صدائے پبی

صدائے پبی This is a Local News and marketing Page. also a help line for people. working uder supervision of Journalist

وزیراعلیٰ علی امین کہاں ہیں؟ بڑی خبر آگئی!وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے حوالے سے اس وقت میڈیا پر مختلف خبری...
09/09/2024

وزیراعلیٰ علی امین کہاں ہیں؟ بڑی خبر آگئی!
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے حوالے سے اس وقت میڈیا پر مختلف خبریں سامنے آرہی ہیں تاھم اب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں موجود ہیں اور ان کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اب تک چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین اور شیر افضل مروت کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں موجود ہیں اور ان کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ وزیراعلی علی امین گنڈاپور شام 7بجے پشاور سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ پروٹوکول اسٹاف نے وزیراعلی کو کےپی ہاؤس سے باہر نکلنے سے منع کر دیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کی کوششوں کی اطلاعات ہیں وزیراعلیٰ سے سے رابطہ نہیں ہورہا نمبر بند جا رہے ہیں ان کے قریبی بندے کا بھی فون بند ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ اطلاعات ہیں اسلام پولیس نے علی امین کی گرفتاری کیلئےٹیم تشکیل دی ہیں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی وزیراعلیٰ کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہو۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی تقریر پر اعتراض ہے تو قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے ہمیں ہر طرف سے دیوار سے لگایا جارہاہے تقریر بھی نہ کریں تو پھر کیا کریں، حکومت نے تو اب حد کر دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شام 5 سے 6 بجے کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے رابطہ نہیں ہو رہا ان سے میری آخری بار بات تین بجے ہوئی تھی علی امین نے بتایا تھا کہ میٹنگ میں شرکت کےلیے اسلام آباد جاؤں گا ان کی پشاور میں صبح 10بجے سے میٹنگ کا شیڈول بھی جاری ہوا۔ #حافظ

شام پانچ بجے سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سےکوئی رابطہ نہیں ہوپارہا، بیرسٹر سیف نے علی امین کی گرفتاری کا خ...
09/09/2024

شام پانچ بجے سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سےکوئی رابطہ نہیں ہوپارہا، بیرسٹر سیف نے علی امین کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا
پشاور: مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ان کی علی امین گنڈاپور سے 3 بجے بات ہوئی تھی، انہوں نے بتایا وہ میٹنگ کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں،اب ان کا فون بند ہے اور قریبی اسٹاف کے نمبر بھی نہیں مل رہے،علی امین گنڈاپور سے شام 6 ،5 بجےکے بعد سےکوئی رابطہ نہیں ہوپا رہا۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل اور شعیب شاہین کو گرفتار کرلیا

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کبھی ایسا ہوا ہےکہ منتخب وزیراعلیٰ کو گرفتار کیا جائے؟ ایسی حرکتیں پی ٹی آئی کوکرش نہیں کرسکتیں، جمہوریت کو نقصان پہنچائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے کوئی غلط بات کی ہے تو قانون موجود ہے، ثبوت ہیں تو علی امین کے خلاف پرچہ کریں، سینئر اراکین پارلیمنٹ کو مجرم کی طرح پکڑا گیا، ہم کمپرومائز نہیں کریں گے جدوجہد کریں گے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پورکی تقریرکو جواز بنا کر ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا جواز نہیں، جذباتی تقریر اس لیے کی کہ یہ لوگ جعلی طریقے سے حکومت پر قابض ہیں، ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، تقریر بھی نہ کریں تو کیا کریں۔

بیرسٹر گوہر، شیر افضل اور شعیب شاہین گرفتار
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس سے قبل شعیب شاہین کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے مطابق جلسے میں موجود پنجاب کی قیادت کےخلاف بھی کریک ڈاون شروع ہونےکا امکان ہے اور اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس کو باضابطہ طورپر آگاہ کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات 3 تھانوں میں درج کیے گئے ہیں، مقدمات اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر2024کے تحت درج کیے گئے، مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمات تھانا نون اور تھانا سنگجانی میں درج کیےگئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بیرسٹر گوہر، عمرایوب، زرتاج گل، عامر مغل، شعیب شاہین، شیر افضل مروت مقدمات میں نامزدہیں جبکہ سیمابیہ طاہر اور راجہ بشارت سمیت 28 مقامی رہنما بھی مقدمات میں نامزد ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمے کے متن کے مطابق پولیس نے روٹ کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا جس پر کارکنوں کی جانب سے پتھروں اور ڈنڈوں سے پولیس پرحملہ کیا، مقدمے کے مطابق پولیس نے شیلنگ کی اور موقع سے 17 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

