Voice Of Pakhal

Voice Of Pakhal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice Of Pakhal, Media/News Company, Mansehra.

Mansehra district is situated in the province of Khyber Pakhtunkhwa it is the second largest in the province one of many beautiful districts of Pakistan it has a huge population the district is an old place

04/07/2024

امریکہ اور روس کے درمیان دنیا کے دو بڑے سمندروں (بحر الکاہل اور آرکٹک) کے جمے ہوئے پانی میں یہ دو جزیرے کھڑے ہیں۔ انہیں "ڈایامیڈ جزائر" کہا جاتا ہے۔ ان میں سے بائیں والا بڑا جزیرہ روس کے کنٹرول میں ہے، اور دائیں والا چھوٹا جزیرہ امریکہ کا حصہ ہے۔

دونوں جزیروں میں فاصلہ صرف 3.5 کلو میٹر کا ہے، لیکن دونوں میں ٹائم کا فرق دیکھا جائے تو روس والا جزیرہ امریکہ کے جزیرے سے تقریباً 21 گھنٹے اگے ہے۔ یعنی اگر امریکہ والے جزیرے میں پیر کی دوپہر تین بجے ہوں گے تو روس والے جزیرے میں منگل کی دوپہر کے 12 بج چکے ہوں گے۔ یعنی صرف 3.5 کلو میٹر سفر کرنے پر آپ اگلی تاریخ میں بھی جاسکتے ہیں اور پچھلی تاریخ میں واپس بھی آسکتے۔

اس کے پیچھے کیا چکر ہے، اس کے لیے ہمیں meridians کی لائنوں کو سمجھنا ہوگا جو زمین کے نقشے کو سمجھنے کے لیے شمال سے جنوب کی طرف خیالی طور پر بنائی جاتی ہیں۔

ہماری زمین گول ہے، اور ایک گول دائرے میں 360⁰ ڈگریاں ہوتی ہیں، تو ہم زمین کے نقشے پر شمال سے جنوب 360 لائنیں بنا لیتے ہیں۔ ان لائنوں میں سے ایک لائن انگلینڈ کے علاقے "گرین وچ" سے گزرتی ہے، اسے 0⁰ ڈگری مان لیا گیا، اور یہاں کے وقت کو بھی سٹینڈرڈ مان لیا گیا، جسے "گرین وچ مین ٹائم" یعنی GMT کہا جاتا ہے۔

اس 0⁰ سے مشرق کی طرف ہر 15 لائن گزرنے کے ساتھ وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ یعنی مشرق کی طرف ہر 15 ڈگری کے بعد GMT+1۔

جبکہ مغرب کی طرف ہر 15 لائن سے 1 گھنٹہ کم ہوتا جاتا ہے یعنی مغرب کی طرف ہر 15 ڈگری کے بعد GMT- 1۔

اس طرح جب 180⁰ کی لائن آتی ہے تو وہاں مشرق اور مغرب کے وقت میں اتنا فرق پڑ جاتا ہے کہ دونوں اطراف کی تاریخ بدل جاتی ہے، اور اس 180⁰ کی لائن کو انٹرنیشل ڈیٹ لائن کہا جاتا ہے، جو کہ بحر الکاہل میں سے گزرتی ہے۔

البتہ دنیا کے ممالک اس انٹرنیشنل ڈیٹ لائن کو پوری طرح فالو نہیں کرتے، کیونکہ یہ لائن کئی ممالک کو دو حصوں میں تقسیم کرتی ہے، مگر حکومتیں اپنے پورے ملک کا وقت اور تاریخ ایک ہی رکھتی ہیں۔

جیسے پاکستان سے تقریباً 18 لائنز گزرتی ہیں (60⁰سے 77⁰) لیکن ہم پچھہترویں (75th) لائن کے مطابق اپنا ٹائم رکھتے ہیں جو کہ GMT سے پانچ گھنٹے آگے بنتا ہے۔۔۔

‏وزیراعظم کا بڑی عید پر بڑا ریلیف!وزیراعظم شہبازشریف کا پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان!
14/06/2024

‏وزیراعظم کا بڑی عید پر بڑا ریلیف!

وزیراعظم شہبازشریف کا پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان!

