RYK News

RYK News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from RYK News, Media/News Company, Rahimyar Khan.

22/05/2024

رحیم یارخان میں کھلے مین ہول جانیں لینے لگے
ترنڈہ سوائے خان کے قریب 2افراد گٹر میں گر کرجاں بحق
مرنے والے پیدال چل رہے تھے اندھیرے کی وجہ کھلے مین ہول میں جا گرے۔گٹر میں گر کرجاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ اصغر اور 18 سالہ قدیر شامل ہیں جاں بحق افراد کی ڈیڈ باڈیز ورثاء کے حوالے ،ریسکیو حکام

سولر پلیٹوں کی کم ہوتی قیمتوں سے مافیا بہت پریشان تھا کہ کس طرح سے قیمتوں کو بڑھایا جا سکے کیوں کے چائنا سے سولر پلیٹیں ...
20/05/2024

سولر پلیٹوں کی کم ہوتی قیمتوں سے مافیا بہت پریشان تھا کہ کس طرح سے قیمتوں کو بڑھایا جا سکے کیوں کے چائنا سے سولر پلیٹیں بھی دھڑا دھڑ مارکیٹ میں آ رہی ہیں اور ریٹ بھی مزید کم ہو رہے تھے تو مافیا نے اب مل کر فلحال پلیٹیں سٹاک کر لی ہیں اور بیچنا بند کر دی ہیں جان بوجھ کر تاکہ ریٹ بڑھ جائے اور یہ لوگ زیادہ دن تک سٹاک بھی نہیں کر سکتے کیونکہ چائنا سے مال بہت آ رہا ہے یہ لوگ رکھ نہیں سکتے لہذا جیسے ان مافیا نے اکٹھے گٹھ جوڑ کرلیا ہے ویسے عوام کو بھی چاہے کہ 10 دن پلیٹوں کی خریداری بند کر دیں تو سولر کے ریٹ زمین بوس ہو جائیں گے۔

عوام سے درخواست ہے کہ 20 مئی-2024 سے لے کر 30 مئی2024 تک سولر پلیٹوں کا بائکاٹ کریں تو سولر پلیٹ کی قیمت مزید کم ترین سطح پر آ جائیں گی۔

بچوں کےلیے خوشخبری موسم گرما کی چھٹیاں 25 مئی سے ہو جائیں گی
20/05/2024

بچوں کےلیے خوشخبری موسم گرما کی چھٹیاں 25 مئی سے ہو جائیں گی

فضائی حادثات میں جاں بحق ہونے والے صدور کی لسٹ:🇵🇾 صدر پیراگوئے (1940) 🛩️🇵🇭 فلپائن کے صدر (1957) 🛩️🇧🇷 صدر برازیل (1958) 🛩...
20/05/2024

فضائی حادثات میں جاں بحق ہونے والے صدور کی لسٹ:

🇵🇾 صدر پیراگوئے (1940) 🛩️
🇵🇭 فلپائن کے صدر (1957) 🛩️
🇧🇷 صدر برازیل (1958) 🛩️
🇮🇶 صدر عراق (1966) 🛩️
🇧🇷 صدر برازیل (1967) 🛩️
🇧🇴 صدر بولیویا (1969) 🚁
🇪🇨 صدر ایکواڈور (1981) 🛩️
🇲🇿 صدر موزمبیق (1986) 🛩️
🇵🇰 صدر پاکستان (1988) 🛩️
🇷🇼 روانڈا کے صدر (1994) 🛩️
🇧🇮 صدر برونڈی (1994) 🛩️
🇲🇰 صدر شمالی مقدونیہ (2004) 🛩️
🇵🇱 صدر پولینڈ (2010) 🛩️
🇨🇱 چلی کے سابق صدر (2024) 🚁
🇮🇷 صدر ایران (2024) 🚁

