National Party workers Mastung

National Party workers  Mastung National Party Mastung. Struggle Till Victory

*ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی کمشنر مکران سے ملاقات* ۔*نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیر اعلٰی بلوچستان اور رکن صوبائی اسمب...
04/10/2024

*ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی کمشنر مکران سے ملاقات* ۔

*نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیر اعلٰی بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کمشنر مکران داود خلجی صاحب سے انکے دفتر میں ملاقات کی*۔

*ملاقات میں ضلعی صدر یونس جاوید، سابق ضلعی صدر مشکور انور اور بلوچستان بار کونسل کے ایگزیکٹو چیرمین قاسم علی گاجیزئی بھی موجود تھے*۔

*ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ کیا گیا*۔

*نیشنل پارٹی مستونگ کا اعلامیہ**نیشنل پارٹی ضلع مستونگ کی سینٸر باڈی کا اجلاس 5 اکتوبر کو طلب**پارٹی کے مرکزی سینٸر ناٸب...
03/10/2024

*نیشنل پارٹی مستونگ کا اعلامیہ*

*نیشنل پارٹی ضلع مستونگ کی سینٸر باڈی کا اجلاس 5 اکتوبر کو طلب*

*پارٹی کے مرکزی سینٸر ناٸب صدر میرکبیر جان محمدشہی و دیگر مرکزی قاٸدین خصوصی شرکت کریں گے*

*مستونگ//// نیشنل پارٹی مستونگ کے ضلعی صدر حاجی نذیراحمد سرپرہ نے پارٹی کا سینٸر باڈی اجلاس مورخہ 5 اکتوبر بروز ہفتہ بوقت دن 10:00بجے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں طلب کیا ہے۔*

*اجلاس پارٹی کے مرکزی قومی کانگریس و صوباٸی کنونشن کی تیاریوں اور اس حوالے سے مرکزی قاٸدین کے دورہ مستونگ کے مناسبت سے طلب کیا گیا ہے*
*پارٹی کے مرکزی قاٸدین مرکزی سینٸر ناٸب صدر میر کبیر جان محمدشہی, مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیرمین اسلم بلوچ, مرکزی خواتین سیکرٹری میڈم یاسمین لہٹری و دیگر اجلاس سے خطاب کرینگے*

*لہذا نیشنل پارٹی مستونگ سے تعلق رکھنے والے مرکزی, صوباٸی و ریجنل عہدیداران , ضلعی کابینہ کے تمام ارکان تمام تحصیلوں مستونگ, دشت, ولی خان, کردگاپ اور کھڈکوچہ کےصدور و جنرل سیکرٹریز و تمام عہدیداران خواتین سیکرٹریز, یونٹ عہدیداران اور سینٸر دوستوں کو اجلاس میں بروقت شرکت کی ہدایت کی جاتی ہے۔۔*

*جاری کردہ: ضلعی ترجمان نیشنل پارٹی مستونگ*

30/09/2024
30/09/2024

*مرکزی اعلامیہ نیشنل پارٹی بحوالہ دورہ قلات ریجن*

*کوٸٹہ////نیشنل پارٹی قلات ریجن کا دورہ کمیٹی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر میر کبیر محمد شہی کی سربراہی میں 5 اکتوبر بروز ہفتہ صبح دس بجے مستونگ اور تین بجے ضلع قلات کا اجلاس بمقام منگچر، 6 اکتوبر بروز اتوار صبح دس بجے ضلع خضدار و سوراب کا اجلاس بمقام خضدار شام پانچ بجے بیلہ اور 7 اکتوبر سوموار صبح دس بجے ضلع حب اور ضلع آواران کا اجلاس بمقام حب چوکی منعقد ہوگا دورہ کمیٹی میں مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم بلوچ اور مرکزی خواتین سیکریٹری محترمہ یاسمین لہڑی بھی شریک ہونگے، تمام متعلقہ اضلاع کے صدور و جنرل سیکریٹریز و ذمہ داران سے گزارش ہے کہ شیڈول کے مطابق اپنے اپنے اضلاع میں اجلاس کے انعقاد کو یقینی بناہیں* ۔

*مستونگ /////نیشنل پارٹی تحصیل کونسل مستونگ کا اجلاس زیر صدارت حاجی نذیر احمد سرپرہ کے ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس...
29/09/2024

