Shine Pakistan

Shine Pakistan Shine Pakistan brings you the latest news to keep you informed about Pakistan's affairs.
(1)

لڑکی کا باپ بہت خوش تھا کہ اچھے خاندان سے اسکی بیٹی کیلئے رشتہ آیا ہے۔ لڑکے میں ہر وہ خوبی تھی جسکی تمنا کی جا سکتی ہے۔ ...
09/10/2024

لڑکی کا باپ بہت خوش تھا کہ اچھے خاندان سے اسکی بیٹی کیلئے رشتہ آیا ہے۔ لڑکے میں ہر وہ خوبی تھی جسکی تمنا کی جا سکتی ہے۔ پڑھا لکھا، خوش اخلاق، مودب اور بر سر روزگار۔ انکار کی تو وجہ بنتی ہی نہیں تھی لہٰذہ دیگر اہل خانہ سے صلاح مشورہ کر کے یہ رشتہ قبول کر لیا گیا۔

بات جب دستور کے مطابق حق مہر کی چلی تو لڑکی کے باپ نے کہا ہم مردم شناس لوگ ہیں اور لڑکے کو اپنی فرزندی میں لے رہے ہیں، پیسے کی ہمارے لیئے کوئی اہمیت نہیں۔ تاہم رسماً میری بیٹی کا حق مہر صرف ایک ریال ہوگا۔ معاملات طے پائے تو شادی کی تاریخ مقرر کر کے اس فریضہ کو سر انجام دیدیا گیا۔
لڑکی بھی کسی معاملے میں کم تھی، خوبصورت و خوب سیرت، تعلیم یافتہ، گھر گرہستی کے ہر فن میں ماہر۔ جلد ہی اس نے اپنے سسرال کے ہر فرد کو اپنا گرویدہ بنا دیا۔ گویا دونوں گھرانے ہی اپنی اپنی خوش قسمتی پر رشک کرتے تھے۔ میاں بیوی کے درمیان الفت و محبت کا رشتہ روز بروز گہرے سے گہرا تر ہوتا چلا گیا۔

ایک دن پیپسی کی بوتل پیتے ہوئے نجانے خاوند کے ذہن میں کیا شیطان سمایا کہ بیوی کو کہنے لگا، جانتی ہو تمہاری قیمت اور اس پیسپی کی بوتل کی قیمت ایک ہی ہے۔ طنز تو بہت گہرا اور صدمہ دینے والا تھا مگر بیوی نے ان سنی کر دی کہ اگر بات زبان سے پھسل کر نکلی ہے تو اس کو یہیں ختم کر دیا جائے۔ مگر خاوند کی تو یہ عادت ہی بن گئی کہ جب بھی پیپسی کو بوتل خریدتا تو کسی طرح بھی طنز کی کوئی صورت نکال ہی لیتا۔ کبھی کہتا کہ اگر میری تم سے شادی نا ہوتی تو میں ایک اور پیپسی خرید پاتا اور کبھی کہتا کہ میری پیسپی کی بوتل کا نقصان کرانے والی۔

لڑکی بہت ہی سمجھدار اور حالات سے سمجھوتا کرنے والی تو ضرور تھی مگر ایک دن اس کا صبر جواب ہی دے دیا۔ اپنے خاوند سے کہا کہ میں اپنی امی سے ملنے کیلئے اداس ہوں، وہ اسے اس کے گھر لے جائے۔ خاوند کو اس بات پر کوئی اعتراض نہیں تھا، فورا ہی تیار ہو کر چل پڑے۔
اپنے خاوند کو بیٹھک میں چھوڑ کر لڑکی اندر اپنی ماں کے پاس گئی اور پھوٹ کر رو پڑی کہ تم نے میرا حق مہر اتنا کم مقرر کر کے میری قیمت گرا دی ہے اور اب میرا خاوند مجھے اس طرح ذلیل کر رہا ہے۔ اس کی ماں نے کہا کہ ابھی تیرا باپ آتا ہے تو میں اسے بتاتی ہوں مگر لڑکی کا اصرار تھا کہ وہ اپنے معاملات خراب نہیں کرنا چاہتی اس لیئے اس کے والد کو خبر نہیں ہونی چاہیئے۔ مگر اس کی ماں نے کہا کہ نہیں یہ غلطی تیرے باپ نے کی ہے اس لیئے اس غلطی کو ٹھیک بھی اسی نے ہی کرنا ہے لہٰذہ اسے بتانا ضروری ہے۔ لڑکی کے والد نے سارا قصہ نہایت ہی تحمل کے ساتھ سنا اور بیٹی کو تسلی دی کہ وہ بالکل بے فکر رہے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

بیٹھک میں جا کر لڑکی کے باپ نے اپنے داماد سے کہا کہ کئی دنوں سے دونوں خاندانوں کی آپس میں ملاقات نہیں ہوئی، اسلیئے وہ چاہتا ہے کہ اس کے گھر والوں کی دعوت کرے، اسلیئے وہ اپنی بیوی کو یہاں ہی رہنے دے اور کل اپنے والدین کے ساتھ دوبارہ آئے تاکہ سب لوگ مل بیٹھیں۔ لڑکا بخوشی واپس چلا گیا۔

