Capital of AK info Desk

Capital of AK info Desk The purpose of this page to inform you about all events that "happens in the world"
(4)

pic clicked by wife
27/04/2024

pic clicked by wife

10/04/2024

جھنڈ گراں والے رشید پٹھان کی زوجہ محترمہ اِنتقال فرما چکی ہیں۔ نماز و جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جاۓ گا سب سے دعا کی ایپل ہے۔

20/03/2024

القلم ایجوکیشنل نیٹ ورک کے ہیڈ آفس میں القلمین سٹاف کی گرینڈ افطار پارٹی کی چند تصاویری جھلکیاں

16 مارچ بروز ہفتہ بعد از نماز عصر محفل نعت و افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا.

#القلم #افطار
#مظفرآباد


#مظفرآباد

#تعلیم



SA Tabani Zoologist Murtaza, Z Babar Azam - Fans Al-Qalam Educational Network MZD Al Qalam School & College Eid-gah Road Muzaffrabad fans Al Qalam School Chham S.A Tabani

24/01/2024

*ﺗﻼﺵ ﮔﻤﺸﺪﮦ *...
ﮨﻢ ﺳﮯ ”*ﺧﻠﻮﺹ*“ ﮔﻢ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﮐﺌﯽ
ﺳﻮ ﺳﺎﻝ ﮨﮯ۔ ﺑﮍﮬﺎﭘﮯ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﮐﺎﻓﯽ ﮐﻤﺰﻭﺭ ﮨﻮ
ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔
ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ”*ﺧﻮﺩﻏﺮﺿﯽ*“ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﻥ ﺑﻦ
ﮨﻮ ﺟﺎﻧﮯ ﭘﺮ ﻧﺎﺭﺍﺽ ﮨﻮ ﮐﺮ ﮐﮩﯿﮟ ﭼﻼ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔
ﺍُﺱ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﮔﻤﺎﻥ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻧﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﺟﻨﮕﻞ ﻧﮯ
ﺍﺳﮯ ﻧﮕﻞ ﻟﯿﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﺎ ﭼﮭﻮﭨﺎ ﻻﮈﻻ ﺑﮭﺎﺋﯽ
”*ﺍﺧﻮﺕ*“ ﺍﻭﺭ ﺑﮩﻦ ”*ﺣﺐ ﺍﻟﻮﻃﻨﯽ*“ ﺳﺨﺖ
ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﯿﮟ۔
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﻭﺳﺖ ”*ﻣﺤﺒﺖ*“ ﺍﻭﺭ ”*ﻣﮩﺮﺑﺎﻧﯽ*“ ﺑﮭﯽ
ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﻣﯿﮟ ﻧﮑﻠﮯﮨﻮﮰ ﮨﯿﮟ۔
ﺍﺱ ﮐﯽ ﻋﺪﻡ ﻣﻮﺟﻮﺩﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﺷﻤﻦ
”*ﺷﺮﭘﺴﻨﺪ*“ ﻧﮯ ”*ﺗﻌﺼﺐ*“ ﺍﻭﺭ ”*ﮨﻮﺱ*“ ﮐﮯ
ﺳﺎﺗﮫ ﻣﻞ ﮐﺮ ﺗﺒﺎﮨﯽ ﻣﭽﺎ ﺭﮐﮭﯽ ﮨﮯ۔
ﺍﺱ ﮐﯽ ﺟﮍﻭﺍﮞ ﺑﮩﻦ ”*ﺷﺮﺍﻓﺖ*“ ﮐﺎ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻓﺮﺍﻕ
ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﻧﺘﻘﺎﻝ ﮨﻮ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ۔ ”*ﺷﺮﺍﻓﺖ*“ ﮐﮯ ﻏﻢ
ﻣﯿﮟ ”*ﺣﯿﺎ*“ ﺑﮭﯽ ﭼﻞ ﺑﺴﯽ ﮨﮯ.
ﺍﺱ ﮐﺎ ﺑﮍﺍ ﺑﮭﺎﺋﯽ ”*ﺍﻧﺼﺎﻑ*“ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺟﺪﺍﺋﯽ ﻣﯿﮟ
ﺭﻭ ﺭﻭ ﮐﺮ ﺍﻧﺪﮬﺎ ﮨﻮ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻭﺍﻟﺪ ﻣﺤﺘﺮﻡ
”*ﻣﻌﺎﺷﺮﮦ*“ ﮐﻮ ﺳﺨﺖ ﻓﮑﺮ ﻻﺣﻖ ﮨﮯ۔
ﺍﺱ ﮐﯽ ﻭﺍﻟﺪﮦ ”*ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ*“ ﺷﺪﯾﺪ ﺑﯿﻤﺎﺭ ﮨﮯ۔ ﺁﺧﺮﯼ
ﺑﺎﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﮕﺮﮔﻮﺷﮧ ”*ﺧﻠﻮﺹ*“ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﯽ
ﮨﮯ۔
ﺟﺲ ﮐﻮﻣﻠﮯ ﻭﮦ ﺍﺳﮯ ”*ﺍﻧﺴﺎﻧﻮﮞ*“ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﭘﮩﻨﭽﺎ
ﺩﮮ ﻭﺭﻧﮧ ”*ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ*“ ﺩﻡ ﺗﻮﮌ ﺩﮮ ﮔﯽ۔ ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﺧﻮﺩ
ﺑﮭﯽ ﭘﮍﮬﮯ ﺗﻮ ﺑﺮﺍﮰ ﮐﺮﻡ ﻭﺍﭘﺲ ﺁ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﺳﮯ ﮐﭽﮫ
ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ

Green Hills College of premier studies is an amazing place for entery test preparation . The professors here are highly ...
25/12/2023

Green Hills College of premier studies is an amazing place for entery test preparation . The professors here are highly experienced and knowledgeable. The campus has a lively and friendly atmosphere. The students are supportive and creative. Overall,
Green Hills College of premier studies is a fantastic place for education and personal growth in all Over Kashmir mostly in the capital of AJK.
Thank you GIPS for all the love and support you've given to me—not just today but every day. Once again Thanks for your appreciation and honour 🍂✨

25/12/2023

During GIpS Modal Ceremony

12/11/2023
16/09/2023

ایک پانی سے بھرے برتن میں ایک زندہ مینڈک ڈالیں اور پانی کو گرم کرنا شروع کریں
جیسے ہی پانی کا درجہ حرارت بڑھنا شروع ہو گا ، مینڈک بھی اپنی باڈی کا درجہ حرارت پانی کے مطابق ایڈجسٹ کرے گا اور تب تک کرتا رہے گا جب تک پانی کا درجہ حرارت "بوائلنگ پوائنٹ" تک نہیں پہنچ جاتا ۔۔۔۔
جیسے ہی پانی کا ٹمپریچر بوائلنگ پوائنٹ تک پہنچے گا تو مینڈک اپنی باڈی کا ٹمپریچر پانی کے ٹمپریچر کے مطابق ایڈجسٹ نہیں کر پائے گا اور برتن سے باہر نکلنے کی کوشش کرے گا لیکن ایسا کر نہیں پائے گا کیونکہ تب تک مینڈک اپنی ساری توانائی خود کو "ماحول کے مطابق" ڈھالنے میں صرف کر چکا ہو گا
بہت جلد میندک مر جائے گا۔۔۔
یہاں ایک سوال جنم لیتا ہے
"وہ کونسی چیز ہے جس نے مینڈک کو مارا؟"
سوچیئے!
میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے اکثر یہ کہیں گے کہ
مینڈک کو مارنے والی چیز وہ " انسان" ہے جس نے مینڈک کو پانی میں ڈالا
یا پھر کچھ یہ کہیں گے کہ
مینڈک اُبلتے ہوئے پانی کی وجہ سے مرا۔۔۔
لیکن،
سچ یہ ہے کہ مینڈک صرف اس وجہ سے مرا کیونکہ وہ وقت پر جمپ کرنے کا فیصلہ نہ کر سکا اور خود کو ماحول کے مطابق ڈھالنے میں لگا رہا ۔۔۔
پاکستان کے عوام کا بھی یہی حال ہے ہر بندہ پریشان ہے مہنگائی سے بجلی کے بلوں سے روز مرہ کی ضروریات سے لیکن خاموش ہیں بس گردن جھکا کر انتظار میں ہیں کہ ہمارا باڈی ٹمپریچر جب تک برداشت کرتا ہے کرتے رہو۔۔۔
کیونکہ بحثیت قوم ہم غلام ہیں۔
سو ثابت ہوا ہمیں حکومتیں اور مار رہیں ہم عوام خود کنویں سے باہر نہیں آ نا چاہتی اور ہم نے اپنی آ نے والی نسلوں کی زندگی بھی داؤ پر لگا دی ہے

07/08/2023

میرے والد محترم گزشتہ شام وفات پا چکے ہیں جن کا نماز جنازہ اج دن تین بجے کومی کوٹ جھنڈگراں کے مقام پر ادا کیا جائے گا۔ نماز جنازہ میں شرکت فرما کر صواب دارین حاصل کریں ۔

