہی کالونی، چک نمبر 90/9L اور پاکپتن چوک میں بھی پانی کے نکاسی کا جائزہ لیا

ساہیوال۔ کمشنر سلوت سعید نے شہر کے مختلف علاقوں کا دو گھنٹے سے زائد دورہ کیا

پنجاب بھر میں تمام اضلاع کے ضلعی ایمرجنسی آپریشنز سنٹرز کی ہیلپ لائنز، ٹیلی فون نمبرز اور فوکل پرسنز کے رابطہ نمبرز کی ف...
31/07/2022

پنجاب بھر میں تمام اضلاع کے ضلعی ایمرجنسی آپریشنز سنٹرز کی ہیلپ لائنز، ٹیلی فون نمبرز اور فوکل پرسنز کے رابطہ نمبرز کی فہرست

31/07/2022
31/07/2022

وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا دبنگ فیصلہ

پنجاب کانسٹیبلری ختم کر کے نفری متعقلہ ریجن کو دینے کا فیصلہ

پرویز الہٰی کا بہت بڑا اقدام

پی سی ہمشہ کے لیے ختم کر دی گی ہے ۔

اب سے کوی پولیس افسر پی سی میں ٹرانسفر نیں ہو گا ۔
پی سی کا یونٹ ہی ختم ہونے جا رہا ہے

وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا دبنگ فیصلہ پنجاب کانسٹیبلری ختم کر کے نفری متعقلہ ریجن کو دینے کا فیصلہ کر دیا گیا ہے
اور
سابقہ پی سی پنجاب کے بجٹ کا حساب کتاب بھی ہوگا
باقاعدہ آڈٹ کیا جائے گا

31/07/2022

پنجاب پولیس کے جونیرز ملازمین کی پروموشن کا عمل تیز اور سروس سٹرکچر عمل میں لایا جائے ملازمین نے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی (ر) مشتاق سکھیرا نے ملآزمین کش پالیسیاں محکمہ میں متعارف کروائی جس میں سب سے بڑا استحصال جونیرز ملازمین کا کیا گیا اور ڈائریکٹ بھرتیاں کر کے ملازمین کانسٹیبلز ۔ہیڈ کانسٹیبلز اور دیگرچھوٹے رینک کے ملازمین کی پروموشن کا ستیا ناس کر دیا گیا جسکی وجہ سے نہ صرف ملازمین میں بددلی اور مایوسی پھیلی بلکہ ملازمین پولیس عدم تحفظ اور حق تلفی کا شکار ہوئے اسکے بعد کئی آئی جی تبدیل ہونیکے باوجود ان ملازم کش پالیسیوں کا سدباب نہ کیا جا سکا ملازمین نے کہا کہ ایک کانسٹیبل بھرتی ہونیوالا شخص پچیس سال بعد کانسٹیبل جبکہ ایک اے ایس پی بھرتی ہونیوالا آدمی آئی جی کے عہدہ تک ریٹائرڈ ہوتا ہے نت نئے تجربات کا شکار اس طبقے کو کیا جاتا ہے جو محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی اور فیلڈ میں جانیں دینے والے ہیں افسران کی پروموشن کا سروس سٹرکچر موجود جبکہ ماتحتان ادنی جو کہ محکمہ کا 95% ہے کا سروس سٹرکچر نہ ہونا باعث شرم اور ملازمین کا قتل عام ہے ایک طرف اصلاحات کے نام پہ لوگوں اور گورنمنٹ کو پاگل بنایاجا رہا ہےجبکہ دوسری طرف لوگوں کو تحفظ دینے والے ملازمین خود عدم تحفظ اور ظلم حق تلفیوں کا شکار ہے ظلم کے یہ ضابطے اب بدلنے چاہیے اور ملازمین کا سروس سٹرکچر اور پروموشنز کا عمل تیز کیا جانا چاہیے آئی جی پنجاب اس کا نوٹس لیں
(اس پوسٹ کو شئیر کریں حق کی آواز بنیں اور آواز اٹھائیں )

Address

Sahiwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sahiwal News update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share