Mirpur Plus

Mirpur Plus Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mirpur Plus, Media/News Company, Mirpur.
(1)

30/06/2024

فخر تو حاصل ہے برے ہیں کہ بھلے ہیں
دو چار قدم ہم بھی تیرے ساتھ چلے ہیں
*امیرِ محترم ❤️ 🌹*
* *

23/01/2023

Electricity Black Out In All Over The Country Duo To Tripping Of Power Stations Including Mangla, Tarbela, Ghazi Brotha, And 117 Grid Stations Of IESCO...

میرپور آزاد کشمیرانٹرمیڈیٹ کے طلبا کا تعلیمی بورڈ کے خلاف احتجاج و ریلی۔۔۔میرپور تعلیمی بورڈ کی طرف سے انٹرمیڈیٹ کا نصاب...
21/01/2023

میرپور آزاد کشمیر
انٹرمیڈیٹ کے طلبا کا تعلیمی بورڈ کے خلاف احتجاج و ریلی۔۔۔
میرپور تعلیمی بورڈ کی طرف سے انٹرمیڈیٹ کا نصاب فائنل نا ہوسکا میرپور تعلیمی بورڈ ماضی میں پنجاب کے نصاب سے امتحانات لیتا رہا جب کہ اب تعلیمی بورڈ کی طرف سے طلباء،طالبات اور اساتذہ کو شش و پنج میں ڈال دیا گیا ہے کہ اب انٹرمیڈیٹ کی سطح پر آزاد کشمیر کے نصاب کے تحت امتحانات لیے جائیں گئے، فیصلہ تو کر دیا گیا مگر فائنل امتحانات سر پر آجانے کے باوجود تعلمی بورڈ کی طرف سے حتمی اعلان نا کیا جاسکا جس سے طلبا و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا جس کے خلاف آج میرپور آزاد کشمیر میں سرکاری و نجی کلیات کے طلبا نے بھرپور احتجاج کیا اور تعلیمی بورڈ سے چوک شہیداں تک ریلی نکال کر بورڈ انتظامیہ کو 24 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی کہ وہ نصاب فائنل کردے ورنا 24 گھنٹے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا

21/01/2023

پیپلز پارٹی الیکشن جیتے گے تو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالوں گا
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان

حکومت اور اپوزیشن نے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے اعظم خان کے نام پر اتفاق کر لیا
21/01/2023

حکومت اور اپوزیشن نے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے اعظم خان کے نام پر اتفاق کر لیا

20/01/2023

سماہنی آزاد کشمیر سے افسوس ناک خبر
سماہنی موٹر سائیکل کے المناک حادثہ میں سید ذوالفقار حسین شاہ ولد سید یوسف حسین شاہ ساکن بنڈالہ ڈھلی جان کی بازی ہار گیا موٹر سائیکل حادثہ میں سید ذوالفقار حسین کی زوجہ ریحانہ کوثر شدید زخمی ہوئیں جبکہ حادثہ میں 10 سالہ ان کی بیٹی محفوظ رہی حادثہ سماہنی چٹی مٹی کے مقام پر پیش آیا حادثہ سڑک سائیڈ پر اچانک کھڑی ہونے والی ٹریکٹر ٹرالی جو لکڑیوں سے لوڈ تھی کے ساتھ ٹکر لگنے کے باعث پیش آیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی

20/01/2023
20/01/2023

ضروری اطلاع📢📢
محکمہ برقیات کی طرف سے اپنے معزز صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بل جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 23 جنوری 2023ء بروز سوموار تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اب صارفین 23 جنوری تک سرچارج کے بغیر بل جمع کروا سکیں گے۔
اور آپ کے علاقہ میں موجود پاکستان پوسٹ کی برانچ میں کل بروز ہفتہ بھی بغیر کسی تعطل کے بل جمع کروائے جاسکیں گے۔
منجانب:
ترجمان محکمہ برقیات چکسواری

*وفاقی حکومت نے پاسپورٹ فیسں میں اضافہ کردیا*
20/01/2023

*وفاقی حکومت نے پاسپورٹ فیسں میں اضافہ کردیا*

*‏پی ایس ایل 8 شیڈولڈ*👆
20/01/2023

*‏پی ایس ایل 8 شیڈولڈ*👆

20/01/2023

لوگ جانتے ہیں کہ ہم نے ملک کی پہلے بھی بہت خدمت کی ہے
اللہ فضل کرے گا اور اب بھی ہم پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے
نواز شریف کی لندن میں میڈیا سے گفتگو

20/01/2023
جناب سنیر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر کی ہدایات کی روشنی میں طارق محمود انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ سٹی بھمبر نے معہ نفری کار...
20/01/2023

جناب سنیر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر کی ہدایات کی روشنی میں طارق محمود انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ سٹی بھمبر نے معہ نفری کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز مورخہ 19 جنوری 2023 کو معمولی تنازعہ پر اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کر کہ اپنے دو بھتیجوں عامر اور اسامہ کو قتل جبکہ بھائی طارق کو زخمی کرنے والے ملزم ملزم تحسین ولد جمشید ساکن سلام کو گرفتار کرلیا