میرے والد محترم شدید علیل ہیں سی ایم ایچ( CMH) مظفرآباد میں سی سی یو (CCU) میں ایڈمٹ ہیں۔   سب سے  دعا کی اپیل ہے۔  اللہ...
04/08/2023

میرے والد محترم شدید علیل ہیں سی ایم ایچ( CMH) مظفرآباد میں سی سی یو (CCU) میں ایڈمٹ ہیں۔
سب سے دعا کی اپیل ہے۔
اللہ پاک اپنے خصوصی فضل سے صحتیابی عطا کریں۔ آمین

23/06/2023


دھیرکوٹ ہنس چوکی دو نوجوان تیرتے ہوئے ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔
اللہ پاک والدین کو صبر عطا کرے🤲
احتیاط کریں خدارا

23/06/2023
23/06/2023

Lesson of the Day...!!!

‏مشہور برطانوی بحری جہاز ٹائی ٹینک جب حادثے کا شکار ہوا تو اسکے آس پاس تین ایسے بحری جہاز موجود تھے جو ٹائی ٹینک کے مسافروں کو بچا سکتے تھے۔۔
سب سے قریب جو جہاز موجود تھا اسکا نام سیمسن (Samson) تھا اور وہ حادثے کے وقت ٹائی ٹینک سے صرف سات میل کی دوری پہ تھا۔ سیمسن کے عملے نے نہ صرف ٹائی ٹینک کے عملے کی طرف سے فائر کئے گئے سفید شعلے (جو کہ انتہائی خطرے کی صورت میں فضا میں فائر کئے جاتے ہیں) دیکھے تھے
بلکہ مسافروں کی آہ و بُکا کو بھی سُنا۔ لیکن کیونکہ سیمسن کے لوگ غیر قانونی طور پہ انتہائی قیمتی سمندری حیات کا شکار کر رہے تھے اور نہیں چاہتے تھے کہ پکڑے جائیں لہذا ٹائی ٹینک کی صورتحال کا اندازہ ہوتے ہی بجائے مدد کرنے کے وہ جہاز کو ٹائی ٹینک کی مخالف سمت میں بہت دور لے گئے۔
یہ جہاز ہم میں سے ان لوگوں کی نمائندگی کرتا ہے جو اپنی گناہوں بھری زندگی میں اتنے مگن ہو جاتے ہیں کہ ان کے اندر سے انسانیت کا احساس ختم ہو جاتا ہے اور پھر وہ ساری زندگی اپنے گناہوں کو چھپاتے گزار دیتے ہیں۔
یہ ہے انسانوں کا پہلا رویہ
دوسرا جہاز جو قریب موجود تھا اس کا نام کیلیفورنین (Californian) تھا جو حادثے کے وقت ٹائی ٹینک سے چودہ میل دور تھا۔ اس جہاز کے کیپٹن نے بھی ٹائی ٹینک کی طرف سے مدد کی پکار کو سنا اور باہر نکل کے سفید شعلے اپنی آنکھوں سے دیکھے لیکن کیونکہ وہ اس وقت برف کی چٹانوں میں گھرا ہوا تھا
اور اسے ان چٹانوں کے گرد چکر کاٹ کے ٹائی ٹینک تک پہنچنے میں خاصی مشکل صورتحال سے دو چار ہونا پڑتا لہذا کیپٹن نے اس کی بجائے دوبارہ اپنے بستر میں جانا اور صبح روشنی ہونے کا انتظار کرنا مناسب سمجھا۔
صبح جب وہ ٹائی ٹینک کی لوکیشن پہ پہنچا تو ٹائی ٹینک کو سمندر کی تہہ میں پہنچے چار گھنٹے گزر چکے تھے اور ٹائی ٹینک کے کیپٹن ایڈورڈ اسمتھ سمیت 1569 افراد موت کے گھاٹ اتر چکے تھے۔
یہ جہاز ہم میں سے ان افراد کی نمائندگی کرتا ہے جو کسی کی مدد کرنے کو اپنی آسانی سے مشروط کر دیتے ہیں اور جب تک حالات حق میں نہ ہوں کسی کی مدد کرنا اپنا فرض نہیں سمجھتے۔
یہ ہے انسانوں کا حارثہ کے بارے میں دوسرا رویہ
تیسرا جہاز کارپیتھیا (Carpathia) تھا جو ٹائی ٹینک سے 68 میل دور تھا۔ اس جہاز کے کیپٹن نے ریڈیو پہ ٹائی ٹینک کے مسافروں کی چیخ و پکار سنی۔ صورتحال کا اندازہ ہوتے ہی باوجود اس کے کہ یہ ٹائی ٹین

