06/07/2020
نارنگ منڈی۔کالاخطائی روڈ پر تیز رفتار ایمبولینس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی اور کلابازیاں کھاتی ہوئی کھیتوں میں جا گری جس سے ایمبولینس میں سوار 9 مسافر زخمی ہو گیے جن کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثہ کالاخطائی روڈ پر لبان والا سٹاپ کے قریب پیش آیا۔
ایمبولینس لاہور سے ناروال میں مریض کو چھوڑنے گئی تھی۔مریض کو چھوڑنے کے بعد لاہور واپس جانے لگی تو ڈرایور نے اس کا کمرشل استمال شروع کر دیا اور لاہور واپس جاتے ہوئے مختلف سٹاپ سے 100 روپیہ کرایہ کے عوض لاہور جانے والے مسافروں کو سوار کر لیا۔
زخمی مسافروں میں سے ایک کا تعلق نارنگ اوردیگرکا تعلق بدوملہی سے بتایا جاتا ہے