Pabbi Updates

Pabbi Updates This is a news & update page to keep inform and aware the people of Tehsil Pabbi.

تحصیل پبی کے عوام کے لیے پیسکو کا ایک اور عظیم منصوبہکروڑوں روپے کی لاگت سے تارو جبہ گرڈ اسٹیشن سے ملحقہ پی۔ایس۔او فیڈر ...
08/09/2024

تحصیل پبی کے عوام کے لیے پیسکو کا ایک اور عظیم منصوبہ
کروڑوں روپے کی لاگت سے تارو جبہ گرڈ اسٹیشن سے ملحقہ پی۔ایس۔او فیڈر کی بائفرکیشن پروپوزل منظور۔
پی۔ایس۔او فیڈر پر اسوقت وقت گاؤں بابی ، اورنگ آباد ، جی ٹی روڈ برماشیل ڈپو ، فروٹ کولڈ اسٹوریج ، گاؤں ٹیٹارہ ، تاجی گڑھی ، گاؤں خوشمقام ، گاؤں بالو ، ترناب فلور ملز ، زین فلور ملز اور مسلم سٹی کی بجلی سپلائی جاری ہے اور اس گرمی میں یہ فیڈر اوور لوڈنگ کی وجہ سے مسلسل ٹرپنگ اور لو وولٹیج کا شکار رہا جسکی وجہ سے ان علاقوں کے صارفین ذہنی عذاب سے دو چار تھے۔ اس منظوری کے بعد یہ فیڈر دو حصوں میں تقسیم ہو جاۓگا اور فروٹ کولڈ اسٹوریج ، گاؤں بالو ، فلور ملز اور مسلم سٹی کے لیے اپنا نیا 11کے وی بالو فیڈر وجود میں آجاۓ گا۔ اور یوں آئیندہ یہ علاقے اوور لوڈنگ اور ٹرپنگ کے عذاب سے نجات پا لیں گے۔
اللہ تعالیٰ اس منصوبے کو خیر و برکت کا باعث بنا دے آمین۔
۔
ہمارا نصب العین ۔ علاقے کی بلا تخصیص خدمت ، اور یقیناً خدمت میں ہی عظمت اور دنیا و آخرت کی خیر و بھلائی

07/09/2024
07/09/2024
06/09/2024

پبی اور مضافات میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش

06/09/2024
04/09/2024

کھجور سٹاپ پبی میں بی آر ٹی کےلئے نشانات لگا دئیے گئے۔

آج بروز منگل بتاریخ تین ستمبر 2024 کو نائبر ہوڈ کونسل پبی ون کی تنظیم سازی کے سلسلے میں ایک میٹنگ حجرہ الحاج مصلی خان بن...
04/09/2024

