Urdu News Updates

Urdu News Updates اس پیج پر آپ کو ملے گا ہر ملک سے متعلق سیاسی, معاشرتی, معاشی, مذہبی اور ہر شعبے سے متعلق مواد۔
(1)

زمین کس طور 2013 سے خود کو ’قیامت‘ کیلئے تیار کر رہی ہے؟ایک بڑے شہابِ ثاقب کا زمین سے تصادم روکنے کیلئے یوروپین اسپیس ای...
16/02/2024

زمین کس طور 2013 سے خود کو ’قیامت‘ کیلئے تیار کر رہی ہے؟

ایک بڑے شہابِ ثاقب کا زمین سے تصادم روکنے کیلئے یوروپین اسپیس ایجنسی کے مشن کی تشکیل

ایک بہت بڑی خلائی چٹان زمین کی طرف آرہی ہے۔ زمین سے اس کے تصادم کی صورت میں زمین کو غیر معمولی جانی و مالی نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے۔

روس میں چیلیابنسک نامی شہابِ ثاقب کو تباہ ہوئے ایک عشرہ گزر چکا ہے۔ چیلیابنسک کے پھٹنے سے ڈیڑھ ہزار افراد زخمی ہوئے تھے اور خاصا مالی نقصان ہوا تھا۔

اب خلائی بسیط سے آنے والے ایک اور بڑے شہابِ ثاقب کا سامنا کرنے کے لیے زمین خود کو اچھی طرح تیار کر رہی ہے۔

13 اپریل 2029 کو Apophis زمین کے بہت قریب سے گزرے گا۔ ایک بڑے شہابِ ثاقب کو بہت قریب سے دیکھنے اور اس کا اچھی طرح جائزہ لینے کا یہ ایک اچھا موقع ہے۔ یوروپین اسپیس ایجنسی اس ٹاکرے کے حوالے سے مشن تیار کر رہی ہے۔

بروس ولس کی معروف مووی ’آرماگیڈن‘ میں ایک بہت بڑی خلائی چٹان کو زمین کی طرف آتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فٹبال گراؤنڈ سے بھی بڑی اس چٹان کو زمین کے نزدیک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کرنے کی خاطر ایک مشن بھیجا جاتا ہے۔ اس مشن کے ارکان چٹان کو زمین سے بہت دور خلا میں تباہ کردیتے ہیں۔ ایپوفِس کے معاملے میں بھی کچھ ایسا ہی سوچا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں دی انٹرنیشنل ایسٹیرائڈ وارننگ نیٹ ورک اور دی اسپیس مشن پلاننگ ایڈوائزری گروپ کی تشکیل کے لیے تکنیکی پیچیدگیاں دور کی جارہی ہیں۔

خلا میں ٹوٹے ہوئے ستاروں کے ٹکڑے بھٹکتے پھرتے ہیں۔ ایسی خلائی چٹانوں کو زمین سے بہت دور، خلائے بسیط ہی میں شناخت کرکے زمین سے ان کے تصادم کے امکان کا جائزہ لے کر مشن ترتیب دیے جاتے ہیں تاکہ زمین کو قیامت خیز نقصان سے بچایا جائے۔

نئی فلم کی ریلیز سے پہلے ڈھائی گھنٹے تک غسل کرتا ہوں، شاہ رخ خان کا انکشافشاہ رخ خان نے اپنی فلمیں ہٹ اور فلاپ ہونے کے ب...
16/02/2024

نئی فلم کی ریلیز سے پہلے ڈھائی گھنٹے تک غسل کرتا ہوں، شاہ رخ خان کا انکشاف

شاہ رخ خان نے اپنی فلمیں ہٹ اور فلاپ ہونے کے بارے میں بات کی.
متحدہ عرب امارات: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی ہر نئی فلم کی ریلیز سے پہلے ڈھائی گھنٹے تک غسل کرتے ہیں۔

چار سال کے طویل وقفے کے بعد، شاہ رخ خان نے سال 2023 میں اپنی تین سُپر ہٹ فلموں ‘پٹھان’، ‘جوان’ اور ‘ڈنکی’ کے ساتھ بالی ووڈ میں شاندار واپسی کی، اُن کی تینوں فلموں نے ریکارڈ توڑ کامیابی اپنے نام کی۔

اب حال ہی میں شاہ رخ خان نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ “ورلڈ گورنمنٹ سمٹ” میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی ہر نئی فلم کی ریلیز سے پہلے ایک کام لازمی کرتے ہیں۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ بھارت میں فلمیں زیادہ تر جمعہ کو ریلیز ہوتی ہیں تو میں اپنی فلم کی ریلیز سے ایک دن پہلے جمعرات کو ڈھائی گھنٹے غسل کرتا ہوں جس سے مجھے بہت سکون ملتا ہے۔

اداکار نے اپنی فلمیں ہٹ اور فلاپ ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فلموں کے نتائج اکثر اداکار اور فلمسازوں کو حیران کردیتے ہیں، اکثر ہم کسی فلم پر بہت زیادہ محنت کرتے ہیں اور اُمید ہوتی ہے کہ دنیا کو یہ فلم پسند آئے گی لیکن وہ فلم فلاپ ہوجاتی ہے، اسی طرح جس فلم کی کہانی اداکار کو خاص پسند نہیں آتی وہ فلم سب سے زیادہ ہٹ ہوجاتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی زندگی کا حصہ ہے، ہمیں ہمیشہ اپنے لیے دُعا مانگنی چاہیے اور اپنی غلطیوں سے سیکھ کر مزید اچھا کام کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ مجھے پیسوں کی ضرورت ہے کیونکہ نہانے کا تیل بہت مہنگا ہوگیا ہے۔

یہ ایک بھی قرآنی آیت نہیں سنا سکے اور ۔۔ اقرار الحسن کی حق خطیب حسین علی بادشاہ سے مناظرے کی ویڈیوز وائرل، دیکھئے کیا کچ...
16/02/2024

یہ ایک بھی قرآنی آیت نہیں سنا سکے اور ۔۔ اقرار الحسن کی حق خطیب حسین علی بادشاہ سے مناظرے کی ویڈیوز وائرل، دیکھئے کیا کچھ ہوا؟