19/01/2023

اعلان نماز جنازہ
سابق صدر آزاد کشمیر میجر جنرل سردار محمد انور خان کی نماز جنازہ کل بعد ازنماز جمعہ آرمی قبرستان ریس کورس گراؤنڈ راولپنڈی میں ادا کی جائیگی ۔

~*سابق صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر میجر جنرل ریٹائرڈ سردار انور خان راولپنڈی میں انتقال کر گئے آپ 2001 تا 2006 تک آزاد ک...
19/01/2023

~*سابق صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر میجر جنرل ریٹائرڈ سردار انور خان راولپنڈی میں انتقال کر گئے آپ 2001 تا 2006 تک آزاد کشمیر کے صدر رہے
سابق صدر کی وفات پر کل ریاست بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ۔۔۔۔

19/01/2023

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے پشاور، نوشہرہ، شبقدر، مردان، سوات،کوہاٹ، صوابی، لوئر دیر، بنوں اور چار سدہ میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز چترال کے مغرب میں 237 کلومیٹر کےفاصلے پر تھا، زلزلے کی شدت 5.6 اور زیر زمین گہرائی 190 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں

18/01/2023

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے 300سے400 فیصد اضافی ٹیکسز لگانے ، بجلی، گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ
حکومت
کے اعلیٰ پالیسی سازوں نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے تعطل کو توڑنے کے لیے ایک سخت حکمت عملی تیار کی ہے اور سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو اب سخت اقدامات کے فیصلے کرنے ہوں گے جن میں بنیادی طور پر بالواسطہ ٹیکسوں اور ودہولڈنگ ٹیکس کی شرحوں میں اضافہ کے ذریعے 300 سے 400 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانا یا بجلی کی پوری قیمت 7.50 روپے فی یونٹ اور گیس کی قیمتوں میں 50 سے 60 فیصد تک صارفین کو فوری طور پر منتقل کرنا شامل ہیںگردشی قرضے کا عفریت 4 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا، حکومت کو بجلی کے نرخوں میں 7.30 روپے فی یونٹ اضافہ کرنا پڑے گا۔ گردشی قرضہ جو 1640 ارب روپے تک پہنچ گیا تھا اسے ختم کرنے کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہو گا۔ پاور سیکٹر کے دو بڑے اداروں کے منافع اور پھر ٹیرف میں اضافے کے ذریعے اسے کم کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) کی مد میں درآمدات میں کمی اور 855 ارب روپے کی عدم کامیابی کے تناظر میں ایف بی آر کے ٹیکس وصولی کے 7470 ارب روپے کے ہدف پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے اسلام آباد سے منی بجٹ میں 400 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کا کہا ہے جو کہ سالانہ بجٹ ٹیکسیشن اقدامات سے زیادہ ہوگا جب حکومت نے 250 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے تھے۔اگر حکومت نے 400 ارب روپے کے اضافی اقدامات کیے تو رواں مالی سال کے بقیہ عرصے میں 175 سے 200 ارب روپے اکٹھے کر سکتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ اضافی محصولات کے اقدامات صرف بالواسطہ ٹیکسوں اور ودہولڈنگ ٹیکس کی بڑھتی ہوئی شرحوں کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ 1 سے 3 فیصد کی حد میں فلڈ لیوی سے 60 ارب روپے اضافی حاصل کرنے کی تجویز دی جا سکتی ہے۔ حکومت زر مبادلہ کی شرح میں مبینہ ہیرا پھیری کے ذریعے بینکوں کو حاصل ہونے والے منافع میں سے 60 سے 70 فیصد تک کٹوتی پر محصول عائد کرنے کے اختیارات پر غور کر رہی ہے

Dear SCOM users, due to some technical problem, Twitter OTPs are not being received on SCOM Network. We are working with...
18/01/2023

Dear SCOM users, due to some technical problem, Twitter OTPs are not being received on SCOM Network. We are working with the partners to resolve the issue ASAP. Your cooperation in this regard is highly appreciated.

18/01/2023

آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں آٹےکے لیے احتجاج کے دوران بزرگ شہری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

آزاد کشمیر میں بھی آٹےکی قلت برقرار ہے، سرکاری آٹےکی قیمت میں ہوشربا اضافے اور عدم فراہمی کے خلاف نکیال میں گزشتہ روز جندروٹ کے مقام پر احتجاج کیا گیا۔

ایک بزرگ شہری آٹے کے حصول کے لیے آٹا ڈپو کے باہر سستے آٹے کی فراہمی اور آسان ترسیل کی دہائی دیتے رہا۔

اسی دوران بزرگ شہری کی حالت بگڑ گئی جسے قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ دم توڑ گیا۔

متعلقہ فوڈ انسپکٹرکا کہنا ہےکہ جتنا آٹا آتا ہے فوری تقسیم کر دیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل میر پور خاص میں بھی سسٹے آٹے کے اسٹال پر بھگدڑ میں گرکر دم گھٹنے سے ایک شخص انتقال کرگيا تھا۔

Address

Mirpur

Telephone

+923456458721

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mirpur Plus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mirpur Plus:

Videos

Share