شیخوپورہ اپ ڈیٹس
۔سوشل میڈیا اور شیخوپورہ پولیس کی کاوشیں رنگ لے آئی۔۔۔دونوں بچیاں والدین کے حوالے
شیخوپورہ۔گشت کے دوران مریدکے پولیس کو 2 کمسن گمشدہ بچیاں ملی۔۔ڈی پی او بلال ظفر
شیخوپورہ۔اپنے تمام تر وسائل کو برؤے کار لاتے ہوۓ ورثاء کی تلاش شروع کی۔۔ڈی پی او بلال ظفر
شیخوپورہ۔سوشل میڈیا اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے بچوں کے والدین کو تلاش کر کے حوالے کیا۔۔ڈی پی او بلال ظفر
شیخوپورہ۔بچیوں کے نام حورین عمر اڑھائی سال اور ایشل عمر 3 سال ہے۔ڈی پی او بلال ظفر
تاریخ میں پہلی دفعہ پاکستان-عمان بزنس کانفرنس ہونے جارہی۔ عمران علی چوہدری پاکستانی ایمبسڈر
#PAKOMAN
#businnessconference
#omanmuscat 🇴🇲🇵🇰
عمان کے شہر مسقط میں سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام پہلی پاکستان عمان تجارتی کانفرنس کا انعقاد مورخہ 13 , 14 اکتوبر 2024 انٹرسٹی ہوٹل الرایا ہال میں ہوگا ، جس میں پاکستان کے تقریبا 65 معروف کاروباری اداروں کی جانب سے اپنی مصنوعات کو عمانی کاروباری حضرات کیلئے نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا ۔ اس بزنس کانفرنس سے عمان کے مختلف شہروں سے آنے والے 500 سے زائد کاروباری حضرات مستفید ہونگے ۔
H.E. Imran Ali Chaudhry
Pakistan's Ambassador in Oman
گھر کی چھت گر گئی۔ *ریسکیو*
حادثہ میں 7 افراد زخمی اور 4جاں بحق۔ *ریسکیو*
*شیخوپورہ:* حادثہ شرقپور روڈ صدیقیہ کالونی میلاد چوک کے قریب پیش آیا۔ *ریسکیو*
*شیخوپورہ:* حادثہ میں 7 افراد زخمی اور 4جاں بحق۔ *ریسکیو*
*شیخوپورہ:* حادثہ شدید بارش کی وجہ سے پیش آیا۔ *ریسکیو*
*شیخوپورہ:* کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں کا فوراً ریسپانس۔ *ریسکیو*
*شیخوپورہ:* ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔ *ریسکیو*
*شیخوپورہ:* ریسکیو1122 کی امدادی ٹیموں نے 4 زخمیوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی اور 3 افراد کو ہسپتال شفٹ کر دیا۔ *ریسکیو*
*شیخوپورہ:* ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے چاروں جاں بحق افراد کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔ *ریسکیو*
*تجمل حسین: میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 شیخوپورہ*
مریدکے شہر سمیت تحصیل بھر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقوم مبینہ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گئی نادار مستحق خواتین در بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ڈیوائس شاپ مالکان کے وارے نیارے اثاثے آسمان چھونے لگے خواتین کا وزیراعظم سے نوٹس کا مطالبہ تفصیل کیمطابق انچارج بی آئی ایس پی مریدکے جواد نے مبینہ طور پر تحصیل بھر میں مبینہ مک مکا کر کے نادار خواتین اور بچوں کی رقوم ملنے والے درجنوں ڈیوائس سینٹر کھول دئیے جن سے خواتین اپنے اور اپنے بچوں کی اقساط لینے کیلئے انگوٹھا لگائے تو کم رقم دینا اور انگوٹھا لگوا کر رقم غائب کر لینا معمول بن گیا جس سے فی کس ڈیوائس سے روزانہ ہزاروں روپے رشوت اور نظرانہ وصول کیا جانا انچارج بی آئی ایس پی جواد نے معمول بنا لیا فی کس خاتون سے ایک ہزار اور پانچ سو روپے بٹورنا ڈیوائس سینٹر اپنا اور انچارج کا حق سمجھتے ثواب دارین حاصل کرنے لگے مستحق خواتین نے مریدکے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بڑھتی بے ضابطگیوں پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ایف آئی اے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
شیخوپورہ۔ مریدکے