12/05/2024

مختلف ٹیسٹ جن کے بارے میں جاننا صحت کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے۔۔۔۔

ٹیسٹ نمبر 1:

خون میں ESR
کروانا

کا مطلب ESR

Erythrocyte Sedimentation Rate

یہ مندرجہ ذیل حالات میں بڑھ جاتا ہے:
خون کی کمی کی صورت میں
ہر طرح کی سوزش میں
کینسر نے
۔T.B کے باعث بڑھ جاتا ہے۔
ہڈی کے فریکچر وغیرہ میں۔
شور وغیرہ سے۔
گردوں کی بیماری میں۔
جوڑوں کی بیماریوں میں۔
پھوڑے وغیرہ کے باعث۔
حمل کے ابتدائی مہینوں میں

۔ ESR کا کم ہونا:

• کولیسٹرول بڑھنے سے
• سرخ سیلز کا حجم کم ہو جانے سے
• اگر خون جم گیا ہوگا تو یہ کم ہو جائے گا۔
• اگر خون میں البیومن کی مقدار بڑھ جائے تو ۔ ESR کم ہو جائے گا۔

ٹیسٹ نمبر:2

خون کے اندر مختلف طرح کی تبدیلیوں وغیرہ کو چیک کرنے کے لئے آپ مکمل معائنہ کروانا چاہتے ہوں تو۔ CP۔Blood تحریر کریں یعنی خون کی مکمل پکچر۔اس طرح آپ اس ٹیسٹ کے ذریعے خون میں بہت سی باتیں معلوم کر سکتے ہیں:

• WBC۔ Count
• خون کے سفید سیل کی تعداد

• Differential Leucocyte Count
• خون کے سفید سیلز کی گنتی

• RBC۔ Count
•خون میں سرخ سیل کی تعداد

Hb%
• ہیموگلوبن کی فیصد معلوم کرنا

ٹیسٹ نمبر 3:


پیٹ کے کیڑوں کے لیے یرقان پیچش پاخانے میں خون آنے کے لیے عموما پاخانہ ٹیسٹ کروایا جاتا ہے تاکہ تشخیص درست انداز میں ہو سکے اس کے لیے آپ.۔Stool D/R لکھ کر دیں
D/R= (Detail Report)



ٹیسٹ نمبر 4:

اگر کسی خاتون کا حمل چیک کروانا ہو تو آپ اس کا پیشاب ٹیسٹ کروائیں گے اور اس کے لئے Urine for PT تحریر کریں گے۔
(حمل) PT= pregnancy اگر رپورٹ "+" ہوگئی تو حمل ہے اگر"-" ہوگئی تو نہیں۔

ٹیسٹ نمبر 5:

بلغم /تھوک کا ٹیسٹ مختلف امراض کے جراثیموں کو دیکھنے کے لیے کروایا جاتا ہے۔
تاکہ تشخیص و علاج میں سہولت ہو سکے بلغم میں یا تو عام بیکٹیریا ہوتے ہیں یا پھر ٹی بی کے جراثیم ہوتے ہیں یا سانس کی دیگر تکالیف کے جراثیم ہوتے ہیں۔اگر آپ کو کسی ٹی بی کے مرض کا بلغم ٹیسٹ کروانا ہو تو صرف Sputum for AFB تحریر کریں۔

لیبارٹری والے سمجھ جائیں گے ڈاکٹر مریض کا کونسا ٹیسٹ کروانا چاہتے ہیں۔اگر ٹی بی کے علاوہ کسی بیماری کے لئے بلغم/تھوک ٹیسٹ کروانا ہو تو صرف Sputum for C/S تحریر کریں اس کا مطلب ہے
C/S = Culture & sensitivity



ٹیسٹ نمبر 6:

جوڑوں کے درد اور گٹھیا وغیرہ کی تشخیص کرنے کے لئے آپ R.A. Factor لکھ کر دیں اگر رپورٹ + ہو تو مریض کو جوڑوں کی یا گھٹیا کی تکلیف ہے لیکن اگر رپورٹ - ہو تو نہیں۔

ٹیسٹ نمبر 7:

جگر کی کارکردگی کو دیکھنے کے لئے LFT ٹیسٹ بہت عام ہے اس کی مدد سے جگر کے افعال اور دیگر احوال دیکھے جاتے ہیں یہ ٹیسٹ بہت زیادہ کروایا جاتا ہے اس کے لیے آپ صرف LFT تحریر کریں گے۔

