Mir Wajahat Nazir

Mir Wajahat Nazir "Do not grieve; indeed Allah is with us."
غم نہ کرو اللہ ہمارے ساتھ ہے۔(القرآن)

Absolutely Right 💯🥀
10/10/2023

Absolutely Right 💯🥀


Madinah 💞 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ                      ...
04/02/2023

Madinah 💞
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

#مدینه #مکہ

21/01/2023
Happy New Year 🥳👏
31/12/2022

Happy New Year 🥳👏

09 November (Iqbal Day)
08/11/2022

09 November (Iqbal Day)

05/11/2022

چہرہ ہے کہ انوارِ دو عالم کا صحیفہ
آنکھیں ہیں کہ بحرین تقدس کے نگین ہیں

ماتھا ہے کہ وحدت کی تجلی کا ورق ہے
عارِض ہیں کہ “والفجر” کی آیات کے اَمیں ہیں

گیسُو ہیں کہ “وَاللَّیل” کے بکھرے ہوئے سائے
ابرو ہیں کہ قوسینِ شبِ قدر کھُلے ہیں

گردن ہے کہ بَر فرقِ زمیں اَوجِ ثُریا
لَب صورتِ یاقوت شعاعوں میں دُھلے ہیں

قَد ہے کہ نبوت کے خدوخال کا معیار
بازو ہیں کہ توحید کی عظمت کے عَلم ہیں

سینہ ہے کہ رمزِ دل ہستی کا خزینہ
پلکیں ہیں کہ الفاظِ رُخِ لوح و قلم ہیں

باتیں ہیں کہ طُوبٰی کی چٹکتی ہوئی کلیاں
لہجہ ہے کہ یزداں کی زباں بول رہی ہے

خطبے ہیں کہ ساون کے اُمنڈتے ہوئے دریا
قِرأت ہے کہ اسرارِ جہاں کھول رہی ہے

یہ دانت ، یہ شیرازہ شبنم کے تراشے
یاقوت کی وادی میں دمکتے ہوئے ہیرے

شرمندہ تابِ لب و دندانِ پَیمبر (صلّی اللہ علیہ و آلِہ وسلّم)
حرفے بہ ثنا خوانی و خامہ بہ صریرے