آج بروز منگل بتاریخ تین ستمبر 2024 کو نائبر ہوڈ کونسل پبی ون کی تنظیم سازی کے سلسلے میں ایک میٹنگ حجرہ الحاج مصلی خان بنگش صاحب منعقد ہوا جس میں ضلعی سنئیر نائب صدر الحاج شیخ محمد انور صاحب ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں مدثر شاہ عرف میاں بختیار حسین صاحب پی کے 89 کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر اور سابقہ امیدوار پاکستان پیپلزپارٹی برائے پی کے 89 منور کمال ایڈووکیٹ گلزار خان طائی زئی حاجی فضل سبحان طائی زئی عرف قدر کاکا دلاور خان طائی زئی عزیز الرحمان خان صاحب حاجی سردراز خان خٹک صاحب فخر عالم طائی زئی ملک آفتاب خان صاحب سیار خان صاحب حامد خان بنگش صاحب عتیق الرحمن بنگش محمد صدیق بنگش عرف بابر اور الحاج مصلی خان بنگش نے شرکت کی میٹنگ میں آج نائبر ہوڈ کونسل پبی ون کی تنظیم کا اعلان کر دیا گیا ہے اور تنظیم کے سرپرست اعلی حاجی فضل سبحان طائی زئی عرف قدر کاکا ہوں گے صدر گلزار خان طائی زئی سینئر نائب صدر اول حاجی سردراز خان خٹک صاحب سینئر نائب صدر دوئم دلاور خان طائی زئی نائب صدر اول عزیز الرحمان خان صاحب نائب صدر دوئم ملک آفتاب خان صاحب جنرل سیکرٹری حامد خان بنگش ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عتیق الرحمن خان بنگش انفارمیشن سیکرٹری فخرعالم خان طائی زئی اور فنانس سیکرٹری کفایت شاہ طائی زئی ہوں گے اجلاس کو منور کمال ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے پرانے جیالوں اور بہت سے معزز خاندانوں جن کا تعلق پبی کی تینوں نائبر ہوڈ کونسلوں سے ہے ملاقاتیں ہوئیں ہیں اور بات چیت تقریبا آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد نائبر ہوڈ کونسل پبی ون کی تنظیم سازی مکمل طور پر فائنل ہو جائے گی اور باقی نائبر ہوڈ کونسلوں کی تنظیمیں بھی آئندہ چند روز میں اعلان کیا جائے گا اجلاس میں منور کمال ایڈووکیٹ نے پورے حلقے کی تنظیم سازی پر سب کو اعتماد میں لیا اور سب نے منور کمال ایڈووکیٹ کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی اجلاس سے سب مقررین نے خطاب کیا اور اس بات کا عزم کیا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو پورے حلقے میں منظم کیا جائے گا اور حصوصی طور پر پبی کی تینوں نائبر ہوڈ کونسلوں میں تنظیم مکمل کر لی جائے گی اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے یہ بھی کہا کہ اس سے پہلے اس حلقے میں تنظیمی طور پر اس حلقے سے اور حصوصی طور پر پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں سے مذاق کیا گیا ہے کبھی اس طرح ورک نہ کیا گیا ہے اور اب منور کمال ایڈووکیٹ الحاج شیخ محمد انور صاحب اور میاں مدثر شاہ عرف میاں بختیار حسین صاحب کی سرگرمیوں اور ورک کو حصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اس حلقے میں پارٹی ورک اور سابقہ امیدوار پاکستان پیپلزپارٹی برائے پی کے 89 منور کمال ایڈووکیٹ کی موجودگی اور ایکٹیو ورک ہی مخالفین سے بہترین انتقام ہے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پورے حلقے میں پیپلزپارٹی کو منظم کیا جائے گا اور یہی سرگرمیاں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا

02/09/2024

پبی اور مضافات میں موسم خوشگوار۔۔

02/09/2024

معاشرے میں صاحب فہم کی ذمہ داریاں

پی کے 89 کےلئے جمیعت علماء اسلام کے نامزد امیدوار میاں ذوالفقار علی ،بھٹو ناظم  کی غیر موجودگی میں اُن کے صاحبزادے میاں ...
01/09/2024

پی کے 89 کےلئے جمیعت علماء اسلام کے نامزد امیدوار میاں ذوالفقار علی ،بھٹو ناظم کی غیر موجودگی میں اُن کے صاحبزادے میاں حیدر علی عوامی رابطے کو قائم کرتے ہوئے علی بیگ میں شادی کی تقریب میں شرکت۔

