I love Mirpur city

I love Mirpur city Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from I love Mirpur city, Media/News Company, F1 kotli Road, Mirpur.

اس ملک میں جاہلوں کی کوئی کمی نہیں ایک ڈھونڈو تو ہزار ملتے ہیں زیر نظر تصویر میں نظر آنے والی خاتون کو ہجوم نے اس لئے گھ...
26/02/2024

اس ملک میں جاہلوں کی کوئی کمی نہیں ایک ڈھونڈو تو ہزار ملتے ہیں
زیر نظر تصویر میں نظر آنے والی خاتون کو ہجوم نے اس لئے گھیر رکھا تھا کہ انہیں لگتا تھا کہ اس خاتون نے قرآنی آیات والا لباس زیب تن کررکھا ہے اور اگر پولیس موقع پر نا پہنچ پاتی تو شاید اب تک اس خاتون کو مار بھی چکے ہوتے مگر یہ سوٹ پر دراصل قرآنی آیات نہیں بلکہ عربی کیلیگرافی والا ڈیزائن ہے جو سعودیہ میں عام ملتا ہے اور اس کے اوپر عربی لفظ حلوہ لکھا ہوا ہے جس کے معنی حسین، خوبصورت اور سویٹ کے ہے۔ اس قوم کے حال پر رونا بنتا ہے یہ ریاست کدر جارھی ھے جو عربی زبان کو پڑھتی تو ھے پر اس کو ترجمعہ نہیں آتا مزھب جہالت اس معاشرے کو اس قدر باولا بنا گی ھے کہ شعور سے کوسوں دور ھوتے جا رھے ھیں

24/02/2024

وادی کشمیر 💞

23/02/2024

تھانہ افضل پور کی حدود میں سیاسی و سماجی شخصیت چوھدری اظہر حسین کے گھر چوری کی واردات
کھڑی میں آئے روز وارداتوں میں اضافہ ۔

23/02/2024

ضروری بات
گھر کا راشن ڈیڑھ ماہ کے لئے سٹاک کر لیں
رمضان المبارک قریب ہے ہمارے مسلمان بھائی روزہ رکھ کر چیزیں مہنگی کر دیں گے

10/02/2024

ایس ایس پی میرپور کی کارروائی
جاتلاں تین سالہ معصوم بچی کے قاتل گرفتار
تفتیش جاری
ذرائع













09/01/2024
09/01/2024

تھانہ افضل پور کی کارروائی ۔۔۔

03/01/2024
اسلامی جمہوریہ پاکستان یہ وہ لائنسس ہے جو ہر ٹیلیویژن رکھنے والا گھر سنبھال کر پلاسٹک کوٹنگ میں رکھتا تھا۔اس لائنسس کی س...
02/01/2024

اسلامی جمہوریہ پاکستان
یہ وہ لائنسس ہے جو ہر ٹیلیویژن رکھنے والا گھر سنبھال کر پلاسٹک کوٹنگ میں رکھتا تھا۔
اس لائنسس کی سالانہ فیس غالباً 200 روپے ہوتی تھی۔
سرکاری نمائندے ہر ماہ باقاعدگی سے یہ لائنسس چیک کرنے آتے تھے۔
لائنسس کی تاریخ ایکسپائیر ہوجائے تو دوسرا بنوانا پڑتا تھا۔
بالفرض اگر آپ نے دوسرا لائنسس نہ بنوایا ہوتا تو چیکنگ والے دن آپ کو چھت پر چڑھ کر اینٹینا اتار کر چھپانا پڑتا تھا اور ٹی وی کو اسٹور میں بند کرنا پڑتا تھا
تاکہ نمائندوں کو کہہ سکیں کہ ہمارے گھر ٹی وی نہیں ہے۔
بعد میں پی ٹی وی والے بھی سمجھدار ہوگئے، اس لائنسس کی فیس بجلی کے بلوں میں لگا کر بھیجتے ہیں۔

دنیا میں ہر جگہ tv خریدنے کی قیمت دکاندار کو دی جاتی ہے لیکن پاکستان واحد ملک ہے جہاں tv خرید کر بھی آپکا اپنا نہیں ہوتا اور ہر ماہ ٹی وی گھر میں رکھنے کا کرایہ PTV وصول کرتا ہے، پچھلی دہائیوں میں ٹی وی رکھنے کا لائسنس رکھنا پڑتا تھا اب ٹی وی رکھنے کا ماہانہ بل بجلی کے بل میں لگادیا جاتا ہے، جبکہ عوام نشریات دیکھنے کے ماہانہ پیسے کیبل آپریٹر کو دیتی ہے،.