اقرار الحسن اور حق خطیب کا معاملہ گذشتہ کئی ہفتوں سے جاری تھا جس میں اینکر پرسن اقرار نے پیر آف بلاوڑہ شریف حق خطیب حسین علی بادشاہ سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ وہ ختم نبوت کے نعرے کی پیچھے اپنا کاروبار چمکا رہے ہیں۔

کئی دنوں تک اقرار الحسن کی جانب سے حق خطیب کو سامنے آکر اپنے عملیات کرانے کا چیلنج کیا جاتا رہا۔ اقرار اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیجز پر بھی حق خطیب سے متعلق لوگوں کے ذہنوں میں پھیلی جھوٹی کرامات کا پردہ فاش کرنے کے حوالے سے بتاتے رہے۔

اقرار الحسن نے پیر آف بلاوڑہ جاکر مناظرے کرنے سے قبل یوٹیوب پر ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی اور بتایا کہ وہ اپنے ساتھ متعدد معذور اور بیمار افراد لے کر جا رہے ہیں تاکہ حق خطیب ایک ہی پھونک اسے ان معذوروں کو بھی اپنے پیروں پر کھڑا کر سکیں۔

بعد ازاں انہوں نے یوٹیوب پر پیر آف بلاوڑہ شریف سے مناظرے کی براہ راست ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں کوئی آواز سمجھ نہیں آ رہی اور اقرار الحسن کو ہجوم میں حق خطیب سے گلے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اقرار الحسن نے اپنی ٹوئٹس میں بتایا کہ حق خطیب کے مریدوں نے ان پر اور ان کی ٹیم پر تشدد کیا، ان کے موبائل اور کیمرے چھین لیے اور انہیں براہ راست مناظرہ نشر کرنے سے روک دیا۔

اس پر حق خطیب نے انہیں بتایا کہ یہ کرامات ہوتی ہیں، جیسے دیگر علما کے پاس بھی کرامات تھیں اورساتھ ہی ویڈیو میں پیر آف بلاوڑہ کو دیگر علما کے نام غلط لیتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔

اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ حق خطیب ایک قرآنی آیت بھی نہ سنا سکے اور ساتھ ہی انہوں نے انہیں جعلی پیر قرار دیتے ہوئے علما سے مطالبہ کیا کہ وہ حق خطیب کے خلاف آواز بلند کریں۔

دادا کی پوتی کا نیا روپ سوشل میڈیا پر وائرل، الیکشن پر کیا کہتی ہیں؟ جانئےمظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن )انتخابی مہم کے...
16/02/2024

دادا کی پوتی کا نیا روپ سوشل میڈیا پر وائرل، الیکشن پر کیا کہتی ہیں؟ جانئے

مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن )انتخابی مہم کے دوران اپنے دادا کی مثالیں دیتے ہوئے علاقہ مکینوں سے ووٹ کی اپیل کرنے والی نوجوان ماہا بخاری کا نیا روپ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ماہا بخاری نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سرخ رنگ کا ٹاپ اور سیاہ رنگ کی جینز زیب تن کی ہوئی ہے جس میں نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں جبکہ انتخابی مہم کے دوران وہ پاکستان کے روایتی لباس شلوار قمیض میں دکھائی دیتی رہی لیکن ایک مرتبہ پھر وہ اپنے مغربی روپ میں سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں ہیں ۔

نوجوان صحافی ویڈیو میں ماہا بخاری سے سوال کرتا ہے کہ آپ کا الیکشن کیسا رہا ؟ جس پرانہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب اللہ کے ہاتھ میں ہے ، سب کے سامنے ہے جو بھی ہوا، پورے ملک کا الیکشن ہی صحیح نہیں رہا تو میرا اکیلی کا کیسے صحیح رہتا۔

دھاندلی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہا نے کہا کہ انصاف اللہ پر چھوڑ دیاہے ، ناانصافی تو پورے ملک میں سب کے ساتھ ہی ہوئی ہے ۔آخر میں نوجوان صحافی نے سوال پو چھا کہ آپ کسی جماعت کی مخصوص نشست پر اسمبلی پہنچنے کی کوشش میں ہیں ؟ جس پر ماہا بخاری نے جواب دیا کہ مجھے تو ایسا کچھ نہیں پتا لیکن اگر آپ کو پتا ہے تو مجھے بھی بتا دیں۔

یاد رہے کہ ماہا بخاری کی الیکشن مہم کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے دادا کا نام لے کر انتہائی جذباتی انداز میں لوگوں سے ووٹ کی اپیل کر رہی تھیں لیکن ان کی یہ ترکیب بھی کام نہ آئی اور 5 نشستوں سے الیکشن لڑنے والا ان کا پور اخاندان ہی ہار گیا ۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی سے تعلق رکھنے والے سابق چیئر مین کشمیر کمیٹی سید باسط سلطان بخاری خاندان سمیت بری طرح ہار گئے تھے ، جو دو قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں کی نشست پر لڑ رہے تھے ، سید باسط خود این اے 176 اور پی پی 272 سے امیدوار تھے ان کی بیٹی شہر بانو این اے 177 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہی تھیں جبکہ باسط سلطان کی اہلیہ زہرا باسط این اے 178 اور پی پی 274 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہی تھیں ۔

پولیس اہلکار کی سیلفی کے بعد منی پور میں ہنگامے، دو ہلاک، 25 زخمیمنی پور میں دو قبائل کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے...
16/02/2024

پولیس اہلکار کی سیلفی کے بعد منی پور میں ہنگامے، دو ہلاک، 25 زخمی

منی پور میں دو قبائل کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور ان کے درمیان جھڑپوں میں متعدد ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کی ریاست منی پور میں مسلح افراد کے ساتھ سیلفی وائرل ہونے پر پولیس اہلکار کو معطل کیے جانے کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے، جن میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔

انڈین ٹی وی این ڈی ٹی وی کے مطابق واقعہ منی پور کے علاقے کوکی زو قبائل کی اکثریت رکھنے والے ضلع چند پور میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل سیام لال پور کی ایک ایسی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ مسلح افراد کے ساتھ ایک پہاڑ پر بنے مورچے میں کھڑے ہیں۔ اس کے بعد محکمے کی جانب سے ان کو معطل کیا گیا۔

