Gulistan Times

Gulistan Times ہر خبر سب سے پہلے گلستان ٹائمز پر دیکھے.
(6)

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کونسل کے ممبر سیاسی وسماجی رہنما کنوینر اصغر باچا خان بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افت...
13/12/2024

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کونسل کے ممبر سیاسی وسماجی رہنما کنوینر اصغر باچا خان بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کررہے ہیں ۔۔۔

بلوچستان کا دار الحکومت کوئٹہ  کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی بند   شہریوں نے وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کی اپیل
12/12/2024

بلوچستان کا دار الحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی بند شہریوں نے وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کی اپیل

بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ان کی صحت اور مستقبل کے لیے انتہائی ضروری ہے کیونکہ: پولیو ایک خطرناک بیماری ہےپولیو ایک وائ...
11/12/2024

بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ان کی صحت اور مستقبل کے لیے انتہائی ضروری ہے کیونکہ: پولیو ایک خطرناک بیماری ہےپولیو ایک وائرل بیماری ہے جو بچوں کے جسم میں داخل ہو کر ان کے اعصاب کو متاثر کرتی ہے اور مستقل معذوری یا حتیٰ کہ موت کا سبب بن سکتی ہے۔ پولیو کا کوئی علاج نہیں ہےپولیو کا علاج ممکن نہیں، لیکن ویکسینیشن کے ذریعے اس سے بچا جا سکتا ہے۔ پولیو کے قطرے پلانے سے بچوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔
اگر ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں تو یہ بیماری پوری کمیونٹی سے ختم ہو سکتی ہے، جس سے ہر فرد محفوظ رہتا ہے۔عالمی کوشش کا حصہ پولیو کے خاتمے کے لیے دنیا بھر میں مہم چلائی جا رہی ہے۔ اگر ایک علاقے میں بھی بچے پولیو سے متاثر ہوں تو یہ وائرس دوبارہ پھیل سکتا ہے۔ بچوں کا بہتر مستقبل صحت مند بچے ایک مضبوط معاشرہ اور ملک کی تعمیر میں کردار ادا کرتے ہیں۔ پولیو سے بچاؤ کا مطلب بچوں کو ایک معذوری سے پاک، بہتر زندگی دینا ہے۔ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔ یہ آپ کے بچوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کا ایک اہم اقدام ہے۔ 16 دسمبر 2024 سے پولیو کا کمپئین ہیں لہیذا ہر ایک اپنا ایک اہم کردار ادا کریں
رپورٹ: سوشل ورکر عبدالمالک

09/12/2024

میرٹ ہوٹل کراچی میں یونسیف پروگرام

الخدمت کی جانب سے معذور افراد میں وہیل چیئرز کی تقسیمضلع قلعہ عبداللہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ایک اہم تقریب منعقد ہوئ...
07/12/2024

الخدمت کی جانب سے معذور افراد میں وہیل چیئرز کی تقسیم

ضلع قلعہ عبداللہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ایک اہم تقریب منعقد ہوئی جس میں معذور افراد کو وہیل چیئرز فراہم کی گئیں۔ یہ تقریب جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر احسان اللہ کاکڑ کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مقامی رہنما، مولویسمع۔اللہ۔کاکڑ اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے اس نیک کام میں شرکت کی اور اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

تقریب کا مقصد معذور افراد کو بااختیار بنانا اور ان کی روزمرہ زندگی میں آسانی فراہم کرنا تھا۔ احسان اللہ کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کی مدد کے لیے پیش پیش رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، اور ان کی ضروریات کو پورا کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر الخدمت کے نمائندوں نے بتایا کہ یہ اقدام معذور افراد کی نقل و حرکت کو آسان بنانے اور ان کی زندگی کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن مستقبل میں بھی ایسے فلاحی کام جاری رکھے گی تاکہ معاشرے کے محروم طبقات کو سہارا دیا جا سکے۔

معذور افراد اور ان کے اہل خانہ نے الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو سراہا۔ مقامی لوگوں نے اس تقریب کو بہت مثبت قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے پروگرامز مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

تقریب کے اختتام پر معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں، اور تمام شرکاء نے دعا کی کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی اسی طرح انسانیت کی خدمت کرتی رہے۔

قلعہ عبداللہ: 3 دسمبر کو ڈی سی آفس قلعہ عبداللہ میں عالمی یومِ معذوراں کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ت...
03/12/2024

قلعہ عبداللہ: 3 دسمبر کو ڈی سی آفس قلعہ عبداللہ میں عالمی یومِ معذوراں کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف مقررین نے شرکت کی اور معذور افراد کے حقوق، مسائل، اور ان کے حل پر روشنی ڈالی۔

تقریب سے خطاب کرنے والوں میں سوشل ویلفئیر افسر خلیل خان اچکزئی، اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ شہک حیات بلوچ، یونیسیف کوآرڈینیٹر جمیل کاکڑ، ڈپٹی چیئرمین قلعہ عبداللہ اکبر خان کاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما خوج محمد کاکڑ، ماسٹر احمد خان، انجمن معذوران قلعہ عبداللہ کے رہنما زبیر خان کاکڑ، اعجاز الحق کاکڑ، سمیع اللہ کاکڑ، اور سینئر سیاستدان سعداللہ خپلواک شامل تھے۔

