جمعیت اصلاحی کمیٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اے این پی کی مشترکہ مزاکراتی کمیٹی نے متحدہ قبائل فیڈریشن کے سربراہ ملک امان اللہ خان سےملاقات کی۔ ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کے متعلق کامیاب مزاکرات کیے۔ اب یہ چاروں پارٹیاں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں اکٹھے مل کر الیکشن لڑیں گے۔اور ضلع قلعہ سیف اللہ کے ضلعی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین انہیں پارٹیوں سے ہونگے۔
انجمن تاجران صدر مسلم باغ اور نیو کونسلر ٹاؤن مسلم باغ محمد عارف کاکڑ انتہائی مخلص ، ایماندار اور محب الوطن شخص ہے ۔ اللہ تعالیٰ آن کو لمبی زندگی عطا فرمائے آمین ثم آمین!.
میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 2 سے آزاد حیثیت میں انجمن تاجران مسلم باغ کے صدر محمد عارف خان کاکڑ نے بلدیاتی انتخابات میں کونسلر کے سیٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد عارف کاکڑ انتہائی مخلص, ہمدرد اور شفیق انسان ہیں۔ جس طرح انہوں نے انجمن تاجران مسلم باغ کے صدر کی حثیت سے نہ صرف اپنے آپ کو منوایا ہے بلکہ لوگوں کے دلوں میں جگہ بھی بنایا ہے۔ عوامی اور شہری مسائل کے حل کیلیے اپ نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔
مسلم باغ شہر کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہو, ٹرانسفارمرز کا مسئلہ ہو، پانی کا مسئلہ ہو ، ایف بی آر کی طرف سے مسلم باغ کے عوام پر ٹیکس لاگو کرنے کا مسئلہ ہو، ڈائنامائٹ کے لائسنس کا مسئلہ ہو، چوری ڈکیتی کا مسئلہ ہو ، پولیس اور لیویز تھانے میں ایف آئی آر کا مسئلہ ہو اور شہر میں امن و امان کا مسئلہ ہو۔ اپ ہر جگہ پر متاثرین کا مقدمہ لڑتے ہوئے سٹرکوں پر نکلے, احتجاج کیا, دھرنا دیا, اور شہریوں کی اواز اور تحفظات حکام بالا تک پہنچائے۔
اپکی بے لوث خدمات کو مدنظر رکھ کر میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 2 کے تمام غیور عوام سے یہ امید ہے کہ 29 مئی کے بلدیاتی انتخابات میں سوٹ کیس پر مہر لگا کر محمد عارف خان کاکڑ کو ووٹ کی طاقت سے منتخب کروا کر انہیں معاشرے اور حلقے کی خدمت کا بھرپور موقع دینگے۔