اس کے خلاف سینکڑوں کی تعداد میں لوگ احتجاج کے لیے نکلے جو سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں بدل گیا اور رپورٹ میں ایسی تصاویر بھی شامل کی گئی جن میں جگہ جگہ آگ لگی ہوئی ہے۔

اسی طرح ایسی ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن میں لوگوں نے ایس پی کے دفتر کا گھیراؤ کر رکھا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں شدید کشیدگی کا ماحول ہے۔

مظاہرین نے پولیس چیف کے دفتر کے سامنے ایک بس اور دوسرے انفراسٹرکچر کو نذر آتش کیا اور صورت حال بگڑنے پر سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر دی۔

علاقے میں موبائل پر انٹرنیٹ کی سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔

چورا چاند پور کے پولیس سپرٹنڈنٹ شیوانند سوروے کا کہنا ہے کہ ’ہیڈ کانسٹیبل سیام لال پور کے خلاف محکمانہ تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا تھا جس میں ان کو مسلح افراد کے ہمراہ اپنی ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد ان کو معطل کیا گیا۔‘

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں صورت حال کشیدہ ہے (فوٹو: این ڈی ٹی وی)

احتجاج کے دوران سامنے آنے والی ویڈیوز میں مسلح افراد کے گروپس کو ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ خود کو ’گاؤں کے محافظ رضاکار‘ قرار دیتے ہیں۔

یہ صورت حال ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب منی پور کے دو قبائل میں نسلی کشیدگی پہلے سے موجود ہے اور ان کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔

پولیس کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے جس میں لوگ زخمی بھی ہوئے۔‘

پوسٹ کے مطابق ’ایک 300 سے 400 افراد پر مشتمل ہجوم نے ایس پی آفس میں گھسنے کی کوشش کی اور پتھراؤ کیا جس پر ریپڈ ایکشن فورس حرکت میں آئی۔‘

احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل کو ناجائز طور پر معطل کیا گیا ہے اور ان کو بحال کیا جائے۔

سائنس دانوں نے مقناطیس کی نئی قسم دریافت کرلیدریافت ہونے والی یہ قسم (آلٹرمیگنیٹزم) مقناطیس کی تیسری قسم ہےپراگ: سائنس ...
16/02/2024

سائنس دانوں نے مقناطیس کی نئی قسم دریافت کرلی

دریافت ہونے والی یہ قسم (آلٹرمیگنیٹزم) مقناطیس کی تیسری قسم ہے

پراگ: سائنس دانوں نے بالآخر مقناطیس کی ایک نئی قسم دریافت کر لی جس کے متعلق ان کا خیال تھا کہ یہ وجود نہیں رکھتی۔ آلٹر میگنیٹزم نامی یہ مظہر دریافت کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ مقناطیس مزید بہتر برقی آلات بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

آلٹرمیگنٹس، فیرو میگنیٹس (کچن ریفریجریٹر میں پائی جانے والی قسم) اور اینٹی فیرو میگنٹس (جس پہلی بار فرانسسی طبعیات دان لوئیس نیل نے 1930 کی دہائی میں دریافت کیا تھا) کے بعد میگنیٹزم کی تیسری قسم ہے۔

آلٹرمیگنیٹزم کا تجرباتی ثبوت سوئس لائٹ سورس (ایس ایل ایس) میں چیک اکیڈمی آف سائنسز اور سوئٹزرلینڈ کے پال شیرر انسٹیٹیوٹ کے سائنس دانوں کے اشتراک سے حاصل کیے گئے۔

اس مقناطیس کا نظریہ پہلی بار 2019 میں چیک رپبلک کی انسٹیٹیوٹ آف فزکس اور جرمنی کی یونیورسٹی آف مینز کے سائنس دانوں کی ٹیم نے پیش کیا تھا۔

تحقیق کی سربراہی کرنے والے ادارے چیک اکیڈمی آف سائنسز میں قائم انسٹیٹیوٹ آف فزک کے پروفیسر تھامس جنگ ورتھ کا کہنا تھا کہ جس چیز کو لوگ ناممکن سمجھتے تھے وہ در حقیقت ممکن ہے۔ اور یہ ایسی چیز نہیں جو چند ایک مبہم مواد میں پائی جاتی ہو۔ بلکہ یہ ایسے متعدد کرسٹل میں وجود رکھتا ہے جو لوگوں کے دراز میں موجود ہوتے ہیں۔

یہ دریافت جہاں نئی جنریشن کے کمپیوٹر اور برقی آلات میں بہتری کو یقینی بناتی ہے وہیں محققین کا ماننا ہے کہ یہ کنڈینسڈ میٹر فزکس کے فہم کو بھی بہتر کرے کی جو اسپنٹرونکس کے شعبے کو میں جدت لا سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں طوفانی ژالہ باری سے نقصانات کی حیران کُن تصاویر وائرلایسی ژالہ باری دہائیوں میں بھی دیکھی نہ سُنی، ...
16/02/2024

متحدہ عرب امارات میں طوفانی ژالہ باری سے نقصانات کی حیران کُن تصاویر وائرل

ایسی ژالہ باری دہائیوں میں بھی دیکھی نہ سُنی، شہریوں کے تاثرات

متحدہ عرب امارات کی ریاست العین میں بارش کی طرح ہونے والی ژالہ باری اور اس سے ہونے والے نقصانات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

العین کے گارڈن سٹی میں رہنے والوں کے لیے یہ سب کچھ خوشگوار نہیں تھا۔ خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کچھ رہائشیوں نے اپنی حالت زار کے بارے میں بتایا کہ اس سے شہر بھر میں گاڑیوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے، ایسی ژالہ باری پہلے کبھی نہ دیکھی۔

دہائیوں سے العین میں رہنے والے ایک ہندوستانی لیجیش پریم لال اس وقت گھر پر ہی تھے جب شدید ژالہ باری شروع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں 40 سال سے رہ رہا ہوں لیکن اتنے بڑے پیمانے پر ایسا طوفان پہلے کبھی بھی نہیں دیکھا۔

لیجیش کے مطابق گھر کے باہر کے منظر نے ان پر مایوسی طاری کردی کیونکہ ان کی گاڑی کی چھت اور کھڑکیاں ژالہ باری کی زد میں آکر ٹوٹ گئے تھے۔ بہت سی گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور صرف یہی نہیں، بلکہ دکانوں کی کھڑکیوں اور سائن بورڈز کو بھی نقصان پہنچا ۔