*مستونگ /////نیشنل پارٹی تحصیل کونسل مستونگ کا اجلاس زیر صدارت حاجی نذیر احمد سرپرہ کے ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس کے مہمان میں شامل نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر و ڈپٹی ریجنل سیکرٹری آغا فاروق شاہ تحصیل صدرمیر احمد بلوچ بی ایس او پجار کے مرکزی وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ تھے اجلاس میں تحصیل نائب صدر محمد عارف باروزئی سنئیر رہنماء میر سکندر خان ملازئی رحمت بلوچ ظفر اقبال بلوچ صالح محمد باروزئی خورشید بلوچ مقبول بلوچ میر پسند خان شاہوانی ظفر بلوچ شبیر احمد خلجی عنایت اللہ بلوچ عطاء اللہ چیئرمین نذیر احمد نورزئی امداد بلوچ ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں تنظیمی امور ، قومی کانگریس کے تیاریوں کا جائزہ اور مرکزی قائدین کے دورہ مستونگ کے حوالے سے تفصیلی غور وغوص کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کے قومی کانگریس بلوچ قومی سیاست میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا تحصیل سٹی کے عہدیداران قومی کانگریس کے تیاریاں زور و شور سے جاری رکھے مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی متوسط طبقہ اور مظلوم و محکوم افراد کے جماعت ہے نیشنل پارٹی کے اقابرین نے بلوچستان میں محرومیوں اور ناانصافی ناخواندگی کے خلاف طویل جہدوجہد کے ذریعے بلوچستان سے محرومیوں کا خاتمہ کرنے میں کلیدی اور موثر کردار ادا کی ہے جسکی واضح مثال نیشنل پارٹی کے ڈھائی سالہ دور اقتدار ہے جس میں بلوچستان کے عوام کو روزگار تعلیم, صحت جیسے سہولیات کی فراہمی اور ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دی ہمارے جہدوجہد کا محور بلوچ سرزمین پر بلوچ قوم کو حق و حاکمیت کرنے مکمل دسترس حاصل ہو تحصیل کونسل اجلاس میں پارٹی پروگرامز اور تنظیمی کاری کو تحصیل سٹی میں مزید وسعت دینے کیلئے اور قومی کانگریس کے تیاریوں کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا پارٹی ورکرز پارٹی پروگرام تنظیمی کاری کو منظم انداز میں آگے لے جانے کیلئے بھر انداز میں اپنے ذمہداریاں مزید احسن طریقے سے نبھاکر پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں اپنی کردار ادا کریں*

*بلوچستان کا مسلہ سیاسی ہے لیکن اسلام آباد سرکار ہمیشہ طاقت کے زریعے مسلے کو سلجانے کے بجاۓ الجانے کی کوشش کی ہے قلات ڈو...
27/09/2024

*بلوچستان کا مسلہ سیاسی ہے لیکن اسلام آباد سرکار ہمیشہ طاقت کے زریعے مسلے کو سلجانے کے بجاۓ الجانے کی کوشش کی ہے قلات ڈویژن نیشنل پارٹی کا گڑھ تھا اور گڑھ رہے گا دھاندلی اور سازشوں سے پارٹی کو کمزور نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی فارم 47کے ذریعے عوام سے دور کیا جاسکتا ہے۔فورتھ شیڈول میں تین ہزار سے زاٸد افراد کے نام شامل کرنا نفرت پھیلانے کے سوا کچھ نہیں۔۔فارم 47 کے زیعے اسمبلی کو بھرنے سے حقیقی سیاسی قیادت کو عوام سے دور نہیں کیا جاسکتا۔۔بلوچستان میں طاقت کا استعمال 77 سالہ زیادتیوں کا تسلسل ہے۔۔*