20/05/2024

اگلے دو ہفتوں میں شدید گرمی اور ہیٹ ویوو کا الرٹ جاری
حکومت نے شہریوں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی
ہیٹ سٹروک بڑھنے کا خدشہ جس سے بچاؤ کے لیے شہری بلا وجہ گھر سے باہر نہ نکلیں ، سایہ میں بیٹھیں ، سر کو کپڑے یا کیپ سے ڈھانپ کر رکھیں ، پانی کازیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنائیں
صحت افزا قدرتی مشروبات کا استعمال کریں
پاوں میں کھلے اور ہوادار جوتے پہنیں
کالے یا گہرے رنگ کے چشمے استعمال کریں
خاص طور پر بچوں کو گھر سے باہر نہ نکلنے دیں
سکول جانے والے بچوں کو گھر سے پانی کی ٹھنڈی بوتلیں فراہم کریں
چشمے پہنائیں ۔سر پر کیپ یا کپڑا پہنا کر بھیجیں
تمام سکولوں خاص طور پر نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ بچوں کو سکول یونیفارم اور سکول شوز پہننے میں رعائت دیں
سکول شوز کی بجائے کھلے سینڈل اور کھلا لباس پہننے پر پابندی یا جرمانہ نہ لگائیں
نجی تعلیمی اداروں کے یونیفارم کا کپڑا ہوادار نہیں ہوتا اور بیشتر سکولوں میں صرف کالے شوز پہن کر انے کی پابندی ہے ۔جبکہ ان کے یونیفارم میں کھلے سینڈل نہیں رکھے گئے
محکمہ تعلیم سے بھی گزارش ہے کہ موسم کی شددت کے پیش نظر نجی تعلیمی اداروں کا سرکاری نوٹس جاری کیا جائے کہ بچوں پر سکول یونیفارم اور شوز پہننے پر سختی نہ کی جائے
پریپ اور نرسری کلاسز کے بچوں کو چھٹیاں دے دی جائیں تو زیادہ مناسب ہو گا
بیشتر نجی سکولوں میں ہوا کی گزر کا مناسب بندوبست بھی نہیں اور تیس سے زائد بچوں کی کلاس میں صرف ایک پنکھا لگایا گیا ہے
پینے کے لیے ٹھنڈے پانی کا بھی مناسب بندوبست نہیں کیا جاتا
نجی سکول انتظامیہ کلاس رومز میں مناسب پنکھوں کا فوری بندوبست کریں اور جن سکولوں میں بند کمرے ہیں وہاں ہوا کا مناسب انتظامیہ کیا جائے ۔
شدید گرمی اور حبس کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے پہلے سے اقدامات کی اشد ضرورت ہے
محمکہ تعلیم فی الفور نجی سکولوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے اقدامات کرے

19/05/2024

جہلم میں استانی سے ھوا یک طرفہ عشق.
ناکامی پر طالب علم نے نجی کالج میں خودکشی کی کوششں.
پولیس نے اسلحہ سمیت کر لیا گرفتار ۔

18/05/2024

رحیم یار خان
کرغیزستان میں پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر مقامی انتہاء پسندوں کے حملے کا معاملہ، شدت اختیار کر گیا

رحیم یار خان: ہاسٹلز میں مقیم طلبہ کو پکڑ پکڑ کر ہاسٹلز سے زبردستی باہر نکالنے اور کمروں کی توڑ پھوڑ کی فوٹیجز سامنے آگئیں۔۔۔

رحیم یار خان: ضلع رحیم یار خان کے درجنوں میڈیکل کے طلبہ کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پھنسے ہوئے ہیں، پاکستانی محصور طلبہ ذرائع

رحیم یار خان: ہاسٹلز مالکان طلبہ کو ہاسٹلز سے باہر نکال کر سڑکوں لیجایا جارہا ہے، غیر ملکیوں کے تشدد کا نشانہ بننے والی، رحیم یار خان کی پاکستانی طالبہ کا وائس میسج

رحیم یار خان: ہاسٹلز میں مقیم طلبہ کو فوری طور پر ہاسٹلز چھوڑنے کا حکم دیا گیا، انہیں ریڈ زون کی جانب جانے کا کہا جارہا ہے، پاکستانی طالبہ

آپ حکومت کو پیغام بھجوائیں ہمارے بچوں کیلئے کوئی اقدامات کریں، پاکستانی طالبہ کا والدین کو وائس میسج

رحیم یار خان : کرغزستان کے حالات انتہائی خراب ہیں ۔پاکستانی طلباء کی ہاسٹلوں پر حملے ھو رھے ہیں، طالب علم ، احمد

رحیم یار خان: حکومت پاکستان فوری اقدامات کریں اور ہمیں یہاں سے نکالیں، طلبہ

رحیم یار خان: کرغیزستان میں محصور سینکڑوں طلبہ کی آہ پکار کے متعدد آڈیو میسیجز اور ویڈیو سامنے آگئیں

15/05/2024

رحیم یار خان انٹرچینج کے قریب اسلام آباد سے کراچی جانے والی مسافر بس حادثہ کا شکار عورت سمیت 3افراد جاں بحق 27زخمی شیخ زید ہسپتال منتقل

14/05/2024

رحیم یار خان کی تحصیل خان پور کے نواحی علاقہ بستی ڈاہراں میں فراڈ کی انوکھی واردات تین دولہے سکھر سے بارات لیکر آئے دولہنیں غائب گھروں کو تالے