انٹیریئر کنٹریکٹنگ کے کاروبار کے مالک 48 سالہ لیجیش نے مزید بتایا کہ شہر بھر میں متعدد درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور عمارتوں کو بھی معمولی نقصان پہنچا۔ژالہ باری کے علاوہ موسلا دھار بارش کی وجہ سے شہر میں کئی ٹریفک لائٹس خراب ہوگئیں اور سڑکوں پر پانی بھر گیا۔

لیجیش کے مطابق کو صبح سویر رہائشیوں کو حکام کی طرف سے انتباہی ہنگامی پیغامات موصول ہونے لگے تو وہ باہرنہیں نکلے، ان الرٹس سے ہمیں مدد ملی اورلوگوں نے قواعد پر عمل کیا۔

العین میں انڈین سوشل سینٹر کے سابق صدر مبارک مصطفیٰ جو اب ایک آٹوموبائل کمپنی میں بطور مینیجرکام کرتے ہیں، کہا کہ ایسی ژالہ باری کبھی نہ دیکھی۔

مبارک مصطفیٰ کے مطابق ، ’میرے گھر کے پیچھے ایک وادی بہہ رہی ہے جس کے اوپر برف کی گیندیں ہیں۔ میں یہاں 26 سال سے رہ رہا ہوں اور ایسا کچھ کبھی نہیں دیکھا۔ ایسا لگتا ہے جیسے میں دنیا کے کسی دوسرے حصے میں ہوں۔‘

اس طوفان سے ان کی کار، پجیرو اور پچھلی کھڑکی کو شدید نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ سڑک پراُن کی دیگر گاڑیاں بھی اسی طرح کے حالت میں ہیں۔ صرف العین کے جہیلی میں 500 سے 600 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ ان کے علاقے کی گلیوں میں 100 سے 150 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں طوفان کی شدت کی وجہ سے انکے کمپاؤنڈ کا فرنیچر ٹوٹا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

مبارک مصطفیٰ کے مطابق ان کی انشورنس پالیسی میں قدرتی آفات کا دعویٰ ہے۔ آٹوموبائل انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے وہ جانتےہیں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے، اس لیے بہت سے گاہکوں کے دعووں کے حل کیلئے وہ کل پولیس اسٹیشن جائیں گے۔

انہوں نے سڑکوں کی صفائی کیلئے فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے متحدہ عرب امارات کے بارے میں یہی پسند ہے، یہاں ہر کوئی ایک ٹیم کے طور پر کام کرتا ہے. برف کے بڑے گولوں کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام بند ہو گیا تھا اور پولیس نے فوری کارروائی کی ۔

العین کے ایک اور رہائشی روئل کا تعلق فلپائن سے ہے اور وہ 15 سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ وہ اپنی گاڑی کی ٹوٹی ہوئی کھڑکی، سائیڈ شیشے اور ڈینٹس کو دیکھ کر بیدار ہوئے۔

العین میں اپنے دو کتوں کے ساتھ رہنے والی پولینڈ کی شہری اگاتا بھی ژالہ باری کے باعث گھر کی چھت بجنے سے بیدار ہوئیں۔

ان کے دوستوں کی جانب سے شیئر کی گئی دتصاویر میں التوام اسپتال کے قریب واقع کمپاؤنڈ کو ژالہ باری سے کافی نقصان پہنچا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ طوفان کی وجہ سے کئی جگہوں پر کئی دیواروں پر لگا پینٹ بھی اکھڑ گیا۔

العین میں 16 سال سے رہائش پذیر سوڈانی نژاد مونا ایلسڈگ نے ژالہ باری کو نیا تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا طوفان کبھی نہیں دیکھا۔ ہمیں پہلی ژالہ باری دیکھے 7 سال ہو چکے ہیں اور وہ بہت ہلکی تھی۔ یہ ایک انوکھا تجربہ تھا۔

مونا کے دادا جو توام اسپتال میں تھے، جاگ رہے تھے جب شہر میں ژالہ باری ہوئی۔ ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں طوفان کا شدید اثر دیکھا جا سکتا ہے جس نے علاقے کی عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔

العین کے اسکولوں کے ایک گروپ کے سی ای او زاہد سروش 1980 میں شہر منتقل ہو گئے تھے۔ تقریبا 12 سال دور رہنے کے باوجود انہوں نے اس طرح کی کوئی چیز کبھی نہیں دیکھی۔

زاہد نے کہا کہ طلباء نے آج ریموٹ لرننگ کا مشاہدہ کیا۔ لیکن ہم نے کم از کم مزید دو دن تک ریموٹ لرننگ جاری رکھنے کی اجازت کے لیے حکام سے رابطہ کیا ہے۔ اس حالت میں کلاسوں کا انعقاد ہمارے لئے بالکل ناممکن ہوگا۔

مختصر وقت کیلئے دنیا کا امیر ترین شخص، 2 منٹ میں ساری دولت گنوا دیکرس رینالڈز اپنے اکاؤنٹ میں ایک دن اچانک کھربوں ڈالرز ...
16/02/2024

مختصر وقت کیلئے دنیا کا امیر ترین شخص، 2 منٹ میں ساری دولت گنوا دی

کرس رینالڈز اپنے اکاؤنٹ میں ایک دن اچانک کھربوں ڈالرز دیکھ کر حیران رہ گئے

ڈیلاویئر: ہم میں سے اکثر لوگ لاٹری جیتنے کر یا کسی نہ کسی طرح کروڑ پتی بننے کا خواب دیکھتے ہیں لیکن کیا ہو اگر یہ خواب حقیقت کا روپ دھار لے اور آپ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں یا اربوں نہیں بلکہ کھرب در کھرب ڈالرز کی رقم آجائے؟

ایسا ایک واقعہ امریکا میں پیش آیا تھا جس میں ایک مڈل کلاس شہری بہت ہی مختصر لمحے کے لیے انسانی تاریخ کا کھرب در کھرب پتی (quadrillionaire) بن گیا تھا لیکن محض 2 منٹ بعد اس نے یہ ساری دولت گنوادی تھی۔

