Breaking News Azad Kashmir

Breaking News Azad Kashmir News

07/12/2022
12/07/2022

ہمارے پیچ کے ایک فالور نے شکایت کی کہ اج12 جولائی 2022 دن تقریباً 3 بج کر 15 منٹ پر میزان بینک ساتھرہ برانچ میں اے ٹی ایم استعمال کرنے گے تو اے ٹی ایم بند تھا جوکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت کی خلاف ورزی ہے۔
یاد رہے اس بینک کی اس پر انچ میں اکثر یہ مسلہ دیکھنے میں ایا یے

🚑 *چہلہ، نعش کی شناخت ھو گئی ھے۔۔!**دریائے نیلم بلال مسجد چہلہ ایریا سے ملنے والی نعش کی شناخت ہو گئی۔۔ سجاد ولد عبدالغن...
12/07/2022

🚑 *چہلہ، نعش کی شناخت ھو گئی ھے۔۔!*

*دریائے نیلم بلال مسجد چہلہ ایریا سے ملنے والی نعش کی شناخت ہو گئی۔۔ سجاد ولد عبدالغنی قوم گجر سکنہ کارکہ نوکوٹ کا رہائشی ہے۔۔ جس کی عمر تقریباً بائیس سال ہے۔*
*تاہم ابھی تک یہ تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں کہ سجاد دریا میں کیسے ڈوبا۔۔!!؟؟*

آذاد کشمیر کرپشن فری ریاست ایک خواب تحریر : سعید الرحمن صدیقی آذاد کشمیر گو کہ وسائل سے مالا خطہ ہے مگر وسائل کے درست اس...
17/06/2022

آذاد کشمیر کرپشن فری ریاست ایک خواب
تحریر : سعید الرحمن صدیقی
آذاد کشمیر گو کہ وسائل سے مالا خطہ ہے مگر وسائل کے درست استعمال نے ہونے کے باعث عام آدمی احساس محرومی کا شکار ہے آذاد کشمیر میں کرپشن کے خلاف نعرے تو بہت لگتے ہیں لیکن آذاد ریاست کو کرپشن فری سٹیٹ بنانے میں خود حکومت سنجیدہ نہیں آذاد کشمیر میں کرپشن کے خاتمے کے لیے تین ادارے قائم ہیں جن میں احستاب بیورو ، محتسب اور اینٹی کرپشن کا محکمہ ہے تین تین اداروں کے باوجود اگر کرپشن کم نہیں ہو رہی اسکا مطلب ہے کہ حکومت خود کرپشن ختم نہیں کرنا چاہتی احستاب بیورو کے اختیارات کم کر کر کہ اس محمکے ہے دانت ہی نکال دئیے گئے ہیں یہی حال باقی دونوں محکموں کا ہے وسائل اور اختیارات سے محروم اینٹی کرپشن کی کارکردگی پر آج روشنی ڈالتے ہیں باقی دو اداروں پر آئندہ کالم میں لکھوں گا اس حوالے سے راقم نےآزاد جموں وکشمیر محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر جنرل وحید الحسن سے خصوصی انٹرویو کیا انہوں نے کہا کہ
آزاد جموں وکشمیر محکمہ اینٹی کرپشن نے حکومتی ہدایت کے عین مطابق سرکاری محکموں میں کرپشن کے خلاف کام تیز کردیا۔آزادکشمیر میں سب سے زیادہ کرپشن کے کیسز محکمہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ہیں۔اس وقت محکمہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کے 285کیسز ہیں جن میں سے 140پرتفتیش مکمل ہوچکی ہے جبکہ 145کیسز زیرکار ہیں۔محکمہ تعلیم کرپشن میں دوسرے نمبر پر ہے جس کے کل 68کیسز ہیں اور 48پر تفتیش مکمل ہوچکی ہے جبکہ 20کیسز زیرکار ہیں۔محکمہ برقیات میں کرپشن کیسز کا ریکارڈ 41کتیسرے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جن میں سے 20پرتفتیش مکمل ہوچکی ہے اور 21کیسز زیرکار ہیں۔ آزادکشمیر کے مختلف محکموں میں کرپشن کے 60کیس زیرکار ہیں جن میں 3نئے اور 57پرانے ہیں جن پرجلد فیصلہ کیے جائیں گے۔ آزادکشمیر کو کرپشن سے پاک ریاست بنانے کے لئے حکومت کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ رواں سال کرپشن کے تین کیسز پر فیصلہ کیاجاچکا ہے جبکہ تین نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے پاس 57پرانے کیسز بھی زیرکار ہیں۔گزشتہ سال 65کیسز زیرکار تھے جن میں سے 58پرانے اور 7نئے کیسز ہیں جبکہ 8کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ آزادکشمیر میں کرپشن کے کیسز کے خلاف 36رٹ پٹیشنز اور 15اپیل ہاء کی جاچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف محکمہ جات کے ملا زمین کے کیسز میں 26محکمہ پولیس کے کیسز ہیں جن میں سے 20مکمل ہوچکے ہیں اور 6زیرکار ہیں۔جنگلات کے 30میں سے16مکمل اور 14زیرکار ہیں۔ لوکل گورنمنٹ کے 16کیسز میں سے 8مکمل اور8زیرکار ہیں۔پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے کل 10کیسز میں سے 7مکمل اور 3زیرکار ہیں۔محکمہ صحت عامہ کے 17کیسز میں 12مکمل اور5زیرکار ہیں۔میونسپل کارپوریشنز کے 16کیسز میں سے 7مکمل اور 9زیرکار ہیں۔محکمہ اینٹی کرپشن میں زیرالتواء 30انکوئری ہونا باقی ہیں جبکہ دیگرمختلف محکمہ جات کے 146کیسز میں سے 114مکمل اور 32زیرکارہیں۔اس طرح سے آزادکشمیر کے مختلف محکموں کے ملازمین پر 722کیسز میں سے 407مکمل اور 315زیرکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن میں شاقی کو درخواست اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی محکمے کو فراہم کرنی ہوتی ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن میں گزشتہ سال 275پرانی انکوائریاں،447نئے انکوائریاں جاری ہیں۔جن میں 30پرسٹے آرڈر اور ایف آئی آر درج ہیں جبکہ 315زیرکار ہیں۔احتساب بیورو کی 25پرانی انکوائریاں اور 13نئی انکوئیریوں کے ساتھ کل 38انکوائریاں جاری ہیں جن میں سے 20مکمل ہوچکی ہیں 2پر سٹے آرڈر اور ایف آئی آر ہے جبکہ 16زیرکار ہیں۔زیرتفتیش کیسز میں محکمہ اینٹی کرپشن کے پاس20پرانے کیسز،20نئے کل 40جبکہ 14پرتفیش مکمل ہوچکی ہے۔ 04پرسٹے آرڈ اور آیف آئی آر ہے جبکہ 22زیرکار ہیں۔احتساب بیورو کی اینویسٹیگیشن میں 5نئے کیسز ہیں جن میں 2مکمل ہوچکے ہیں اور3زیرکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے تحت آزادکشمیر میں کرپشن کے خاتمے کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن مصروف عمل محکمہ کو قانونی طور پر کوئی اختیار نہیں کے وہ ازخود نوٹس یا ایکشن لے سکے کسی بھی قسم کی کرپشن کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست کا آنا ضروری ہے۔اگر درخواست گزار چاہے تو اس کا نام صیغہ راز میں بھی رکھتے ہیں۔قارئین حکومت آذاد کشمیر حکومت پاکستان سے ہر وقت فنڈز کا تقاضا کرتی نظر آتی ہے آئیندہ بجٹ میں فنڈز کم ملنے پر بجٹ اجلاس نہ بلانے تک کا حکومت نے اعلان کیا ہے ان سارے حالت میں حکومت کو عیاشییاں کم کرنے اور کرپٹ مافیا سے سرکاری وسائل نکالنے کی ضرورت ہے یہ سب کچھ کرنے کے لئے حکومت کو قانون سازی کرکہ ان اداروں کو مضبوط اور ذیادہ سے ذیادہ باختیار بنانے کی ضرورت ہے تا کہ کرپشن سے پاک ریاست کا خواب شرمندہ ہو سکے

پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریاں آذاد کشمیر بھر میں جوش وخروش سے شروع کشمیر سے یکجہتی کا بھرپور ثبوت دیں
01/02/2022

پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریاں آذاد کشمیر بھر میں جوش وخروش سے شروع
کشمیر سے یکجہتی کا بھرپور ثبوت دیں

22/01/2022
مظفرآباد (       )سٹی پولیس نے ڈکیتی اور فائرنگ  کے تمام ملزمان 12 گھنٹے میں گرفتار کرلیے اقدام قتل ڈکیتی و راہزنی کے تح...
13/01/2022

مظفرآباد ( )
سٹی پولیس نے ڈکیتی اور فائرنگ کے تمام ملزمان 12 گھنٹے میں گرفتار کرلیے اقدام قتل ڈکیتی و راہزنی کے تحت دفعات درج، تفتیش کا دایرہ کار وسیع کردیا گیا ہے اے ایس پی سٹی خرم اقبال اور ایس ایچ او راشد حبیب کی میڈیا سے گفتگو ، بدھ کی شب دکان بند کرکے گھر جانے والے نوجوان تاجر عامر قریشی پر خواجہ بازار میں تاریکی کا فایدہ اٹھا کر 4 مسلح ڈاکووں نے حملہ کردیا تاجر کےپاس لاکھوں نقدی،موبائل اور اور ایزی لوڈ ڈیوائسز بھی تھیں مگر تاجر عامر نے مزاحمت کی اورنقدی و ڈیوائسز کا بیگ حوالے نہ کیا اور شور مچایا اسی اثنا اہل محلہ، اور تاجر کے بھائی پہنچ گئے تاہم ڈاکووں نے تاجر پر فایر کھول دیا 3 گولیاں تاجر عامر کی ران میں لگیں تاہم تاجر کے بھائی عابد قریشی نے ملزمان کا نہایت بہادری سے ملزمان کا تعاقب کیا اور پراچہ ہاوس خواجہ محلہ کے قریب اسے دبوچنے میں کامیاب ہوگیا اس دوران ملزمان نے فایرنگ بھی جاری رکھی مگر باقی افراد خوش قسمتی سے محفوظ رہے مضروب کے بھائی اور اہل محلہ نے سٹی پولیس کو فوری اطلاع کے ساتھ پکڑے گئے ملزم کو سٹی پولیس کے حوالے کردیا ، واقعہ کے بعد سٹی اے ایس پی کی سربراہی میں رات گئے تک طارق آباد ، خشکڑ، ماکڑی اور چہلہ بانڈی میں آپریشن کیا گیا جو صبح تک جاری رہا اور 12 گھنٹوں کے اندر تمام 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں جن میں ایک ریاستی باشندہ ملزم افضال ساکنہ چکہامہ چناری، اور تین غیر ریاستی ملزمان اسفند اور نوید ساکنان پشاور عبدالباسط ساکنہ چارسدہ شامل ہیں ،ملزمان پر اقدام قتل اور ڈکیتی و راہزنی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے حوالات بند کردیا گیا ہے ملزمان سے تفتیش کا،آغاز کردیا ہے جن سے سنسنی خیر انکشافات کی توقع ہے، دریں اثنا مضروب تاجر کو جب اسپتال منتقل کیا گیا تو ایس ایس پی محمد یاسین بیگ کی خصوصی تحریک پر شیخ خلیفہ بن زاید اسپتال سی ایم ایچ مظفرآباد کے سرجن ڈاکٹر راجہ اعجاز 1 بجے سرجن خصوصی طور پر اسپتال پہنچے اور آپریشن کیا گیا جس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے رات بھر ایس ایس پی یاسین بیگ اور سٹی ایس ایچ او معہ عملہ اسپتال موجود رہے عوامی،سماجی حلقوں خصوصاً تاجر قیادت نے ایس ایس پی ، سٹی اے ایس پی،ایس ایچ او اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے #

ھمایوں زمان مرزا  بھی اس دار فانی سے کوچ کر گئے  اللہ پاک  نبی صلی الله علیه وسلم کے وسیلہ  سے ان کی کامل مغفرت فرمائے۔ ...
11/01/2022

ھمایوں زمان مرزا بھی اس دار فانی سے کوچ کر گئے اللہ پاک نبی صلی الله علیه وسلم کے وسیلہ سے ان کی کامل مغفرت فرمائے۔
آمین ثمہ آمین
ان کا زیادہ وقت مظفرآباد میں گزرا ان کی سیاسی سماجی خدمات کو یاد رکھا جائے گا

اسلام آباد وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس کابینہ اجلاس میں سینئر موسٹ وز...
04/01/2022

اسلام آباد

وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس

کابینہ اجلاس میں سینئر موسٹ وزیر سردار تنویر الیاس ،وزراء کرام ،چیف سیکرٹری سمیت اعلی حکام کی شرکت

کابینہ اجلاس میں کشمیر ڈویلپمینٹ پیکج پر غور کیا گیا ،میگا پراجیکٹس کو پلاننگ کمیشن بھجوانے کا فیصلہ ، اعلامیہ

کابینہ نے تعلیم کے شعبہ میں بہتری کیلیے پالیسی اقدامات کی منظوری دے دی، اعلامیہ

پالیسی کے تحت اگلے پانچ سال کے دوران شرح خواندگی کا ہدف 85 فیصد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ، اعلامیہ

پالیسی کے تحت 89 ہزار سے زائد ایسے طلباء کی انرولمنٹ کی جائے گی جو کسی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر رہے ، اعلامیہ

پالیسی کے تحت غریب طلباء کو یونیفارم اور تعلیمی کتب مفت فراہم کی جائیں گی ، اعلامیہ

کابینہ نے یونیورسٹی آف کوٹلی آزادجموں و کشمیر ترمیمی ایکٹ 2018 کی منظوری دے دی ، اعلامیہ

معیار تعلیم کو بلند کرنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،وزیراعظم آزادجموں و کشمیر

سرکاری تعلیمی اداروں کو اپنے نتائج بہتر بنانا ہونگے ،سردار عبدالقیوم نیازی

بچوں کا مستقبل عزیز ہے تعلیمی اصلاحات پر عمل کیا جائے گا ،سردار عبدالقیوم نیازی

بھارت کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ بند کرے ،سردار عبدالقیوم نیازی

اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خوادارادیت دلوانے میں اپنا بنیادی کردار ادا کرے ،وزیراعظم آزادجموں و کشمیر

حریت رہنماء یسین ملک کے بھتیجوں کو بھارتی فوج کی جانب سے گرفتار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،سردار عبدالقیوم نیازی

تمام حلقوں کے ترقیاتی منصوبوں کو اولین ترجیح دی جائے گی ،سردار عبدالقیوم نیازی

محکمے ہر ماہ اپنی پراگرس رپورٹ مرتب کریں ، وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی ہدایت

مظفرآباد پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار اسمبلی میر عتیق الرحمن کی گاڑی  بٹل کے مقام پر ح...
04/01/2022

مظفرآباد
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار اسمبلی میر عتیق الرحمن کی گاڑی بٹل کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی
بٹل حادثے میں میر عتیق کی اہلیہ اور حقیقی بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر دو افراد شدید زخمی ہیں ۔سابق امیدوار اسمبلی خود گاڑی میں موجود نہیں تھے خاندانی ذرائع نے تصدیق کر دی بٹل میں ایک جنازے میں شرکت کے بعد انکے اہلخانہ گھر لوٹ رہے تھے کہ اچانک حادثہ پیش آ گیا ۔حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کیا جا رہا ہے ۔ذرائع

01/01/2022

پاکستان انسٹالڈ جنریشن کپاسٹی 28،000 میگا واٹ ہے، جبکہ ڈیمانڈ صرف 25،000 میگا واٹ، لیکن ٹرانسمیشن لوسز کی وجہ سے صرف 22،000 میگاواٹ ہی صارف تک پہنچ رہی ہے۔
مطلب پاکستان ابھی بھی اپنی ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کر رہا ہے اگر ڈسٹریبیوشن کا نیٹورک ٹھیک ہو جائے تو بجلی ضرورت سے زائد ہے.