سکھر کے علاقہ صالح پٹ سے آئے تین دولہے تمام رسومات کے بعد بارات لیکر خان پور کے نواحی علاقے بستی ڈاہراں کوٹلہ مائی پہنچے دولہنوں کے گھروں کو تالے لگے ہوئے تھے دولہے اور باراتی حیران پریشان ہوگئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دولہا کے والد کا کہنا تھا کہ اسلم نامی شخص نے رشتہ کرادینے کے عوض پانچ لاکھ وصول کئے اور ہمیں بارات لیکر آنے کا کہا یہاں آئے ہیں تو اسلم نامی شخص غائب ہے اور گھر کو تالے لگے ہیں متاثرہ دولہوں کا کہنا تھا کہ دولہنیں لیکر نہ گئے تو ہماری جگ ہنسائی ہوگی متاثرہ دولہوں نے ڈی پی او رحیم یار خان سے فراڈیے گروہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

02/05/2024

یونیورسٹی کی اس طالبہ کی سسکیوں اور چیخوں نے حکومتی درو دیوار کوہلا کر رکھ دیا۔
والدین کے رونگھٹے کھڑے ہو گئے۔آپ ایک مرتبہ اس بچی کی گفتگو ضرور سنیں۔بطور والدین آپکی بھی چیخیں نکل جائیں گی سبھی یونیورسٹیوں کی انکوائری کرانے کی سخت ضرورت ہے،

30/04/2024

کسان نے موجودہ حکومت کوسیدھی سیدھی سنادی

24/04/2024
رحیم یار خان کےاتحاد ٹاؤن نذد ائیرپورٹ میں آگ لگ گئی،آگ ہاؤسنگ سوسائٹی میں بنائے گئے عارضی دفاتر کے کے قریب گندم کے کھیت...
22/04/2024

رحیم یار خان کےاتحاد ٹاؤن نذد ائیرپورٹ میں آگ لگ گئی،آگ ہاؤسنگ سوسائٹی میں بنائے گئے عارضی دفاتر کے کے قریب گندم کے کھیتوں میں لگی، گندم کے کھیتوں میں لگنے والی آگ نے قریبی دفاتر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفاتر میں موجود عملے نے بھاگ کر جان بچائی، آگ لگنے کے باعث ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفاتر میں موجود سامان اور ریکارڈ جل کر خاکستر، ریسکیو
آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو ٹیموں کا اپریشن جاری ریکارڈ کمپیوٹرز میں محفوظ ہے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سوسائٹی انتظامیہ

23/11/2023

رحیم یارخان میں کھاد کا بحران شدید اختیار کر گیا محکمہ زراعت کی مبینہ ملی بھگت کے باعث مارکیٹ سے کھاد غائب ہوگئی،جبکہ مارکیٹ میں یوریا کھاد کی بلیک دھڑلے سے جاری ہے سونا یوریا کھاد بلیک میں ایک ہزار روپے مہنگی فروخت ہو رہی ہے جس سے کسانوں کو کھاد کی خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے افسران کھاد ڈیلرز کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی جس سے کھاد کے ڈیلر من مانے ریٹ وصول کرنے لگے،تاہم کسانوں کا کہنا ہے کہ ہماری بات کوئی آفیسر سنے کو تیار نہیں ہے نگران حکومت کی کسان دوست پالیسی بھی کام نہ آئی کسانوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے اور کھاد بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

22/11/2023

رحیم یار خان میں انتظامیہ کے خلاف مرغی فروشوں کا ڈی سی آفس کے باہر انوکھا احتجاج، کسی نے چکن ڈانس کیا تو کسی نے مرغہ بن کر احتجاج کیا،،،،

مرغی فروشوں نے ڈی سی آفس کے باہر چوک پر گاڑیاں کھڑی کرکے سڑکیں بند کردیں احتجاج کے باعث ڈی سی آفس چوک پر مرغی فروشوں کی گاڑیوں کی لائین لگ گئیں دوکانداروں نے سڑکوں پر مرغے بن کر انوکھا احتجاج کیا مرغی فروش چکن ڈانس میوزک پر ڈانس اور رقص کرکے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے مرغی فروشوں نے ہڑتال کرتے ہوئے شہر بھر میں مرغی گوشت کی تمام دکانیں بند کردیں

22/11/2023

📌📌📌📌

رحیم یار خان ٹریفک پولیس اہلکار کا طالب علم پر مبینہ تشدد موبائل فون توڑ دیا سنگین نتایٔج کی دھمکیاں طالب علموں کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ متاثرہ لڑکے محمد عدن نے میڈیا کو بتایا کے وہ اپنی بہن کے ساتھ کالج کے باہر پل پر پہنچا تو ارشد مہلی نامی ٹریفک پولیس اہلکار نے پل پر روک لیا اور بدتمیزی شروع کر دی اور موٹرسائیکل سے چابی نکال کر گالیاں دیتے ہوئے تشدد شروع کر دیا متاثرہ طالب علم نے بتایا ہیلمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس ہونے کے باوجود تشدد کا نشانہ بنا کر مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں دیتا رھا متاثرہ طالب علم نے ڈی پی او رحیم یار خان سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ،،،،