ڈیلاویئر کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے کرس رینالڈز نے جولائی 2013 کو ایک دن اپنا پے پال اکاؤنٹ کھولا تاکہ معلوم کرسکیں اکاؤنٹ میں کتنے پیسے بچے ہیں لیکن انہیں یہ دیکھ کر اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا کہ انکے اکاؤنٹ میں 92 92,233,720,368,547,800 ڈالرز موجود تھے۔

مختلف خبر رساں اداروں کو جب اس واقعے کی اطلاع ملی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ کرس رینالڈز میکسیکو کے کاروباری شخص کارلوس سلم سے دس لاکھ گنا زیادہ امیر ہوگئے ہے جو اُس وقت دنیا کے امیر ترین آدمی تھے اور ان کی مجموعی دولت 67 بلین ڈالرز تھی۔

کرس نے سی این این کو بتایا کہ پہلے میں نے سوچا کہ شاید کوئی مزاق کر رہا ہے۔ بدقسمتی سے یہ سب اس وقت ختم ہوا جب پے پال کو اپنی غلطی کا فوری احساس ہوا اور انہوں نے رینالڈز سے ہونے والی ‘تکلیف’ کے لیے معافی مانگی اور غلطی کو درست کیا،

پے پال نے تلافی کے طور پر کرس کے پسند کے خیراتی ادارے کو کچھ رقم عطیہ کرنے کی پیشکش کی۔ ادارے نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم کرس کے عطیہ کرنے کے مقصد میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور یہ اعزاز کی بات ہے۔

ادارے نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے یہ پیشکش کرنے کے لیے کرس سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم شکر گزار ہیں کہ وہ ہمارے ایک گاہک ہے۔

بھارتی وزیراعظم بدھ کو متحدہ عرب امارات میں پہلے مندر کا افتتاح کریں گے27 ایکڑ پر بنائے گئے مندر کے لیے زمین شیخ محمد بن...
13/02/2024

بھارتی وزیراعظم بدھ کو متحدہ عرب امارات میں پہلے مندر کا افتتاح کریں گے

27 ایکڑ پر بنائے گئے مندر کے لیے زمین شیخ محمد بن زید النہیان نے بطور تحفہ دی تھی

ابوظہبی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی منگل سے شروع ہونے والے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران متحدہ عرب امارات میں پہلے مندر کا افتتاح کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے گزشتہ 8 ماہ کے دوران تیسرے اور 2015 کے بعد سے ساتویں سرکاری دورے پر منگل کو ابوظہبی پہنچیں گے۔

اس دو روزہ دورے میں بھارتی وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور نائب صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے اور ابوظہبی میں مشرق وسطیٰ کے پہلے مندر کا افتتاح کریں گے۔

اس مندر کی تعمیر کا فیصلہ بھارتی وزیراعظم کے متحدہ عرب امارات کے 2015 کو کیے گئے دورے میں کیا گیا تھا۔ مندر کے لیے 13.5 ایکڑ (55 ہزار مربع میٹر) زمین اُس وقت کے ولی عہد اور موجودہ صدر محمد بن زید النہیان نے بطور تحفہ فراہم کی تھی۔

اس مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد 21 اپریل 2019 کو سوامی نارائن سنستھا کے روحانی لیڈر مہنت سوامی مہاراج شیلانیاس ودھی نے رکھا تھا جس میں متحدہ عرب امارات کے حکام بھی موجود تھے۔

مندر کی 7 چوٹیاں متحدہ عرب امارات کی 7 امارتوں کو ظاہر کرتی ہیں۔ اس مندر کی تعمیر میں استعمال ہونے والے سیکڑوں ٹن پتھروں کو بھارت میں ماہر کاریگروں نے تراشا تھا اور پھر انھیں متحدہ عرب امارات لاکر جوڑا گیا۔

مندر کے لیے منتخب کیے گئے پتھر راجستھان کے تھے جن کی خاصیت یہ ہے کہ شدید گرمی میں بھی یہ ٹھنڈک کا احساس دیتے ہیں۔

مندر کی لمبائی 262 فٹ، چوڑائی 180 فٹ اور اونچائی 108 فٹ ہے جب کہ اس میں 410 ستون، 12 اہرام کی چوٹیاں، 2 گنبد ہیں۔ مندر کی تعمیر ایسے کی گئی ہے اس پر 7 شدت کے زلزے کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔

اپنے دورے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2024 میں بھی شرکت کریں گے جس میں ترکیہ اور قطر سمیت دیگر خلیجی ممالک کے سربراہان کی شرکت بھی متوقع ہے۔

بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان حالیہ برسوں میں تجارتی تعلقات نہایت مستحکم ہوئے ہیں دونوں ممالک کے یکم مئی 2022 سے جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (CEPA) کے نفاذ کے بعد سے دو طرفہ تجارت 85 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ UAE 2022-23 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے بھارت میں سرفہرست 4 بڑے سرمایہ کار ممالک میں شامل ہے۔

کراچی؛ پانی کی لائن کے جھگڑے میں سونے کا تاجر، دیگر واقعات میں 2 افراد قتلپولیس نے ناظم آباد، پی آئی بی کالونی اور سچل م...
13/02/2024

کراچی؛ پانی کی لائن کے جھگڑے میں سونے کا تاجر، دیگر واقعات میں 2 افراد قتل

پولیس نے ناظم آباد، پی آئی بی کالونی اور سچل میں ہونے والے قتل کے واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہے

کراچی: پانی کی لائن کے جھگڑے میں سونے کا تاجر، دیگر مختلف واقعات میں 2 افراد قتل اور 4 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سونے کے تاجر اور اس کے بھائی کو ناظم آباد میں پانی کی غیر قانونی لائن لینے والے بلڈر اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے قتل اور زخمی کردیا۔

ملزمان واقعے کے بعد 5 موٹر سائیکلیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ واقعے کے دوران علاقہ مکینوں نے ملزمان کے والد سمیت 2 افراد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جب کہ پولیس نے موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لیں۔

تفصیلات کے مطابق ناظم آباد تھانے کی حدود مکان نمبر 3/B ناظم آباد نمبر 3 بقائی اسپتال کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2افراد زخمی ہوگئے ۔مقتول کی لاش اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ عاصم رحمان ولد عبد الرحمان جب کہ زخمی ہونے والوں میں مقتول کا بھائی نوید الرحمان ولد عبد الرحمان اور 40 سالہ شعیب ولد شمیم شامل ہیں ۔واقعہ پانی کی غیر قانونی لائن لگانے کے دوران پیش آیا ۔