عوام اپنے کام کے حوالے سے سرکاری دفاتر خجل اور کلرک بادشاہ و دیگر سرکاری ملازمین دفاتری اوقات میں دھوپ لگانے میں مگن.......
22/12/2021

عوام اپنے کام کے حوالے سے سرکاری دفاتر خجل اور کلرک بادشاہ و دیگر سرکاری ملازمین دفاتری اوقات میں دھوپ لگانے میں مگن..... سرکاری ملازمین کام کے سوا سب کچھ کرتے ہیں، اپنی مرعات میں اضافے کے لیے روز احتجاج بھی کرتے ہیں لیکن اگر غلطی سے ان سے کام کے حوالے سے اگر واسطہ پڑھ جاے تو رویہ نہایت غیر مناسب اور کام میں خواہ مخواہ کی تاخیر کرتے ہیں...

20/12/2021

راجہ سہیل صاحب SHO (سب انسپکٹر) پولیس کے والد محترم راجہ ریاض خان صاحب رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں جن کی نماز جنازہ آبائی گاؤں بھنہ میں کل مورخہ 21-دسمبر 2021 بوقت 2:30بجے دن ادا کی جائے گی
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے جنازہ میں شرکت کے لئے موسی خیریاں روٹ بہتر ہے

20/12/2021

سابقہ اسسٹنٹ کمشنرجھنگ
عمران جعفر جو کچھ دن پہلے قتل کر دیے گۓ تھے

آج اسکی باقی فیملی کو بھی قتل کر دیا گیا ھے
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
So Sad news

*(انجلینا جولی کے پاکستان بارے شرمناک خیالات)**ستمبر 2010ء کو اقوامِ متحدہ کی سفیر کا دورہ تھا* *ہالی ووڈ کی صف اوّل کی ...
19/12/2021

*(انجلینا جولی کے پاکستان بارے شرمناک خیالات)*
*ستمبر 2010ء کو اقوامِ متحدہ کی سفیر کا دورہ تھا*
*ہالی ووڈ کی صف اوّل کی اداکارہ اور اقوامِ متحدہ کی سفیر انجلینا جولی نے جب پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امریکہ واپسی پر اقوام متحدہ کے لئے ایک خصوصی رپورٹ بھی لکھی جس میں انہوں نے ایک طرف متاثرین کی صورتحال کو انتہائی دردناک انداز میں پیش کیا اور دوسری طرف پاکستانی حکمرانوں کی عیاشیوں اور انکے شاہانہ طرز عمل کو دیکھ کر صدمے میں آگئی*۔

*انجلینا جولی جنہوں نے پاکستان میں فوٹو سیشن اور میڈیا میں آنے سے انتہائی گریز کیا اپنی رپورٹ میں لکھتی ہے کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا کہ اعلیٰ حکام اور بااثر شخصیات ان سے ملنے کے لئے قطاروں میں کھڑے ہو کر متاثرین کو پیچھے دھکیلتی رہے*۔
*ہر کسی کی یہی خواہش تھی کہ وہ مجھ سے ملے*۔
*انہیں یہ دیکھ کر نہایت تکلیف ہوئی جب وزیراعظم نے ان سے خواہش ظاہر کی کہ ان کے اہل خانہ ہالی ووڈ کی نمبر ون ادکارہ سے ملنے کے لئے بےچین ہیں*۔
*ان کی فیملی مجھ سے ملنے کے لئے انکے آبائی شہر ملتان سے خصوصی طور پر ایک طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچی اور مجھے بیش قیمت تحائف دئیے۔ وزیراعظم اور ان کی فیملی نے مجھے انواع و اقسام کے کھانے کی دعوت بھی دی۔ انجلینا لکھتی ہیں کہ میرے لئے وہ انتہائی افسوس اور دکھ کا موقع تھا جب میز پر طرح طرح کے کھانوں کی بھرمار تھی۔ وہ کھانے ان سینکڑوں لوگوں کے لئے کافی تھے جو محض ایک آٹے کے تھیلے اور پانی کی چھوٹی سی بوتل کے لئے ایک دوسرے کو دھکے دے کر اس تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ انہیں اس بات پر بھی حیرت ہوئی کہ ایک طرف ملک میں بھوک اور افلاس ہے اور دوسری طرف وزیر اعظم ہاﺅس اور کئی دیگر سرکاری عمارتوں کی شان و شوکت اور سج دھج دیکھ کر حکمرانوں کی عیاشی مغرب کو بھی حیران کر دینے کے لئے کافی ہے*۔

*انجلینا جولی نے اپنی رپورٹ میں اقوامِ متحدہ کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان پر زور دیا جائے کہ اقوامِ عالم سے امداد مانگنے سے پہلے عیاشیاں ختم اور اخراجات کم کرے*“ ۔۔۔