ٹیسٹ نمبر 8:

خون میں چکنے مادے کولیسٹرول وغیرہ کو چیک کرنے کے لئے Lipid profile تحریر کر دیا کریں کیوں کہ اگر یہ چکنا یا خون میں بڑھنے لگے تو خون کی نالیاں تنگ ہو جاتی ہیں اور اس طرح ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں یہ ٹیسٹ بہت ضروری ہے خاص کر آج کل کے زمانے میں۔

ٹیسٹ نمبر 9:

وڈال ٹیسٹ (Widal test) ٹائیفائیڈ بخار کی تشخیص کے لیے کروایا جاتا ہے اگر آپ کو کسی مریض کا یہ ٹیسٹ کروانا ہو تو آپ صرف Widal test تحریر کریں
اس سے آپ جان سکتے ہیں کہ مریض میعادی بخار (Typhoid fever) میں مبتلا ہے یا نہیں۔

ٹیسٹ نمبر 10:

پنڈلیوں کی ہڈیوں کے معلومات کو دیکھنے کے لئے اگر ایکسرے کروانا پڑے تو
X۔Ray Tibiofibula
لکھ کر دیں۔

ٹیسٹ نمبر 11:

اگر پاؤں کی ہڈیوں کی کیفیت دیکھنا ہو تو x-ray foot لکھ کر دیں۔

ٹیسٹ نمبر 12:

اگر پیٹرو (pelvis) کی ہڈیوں کو دیکھنا ہو تو آپ X-Ray pelvic Gridle لکھ کر دے سکتے ہیں۔


ٹیسٹ نمبر 13:
جگر کی تکلیف کی تشخیص کے لیے عموما ایک ٹیسٹ کروایا جاتا ہے جسے
(Liver function test)
یعنی (LFT) کہتے ہیں۔

ٹیسٹ نمبر14:

معدے کے افعال اور حالات جاننے کے لیے Gastroscopy کروانا پڑتی ہے۔یہ ٹیسٹ عموما معدے کے کینسر' رسولی السر اور سوزش وغیرہ کی تشخیص کے لئے کیا جاتا ہے۔

ٹیسٹ نمبر 15:

ملیریا کی تشخیص کے لیے مریض کے خون میں ملیریا بخار کے جراثیم کی نشاندہی کے لیے ٹیسٹ کروایا جاتا ہے جو خون سے کیا جاتا ہے۔ (Blood for MP) آپ یہی لکھ کر دیں۔

ٹیسٹ نمبر 16:
اگر خون کی کسی بیماری یا کینسر میں خون کا بلڈنگ ٹائم چیک کرنا ہو تو اس کے لیے
BT/CTلکھ کر دینا کافی ہوا کرتا ہے

یہ ٹیسٹ مندرجہ ذیل حالات میں کیا جاتا ہے

• زہر کے اثرات کو جانچنے کے لیے
•وٹامن سی کی کمی میں
• سانپ کے کاٹنے پر
• ہیموفیلیا میں
• ادویات مثلا ڈسپرین وغیرہ کے استعمال کے دوران۔

ٹیسٹ نمبر 17:

اگر کسی ورید (Vein)کے اندرونی حالات دیکھنے کی ضرورت ہو تو آپ Venography لکھ کر دیجئے اس کی مدد سے آپ ورید کی اندرونی ساخت کا معاینہ کر سکتے ہیں یہ ٹیسٹ آپ کو ورید (Vein) کی رکاوٹ غیرہ کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔

ٹیسٹ نمبر 18:

کمر اور ریڑھ کی ہڈی کی چوٹوں اور دیگر تکالیف کے لئے اکثر ایکس ریز کروانے پڑتے ہیں اگر کبھی آپ کو اس کی ضرورت ہو
X-ray Lumbar spine
لکھ کر دیں یہ ٹیسٹ

ٹیسٹ نمبر 19:
اگر خون میں یورک ایسڈ کی مقدار زیادہ ہو جائے تو گٹھیا کی تکلیف لاحق ہوجاتی ہے اس لیے خون میں یورک ایسڈ کی مقدار کو دیکھنے کے لئے ہم مریض کا یورک ایسڈ خون میں چیک کرواتے ہیں اس ٹیسٹ کو کروانے کے لیے آپ صرف
Serum Uric Acid
تحریر کر دیا کریں

