Your News

Your News Your News Pakistan YOUR NEWS
(13)

14/12/2024

شنکیاری ایکشن کمیٹی کہ اجلاس کے موقع پر قاضی وسیع الرحمن صاحب کا پرجوش خطاب شنکیاری کے مفاد کے لیے تمام پارٹیوں کہ عہدے داروں سے ایک پلیٹ فارم پر رہ کر کام کرنے کا عہد لے لیا۔
شنکیاری (یورنیوز) ایکشن کمیٹی کا آج کا ہونے والا اجلاس جو کہ ہزارہ پبلک سکول میں رکھا گیا جس کی میزبانی عبدالرحمن سلہریا اور ممتاز سلہریا نے کی اجلاس میں بڑی تعداد میں عمائدین علاقہ نے شرکت کی، جن میں قاضی وسیع الرحمن صاحب، قاضی رشید صاحب، اور دیگر علمائے کرام کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات جن میں چیئرمین نیبرہڈ کونسل شنکیاری حاجی شبیر احمد، سابق ناظم محمد سراج، سابق ڈسٹرکٹ کونسلر عدنان طارق خان، سینیئر رہنما جماعت اسلامی بختیار خان، کسان کونسلر شنکیاری سید صخیب شاہ، یوتھ کونسلر شنکیاری مجیب الرحمٰن قریشی، صدر کشمیری بازار شنکیاری عبدالواحد، منظور مغل، ظفر خان، چودری نوید، سردار یعقوب، ملک مظفر الدین، ارسلان خان، نور الامین اور دیگر تمام سیاسی جماعتوں کہ ممبران صحافی حضرات اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کر کے اس اجلاس کو کامیاب بنایا اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شنکیاری کے مفاد کے لیے اپنے تمام سیاسی اور ذاتی اختلافات ختم کر کے ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہونے کا عہد کیا، اس کے علاوہ بجلی کے مسائل، شنکیاری میں فائر برگیڈ، شنکیاری میں گندگی کو ختم کرنے اور سیوریج کے نظام کو درست بنانے، پانی کا مسئلہ، ہسپتال کے مسائل ٹریفک کے مسائل، اور پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے منشیات فروشوں کا خاتمہ اور شنکیاری کے عوام کو دیگر درپیش مسائل کے حل پر تفصیلی باتیں ہوئیں، اور ایکشن کمیٹی کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کے علاقائی لیڈران سے میٹنگ کر کے ان کے سامنے شنکیاری کے تمام مسائل رکھ کر ان کو حل کروانے پر بھی بات کی اور ضرورت پڑنے پر سخت سے سخت اقدامات لینے کی بھی تجویز دی۔























13/12/2024

شنکیاری ایکشن کمیٹی کی کانفرنس جاری۔

12/12/2024

ہزارہ یونیورسٹی کے خطیب حضرت مولانا پروفیسر مشتاق الرحمن صاحب کی خوبصورت آواز میں تلاوت۔

11/12/2024

شنکیاری SP ریشم جہانگیر کی کھلی کچہری سے براہ راست

ایس پی سٹی مانسہرہ ریشم جہانگیر کا تھانہ شنکیاری کا اچانک دورہ ، تھانے آۓ ہوۓ تمام سائلین سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں...
08/12/2024

ایس پی سٹی مانسہرہ ریشم جہانگیر کا تھانہ شنکیاری کا اچانک دورہ ،
تھانے آۓ ہوۓ تمام سائلین سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں۔
ایس پی سٹی کا آن ڈیوٹی جوانان کو احکامات جاری ۔
دوران وزٹ تھانہ کا ریکارڈ سمیت مالخانہ چیک کیا گیا ، حوالات اور تھانہ کے مختلف شعبہ جات اور رہائشی عمارات کا جائزہ لیا۔
ایس پی سٹی مانسہرہ نے ایس ایچ او اور دیگر سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں قیام امن اور جرائم کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں اورکمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں ، بازاروں میں پیدل پولیس گشت کو بڑھایا جائے ، تھانہ کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور سنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید فعال کیا جاۓ ، منشیات فروشوں ، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائ عمل میں لائی جائے منشیات فروشوں کے خلاف بہت جلد کریک ڈاون کا آغاز شروع ہوگا ۔


















03/12/2024

انٹرنیشنل کینگرو لنگویسٹک کانٹیسٹ (IKLC) طلباء کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دی کیمبرج اسکول کے مینیجنگ ڈائریکٹر وسیم احمد خان نے IKLC کو ایک کلیدی پلیٹ فارم کے طور پر اجاگر کیا جو لسانی صلاحیتوں، تنقیدی سوچ، اور اعتماد کو بڑھانے کے ساتھ طلباء کو عالمی چیلنجز کے لیے تیار کرتا ہے۔ انہوں نے مستقبل کے رہنماؤں کی تیاری کے لیے جدید تدریس، ٹیکنالوجی کےاستعمال، اور کردار سازی پر بھی زور دیا۔

