OGHI News Network -ONN

OGHI News Network -ONN All Latest News About OGHi Manshara and All over the World

05/07/2022

بریکنگ نیوز: سینئر صحافی عمران ریاض خان اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار، وکیل کی تصدیق

🤣🤣  پیر شف شف والی سرکار کو چونا لگ گیا 🤣🤣🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀راولپنڈی کی مشہور و معروف روحانی شخصیت و پیر حق خطیب حسین علی ...
02/07/2022

🤣🤣 پیر شف شف والی سرکار کو چونا لگ گیا 🤣🤣
🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀

راولپنڈی کی مشہور و معروف روحانی شخصیت و پیر حق خطیب حسین علی بادشاہ المعروف شف شف کو بہلا پھسلا کر تقریباً آٹھ کروڑ روپے کا چُونا لگانے والا مرید بڑی رقم لیکر فرار ہوگیا۔ اس سنسنی خیز واقعہ کی متعلقہ پیر نے پولیس کو رپورٹ تک نہ درج کروائی کہ کہیں ان کے لاکھوں مریدین کا دل ان سے کٹھا نہ ہوجائے۔

قابل اعتماد ذرائع کے مطابق سجادہ نشین دربار عالیہ کے آستانہ شریف پر ایک ٹھگ مرید کی شکل میں چند ماہ قبل ان کے بزنس مین کے روپ میں جلوہ افروز ہوا اور روتے ہوئے پیر صاحب سے التجاء کی کہ:-

" اس کا بزنس بہت نقصان میں جا رہا ہے لہذا آپ دُعا کریں کہ میری مشکل آسان ہو جائے" ۔ - - -

پیر صاحب نے اس دُکھی شخص کے لیے خصوصی دُعا فرمائی اور وہ شکریہ ادا کرتا ہوا چلا گیا۔ ذرائع کے مطابق چند روز بعد وہی شخص قیمتی تحفے و تحائف سے لدا پھُندآ آیا اور بولا کہ:-

" پیر صاحب کی دعا سے میرا بزنس نفع میں جا رہا ہے، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ یہ حقیر سا نذرانہ قبول فرمائیں" ۔

پیر صاحب نےاس ٹھگ مرید سے بھاری نذرانہ قبول کر لیا۔ کچھ دن گزرے ہی نہ تھے کہ وہی شخص اچانک دوبارہ نمودار ہوا اور پیر صاحب سے دعا کی التجاء کی کہ:-

میرا دوبارہ بزنس چمک اُٹھے اور اس بزنس میں منافع ہوا"

پیر صاحب نے پھر دعا فرمائی اور وہ شخص چلا گیا۔ چند روز بعد وہی شخص ایک قیمتی گاڑی بطور تحفہ لے کر پیر صاحب کی خدمت میں حاظر ہوا اور بولا :-

" یہ سب آپ کی دعا کا نتیجہ ہے کہ میرا بزنس دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے اور نفع بھی خوب مل رہا ہے تو سوچا آپ کی خدمت میں یہ حقیر سا تحفہ پیش کروں، قبول فرما کر شکریہ کا موقع دیں" ۔

پیر صاحب نے بلا حیل و حجت قیمتی گاڑی کا تحفہ قبول کر لیا اور بنارسی ٹھگ خوشی خوشی روانہ ہو گیا۔

وہی شخص کچھ دنوں بعد پھر پیر صاحب کے آستانہ پر حاظر ہوا اور نہایت ملتجیانہ لہجہ میں بولا:-
" پیر صاحب! دعا کی درخواست ہے کہ اللہ میرے بزنس کو اور چمکائے" - -