ٹیسٹ نمبر 20 :

ران کی ہڈی کے ایکسرے کے لیے آپ
X-Ray Femur bone
لکھا کریں یہ ایکسرے ران کی ہڈی کی چوٹ گلنے سڑنے ٹی بی رسولی وغیرہ کو دیکھنے کے لیے کروایا جاتا ہے۔

29/04/2024

قبض اور گیس کا بہترین علاج
طب کی زبان میں قبض کو ام الا مراض کہا جاتا ہے اگر آپ اس موذی مرض میں مبتلا ہیں تو لاکھ سونے کے نوالے کھا لیں آپ صحمند نہیں ہو سکتے صحت مند رہنے کے لئے اس سے چٹکارہ بے حد ضروری ہے۔ آج ہم آپکو اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا نایاب نسخہ بتلا رہے ہیں ۔
پرانی سے پرانی قبض اور گیس ختم کرنے اور پیٹ صاف کرنے کا سادہ اور آسان ترین اور نایاب نسخہ

ھوالشافی/ :
اجوائن دو چمچ
زیرہ۔ دو چمچ
سونف ایک چمچ
کالا نمک آدھا چمچ

بنانے کا طریقہ:/
سب سے پہلے زیرہ کو دھوپ میں تھوڑا سا خشک کر لیں
پھر اس میں اجوئن ملا کر اسے دو منٹ کے لئے ہلک آنچ پر گرم کریں جس سے اس کا رنگ بھورا سا ہو جائے گا۔
پھر اسے اتار لیں اور اس ایک چمچ سونف اور آدھا چمچ کالا نمک شامل کر لیں اور اسے اچھی طرح گرائینڈ کر لیں
لیں جیُ آپ کا نسخہ تیار ہو گیا ہے۔

طریقہ استمال:
رات کو کھانا کھانے کے بعد ایک گلاس پانی میں ایک چمچ دو منٹ تک اچھی طرح مکس کر لیں پھر اسے پی لیں صبح تک آپکا پیٹ بالکل صاف ہو جائے گا انتڑیو میں جما ہوا ہر طرح کا مواد نکل جائے گا۔

19/03/2024

تمام افغانوں کو پاکستان سے نکالنے کا فیصلہ، آپریشن شروع کرنیکا حکم۔
وفاقی وزارت داخلہ نے 15 اپریل سے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی ملک بدری کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پہلے رضا کارانہ طور پر واپس افغانستان جانے کے لئے کہا جائیگا جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیا جائیگا
فہرستوں کو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔
اگلے فیز میں افغان پی او آر (Proof of Residence) کارڈ ہولڈرز کو ملک بدر کیا جائیگا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) ایبٹ آباد نے میٹرک امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ۔ نویں اور دسویں جماعت ...
18/03/2024

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) ایبٹ آباد نے میٹرک امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ۔ نویں اور دسویں جماعت کے پرچے 18 اپریل سے شروع ہو کر 9 مئی 2024ء تک جاری رہیں گے جب کہ عملی امتحانات 13 سے 18 مئی 2024ء تک ہوں گے

PK 38کی  عوام کے ساتھ ہاتھ ہو گیا۔ زاہد چن زیب وزات سے آؤٹ ۔
06/03/2024

PK 38
کی عوام کے ساتھ ہاتھ ہو گیا۔ زاہد چن زیب وزات سے آؤٹ ۔

25/02/2024

اطلاع عام نوکوٹ کے رہائشی فیاض احمد اور سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 15 طاہر ریاض کے والد حاجی ریاض وفات پا گئے ہیں نماز جنازہ کااعلان بعد میں ادا کیا جائے

23/02/2024

جن خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ کی طرف سے رقم وصول ہورہی ہے اگر وہ حاملہ ہو یا انکے ایک دن سے لیکر 18ماہ تک کا بچہ یا بچی ہو تو
ان کو 3ہزار روپے اور ساتھ غذائی کمی کو پورا کرنے کے لئے سپلیمنٹ (اضافی خوراک)ملے گا
تحصیل بفہ پکھل کے ایسے خواتین اپنے رقم اور خوراک کے حصول کے لئے آر ایج سی شنکیاری ہسپتال تشریف لائیں ۔
مزید معلومات کے لئے اس نمبر پر رابط کیجئے
03479823582 حمزہ
03179912721 اسامہ

‏ادرک (Ginger Juice) -یہ خون کو پتلا کرتا ھے.یہ درد کو قدرتی طریقے سے 90٪ تک کم کرتا هے.لہسن (Garlic Juice)اس میں موجود ...
19/02/2024

‏ادرک (Ginger Juice) -یہ خون کو پتلا کرتا ھے.
یہ درد کو قدرتی طریقے سے 90٪ تک کم کرتا هے.

