مریدکے نیوز

مریدکے نیوز اس پیج پر صرف اور صرف مریدکے کی
سچی خبریں شیئر کریں

25/01/2025
03/11/2024

رائے ونڈ؛ دعا اختتام پذیر ہوگئی،

سب سے پہلے موٹرسائیکل اسٹینڈز اور رکشہ اسٹیندز خلی کروائے جائیں گیں، سی ٹی او لاہور

دوسرے مرحلہ میں کاریں اور ویگین اسٹینڈز خالی کروائے جائیں گیں، سی ٹی او لاہور

بسیں اور ٹرک اسٹینڈز آخر میں خالی کروائے جائیں گیں، سی ٹی او لاہور

شہری رائے ونڈ جانے والے راستوں پر سفر سے گریز کریں، عمارہ اطہر

03/11/2024

شرکاء اجتماع کی بس کا نالے میں گرنے کا معاملہ

رائے ونڈ اجتماع کے انخلاء کے موقعہ پر کوٹ ادو واپس جانے والی بس نالے میں جاگری،
بس میں 70 سے زائد شرکاء سوار تھے، سی ٹی او لاہور
دو بسیں parallel اجتماع روڈ سے بھوبھتیاں آرہی ہیں تھیں،
بس کا ٹائر کچے روڈ پر اترنے سے گڑھ بنا اور توازن آؤٹ ہونے سے بس نالے میں گر گئی،
بس میں 70 سے زائد شرکاء سوار تھے، جنہیں بروقت ٹریفک ریسپانس یونٹ نے ریسکیو کیا،
ایس پی صدر شہزاد خان خود زخمیوں کو ریسیکو کرتے نظر آئے،
بروقت ریسکیو آپریشن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سی ٹی او لاہور

29/10/2024

فری آئی کیمپ یکم دسمبر
زون 137 راوی ریان
الخدمت فاونڈیشن
جماعت اسلامی

29/10/2024

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

*🛑 *28 اکتوبر 2024 | بروز پیر*

🛑 *خصوصی بنچز دیوانی، فوجداری مقدمات نمٹائیں گے، فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری*

🛑 *چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس، زیر التوا مقدمات میں کمی لانے کا فیصلہ*

🛑 *فتنہ ختم ہونے جا رہا ہے، گھس بیٹھیوں کی سیاست اپنے آخری دموں پر ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز*

🛑 *پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، جلسوں اور احتجاجی شیڈول کی منظوری*

🛑 *پی ٹی آئی کا پارٹی پالیسی سے منحرف ارکان کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ*

🛑 *پی ٹی آئی کا باضابطہ طور پر ’’جوڈیشل کمیشن آف پاکستان‘‘ کا حصہ بننے کا اعلان*

🛑 *26ویں آئینی ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن کا قیام، اسپیکر نے حکومت اور اپوزیشن سے نام مانگ لیے*

🛑 *33 آئی پی پیز کے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 9 کھرب 79 ارب وصول کرنے کا انکشاف*

🛑 *سلمان اکرم و فیصل چودھری میں صلح، عمران خان کا فواد چوہدری کو پارٹی کیخلاف بیان نہ دینے کا پیغام*

🛑 *پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی متوقع، یکم نومبر سے 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان*

🛑 *کراچی: ڈیفنس کے ریسٹورنٹ میں کرسی اٹھانے پر دو با اثر خاندانوں میں جھگڑا، ویڈیو وائرل*

🛑 *توشہ خانہ کیس میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع*

🛑 *اسلام آباد؛ پولیس وین سے فرار 86 ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم*

🛑 *پنجاب یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم، متعدد طلبہ زخمی*

🛑 *شرم آتی ہے جب ہم خود کو پارلیمنٹرین کہتے ہیں، اسد قیصر*

🛑 *اسٹاک ایکسیچنج میں ایک اور تاریخی دن، انڈیکس 91 ہزار کی حد کو چھو گیا*

🛑 *پی سی بی انتظامیہ سے اختلافات، گیری کرسٹن پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی*