دوسرے دن لڑکا اپنے والدین کے ساتھ جب پہنچا تو لڑکی کے والد نے تین پیپسی کی بوتلیں سب کے سامنے رکھیں اور کہا کہ یہ میری طرف سے آپکے لئے دعوت ہے۔ لڑکے کے والدین تو کچھ نا سمجھے مگر لڑکے کو اندازہ ہوگیا کہ بات شاید کچھ اور ہی ہے۔ لڑکی کا باپ بولا کہ تم نے میری بیٹی کا حق مہر ایک پیپسی کی بوتل مقرر کیا تھا جبکہ میں تمہیں تین بوتلیں پلا رہا ہوں، یہ بوتلیں پیو اور میری بیٹی کو طلاق دیکر چلے جاو، مجھے تم لوگوں سے کوئی رشتہ نہیں رکھنا۔ لڑکی کا خاوند تو بیہوش ہونے کے قریب تھا اور اسکے والدین کو جب سارے معاملے کی سمجھ آئی تو بھی لڑکے پر بہت ناراض ہوئے کہ اس نے ایسی نیچ حرکت کیوں کی۔

جب معاملے کو سلجھانے کی بات چلی تو لڑکی کا باپ بولا کہ اگر میری بیٹی کو لیکر جانا ہے تو اسکا مہر تین لاکھ ریال ہوگا، جا کر لے آئیے اور میری بیٹی کو لیجائیے ورنہ نہیں۔

کیونکہ مطالبہ اتنا نا مناسب نہیں تھا اور بات بھی معافی و صلح و صفائی سے آگے گزر چکی تھی۔ اسلیئے یہ سب لوگ پیسوں کے انتظام کا کہہ کر ادھر سے اُٹھ آئے اور پھر چند دنوں کے بعد حق مہر تین لاکھ ریال دیکر لڑکی کو لے آئے۔

کہتے ہیں کہ اس دن کے بعد لڑکے نے دوبارہ کوئی ایسی بات کہنے اور کرنے سے تو توبہ کر لی، مگر کبھی کبھی یوں ضرور کہہ کر بلاتا تھا – ارے میری پیپسی کولا کی فیکٹری، کہاں ہو ...........
😉😉😀😀

**istan

ہم بھی کرپٹ ہے لیکن ہمیں اپنا آپ نظر نہیں آتا۔              **istanday  **istanstyle  **istan    **istanicelebrities  **...
06/10/2024

ہم بھی کرپٹ ہے لیکن ہمیں اپنا آپ نظر نہیں آتا۔

**istanday **istanstyle **istan **istanicelebrities **iatani **istan

02/10/2024

پائلٹ صاحب

**istan

پلیز ان مکروہ چینلز کو رپورٹ کریں، سب بھائی ان چینلز پر قرآن مجید کی آیات کو سونگ یعنی میوزک کی طرز پر گا کر اپلوڈ کیا ج...
19/09/2024

پلیز ان مکروہ چینلز کو رپورٹ کریں، سب بھائی ان چینلز پر قرآن مجید کی آیات کو سونگ یعنی میوزک کی طرز پر گا کر اپلوڈ کیا جا رہا ہے ساتھ میں بیک گراؤنڈ میں لڑکیوں کا ڈانس بھی ایڈ کیا گیا ہے.

میں مشورہ دوں گا ویڈیوز نہ دیکھیں صرف رپورٹ کریں

There’s a channel promoting inappropriate content concerning the Holy Quran. They are misusing Quranic verses by turning them into songs, which is not only disrespectful but also deeply offensive to our faith. The Quran is our sacred book, and we cannot tolerate any disrespect towards it. As Muslims, it is our responsibility to protect the integrity of our holy texts and uphold their reverence in society.

I urge everyone to take action by reporting these channels. Let’s unite in a campaign to raise awareness and seek a ban on YouTube across Pakistan for approving such content. Together, we can ensure that our faith is respected and let's the world know how important and respectful Quran is to us. Your voice matters—let’s stand firm against these violations of our beliefs.

Please report this channels without watching their videos..
Thank you

https://youtube.com/channel/UCWPOoebFXlqgFuPp5QM8XWw?si=yUrVWjopcXncdCIt

انسانیت اب بھی زندہ ہے⁦حاتم طائی جیسی صفات کےمالک شخص نے صابن کی پوری کی پوری ٹِکی ایک ہی انسان کو ہدیہ کردیحالانکہ اسے ...
08/09/2024

انسانیت اب بھی زندہ ہے⁦
حاتم طائی جیسی صفات کےمالک شخص نے صابن کی پوری کی پوری ٹِکی ایک ہی انسان کو ہدیہ کردی
حالانکہ اسے خود نہانے کی اشد ضرورت ہے 🤔
😁😀

29/08/2024
ایک   چھوٹا سا بورڈ ریڑھی کی چھت سے لٹک رہا تھا، اس پر موٹے مارکر سے لکھا ہوا تھا،''گھر میں کوئی نہیں ھے، میری بوڑھی ماں...
22/08/2024