لہسن (Garlic Juice)
اس میں موجود Allicin عنصر cholesterol اور BP کو کم کرتا ھے.
وہ دل کے بلوکج کو کھولتا ھے.

لیموں (Lemon Juice)اس میں موجود antioxidants، vitamin C اور potassium خون کو صاف کرتے ہیں.
یہ بیماری کے خلاف مزاحمت (immunity) بڑھاتے ہیں.۔
ایپل سائڈر سرکہ (Apple Cider Vinegar)*
اس میں 90 قسم کے عناصر ہیں جو جسم کے سارے اعصاب کو کھولتے ھیں، پیٹ صاف کرتے ہیں اور تھکاوٹ کو مٹاتے ہیں۔۔
ان مقامی یعنی چیزوں کو
اس طرح استعمال میں لایئں
1-ایک کپ لیموں کا رس لیں.
2-ایک کپ ادرک کا رس لیں.
3-ایک کپ لہسن کا رس لیں.
4 ۔ایک کپ ایپل apple سرکہ ان چاروں کو ملا کر دھيمي آنچ پر گرم کریں جب 3 کپ رہ جائے تو اسے ٹھنڈا کر لیں.اب آپ اس میں 3 کپ شہد ملا لیں.
روز اس دوا کے 3 چمچ صبح خالی پیٹ لیں جس سے سارے
ساری بلوکج ختم ہو جائیں گی.
یعنی شریانیں کھل جائینگی .
إن شاء اللہ
ذرا سوچیں کہ شام کے
7:25 بجے ھیں اور آپ گھر جا رہے ھیں وہ بھی بالکل اکیلے .
ایسے میں اچانک آپ کے سینے میں تیز درد ہوتا ہے جو آپ کے ہاتھوں سے ھوتا ہوا آپ
جبڑوں تک پہنچ جاتا ہے .
آپ اپنے گھر سے سب سے قریب ہسپتال سے 5 میل دور ہیں اور اتفاق سے آپ کو یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ آپ وهاں تک پہنچ پائیں گے یا نہیں۔ .
آپ نے سی پی آر میں تربیت لی ہے مگر وہاں بھی آپ کو یہ نہیں سکھایا گیا کہ اس کو خود پر استعمال کس طرح کرنا ہے .

*ایسے میں دل کے دورے سے بچنےکے لئے یہ اقدامات کریں۔*
چونکہ زیادہ تر لوگ دل کے دورے کے وقت اکیلے ہوتے ہیں بغیر کسی کی مدد کے انہیں سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے. وہ بے ہوش ہونے لگتے ہیں اور ان کے پاس صرف 10 سیکنڈ ہوتے ہیں
*ایسی حالت میں مبتلا شخص زور زور سے کھانس کر خود کو عام رکھ سکتا ہے.*

ایک زور کی سانس لینی چاہئے ہر کھانسی سے پہلےاور کھانسی اتنی تیز ہو کہ سینے سے تھوک نکلے.
جب تک مدد نہ آئے یہ
عمل دو سیکنڈ کے وقفے سے دہرایا جائے تاکہ دھڑکن عام ہو جائے.
زور کی سانسیں پھیپھڑوں میں آکسیجن پیدا کرتی ہے اور زور کی کھانسی کی وجہ سے دل سكڑتا ہے جس سےخون باقاعدگی سےچلتا ہے.

17/02/2024
15/02/2024

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے خاندان والوں کے لئے اہم پیغام

برائے مہربانی آپنا انتظام کر کے اہیں کسی بھی وقت اپ کے مریض کو ایبٹ آباد بھیجا جا سکتا ہے۔ یہاں پر صرف ریفر کی سہولت 24 گھنٹے موجود ہے۔

14/02/2024

آزاد امیدواران ذرا اپنےووٹروں اور سپورٹرروں سے پوچھ ھی لو کیا انھوں نے اھل تشیع کی گودوں میں بیٹھنے کیلیے آپ کو ووٹ دیے ھیں

14/02/2024

Kia PK 38 ki awam ku PWM ka itihad manzoor ha????