پیر صاحب نے نہایت خشوع و خضوع سے دعا فرمائی اور وہ شخص اپنے نامعلوم ٹھکانے کی جانب روانہ ہوگیا۔ چند روز ہی گزرے تھے کہ وہ بہروپیا پیر صاحب کے آستانہ پر چار عدد برینڈ نیو چمچماتی گاڑیوں کے ساتھ حاضر ہوا اور ادب و احترام سے یہ حقیر سا نذرانہ پیر صاحب کی خدمت میں یہ کہہ کر پیش کر دیا کہ :-
"یہ سب آپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے اور میرا بزنس خوب چمک گیا ہے" ۔

پیر صاحب نے اس بار حیران ہو کر سوچا کہ ایسا کون سا بزنس ہے جس میں اتنا شاندار منافع ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی ان کے دل میں اس شاندار بزنس میں شراکت داری کی خواہش جاگی جس کا انہوں نے اس بنارسی ٹھگ سے برملا اظہار کیا جسے دوسری جانب سے فوری طور پر قبول کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر صاحب نے اس شخص کو مبلغ آٹھ کروڑ روپے بزنس میں لگانے کے لیے دیے اور وہ شخص چلا گیا اور ایسا گیا کہ آج تک اس کا کوئی سرا کھُرا نہ ملا۔ ذرائع کے مطابق ابھی پیر صاحب اس شدید صدمہ سے نکل نہ پائے تھے کہ انہیں ایک اور شاک لگا، وہ یہ کہ تمام گاڑیاں رینٹ کی تھیں جو کہ ایک شوروم سے لی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق اس اندوہناک واقعہ کی پیر صاحب نے کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی اور صبر کے گھونٹ پی کر رہ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر صاحب نے اس کا واویلا اس لیے نہیں کیا کہ ان پر جان نچھاور کرنے والے دنیا بھر میں موجود لاکھوں کی تعداد میں مریدین کیا سوچیں گے کہ وہ پیر صاحب کی خدمت میں جو نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں، وہ کیسے اتنی آسانی سے کوئی فراڈیا ہڑپ کر سکتا ہے۔

پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک پولیس کو پیر صاحب کی جانب سے اس ٹھگ کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی کے لیے کوئی تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسر کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ پیر صاحب اس بنارسی ٹھگ کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

🎀🤣🤣🎀🤣🤣🎀🤣🤣🎀🤣🤣🎀🤣🤣🎀

مفتی سردار علی صاحب (عرف توجو مفتی صاحب)روڈ ایکسیڈنٹ میں شھید ہوگئے ۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ اللہ ال...
07/05/2022

مفتی سردار علی صاحب (عرف توجو مفتی صاحب)روڈ ایکسیڈنٹ میں شھید ہوگئے ۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ اللہ
اللہ رب العزت تمام دینی خدمات قبول فرمائے، کامل مغفرت فرما کر درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین

Congrats PTI tehsil oghi
01/04/2022

Congrats PTI tehsil oghi

01/04/2022

اوگی
سرکاری نتائج کے مطابق نوابزادہ فرید تحصیل چئرمین اوگی منتحب

01/04/2022
ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ میں حوالاتی جانبحق حوالاتیوں اور قیدیوں نے بارکوں میں آگ لگا دی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ...
27/12/2021

ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ میں حوالاتی جانبحق حوالاتیوں اور قیدیوں نے بارکوں میں آگ لگا دی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی آگ بجھانے کے لئے فائربرگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو اہلکار بھی پہنچ گئے حالات کشیدہ

منشیات کے خلاف اس جنگ میں میرا ساتھ دیجئے۔
10/12/2021

منشیات کے خلاف اس جنگ میں میرا ساتھ دیجئے۔

05/12/2021

منشیات فروشوں کے خلاف اوگی پولیس کی کاروائیوں میں تیزی۔دو دنوں میں کئی گرفتاریاں سامنے آئی ہے۔عوام سے درخواست ہے کہ منشیات کے خلاف مہم میں پولیس کا ساٹھ دیں۔

افسوسناک خبر... کالج دراہا کے قریب کنیٹ میں 2 ڈاکو چوری کر رہے تھے تو دو نوجوان لڑکوں نے انہیں موقع پر پکڑ لیا جس کہ نتی...
15/10/2021