30/08/2024

خوشخبری ۔۔ بی آر ٹی کا آغاز کےلئے تیاریاں آخری مراحل میں۔

29/08/2024

افسوسناک صورت حال
آج اسلامی مسجد پبی میں جب نماز ظہر کی جماعت ختم ہوئی تو چند نمازی میری بائیں جانب سے پانچویں نمازی کو جوکہ زمین پر اُلٹا پڑا تھا، کو اُٹھانے کےلئے آگے آئے چونکہ میں تاخیر سے جماعت میں شامل ہوا تھا، لہٰذا میں باقی کے دو رکعات میں مصروف تھا، لیکن آنکھوں کی اطراف والی نظارے میں نظر آرہا تھا کہ زمین پر پڑے شخص کو اُٹھایا جا رہا ہے۔ میں نے جب نماز ختم کی تو دیکھا کہ جہاں زمین پر نمازی گِرا تھا وہاں خون پڑا تھا جوکہ نمازی کے ناک سے زخمی ہونے کے بعد بہہ چکا تھا، نمازیوں نے زخمی نمازی کو تازہ ہوا کےلئے مسجد کے ھال سے باہر لے جاکر صحن میں رکھا تاکہ زخمی نمازی کو ہوش میں لایا جائے،
میں نے جب نماز ختم کی تو زخمی نمازی کے پاس پہنچا تو دیکھا کہ تقریباً دس گیارہ سال کا کمزور سا بچہ/ لڑکا جس کے پاس جوتے پالش کرنے کے برش اور پالش کی ڈبی جوکہ دو تین شابرز میں رکھے ہوئے تھے پڑے تھے، بچے کے جسم پر پھٹے پرانے کپڑے زیب تن تھے۔ میرے تجربے کے مطابق اس عمر کے بچوں پر دل کا دورہ یا فالج تو نہیں آسکتا اور نہ ہی وہ مرگی کا مریض معلوم ہو رہا تھا،، میری فہم کے مطابق بچہ کمزوری یا بھوگ کی وجہ سے گِرا تھا اور ناک مسجد کی فرش سے ٹکرانے کے بعد زخمی ہوا جس سے خون بہہ گیا ہو، زخمی بچہ میرے محلہ کا رہائشی بھی نہیں تھا اس لئے بچہ جب ہوش میں آیا تو سب سے پہلے میں نے یہی سوال کیا کہ کہاں سے آئے ہو؟۔۔ جواب ملا کہ حاجی کیمپ پشاور سے آیا ہو، برش، پالش اور کپڑوں سے تو یہی لگ رہا تھا کہ بچہ غریب ہے، لہٰذا دوسرا سوال یہ کیا کہ صبح سے کیا کھایا ہے؟۔۔ تو جواب دیا کہ صبح سے کچھ نہیں کھایا۔۔۔۔ چمکنی سے پبی تک پیدل آیا ہو۔۔ میں نے تجسس سے سوال کیا کہ والد کیا کام کررہا ہے؟،،،، بچے نے میری طرف گھور کر دیکھا اور جواب دیا کہ میرا والد فوت ہو چکے ہے۔۔۔ اپنے آپ کو تسلی دے کر مزید سوال کیا کہ گھر میں کوئی بڑا بھائی ہے؟۔۔۔ تو جواب دیا کہ میں ہی گھر میں سب سے بڑا ہو۔۔ بچے نے عاجزی سے یہ بھی کہا کہ گھر کا سات ہزار کرایہ ہے، دو ہزار اکھٹے کئے جبکہ پانج ہزار کم ہے۔۔۔۔۔ میرے علاوہ اور بھی نمازی جوکہ اس بچہ کے اردگرد جمع تھے نے تجویز دی کہ ہسپتال لے کر جائے، ایک نے کھانے کھلانے کی بات کی جبکہ ایک محترم نے جیب سے تقریبا ہزار بارہ سو روپے نکال کر بچے کے جیب میں ڈال دئیے۔۔
ایک دوست نے بچے کو اپنے دکان لے کر گیا جہاں کھانا کھلایا تب میں بھی اس بچے کے پیچھے وہاں پہنچا، اللّہ کے ایک نیک بندے نے پانچ ہزار روپے دئیے تاکہ بچہ اپنے گھر کا بقایا کرایہ ادا کر سکے۔۔
میں نے بچے کو آفر کیا کہ مدد کےلئے ایک ویڈیو بناؤ گا جس میں تمھارا چہرہ نظر نہیں آئے گا تاکہ اگر لوگ مدد کرنا چاہے تو تم سے رابطہ کریں لیکن بچے نے یہ کہہ کر انکار کیا کہ میں یوسف جان کا ویڈیو بھی نہیں بناؤ گا اور نہ ہی ہمارے پاس کوئی فون موجود ہے۔۔ تاہم باتوں باتوں میں، میں نے اُس کا گھر کا پتہ معلوم کیا۔۔
حاجی کیمپ (پرانا والا) ہسپتال کے پیچھے حمزہ میڈیکل سٹور میں بلال سے رابطہ کرکے اس بچے کا گھر معلوم کیا جاسکتا ہے۔