علی مغل قتل کیس وقوع میں شامل چوتھے ملزم محسن ولد قمر حسین  ساکن سانواں کو بھی رات گزشتہ گرفتار کر لیا گیاہے۔
18/06/2023

علی مغل قتل کیس وقوع میں شامل چوتھے ملزم محسن ولد قمر حسین ساکن سانواں کو بھی رات گزشتہ گرفتار کر لیا گیاہے۔

پلیٹ میں شاہین کیمسٹ کی شاپ پہ آگ لگی ہے آگ پہ فائر برگیڈ  نے کنٹرول کر لیا ہے
17/06/2023

پلیٹ میں شاہین کیمسٹ کی شاپ پہ آگ لگی ہے آگ پہ فائر برگیڈ نے کنٹرول کر لیا ہے

16/06/2023

ریاستی دارالحکومت مظفرآباد سے افسوسناک خبر۔۔۔
گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول نمبر 1 میں امتحان دینے آۓ طلباء کے دو گروپوں کے درمیان میں تصادم۔۔۔۔۔
تصادم کے دوران ایک طالب علم جانبحق ہو گیا۔۔۔جانبحق ہونے والے طالب علم کی شناخت علی رشید مغل ساکنہ گڑھی دوپٹہ (حال چھتر) کے نام سے ہوئی ہے۔۔۔
مظفرآباد عیدگاہ روڈ پر قتل کی وجہ مبینہ طور پر امتحان کے دوران نقل کے اسرار پر توں تکرار سے شروع ہونے والا جھگڑا قتل کی وجہ بنا. مقتول اور قاتل کشمیر انسٹیٹیوٹ نامی پرائیوٹ ادارے کے طالبعلم ہیں جو نمبر ١ ہائی سکول میں امتحان دینے آئے تھے. اس جھگڑے میں فرسٹ ایئر کا طالبعلم علی رشید جس کا تعلق لوئر چھتر سے بتایا گیا جان کی بازی ہار بیٹھا ہے...

15/06/2023

گلوبل کالج کی کامیابی کے مضمرات اور طلبہ کا انتخاب اول کیوں۔
گلوبل ایجوکیشن سسٹم جس کی بنیاد 2009 میں رکھی گئی۔ اپنی کامیابی کے 14 سال مکمل کر چکا ہے جہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے ہزاروں طلباء وطالبات مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔
01.گلوبل کالج ایک ملٹی کیمپس ادارہ ہے جو پورے شہر میں کوالٹی ایجوکیشن فراہم کر رہا ہے۔ الحمدللہ 2 کیمپس اپر چھتر، 01 گوجرہ اور 01 عید گاہ روڈ پر واقع ہے۔ ملٹی کیمپس ہونے کی وجہ سے طلباء وطالبات کو سفری آسانی رہتی ہے۔
02۔ گلوبل ایجوکیشن سسٹم کی کامیابی میں ایک اہم کردار اساتذہ کا ہے۔ شہر کے بہترین اساتذہ ادارے میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
03۔ گلوبل کالج کی انتظامیہ انتہائی با صلاحیت ہے بانی گلوبل ایجوکیشن سسٹم پروفیسر تنویر کھوکھر کا شمار ریاست کے صف اول کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔ دن رات محنت کرنے والی اس شخصیت نے گلوبل کالج اینڈ اکیڈمی کو نامور ادارہ بنا دیا ہے۔
04.گلوبل ایجوکیشن سسٹم نے انتہائی تسلسل سے کامیابیوں کا سفر تہ کیا ہے۔ جس کی کئی مثالیں ہیں۔ ان میں جی ڈی پائلٹ محسن لیاقت ہو یا کنگ ایڈورڈ میں داخلہ حاصل کرنے والی سحر نوید یا سی ایس ایس ٹاپر عثمان عزیز یا میرپور بورڈ ٹاپر ہشیم بن حمید ، ہر گلوبیین سٹار اپنی مثال آپ ہے۔
05.اس سال میڈیکل اور انجینئرنگ یونیورسٹیز میں داخلے کے لیے اسلام آباد کی معروف انٹری ٹیسٹ اکیڈمی ٹورشیا اکیڈمی سے معاہدہ کیا گیا۔ اسلام آباد سے انٹری ٹیسٹ سپشلسٹ اساتذہ گلوبل اکیڈمی میں تیاری کرا رہے ہیں
06.بروقت کورس کی تکمیل کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات کے تربیت پرنسپل سمیت تمام اساتذہ اپنا فرض اول سمجھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے گلوبل کا طالب علم با ادب اور با اخلاق ہے۔
کالج میں داخلوں کا آغاز ہونے والا ہے۔ ان شاءاللہ ماضی کی طرح آئندہ بھی گلوبل کالج آپ کے اعتماد پر پورا اترے گا