حسین ٹاؤن مریدکے میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جوکم سن بیٹے کی ماں تھی ہلاک ،ملزمان فرار مقدمہ مدعی مقصود احمد کے مطابق اس کی بیٹی افق 20سالہ کی 13 ماہ قبل ساہیوال کے رہائشی نوجوان کاشف سے شادی ہوئی اکثر اوقات ملزم میری بیٹی افق کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا وقوعہ کے روز بھی میری اہلیہ کوثراپنی بیٹی کو ملنے کے لیے گئی ہوئی تھی جہاں پر سسرالیوں نے لڑائی جھگڑا کے دوران تشدد کر کے میری بیٹی کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں پر موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد میری بیٹی جان کی بازی ہار گئی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھانہ صدر مریض کے پولیس نے نامزد ملزمان داماد کاشف میری بیٹی کی ساس فرزانہ بی بی اورصداقت وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کی تحویل میں دے دیا۔
الیکشن ڈے قریب آتے ہی نارنگ منڈی میں انتخابی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے اس حلقے سے الیکشن کی کیا گہما گہمی ہے مزید جانتے ہیں اپنے نمائندہ میاں عبدالمنان سے
این اے 114 میں رانا تنویر حسین کے مقابلے میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چوہدری ارشد منڈا کے گرفتار کے مناظر
Khurram ijaz Chattha PP 137 Muridkey
Uzair Shahid
#NA114
انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کے امیدواران کی فلیکس پولیس کی نگرانی میں اتروائی جا رہی ہیں ...
مریدکے ایکسپریس رپورٹ....
معروف سماجی اور کاروباری شخصیت سید زاہد گیلانی اور سینکڑوں ساتھیوں نے پوری ماڈل سٹی سوسائٹی کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں رانا احمد عتیق انور اور چوہدری محمد ارشد ورک کی حمایت کا اعلان کردیا. سید زاہد گیلانی کی رہائش گاہ پر ایک بڑی کارنر میٹنگ جو ایک بڑے جلسہ کی صورت اختیار کر گئی کے دوران انجینئر رانا احمد عتیق انور اور چوہدری محمد ارشد ورک نے اپنے خطاب میں سوسائٹی کے بنیادی مسائل حل کرنے اور شہر کو ترقی دلانے کے وعدے کئے. سید زاہد حسین گیلانی نے کہا کہ ملکی ترقی اور فلاح کی خاطر وہ مسلم لیگ ن کی حمایت کررہے ہیں. اپنی نوعیت کے منظم اور شاندار پروگرام کے انعقاد میں ڈاکٹر ندیم مجاہد، رانا خالد، سید ساجد شاہ گیلانی، میاں عثمان ایڈووکیٹ، سید علی کاظمی، سید اعظم علی شاہ، سمیت دیگر شخصیات نے خصوصی اہتمام کیا. سابق کونسلر رانا محمد رفیع، رانا ٹیڈی پہلوان، کبیر احمد بھٹی، سعید احمد رانجھا، چودھری اورنگزیب ریحان ایڈووکیٹ، چودھری خضر ریحان، میاں عامر نذیر سمیت دیگر اہم شخصیات نے پروگرام میں شرکت کی.
#NA114 Uzair Shahid
تیل بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی۔ *ریسکیو*
*مریدکے:* لاہور روڈ نزد 45 چک کالا شاہ کاکو تیل بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی ۔ *ریسکیو*
*مریدکے:* فیکٹری میں ٹائروں سے تیل بنانے کا کام ہوتا ہے۔ *ریسکیو*
*مریدکے:* کالر کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ *ریسکیو*
*مریدکے:* اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں۔ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیموں نے فوراً ریسپانس کر کے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔ *ریسکیو*
*مریدکے:* ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی خصوصی ہدایات پر 4 فائر وہیکل سمیت 6 ایمرجنسی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف عمل *ریسکیو*
*تجمل حسین: میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 شیخوپورہ*
چوہدری عمر افتاب ڈھلوں امیدوار ایم پی اے کا حلقہ پی پی 136 کی عوام کو پیغام
#pp136
چوہدری عمر افتاب ڈھلوں امیدوار ایم پی اے کا حلقہ پی پی 136 کی عوام کو پیغام
#pp136
#PTI
#sheikhupurapti
Khurram ijaz chattha - Mpa Muridkey