02/01/2024
02/01/2024

جبیر مارکی میرپور
برادر مرزا شبیر کنول جرال کے لخت جگر مرزا سجیل جرال کے دعوت ولیمہ کے موقع پر محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران ، سیاسی و سماجی شخصیات ، کھڑی اور میرپور کے صحافی حضرات اور خاص و عام نے بھرپور شرکت کی اور خوشی کا اظہار کیا 💞

میرپور آزاد کشمیر
19/12/2023

میرپور آزاد کشمیر

19/12/2023

میرپور (پی آئی ڈی)19دسمبر2023ء
سوشل میڈیا پر گائنی وارڈ میں پیدا ہونے والے بچے کے بازو ٹوٹ جانے کی خبر پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیزنے فوراً نوٹس لیتے ہوئے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ گائنی سے تحریری رپورٹ طلب کر لی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق مذکوریہ مریضہ 28 نومبر 2023 بروز منگل صبح4بج کر30 منٹ پہ زچگی کے دردوں کیساتھ گائنی وارڈ میں آئی جس کا معائنہ موقع پہ موجود ڈاکٹرز نے کیا مریضہ اس سے قبل ہسپتال ہذا کبھی بھی کسی ڈاکٹر کے پاس معائنہ کے لئے نہ آئی ڈیوٹی پہ موجود ڈاکٹر نے مذکوریہ سے جب ہسٹری لی تو معلوم ہوا کہ مذکوریہ اس سے قبل 4 مرتبہ ماں بنی مگر 2 بچے جانبر نہ ہو سکے جبکہ 2 بچے حیات ہیں مریضہ کو دردوں کے باوجود بچے کی پیدائش نہیں ہو رہی تھی جسکی وجہ سے متذکرہ بالا ہسٹری کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے آپریشن کا فیصلہ کیا اور صبح 7 بجے آپریشن کر دیا جسمیں بچے کی پیدائش ہوئی۔پیدائش کے وقت بچے کے بازو کا رنگ کالا تھا اور اُسکی جلد بازو سے اتر رہی تھی جس سے واضح ہوتا ہے کہ پیدائشی پیچیدگی ماں کے پیٹ سے چلی آ رہی تھی اور اسکے بارے میں مریضہ کے لواحقین کو تفصیلی طور پہ آگاہ کر دیا گیا تھا۔بچے کی پیدائش کے بعد پیچیدگی سامنے آنے پہ بچے کو پیڈز سرجری وارڈ میں داخل کر دیا گیا جس کا طبی معائنہ پیڈز سرجن ڈاکٹر ثاقب اسماعیل نے کیا اور الٹراساؤنڈ تجویز کیا جس کی رپورٹ سامنے آنے پہ واضح ہوا کہ بچے کو پیدائشی نقص ہے جس کے علاج معالجہ کے لئے مذکورہ بچے کو ویسکولر سرجن کے پاس ریفر کیا گیا اس وقت تک مریضہ کے لواحقین کی طرف سے کسی قسم کی شکایت سامنے نہیں آئی تاہم میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ابتدائی رپورٹ بغرض مناسب کارروائی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر فاروق احمد نور کو بھجوا دی ہے۔

14/12/2023

ٹیلی نار موبائل کمپنی کا سفر اختتام

پی ٹی سی ایل نے 108 ارب میں ‎ٹیلی نار کو خرید لیا

موبائل کمپنی "ٹیلی نار" نے پاکستان میں اپنے آپریشنز "پی ٹی سی ایل" کے سپرد کردئیے

14/12/2023

چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا کا خوبصورت اقدام زوبیہ سکول فار سپیشل چلڈرن کے طالب علم حسنین علی کی خواہش پر ایک دن کے لئے چیئرمین ضلع کونسل بنایا گیا، بچے کو سکول سے سرکاری پروٹوکول کے ساتھ شہر کا چکر لگواتے ہوئے ضلع کونسل میں لایا گیا اس موقع پر کمشنر میرپور مئیر چوہدری عثمان خالد کوآرڈینیٹر ٹو پریزیڈنٹ چوہدری امجد اور اوورسیز کمیونٹی کے متحرک رہنما سلامت مجید بھی موجود تھے، بچے کے حکم پر چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا نے میرپور کے تمام پارکس میں سپیشل بچوں کا داخلہ فری قرار دے دیا اس کے علاوہ انہوں نے اپنی ایک دن کی تنخواہ بھی ننھے طالب علم کو پیش کی بچے اور اس کے والد نے اس عزت افزائی پر چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

”پریس ریلیز“قانون کی عملداری پر یقین رکھتے ہیں، فراڈ کیس کی تفتیش میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ایک سازش کے تحت ملز...
14/12/2023