27/11/2024

اسلام آباد ڈی چوک میں کوئی لیڈر موجود نہیں لیڈرشپ کا فقدان ہے۔ عمر نواز خان۔
ایسے عمران خان کبھی باہر نہیں ائے گا پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں کے مطابق ڈی چوک میں لیڈرشپ نہ ہونے کی وجہ سے دھرنا ناکام ہوا ورکر لیڈروں کے خلاف بول پڑے عوام اج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے لیڈرشپ کی نیتوں پہ شک ہے۔

27/11/2024

ڈی چوک اسلام اباد علی امین گنڈا پور کے جلے ہوئے کنٹینر کے سامنے کے مناظر ڈی چوک سے پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں کا مکمل صفایا دور دور تک کوئی ورکر موجود نہیں۔ پولیس رینجر اور ایف سی کے جوانوں کے دستے جگہ جگہ پر موجود۔

25/11/2024
24/11/2024

ہزارہ اسلام اباد جانے والے قافلوں کی تازہ ترین صورتحال۔
پاکستان تحریک انصاف کے قافلے ہزارہ موٹروے پر موجود ۔

24/11/2024

پاکستان تحریک انصاف مانسہرہ سے آنے والے قافلے اس وقت خانپور پہلی رکاوٹ کے پاس موجود ۔

افسوس ناک حادثہ ایک عورت جانبحق عورت کو 19 گولیاں لگی ہیں..تھانہ بٹل کی حدود چھتر پلین ریتڑہ کے رہائشی محمد بشیر کے بیٹے...
23/11/2024

افسوس ناک حادثہ ایک عورت جانبحق عورت کو 19 گولیاں لگی ہیں..
تھانہ بٹل کی حدود چھتر پلین ریتڑہ کے رہائشی محمد بشیر کے بیٹے شان علی نے پسند کی شادی کی تھی اور کورٹ میرج کی تھی جس کو ایک سال گزر گیا تھا ۔ اور آج شان علی اپنے والد محمد بشیر اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ مانسہرہ پیشی کیلئے جا رہے تھے کہ چھترپلین ڈمانہ کے مقام پر تاک میں بیٹھے افراد نے ان کا راستہ روک کر فائرنگ کر دی شان علی اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا ۔ جب کہ اس کی اہلیہ ان گولیوں کو نشانہ بن گئیں ۔ جبکہ ایک گولی شان علی کے والد محمد بشیر کو بھی لگی جس سے وہ زخمی ہیں ۔۔۔جن کو بٹل میں فوری طبعی امداد کے بعد مانسہرہ ریفر کر دیا ہے ۔ اور جانبحق لڑکی کا پوسٹم کر دیا ہے جس کے مطابق اسے 19 گولیاں لگی ہیں ۔۔۔تھانہ بٹل پولیس کے ایڈیشنل ایس ایچ او عبد الحمید صاحب بھی موقع پر پہنچ گئے تھے جنہوں نے موقع کے عینی شاہد اور جانبحق لڑکی کے سسر محمد بشیر جو خود بھی زخمی ہیں سے تفصیلی رپورٹ حاصل کر لی ہے ۔۔۔۔
پولیس نے اپنی مزید کاروائی جاری رکھی ہوئی ہے ۔۔۔

23/11/2024

مانسہرہ غازیکوٹ فیلنگ اسٹیشن (اٹک پٹرولیم ) ایک بار پھر عوام کے لیے کھول دیا گیا۔
مانسہرہ غازیکوٹ فیلنگ اسٹیشن (اٹک پٹرولیم ) جو کہ کچھ عرصے سے بند تھا لیکن عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے غازیکوٹ فیلنگ اسٹیشن (اٹک پٹرولیم ) کے مالکان کی جانب سے اچھا اور معیاری پٹرولیم فراہم کرنے کے لیے اٹک پٹرولیم ایک بار پھر عوام کے لیے کھول دیا جس کا آج شاندار افتتاح کیا گیا افتتاح کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر مانسہرہ ارشد خان اور انچارج چوکی غازیکوٹ ٹاؤن شپ مقصود شاہ تھے جن کا تقریب میں پہنچنے پر پمپ مالک عنایت الرحمن، اور علاقہ معززین کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔۔۔۔۔!
ان کے علاوہ پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں مظہر خان، راجہ خان، حاجی منصف خان، شمریز خان اور دیگر موجود تھے۔
افتتاح کے موقع پر علماء حضرات نے تلاوت قران پاک، ذکر اور خصوصی دعا کی اور ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر مانسہرہ ارشد خان نے پیتا کاٹا پروگرام کے اختتام پر پمپ مالک عنایت الرحمن نے اپنی گفتگو کے دوران تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور مزید کہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

21/11/2024

کسی ایم این اے، ایم پی اے سے ذاتی تعلق نہیں ہم کسی کے مزیرے نہیں جہاں بھی پارٹی کی کال ہوگی ہم جائیں گے سید شبیر شاہ کے دو ٹوک الفاظ۔
مانسہرہ پاکستان تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس کے موقع پر سید شبیر شاہ نے اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی سے مخاطب ہو کر ضلعی سطح پر پاکستان تحریک انصاف میں ہونے والے مسائل اور علاقئی مسائل سے تفصیلی اگاہ کیا۔

Address

Mansehra
21140

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Your News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Your News:

Videos

Share