14/12/2021

اپوزیشن قیادت کی وزیر اعظم ھاوس آمد

14/12/2021

پیپلز پارٹی کا مظفرآباد میں مہنگائی کے خلاف احتجاج

پاکستان ٹریول گائیڈ نے مظفرآباد آزاد کشمیر کوپاکستان کا دوسرا خوبصورت ترین شہر قرار دیا ہے، 4 موسم، 2 خوبصورت دریا، 9000...
12/12/2021

پاکستان ٹریول گائیڈ نے مظفرآباد آزاد کشمیر کوپاکستان کا دوسرا خوبصورت ترین شہر قرار دیا ہے، 4 موسم، 2 خوبصورت دریا، 9000 فٹ بلندی والےمکڑا اور پیر چناسی کے پہاڑ خوبصورت نظارہ پیش کرتے ہیں

بہت اچھا منصوبہ ہے ماشاءاللہ ریڈیو چوک اوور ہیڈ برج کا۔ اس پر سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اور موجودہ وزیر بلدیات و...
12/12/2021

بہت اچھا منصوبہ ہے ماشاءاللہ ریڈیو چوک اوور ہیڈ برج کا۔
اس پر سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اور موجودہ وزیر بلدیات و دیہی ترقی خواجہ فاروق احمد مبارکباد کے مستحق ہیں۔
دو چیزیں زیر نظر تصویر میں بہت اہم ہیں۔
1. بجلی کی بے ہنگم تاریں جو ہر تصویر میں نظر آتی ہیں۔
2. گرین ایریا (دھیان رکھنا چاہیے کہ یہاں مستقبل میں دکانیں نہ بن جائیں جسے فاروق حیدر خان صاحب نے ریڈیو کی زمین پر پولیس سیکورٹی کے نام پر شلٹر اور دیوار لگا کر قبضہ کر لیا ہے)

تلاش ورثا صدر تھانہ مظفرآباد میں ایک بچی جو اپنا نام حنا بتا رہی ہے اور اپنا تعلق شنکیاری سے بتا رہی ہے ذہنی توازن درست ...
11/12/2021

تلاش ورثا
صدر تھانہ مظفرآباد میں ایک بچی جو اپنا نام حنا بتا رہی ہے اور اپنا تعلق شنکیاری سے بتا رہی ہے ذہنی توازن درست نہیں لگتا اگر کوئی جانتا ہو تو اس کے لواحقین کو اطلاع کر دیں
تھانہ صدر مظفرآباد آذاد کشمیر
رابطہ نمبر 03469613194

بریکنگ نیوز کنڈلشاہیmzd.18 یوٹیلٹی سٹور پر ڈاکہ پڑھ گیا۔غریب عوام کے مفاد کیلۓ سرکار نے سکیننگ مشین نصب کروائی تھی تاکہ ...
09/12/2021

بریکنگ نیوز کنڈلشاہیmzd.18 یوٹیلٹی سٹور پر ڈاکہ پڑھ گیا۔غریب عوام کے مفاد کیلۓ سرکار نے سکیننگ مشین نصب کروائی تھی تاکہ مہنگائی سے تھکی عوام یوٹیلٹی مافیا سے بچ سکے ۔ لیکن مافیا نے سکیننگ مشین ایسے غائب کی کے نا معلوم چوروں کے کھاتے میں ڈال دی طریقہ واردات اتنا عجیب کی چور بھی شرما جائیں۔ ساتھ بنک ہے جسمیں دو سکورٹی گارڈ ہمہ وقت ہوتے ہیں ۔1.تالا توڑنا تو دور کی بات ہے اگر چابی سے بھی کھولا جاۓ تو بنک میں آواز جاتی ہے ۔ 2.گلی سے اندر داخلی ایریا میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں 3.یوٹیلٹی سٹور کے اندر بھی کیمرے نصب ہیں ۔ جو کہ چور ساتھ نہیں لے کر گے۔ اس کا مطلب ہے چور عمارات کے اندر سے ہی داخل ہوا اور صرف سکیننگ مشین اٹھائی باقی لاکھوں روپے کا سامان اور نقدی کو ھاتھ بھی نہیں لگایا۔اس دوران اس عمارات میں ایک فلیٹ میں پٹھان لوگ رہتے ہیں ان کے پاس ایک بڑی ایکسویٹر مشین ہے ان کو اتنی چھوٹی سی مشین سے کیا لینا دینا۔ان پردیسسی لوگوں کو تھانے کے چکر کٹواۓ گے ۔ اس ہی عمارات میں پہلے نمبر پر یوٹیلٹی کے بلکل نذدیک الٹے ہاتھ یوٹیلٹی سٹور انچارج کا اپنا رہائش کا کمرہ ہے ۔ اور اس سکیننگ مشین کی وجہ سے سننے میں آیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹور والے جو مال دکانداروں کو بلیک کر رہے تھے رکا ہوا تھا انتظامیہ سے درخواست ہے عوام پر مہربانی کر کے جو بھی ہے اس چور کو پکڑا جاۓ
اگر یوٹیلٹی والے ملوث ہںں تو ان کا لائیسانس کینسل کیا جاۓ اور سزا دی جاۓ
دوسرا یہ یوٹیلٹی کا سامان گھی چینی دالیں وغیرہ جو دکانوں پر سیل ہوتی ہیں ان کیلئے بھی پالیسی بنائی جاۓ تاکہ غریب کو ریلیف مل سکے۔
اگر اس معاملے کی صحیح جانچ پڑتال نہ ہوئی تو کل بڑا حادثہ بھی پیش آسکتا ہے