گرین ھلز سائنس کالج آزاد کشمیر کے دارالخلافہ مظفرآباد میں واقع ہےجس کا قیام 2014ء میں عمل میں لایا گیا ۔ ادارہ کے قیام ک...
15/06/2023

گرین ھلز سائنس کالج آزاد کشمیر کے دارالخلافہ مظفرآباد میں واقع ہےجس کا قیام 2014ء میں عمل میں لایا گیا ۔ ادارہ کے قیام کا مقصد طلبہ کو دینی اور جدید سائنسی تعلیم فراہم کرنا، دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں اوران کے اسباب سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے نبردآزما ہونے کے لیے تیار کرنا ہے۔ جس کے لیے ایگزیکٹیو کمیٹی ، ماہر اساتذہ کرام اور تکنیکی ٹیم گزشتہ 8سالوں سے کام کر رہی ہے ۔ ادارہ اس وقت 12مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے۔ حالات کے تقاضوں کے عین مطابق طلباء اور طالبات کے لیے الگ الگ کیمپس موجود ہیں۔ گرین ھلز سائنس کالج میرپور بورڈ کا پوزیشن ہولڈر ادارہ ہونے کے ساتھ ساتھ UHSکا بھی پوزیشن ہولڈر ادارہ ہے۔ ادارہ کی 8سالہ علمی ، ادبی اور سائنسی کاوشوں نے طلبہ کی تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں کو جلا بخشی ہے اس کے ساتھ ساتھ 300سے زائد طلباء مختلف میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیز میں زیر تعلیم ہیں اور سینکڑوں طلبہ غیر ملکی کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی زیر تعلیم ہیں علاوہ ازیں 100سے زائد طلبہ مختلف ہسپتالوں میں بحیثیت ڈاکٹر اور آرمی ڈاکٹر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ بیسوں طلبہ سی ایس ایس، ایف پی ایس سی اور اے جے کے پی ایس سی کرنے کے بعد محکمہ پولیس ، محکمہ سروسز، محکمہ قانون و انصاف اور تعلیم میں اعلیٰ عہدوں پر ملک و ملت کے لیے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
گرین ھلز سائنس کالج مظفرآباد میں داخلے کے خواہش مند طلبہ کے لیے گرین ھلز سائنس کالج مظفرآباد میں فری تعلیم کا سنہری موقع ہے مورخہ 25جولائی 2023ء بروز اتوار بوقت دن 10:00بجے سکالر شپ ٹیسٹ ہو گا جس میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے کو سکالر شپ کی مد میں 3،17،500روپے
دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو سکالر شپ کی مد میں 2،26،500روپے
سوم پوزیشن حاصل کرنے والے کو سکالر شپ کی مد میں 2،04،500روپے ملے گے
مکمل سکالر شپ گرین ھلز سائنس کالج مظفرآباد میں سیشن 25-2023ء میں ریگولر داخلہ سے مشروط ہیں تاہم اول ، دوم اور سوم انعام کے لیے ادارہ میں داخلہ لینا مشروط نہیں ہے۔
انعام کی رقم بالترتیب درج ذیل ہے۔
1۔ اول پوزیشن مبلغ15000روپے
2۔ دوم پوزیشن مبلغ 10000روپے
3 سوم پوزیشن مبلغ 5000 روپے

خصوصیات

طلباء و طالبات کے لیے علیحدہ کیمپس

سٹیٹ آف دی آرٹ کلاس رومز، لبیارٹریز اور لائبریریز

اعلیٰ تعلیم یافتہ تجربہ کار اور محنتی اساتذہ

طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کا جلا بخشنے کے لیے قندیل
کالج میگزین کا باقاعدہ اجراء

تعمیری صلاحیتوں کی ترویج کے لیے کالج سپورٹس بورڈ کا
قیام

انٹر سکولز ، انٹر کالجیٹ اور انٹر بورڈ ٹورنامنٹ میں نمائندگی

روحانی بالیدگی کے لیے سالانہ سیرت النبیﷺ کانفرنس اور
دیگر تربیتی پروگرامز

عصر حاضر کے بدلتے ہوئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے
علمی ، ادبی اور تحقیقی سیمی نارز

ماہانہ ٹیسٹ اور پری بورڈ ٹیسٹ کا مربوط نظام

میرپور بورڈ کے امتحانات میڈیکل کالجز و انجینئرنگ
یونی ورسٹی کے انٹری ٹیسٹ کے عین مطابق تیاری کا بااعتماد ادارہ