افسوسناک خبر...
کالج دراہا کے قریب کنیٹ میں 2 ڈاکو چوری کر رہے تھے تو دو نوجوان لڑکوں نے انہیں موقع پر پکڑ لیا جس کہ نتیجے میں ان چوروں نے دونوں جوانوں کو گولیاں مار کے جانجق کر دیا
دونوں چور پکڑی گئے...
واقع تھانہ حاکی کی حدود کا ھے...
اللہ پاک ہم سب پر اپنا رحم کرے آمین...

لاہور میں جوکر کے روپ میں کھلونے بیج کر ماں کا علاج کروانے والی باہمت لڑکی یہ ہے پاکستان کی قابل فخر بیٹی جو سخت گرمی می...
28/08/2021

لاہور میں جوکر کے روپ میں کھلونے بیج کر ماں کا علاج کروانے والی باہمت لڑکی یہ ہے پاکستان کی قابل فخر بیٹی جو سخت گرمی میں اس قسم کا لباس پہن کر عزت سے کمارہی ہے ناکہ اپنے جسم کی نمائش کرکے
صائمہ کا کہنا ہے راستے بہت تھے میرے پاس مگر میں نے یہ راستہ چنا
پوری ٹیم آپ کو سلام پیش کرتی ہے بہن اللّٰہ آپ کی مشکلات آسان کرے آمین۔۔۔!!!

21/08/2021
16/08/2021

پاکستان
کا قرضہ ایبٹ آباد شفیق پلازہ کے ڈاکٹرز
ایک ماہ میں ختم کر سکتے ہیں

انتہائی ضروری میسیج ہے یہ خدارا تحصیل اوگی  میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل آرام سے چلائیں اپنی جان کی حفاظت کرو دوسرے کی جان...
11/08/2021

انتہائی ضروری میسیج ہے یہ خدارا تحصیل اوگی میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل آرام سے چلائیں اپنی جان کی حفاظت کرو دوسرے کی جان کا بھی خیال رکھیں
انسانی جان بہت قیمتی ہیں جو اس دنیا سے چلا جاتا ہے ان کے اہل خانہ سے پوچھو ان پر کیا گزرتی ہے

اوگی رشیدہ گرین ہلز اکیڈمی کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم 3 افراد زخمی 2 کی حالت تشویشناک ۔۔۔۔اللہ رحم فرمائے آمین
10/08/2021

اوگی رشیدہ گرین ہلز اکیڈمی کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم 3 افراد زخمی 2 کی حالت تشویشناک ۔۔۔۔اللہ رحم فرمائے آمین

یه کوئی مزدور نھیں بلکه گورنمنٹ ھائی سکول ملوکڑه ضلع مانسهره کے طلباء ھیں جنھیں والدین نے گھر سے اپنے بچوں کے بھتر مستقب...
06/08/2021

یه کوئی مزدور نھیں بلکه گورنمنٹ ھائی سکول ملوکڑه ضلع مانسهره کے طلباء ھیں جنھیں والدین نے گھر سے اپنے بچوں کے بھتر مستقبل کی خاطر تعلیم کے لئے بھیجا ھے . لیکن سکول میں ظالم اساتذه ان سے مزدوروں کا کام لے رھے ھیں . یه ھیں قوم کے معمار

بندوق کی زور پر پولیو کے قطرے پلوائے جاتے ہیں اگر اسی بندوق کے زور پر منشیات کے خلاف ایکشن لیا جائے تو معاشرہ ایک بڑی تب...
27/07/2021

بندوق کی زور پر پولیو کے قطرے پلوائے جاتے ہیں اگر اسی بندوق کے زور پر منشیات کے خلاف ایکشن لیا جائے تو معاشرہ ایک بڑی تباہی سے بچ سکتا ہے. عام دکانوں سے لیکر تعلیمی اداروں تک منشیات آسانی سے پہنچتے ہیں. پولیو صرف ایک بندے کو معذور کرتا ہے منشیات آنے والی نسلوں کو برباد کرتا ہے