مقتول عاصم الرحمان کے زخمی ہونے والے بھائی نوید الرحمان نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں ایک بلڈر اپنے زیر تعمیر مکان کے لیے غیر قانونی طور پر پانی کی لائن لگا رہا تھا ۔علاقہ مکینوں نے منع کیا تو بلڈر نعمان ، اویس اور اس کا والد جھگڑنے لگے اور کچھ دیگر تلخ کلامی کے بعد واپس چلے گئے۔

بعد ازاں الہدیٰ اسٹیٹ کے مالک جو بلڈر بھی ہیں نعمان اور اویس 5 موٹرسائیکلوں پر سوار اپنے متعدد ساتھیوں کے ساتھ مسلح ہوکر آئے اور عاصم رحمان کے گھر کے باہر کھڑے ہو کر انہیں نیچے آنے کو کہا۔ سب سے پہلے 2 بڑے بھائی ندیم الرحمان اور نعیم الرحمان گھر کے باہر آئے تو مسلح افراد نے نعیم الرحمان کو تھپڑ مار دیا۔ اسی دوران دیگر 2 بھائی عاصم الرحمان اور نوید بھی گھر کے باہر آگئے جس پر مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک گولی نوید کے سر کو چھوتی ہوئی عقب میں کھڑے عاصم کے چہرے میں جا لگی، جس سے اس کی موقع ہی پر موت واقع ہو گئی۔

زخمی ہونے والا شعیب بلڈر کا ساتھی ہے جو اپنی ہی گولی سے زخمی ہوا۔فائرنگ کے بعد ملزمان 5 موٹرسائیکلیں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

اس موقع پر بلڈر کے والد اور اس کے ایک ساتھی کو علاقہ مکینوں نے پکڑ لیا جنہیں پولیس کے آنے پر ان کے حوالے کر دیا گیا جب کہ بلڈر نعمان اور اویس ساتھیوں کے ساتھ فرار ہوگئے ۔

ڈی ایس پی ناظم آباد کا کہنا تھا کہ الہدیٰ اسٹیٹ والے علاقے میں پانی کی غیر قانونی لائن ڈال رہے تھے، جس پر ان کا علاقہ مکینوں سے جھگڑا ہوا اسی دوران بلڈر اور ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ۔زخمی ہونے والے شعیب کو اس کے ساتھی اسپتال سے لے کر فرار ہوگئے ، جب کہ 2افراد کو پولیس نے علاقہ مکینوں کی مدد سے حراست میں لیا ہے ۔

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے تاہم وہ گھروں پر موجود نہیں تھے۔ ملزمان کی موٹرسائیکلیں جو وہ جائے وقوع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔ مقتول عاصم 4 بچوں کا باپ اور سونے کا تاجر تھا ۔

دریں اثنا پی آئی بی کالونی میں فیضان مدینہ کے عقب میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے نان بائی کو قتل کردیا۔ مقتول کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 28 سالہ مختیار عالم ولد شیخ العالم کے نام سے کی گئی ۔مقتول نان بائی تھا اور واقعے کے وقت اپنے تنور کے پاس کھڑا تھا کہ موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کردی ۔مختیار کے سر میں دو گولیاں لگیں اور وہ موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا ۔واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہے۔

علاوہ ازیں سچل کے علاقے سپرہائی وے سرینا ولیج اسکیم 33 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 40 سالہ جمشید ولد ملک امیر بخش کے نام سے کی گئی ۔ایس ایچ او سچل انسپکٹر اورنگ زیب خٹک نے بتایا کہ مقتول جمشید گلشن اقبال راجپوت کالونی کا رہائشی اور رکشا ڈرائیور تھا ۔

واقعے کے وقت مقتول اپنے رکشا میں سویا ہوا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق ایک اور اطلاع ملی کہ سچل کے علاقے مروڑا میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں اس کی شناخت 18 سالہ سرتاج ولد ارباب کے نام سے کی گئی ۔شبہ ہے کہ جمشید کا قتل اور سرتاج کا زخمی ہونا ایک ہی واقعے کی کڑی ہے تاہم ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا ۔

شاہ فیصل کالونی کے علاقے مکان نمبر D/41 عثمان غنی مسجد کینٹ بازار کے قریب پراسرار فائرنگ سے 8 سالہ بچی زخمی ہوگئی ۔زخمی ہونے والے بچی کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی بچی کی شناخت 8 سالہ صبا دختر ظہیر علی کے نام سے کی گئی ۔واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والے گولی لگنے سے پیش آیا ۔پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات پر نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے تبصرے نے نئی بحث چھیڑ دیاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈ...
13/02/2024

پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات پر نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے تبصرے نے نئی بحث چھیڑ دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات پر نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے تبصرے نے نئی بحث چھیڑ دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے اپنے ایکس اکائونٹ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’پاکستان کو آزاد اور شفاف انتخابات کی ضرورت ہے، جن میں ایک طرف ووٹوں کی گنتی شفاف طریقے سے ہو اور دوسری طرف انتخابی نتائج کھلے ذہن سے قبول کیے جائیں۔‘‘

وہ لکھتی ہیں کہ ’’ہمیں ووٹرز کے فیصلے کو کھلے دل اور خندہ پیشانی سے قبول کرنا چاہیے۔ مجھے امید ہے کہ عام انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت اور اپوزیشن کے عہدیدار ایک دوسرے کی رائے کا احترام کریں گے اور جمہوریت اور پاکستانیوں کی فلاح کو اولین ترجیح بنائیں گے۔‘‘

پوسٹ پر کمنٹس میں جہاں کئی لوگ ملالہ یوسف زئی کے تبصرے کی تعریف کر رہے ہیں وہیں کچھ لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔تفویض الرحمان نامی ایک شخص نے لکھا ہے کہ ’’پلیز فلسطینیوں کے بارے میںبات کیجیے۔ میا خلیفہ نے بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی ہے مگر آپ نے نہیں۔ اسرائیلیوں کے خلاف کھلے عام بات کیجیے۔‘‘

