KirAn Jahangir

KirAn Jahangir A Muslim, A Pakistani 🇵🇰
(10)

‏ہمارے دو مطالبات ہیں، • سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز کے نیچے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کے لئے کمی...
09/12/2024

‏ہمارے دو مطالبات ہیں،
• سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز کے نیچے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا جائے
- ناحق قید سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے

09/12/2024

‏190 ملین پائونڈ ریفرنس: 342 کے سوالناموں کے جواب داخل، بشری بی بی کے پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ، سماعت 12 دسمبر ملتوی

09/12/2024

ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے مظاہرین پر سیدھی گولیاں کیوں چلائیں_*
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے جواب مانگ لیا

Like this page 👀
08/12/2024

Like this page 👀

08/12/2024

‏احتجاجوں سے نمٹنے کےلئے اسلام آباد پولیس میں مزید بھرتیوں کا فیصلہ۔۔!!

08/12/2024

‏14 دسمبر کو سول نافرمانی کی تحریک کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی، فیصل واوڈا

‏"ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت جلد از جلد گرفتار شہریوں اور ہسپتالوں اور سردخانوں میں لائے گئے زخمی اور شہید افراد کا ڈیٹا ش...
08/12/2024

‏"ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت جلد از جلد گرفتار شہریوں اور ہسپتالوں اور سردخانوں میں لائے گئے زخمی اور شہید افراد کا ڈیٹا شائع کرے اور ہسپتالوں اور سیف سٹی کا CCTV کیمروں کا ڈیٹا بھی محفوظ بنایا جائے تاکہ سچ قوم کے سامنے آئے" عمران خان

رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری ابھی تک جاری ہیں کچھ بھی ہو سکتا ہے اب کچھ ہل چل مچی ہوئی ہیں
07/12/2024

رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری ابھی تک جاری ہیں کچھ بھی ہو سکتا ہے اب کچھ ہل چل مچی ہوئی ہیں

05/12/2024

سابق وزیراعظم عمران خان کا پیغام:
“ملک میں ڈکٹیٹر شپ قائم ہو چُکی ہے۔ ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں نہتے سیاسی کارکنان پہ گولیاں برسائی گئیں اور پُر امن سیاسی کارکنان کو شہید کیا گیا ہے۔ ہمارے سینکڑوں کارکنان لا پتہ ہیں۔ سپریم کورٹ کو اب اس کا نوٹس لے کر اپنا آئینی کردار ادا کرنا چاہئے۔ ہم پہلے بھی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا لیکن عدالتوں کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور ملک اس نہج ہر پہنچ گیا!

ہم تیرہ دسمبر کو پشاور میں شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے عظیم الشان اجتماع منعقد کریں گے- اس اجتماع میں اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائیگی۔

میں دو نکات پر پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے رہا ہوں
• انڈر ٹرائل سیاسی قیدیوں رہائی
• ⁠9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام

ہماری مذاکراتی کمیٹی عمر ایوب خان ، علی امین گنڈاپور، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر پر مشتمل ہو گی اور سٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کرے گی-

اگر ان دو مطالبات کو نہ مانا گیا تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جائیگی۔ اس تحریک کے نتائج کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔

سول نافرمانی کے نتیجہ میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کرینگے کہ وہ ترسیلات زر (remittances) کو محدود کریں اور بائیکاٹ مہم چلائیں۔ اس تحریک کے دوسرے مرحلے میں اس سے آگے بھی جائیں گے!!”

05/12/2024

🚨جی ایچ کیو حملہ کیس خان سمیت 60 لوگوں پر فرد جرم عائد راجہ بشارت اور عمر ایوب کوگرفتار کر لیا گیا۔۔۔۔

03/12/2024

سابق وزیراعظم عمران خان کی صحافیوں اور وکلأ سے گفتگو:

“آج اہل خانہ نے مجھے اسلام آباد قتل عام کی کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا کہ کیسے ہمارے پرامن مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں اور آئین و قانون کی بات کرنے والے درجنوں نہتے شہریوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کیا گیا- اب تک 12 شہدا کی تفصیلات سامنے آ چکی ہیں-

یہ جو بربریت ہوئی ہے پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے- یحیٰ خان پارٹ ٹو ملک پر مسلط ہو کر بیٹھ گیا ہے-

میں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن بنا کر نہتے اور پرامن شہریوں کے قتل عام کی تحقیقات کروائی جائیں اور قتل عام کا حکم دینے والے اور اس میں ملوث عناصر کو سخت ترین سزائیں دی جائیں-

میری اس معاملے پر مزید مشاورت جاری ہے اور میں تفصیلات اکٹھی کر رہا ہوں ہم اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑیں گے۔ اگر کسی کو لگتا ہے کہ ایسے خوف پیدا کرنے سے عوام چپ بیٹھ جائیں گے تو یہ اسکی خام خیالی ہے ۔ ہم اس ظلم کے خلاف تمام عالمی فورمز پر اپنی آواز بلند کریں گے- تحریک انصاف کی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ ذمہ داران بشمول شہباز شریف اور محسن نقوی پر FIR کٹوائیں- دنیا کے کس ملک میں جمہوری احتجاج پر یوں سیدھے فائر کھولے جاتے ہیں؟

شہدا اور زخمیوں کے حوالے سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں کا ڈیٹا جلد از جلد پبلک کیا جائے اور تمام ہسپتالوں اور سیف سٹی کی CCTV فوٹیج محفوظ کی جائے تاکہ 9 مئی کی طرح شواہد غائب نہ کیے جا سکیں-

‏میں نے اپنی پارٹی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ہدایات دی ہیں کہ شہدأ کے لواحقین اور زخمیوں کی دیکھ بھال اور ان کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری لیں- جو لوگ لاپتہ ہیں ان کی بازیابی کے لیے تمام توانائی خرچ کریں اور جو لوگ گرفتار ہیں ان کے کیسز کی پیروی کرنے والے وکلا کی ٹیمز کی حوصلہ افزائی کریں-

جہاں تک آپریشن کی کامیابی اور ناکامی کا سوال ہے تو آپریشنز تو بندوق کے زور پر کامیاب ہو ہی جاتے ہیں۔ لال مسجد آپریشن بھی کامیاب ہی تھا ، یحیی خان نے بھی آپریشن کامیاب کیا تھا مگر اس کے ایک ماہ بعد ملک دو ٹکڑے ہو گیا تھا ۔ اسلام آباد میں جو خون کی ہولی کھیلی گئی اسکا اثر بہت دیر پا ہو گا ۔

‏ بشریٰ بی بی کو میں نے ہدایت دی تھی کہ احتجاج کو کس طرح اسلام آباد لے کر جانا ہے انہوں نے جو کیا میری ہدایات کے مطابق ہی کیا-

تحریک انصاف کے عہدیداران اور کارکنان متحد اور منظم ہو کر ملک پر مسلط مافیا کے خلاف اپنی حقیقی آزادی کی جدوجہد کے اگلے مرحلے کی تیاری کریں- یہ سیاست نہیں جہاد ہے-”

30/11/2024

Like this page 👀

جعلی لبرل، جعلی سیکولر، جعلی جمہوری۔۔!!Like this page 👀
30/11/2024

جعلی لبرل، جعلی سیکولر، جعلی جمہوری۔۔!!

Like this page 👀

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KirAn Jahangir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KirAn Jahangir:

Videos

Share

Nearby media companies