چارسدہ: غریب والدین نے محنت سے پالا،پی ایچ ڈی کرنے کے بعد اچھی نوکری لگی،پتہ نہیں یہ ڈاکٹر صاحب کس کی انکھوں میں کانٹا ب...
26/07/2021

چارسدہ: غریب والدین نے محنت سے پالا،پی ایچ ڈی کرنے کے بعد اچھی نوکری لگی،پتہ نہیں یہ ڈاکٹر صاحب کس کی انکھوں میں کانٹا بن کے چبھ رہا تھا؟؟ظالموں نے والدین کی کمر توڑ دی ہیں👇👇۔۔

کل رات کو علاقہ مندنی, غازبیکوں کلی کے رہائشی #ڈاکٹرجنیداکبر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی اے کو تھانہ مندنی کے حدود میں نامعلوم افراد نے بے دردی سے شھید کیا.آئے روز ایسے حادثات دیکھنے کو ملتے ہیں جوکہ ایک معموم بن چکا ہیں.تو میں سوشل میڈیا کے تمام دوستوں سے درخواست کرتا ہوں کہ جنید اکبر شھید کیلئے اپنا آواز اُٹھائیے,آج انکوں نشانہ بنایا ہے,کل ہماری باری ہو سکتی ہیں,اس سے پہلے کہ کوئی اور اس قسم کے ناخوشگوار واقعہ کا نشانہ بنے,ہمییں ایک ہو کر ظلم کی اس کربناک مواقع کو روکنے کیلئے ایک بھر پور کمپئین چلانی ہوگی.جب تک #جنیداکبر کے قاتلوں کو نہیں پکڑتے,ہم چین سے نہیں بیٹھںنگے.
ہم آئی جی پولیس کے پی,ڈی پی او چارسدہ,ڈی ایس پی تنگی,ایس ایچ او تھانہ مندنی اور اے ایس آئی شھید چوکی سے اپیل کرتے ہیں کہ جنید اکبر شھید کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے,اور کیس کے شفاف انکوائری کیلئے کیلئے جوڈیشل ٹیم مقرر کی جائے,تاکہ مجرموں کو جدید سائنسی تکنیک کی مدد سے پکڑے جائے اور انکوں قرار واقعی سزا دی جائے.
اور اگر پھر بھی قاتلوں کو پکڑنے میں ناکامی ہوئے تو سٹیٹ منسٹر علی محمد خان کا وہ ایک جملہ ہمیں یاد ہیں کہ "جس قتل کا قاتل معلوم نہ ہو,حکمران وقت اسکا ذمہ دار ہوتا ہے".

مبارک ہو، بہت افسوس ہوا🙏
28/06/2021

مبارک ہو، بہت افسوس ہوا🙏

اوگی تین ماہ قبل رشیدہ کے قریب موٹرسائیکل کے کچلنے سے دوسری بچی دیا عمل ولدکامران مرحوم کے وارثا اور موٹرسائیکل ڈرائیور ...
22/06/2021

اوگی تین ماہ قبل رشیدہ کے قریب موٹرسائیکل کے کچلنے سے دوسری بچی دیا عمل ولدکامران مرحوم کے وارثا اور موٹرسائیکل ڈرائیور حماد خان ولد افسر خان ساکن کیول کے بزرگوں کے مابین راضی نے موقع پر اہم جرگوی قاری زرملک شاہ اشرف خان لولکہ نعیم خان اسرار ایڈووکیٹ اور دیگر کا گروپ فوٹو ۔

ٹرین حادثہ امدادی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ریلوے کی امدادی ٹرین 6 گھنٹے بعد ہیوی مشینری لے کر گھوٹکی پہنچ ہی گئی 33 جاں ...
07/06/2021