مقررین نے معذور افراد کے حقوق کی پاسداری پر زور دیا اور کہا کہ حکومت اور سماجی تنظیموں کو معذور افراد کے مسائل حل کرنے اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ خلیل خان اچکزئی نے کہا کہ معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے معاشرتی اور حکومتی تعاون نہایت ضروری ہے۔

تقریب کے دوران معذور افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ اس موقع پر حاضرین نے عہد کیا کہ معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
゚viralシ

03/12/2024

یوم معذور اسپیشل دن ڈی سی آفس قلعہ عبداللہ

انگور پھل ہے یا میوہ ‼️
30/11/2024

انگور پھل ہے یا میوہ ‼️

دسمبر 2006 میں، ماہرینِ آثار قدیمہ نے جنوب مشرقی ایران کے قدیم مقام "شہرِ سوختہ" پر ایک اہم دریافت کی۔ کانسی کے دور کے ا...
30/11/2024

دسمبر 2006 میں، ماہرینِ آثار قدیمہ نے جنوب مشرقی ایران کے قدیم مقام "شہرِ سوختہ" پر ایک اہم دریافت کی۔ کانسی کے دور کے ایک قبرستان کی کھدائی کے دوران، انہوں نے ایک خاتون کا ڈھانچہ دریافت کیا، جس کی آنکھ کے گڑھے میں ایک عجیب شے موجود تھی۔ یہ شے دنیا کا قدیم ترین مصنوعی آنکھ ثابت ہوئی، جس کی عمر تقریباً 4,800 سال پرانی ہے۔ یہ مصنوعی آنکھ ایک انچ سے کچھ زیادہ قطر کی تھی، اور اسے ہلکے وزن والے مواد (ممکنہ طور پر بیتومین پر مبنی پیسٹ) سے بنایا گیا تھا۔ اس پر سونے کی ایک باریک تہہ چڑھی ہوئی تھی۔ آنکھ پر ایک کندہ کردہ پتلی (iris) اور سونے کی شعاعی لکیریں بنائی گئی تھیں، اور اطراف میں چھوٹے سوراخ تھے جن سے اسے سونے کے دھاگے کے ذریعے جگہ پر رکھا گیا ہوگا۔

یہ دریافت نہ صرف اپنی قدامت کے لیے اہم ہے بلکہ اپنی نفیس دستکاری کے باعث بھی، جو اُس دور کے طبی اور فنی مہارتوں کو ظاہر کرتی ہے۔ اس کی شاندار ڈیزائن یہ اشارہ کرتا ہے کہ یہ خاتون ممکنہ طور پر کسی اعلیٰ حیثیت کی حامل تھی، جیسے کہ کوئی رئیسہ یا پجارن۔ یہ دریافت شہرِ سوختہ کے باشندوں کی اختراعاتی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے، جو اپنی ابتدائی تحریروں، جدید شہری منصوبہ بندی، اور منفرد ثقافت کے لیے مشہور تھا۔ 2014 میں، اس مقام کو یونیسکو کی عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا گیا، جو ابتدائی تہذیبوں کو سمجھنے میں اس کے کردار کو تسلیم کرتی ہے۔

شہرِ سوختہ ایران کے قدیم شہروں میں سے ایک ہے، جو تقریباً 3000-2000 قبل مسیح کے دور سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ دریافت ہمیں اس وقت کے لوگوں کی ترقی یافتہ طبی مہارت، آرٹ کی گہرائی، اور اشرافیہ طبقے کی زندگی کے بارے میں آگاہی دیتی ہے۔ یہ نہ صرف دنیا کی ابتدائی مصنوعی اعضا کے استعمال کی مثال ہے بلکہ اس دور کے لوگوں کی فنی ذوق اور سائنسی علم کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

جو اقوام فطرت سے سیکھتی ہیں وہ علم و ٹیکنالوجی میں بھی آگے بڑھ جاتی ہیں۔ خدا کی مخلوق میں ہمارے لئے نشانیاں ہیں۔ جن لوگو...
29/11/2024

جو اقوام فطرت سے سیکھتی ہیں وہ علم و ٹیکنالوجی میں بھی آگے بڑھ جاتی ہیں۔ خدا کی مخلوق میں ہمارے لئے نشانیاں ہیں۔ جن لوگوں کا مشاہدہ تیز ہوتا ہے وہ تخلیقی ذہن کے ہوتے ہیں۔ یہ تفکر و غور و فکر اور فطرت میں ٹھہرنے سے پیدا ہوتا ہے۔

بی 2 بومبر طیارے کی شیپ اس پرندے سے کتنی متاثر لگتی ہے 🦅۔
🤔

افسوس ناک خبر۔۔۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔ڈگری کالج پشین لیکچرر انگلش ڈیپارٹمنٹ بیوٹمز کے پروفیسر غلام مرتضی صاحب دل کا...
29/11/2024

افسوس ناک خبر۔۔۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔
ڈگری کالج پشین لیکچرر انگلش ڈیپارٹمنٹ بیوٹمز کے پروفیسر غلام مرتضی صاحب دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے ہیں،
اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت کاملہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔۔۔
ایک خوبصورت پھول کھلنے سے پہلے مرجھا گیا۔
ایک بہت بڑا صدمہ اور ایک ناقابل تلافی نقصان۔۔۔اللہ سب دوستو کو صبر جمیل عطا فرمائے ،آمین.