ایک چھوٹا سا بورڈ ریڑھی کی چھت سے لٹک رہا تھا، اس پر موٹے مارکر سے لکھا ہوا تھا،
''گھر میں کوئی نہیں ھے، میری بوڑھی ماں فالج زدہ ہے، مجھے تھوڑی تھوڑی دیر بعد انهیں کھانا اور اتنی ہی مرتبه حاجت کرانی پڑتی ہے، اگر آپ کو جلدی ھے تو اپنی مرضی سے فروٹ تول لیں اور پیسے کونے پر کر ریگزین کےگتے کے نیچے رکھ دیجیے . ساتھ ھی ریٹ بھی لکھے ھوۓ هیں
اور اگر آپ کے پاس پیسے نه ھوں، تو میری طرف سے لے لینا, اجازت ہے! وللہ خیرالرازقین!
ادھر اُدھر دیکھا، پاس پڑے ترازو میں دو کلو سیب تولے، درجن کیلے لیے، شاپر میں ڈالے، پرائس لسٹ سے قیمت دیکھی، پیسے نکال کر ریڑھی کے پھٹے کے گتے والے کونے کو اٹھایا، وہاں سو پچاس دس دس کے نوٹ پڑے تھی، میں نے پیسے اسی میں رکھ کر اسے ڈھک دیا، ادھر اُدھر دیکھا کہ شاید کوئی میری طرف متوجہ ہو، اور شاپر اٹھا کر واپس فلیٹ پر آگیا. ، افطار کے بعد میں اور بھائی ادھر گئے. دیکھا اک باریش آدمی ، داڑھی آدھی کالی آدھی سفید ، ہلکے کریم کلر کرتے شلوار میں ریڑھی کو دھکا لگا کر بس جانے ہی والا تھا وه ھمیں دیکھکر مسکرایا اور بولا" صاحب ! پھل تو ختم ہوگیا
نام پوچھا تو بولا خادم حسین
پھر ہم سامنے ڈھابے پہ بیٹھے تھے.
چائے آئی، کہنے لگا "پچھلے تین سال سے اماں بستر پر ھے، کچھ نفسیاتی سی بھی ہوگئی ہے، اور اب تو فالج بھی ہوگیا ہے، میرا کوئی بال بچہ نہیں، بیوی مر گئی ہے، صرف میں ھوں اور میری اماں. اماں کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نهیں اس لئے مجھے ھروقت اماں کا خیال رکھنا پڑتا ھے"

اک دن میں نے اماں کے پاؤں دباتے ھوۓ بڑی نرمی لجالت سے کہا، "اماں! تیری تیمار داری کو تو بڑا جی کرتا ہے. پر جیب میں کچھ نھیں تو مجھے کمرے سے ہلنے نہیں دیتی، کہتی ہے تو جاتا ہے تو جی گھبراتا ہے، تو ہی بتا میں کیا کروں؟ "
اب کیا غیب سے کھانا اترے گا ؟ نہ میں بنی اسرائیل کا جنا ہوں نہ تو موسیٰ کی ماں ہے، کیا کروں! یه سن کر اماں نے ہانپتے کانپتے اٹھنے کی کوشش کی, میں نے تکیہ اونچا کر کے اسکو بٹھایا ,ٹیک لگوائی، انھوں نے جھریوں والا چھره اٹھایا اپنے کمزور ہاتھوں کا پیالا بنا یا، اور نه جانے رب العالمین سے کیا بات کی، پهر بولی " تو ریڑھی وہی چھوڑ آیا کر، تیرا رزق تجھے اسی کمرے میں بیٹھ کر ملے گا"
، میں نے کہا " اماں کیا بات کرتی ھے, وہاں چھوڑ آؤں گا تو کوئی چور اچکا سب کچھ لے جاۓ گا، آجکل کون لحاظ کرتا ھے؟ بنا مالک کے کون خریدار آئے گا؟"

کہنے لگی "تو فجر کو ریڑھی پھلوں سے بھر کرچھوڑ کر آجا بس، زیادہ بک بک نیئں کر، شام کو خالی لے آیا کر، اگر تیرا روپیہ گیا تو یه خالدہ ثریا الله سے پائی پائی وصول دیگی".