مستحق اور پوزیشن ہولڈر کے لے سکالر شپ

السلام علیکم امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے ۔اللہ کے پاک نام سے  مورخہ 12 جون 2023 بروز سوموار باقائدگی سے میٹرک...
11/06/2023

السلام علیکم
امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے ۔اللہ کے پاک نام سے مورخہ 12 جون 2023 بروز سوموار باقائدگی سے میٹرک، انٹرمیڈیٹ(اے جے کے، فیڈرل بورڈ) کی نئی کلاسز کا آغاز کیا جائے گا ۔ہماری اکیڈمی آپ کو بہترین تعلیم اور ٹریننگ فراہم کرتی ہے طلبہ و طلبات کو اپنے کیریئر بنانے کے لئے تیار کرتی ہے ہماری اکیڈمی کے اساتذہ بہت تجربہ کار اور کوالیفائیڈ ہیں۔طلبہ و طالبات کیپس اکیڈمی آف سائنس کو جوائن کرنے کے لئے مظفرآباد اپوزیٹ الاصیف پلازہ گوجرہ میں وزٹ کریں اور ہمارے اکیڈمی کے اسٹاف سے ملیں جہاں وہ ہمارے اکیڈمی کے بارے میں اور بھی جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔
شیراز احمد مغل
+92 343 8599826
[email protected]

ڈاکٹر عافیہ صدیقی ڈاکٹر عافیہ صدیقی 1972 میں کراچی میں پیدا ہوئیں اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کر کے 1990 میں اسٹوڈینٹ ویزا پ...
07/06/2023

ڈاکٹر عافیہ صدیقی
ڈاکٹر عافیہ صدیقی 1972 میں کراچی میں پیدا ہوئیں اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کر کے 1990 میں اسٹوڈینٹ ویزا پر مزید تعلیم حاصل کرنے امریکہ کی ریاست ٹیکساس گئیں جہاں پہلے ہی ان کا بڑا بھائی آرکیٹکچر کی تعلیم حاصل کر رہا تھا - ڈاکٹر عافیہ نے 1992 میں اپنی ایک ریسرچ کی وجہ سے امریکہ میں پانچ ہزار ڈالر کا انعام بھی حاصل کیا - 1995 میں انہوں نے ایک سائنسدان امجد محمد خان سے شادی کی جس سے ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی تھی اور یہ ہی شخص ڈاکٹر صاحبہ کی بربادی کا سبب بنا کیونکہ اپنے ذاتی مفاد کی خاطر امجد محمد خان سی آئی اے کا مہرہ بن چکا تھا جسے بعد میں ڈاکٹر عافیہ کے خلاف استعمال کیا گیا - ڈاکٹر عافیہ نے ذاتی طور پر بائیو کیمسٹری پر کام کرتے ہوئے ایک ایسی شاندار ریسرچ کی تھی جو آج تک کوئی امریکی سائنسدان بھی نہ کر سکا - ڈاکٹر عافیہ نے مہلک ہتھیار تیار کرنے کا فارمولا ایجاد کر لیا تھا جو آج تک ان سے کوئی بھی معلوم نہ کر سکا - ڈاکٹر عافیہ یہ فارمولا پاکستان یا عالم اسلام کی بھلائی کے لیے استعمال کرنا چاہتی تھیں جبکہ امریکہ چاھتا تھا کہ عافیہ یہ فارمولا انہیں دے دیں جس کے لئے ڈاکٹر عافیہ نے صاف انکار کر دیا کیونکہ انہیں خدشہ تھا امریکہ ان کا فارمولا اسلام اور مسلمانوں کے خلاف استعمال کرے گا -
اور یہاں سے وہ کہانی شروع ہوئی جس نے ڈاکٹر عافیہ کی زندگی برباد کر دی - ڈاکٹر عافیہ کی تعلیم اور تحقیق امریکہ میں مکمل ہوئی تھی اس لئے وہاں کے سائنسدان اس ریسرچ سے واقف تھے جس کی بنا پر انہوں نے ایف بی آئی کو رپورٹ کر دی کہ عافیہ کے پاس ایسی ریسرچ ہے جو اگر پاکستان کے ہاتھ لگ گئی تو وہ اسے امریکہ کے خلاف استعمال کرے گا -
2002 میں ڈاکٹر صاحبہ کو طلاق ہوئی تو ان کے شوہر نے ڈاکٹر عافیہ پر من گھڑت الزامات لگائے جس کے بعد ڈاکٹر عافیہ پاکستان واپس ا گئیں کیونکہ وہ یہاں رہ کر پاکستان کے لئے کام کرنا چاہتی تھیں مگر افسوس اس وقت پاکستان نے ان کا ساتھ نہ دیا اور 2003 میں پرویز مشرف نے ایک سنگین غلطی کرتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ کے حوالے کر دیا جو ان کا اپنا ذاتی فیصلہ تھا جس میں فوج کا عمل دخل شامل نہ تھا - پانچ سال تک کوئی نہ جانتا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ کہاں اور کس حال میں ہیں - جب عافیہ کی گرفتاری کی تصدیق ہوئی تب تک پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی شکل میں ایک ذہین اور قابل خاتون کو کھو کر