آمین 🤲🌷
25/11/2024

آمین 🤲🌷


22/11/2024

شادیزئ سیدان عوام کا اپیل کہ ڈیم کیلئے فنڈز ریلیز کیا جائیں
゚viralシ ゚
゚ ゚vir ゚viral ゚viralシ

صلاح الدین ٹکھیدار جس کا تعلق کلی حبیب زئ سے ہیں"صلاح الدین ٹکھیدار کی شخصیت میں عاجزی ہیں، خلوص اور انسانیت کی جھلک ہیں...
21/11/2024

صلاح الدین ٹکھیدار جس کا تعلق کلی حبیب زئ سے ہیں
"صلاح الدین ٹکھیدار کی شخصیت میں عاجزی ہیں، خلوص اور انسانیت کی جھلک ہیں ۔صکاح الدین ٹکھیدار کی باتیں ہمیشہ دل کو سکون اور اچھے باتیں کرتے ہیں اور دوسروں کے لیے محبت اور عزت ہمیشہ دل میں رکھتا ہیں اور اچھا خوش مزاج انسان کے ساتھ ساتھ خدمتگار انسان بھی ہیں

✌🖤





❤❤








🔹🔹
🔹🔹
🔹🔹
🔹🔹
🔹🔹






اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن 😭😭حاجی آمیر حمزہ کاکڑ کراچی آغا خان اسپتال میں انتقال کر گئے اللہ تعالیٰ مرحوم...
18/11/2024

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن 😭😭
حاجی آمیر حمزہ کاکڑ کراچی آغا خان اسپتال میں انتقال کر گئے اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماۓ۔ جنازہ کل ہو گا 😭😭😭😭😭😭

14/11/2024

اسلام علیکم تمام ممبرز 5k لائک اور 5k کمینٹس کی ضرورت ہیں پیج warrnig موڈ میں ہیں
K'ok-hi کچھ بھی لکھو

ریلوے کے ( د ھ م ا کے) میں زخمیوں کےلیسٹ
09/11/2024

ریلوے کے ( د ھ م ا کے) میں زخمیوں کےلیسٹ

*آج بلف پروگرام عبدالرحمن زئ آفس میں بلف پروگرام کے حوالے سے اہم میٹنگ ہوا جس میں بلف پروگرام کے ڈسٹرکٹ کواڈینٹر عبدالما...
07/11/2024

*آج بلف پروگرام عبدالرحمن زئ آفس میں بلف پروگرام کے حوالے سے اہم میٹنگ ہوا جس میں بلف پروگرام کے ڈسٹرکٹ کواڈینٹر عبدالمالک صاحب اور تمام اسٹاف اور ہیڈ افس کے نمائندے محمد ریحان صاحب۔بختیار صاحب۔اور ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ سے مختلف سی آئ ایز کے ممبران نے شرکت کی جس میں صدر میر احمد آغا۔جنرل سیکیرٹری مولوی حضرت-ماسٹر زمان صاحب۔عبیداللہ آغا۔ماسٹر یونس۔عبدالغفار۔رحمت اللہ۔مولوی عبدالقدیر۔اکرام اللہ کاکڑ۔محی الدین۔اور میڈیا کے نمائندے سوشل ورکر عبدالمالک۔نجیب اللہ اور دیگر شامل تھے میٹنگ کے صدارت پروگرام کواڈینیٹر عبدالمالک صاحب نے کیا کہ ڈسٹرکٹ میں ایسے کہی غریب ہیں جو کہ ہنر سیکھنا چاہتے ہیں ہمارے پروگرام میں ایسے نوجوانوں کو موقع دے جاتے ہیں کہ وہ اپنا ہنر حاصل کرکے کل کو اپنے اپ کے تحت ایسی ہنر سے آگے بڑھے۔بلف پروگرام ان نوجوانوں کو فری میں ہنر دیکر اور ایسی ہنر کے ٹولز یعنی سامان دیکے وہ اپنا کام خود کرسکتے ہیں معاشرے میں ایسے ہنر رکھنے والے نوجوانوں کی ضرورت ہیں اور ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں سے شرکت کرنے والے ممبرز نے اپنے اپنے تجاویز دیں کہ نوجوانوں کو مخلتف ہنر سیکنھے کا موقع دیا اور اس پر جلد عمل در آمد کرنا چاہیے*
゚viral ゚

Address

Gulistan
Quetta
8700

Website

https://www.youtube.com/@abdulmaliktvchenel5814

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gulistan Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gulistan Times:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Quetta

Show All