"ڈھائی سال ہوگئے ہیں بھائی!صبح ریڑھی لگا جاتا ہوں. شام کو لے جاتا ہوں، لوگ پیسے رکھ جاتے پھل لے جاتے، دھیلا اوپر نیچے نہیں ہوتا، بلکہ کچھ تو زیادہ رکھ جاتے، اکثر تخمینہ نفع لاگت سے تین چار سو اوپر ہی جا نکلتاھے، کبھی کوئی اماں کے لیے پھول رکھ جاتا ہے، کبھی کوئی اور چیز! پرسوں ایک پڑھی لکھی بچی پلاؤ بنا کر رکھ گئی، نوٹ لکھکر رکھ گئی "اماں کے لیے"،. اک ڈاکٹر کا گزر ہوا، وہ اپنا کارڈ چھوڑ گیا. پشت پہ لکھ گیا. "انکل! اماں کی طبیعت نہ سنبھلے تو مجھے فون کرنا، میں گھر سے پک کر لوں گا" کسی حاجی صاحب کا گزر ہوا تو عجوہ کجھور کا پیکٹ چھوڑ گیا، کوئی جوڑا شاپنگ کرکے گزرا تو فروٹ لیتے ہوئے اماں کے لیے سوٹ رکھ گیا، روزانہ ایسا کچھ نہ کچھ میرے رزق کے ساتھ موجود ہوتا ہے، نہ اماں ہلنے دیتی ہے نہ اللہ رکنے دیتا ہے. اماں تو کہتی تیرا پھل بیچنے کے لئے، اللہ خود بندوبست کر دیتا ہے ، اللہ اللہ
آخر میں مجھے اپنے بچوں سے کھنا ھے اگر آپ فارغ ھوں اور اپنے والدین کو کام کرتے دیکھیں تو فورأ اٹھکر انکی مدد کریں اور انهیں کھیں "امی جان!
ابا جان! "لائیے میں آپکی مدد کرتا / کرتی ھوں"
پهر دیکهیں دنیا و آخرت کی کامیابیاں کیسے تمھارے قدم چومتی ھیں! انشاءالله

سر یہ آپ کا ویژن ہے!              **istan  **iatani
22/08/2024

سر یہ آپ کا ویژن ہے!

**istan **iatani

میں نےارشد کا مقابلہ نہیں دیکھامقابلے کے وقت قرآن پاک پڑھ رہی تھی اہلیہ ارشد ندیم.
17/08/2024

میں نےارشد کا مقابلہ نہیں دیکھامقابلے کے وقت قرآن پاک پڑھ رہی تھی اہلیہ ارشد ندیم.

ماں باپ کے بغیر زندگی کیا ہے ؟؟؟پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر یہ دو تصویریں شیئر ہوئیں کہ یہ دو بچے گھر سے لا پتا ہیں بہاولپو...
13/08/2024

ماں باپ کے بغیر زندگی کیا ہے ؟؟؟
پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر یہ دو تصویریں شیئر ہوئیں کہ یہ دو بچے گھر سے لا پتا ہیں بہاولپور کے تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او محسن سردار صاحب نے بھی اپنی فیس بک پر ان دونوں بچوں کی تصویریں اور ایک چھوٹی سی ویڈیو شیئر کی ویڈیو میں دکھائی دے رہا تھا کہ دونوں بچوں کے ہاتھ میں ایک شاپر ہے اور گھر سے نکل کر دوڑ لگا کے کہیں جا رہے ہیں یہ دونوں بچوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو کچھ ہی گھنٹوں بعد یہ دونوں بچے ایک ٹرین سے ریکور ہو جاتے ہیں اَلْحَمْدُلِلّٰه ۔ یہ دونوں بچے اپنی پھوپھو کے گھر رہتے تھے کہ ان کے والد فوت ہو چکے تھے اور والدہ نے اگے شادی کر لی تھی اپ کو بتانے کا مقصد ایک تصویر میں دونوں بچے انتہائی خوبصورت کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور دوسری تصویر میں بچے سر سے گنجے ہیں کپڑے بھی میلے کچیلے لگ رہے ہیں اب یہ تصویر ایک پیغام دے رہی ہے کہ جس تصویر میں بچے کلر کپڑوں میں خوبصورت لگ رہے ہیں یہ ماں باپ کے ساتھ زندگی ہے ماں باپ کے ساتھ زندگی خوبصورت کلرفل ہوتی ہے اور ماں باپ کے بغیر زندگی بالکل بلیک اینڈ وائٹ ہو جاتی ہے ان دونوں تصویروں سے انسان بہت کچھ سیکھ سکتا ہے اور سمجھ سکتا ہے لہذا خدارا اپنے والدین کی ہمیشہ عزت احترام قدر کیا کریں اور والدین اپنے بچوں کا خیال رکھیں بچوں کے بھی اپنے والدین پر حقوق ہوتے ہیں ❤️🌹🙏🏻
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔منقول

پاکستان کے ایک اور بیٹے نے ملک کا نام روشن کردیا🇵🇰❤️سوات مینگورہ سے تعلق رکھنے والے عامر خان نے بنکاک میں ساتویں تائیکوا...
12/08/2024

پاکستان کے ایک اور بیٹے نے ملک کا نام روشن کردیا🇵🇰❤️

سوات مینگورہ سے تعلق رکھنے والے عامر خان نے بنکاک میں ساتویں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں انڈیا، نیپال اور فلپائن کے کھلاڑیوں کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

**istani

امریکہ میں مقیم پاکستانی خاتون شہروز نور نے اپنے دل کے ارمان پورے کرنے کے لیے دلہن بن کر اپنی شادی کے ختم ہونے کا جشن من...
12/08/2024