12/02/2024

پاکستانی سیاستدان جہانگیر خان ترین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی جماعت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے چیئرمین کے منصب سے استعفیٰ دے دیں گے اور ساتھ ہی سیاست بھی چھوڑ دیں گے۔

ترین نے اپنے اس فیصلے کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کیا، جس میں ان کا کہنا تھا، ’’میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے اس الیکشن میں میرا ساتھ دیا اور اپنے حریفوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔ میں پاکستان کے عوام کی رائے کا بہت احترام کرتا ہوں اور اس لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں بطور آئی پی پی چیئرمین مستعفی ہو جاؤں اور ساتھ ہی سیاست بھی چھوڑ دوں۔‘‘

پاکستان آرمی میں ملازمت کے مواقع۔
12/02/2024

پاکستان آرمی میں ملازمت کے مواقع۔

10/02/2024

پاکستان کے عام الیکشن 2024 میں سواتی پختون قبیلہ کے کامیاب امیدواران:
(1) پرنس محمد نواز خان سواتی آلائی (MNA NA-13)
(2) انجینئر محمد زبیر خان سواتی آلائی (MPA PK-34)
(3) تاج محمد خان ترند سواتی بٹگرام (MPA PK-35)
(4) منیر حسین لغمانی سواتی بالاکوٹ (MPA PK-36)
(5) بابر سلیم خان سواتی مانسہرہ (MPA PK-37)
(6) زاہد چن زیب خان سواتی مانسہرہ (MPA PK-38)
(7) اکرام خان سواتی مانسہرہ (MPA PK-39)
(8) لائق محمد خان سواتی تورغر (MPA PK-41)
(9) اعجاز خان سواتی کراچی (MPA PS-88)
سب جیتنے والے سواتی بھائیوں کو سواتی پختون قبیلہ کی طرف سے بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالی ان سب کو دین اسلام، وطن عزیز پاکستان، سواتی قوم اور اپنے اپنے علاقے کی عوام کی بہترین نمائندگی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

06/02/2024

ملکی سیاست
‏روزانہ ہاسٹل کینٹین میں ناشتے میں کھچڑی کھا کر پریشان طلباء نے ہاسٹل وارڈن سے شکایت کی اور ناشتہ میں دوسری چیز دینے کا مطالبہ کیا

وہاں 100 میں سے صرف 20 طالب علم ہی ایسے تھے جن کو کھچڑی پسند تھی اور وہ طلباء چاہتے تھے کہ روزانہ کھچڑی ہی بنائی جائے۔
جبکہ باقی کے 80 طلباء تبدیلی چاہتے تھے۔

وارڈن نے تمام طلباء کو ناشتے کے لئے ووٹنگ کرنے کو کہا۔

اب وہ 20 طلباء جنہیں کھچڑی پسند تھی ان سب نے کھچڑی کے لیے ووٹ دیا۔

باقی کے 80 افراد میں کوئی ہم آہنگی نہیں تھی۔ مزید کوئی بات چیت بھی نہیں تھی اور اپنی عقل اور ضمیر سے کچھ فیصلہ بھی نہیں کیا۔ نہ آپس میں کوئی صلاح مشورہ کیا اور ہر ایک نے اپنی اپنی پسند کے مطابق ووٹ دیا۔

اب ووٹنگ کا نتیجہ کچھ ایسا آیا 👇👇

20 کھچڑی
18 انڈہ پراٹھا
16 پراٹھا چائے
14 روٹی سالن
12روٹی مکھن
10 نوڈلز
10 پوری سبزی

اب کیا ہوا، اس کینٹن میں آج بھی وہ 80 طلباء ہر روز کھچڑی کھاتے ہیں۔

انتخابات کی کچھ ایسی ہی مثال ہے۔۔

یہاں آپ 80 ہیں آپ کا اتحاد کیا کر سکتا ھے آپ اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔ 20 سے شکست صرف متحد نہ ہونے میں ھے تو ایک بن کے رہو، منظم رہو اور جدوجہد کرتے رہو ۔

ورنہ وہ کھچڑی تیار ہے ۔۔۔۔۔۔ اگلی نسل کو کھلا نے کے لیے!