یہ موجِ تبسم ہے کہ رنگوں کی دھنک ہے
یہ عکسِ متانت ہے کہ ٹھہرا ہوا موسم

یہ شُکر کے سجدے ہیں کہ آیات کی تنزیل
یہ آنکھ میں آنسو ہیں کہ الہام کی رِم جھم

یہ ہاتھ یہ کونین کی تقدیر کے اوراق
یہ خط ، یہ خد و خالِ رُخِ مصحف و اِنجیل

یہ پاؤں یہ مہتاب کی کِرنوں کے مَعابِد
یہ نقشِ قدم ، بوسہ گہِ رَف رَف و جِبریل

یہ رفعتِ دستار ہے یا اوجِ تخیل
یہ بند قبا ہے کہ شگفتِ گُلِ ناہید

یہ سایہ داماں ہے کہ پھیلا ہوا بادل
یہ صبحِ گریباں ہے کہ خمیازۂ خورشید

یہ دوشِ پہ چادر ہے کہ بخشش کی گھٹا ہے
یہ مہرِ نبوت ہے کہ نقشِ دلِ مہتاب

رُخسار کی ضَو ہے کہ نمو صبحِ ازل کی
آنکھوں کی ملاحت ہے کہ روئے شبِ کم خواب

ہر نقشِ بدن اتنا مناسب ہے کہ جیسے
تزئین شب و روز کہ تمثیلِ مہ و سال

ملبوسِ کُہن یوں شِکن آلود ہے جیسے
ترتیب سے پہلے رخِ ہستی کے خد و خال

رفتار میں افلاک کی گردش کا تصور
کردار میں شامل بنی ہاشم کی اَنا ہے

گفتار میں قرآں کی صداقت کا تیقُّن
معیار میں گردُوں کی بلندی کفِ پا ہے

وہ فکر کہ خود عقلِ بشر سَر بگریباں
وہ فقر کے ٹھوکر میں ہے دنیا کی بلندی

وہ شُکر کے خالق بھی ترے شُکر کا ممنون
وہ حُسن کہ یوسف(ع) بھی کرے آئینہ بندی

وہ علم کہ قرآں تِری عترت کا قصیدہ
وہ حِلم کہ دشمن کو بھی اُمیدِ کرم ہے

وہ صبر کہ شَبِّیر تِری شاخِ ثمردار
وہ ضبط کہ جس ضبط میں عرفانِ اُمم ہے

“اورنگِ سلیمان” تری نعلین کا خاکہ
“اِعجازِ مسیحا” تری بکھری ہوئی خوشبو

“حُسنِ یدِ بیضا” تری دہلیز کی خیرات
کونین کی سَج دھج تِری آرائشِ گیسُو

سَرچشمۂ کوثر ترے سینے کا پسینہ
سایہ تری دیوار کا معیارِ اِرَم ہے

ذرے تِری گلیوں کے مہ و انجمِ افلاک
“سُورج” ترے رہوار کا اک نقشِ قدم ہے

دنیا کے سلاطیں ترے جارُوب کشوں میں
عالم کے سکندر تِری چوکھٹ کے بھکاری

گردُوں کی بلندی ، تری پاپوش کی پستی
جبریل کے شہپر ترے بچوں کی سواری

دھرتی کے ذوِی العدل ، تِرے حاشیہ بردار
فردوس کی حوریں ، تِری بیٹی کی کنیزیں

کوثر ہو ، گلستانِ ارم ہو کہ وہ طُوبٰی
لگتی ہیں ترے شہر کی بکھری ہوئی چیزیں

ظاہر ہو تو ہر برگِ گُلِ تَر تِری خوشبو
غائب ہو تو دنیا کو سراپا نہیں ملتا

وہ اِسم کہ جس اِسم کو لب چوم لیں ہر بار
وہ جسم کہ سُورج کو بھی سایہ نہیں ملتا

احساس کے شعلوں میں پگھلتا ہوا سورج
انفاس کی شبنم میں ٹھٹھرتی ہوئی خوشبو

اِلہام کی بارش میں یہ بھیگے ہوئے الفاظ
اندازِ نگارش میں یہ حُسن رمِ آہُو

حیدر تری ہیبت ہے تو حَسنین ترا حُسن
اصحاب وفادار تو نائب تِرے معصوم

04/11/2022

18/09/2022

𝗕𝗲𝘀𝗵𝗮𝗸

سیلاب زدگان کی مدد کیجئے
16/09/2022

سیلاب زدگان کی مدد کیجئے

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:حسین مجھ سے ہیں اور میں حسین سے ہوں اللہ تعالیٰ اُس شخص کو محبوب رکھتا ہے جو حسین سے محبت رک...
09/08/2022

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
حسین مجھ سے ہیں اور میں حسین سے ہوں اللہ تعالیٰ اُس شخص کو محبوب رکھتا ہے جو حسین سے محبت رکھے۔
(جامع ترمذی، ابواب المناقب، باب مناقب ابی محمد الحسن بن علی۔۔۔الخ)

قتل حسینؓ اصل میں مرگ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد

30/07/2022

یکم محرم الحرام یوم شہادت حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ

خلیفۂ سوم،شہید مظلوم حضرت عثمان غنی رضی اﷲ عنہ سرکارِ دوعالم ﷺ کے جلیل القدر صحابہؓ میں سے ہیں۔ جامع القرآن سیدنا عثمان...
18/07/2022