*میر رحمت بلوچ / اسلم بلوچ*

*خضدار/////نیشنل پارٹی کے صوباٸی صدر ایم پی اے میر رحمت صالح بلوچ, مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم بلوچ ریجنل سیکرٹری نظام رند نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی عدم تشدد کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے۔ اور سیاسی و جمہوری جدوجہد کے زریعے بلوچستان کے قومی سوال کو حل کرانے کےلیے سنجیدگی کے ساتھ کوشش کررہی ہے۔۔۔بدقسمتی ہے کہ قومی جماعتوں اور اسٹبلشمنٹ نے آج تک بلوچستان کے مسلہ کو حل کرنا تو دور کی بات سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کرتے۔۔اورگزشتہ 77 سالوں سے ہردور میں بلوچ قوم کو بزور طاقت زیر کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔۔ خصوصا“ بیس سالوں سے بلوچستان میں جو انسرجنسی ہے ان حالات کو دیکھ کر بھی اسٹبلشمنٹ سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود انتخابات 2024 میں فارم 47 کے زیعے بلوچستان کے حقیقی سیاسی قیادت کا رستہ روکھا گیا۔۔ جب تک اسلام آباد کے حکمران بلوچستان کا مسلہ سیاسی طور پر حل نہیں کریں اس انسرجنسی میں مزید اضافہ ہوگا ۔۔ اس وقت جو بلوچستان کی صورتحال ہے معلوم ہورہا ہے کہ بلوچستان حکمرانوں کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔۔۔نیشنل پارٹی کے کارکن پارٹی کے قومی کانگریس اور صوباٸی کنونشن کی بھرپور تیاری کریں۔ اور 10 اکتوبر سے پہلے تمام اضلاع اپنے مرکزی و صوباٸی کونسران کے نام فاٸنل کرکے مرکزی سیکرٹری جنرل اور صوباٸی جنرل سیکرٹری کو ارسال کریں۔۔ قلات ریجن کا اجلاس زیر صدارت ریجن سیکرٹری نظام رند کی صدارت میں بزنجو ہاٶس خضدار میں منعقد ہوا۔۔اجلاس کارواٸی ڈپٹی ریجنل سیکرٹری آغا فاروق شاہ نے سرانجام دی۔۔اجلاس میں تنظیمی امور, سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا ۔۔اجلاس سے مرکزی و صوباٸی و ضلعی قاٸدین میر شاوس بزنجو, میر ولید بزنجو, میڈم یاسمین لہڑی, ستار بلوچ حاجی نذیر سرپرہ, نٹار مشوانی, حمید ایڈوکیٹ , چیرمین واحد رحیم بلوچ, چیرمین امین دوست, میر رحیم کرد, شکیل بلوچ, دیدگ بلوچ, اشرف مینگل, سجاد دہوار, اسد رند, میڈم فریدہ بلوچ, عبدالوہاب غلامانی و دیگر نے بھی خطاب کیا*

23/09/2024
*نیشنل پارٹی مستونگ کے عہدیداران کا نیشنل پارٹی کیچ کے سوشل میڈیا سیکرٹری حفیظ علی بخش سے ان کی دادا کی وفات پر اظہار تع...
23/09/2024

*نیشنل پارٹی مستونگ کے عہدیداران کا نیشنل پارٹی کیچ کے سوشل میڈیا سیکرٹری حفیظ علی بخش سے ان کی دادا کی وفات پر اظہار تعزیت*

*مستونگ///۔نیشنل پارٹی مستونگ کی ضلعی کابینہ, صوباٸی عہدیداران اور تمام تحصیلوں کے عہدیداران و سینٸر رہنماٶں نے نیشنل پارٹی کیچ کے سوشل میڈیا سیکرٹری حفیظ علی بخش بلوچ سے ان کے دادا واجہ خدا داد کے وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرماۓ اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو اس مشکل کی گھڑی میں صبر و جمیل عطا فرمائے۔۔آمین ثمہ آمین۔۔*

*حاجی علی اصغر بنگلزئی کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں**مستونگ//// نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی نذیر سرپرہ, ناٸب صدر...
09/09/2024

*حاجی علی اصغر بنگلزئی کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں*

*مستونگ//// نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی نذیر سرپرہ, ناٸب صدر حاجی انور ساسولی, جنرل سیکرٹری سجاد دہوار, ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد گل شاہوانی, لیبر سیکرٹری حاجی نذیر بگٹی, رابطہ سیکرٹری سید انور شاہ, سوشل میڈیا سیکرٹری ملک سلام بلوچ, فنانس سیکرٹری خورشید بلوچ, یوتھ سیکرٹری کامریڈ اعجاز بنگلزٸی اور دیگر نے حاجی علی اصغر بنگلزئی کو ایپکا بلوچستان کا صوبائی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حاجی علی اصغر بنگلزئی نے ہمیشہ ایپکا کے علاوہ تمام ملازمین کے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کےلیے جدوجہد کی ہے امید ہے کہ وہ اپنے قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں گے*

*کوئٹہ///نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل, سینیٹر و اسٹینڈنگ کمیٹی سیفران کے چیئرمین جان محمد بلیدی نے جنرل منیجر (پی ...
26/08/2024