**لیموں پانی کے8 انوکھے کمالات**کھٹے اور رسیلے پھل لیموں میں وٹامن بی، وٹامن سی، پوٹاشیم اور کاربوہائیڈریٹس کے علاوہ صحت...
05/06/2023

**لیموں پانی کے8 انوکھے کمالات**
کھٹے اور رسیلے پھل لیموں میں وٹامن بی، وٹامن سی، پوٹاشیم اور کاربوہائیڈریٹس کے علاوہ صحت بخش روغنیات بھی شامل ہوتے ہیں. اور لیموں پانیرس اینٹی آکسیڈینٹ کا کام کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
لیموں پانی میٹابولزم کو بہتر بنا کر آپ کے جسم کو طاقتور بنانے کے ساتھ ساتھ جسم سے ٹاکسنز بھی صاف کرتا ہے۔ لیموں پانی پینے سے وزن کم ہوتا ہے یہ تو اکثر لوگوں کو پتا ہوگا لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کے اور بہت سے فوائدے بھی ہیں جن کی تفصیل ہم آپ کوبتاتے ہیں:
1۔ ناخن کے نشانات
اکثر ناخون پر سفید نشانات واضح ہو جاتے ہیں اگر لیموں پانی کا روزانہ استعمال کیا جائے تو نشانات بھی ختم ہو جاتے ہیں بلکے ناخون کی بہتر نشونما بھی ہوتی ہے۔
2۔گُردے کی صفائی
لیموں پانی میں موجود سِٹرک ایسڈ دوسرے پھلوں کے مقابلے سب سے زیادہ پایا جاتا ہے یہ ایسڈ گردے میں موجود پتھری کو تحلیل کر کے اس کی مزید افزائش کو روکتا ہے۔
3۔ قبض کشا
لیموں کا اکثر بیشتر ایسی دواؤں میں استعمال کیا جاتا ہے جو قبض کشا ہوتی ہیں اسی طرح لیموں پانی بھی ہمارے نظام انہضام کو بہتر بنا کر قبض کو دفع کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوا ہے۔
4۔وزن گھٹانے کے لئے،
لیموں پانی کا سب سے زیادہ استعمال وزن گھٹانے کے لئے کیا جاتا ہے لیموں چربی گھلانے کی صلاحیت سے مالامال ہوتا ہے روزانہ صبح نیم گرم پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر استعمال کرنے سے ایک ہفتے میں ہی فرق سامنے ا جائے گا۔
5۔جوڑوں کی حفاظت،
لیموں میں موجود سِٹرک ایسڈ سے ان پتھریوں کا خاتمہ ہوتا ہے جو یورک ایسڈ کے ذرات سے بنتی ہیں۔ ان ذرات کا انسانی ہڈیوں کے جوڑوں میں بھی پائے جانے کا امکان ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں گٹھیا کا مرض لاحق ہونے کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
6۔ تیزابیت کا خاتمہ،
معدے کی جلن یا تیزابیت ختم کرنے میں لیموں کا رس اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں کا استعمال اسکی افادیت میں مزید اضافہ کرتا ہے۔
7۔بیماریوں سے بچاؤ
لیموں پانی کا روزانہ استعمال ہمارے جسم قدرتی دفاعی نظام کو زیادہ مضبوط اور اس قابل بناتا ہے کہ وہ بیماری پیدا کرنے والے جراثیم، وائرس اور مادہ کو پہچان کر تیزی سے ان کا قلع قمع کرسکے۔
8۔مثانے کی تکلیف،
مثانے میں تکلف ہونے کی صورت میں نہارمنہ نیم گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر پینے کے ساتھ ساتھ اگر آپ کھانوں کے دوران بھی لیموں پا

