22/09/2021
مریدکے (اے پی سی نیوز)
معاون:عوامی پریس کلب ٹیم
مریدکے دو روز قبل تاوان کے لیے اغواءہونے والے چھ سالہ منیب کو سٹی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں بازیاب کروا کر ملزمان گرفتارکر کے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا اہل علاقہ وتاجر تنظیموں کی پولیس کے حق میں نعرے بازی تفصیل کے مطابق دو روز قبل حدوکی سے چھ سالہ منیب اصغر لا پتہ ہوا جس کی رپورٹ اہل خانہ نے تھانہ سٹی میں درج کروا دی اثناءمیں نامعلوم لوگوں کی کال آئی کہ بیس لاکھ رقم کا بندوبست کرکے اپنے بچے کو لے جائیں ورنہ قتل کر دیں گے ڈی ایس پی سرکل مریدکے اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او سٹی شیراز گھمن اور ٹیم کے ہمراہ چھ سالہ منیب کو اپنا بچہ سمجھتے ہوئے تلاش کرنے لگے ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ ڈی ایس پی مریدکے کی بہترین حکمت عملی سے چوبیس گھنٹوں میں ملزمان ٹریس کرکے بچے کو بازیاب کروا لیا. ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ چھ سالہ منیب کو اہل خانہ کے حوالے کرنے ان کے گھر تشریف لائے جہاں پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ا±نہوں نے ڈی ایس پی سرکل مریدکے افتخار وریا اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس آپ کی محافظ ہے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس کو بروقت اطلاع دے کر جرائم کو روکنے میں مدد کریں ننھے منیب کے اہل خانہ و اہل علاقہ سمیت تاجر تنظیموں نے بچے کی بازیابی اور شہر میں امن و امان کی بحالی میں اہم کردار ڈی پی او شیخوپورہ ڈی ایس پی افتخار وریا اور ایس ایچ او سٹی کے حق میں نعرے بازی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا۔