پریس کلب چوک بہادرپور
موٹروے پولیس بیٹ - 24 ، روشن بھیٹ میں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب
پرچم کشائی کی تقریب اور قومی پرچم کو سلامی کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا
ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شاہد جاوید اور سیکٹر کمانڈر رانا سرفراز کی ہدایات پر بیٹ
کمانڈر 24 ، روشن بھیٹ ڈی ایس پی رفیق احمد کی قیادت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا 26 واں
Raising Day نہایت جوش و جذبے سے منایا گیا ۔ دن کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا جس میں ملک و قوم
کی خوشحالی کے لیئے دعائیں کی گئیں۔ پرچم کشائی کی تقریب منعقد کروائی گئی اور قومی پرچم کو سلامی دی گئی۔ تمام
افیسران کی موجودگی میں یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹنے کی پر وقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ یوم تاسیس کے
حوالے سے مقامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر ایک خصوصی ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا اور خیر سگالی کے اظہار میں روڈ
یوزرز میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ بیٹ انتظامیہ معہ افسران ملازمان نے یوم تاسیس کے حوالے سے ملک وقوم
کی خدمت کے لیئے دن رات محنت کا عہد کیا۔
پریس کلب چوک بہادرپور
مالک پور بستی چاچڑا کے رہائشی صابر چاچڑ کے گھر محمد سلیم اپنی بیوی کو لینے آیا تو صابر نے اپنی بیٹی کو نہ بھجا جس پر محمد سلیم نے فائرنگ کردی جس سے صابر زخمی ہوگیا فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ صابر کے گھر داخل ہوگے جس پر ملزم محمد سلیم کو پکڑ کرتھانہ اقبال اباد کی پولیس کے حوالے کر دیا تھانہ اقبال اباد کی پولیس موقع پر پہنچ کر ملزم سلیم کو گرفتار کرکے اس سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج لیا
رحیم یار خان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی حلقہ 179 و چیرمین فرینڈز فاؤنڈر الائنس چیمبر آف کامرس میاں عامر شہباز کی تین روزه فرنیچز ایکسپو میں بطور مہمان خصوصی شرکت ربن کاٹ کر باقائدہ افتتاح کے بعد نمائش میں رکھے خوبصورت فرنیچرز کو دیکھنے کے بعد اظہار خیال کیا۔۔
اس موقع پر چوہدری راشد رؤف ،چوہدری محمد امین، میاں خالد محمود حاجی محمد صدیق گجر بھی موجود تھے