سیالکوٹ میں سری لنکن پاکستانی مہمان کو جلانے کی سازش کا اصل گناہ گار خود بھی جل گیا سرلنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کی ماسٹر مائ...
09/12/2021

سیالکوٹ میں سری لنکن پاکستانی مہمان کو جلانے کی سازش کا اصل گناہ گار خود بھی جل گیا
سرلنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کی ماسٹر مائنڈ یہی مجرم پیشہ بھارتی فوج تھی اس مجرم پیشہ دھشت گرد فوج نے آج تک پاک فوج کے ہاتھوں سری لنکا میں انکی پشت پناہی سے چلنے والی سرلنکن علیدگئ پسند تحریک کو آئی ایس آئینی ہاتھوں ہمیشہ کےلیے ختم کرنے کا ذخم نہیں بھولے یہی وجہ ہےکہ بھارت کی ہمیشہ سے کوشش روئیے سری لنکا اور پاکستان کی محبت بھری دوستی میں دڑاڑ ڈالی جائے سرلنکن مہمان کا قتل اسی سازش کئ کڑی ہے جسکا ایندھن یمارے کچھ انتہا پسند لوگ بنے

سیالکوٹ کے دلخراش و افسوسناک واقعہ پر پاکستان کےجید علماء کرام اور اسلامی نظریاتی کونسل کےاراکین کےوفد کی شیخ الاسلام مف...
07/12/2021

سیالکوٹ کے دلخراش و افسوسناک واقعہ پر پاکستان کےجید علماء کرام اور اسلامی نظریاتی کونسل کےاراکین کےوفد کی شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی مدظلھم کی قیادت میں سری لنکن سفیرسےملاقات۔۔۔اور اظہارِ افسوس۔۔۔

وادی نیلم میں موت بانٹتی کھٹارہ گاڑیاں۔۔۔  وادی نیلم گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے کو رواج ہی نہیں ہے۔ جو گاڑیاں پاکستان کے شہ...
07/12/2021

وادی نیلم میں موت بانٹتی کھٹارہ گاڑیاں۔۔۔

وادی نیلم گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے کو رواج ہی نہیں ہے۔ جو گاڑیاں پاکستان کے شہروں میں میں چلنے کے قابل نہیں رہتی ان کو نیلم بیج دیا جاتا ہے۔ جہاں پر اندھی نگری چوپٹ راجہ والی کہانی ہے۔ آئے دن ان گاڑیوں کے ایکسیڈنٹ میں قیمتی جانیں ضائع ہونا معمول ہے۔
آپ آٹھمقام سے شاردہ یا کیل جانے والی گاڑیوں پہ سفر کریں تو اندازہ ہو گا کہ یہ لوگ 👫👬👭 حکومتی و انتظامیہ بے حسی کے ہاتھوں مجبور موت کے منہ میں سفر کرتے ہیں۔
عوام کو تو کبھی ان کے خلاف بات کرنے کی ہمت نہیں ہوئی اور نا ہو گی اگر ارباب اختیار خود اس طرف توجہ دیں تو مزید قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔
آج یہ گاری بریک فیل ہونے کی وجہ سے کنڈل شاہی بازار میں الٹی ہوئی ہے خوش قسمتی تھی مسافروں کی جو زخمی تو ہوئے لیکن جان بچ گی۔۔۔ اگر خدا ناخواستہ اس وقت وہاں کوئی گاڑی کھڑی ہوتی یا لوگ ہوتے تو نا جانے کیا ہو جاتا۔۔
لہذا گزارش ہے نیلم کی سڑکوں پر موت بانٹتی ان گاڑیوں سے نیلم کی عوام کی جان بچائی جائے۔۔

04/12/2021

متحدہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا آذاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا
تفصیلات کے لیے دیکھئے سعید الرحمن صدیقی کی یہ رپورٹ

04/12/2021

آذاد کشمیر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاو کی قومی مہم میں آذاد کشمیر بازی لے گیا محمکہ صحت آذاد کشمیر نے سو فیصد ویکسنیشن کا ہدف پورا کر لیا تفصیلات کے لیے دیکھئے معروف صحافی و تجزیہ کیا سعید الرحمن صدیقی کی یہ رپورٹ

18/11/2021

آذاد کشمیر میں خسرہ اور روبیلا سئ بچاو کی مہم کامیابی سے جاری 12 روزہ مہم میں 16 لاکھ 85 ہزار 571 بچوں کو انجکشن لگائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے محمکہ صحت کے 60 ضلعی افسران ،15 پرونشنل مینجرز اس مہم کا حصہ ہیں جبکہ اس مہم میں ضلعی انتظامیہ بھی محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کر رہی ہے تفصیلات کے لئے دیکھئے سعید الرحمن صدیقی کی یہ رپورٹ