امریکہ میں مقیم پاکستانی خاتون شہروز نور نے اپنے دل کے ارمان پورے کرنے کے لیے دلہن بن کر اپنی شادی کے ختم ہونے کا جشن منایا۔کورٹ میرج کی، لیکن نہ نکاح کیا اور نہ ہی شادی کی باقاعدہ تقریبات ہوئیں۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی خاتون شہروز نور نے اپنے دل کے ارمان پورے کرنے کے لیے دلہن بن کر اپنی شادی کے ختم ہونے کا جشن منایا۔
سوشل میڈیا پر کچھ دن سے ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں امریکہ میں مقیم ایک پاکستانی خاتون لہنگا پہنے اپنے دوستوں کے ساتھ اپنی ’ڈیووس پارٹی‘ (طلاق کی پارٹی) کا جشن منا رہی ہیں۔ ویڈیو میں بالی وڈ گانوں پر ڈانس کرتی شہروز کے دوست ان پر پیسوں کی برسات بھی کر رہے ہیں۔
شادی ختم کرنے کے اس انداز کو جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا گیا وہاں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
مدیحہ حسین نامی صارف نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ان کی ڈانس کی ویڈیو پر لکھا کہ ’ طلاق یافتہ بیٹی مردہ بیٹی سے بہتر ہے۔ اس کے دوستوں کو اس کا یوم آزادی منانے پر خراج تحسین۔‘شہروز نور نے ان تمام الزامات اور تنقید کا جواب اپنی انسٹاگرام سٹوریز کے ذریعے دیا، انہوں نے اپنی سٹوریز میں اپنی آڈیو کے ذریعے اپنی شادی کی حقیقت بتائی۔
ان آڈیوز میں ان کا کہنا تھا کہ ’ان کو اس رشتے سے نکلنے میں بہت وقت لگ گیا، انہوں نے اپنی شادی کی تقریبات کی بہت منصوبہ بندی کی تھی، لیکن وہ شادی ہوئی ہی نہیں، نہ ہی اس شخص نے میرے سے نکاح کیا اور نہ ہی کوئی تقریبات کیں، اس نے مجھ سے صرف کورٹ میں شادی کی۔‘
انہوں نے کہا کہ مجھےاس جشن کی بہت ضرورت تھی، کیونکہ اس نے مجھے میری شادی کی خوشی نہیں دی تو یہ طلاق کی تقریب اس کے منہ پر ایک تھپٹر تھا۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ مجھے جانتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ مجھے شادی کا کتنا جنون تھا، میں نے پوری زندگی اپنی شادی کا انتظار کیا، لیکن جس انسان کا میں نے انتخاب کیا اس شخص اور اس کے خاندان نے وعدے کرنے کے بعد بھی شادی کی کوئی تقریب نہیں دی۔

12/08/2024

ایرانی خاتون ایتھلیٹ 400 میٹر دوڑ میں باحجاب ہوکر بغیر کسی گائیڈ کے گولڈ میڈل اپنے نام کرکے دنیا بھر کی خواتین کے لیے مثال بن گئیں جو لباس کو لیکر پریشان ہوتی ہیں۔👏👏

**istani **i **istantalent

'Noisemakers' banned in Islamabad for 10 days ahead of August 14.Authorities prohibit "stock, sale, purchase and use of ...
12/08/2024

'Noisemakers' banned in Islamabad for 10 days ahead of August 14.

Authorities prohibit "stock, sale, purchase and use of horns/whistles (Baja) in Islamabad, which is likely to disturb public peace"

**istanpeople **istan # **istani

09/08/2024

❤️*_🥀بلیک میلنگ اور لڑکی🥀_*❤️

زندگی میں آخری آپشن بھی رہ گیا ہو نا " *بلیک میل ہونا*" تب بھی خدارا بلیک میل ہونے کی بجائے کسی اور راستے کا سوچیے گا ۔

✅ *جی ہاں آپ لڑکیوں سے ہی مخاطب ہوں کیونکہ ہمارے ہاں ایک لمحہ لگتا ہے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے اور دھمکانے میں اور آگے سے لڑکیاں آدھا لمحہ بھی نہیں لگاتیں بلیک میل ہونے اور خاموش ہوجانے میں* ۔
↩️ *اگر غلطی آپ کی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ ڈر سہم کر خاموش ہوجائیں ۔ یاد رکھیے گا! ایسے معاملات میں خاموشی مسئلے کا حل کبھی بھی نہیں رہا ۔ بات چھپانے سے ہمیشہ معاملہ بگڑتا اور بگڑتا چلا جاتا ہے ۔ اس لیے ایک لمحے کا وقت ضائع کیے بغیر گھر کے کسی فرد (اماں سے بہتر اور کوئی نہیں) کو اعتماد میں لے کر سارا معاملہ بتا دیں ، وہی بات دو تھپڑ لگیں گے (اور عقل بھی انہی دو تھپڑوں سے آتی ہے) اور آپ ہر راز ، ہر بوجھ ہر مصیبت سے آزاد* ۔۔۔۔
💯 *اور جب آپ کے بلیک میلر کو اس بات کی خبر ہوگی نا کہ آپ کے گھر والے آگاہ ہیں تو یقین کیجئیے اس کی ساری ہوشیاری اور بلیک میلری دھری کی دھری رہ جائے گی بلکہ اس دن کے بعد سے آپ کو لگے گا وہ اپنی موت آپ مرچکا* ۔
↩️ اس لیے براہ کرم! *اول تو اپنے معاملات ہی سیدھے رکھیے ، اپنی کمزوری کسی کے ہاتھ میں مت دیجئیے ۔ خود کو مضبوط بنائیے کہ دو چار پیار محبت کے بول آپ کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکیں ۔ اللہ سے عافیت کی دعا طلب کرتی رہا کریں ، نظر کی حفاظت کا اہتمام رکھیے ، نوجوانی کے آدھے فتنے ویسے ہی ختم ہوجاتے ہیں ۔ اور اگر بالفرض خدانخوستہ کسی کمزور لمحوں کا شکار بننے بھی لگیں تو ایک لمحہ صرف ایک لمحہ قدم بڑھانے سے پہلے اپنے والدین اور عزت دار بھائیوں کا چہرہ ضرور آنکھوں میں لائیے گا ، میں شرطیہ کہہ سکتی ہوں انسان پتھر کا ہوجاتا ہے آگے نہیں بڑھ پاتا* ۔