لائبہ طارق نامی ایک خاتون نے لکھا ہے کہ ’’دو سال ہو گئے بہن۔ پاکستان میں الیکشن 2022ء میں ہونے تھے جو شہریوں کا آئینی حق تھا لیکن انہیں مؤخر کر دیا گیا اور اس کے بعد جو ہوا وہ تاریخ ہے۔

آپ ابھی نیند سے بیدار ہوئی ہیں؟‘‘معید نامی ایک شخص نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ’’آپ سو جائیں۔ اتنا تکلف نہ کریں۔ سر درد نہ شروع ہو جائے۔ احتیاط کریں۔ شکریہ۔‘‘

ملک کی آبادی بڑھانے کے لئے ایک اہم اقدام ، ایک بچہ پیدا کرنے پر 2 کروڑ سے زیادہ دینے کا اعلانملک کی آبادی بڑھانے کے لئ...
13/02/2024

ملک کی آبادی بڑھانے کے لئے ایک اہم اقدام ، ایک بچہ پیدا کرنے پر 2 کروڑ سے زیادہ دینے کا اعلان

ملک کی آبادی بڑھانے کے لئے ایک اہم اقدام ، ایک بچہ پیدا کرنے پر 2 کروڑ سے زیادہ دینے کا اعلان
سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کی ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو ہر بار والدین بنے پر 100 ملین کو ریائی وان (75 ہزار ڈالر زیا تقریبا دو کروڑ روپے سے زائد ) دینے کا اعلان کیا ہے۔ جو یونگ گروپ (Booyoung Group) ایک تعمیراتی کمپنی ہے جنوبی کوریا کی کم شرح پیدائش سے نمٹنے کے لیے اس بھاری رقم کی پیشکش کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ دوہزار اکیس سے اب تک ستر بچوں کو جنم دینے والے ملازمین کو کل سات ارب کورین وان (25.5 ملین ڈالرز ) کی نقد ادائیگی کرے گی ۔

یو یونگ گروپ کے چیئر مین لی جونگ کیون نے امریکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بچوں کی پرورش کے مالی بوجھ کو کم کرنے میں مدد کے لیے ملازمین کو براہ راست مالی مدد کی پیشکش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے ہم ایک ایسی کمپنی کے طور پر پہچانے جائیں گے جو پیدائش کی حوصلہ افزائی اور ملک کے مستقبل کے بارے میں فکرمندی پر تعاون کرتی ہے۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کمپنی کے ایک پروگرام میں کہا کہ اگر حکومت عمارت کے لیے زمین فراہم کرتی ہے

تو تین نوزائیدہ بچوں کے ملازمین کوتین سو ملین کوریائی وان دولاکھ پچیس ہزار ڈالرز نقد یار مینل ہاؤسنگ حاصل کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔

جنوبی کے کوریا کے ادارہ برائے شماریات مطابق ، وہاں شرح افزائش یا فی جنوبی کوریائی خاتون کے متوقع بچوں کی اوسط تعداددوہزار بائیس میں 81.0 سے کم ہو کر 78.0 رو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ شرح ملک کی 52 ملین افراد کی آبادی کو برقرار رکھنے کے لیے کم از کم 1.2 ہونا ضروری ہے۔ اسی طرح پچھلے سال کی نسبت، نوزائیدہ بچوں کی تعداد چھ لاکھ دوسوساٹھ سے کم ہو کر 1000,249 رہ گئی ہے۔

صدر بائیڈن کی اردن کے شاہ سے ملاقات، غزہ پر ایک معاہدے کے اہم  نکات میز پرامریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز یہ اعلان کر...
13/02/2024

صدر بائیڈن کی اردن کے شاہ سے ملاقات، غزہ پر ایک معاہدے کے اہم نکات میز پر

امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز یہ اعلان کرتے ہوئے کہ غزہ میں ہر بے گناہ زندگی کا نقصان ایک المیہ ہے، اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کا وائٹ ہاؤس میں اس بارے میں مذاکرات کے لیے خیر مقدم کیا کہ غزہ میں مہینوں سے جاری جنگ کو کس طرح ختم کیا جائے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں کس طرح منصوبہ بندی کی جائے۔

شاہ کے ساتھ کھڑے ہو کر بائیڈن نے کہا کہ معاہدے کے اہم موضوعات میز پر ہیں اگرچہ ان میں گیپس باقی ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ میں یرغمالوں کی رہائی کی کوششوں اور سرحدی شہر رفح میں ایک ممکنہ اسرائیلی حملے پر بڑھتی ہوئی تشویش پر گفت و شنید کی۔

شاہ عبد اللہ سے یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب بائیڈن اور ان کے مشیر حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں ایک اور وقفے کی ثالثی کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ خطے میں انسانی ہمدردی کی امداد اور رسدیں بھیجی جا سکیں اور یرغمالوں کو وہاں سے نکالا جا سکے۔

وائٹ ہاؤس کو غزہ میں سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے بعد حماس کے خلاف جاری اسرائیل کی جنگ میں ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود امریکی انتظامیہ کی اسرائیل کے لیے جاری حمایت پر عرب امریکیوں کی بڑھتی ہوئی تنقید کا سامنا ہے۔

بائیڈن نے کہا کہ معاہدے کے اہم نکات میز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کسی معاہدے کو طے کرانے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کرے گا: لڑائی میں کم از کم چھ ہفتوں کا وقفہ اور حماس کے پاس موجود بقیہ یرغمالوں کی رہائی۔

امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے اتوار کو کہا تھا کہ کئی ہفتوں کی شٹل ڈپلومیسی اور فون پر گفتگو کے بعد ایک معاہدے کے لیے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔ عہدے دار نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا خان یونس میں گزشتہ کئی ہفتوں کے فوجی دباؤ نے عسکریت پسند گروپ کو ایک معاہدہ قبول کرنے کے قریب تر لانے میں مدد کی ہے۔

شاہ عبد اللہ نے کہا کہ بائیڈن کی قیادت اس تنازعے سے نمٹنے میں کلیدی اہمیت رکھتی ہے، جب کہ انہوں نے لڑائی میں ہزاروں عام شہریوں کی ہلاکت اور زخمیوں کی حالت زار کو اجاگر کیا۔