09/09/2024

علی امین گنڈا پور کی فیملی اور ہمارا ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہو رہا، سب اس پر آواز اٹھائیں۔ شاہد خٹک

09/09/2024

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو گرفتار کر لیا گیا

09/09/2024

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ھسپتال ایک بار پھر تماشہ بن چکاہے!!
اے نوخاریانو راپاسئی او ھغہ خلق تماشہ کئی چا چی تاسو نہ تماشہ جوڑہ کڑے دہ

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پبی میں ممبر سازی مہم کیمپ لگادی گئی، مردو خواتین کی دلچسپی، ھزاروں افراد ...
09/09/2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پبی میں ممبر سازی مہم کیمپ لگادی گئی، مردو خواتین کی دلچسپی، ھزاروں افراد نے ممبر سازی مہم فارم پر کئے،ممبرسازی مہم میں عوامی مسائل پر کھل کر گفتگو عوام کی توجہ کا باعث ، پبی میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل ممبرسازی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا،امیر جماعت اسلامی پی کے 89 و معروف ماہر تعلیم غلام نبی سینا، جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے نائب امیر و انچارج شعبہ امور کشمیر مولاناگوہرالرحمان ،مسعودخان، حافظ عید محمد ،طلاء محمد خان ،صبغت اللہ اور دیگر نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اس وقت عوام کی امیدوں کا مرکز ہیں انہوں نے عوام کی دکھتی رگ پر انگلی رکھی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ یہ ممبر سازی مہم حق دوعوام کوبچاؤ پاکستان کو بد لو اس ظلم کے نظام کو جماعت اسلامی کے اعلان کردہ تحریک کا حصہ اور تسلسل ہے ممبر سازی کے ذریعے جماعت اسلامی کے ظالمانہ نظام کے خلاف طاقتور توانا تاریخی مضبوط آواز میں آواز شامل کرکے مزید تقویت دینا ہے انہوں نے کہاکہ یہ ممبر سازی ظالمانہ نظام کے خلاف ریفرنڈم ہے یہ ممبر سازی جماعت اسلامی کے ساتھ 14 روزہ دھرنے میں کے دوران حکومت کی طرف سے کئے گئے معاہدے اور وعدوں کی پاسداری کیلئے تعاقب ہے یہ ممبر سازی بد امنی بے روز گاری مہنگائی لوڈ شیڈنگ بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور ھرقسم کے ظالمانہ ٹیکسز آئی پی پیز اور کشمیر و فلسطین کے مسئلے پر مجرمانہ خاموشی اور غفلت کے خلاف تحریک کو مزید آگے بڑھانے کیلئے صف بندی ہے انہوں نے عوام سے بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی

امیر جماعت اسلامی پی کے 89 جناب غلام نبی سینا صاحب امیر جماعت اسلامی پی کے 87  جناب مسعود صاحب امیر جماعت اسلامی وزیر گھ...
09/09/2024

امیر جماعت اسلامی پی کے 89
جناب غلام نبی سینا صاحب
امیر جماعت اسلامی پی کے 87 جناب مسعود صاحب
امیر جماعت اسلامی وزیر گھڑی علی گوھر صاحب کے دعوت پر ہفتہ وار اجتماع ارکان میں شرکت کی اس موقعہ پر صدر الحدمت پی کے 87 حافظ عید محمد صاحب اور
ناظم شعبہ امور کشمیر جماعت اسلامی کے پی کے مولانا گوھر رحمن صاحب بھی موجود تھے
# جماعت اسلامی پاکستان

اے این ایف کی خفیہ اطلاع پرکراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر بڑی کاروائی۔کولمبو سری لنکا بھیجے جانیوالے آلوؤں پر مشتمل کن...
09/09/2024

اے این ایف کی خفیہ اطلاع پرکراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر بڑی کاروائی۔

کولمبو سری لنکا بھیجے جانیوالے آلوؤں پر مشتمل کنٹینر سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد۔

مشکوک ریفریجریٹر کی تلاشی لینے پر 1198 تھیلوں میں سے 122 آلوؤں میں مہارت سے چھپائی گئی مجموعی طور پر تقریباً 5 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔

مجموعی طور پر 80 تھیلوں میں سے ہر تھیلے میں 1 سے 2 ہیروئن بھرے آلو مہارت سے چھپائے گئے تھے۔

اے این ایف ٹیم نے اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت اور انتہائی مہارت سے ان تمام ہیروئن بھرے آلوؤں کی تلاشی لی۔

ابتدائی تفتیش کے ذریعے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزکورہ کینٹنر ایک نجی کمپنی کی طرف سے بُک کروایا گیا تھا۔

مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گرفتار ملزم کو اے این ایف پولیس اسٹیشن منتقل کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*

09/09/2024

جلوزئی پی ایچ اے کی جانب سے عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی کیمپ میں عمائدین اور حکام کے درمیان مذاکرات

09/09/2024

جلوزئی پی ایچ اے بھی قبضہ مافیا، اب سرکاری قبضہ مافیا کے خلاف کون آئیگا، عوام نے احتجاج شروع کردی، پی ایچ اے ھاوسنگ کے سامنے دھرنا کیمپ قائم، عمائدین کی گفتگو

09/09/2024

جلوزئی پی ایچ اے بھی قبضہ مافیا، اب سرکاری قبضہ مافیا کے خلاف کون آئیگا، عوام نے احتجاج شروع کردی، پی ایچ اے ھاوسنگ کے سامنے دھرنا کیمپ قائم

09/09/2024

جلوزئی کے عوام نے پی ایچ اے ھاؤسنگ سوسائٹی کے مین گیٹ پر پڑاؤ ڈال لیا، عدم ادائیگی پر عوام سراپا احتجاج ، بڑی سرکاری ھاؤسنگ سکیم بھی قبضہ مافیا بن گیا

08/09/2024

نوشہرہ ڈسٹرکٹ کچہری میں جعلی وکیل سرگرم

نوشہرہ کا رہائشی عبدالستار نے کہا ہے کہ گلریز سکنہ بدرشی جو جعلی وکیل بن کر لوگوں کو لوٹ رہا ہے مجھ سے بھی ایک کیس کے سلسلے میں 30 ہزار روپے ہڑپ کر چکا ہے شہریوں کو اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ اس جعلی وکیل سے دور رہے اور ڈسٹرکٹ بار کے صدر سپریم کورٹ اف پاکستان فدا افریدی سے طالبہ کرتا ہوں کہ اس کے خلاف سخت کاروائی کرے

ضلع نوشہرہ  تحصیل پبی میں جماعت اسلامی کی طرف سے امیر جماعت اسلامی انجینئر حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر گاؤں گاؤں گھر گھر...
08/09/2024

ضلع نوشہرہ تحصیل پبی میں جماعت اسلامی کی طرف سے امیر جماعت اسلامی انجینئر حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر گاؤں گاؤں گھر گھر ممبر سازی ممبرشپ مہم کا آغاز و اعلان پبی سٹیشن میں دو روزہ ممبر سازی کیمپ شروع جماعت اسلامی پی کے 89 کے امیر غلام نبی سینا پی کے 87 کے امیرمسعود خان نائب امیر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ ناظم شعبہ امور کشمیر جماعت اسلامی کے پی کے مولانا گوہر الرحمن گوہر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ طلاء محمد اور دیگر ذمہ داران نےکیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممبر سازی حق دوعوام کوبچاؤ پاکستان کو بد لو ظلم کے اس نظام کو جماعت اسلامی کے اعلان کردہ تحریک کا حصہ اور تسلسل ہے ممبر سازی کے ذریعے جماعت اسلامی کے ظالمانہ نظام کے خلاف طاقتور توانا تاریخی مضبوط آواز میں آواز شامل کرکے مزید تقویت دینا ہے یہ ممبر سازی ظالمانہ نظام کے خلاف ریفرنڈم ہے یہ ممبر سازی جماعت اسلامی کے ساتھ 14 روزہ دھرنے میں کے دوران حکومت کی طرف سے کئے گئے معاہدے اور وعدوں کی پاسداری کیلئے تعاقب ہے یہ ممبر سازی بد امنی بے روز گاری مہنگائی لوڈ شیڈنگ بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور ھرقسم کے ظالمانہ ٹیکسز آئی پی پیز اور کشمیر و فلسطین کے مسئلے پر مجرمانہ خاموشی اور غفلت کے خلاف تحریک کو مزید آگے بڑھانے کیلئے صف بندی ہے انہوں نے عوام سے بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی

08/09/2024

نوشہرہ ڈسٹرکٹ بار میں جعلی وکیل سرگرم

نوشہرہ کا رہائشی عبدالستار نے کہا ہے کہ گلریز سکنہ بدرشی جو جعلی وکیل بن کر لوگوں کو لوٹ رہا ہے مجھ سے بھی ایک کیس کے سلسلے میں 30 ہزار روپے ہڑپ کر چکا ہے شہریوں کو اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ اس جعلی وکیل سے دور رہے اور ڈسٹرکٹ بار کے صدر سپریم کورٹ اف پاکستان فدا افریدی سے طالبہ کرتا ہوں کہ اس کے خلاف سخت کاروائی کرے

جناب غلام نبی سینا امیر جماعت اسلامی PK 89 کا بپی بازار میں قائم جماعت اسلامی کے ممبر سازی مہم "  ممبر بنو ۔۔۔۔ طاقت بنو...
08/09/2024

جناب غلام نبی سینا امیر جماعت اسلامی PK 89 کا بپی بازار میں قائم جماعت اسلامی کے ممبر سازی مہم " ممبر بنو ۔۔۔۔ طاقت بنو " کے کیمپ میں خطاب
انہوں نے جماعت کے ارکان کی کوششوں کو سراہا اور ان کو ممبر سازی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہدایت دئے۔
Press Reales
تحصیل پبی میں جماعت اسلامی کی طرف سے امیر جماعت اسلامی انجینئر حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر گاؤں گاؤں گھر گھر ممبر سازی ممبرشپ مہم کا آغاز و اعلان پبی سٹیشن میں دو روزہ ممبر سازی کیمپ شروع جماعت اسلامی پی کے 89 کے امیر غلام نبی سینا پی کے 87 کے امیرمسعود خان ضلعی نائب امراء مولانا گوہر الرحمن گوہر طلاء محمد نےکیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممبر سازی حق دوعوام کوبچاؤ پاکستان کو بد لو ظلم کے اس نظام کو جماعت اسلامی کے اعلان کردہ تحریک کا حصہ اور تسلسل ہے ممبر سازی کے ذریعے جماعت اسلامی کے ظالمانہ نظام کے خلاف طاقتور توانا تاریخی مضبوط آواز میں آواز شامل کرکے مزید تقویت دینا ہے یہ ممبر سازی ظالمانہ نظام کے خلاف ریفرنڈم ہے یہ ممبر سازی جماعت اسلامی کے ساتھ 14 روزہ دھرنے میں کے دوران حکومت کی طرف سے کئے گئے معاہدے اور وعدوں کی پاسداری کیلئے تعاقب ہے یہ ممبر سازی بد امنی بے روز گاری مہنگائی لوڈ شیڈنگ بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور ھرقسم کے ظالمانہ ٹیکسز اور آئی پی پیز کے خلاف تحریک کو مزید آگے بڑھانے کیلئے صف بندی ہے انہوں نے عوام سے بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی.

05/09/2024

جماعت اسلامی ممبرسازی مہم کے حوالے سے نائب امیر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ و ناظم شعبہ امور کشمیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مولاناگوہرالرحمان کا اہم پیغام۔۔
آواز بنو طاقت بنو #ممبربنو #قوتـبنو حافظ نعیم کا ساتھ دو # ممبر سازی کا بنیادی مقصد ممبر سازی کیوں ؟ کیسے ؟

05/09/2024

اب اسلام آباد اور لاھور جانے کی ضرورت نہیں، ڈاکٹر نسیم اللہ سکن کلینک میں تمام تر انٹرنیشنل معیار کاعلاج ہوسکتاہے، جدید ترین ٹیکنالوجی اور ماہر سپیشلسٹ ڈاکٹر نسیم اللہ کی زیر نگرانی ۔۔

انتہائی فرض شناس ،بااخلاق اور ایماندار آفیسر اسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تنویر خٹک کی نوشہرہ کے عوام کیلئے گرانقدر خدمات یاد رکھی...
05/09/2024

انتہائی فرض شناس ،بااخلاق اور ایماندار آفیسر اسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تنویر خٹک کی نوشہرہ کے عوام کیلئے گرانقدر خدمات یاد رکھی جائنگی، انتہائی ایماندا بااخلاق اور فرض شناس اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے اپنے فرائض منصبی ادا کئے،
#حافظ