*دورہ آسٹریلیا کیلئے جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر*

🛑 *سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک*

🛑 *کراچی: زیر تعمیر ہسپتال کی دیوار گرنے سے ڈاکٹر، سابق پولیس افسر اور خاتون سمیت تین جاں بحق*

🛑 *سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے برطانوی اعلیٰ عدالتی بینچ سے خطاب پر پی ٹی آئی احتجاج کے لیے متحرک*

🛑 *مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر شمولیت کی تقریب، قاضی فائز اہلخانہ کے ساتھ لندن پہنچ گئے*

🛑 *پاکستان اور روس میں پارلیمانی سفارتکاری کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط*

🛑 *اسلام آباد سے گرفتار سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 24 ملزمان کی ضمانت منظور*

🛑 *تحریک انصاف کا یکم نومبر کو پشاور میں جلسے کا اعلان، بشریٰ بی بی کی شرکت متوقع*

🛑 *وزیراعظم ریاض انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے*

🛑 *ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، ساڑھے 4 کروڑ بچوں تک رسائی کا ہدف*

🛑 *لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 707 کی انتہائی نقصان دہ حد تک جا پہنچا*

🛑 *اینٹی کرپشن پنجاب نے پرویز الہٰی کے بیرونِ ملک سفر کرنے پر دوبارہ پابندی عائد کردی*

🛑 *سیکورٹی روٹ توڑنے کی کوشش، اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا*

🛑 *ہیومن رائٹس کمیشن کا ایمان مزاری، شوہر ہادی کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ*

🛑 *کراچی میں شدید گرمی کا راج برقرار، نومبر کے وسط سے رات کی خنکی کا آغاز ہوگا، ماہرین موسمیات*

🛑 *پہلے شوکاز کا جواب دو، اسلم گھمن کو پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے نکال دیا گیا*

🛑 *ایل پی جی کی سرکاری نرخ سے 40 روپے سے زائد میں فروخت جاری*

🛑 *26 ویں آئینی ترمیم میں کوئی خرابی نظر نہیں آرہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ*

🛑 *لاہور: 15 سالہ لڑکا زیادتی کے بعد قتل، ملزم نے پریشر پائپ سے پیٹ میں ہوا بھردی*

🛑 *پی آئی اے ملازم 16 موبائل فون جسم سے باندھ کر کینیڈا سے اسلام آباد لے آیا*

🛑 *'سکیورٹی ملنے تک کام نہیں کریں گے' دکی میں کوئلہ کان پر فائرنگ کے بعد 17 روز سے کام بند*

🛑 *احتجاج کیلئے قیادت آگے آئے، گنڈاپور کے احتجاج سے صوبے میں گورنر راج کی راہ ہموار ہوسکتی ہے: شیر افضل مروت*

🛑 *آئی ایم ایف پیکج کے بعد پاکستان کو دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے بھی فنڈز کی راہ ہموار*

🛑 *پنجاب اینٹی اسموگ کارروائیاں، فصلوں کی باقیات جلانے والے 17 افراد گرفتار، لاکھوں کے جرمانے*

🛑 *وزیراعظم شہباز شریف کی مریم نواز کو سالگرہ پر مبارکباد*

🛑 *بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا*

28/10/2024

*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *27 اکتوبر 2024 | بروز اتوار*

🛑 *’26ویں ترمیم سے وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کا راستہ رکے گا‘، شہباز، بلاول کا 27 ویں ترمیم بھی لانے کا فیصلہ*

🛑 *27 ویں آئینی ترمیم پر سربراہ جے یو آئی (ف) کو پیشگی آن بورڈ لیاجائےگا، دونوں رہنماؤں کا اتفاق*

🛑 *عمران خان کی رہائی کیلئے پاکستان سے بات کی جائے؛ برطانوی ارکان اسمبلی کا اپنی حکومت کو خط*