شاہ نے کہا کہ "ہمیں اس وقت ایک دیرپا امن کی ضرورت ہے۔ اس جنگ کو ختم ہونا چاہیے ۔"

اردن اور عرب ریاستیں اسرائیل کے اقدامات پر سخت تنقید کرتی رہی ہیں اور انہوں نے غزہ میں اس بارے میں طویل المیعاد منصوبہ بندی کے لیے عوامی حمایت سے گریز کیا ہے کہ وہاں آئندہ کیا ہو گا۔ انہوں نے اس کے لیے یہ جواز پیش کیا ہے کہ ایسی کوئی گفتگو لڑائی کے لازمی طور پر خاتمے کے وقت شروع ہو سکتی ہے۔

وہ اکتوبر کے وسط سے جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں جب ہلاکتوں کی تعداد عروج پر پہنچنا شروع ہو گئی تھیں۔

بائیڈن نے اس انتباہ کا اعادہ کیا کہ اسرائیل کو حماس کے آخری گڑھ رفح پر، جہاں ایک 13 لاکھ لو گ پناہ لیے ہوئے ہیں، اس وقت تک ایک مکمل پیمانے کا حملہ نہیں کرنا چاہیے جب تک اس کے پاس وہاں موجود عام شہریوں کی حفاظت کا کوئی منصوبہ موجود نہ ہو ۔

بائیڈن جنہوں نے اسرائیلی فلسطینی تنازعے کے ایک دو ریاستی حل کی امید ظاہر کی ہے، مزید کہا کہ انہوں نے اور شاہ نے اس بارے میں گفت گو کی کہ اگر غزہ میں حماس کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا تو اس کے بعد وہاں فوری اصلاحات کے لیے فلسطینی اتھارٹی کو کچھ اختیارات سنبھالنے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہو گی۔ جس کا مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر کنٹرول ہے۔

بائیڈن نے کہا کہ،" انہیں ایک ایسی ریاست کی تعمیر کے لیے تیار ہونا ہو گا جو امن کو قبول کرے حماس اور اسلامی جہاد جیسے دہشت گرد گروپس کی سرپرستی نہ کرے ۔"

عبد اللہ نے زور دے کر کہا کہ ،”مغربی کنارے اور غزہ کی علیحدگی کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔”

دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے قبل پیر کی صبح بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے شاہ، ملکہ رائنا اور ولی عہد شہزادہ حسین نے وائٹ ہاؤس میں خیر مقدم کیا۔

یہ گزشتہ ماہ اردن میں امریکہ کے خلاف ایک ڈرون حملے کے بعد سے جس میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے، دونوں اتحادیوں کے درمیان پہلی ملاقات تھی۔ بائیڈن نے ایران کی پشت پناہی کے حامل عسکریت پسندوں پر ان ہلاکتوں کا الزام عائد کیا تھا۔

منی شنکر ایّر کے پاکستان میں دیے بیان پر بھارت میں طوفانمنی شنکر ایّر نے پاکستانی عوام کو ”ہندوستان کا سب سے بڑا اثاثہ“ ...
13/02/2024

منی شنکر ایّر کے پاکستان میں دیے بیان پر بھارت میں طوفان

منی شنکر ایّر نے پاکستانی عوام کو ”ہندوستان کا سب سے بڑا اثاثہ“ قرار دے دیا

بھارتی سیاسی جماعت ”کانگریس“ کے معروف لیڈر اور سابق مرکزی وزیر منی شنکر ایّر نے پاکستانی عوام کی تعریف کرکے ایک بار پھر بھارت میں ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔

منی شنکر ایّر نے پاکستانی عوام کو ”ہندوستان کا سب سے بڑا اثاثہ“ قرار دیا ہے۔

لاہور میں ’ہجر کی راکھ، وصال کے پھول، ہند-پاک معاملات‘ کے عنوان سے الحمرا ہال میں فیض میلے کے دوران منی شکر ایّر نے قونصل جنرل کی حیثیت سے اپنی تعیناتی کے دوران پاکستانی مہمان نوازی کا حوالہ دیا اور پاکستان اور اس کے شہریوں کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میرے تجربے کے مطابق پاکستانی وہ لوگ رہے ہیں جو شاید دوسرے کے مقابلے زیادہ ردعمل کا اظہار کرتے ہیں۔ اگر ہم دوستانہ ہیں تو وہ حد سے زیادہ دوستانہ ہیں اور اگر ہم دشمنی کرتے ہیں تو وہ ہم سے بڑھ کر دشمنی نبھاتے ہیں‘۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان خیر سگالی کی ضرورت پر زور دیا، لیکن گزشتہ دس سالوں میں خاص طور پر پہلی نریندر مودی حکومت کے دور میں ایسے جذبات کی کمی پر تنقید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں (پاکستانی) لوگوں سے صرف اتنا کہتا ہوں کہ وہ یاد رکھیں کہ مودی کو کبھی بھی ایک تہائی سے زیادہ ووٹ نہیں ملے لیکن ہمارا نظام ایسا ہے کہ اگر ایک تہائی ووٹ ہوں تو اس کے پاس دو تہائی سیٹیں ہیں۔ تو دو تہائی ہندوستانی آپ (پاکستانیوں) کی طرف آنے کو تیار ہیں‘۔

کانگریس لیڈر نے سابق سفیر ستیندر کمار لامبا کی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے بہتر دوطرفہ تعلقات کے لیے کوششوں کو اجاگر کیا اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مواصلاتی چینلز کو دوبارہ کھولنے پر زور دیا۔

منی شنکر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت سے انکار وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت موجودہ حکومت کی ”سب سے بڑی غلطی“ تھی۔

انہوں نے مودی حکومت کے مؤقف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم میں آپ کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کرنے کی ہمت ہے لیکن میز پر بیٹھ کر بات کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

انہوں نے حکومتی رکاوٹوں کو نظرانداز کرتے ہوئے دونوں ممالک کے سول سوسائٹی کے ارکان کے درمیان بات چیت جاری رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

منی چنکر کے تبصرے ہندوستان کے سرکاری مؤقف سے انحراف کرتے ہیں۔

Address

Pabbi
24210

Telephone

+923149004829

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu News Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Urdu News Updates:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Pabbi

Show All