
31/07/2024
مریدکے(تحصیل رپورٹر رانا محمدالطاف)موٹوپتلو ڈکیت گیگ نے ات مچادی۔سٹی مریدکے میں صحافی بھی محفوظ نہ رہے۔تین محکموں کی پولیس کے باوجودجی ٹی روڈ پرداؤکے کے قریب مریدکے پریس کلب کے صدرشیخ شاہدابراہیم کولوٹ لیاگیاصحافتی تنظیموں کاشدیداحتجاج پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کامطالبہ۔اطلاعات کے مطابق مریدکے پریس کلب کے صدرشیخ شاہدابراہیم مریدکے سے اپنے گھرننگل ساہداں جارہے تھے کہ تھانہ سٹی مریدکے کی حدودجی ٹی روڈپرداؤکے کے قریب دونامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوارموٹوپتلو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر مبلغ 80ہزارروپے کے قریب نقدی دوعددقیمتی موبائل فون اسلحہ لائسنس اورایک عددہنڈا125سی سی موٹرسائیکل چھین لی اورفرارہوگئے۔ایک باوثوق ذرائع کے مطابق دوران واردات محکمہ پنجاب پولیس پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس اورموٹروے پولیس کی گاڑیاں بھی جی ٹی روڈپر گشت کررہی تھیں مگراسکے باوجودمسلح ڈاکو واردات کے بعد آسانی سے فرارہوگئے۔بعدازاں مریدکے پریس کلب کے صحافیوں سمیت دیگرصحافتی تنظیموں تاجروں اورشہریوں نے سینئرصحافی شیخ شاہدابراہیم کیساتھ ہونیوالی ڈکیتی کی واردات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شہربھرمیں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کاشکارہوچکے ہیں کہیں پرموٹوپتلوتوکہیں پردیگرڈاکو لوگوں کوسرعام لوٹ رہے ہیں مگرپولیس معاشرے کے ان ناسوروں کوگرفتارکرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے جسکی وجہ سے شہریوں کیساتھ ساتھ اب تو صحافی بھی محفوظ نہیں رہے۔لہذاصحافی برادری اورتاجروشہری تنظیموں نے وزیراعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب پولیس اورڈی پی اوشیخوپورہ سے سنگین مسئلے کابلاتاخیرفوری نوٹس کاپرزورمطالبہ کیاہے۔دوسری جانب تھانہ سٹی مریدکے پولیس نے ڈکیتی کی واردات کامقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