خلیفۂ سوم،شہید مظلوم حضرت عثمان غنی رضی اﷲ عنہ سرکارِ دوعالم ﷺ کے جلیل القدر صحابہؓ میں سے ہیں۔ جامع القرآن سیدنا عثمان بن عفان ؓ کی سیرتِ طیبہ فضائل و مناقب کا ایک روشن باب ہے۔آپ کی پیدائش مکہ معظمہ میں ہوئی۔آپ کا نسب اس طرح ہے، عثمانؓ بن عفان بن ابی العاص بن امیہّ بن عبد شمس اموی قریشی۔(ابن عساکر)آپ کا ایک لقب ذوالنور ین ہے۔ ذو النور ین کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے نکاح میں نبی علیہ السلام کی یکے بعد دیگرے دو صاحبزادیاںآئیں۔ پہلے آپ کے نکاح میں حضرت رقیہؓ تھیں، جب ان کا انتقال ہوگیا تو آپﷺ نے حضرت ام کلثومؓ کا نکاح آپ کے ساتھ کردیا۔ حضرت ام کلثومؓ بھی چھ سال بعد وفات پاگئیں۔ آپ اس شرف کی وجہ سے ذو النورین کہلاتے ہیں۔ایک لقب آپ کا غنی بھی ہے، وجہ یہ ہے کہ حضرت عثمان غنیؓ عرب میں سب سے زیادہ دولت مند تھے، اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ نے فیاض طبع بھی بنایا تھا، چناں چہ آپ نے اپنی فیاضی اور اپنے مال و دولت سے اس وقت اسلام کو فائدہ پہنچایا جب امت میں کوئی دوسرا ان کا ہمسر موجود نہ تھا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کے متعلق قرآن کریم میں ارشاد فرمایا: ترجمہ: ’’بالحقیق اللہ تعالیٰ مسلمانوں سے راضی ہوا جب کہ وہ آپﷺ سے درخت کے نیچے (حضرت عثمان ؓ کا بدلہ لینے تک جہاد کرنے کی) بیعت کررہے تھے، سو اُن کے دلوں میں جو کچھ تھا ،اللہ کو معلوم تھا اور اللہ تعالیٰ نے ان پر اطمینان نازل فرمادیا اور انہیں لگے ہاتھ ایک فتح دے دی‘‘۔مفسرین کرام فرماتے ہیں کہ یہ آیت صلح حدیبیہ کے موقع پر نازل ہوئی۔ جب یہ افواہ اڑی کہ قاصد رسولﷺ حضرت عثمانؓ کو کفار مکہ نے شہید کردیا ہے۔ اس پر حضور ﷺ نے صحابہ کرامؓ سے بیعت لی کہ جب تک حضرت عثمانؓ کا بدلہ نہیں لیں گے، واپس نہیں جائیں گے اور آپ ﷺ نے اپنے ایک ہاتھ کو عثمان ؓکا ہاتھ قرار دیا۔ اللہ تعالیٰ نے اس بیعت پر تمام صحابہؓ کواپنی رضا کا پروانہ عطا فرمایا۔ سورۃ الفتح میں ہے: ’’بلاشبہ جو لوگ آپ سے بیعت کرتے ہیں ،وہ اللہ سے ہی بیعت کرتے ہیں، اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہے‘‘۔اس کے علاوہ خلفائے راشدینؓ، سابقون الاوّلونؓ، کاتبین وحیؓ، مہاجرین صحابہؓ، اہل بدر صحابہؓ اور عام صحابہؓ کے حوالے سے جتنی آیات ہیں، حضرت عثمان ؓ ان سب کا بھی مصداق ہیں، کیوں کہ آپؓ خلیفہ راشد اور سابقون الاولون صحابہ کرامؓ میں سے تھے۔ دوبار دین کی خاطر ہجرت فرمائی اور ہر جہاد میں بھی پیش پیش رہے۔

💯✍️
16/07/2022

💯✍️

💯✍️ Correct
13/07/2022

💯✍️ Correct

EID MUBARAK
09/07/2022

EID MUBARAK

💖💗
05/07/2022

💖💗

03/07/2022

دنیا کی محفلوں سے اکتا گیا ہوں یا رب💖کیا لطف انجمن کا جب دل ہی بجھ گیا ہو😒
03/07/2022

دنیا کی محفلوں سے اکتا گیا ہوں یا رب💖
کیا لطف انجمن کا جب دل ہی بجھ گیا ہو😒

ہمیشہ آگے بڑھنے والا یا تو رستہ پا لیتا ہے یا پھر رستہ بنا لیتا ہے 💯✍️
01/07/2022

ہمیشہ آگے بڑھنے والا یا تو رستہ پا لیتا ہے یا پھر رستہ بنا لیتا ہے 💯✍️

Jumma Mubarak💖
30/06/2022

Jumma Mubarak💖

WhatsApp Contact
26/04/2022

WhatsApp Contact

Address

Muzaffarabad
13100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mir Wajahat Nazir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mir Wajahat Nazir:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Digital creator in Muzaffarabad

Show All

You may also like