*کوئٹہ///نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل, سینیٹر و اسٹینڈنگ کمیٹی سیفران کے چیئرمین جان محمد بلیدی نے جنرل منیجر (پی ٹی سی ایل) نذیر احمد مری سے ملاقات کی۔ بلوچستان کے مختلف ضلعوں میں انٹرنیٹ کی بندش اور سست رفتاری کے بارے میں گفتگو کی۔ جی ایم نے یقین دلایا اور کہا کہ انٹرنیٹ کو جلد بحال کیا جائے گا۔*
*اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاجی عبدالصمد بلوچ، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن محمود رند بھی موجود تھے۔*

21/08/2024
21/08/2024

نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیرمین اسلم بلوچ کا گدان ٹی وی چینل پر خصوصی انٹرویو ۔

*مستونگ//// نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار مستونگ کے زیر اہتمام نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی صدر میر جمہوریت سابق سینٹر میر...
17/08/2024

*مستونگ//// نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار مستونگ کے زیر اہتمام نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی صدر میر جمہوریت سابق سینٹر میر حاصل خان بزنجو کی چوتھی برسی 20 اگست کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاۓ گا۔۔ ان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 20 اگست بروز منگل بوقت شام 5:00 بجے ڈسٹرکٹ کونسل ہال مستونگ میں زیر صدارت ضلعی صدر حاجی نذیر احمد سرپرہ منعقد ہوگا*

*لہذا نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار مستونگ کے مرکزی, صوباٸی, ضلعی و تمام تحصیلوں اور یونٹس کے عہدیداران, سینٸر رہنماٶں و کارکنان کو وقت مقررہ پر شرکت کی تاکید کی جاتی ہے۔۔۔*

*جاری کردہ: ضلعی ترجمان نیشنل پارٹی مستونگ*

اسلام آباد۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے وفاقی وزیر احسن اقبال سے اسلام آباد...
16/08/2024

اسلام آباد۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے وفاقی وزیر احسن اقبال سے اسلام آباد میں بلوچستان خصوصا گوادر میں پانی کے مسائل اور بلوچستان کے یونیورسٹیوں کے مالی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے کھاکہ گوادر پسنی اور جیونی کے بیشتر دیہات پینے کے صاف سے محروم ہیں اس اہم قومی نوعیت کے مسلے پر وفاقی حکومت نے پہلے بھی توجہ دی ہے اور اس پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کھاکہ بلوچستان کی یونیورسٹی مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں آئے روز تنخواہوں کے مسائل پر اساتذہ سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ انھوں نے کھاکہ ریاست کی بنیادی زمہ داری ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے کے لیے توجہ دیں۔ انھوں نے کھاکہ گوادر میں پانی کا بحران ایک حد تک حل ہوچکا ہے لیکن پانی کی تقسیم کا معاملہ ابھی تک رہتا ہے ڈیم مکمل ہیں پانی کا زخیرہ موجود ہے لیکن اس کی عوام تک رسائی میں مشکلات ہیں مزید پانی کی لائینیں بچانے کی ضرورت ہے تاکہ ہر گاؤں اور شہر تک صاف پانی پہنچ سکے اس حوالے سے پہلے بھی وفاق کی جانب سے پانی کی اسکیم تیار ہوئے ہیں اب بھی وفاق حکومت کو اس مسلے کو حل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے یقین دلایا کہ وہ اس اہم قومی نوعیت کے مسائل کی حل کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کریں گئے۔

12/08/2024

کھڈ کوچہ واقعہ بلوچستان میں برادر کشی و خانہ جنگی کو ہوا دینے کی کوشش ہے ، ڈاکٹر مالک بلوچ
https://dailyintekhab.pk/archives/489736

12/08/2024

کوئٹہ۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سکریٹری جنرل سینٹر جان محمد بلیدی نے مستونگ دھشت گرد حملے میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔ انھوں نے کھاکہ مستونگ دھشت گرد حملے کو بلوچستان میں برادر کشی و خانہ جنگی کو ہوا دینے کی کوشش قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے ذاکر بلوچ کے خاندان سے اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کھاکہ ذاکر بلوچ ایک بہت ہی اچھے اور جرات مند نوجوان تھے انھوں نے بلوچستان میں اپنی چھوٹی عمر میں بہت ہی نمایاں خدمات انجام دیئے۔ وہ ایک قوم پرست و وطن دوست انسان تھے ان کی شہادت سے بلوچستان ایک مخلص قوم و وطن پرست نوجوان سے محروم ہوا جس کی کمی ہر لمحے محسوس کی جائے گئی۔ انھوں نے نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی چیرمین عبدالمالک بلوچ کی اس واقع میں شدید زخمی ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