🛑 *خیبر پختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان، ضلع خیبر میں کامیاب کارروائیاں، 4 خوارج ہلاک*

🛑 *پاکستان سے پہلا زمینی قافلہ فلس_طین اور لبنا_ن کیلئے امدادی سامان لیکر روانہ*

🛑 *کراچی سے بھی بذریعہ ہوائی جہاز بھی امدادی سامان کی ایک اور کھیپ بھیجی گئی*

🛑 *کراچی: ریڈ زون میں احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان گرفتار*

🛑 *عمران خان کی رہائی کیلئے کراچی پریس کلب پر پی ٹی آئی کا احتجاج، ہزاروں کارکنان شریک*

🛑 *سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 968 مقدمات سماعت کیلئے مقرر، کاز لسٹ جاری*

🛑 *یوٹیوبر کی جانب سے چیف جسٹس کی تصویر لینے پر ایس پی سکیورٹی سپریم کورٹ کا تبادلہ*

🛑 *چیئرمین پی سی بی کا رضوان کو ون ڈے اور ٹی20 کا کپتان بنانے کا اعلان*

🛑 *دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، شاداب اور فخرزمان ڈراپ*

🛑 *پشاور: فیکٹری میں لگی خوفناک آگ 25 گھنٹے بعد بجھادی گئی*

🛑 *لاہور فضائی آلودگی کی شدید لپیٹ میں، آج بھی آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا*

🛑 *لاہور میں فضائی آلودگی، بیماریاں پھوٹ پڑیں، ماہرین نے ہدایات جاری کر دیں*

🛑 *جموں و کشمیر پر بھارتی تسلط کو77 سال مکمل، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کا یوم سیاہ*

🛑 *عالمی برادری کشمیریوں پربھارتی مظالم کا نوٹس لے: نواز شریف*

*بھارت ہزاروں بےگناہ کشمیریوں کو شہیدکرچکا، دنیا کشمیر کو مزید نظرانداز نہیں کرسکتی: صدر زرداری*

🛑 *گلگت اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور*

🛑 *پی ٹی آئی کا حکومت مخالف نئی تحریک کے آغاز اور جلوسوں کا فیصلہ*

🛑 *کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خاتون اور بچوں کے گلے کاٹنے والا قریبی رشتہ دار نکلا، ملزم گرفتار*

🛑 *کراچی شدید گرمی، سمندری ہوائیں بند، مزید 3 روز گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی*

🛑 *کراچی: فیڈرل بی ایریا میں گیس سلینڈر کی دکان میں دھماکا، آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق*

🛑 *قصور: کار اور موٹرسائیکل پر کنٹینر گرنے سے 4 افراد جاں بحق*

🛑 *ٹیکس کیلئے کسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب*

🛑 *روسی فیڈریشن کی کونسل 3 روزہ پر اسلام آباد پہنچ گئیں*

🛑 *مزدوری کیلئے اسلام آباد سے تھائی لینڈ جانے والے شہری کو اغوا کرلیا گیا*

🛑 *اپرکوہستان: تیز رفتار بس کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 41 زخمی*

🛑 *سندھ حکومت کو آئینی بینچز تشکیل سے قبل جوڈیشل کمیشن اجلاس کا انتظار*

🛑 *ملک میں اس وقت جنگی ماحول ہے : محمود خان اچکزئی*

🛑 *آئینی ترمیم کے بعد وزیر اعظموں کو گھر بھیجنے کا راستہ رک جائے گا، بلاول بھٹو زرداری*

🛑 *27 ویں ترمیم میں جو کچھ ہوگا متفقہ ہوگا، انفرادی طور پرکچھ نہیں ہوگا: رانا ثناء اللہ*

🛑 *گوجرانوالہ: نشے سے روکنے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی اور بھتیجی کو قتل کردیا*

🛑 *پاکستان کا چین کی جانب سے الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کے فیصلے کا خیرمقدم*