13/11/2021

آذاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد کے عوام کو ستر فیصد آلودہ پانی مل رہا ہے وفاقی ادارے برائے تحقیق ابی وسائل حکومت پاکستان کی رپورٹ پر آذاد کشمیر کے متعلقہ محمکہ جات کیا کہتے ہیں ؟
تفصیلات کے لیے دیکھئے سعید الرحمن صدیقی کی یہ رپورٹ

14/10/2021

مظفر آباد میں ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

دومیل پل پر لگا بورڈ کسی بڑے حادثے کی نوید سنا رہا ہے۔
09/10/2021

دومیل پل پر لگا بورڈ کسی بڑے حادثے کی نوید سنا رہا ہے۔

20/09/2021

انتظامیہ کی مسلسل غفلت سے شہر کے گرین بیلٹ کی ٹامی کے مقام سے کٹائی سے بیلہ نور شاہ کی بڑی آبادی، حساس گریڈ اسٹیشن اور ہائی وے خطراط کا شکار ،تفصیلات کے لیے دیکھئے سعید الرحمن صدیقی کی یہ رپورٹ

دلائی سڑک پر پارکنگ کی فیس فی گھنٹہ سو روپے کیا سڑک بھی ان لوگوں نے زاتی پیسوں سے بنوائی ہے  کمشنر اور ڈی سی مظفرآباد اس...
19/09/2021

دلائی سڑک پر پارکنگ کی فیس فی گھنٹہ سو روپے کیا سڑک بھی ان لوگوں نے زاتی پیسوں سے بنوائی ہے کمشنر اور ڈی سی مظفرآباد اس جانب بھی توجہ دیں

*گرڈ اسٹیشن بیلہ نور شاہ محلہ مظفر آباد  کی بیک سائڈ پہاڑ/ گرین بیلٹ موضع ٹامی  تک مسلسل کٹائی کے باعث خطرناک لینڈ سلائی...
14/09/2021

*گرڈ اسٹیشن بیلہ نور شاہ محلہ مظفر آباد کی بیک سائڈ پہاڑ/ گرین بیلٹ موضع ٹامی تک مسلسل کٹائی کے باعث خطرناک لینڈ سلائیڈنگ/ کلاوڈ برسٹ کی ذد میں ،سیکنڑوں خاندان موت کے منہ میں*
مظفرآباد/

بیلہ نور شاہ گرڈ اسٹیشن والی گلی کے پیچھے پہاڑوں کی مسلسل کٹائی اور مٹی پھینکنے سے مٹی بارش کے ساتھ نیچے کا رخ کرتی ہے سیکنڑوں گھر اور واپڈا گرڈ اسٹیشن میں تباہی گھروں اور گرڈ اسٹیشن میں ملبے سے بیلہ نور شاہ کی بڑی آبادی متاثر میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلہ نور شاہ کے پہاڑوں اور موہری گوجرہ کے پہاڑوں کا گرین بیلٹ مسلسل کٹائی اور ملبہ نیچے پینکھنے کے باعث بارش میں گرڈ اسٹیشن والی گنجان آبادی پر مشتمل محلہ ملبہ ملے کیچڑ اور تیزی سے اترتے پتھریلے ملبے سے تباہی و بربادی کا شکار ہوجاتا ہے عوام علاقہ بارش میں مسلسل ملبے سے اپنے گھر وں کو بچانے کے لئے سرگرداں نظر آتے ہیں پہاڑوں کے تیزی سے کٹاو،کے باعث گرڈ اسٹیشن والے محلے کلاوڈ برسٹ یا بڑی لینڈ سلائیڈ کا خطرہ ہے جس سے سینکٹروں انسانوں کی زندگیوں اور انکی قیمتی پراپرٹی متاثر ہونے کا خطرہ ہے حالیہ بارشوں میں موضع ٹامی سے پھینکی جانے والی مٹی بارش کے باعث ایک ریلے کی صورت میں نیچے آئی جس سے بہت سارے گھروں اور راستے اور گریڈاسٹیشن کے مین رستے میں میں مٹی بھر گئی اور لوگوں کا بہت سارا مالی نقصان ہوا اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا
مظفرآباد انتظامیہ کسی بڑے حادثے سے قبل بیلہ نور شاہ اور ٹامی کے پہاڑوں کی کٹائی پر فورا دفعہ 144 لگا کر پابندی عائد کریں گرڈ اسٹیشن والے محلے کے انسانوں کی زندگیوں کا تحفظ فراہم کریں اور مظفرآباد سٹی کے سامنے واحد گرین بیلٹ کو بچائیں
مظفرآباد کے چاروں طرف کے پہاڑوں کے بچاو کی خاطر قانون سازی کی ضرورت ھے ۔۔

آذاد کشمیر کے محمکہ صحت میں اصلاحات تحریر : سعید الرحمن صدیقی آذاد کشمیر حکومت نے محمکہ صحت میں انقلابی اصلاحات کا فیصلہ...
14/09/2021