05/06/2023

میرے پیارے بھائیوں ڈجییٹل فراڈ سے بچیں۔
تمام بھن بھاٸیوں سے التماس ہے کہ، اس پوسٹ کو غور سے پڑھیں اس کو شیٸر بھی کریں اور اپنے واٹس گروپ گروپز میں بھی شیٸر کریں تاکہ معصوم شھری اس ڈجیٹل فراڈ سے بچیں۔ آجکل فیس بک میں مختلف add چل رھے ہیں جو مختلف ناموں سے addچلا رہے ہیں جیسا کہ عمران نان کسٹم موباٸل، اورنگزیب موباٸل؟ ایف موباٸل وغیرہ وغیرہ کے ناموں سے add چلا رھے ہیں۔ یہ فراڈی گروھ سب سے پہلے فیس بک پر add چلاتے ہیں اس میں واٹس اپ میں جواٸن کرنے کا بولتے ہیں۔ سب سے پھلے جو لوگ ان کا گروپ جواٸن کرتا تو گروپ میں مختلف ماڈل کے موباٸل، LED. کیمرہ، لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرک ڈیواٸس کے تعارف کرواتے ہیں نان کسٹم اور PTA سے اپرووڈ اور نان PTA سے اپرووڈ کے الگ الگ Price بتاتے ہیں أس طرح دیگر الیکٹرک ڈیواٸس کے قیمت بتادیے ہیں اس کے بعد اپنے کسے اور بندے کا وٹس اپ نمبر دیتے ہیں۔اور گروپ میں صرف Admin پوسٹ کر سکتا ہے پبلک کو گروپ میں پوسٹ یا واٸس کرنے علاوہ نہیں ہوتا۔ جو لوگ اس گروھ کے پر سنل بندے سے واٹس میں رابطہ کرتے ہیں تو وہاں بندے سے ڈیل کرتے ہیں۔ پھلے بندے سے Half پیمنٹ کا بولتے ہیں اگر کسے بندے نے Half پیمنٹ دینا ہوتا ہے تو Jazz cash Easy pesa کا نمبر دیتے ہیں اس کے بعد جو پیمنٹ سینڈ کرتا ہے تو اس کے تو اس کے پاس TCS کا میسج آجاتاہے ۔اگر گروھ کو پیسے وصول ہوگٸے تو یہ لوگ TCS کا slip پرسنل نمبر پر واٹس اپ کر دیتے ہیں اس کے بعد TCS کا ایک نمبر جاری کرتے ہیں اس نمبر پر خواتیں بات کرتی ہے کوٸی بندہ اگر اپنے پارسل کا معلوم کرتا ہے تو TCS سلپ بندے کے پرسنل نمبر پر پر سینڈ کرتے ہیں اور TCS کے سلپ میں sms آتا ہے کہ، آپ کا آدھا پیمنٹ وصول ہوا ہے اب آپ فل پیمنٹ کردیں تو آپ کا پارسل کلیٸر ہوجاۓ گا۔tcs سلپ میں CN نمبر جعلی ڈال دیتے ہیں اگر کوٸی بندہ tcs والوں سےرابطہ کرتا ہے تو جوTCS اصل کمپنی والے کھتے ہیں کے یہ CN نمبر غلط ہے آپ کا کوٸی پارسل ھم تک نہیں پہنچا یا آپ کا نمبر غلط ہے ۔ اس کے بعد لوگ إیک بار بھر ان گروھ سے رابطہ کرتا ہے تو بولتے ہیں آپ کا پارسل tcs والوں کے پاس ہے آپ Custm tax پے کریں تو آپ کا موباٸل کلیٸر ہوجاٸے گا۔پھر جعلے tcs کے نمپر پہ بندے کے sms کرتے ہیں کہ آپ ٹیکس پے کریں تو آپ کا موباٸل کلیٸر ہو جاٸے گا۔اگر کوٸی custm tax پے کرتا ہے تو اس کے جعلی tcs نمبر س

پلے اسٹور پر موجود 2 عدد Apps ایپلیکیشنز جن کے نام حسب ذیل ہیں ، ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں اولوکیش Olivecash .1 بروقت Barwaq...
05/06/2023

پلے اسٹور پر موجود 2 عدد Apps ایپلیکیشنز جن کے نام حسب ذیل ہیں ، ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں

اولوکیش Olivecash .1 بروقت Barwaqt .2

یہ دونوں ایپلیکیشن آپ کو قرض دینے کا کہہ کر آپ کا پرسنل ڈیٹا لینے کے بعد آپ کے ڈیٹا کا غلط استعمال کرتی ہیں۔ اولیو کیش اور بروقت ایپلیکیشن پر انفارمیشن دینے سے متعلق معلومات نہیں دینی

نوٹ! یہ آگاہی اپنے تمام عزیزوں/ دوستوں تک بھی پہنچائیں ۔

Address

Muzaffarabad

Telephone

+923438599826

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Capital of AK info Desk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Capital of AK info Desk:

Videos

Share

Nearby media companies


Other News & Media Websites in Muzaffarabad

Show All