↩️ *غلطی ہوگئی ہے بتا دیجئیے* ۔ روز روز کی اذیت اور بلیک میلنگ سے خود کو آزاد کیجئیے ۔ ماں باپ سے زیادہ خیر خواہ کوئی نہیں ہوتا ، انہیں بتائیے ۔ بہن بھائیوں سے اچھی *باونڈنگ* ہے سوچ سمجھ کر بات کرنے والے اور *ٹھنڈے دماغ* کے ہیں تو انہیں بتائیے وہ آپ کو قصور وار ضرور کہیں گے ، ڈانٹ بھی کھا لیجئیے گا لیکن اس سب سے نکالیں گے بھی وہی آپکو اور اللہ نے بھائی حفاظت کے لیے ہی تو دیے ہوتے ہیں ۔ 🖤

_*کاش کہ یہ بات تیرے دل میں اتر جائے*_
_*خواہش صرف اتنی ہے کہ کچھ الفاظ لکھوں جس سے کوئی گمراہی کے راستے پر جاتے جاتے رک جائے نہ بھی رکے تو سوچ میں ضرور پڑ جائے*_

𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼
♡ ㅤ ❍ㅤ ⎙ ⌲

جب نکاح خواں آئے اور میں اپنی بیوی کو طلاق دینے لگا تو میں خوش تھا کہ اب سب مسائل ختم ہو جائیں گے۔ جب اس نے مجھ سے پوچھا...
05/08/2024

جب نکاح خواں آئے اور میں اپنی بیوی کو طلاق دینے لگا تو میں خوش تھا کہ اب سب مسائل ختم ہو جائیں گے۔ جب اس نے مجھ سے پوچھا، "کیا آپ اپنے فیصلے پر پکے ہیں؟" تو میں نے فوراً جواب دیا، "ہاں، بالکل پکا ہوں۔"

میری بیوی خاموش بیٹھی سب کچھ برداشت کر رہی تھی، مجھے وہ بہت کمزور لگ رہی تھی۔ اس کے گھر والے اس کے ساتھ تھے، لیکن وہ اتنی کمزور تھی کہ ان کی موجودگی کا احساس نہیں کر سکتی تھی۔ جب میں نے اس کی آنکھوں میں شکست کی نظر دیکھی تو مجھے خوشی ہوئی کہ میں نے اپنا حق لے لیا اور اسے دکھا دیا کہ وہی ہمیں اس حال تک لے آئی ہے۔

چند منٹ بعد میں نے اسے طلاق دے دی۔ اُس دن میں اپنے بستر پر لیٹا اور محسوس کیا کہ دنیا کی سب مشکلات غائب ہو گئی ہیں۔ میں آزاد ہو گیا، دل بھر کے کھانا کھایا۔ تین سال تک میں مسائل، سر درد اور اختلافات کا سامنا کر رہا تھا۔

"آخر کار" میں سکون میں آگیا، نماز پڑھ کر اللہ کا شکر ادا کیا۔ اپنے گھر والوں کے پاس گیا اور وہ خوش تھے کہ میں نے اس سے نجات پا لی۔

میں نے اپنی زندگی دوبارہ آزادانہ طور پر جینے کا آغاز کیا۔

لیکن زیادہ وقت نہیں گزرا اور چیزیں میری توقعات کے خلاف ہو گئیں۔ ہر کوئی اپنی زندگی میں مصروف ہو گیا۔ ہر رات کے آخر میں وہ اپنے کمرے میں بند ہو جاتے اور میں اپنے کمرے میں اکیلا، کمزور اور تنہا رہ جاتا۔

میرے گھر والوں کا ساتھ کہاں گیا؟

میرے بھائی جو ہمیشہ میری بیوی کے بارے میں باتیں کرتے تھے، انہوں نے میری طرف دھیان دینا چھوڑ دیا۔ میری ماں جو یہ دکھانے کی کوشش کرتی تھی کہ وہ میری بیوی سے زیادہ محبت کرنے والی ہے، اس نے بھی وہی محبت اور توجہ دینا چھوڑ دی۔ وہ اپنی پرانی حالت میں واپس آ گئی۔

