20/04/2023
ایک کار آمد پوسٹ
بجلی کا کرنٹ لگنے پر مٹی میں دفنانے کے غلط طریقہ کار کو اپنانے کے بجائے وقت ضائع کیئے بغیر فوراً ریسکیو 1122 کو کال کریں، اسی دوران کرنٹ لگنے والے کی نبض چیک کریں اگر نبض نہیں چل رہی تو آپ خود کمیونٹی لیول پر اس کو سیدھا زمین پر لیٹا کر 12 مہینے تک کے بچے کو 2 انگلیوں کا استعمال کرتے ہوئے، 1 سال سے 8 سال تک کے بچے کو 1 ہاتھ سے اور 8 سال سے زیادہ عمر والوں کیلئے دونوں ہاتھوں کو چھاتی/سینے پر درمیان میں رکھ کر 2 انچ تک دھباتے رہیں، یاد رہے چھاتی دبانے کی رفتار اتنی ہو کہ آپ 1 سیکنڈ میں 2 دفعہ چھاتی دبا سکیں اور اس عمل کو ریسکیو 1122 ٹیم کے آپ کے پاس پہنچنے تک بار بار دہرائیں یاد رکھیں اس طریقہ سے متاثرہ شخص کی دل کی دھڑکن بحال ھونے کے قوی امکانات ھوتے ھیں جس سے آپ ایک انسان کی جان بچانے میں میں معاون ثابت ہو سکتے ھیں.
اللّٰہ پاک قرآن پاک میں فرماتا ھے:
القرآن ترجمہ: جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچا لیا۔