”پریس ریلیز“
قانون کی عملداری پر یقین رکھتے ہیں، فراڈ کیس کی تفتیش میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے
ایک سازش کے تحت ملزمان کو فائدہ اور مدعی کو مالی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے
ایس ایس پی میرپور کی جانب سے ایک پریس ریلیز کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ فرقان سلیم میرا حقیقی چھوٹا بھائی ہے جو پاکستان کے اندر گزشتہ 15سال سے آئل مارکیٹنگ کا کاروبار کررہا ہے اور LaGuardia Petroleum Pvt. Limitedکے علاوہ LaGuardia Logistics Pvt. Limited کا چیف ایگزیکٹو آفیسر ہے۔ اِن کمپنیوں کے چار بزنس پارٹنرز ہیں۔یہ کمپنیاں پاکستان کے Higher Tax Payers کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔ فرقان سلیم سے گزشتہ عرصہ میں حامد جان پٹھان ساکن چارسدہ نے پراپرٹی میں انوسٹمنٹ کا جھانسہ دیکر دھوکہ دہی اور فراڈ سے تین قیمتی گاڑیاں، ایک فلیٹ اورکروڑوں روپے کی بھاری رقوم ہتھیا لی ہیں۔ حامد جان نے اس انوسٹمنٹ کے عوض مختلف چیک بھی دئیے جو بنک میں جمع کرانے پر باونس ہو گئے تھے۔جو چیک اسلام آباد میں باونس ہوئے اُنکی کاروائی اسلام آباد میں جاری ہے جبکہ حامد جان کی جانب سے دیا گیا ایک چیک مالیتی دو کروڑ روپے فیصل بنک میرپور سے باونس ہوا جس کا مقدمہ نمبر240/23 مورخہ 23-05-29 بجرائمAPC-489F/419/420/34 تھانہ تھوتھال میرپور مسمی اعزاز قدیر کمپنی منیجر کی طرف سے درج ہوا جس میں دو ملزمان حامد جان اور اس کا جواں سال بیٹا مصطفی جان گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ 04 ملزمان تاحال قابل گرفتاری ہیں۔ملزم حامد جان کی گرفتاری کے بعداُس کی جانب سے کچھ لوگوں نے مدعی پارٹی سے گفت و شنید کرکے حامد جان کی ضمانت کی حد تک رعایت لینے پر راضی کیا کہ وہ ضمانت کے بعد مدعی مقدمہ کو واجب الادارقم میں سے 09کروڑ روپے ادائیگی کا بندوبست کریگا اور باقی قابل ِادائیگی رقم معاف کر دی گئی۔جس پر ملزم حامد جان کی سینئر سول کورٹ میرپور سے ضمانت منظور ہو گئی۔ ملزم مصطفی جان کوپولیس نے گرفتار کرکے تفتیش کے بعد عدالت کے حکم پر جیل منتقل کردیا۔ ملزم مصطفی جان پر الزام ہے کہ اس نے اپنے والدکے ساتھ شریک جرم ہو کر دھوکہ دہی اور فراڈسے رقوم وصول کی ہیں۔ قابل گرفتاری ملزمان میں حامد جان ملزم کے دو حقیقی بھائی اور بیوی بھی شامل ہے جن کے نام دھوکہ دہی سے ہتھیائی گئی رقوم اور فلیٹ ٹرانسفر ہونے کا الزام عائد ہے۔یہ ایک خاندان پر مشتمل منظم گروہ ہے جو اور لوگوں سے بھی دھوکہ دہی اور فراڈ کر چکا ہے۔ مقدمہ کا چالان پیش ہونے کے بعد سینئر سول کورٹ میرپور میں سماعت شروع ہے اور ملزم مصطفی جان باقاعدگی سے تاریخوں پر عدالت میں پیش ہو رہا ہے۔ملزم مصطفی جان یا اس کے والد نے پولیس کارروائی کے خلاف عدالت میں یا کسی اور جگہ کوئی شکایت نہ کی ہے۔ مدعی مقدمہ نے مورخہ 19نومبر کو ٹرائل کورٹ میرپور اور مورخہ 28نومبر کو ہائی کورٹ مظفرآباد میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے شکایت کی ہے کہ میرپور میں تعینات دو آفیسران نے مورخہ 17نومبر 2023ء کو ملزم مصطفی جان کو متعلقہ عدالت کی اجازت کے بغیراور خلاف قانون میرپور جیل سے ایک آفیسر کے آفس بلا کراُس کا بیان قلمبند کیا ہے اورسازش کے تحت مقدمہ کو خراب کر کے ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی ہے جس پر ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ نے اِن آفیسران کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کی نسبت فوری کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے انھیں زیر سماعت مقدمہ سے متعلقہ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ کرنے سے روک دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے اس مقدمہ کی تفتیش کے دوران کی گئی تمام کارروائی قانون کے مطابق ہے۔ میری ساری سروس آزا دکشمیر کے لوگوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کے لیے وقف رہی ہے لیکن اپنے حقیقی بھائی کی قانونی مدد کرنے پر مجھے سازشی عناصر کی جانب سے مورد ِالزام ٹھہرایا جارہا ہے۔ ملزم حامد جان سے یہ عناصر مختلف نمبروں سے رابطہ کرکے اُسے مدعی پارٹی سے ہتھیائی گئی رقم واپس کرنے سے روک رہے ہیں اور جھوٹے کو سچا اور سچے کو جھوٹا بنانے کے لیے منظم کوشش کی جا رہی ہے۔ معاملات عدالتوں میں زیر کار ہیں۔ انشاء اللہ انصاف ہو گا اور پس پردہ کردار بھی بے نقاب ہونگے۔ تحریر2023-12-14
(عرفان سلیم)
سینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس
ضلع میرپور