جو لوگ مجھے اُس پر بھڑکاتے تھے، وہ بھی کال کرنا چھوڑ چکے تھے۔ جب میں عید کی رات بیمار ہوا اور بخار چڑھ گیا، میں نے اپنے بھائی کو فون کیا، اس نے میری آواز سے نہیں پہچانا کہ میں بیمار ہوں، حالانکہ میری آواز بخار کی وجہ سے صاف نہیں تھی۔ مجھے ایک دفعہ یاد آیا کہ میری بیوی نے مجھے ایک دن باہر جاتے ہوئے فون کیا اور پوچھا، "آپ خیریت سے ہیں؟" وہ بے وجہ پریشان تھی۔ اس وقت مجھے کمزوری محسوس ہو رہی تھی اور میں نے ہسپتال میں ڈرپ لگوائی تھی بغیر اسے بتائے۔

کہاں ہے وہ سکون جس کا انہوں نے وعدہ کیا تھا؟ کیوں کوئی میری زندگی کی خبریں جاننے کا خواہشمند نہیں رہا جیسے وہ میری بیوی کے ہوتے ہوئے تھے؟

اگر وہ سب شروع سے ہی اتنے دور رہتے تو ہمارے درمیان اتنے مسائل نہ ہوتے۔

جب میں نے کہا کہ میں اپنی بیوی کے پاس واپس جانا چاہتا ہوں، تو سب نے مجھے روکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے پرانے مسائل اٹھائے، اس کی غلطیاں گنوائیں، اس کے بارے میں ایسی باتیں کیں جو حقیقت میں نہیں تھیں اور میں نے ان سب پر یقین کیا۔ انہوں نے بہت نجی معاملات میں مداخلت کی، جو انہیں بالکل نہیں کرنے چاہیے تھے۔

انہوں نے میری زندگی کی تفصیلات میں اتنی مداخلت کی کہ ان کا اندر ہونا یا حتی کہ دروازے پر ہونا بھی مناسب نہیں تھا۔

مجھے یہ سب دیر سے سمجھ آیا جب میں نے اپنی زندگی میں ایک وقفہ لیا۔ جب میری بیوی دور ہو گئی، تو مجھے پتہ چلا کہ وہ اپنی پوری کوشش کر رہی تھی کہ ہمارا گھر نہ گرے اور میں اس کا ہاتھ چھوڑ رہا تھا۔

وہ ہماری نجی باتوں کو چھپا رہی تھی اور میں سب کچھ دوسروں کے سامنے کھول رہا تھا۔

جب میں نے افسوس کے ساتھ اسے واپس لانے کی کوشش کی، تو اس نے صاف انکار کر دیا۔ اس نے کہا، "میں سکون میں ہوں۔" یہ جملہ مجھے کہنا چاہیے تھا۔ میں نے بہت کوشش کی، لیکن ہر بار وہ ضد کرتی، جیسے وہ کسی محفوظ جگہ پر ہو اور وہاں سے نکلنے سے ڈرتی ہو کہ کہیں واپس نہ جا سکے۔

اس نے صاف الفاظ میں کہا، "کبھی بھی مجھے میرے حقوق کا احساس نہیں ہوا، حتی کہ تمہاری بیوی ہونے کا حق بھی میرے پاس نہیں تھا۔"

اور آخر کار، میں ہی واحد ہارا ہوا تھا۔ مسئلہ یہ تھا کہ میں سمجھتا تھا کہ میں صحیح ہوں اور میرے آس پاس کے لوگ میرے خیر خواہ ہیں۔

سبحان اللہ العظیم وبحمدہ دنیا کے 7 ارب لوگوں کے 14 ارب انگھوٹے ہیں، جن میں ایسا ڈیزائن بنا ہوا ہے کہ ہر ایک ڈیزائن 14 ار...
02/08/2024

سبحان اللہ العظیم وبحمدہ
دنیا کے 7 ارب لوگوں کے 14 ارب انگھوٹے ہیں، جن میں ایسا ڈیزائن بنا ہوا ہے کہ ہر ایک ڈیزائن 14 ارب انسانوں کے ڈیزائنوں میں سے کسی سے نہیں ملتا۔۔۔۔۔!!!

*وَ فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمۡ ؕ اَفَلَا تُبۡصِرُوۡنَ* اور خود تمہاری ذات میں بھی ہماری قدرت کی کئی نشانیاں ہیں ، تو کیا تم دیکھتے نہیں ۔۔۔۔۔!!!'