28/08/2024

انجمن تاجران پبی بازار/ زیارت لار/ اور اسٹیشن بازار کی طرف سے ہڑتال کی کال پر پبی بازار، زیارت لار اور اسٹیشن بازار بند ہونے کی امید ہے۔۔
28/08/2024

27/08/2024
27/08/2024
میاں ذوالفقار علی بھٹو ناظم جوکہ پی کے 89 سے جمیعت علماء اسلام کا نامزد امیدوار رہ چکے ہے، عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کےلئے...
24/08/2024

میاں ذوالفقار علی بھٹو ناظم جوکہ پی کے 89 سے جمیعت علماء اسلام کا نامزد امیدوار رہ چکے ہے، عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کےلئے روانہ ۔۔

آج بروز ہفتہ بتاریخ چوبیس اگست 2024 بعد از نماز عصر پی کے 89 کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر ا...
24/08/2024

آج بروز ہفتہ بتاریخ چوبیس اگست 2024 بعد از نماز عصر پی کے 89 کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر اور سابقہ امیدوار پاکستان پیپلزپارٹی برائے پی کے 89 منور کمال ایڈووکیٹ نے ہمراہ مشر صوبائی رہنما الحاج شیخ محمد انور صاحب اور ضلعی رہنما میاں بختیار حسین صاحب کے ویلج کونسل محب بانڈہ کا دورہ بابت تنظیم سازی کیا جہاں پر پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں اور اثاثہ کارکنان محترم زمین خان کاکا ریاض الحق صاحب پرویز الحق صاحب محمد داود صاحب احمد جان صاحب معظم خان ولید جاوید ارشد خان محمد نعیم شبیر الحق اعجاز محمود محمد نقاش محمد ہشام خان اور الطاف خان صاحب اور وہاں پر موجود اور مشران نے پرتپاک استقبال کیا اور پھر ویلج کونسل محب بانڈہ کی تنظیم کا اعلان کیا گیا جو کہ پوسٹ کے ساتھ تفصیلی لف ہے محب بانڈہ کی مکمل تنظیم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ویلج کونسل محب بانڈہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کو منظم کریں گے اور معزز خاندانوں اور لوگوں کے ساتھ ملاقاتیں کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں گے اور ویلج کونسل محب بانڈہ میں بھٹو صاحب کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ان شاءاللہ اجلاس سے مقررین نے خطاب کیا اور زمین خان کاکا اور ریاض الحق صاحب نے ویلج کونسل محب بانڈہ کو لاڑکانہ بنانے کا عزم کیا

21/08/2024

پبی میں گرج چمک کے ساتھ بارش فی الحال روک گئی۔

میاں ذوالفقار علی بھٹو ناظم کا  پی کے 89 میں مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کے موقع پر
18/08/2024

میاں ذوالفقار علی بھٹو ناظم کا پی کے 89 میں مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کے موقع پر

18/08/2024

📣 اِنَّالِلَه وَاِنَّااِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ 📣
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
ارشد علی (زیارت لار پبی میں گمریانی شوز والا) جوکہ عاقل کے والد جبکہ مرحوم ظفر علی اور صداقت علی کا بھائی اور کامران علی اور فواد علی کے چچا ہے ہے بقضائے الہی وفات پاچکے ہے، اللّہ مرحوم کی مغفرت فرمائیں، اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائیں، اور رشتہ داروں کو صبر جمیل عطاء فرمائیں،آمین
مقامِ فاتحہ خوانی:۔ پشتون گھڑی تحصیل پبی
تاریخ اور وقت نماز جنازہ: 18اگست2024 7:30(بعد از نماز مغرب)
پتہ: پشتون گھڑی
ذرائع:۔ کامران علی