21/11/2023

رحیم یار خان ایزی لوڈ کی شاپ پر چوری کی واردات ملزم دوکان کی چھت توڑ کر 7 لاکھ نقدی اور سامان لے اڑا واردات کی CCTV فوٹیج سامنے آگئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

چوری کی واردات تھانہ بی ڈویژن کے علاقے دڑی سانگی روڈ پر پیش آئی چور موبائل شاپ کی چھت توڑ کر 7 لاکھ نقدی اور سامان لے اڑا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا پکڑے گئے چور سے 7 لاکھ نقدی اور سامان برآمد کر لیا گیا ملزم سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں چوری شدہ رقم اور سامان دوکان مالک کے حوالے کر دیا گیا۔۔۔

12/11/2023

رحیم یار خان میں دیوالی کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں 80 پاؤنڈ کا کیک کاٹا تقریب میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں شرکاء نے خصوصی دعائیں کیں ۔۔۔

انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر آفس میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر نے 80 پاؤنڈ کا کیک کاٹا۔ تقریب میں ہندو برداری سمیت بین المذاھب اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی ہندو مسلم ، عیسائی اور تمام مذاہب کے شرکاء نے اپنے اپنے انداز میں فلسطین کیلئے خصوصی دعائیں کیں جبکہ ہندو برداری نے دیوالی کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر کو چولستانی ثقافتی رومال اور اجرک پہنائی اور دیوالی کی تقریب منعقد کرنے پر خوشی کا اظہار کیا

10/11/2023

زیورات چوری کرنے والی خواتین کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی

09/11/2023

رحیم یار خان کی صرافہ بازار میں دوکان سے سونے کی بالیاں چوری کرنے کے الزام میں دو نوسر باز خواتین گرفتار چار فرار سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دیگر کی تلاش جاری ہے

پولیس کے مطابق صرافہ بازار میں 2 خواتین کو سونے کی بالیاں چوری کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے ملزم خواتین نے باتوں میں الجھا کر سونے کی بالیاں چوری کرلی چیک کرنے پر خواتین کے پیروں میں چھپائی گئیں بالیاں برآمد ہوگئی جس پر خواتین کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے خواتین کا تعلق اوکاڑہ سے ہے جبکہ خواتین کے گروہ کی دیگر خواتین کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔۔۔https://fb.watch/ocFw2ALGsI/?mibextid=Nif5oz

08/11/2023

رحیم یار خان/ طلبہ کا احتجاج، قومی شاہراھ بلاک
کوٹسبزل سے صادق سفر کرنے والے طالب علموں پر بس عملے کا تشدد
طلبہ کا قومی شاہراھ پر سندھ پنجاب سرحد کوٹسبزل کے مقام پر احتجاج جاری۔ طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراھ کو بند کردیااحتجاج کے باعث قومی شاہراھ بلاک گاڑیوں کی لائینں لگ گئیں بس عملے کی جانب سے زبردستی ٹریفک کھولنے کے دوران طلبہ اور بس عملے میں ہاتھا پائی دھکم پیل بس عملہ نے صادق آباد کے قریب ایک پیٹرول پمپ پر لیجا کر 5 طالب علموں کو تشدد کا نشانہ بنایا ویڈیو بنائی، طالب علم بس عملے کا طالب علموں پر آئے روز تشدد معمول بن گیا، مظاہرین
https://fb.watch/ocFw2ALGsI/?mibextid=Nif5oz

07/11/2023

رحیم یارخان کے شیخ زید ائیر پورٹ کے رن وے پر چوری کی واردات چور ائیرپورٹ کی حفاظتی گرل کاٹ کر رن وے سے لاکھوں مالیت ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے
ائیرپورٹ اسٹاف کے مطابق نہ معلوم چور رن وے کے قریب نصب لاکھوں مالیت کے ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار ہوگئے ائیرپورٹ عملہ کے مطابق تین ماہ کے دوران ائیرپورٹ رن وے سے ٹرانسفامر چوری کی یہ دوسری واردات ہے عملہ کے مطابق ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا آپریشن کئی ماہ سے معطل ہے ائیرپورٹ کے رن وے پر چوری کی واردات نے ائیرپورٹ کی سیکیورٹی پر سوالات کھڑے کردئیے تاہم پولیس کا کہنا ہے ایئر پورٹ کے رن وے سے ٹرانسفامر چوری کا مقدمہ درج، کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔۔۔

Address

Rahimyar Khan

Telephone

+923006700945

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RYK News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Rahimyar Khan

Show All

You may also like