27/11/2023

وزیر آعلیٰ پنجاب محسن نقوی صاحب ایک نظر ادھر بھی
سپیشل ایجوکیشن اسکول پیر محل کی ہولناک ویڈیو اندر معذور پڑھنے والے بچوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے دیکھیں اس ویڈیو میں

10/07/2023

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینما گھروں سے نوجوانوں کو سستی تفریح ملے گی

شرم آنی چاہیے ان بے غیرت عورتوں کو

گورے نے جو ٹیکنالوجی دی ہے وہ اس سے بہت آگے ہے ہمارے نوجوان پہلے ہی سستی ترین تفریح اپنی جیبوں میں لئے پھرتے ہیں

مزہ تو جب ہے کہ کھیل کے میدانوں کو فروغ دیا جائے تاکہ عجیب و غیرب بیماروں سے نجاب مل سکے اور بچوں کی شکل بہتر ہو

09/07/2023

تعارف آزاد کشمیر
نام۔ آزاد کشمیر
ائیر پورٹ۔ 0
ریلوے اسٹیشن 0
آبادی۔ 45 لاکھ
بیرون ملک۔20 لاکھ
وزیر مشیر۔ 35
غربت۔ 80 فیصد
آٹا۔ ناپید
صاف پانی۔ چشمے
تعلیم ۔ 80 فیصد
معیار۔ 000
ڈیم۔ پانچ
بجلی پیداوار۔ تقریبا چار ہزار
بجلی ضرورت۔ چار سو
بجلی۔ بارہ گھنٹے
بل بجلی۔ 5 ہزار ایورج
بجلی قیمت خرید کشمیر سے۔ چار روپے فی یونٹ
بجلی قیمت فروخت کشمیر کو۔پچاس روپے فی یونٹ
یونیورسٹی۔ بےشمار
ڈگری۔مقامی استعمال
لیڈر۔ میٹرک پاس
کام ۔صرف غلامی
صحت سہولت۔ نزلہ زکام/ہڈی جوڑ
باقی بیماریاں۔ پنڈی پنڈی
بڑی انڈسٹری۔ کوئی نہیں۔
وجہ۔ متنازعہ علاقہ۔
وزراء اختیار۔ جھنڈی
کنٹرول۔ آئی جی/چیف سیکرٹری
( یہ ڈاٹا اور سٹیٹس راقم کی ذاتی معلومات پر مبنی ہے اور قابل تبدیل بھی ہے۔ کشمیر کا حتمی فیصلہ کشمیریوں نے ہی کرنا ہے۔تب تک کشمیری لیڈر کشمیریوں کو ان کے حقوق دلوا سکتے ہیں)
Copied

‏ایک غریب قیدی اپنے بچے کو ہتھکڑیوں میں دفن کرتا ہے اور ایک امیر قیدی جو سارے عدالتی نظام کو طمانچہ مارکر باعزت بری کر د...
08/07/2023

‏ایک غریب قیدی اپنے بچے کو ہتھکڑیوں میں دفن کرتا ہے

اور ایک امیر قیدی جو سارے عدالتی نظام کو طمانچہ مارکر باعزت بری کر دئیے جاتے ہیں۔جیسے مکھن سے بال نکالا جاتا ہے۔

فرسودہ سسٹم سے توقعات وابستہ رکھنا ایسا ہی ہے جیسے یہ شخص اس امید پر بیٹھا ہےکہ یہ بالٹی بھر جائےگی۔
08/07/2023

فرسودہ سسٹم سے توقعات وابستہ رکھنا ایسا ہی ہے جیسے یہ شخص اس امید پر بیٹھا ہےکہ یہ بالٹی بھر جائےگی۔

میرپور کی پہچان،مظلوم عوام کی آواز و دین کا سپاہی۔❤️❤️Bhai Umair Ch
08/07/2023

میرپور کی پہچان،مظلوم عوام کی آواز و دین کا سپاہی۔❤️❤️
Bhai Umair Ch

Address

F1 Kotli Road
Mirpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when I love Mirpur city posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to I love Mirpur city:

Videos

Share

Nearby media companies