آج بروز ہفتہ بتاریخ سترہ اگست 2024 پی کے 89 کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر اور سابقہ امیدوار ...
18/08/2024

آج بروز ہفتہ بتاریخ سترہ اگست 2024 پی کے 89 کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر اور سابقہ امیدوار پاکستان پیپلزپارٹی برائے پی کے 89 منور کمال ایڈووکیٹ نے ہمراہ صوبائی رہنما الحاج شیخ محمد انور صاحب اور چیئرمین اکبرپورہ ٹو اور آرگنائزنگ کمیٹی برائے پی کے 89 کے ممبر ملک قاسم خان صاحب کے ویلج کونسل مفتی علی شاہ کھنڈر ناٹال کے گاوں کھنڈر کا دورہ بابت تنظیم سازی کیا جہاں پر پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں اور اثاثہ کارکنان میاں رضوان اللہ صاحب میاں محمد نسیم صاحب میاں بالاج صاحب اور میاں معاذ صاحب نے پرتپاک استقبال کیا اور تنظیم سازی بابت تفصیلی مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ویلج کونسل مفتی علی شاہ کھنڈر ناٹال کے باقی پیپلزپارٹی کے جیالوں کے ساتھ ملاقات کی جائے گی اور مشاورت کی جائے گی اس موقع پر منور کمال ایڈووکیٹ نے سب کو چیئرمین صدام درانی درویش صاحب اور فدا درانی صاحب سے ملاقات پر اور ان سے کئے گئے مشاورت پر اعتماد میں لیا میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ ویلج کونسل مفتی علی شاہ کھنڈر ناٹال کے سب جیالوں کو اعتماد میں لیکر جلد تنظیم مکمل کر لی جائے گی پھر منور کمال ایڈووکیٹ نے ہمراہ مشر ویلج کونسل اکبرپورہ تھری کے علاقے مصری پورہ اخون پنجو بابا کا دورہ کیا اور سید یونس شاہ صاحب سے تفصیلی ملاقات اور مشاورت کی سید یونس شاہ صاحب نے بھی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے بھرپور حصہ لینے کے معاملے اور عزم کو سراہا اور پاکستان پیپلزپارٹی کو ویلج کونسل اکبرپورہ تھری اور حلقے میں منظم کرنے کا عزم کیا پھر منور کمال ایڈووکیٹ نے ویلج کونسل چوکی ممریز کا دورہ کیا جہاں پر ارشد کریم صاحب محمد عمران صاحب اور فصیح اللہ صاحب نے استقبال کیا اور نماز عشاء بھی ساتھ میں ادا کی اور تنظیم سازی کے بابت صلاح و مشورہ کیا گیا اور فیصلہ کیا کہ ویلج کونسل چوکی ممریز اور ویلج کونسل چاند بی بی میں باقی جیالوں اور کارکنان کے ساتھ ملاقات اور مشاورت کرکے بہت جلد تنظیم مکمل کر لی جائے گی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ویلج کونسلوں میں مختلف معزز خاندانوں کو دعوت دی جائے گی ملاقاتیں کیں جائیں گی اور ان شاءاللہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا آج کے ملاقاتوں میں تنظیم سازی اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو پورے حلقے میں منظم کیا جائے گا ان شاءاللہ

Address

Taizai 1, Kahjoor Pabbi
Pabbi
24210

Telephone

+923192593770

Website

https://www.youtube.com/@khanhassan74, https://www.youtube.com/@khanhassan74

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pabbi Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pabbi Updates:

Videos

Share


Other Pabbi media companies

Show All