آذاد کشمیر کے محمکہ صحت میں اصلاحات
تحریر : سعید الرحمن صدیقی
آذاد کشمیر حکومت نے محمکہ صحت میں انقلابی اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز ہیلتھ ملازمین اور ڈاکٹرز کی بائیومیٹرک حاضری سسٹم کو متعارف کروانے سے کیا جا رہا ہے آذاد کشمیر میں 12898 ہیلتھ ملازمین ہیں جبکہ 300 سپیشلسٹ، 700 میڈیکل افیسرز ،79 ڈینٹل سرجن ،60 ہیلتھ مینجرز،675 سٹاف نرسسز اور تین ہزار پیرامیڈیکس شامل ہیں آذاد کشمیر میں میڈیکل سروسز بہتر بنانے کے لیے سٹاف میں اضافے کی ضروت ہے آذاد کشمیر میں سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل عملہ اور ڈاکٹرز کی حاضری ایک بڑا مسلئہ ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن وزیر اعظم آذاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی، وزیر صحت ، سیکرٹری صحت عامہ خاص طور پر ڈی جی صحت عامہ ڈاکٹر سردار آفتاب کی شاندار کاوشیں رنگ لا رہی ہیں اور حکومت نے محمکہ صحت کے ملازمین کی حاضری بائیومیٹرک کرنے کافیصلہ کیا ہے اس سے قبل محکمہ تعلیم میں بائیومیٹرک حاضری کا نظام قائم کیا گیا جس پر محمکہ تعلیم کا کام چور عملا تنگ ہوا اور کورونا کے عرصے میں اس عذد پر کہ فنگر پرنٹ سے کورونا پھیلے گا بائیومیٹرک حاضری ختم کر دی جو تاحال بحال نہیں ہوسکی موجودہ حکومت کو محمکہ تعلیم کے بائیو میٹرک حاضری کے نظام کو فوری طور پر بحال کرکے کام چور ملازمین پر حاضری کا پابند بنانا چاہئے محکمہ تعلیم میں بائیومیٹرک حاضری کے نظام سے کافی بہتری آئی تھی اور لمبی چھٹی گزارنے والے ملازمین کی حاضر ہونے پر مجبور ہوئے تھے راقم ہمیشہ صحت اور تعلیم کے نظام میں بہتری کے لیے تواتر سے لکھتا رہا ہے کہ انسانوں کی ذندگی سے وابستہ ان دو شعبہ جات کا بہتر ہونا بہت ضروری ہے آذاد کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر آفتاب کی اس حوالہ سے سنجیدہ کاوشیں ان کے دور تعیناتی کے بعد سے نظر آرہی ہیں جسکی وجہ سے محمکہ صحت میں بہتری دیکھنے والوں میں کچھ امید پیدا یو چلی ہے اگر محمکہ صحت میں بائیومیٹرک حاضری کا نظام کامیاب ہوگیا تو عوام کو اس سے بہت ریلیف ملے گا آذاد کشمیر میں دوسری اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت پاکستان نے آذاد کشمیر کے گیارہ بڑے ھسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہےجس میں سے پانچ ہنگامی بنیادوں پر نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے)نے دینے کا فیصلہ کیا ہے باقی حکومت پاکستان فراھم کرے گی آذاد کشمیر کے محمکہ صحت کے مطالبہ پر جس فراغ دلی سے حکومت پاکستان نے تسلیم کیا اس سے آذاد کشمیر کے ہسپتالوں کا ایک بڑا مسلئہ حل ہوگیا ہے اس سے قبل آذاد کشمیر کے کسی بھی ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ نہیں تھا یہاں کے ھسپتالوں کو ذندگی بچانے والی آکسیجن گیس راولپنڈی یا ایبٹ آباد سے بھاری خرچ سے منگوانی پڑتی تھی جو مسلئہ اب حل ہوگیا ہے جس پر ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر سردار آفتاب نے وزیر اعظم آذاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی اور وزیر اعظم پاکستان عمرآن خان اور فوجی حکام کا شکریہ بھی ادا کیا آذاد کشمیر کے محمکہ صحت نے کورونا ویکسین لگانے کا ہدف بھی کم عرصے میں تقریبا پورا کر لیا ہے آذاد کشمیر میں 24 لاکھ 75 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف تھا جب کہ 20 لاکھ 4 ہزار 833افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جو ملک کے باقی صوبوں کے مقابلے میں شاندار شرح ہے کورونا کنٹرول میں بھی آذاد کشمیر کے محکمہ صحت کی کارکردگی کو اگر سراہا نہ جائے تو یہ بخل ہوگا آذاد کشمیر میں اب تک کل 2 لاکھ 86 ہزار 951 کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں جن میں 33131 میں کورونا پایا گیا 30424صحت یاب ہوئے 715 کی وفات ہوئی جبکہ اس وقت آذاد کشمیر میں 1992 کورونا کے مثبت کیسز ہیں اسطرح سے آزاد کشمیر کی کورونا کنٹرول کے حوالے سے کارکردگی تسلی بخش رہی ہے جس کا کریڈٹ محمکہ صحت کو بہر صورت جاتا ہے آذاد کشمیر کے محمکہ صحت کی بہتری کے لیے بہت کچھ کیا جا سکتا ہے اس وقت پاکستان اور آذاد کشمیر میں ایک ہی جماعت کی حکومت ہے اور یہ نادر موقع ہے کہ حکومت آزاد کشمیر اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ذیادہ سے ذیادہ وسائل حکومت پاکستان سے حاصل کرے تاکہ آذاد کشمیر کے عوام کا صحت کی اچھی سہولیات میسر آسکیں

Address

Chella Bandi Muzaffarabad
Muzaffarabad
13100

Telephone

+923168508371

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Breaking News Azad Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Muzaffarabad

Show All