 #تیمرگرہ۔۔سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق جامعہ احیاء العلوم بلامبٹ تیمرگرہ میں اجتماع سے خطاب کررہے ہیںSiraj ul Haq  ...
05/09/2024

#تیمرگرہ۔۔
سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق جامعہ احیاء العلوم بلامبٹ تیمرگرہ میں اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
Siraj ul Haq ul haq

05/09/2024

المدینہ چرغہ ھاؤس اینڈ ریسٹورنٹ نوشہرہ شوبرا چوک میں خوبصورت فوڈ سٹریٹ !! معیار انکی پہچان

برتھ  سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے جو ڈگری عدالت کی جانب سے درکار تھی، آج سے ختم کر دی گئی ہے،تمام عوام الناس کو اطلاع دی جات...
05/09/2024

برتھ سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے جو ڈگری عدالت کی جانب سے درکار تھی، آج سے ختم کر دی گئی ہے،
تمام عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جنھوں نے اپنے بچوں کا اندراج نہیں کیا وہ متعلقہ کونسل میں اندراج بروقت یقینی بنائیں تاکہ آنے والے وقتوں میں دوبارہ مشکلات کا سامنا نہ ھو۔

04/09/2024

نوشہرہ میں کلاس فور سرکار کی سیاست نے تعلیمی ادارے بھی راجواڑےبنادئے، معاھدوں کے برعکس کلاس فور کی تعیناتیوں کانتیجہ یہ ہے کہ لاتعداد سکول یابند ہیں یا مسائل کے شکار ہیں

04/09/2024

پبی، امیر زون پی کے 89 غلام نبی سینا ممبر شپ مہم کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

03/09/2024

امیر جماعت اسلامی پی کے 89 غلام نبی سینا کا جماعت اسلامی ممبر سازی مہم کے حوالے سے خصوصی پیغام ۔
جماعت اسلامی پاکستان کا ممبر بننے کے لیے QR code اسکین کیجیے یا وزٹ کیجیے
https://join.jamaat.org/

پشاور، امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان المرکز الاسلامی میں صوبائی ذمہ داران کے اجلاس کی صدارت ک...
02/09/2024

پشاور، امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان المرکز الاسلامی میں صوبائی ذمہ داران کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں صوبے کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ بلوچستان اور رزمک واقعات کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں 28 اگست کی ہڑتال کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔

بانڈہ شیخ اسماعیل، امیر جماعت اسلامی زون پی کے89 غلام نبی سینا کی قیادت میں مولانا سمیع الر حمان یوسفی،مسعود خان اور حاف...
02/09/2024

بانڈہ شیخ اسماعیل، امیر جماعت اسلامی زون پی کے89 غلام نبی سینا کی قیادت میں مولانا سمیع الر حمان یوسفی،مسعود خان اور حافظ عید محمد کی سید مقبول شاہ اوران کے بیٹےعاطف شاہ سے ملاقات

وزیراعلی خیبرپختونخواکاعوامی ایجنڈالاٸیوسٹاک کی خدمات۔۔۔۔کاشتکاروں کے دہلیز پرڈپٹی کمشنرنوشہرہ عرفان اللہ محسود کی ہدایا...
31/08/2024

وزیراعلی خیبرپختونخواکاعوامی ایجنڈا
لاٸیوسٹاک کی خدمات۔۔۔۔کاشتکاروں کے دہلیز پر

ڈپٹی کمشنرنوشہرہ عرفان اللہ محسود کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ڈاٸریکٹر لاٸیوسٹاک ڈاکٹرمحمد اقبال کی نگرانی میں محکمہ لاٸیوسٹاک کی ٹیم نے باباجی کلی خیشگی پایان میں کاشتکاروں اور مقامی افراد کیلٸے پولٹری اور لاٸیوسٹاک کے بارے میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا اور مال مویشیوں کو پیٹ کے کیڑوں کی انسداد کے انجکشن لگاٸے گٸے۔

31/08/2024

جماعت اسلامی کےسابق سنیٹر مشتاق احمد خان کو اسلام اباد پولیس نے احتجاج کرتے گرفتار کرلیا،

Address

چراٹ روڈ پبی سٹیشن
Pabbi

Telephone

+923219744231

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when صدائے پبی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to صدائے پبی:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Pabbi

Show All