*مستونگ۔ /////نیشنل پارٹی مستونگ کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں نیشنل ...
12/08/2024

*مستونگ۔ /////نیشنل پارٹی مستونگ کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں نیشنل پارٹی کے رہنماء ضلع پنجگور کے ضلع چیرمین عبدالمالک بلوچ اور ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ پر بزدلانہ قاتلانہ حملہ افسوسناک اور قابل مزمت ہے۔۔ جس میں ڈی سی پنجگور ذاکر بلوچ شہید ہوۓ۔۔ اور چیرمین عبدالمالک بلوچ زخمی ہوۓ۔۔ نیشنل پارٹی بزدلانہ عمل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہے اس طرح کے اقدامات سے معاشرے میں خانہ جنگی کے خطرات پیدا ہوتے جارہے ہیں۔ ایسے واقعات سے معلوم ہورہا ہے کہ حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے۔۔ نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان نے نیشنل پارٹی کے رہنما ضلعی چیرمین عبدالمالک بلوچ اور ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ پر ہونے والے دھشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے انھوں نے کھاکہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور دانستہ ایک قوم پرست و وطن دوست قیادت کو نشانہ بنایا جارہا ہے دھشت گردی کے یہ واقعات کسی طور قابل قبول نہیں ہیں۔۔ اللہ تعالی شہید ذاکر بلوچ کی مغفرت فرماۓ۔ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرماۓ۔۔اور نیشنل پارٹی کے رہنماء چیرمین عبدلمالک بلوچ و دیگر زخمیوں کو اللہ تعالی جلد صحت کاملہ عاجلہ عطاء فرماۓ۔۔۔*

سانحہ آٹھ اگست اہل بلوچستان کے لیئے سیاہ دن ہے جس نے بلوچستان کے گھر گھر میں ماتم برپا کی ، نیشنل پارٹینیشنل پارٹی نے سا...
07/08/2024

سانحہ آٹھ اگست اہل بلوچستان کے لیئے سیاہ دن ہے جس نے بلوچستان کے گھر گھر میں ماتم برپا کی ، نیشنل پارٹی
نیشنل پارٹی نے سانحہ آٹھ اگست کو بلوچستان کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دن کا سورج اہل بلوچستان کے لیئے کرب اور دکھ لیکر طلوع ہوا کہ پلک جھپکتے ہی بلوچستان کے درجنوں اعلی تعلیم یافتہ وکلا لقمہ اجل بن کر شہید ہوئے جو ایک المیہ تھا، پارٹی ترجمان نے کہا ہے کہ ایک دھماکے میں 62 وکلا شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہر گھر اور ہر گلی میں کہرام برپا ہوا لیکن تاحال بدترین دہشت گردی میں ملوث ذمہ داران کا تعین نہیں ہو سکا جو متعلقہ اداروں اور عدالتوں پہ سوالیہ نشان چھوڑ گیا ، پارٹی ترجمان نے کہا کہ بلوچستان گزشتہ دودہاہیوں سے بدترین دہشت گردی کا شکار ہے جس پر سنجیدگی سے توجہ دینے کے بجائے بلوچستان کے حقیقی نمائندوں کو دیوار سے لگاکر بلوچستان کو بازیچہ اطفال بنادیا گیا جس کی منفی نتائج روزبروز سامنے آتے جارہے ہیں ۔

سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ کا وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی سے ملاقات بلوچستان کی حالیہ صورتحال پر بات چی...
07/08/2024

سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ کا وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی سے ملاقات بلوچستان کی حالیہ صورتحال پر بات چیت۔
کوئٹہ/ نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بدھ کو وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی اور اس امر پر زور دیا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنااور احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات اور گفت و شنید کے ذریعے معاملات پرامن انداز میں طے کیئے جاہیں ۔

ڈاکٹر مالک بلوچ کا وزیراعظم ، وزیراعلی بلوچستان اور اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ۔  بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ معاملات کو گ...
07/08/2024