28/01/2024

طویل انتظار کے بعد ان شاء اللہ آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کے قوی امکانات۔

27/01/2024

پی ٹی آئی کے مفتی سے فتوی درکار ہے
جن یوتھیوں نے قسمیں کھائی بلّے کے علاوہ کسی اور نشان پر مہر نئیں لگائیں گے اب انکا کیا بنے گا

27/01/2024

کیا ضلع مانسہرہ کے ووٹر سپوٹر پی ٹی آئی کے آزاد امیدوارں سے حلف لیں سکتے ہیں کے وہ جیتنے کے بعد کسی پارٹی میں نہیں جائینگے

سونف اور لیموں کی پھکیسونف۔۔۔ ایک ایسی چھوٹی سی چیز جسمیں اللہ تعالیٰ نے بے شمار فائدے رکھے ہیں۔ ہم اپنی روزمرہ زندگی می...
26/01/2024

سونف اور لیموں کی پھکی

سونف۔۔۔ ایک ایسی چھوٹی سی چیز جسمیں اللہ تعالیٰ نے بے شمار فائدے رکھے ہیں۔ ہم اپنی روزمرہ زندگی میں اسے بہت زیادہ استعمال کرتےہیں۔ کبھی کھانے کے بعد چٹکی بھر سونف منہ میں ڈال لی۔ ابلتےہوئے پانی میں تھوڑی سی سونف ڈال لی جائے تو وہ بچوں اور بڑوں دونوں ہی کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔ سونف کا عموما استعمال معدے کو بھی ٹھیک رکھتا ہے، اور نظام انہضام کو قوی بناتا ہے۔

لیکن جو ترکیب میں‌ آج آپ کے ساتھ شئیر کرنے جا رہا ہوں وہ ہے سونف اور لیموں کی پھکی۔

اس کو بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے:

ایک پاؤ تازے لیموں لے کر ان کا رس ایک کھلی پلیٹ میں نکال لیں۔ اب تقریبا 150-200 گرام سونف لیں اور اسے صاف کر لیں اور اس پلیٹ میں جس میں آپ نے رس نکالا ہے، اس سونف کو اس میں پھیلا دیں۔ تاکہ وہ لیموں‌کے رس میں اچھی طرح بھیگ جائے۔ اس پلیٹ کو ایسی جگہ رکھیں جہاں‌مکھیاں اس پر نا بیٹھیں اور اسے خشک ہونے دیں۔ خیال رہے کہ اسے دھوپ میں‌ نہ رکھیں۔ جب یہ اچھی طرح خشک ہو جائے (ایک پورا دن بھی لگ سکتا ہے) تو اسے گرائنڈر میں اچھی طرح پیس کر چورن/پھکی بنا لیں اور کسی صاف ڈبے میں رکھ لیں۔

لیجئے جناب پھکی تو تیار ہو گئی۔ لیکن اس کے فائدے کیا ہیں؟ اس کے فائدے ملاحظہ کریں:

1- اگر کھانا کھانے کے بعد سینے میں جلن ہو رہی ہو، یا معدہ اپ سیٹ ہو رہا ہو تو اس کا ایک چمچ کھائیں اور ان شاءاللہ کچھ ہی دیر میں افاقہ ہو گا۔
2- اگر غلطی سے زیادہ کھا لیا، اور بدہضمی ہو رہی ہے تو اسے استعمال کریں، ان شاءاللہ افاقہ ہو گا۔
3- چلتے پھرتے اس کا ایک آدھ چمج منہ میں ڈالنے سے ان شاءاللہ کوئی سائڈ افیکٹ نہیں ہو گا اور مسلسل استعمال کرنے سے منہ کی بو بھی ختم ہو گی.
نوٹ :اسی طریقے سے اجوائن اور لیموں کی پھکی بنائی جاتی ہے

26/01/2024

PTI
کا کوئی ایک اچھا کام بتائیں جو آپ کو پسند آیا؟

26/01/2024

اگر میں آپ کو ایک پلیٹ بریانی کھلاوں تو کیا آپ میرے کہنے پر ووٹ دیں گے؟ 😎😎

Address

Mansehra

Telephone

+923333771646

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Pakhal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Pakhal:

Share