🛑 *فلپائن میں سمندری طوفان 100 سے زائد لوگوں کی جان لے گیا، لاکھوں بے گھر*

🛑 *اسرا_ئیل:_تل_ابیب میں بس اسٹاپ پر کھڑے افراد ٹرک پر چڑھ دوڑا، ایک شخص ہلاک، درجنوں زخمی*

🛑 *نواز شریف کی کل لندن سے امریکا روانگی کا امکان*

26/10/2024

معروف استاد سر نور محمد انصاری کا
انتقال،نماز جنازہ آج صبح دس بجے ہوگی
(کرامت بھٹی نیوز)
سابق پرنسپل گورنمنٹ علی عباس شہید ہائیر سیکنڈری سکول مریدکے نور محمد انصاری انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج 26 اکتوبر بروز ہفتہ دن دس بجے محلہ رحمان پورہ (داؤکے) جناز گاہ میں ادا کی جائیگی۔ دل کا اچانک دورہ معروف استاد کی موت کا سبب بنا۔ تفصیلات کے مطابق سر انصاری نے جمعہ کے روز نماز عصر حسب معمول تھانہ سٹی والی مسجد میں ادا کی جس کے فوری بعد یہ ممبر سے ٹیک لگا کر بیٹھ گئے اور اپنی جان اللہ تعالیٰ کو سونپ دی۔ 11 سال پہلے ریٹائر ہونے والے سر نور سابق ایجوکیشن ڈسٹرکٹ آفیسر اور گورنمنٹ ہائی سکول قلعہ مسیتا کے ہیڈ ماسٹر بھی رہے۔ یہ ان دنوں ایک اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے تیاریوں میں تھے کہ مالکِ حقیقی کا بلاوا آگیا۔ 71 سالہ سر نور انصاری نے دیگر قریبی عزیزوں، دوست احباب کے علاوہ چار بیٹوں احسان الحق، عامر توصیف، سہیل احمد اور مبشر احمد کو سوگوار چھوڑا ہے۔

25/10/2024

خبر غم
نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ نور محمد انصاری صاحب سابقہ سی ای او شیخوپورہ اورسابقہ پرنسپل گورنمنٹ علی عباس شہید ہائر سکینڈری سکول مریدکے رضا الہی سے وفات پا گئے ہیں
“إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَٰجِعُونَ”.
نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

22/10/2024

انڈیا اور پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو خواتین آج کروا چوتھ کا تہوار منا رہی ہیں۔ آج پورا دن وہ نہ کچھ کھائیں گی اور نہ پیئں گی اور یہ سب وہ اپنے شوہروں اور پارٹنرز کی محبت میں کریں گی۔
کروا چوتھ کیا ہے اور اس دن برت یعنی روزہ کیوں رکھا جاتا ہے؟ جاننے کے لیے سوائپ کریں

21/10/2024

کل بروز منگل صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک نارنگ گریڈ اسٹیشن مکمل بندرہے گا
نارنگ منڈی اور گردونواح کے رہائشی افراد متبادل انتظامات کرلیں

14/10/2024

رمضان شریف کا پہلا روزہ 28 فروری جمعہ کے روز 2025 کو ھوگا اللّٰہ سب کو نصیب کردے

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور برادر ساجد محمود کا لاہور انتظامیہ کو رات 12 بجے تک کا الٹی میٹم پنجاب کالج والا مسئلہ حل ن...
14/10/2024

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور برادر ساجد محمود کا لاہور انتظامیہ کو رات 12 بجے تک کا الٹی میٹم پنجاب کالج والا مسئلہ حل نہ کیا تو کل پورا لاہور بند کر دیں گے

10/10/2024

میٹرو بس کو شاہدرہ سے کالاشاہ کاکو تک توسیع دینے کا اعلان،پروجیکٹ محض 3 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوگا

Address

Muridke

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مریدکے نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share