ٹرین حادثہ امدادی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
ریلوے کی امدادی ٹرین 6 گھنٹے بعد ہیوی مشینری لے کر گھوٹکی پہنچ ہی گئی
33 جاں بحق افراد کی لاشیں پولیس اور دیہاتیوں نے نکال لیں
15 سے 20 مزید افراد کے ڈبوں کے نیچے ہونے کا خدشہ ہے ۔ ڈپٹی کمشنر

یہ ٹاپ کے اردو نیوز چینلز پر اردو کا حال ہے۔۔ ملاحظہ کیجئے۔۔۔
30/05/2021

یہ ٹاپ کے اردو نیوز چینلز پر اردو کا حال ہے۔۔ ملاحظہ کیجئے۔۔۔

اوگی ہزارہ کی سر زمین پر شیخ القرآن والحدیث حضرت خطیب صاحب کاوجود اللہ تعالا کی خصوصی رحمت ھے۔ سچ یہ ھے کہ ایسی ہستیاں ص...
17/05/2021

اوگی ہزارہ کی سر زمین پر شیخ القرآن والحدیث حضرت خطیب صاحب کاوجود اللہ تعالا کی خصوصی رحمت ھے۔ سچ یہ ھے کہ ایسی ہستیاں صدیوں بعدکہیں پیدا ہوتی ہیں لوگ ولایت کے لۓ کرامات ڈھونڈھتے ہیں میں نے اپنے شیخ کی سب سے بڑی کرامت اتباع سنت پر کاربند ہونے کوپایا ھے زھد وتقوی ، عجز وانکساری تواپنی مثال آپ ہی ھے لیکن شرک وبدعات کے خلاف آپ کی زند گی محاذ پر لڑنے والے ایک مجاھد کی طرح گزری ھے اس میدان میں آپ پربیتے گۓ واقعات سن کر عقل دنگ رہ جاتی ھے 24 گھنٹو میں بہت ہی کم وقت ارام کو ملتا ھے باقی وقت تدریس ،تالیف، زکر و ازکار اورتصوف میں گزرتا ھے تدریس کا حال یہ ھے کہ67 مرتبہ بخاری شریف طلبا وطالبات کو پڑھایا ،53 مرتبہ دورہ تفسیر پڑھایا علم میراث کی معرکة الارا کتاب سیراجی کو 100 مرتبہ طلبا کو پڑھا چکے ہیں آپ کے درس فیض سے سیراب ہونے والے والوں کی تعدا اسی ہزار( 80000 )تک جاپہنچی ھے۔ سند حدیث عالی ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ کے زریعے ھزاروں کے حساب سے آپ کے شاگرد سعودی عرب ،یمن مصر،افریقہ،ترکی وغیرہ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور تقریباً روزمرہ کی بنیاد پربیرون ممالک کے سند حدیث حاصل کرنے کے شایقین فضلا آپ سے نٹ پر فیض حاصل کرتے ہیں اس کے علاوہ کٸ کتابوں کامصنف بھی ہیں۔۔
آپ کے زیرنگرانی چلنے والے مدارس میں طلباوطالبات کی تعداد ہزار سے متجاوز ہوتی ہیں صرف جامعہ سعیدیہ اوگی میں اساتذہ اور ملازمین کی تعداد اسی80 سے زیادہ ہیں جن کا بجٹ کروڑوں میں سے ہیں۔۔۔حق یہ ھے کہ ہمارا مرشد ایک شخص نہیں بلکہ ایک تاریخ ھے ۔۔
شیخ کے جانشینوں میں الحمد للہ انکے بیٹوں کیساتھ ساتھ آپ کا فایق اورقابل ترین بھتیجا مفتی امین الرحمان صاحب شامل ہیں جن کو اللہ تعالانے بہت سے صفات سے نوازا ھے اللہ تعالا ھمارے شیخ کاسایہ ہمارے سروں پر تادیر قایم رکھیں امین

Address

05
Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when OGHI News Network -ONN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share