ڈاکٹر مالک بلوچ کا وزیراعظم ، وزیراعلی بلوچستان اور اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ معاملات کو گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
کوئٹہ/ نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے منگل کے روز نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور آل پارٹیز گوادر کے رکن میر اشرف حسین بلوچ نے رابطہ کرکے بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کی جانب سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک سے آگاہ کیا اور خدشہ ظاہر کی گئی کہ اگر معاملات مذاکرات سے طے نہیں ہوئے تو شاید مذید مشکلات پیدا ہوں اور طاقت کے استعمالُ سے حالات مزید پیچیدہ ہوں ، اس حوالے سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ، وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کرکے معاملات کو پرامن طریقے سے گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا اور اس امر کا اظہار کیا کہ طاقت کے استعمال سے حالات مزید پیچیدہ اور گھمبیر ہونگے، بے چینی میں اضافہ ہوگا اس لیئے ضروری ہے کہ حکومت صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ تمام معاملات مذاکرات و گفت و شنید کے ذریعے حل کریں ، وفاقی اور صوبائی اعلی سیاسی قیادت نے ڈاکٹر مالک بلوچ کو یقین دہانی کرائی کہ معاملات کو بات چیت سے حل کیا جاہیگا تاہم بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت کو مزاکرات سے متعلق سنجیدگی و بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کھاکہ حکومت اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت بامقصد مذاکرات کے ذریعے معاملات کو پرامن طریقے سے حل کریں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے آل پارٹیز گوادر کی مصالحتی کاوشوں کو بھی سراہا ۔

کوئٹہ/ نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جلسہ پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت...
28/07/2024

کوئٹہ/ نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جلسہ پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت اور چھ افراد کی شدید زخمی ہونے اور تلار چیک پوسٹ پر شیلنگ اور فائرنگ سے دوافراد کے ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی ادارے بلوچ نسل کشی پر اتر آئے ہیں مستونگ گوادر اور تلار کیچ کے واقعات اس کے واضع ثبوت ہیں نیشنل پارٹی کا روز اول سے موقف رہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ قتل و غارت اور طاقت کے استعمال سے مزید پیچیدہ ہوگا جس کو آج ریاستی دہشت گردی کے ذریعے پیچیدہ بناکر نوجوانوں سمیت بلوچستان کے عوام میں نفرت کا ماحول پیدا کیا گیا ہے ، حکومتی پالیسی و قوت کے استعمال سے پورا بلوچستان لاک ڈاون ہے تمام شاہراہیں اور کاروباری مراکز بند ہیں ، پارٹی ترجمان نے نہتے لوگوں پر گولیاں چلانے کو ریاستی دہشت قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے گزارش کی ہے کہ تمام واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کو قرارواقعی سزا دے اور ماورائے آہین قتل و غارت کو روکے ۔

28/07/2024
*نیشنل پارٹی اور بی این پی کا شٹرڈاٶن ہڑتال کو کامیاب کرنے پر تاجربرادری اور عوام سے اظہار   تشکر**مستونگ//// نیشنل پارٹ...
28/07/2024

*نیشنل پارٹی اور بی این پی کا شٹرڈاٶن ہڑتال کو کامیاب کرنے پر تاجربرادری اور عوام سے اظہار تشکر*

*مستونگ//// نیشنل پارٹی مستونگ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں دونوں جماعتوں کی جانب سے گزشتہ روز ایف سی کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پرامن ریلی کے شرکاء پر فاٸرنگ اور 14 افراد کو گولیوں سے چلنی کرنے اور بلوچ یکجہتی کمیٹی سے اظہار یکجہتی کرنے کےلیے آج شٹرڈاٶن ہڑتال کی کال دی تھی۔۔ اور تاجر برادی نے آج مکمل شٹرڈاٶن ہڑتال کرکے قومی و وطن دوستی کا ثبوت دیا۔۔ اور دونوں پارٹیوں کی کال پر مستونگ کے غیور عوام نے دھرنے کے شرکاء سے بھرپور اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔۔ اور ہرممکن مہمان نوازی کا حق ادا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔۔ دریں اثناء گزشتہ رات سے آج دن بھر نیشنل پارٹی اور بی این پی کے مرکزی, صوباٸی و تحصیل عہدیداران و کارکنان دھرنے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت اور کارکنان کے درمیان موجود ہیں۔۔*

Address

Masjid Road Mastung
Mastung

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923003768129

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when National Party workers Mastung posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Mastung media companies

Show All