‏قوم کی زہنی حالت اور پسند کا اندازہ آپ ان چار ملین فالوورز سے لگالیں۔ اور یہ صرف ایک شاہکار ہے ایسے آپکو درجنوں ملیں گے...
01/08/2024

‏قوم کی زہنی حالت اور پسند کا اندازہ آپ ان چار ملین فالوورز سے لگالیں۔ اور یہ صرف ایک شاہکار ہے ایسے آپکو درجنوں ملیں گے۔ اسکا ٹیلنٹ ہے زبان نکال کر ٹخنوں تک شلوار اوپر کرکے لڑکیوں کے ساتھ چھلانگیں لگانا۔۔۔

**istan **istan **iatani **istan

🚨اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن💔حماس اور ایرانی حکام کے ایک بیان کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے سربرا...
31/07/2024

🚨اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن💔
حماس اور ایرانی حکام کے ایک بیان کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو ایران میں شہید کر دیا گیا ہے۔ حماس نے کہا کہ اس کے رہنما بدھ کو علی الصبح تہران میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے کے بعد مارے گئے، جہاں وہ ملک کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے مقیم تھے۔

30/07/2024

یہ کس قسم کی لوگ ہیں میں تو حیران ہوگیا، یہاں لوگ خوش ہوتے ہیں آور یہ لوگ رو رہے ہیں

**istan **iatani **istanifashion

یا اللہ اس ہوٹل پر رش  لگا دے ھمارے آفس کے قریب ایک ناشتہ پوائنٹ ھےاکثر وھاں ناشتہ کرنے جاتے ھیں.. کافی رش ھوتا ھے ناشتے...
30/07/2024

یا اللہ اس ہوٹل پر رش لگا دے

ھمارے آفس کے قریب ایک ناشتہ پوائنٹ ھے
اکثر وھاں ناشتہ کرنے جاتے ھیں.. کافی رش ھوتا ھے ناشتے والے کے پاس
میں نے کافی دفعہ مشاھدہ کیا کہ ایک شخص آتا ھے اور کھانا کھا کر بھیڑ کا فائدہ اُٹھا کر چُپکے سے پیسے دئیے بغیر ھی نکل جاتا ھے جھانسہ دے کر
ایک دن جب وہ کھانا کھا رھا تھا تو میں نے چُپکے سے ناشتہ پوائنٹ کے مالک کو بتا دیا کہ وہ والا بھائی ناشتہ کر کے بغیر بِل دئیے رش کا فائدہ اُٹھا کر نکل جاتا ھے.. آج یہ جانے نہ پائے.. اس کو رنگے ھاتھوں پکڑنا ھے آج
میری بات سُن کر ناشتے والا مالک مُسکرانے لگ گیا اور کہنے لگا کہ اسے نکلنے دو.. کُچھ نہیں کہنا اس کو.. بعد میں بات کرتے ھیں.
حسبِ معمول وہ بھائی ناشتہ کرنے کے بعد ادھر اُدھر دیکھتا ھوا جھانسہ دے کر چُپکے سے نکل گیا.
میں نے ناشتے والے مالک سے پُوچھا کہ اب بتاؤ اُسے کیوں جانے دیا.. کیوں اُس کی اس حرکت کو نظر انداز کیا؟؟؟
جو جواب اُس ناشتے والے مالک نے دیا وہ جواب میرے چودہ طبق روشن کر گیا.
کہنے لگا کہ اکیلے تُم نہیں بہت سے بندوں نے اس کو نوٹ کیا اور مجھے بتایا.. نہ بھی کوئی بتاتا تو مجھے خُود بھی پتہ ھے اس کی اس حرکت کا ھمیشہ سے
کہنے لگا کہ یہ سامنے بیٹھا رھتا ھے اور جب دیکھتا ھے کہ میری دوکان پر رش ھو گیا ھے تو چُپکے سے آ کر کھانا کھا کر نِکل جاتا ھے.
میں ھمیشہ اس کو نظر انداز کر دیتا ھوں اور کبھی نہیں روکا.. نہ پکڑا نہ کبھی بے عزت کرنے کی کوشش کی
کیونکہ مجھے لگتا ھے کہ میری دوکان پر رش ھی اس بندے کی دُعا سے لگتا ھے.. یہ سامنے بیٹھ کر دُعا کرتا ھو گا کہ یا اللہ اس ہوٹل پر رش لگا دے تاکہ میں اپنی کاروائی ڈال سکوں.......... اور سچ میں رش ھو جاتا ھے ھمیشہ جب یہ آتا ھے.....
میں اس کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان اس دُعا اور قبُولیت کے معاملے میں ٹانگ اڑا کر اپنی بدبختی کو دعوت نہیں دینا چاھتا... یہ میری طرف سے نظر انداز ھی ھوتا رھے گا اور ھمیشہ ایسے کھانا کھاتا رھے گا تو بھی میں کبھی اس کو پکڑ کر بے عزت نہیں کروں گا ۔

Seeing this picture reminded me the Allama Iqbal's poem عشق قاتل سے بھی، مقتول سے ہمدردی بھییہ بتا کس سے محبت کی جزا مان...
30/07/2024

Seeing this picture reminded me the Allama Iqbal's poem

عشق قاتل سے بھی، مقتول سے ہمدردی بھی
یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا...؟

سجدہ خالق کو بھی، ابلیس سے یارانہ بھی
بتا حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا...؟

We have reached such a level of hypocrisy that even Iblis would be ashamed to see us.
If you can't do anything for the people of Palestine, at least don't make such a joke.
I have no words to write more. All I say is Shame on us.



Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shine Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies