نیوز اپ ڈیٹ بورے والا وہاڑی

نیوز اپ ڈیٹ بورے والا وہاڑی تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی اور گردونواح کی خبروں کے ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں اور لائیک کریں

24/01/2024
24/01/2024

*لودھراں*
الیکشن مہم میں"دیہاڑی"کی تلاش 20سالہ نوجوان کی جان لے گئی
جلالپور موڑ کے قریب بجلی پول پر پینا فلیکس لگاتے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق
حادثے کے بعد نوجوان لاش کو آگ بھی لگ گئی
جانبحق نوجوان شادی شدہ،دو معصوم بچوں کا باپ تھا
ایک ہزار روپے دیہاڑی پر پینا فلیکس لٹکانے کا کام ملا تھا
عینی شاہدین

22/01/2024
07/01/2024

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ڈرائیونگ لائسنس برانچ وہاڑی کی سرپرائز انسپکشن

*ٹیمپرڈ و نا مکمل ریکارڈ، اختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن میں ملوث ٹریفک اہلکار معطل، مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔*

ٹریفک اسسٹنٹ محمد رضوان بطور چالان کلرک ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا جس کے ٹاوٹ مافیا سے تعلقات اور پیسے کے لین دین کے شواہد ملے۔

ٹریفک اہلکار رضوان سے ٹاوٹ مافیہ اور شہریوں سے وصول کی گئی رقم رشوت 59 ہزار روپے بھی برآمد ہوئی

ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک اہلکار محمد رضوان کو معطل کر کے چارج شیٹ کر دیا گیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ہدایات پر کنسٹیبل رضوان کے خلاف تھانہ دانیوال مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا

ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے خدمت مراکز، فرنٹ ڈیسک، لائسنس برانچز سمیت تمام افسران کو محتاط رہتے ہوئے، ریکارڈ مکمل رکھنے کی ہدایات کی۔

محکمہ میں موجود کالی بھیڑیں اپنا قبلہ درست کر لیں، کرپشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لیے محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ محمد عیسیٰ خان ڈی پی او وہاڑی

ضلع وہاڑی میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ محمد عیسیٰ خان ڈی پی او

پولیس کے لئے باعث شرمندگی بننے والے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ محمد عیسیٰ خان ڈی پی او

07/01/2024

سرکاری ملازمین کی پینشن نہیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کو ختم کیا جائے جو کے قومی خزانے پر ہر ماہ کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ہے
پاکستان میں کرکٹ 🏏 جیسے ناسور مرض کو پاکستان سے ہمیشہ کے لیے ختم کی جائے
جتنا ہوسکے شئیر کریں تاکہ وزیراعظم پاکستان وزیراعلی بلوچستان تک پہنچ جائے

04/01/2024

گگومنڈی :: رکشہ اور موٹرسائیکل کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور اور موٹرسائیکل سوارمحفوظ رہے اور بعد میں گھمسان کی لڑائی میں دونوں لہولہان ہو گئے

31/12/2023

وہاڑی. تھانہ لڈن کے علاقہ میں پولیس مقابلہ / 3 ملزمان زخمی

وہاڑی۔ زخمی ہونے والے ملزمان حسنین عباس، محمد اظہر اور محمد ایوب ایکٹو کریمنل تھے

میاں حسنین دولتانہ ڈسٹرکٹ رپورٹر لاہور رنگ
police

31/12/2023

*رپورٹ :📌✒️📌
مہر شان علی لک
سچ نیوز لڈن

لڈن میں انتخابی دنگل سجنے کو تیار مگر عوام سیاستدانوں سے نالاں دیکھائی دینے لگی
شہر میں ہر طرف مسائل ہی مسائل ہیں مگر کوئی سیاسی پارٹی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔۔۔!!!*

29/12/2023

بورے والا() پنجاب فوڈ اتھارٹی پنجاب حکومت کا سفید ہاتھی بن گیا، ماہانہ سرکاری خزانے پر کروڑوں کا بوجھ، کام نہ ہونے کے برابر، کھانے پینے کی مضرصحت ملاوٹی اشیاء کی تیاری اور فروخت کم نہ ہوسکی، شہری کیمیکل ملی مضر صحت اشیاء دودھ، بیکری آئٹمز کھانے سے خطرناک جان لیوا امراض کا شکار ہونے لگے، فوڈ اتھارٹی کی ٹیم ضلعی انتظامیہ کو بھی جواب دہ نہیں، اکا دوکا کاروائیاں کرکے تنخواہیں حلال کی جانے لگیں، شہریوں کی جانب سے جی فوڈ اتھارٹی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی زیر نگرانی کام کرنے والا ادارہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایک سفید ہاتھی اور خزانے پہ بوجھ بن کر رہ گیا ہے اس ادارے کا کام مضر صحت اور ملاوٹی اشیاء کی تیاری اور فروخت کے خلاف کاروائیاں کرنا ہے لیکن ضلع وہاڑی میں یہ ٹیم گاڑیوں میں سیر کرتی تو نظر آتی ہے لیکن عملی طور پر انسانی جانوں سے کھیلنے والی معاشرے کے ان ناسوروں کے خلاف کوئی بڑی کاروائی سامنے نہیں آرہی اکا دکا کاروائی کے ذریعے اپنا کھاتا پورا کیا جاتا ہے جبکہ جگہ جگہ کیمیکل ملے انتہائی مضر صحت دودھ، دہی، ناقص اور غیر معیاری آئل سے تیار کردہ سلانٹی، پاپڑ، سموسے، جعلی مصالحہ جات،کیمیکل ملے جوسسز،بچونکے کے لئے تیار شدہ انتہائی غیر معیاری مضر صحت گولی ٹافیاں، کیمیکلز سے تیار شدہ اچار، بیکری آئٹم، مٹھائیاں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کھلے عام ہوکر مارکیٹ میں سپلائی ہورہی ہیں لیکن ایسے ناسوروں کے خلاف کوئی بڑی کاروائی دیکھنے کو نہیں مل رہی ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہیں لینے والی اس ٹیم کا ضلعی سطح پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں شہریوں نے اس بدترین صورتحال پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے فوری نوٹس لینے اور ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا مطالبہ کیا ہے
Everyone
Food

29/12/2023

یہ وہ مقام ہے جس میں حضرت موسی علیہ السلام نے اپنے اسا مبارک سے راستہ بنایا تھا اور سمندر پار کیا تھا ان کے پیچھے فرعون کا لشکر تھا جو یہاں غرق ہو گیا تھا اس مقام پر سال میں دو مرتبہ ایک گھنٹہ یہ راستہ بنتا ہے جس پر لوگ اب بھی گزرتے ہیں

29/12/2023

*الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 ء کےلیے ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز مقرر کر دیئے*

این اے 156وہاڑی 1

بورے والا۔ سی ای او ایجوکیشن وہاڑی محمد سعید چوہدری ریٹرننگ آفیسر مقرر

بورے والا۔ امیتاز احمد چیف آفیسر بورے والا اور مہر محمد اسلم سنپال ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وہاڑی اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز ہونگے

این اے 157 وہاڑی 2

بورے والا۔ عبدلاالجبار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وہاڑی ریٹرننگ آفیسر مقرر

بورے والا۔ سید نجف عباس زیدی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اور کامران انور سیکرٹری آر ٹی اے وہاڑی اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر

پی پی 229

بورے والا۔حافظ محمد وسیم میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر بورے والا ریٹرننگ آفیسر مقرر

بورے والا۔ عبدالغفار سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بورے والا اور محمد وقاص سرور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر شیخ فاضل اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر

پی پی 230

بورے والا۔ غلام محمد بخاری ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وہاڑی ریٹرننگ آفیسر مقرر

بورے والا۔ محمد اسلم ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی وہاڑی اور محمد عارف اے ای او مرکز پیر مراد اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر

پی پی231

بورے والا۔ غلام جیلانی میونسپل آفیسر ریگولیشن ایم سی بورے والا ریٹرننگ آفیسر مقرر

بورے والا۔ فیصل اسلم اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل جی اینڈ سی ڈی ڈیپارٹمنٹ بورے والا اور محمد عمران رزاق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ساہوکا اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر

پی پی 232

بورے والا۔ بشیر احمد کھرل ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وہاڑی ریٹرننگ آفیسر مقرر

بورے والا۔ عاشق علی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر دانیوال اور امجد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس وہاڑی اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر

ساہوکا(نامہ نگار ) حکومت پنجاب کے پروگرام اب گاؤں چمکیں گے مہم کے تحت چکوک اور مواضعات میں صفائی کا عمل جاری اسسٹنٹ ڈائر...
29/12/2023

ساہوکا(نامہ نگار ) حکومت پنجاب کے پروگرام اب گاؤں چمکیں گے مہم کے تحت چکوک اور مواضعات میں صفائی کا عمل جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بوریوالا کاچکوک و مواضعات کاوزٹ سینٹیشن ٹیم سے سیلری کے حوالے سے دریافت کیا
تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا عبدالباسط صدیقی کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بوریوالا راو فیصل اسلم نے زیر نگرانی سیکرٹری یونین کونسل ساہوکا چوہدری اظہرخالد کا اپنی ٹیم پنجاب حکومت کے صاف دیہات پروگرام مہم کے تحت موضع بھٹیاں میں صفائی کا دوسرا دن نالیوں سے نکالا گیا گند مشینری کے ذریعے اٹھاکر دور دراز ڈسپوزل ایریا میں پھینکا گیا اور سڑکوں کو مکمل صاف کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راو فیصل اسلم نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اب گاوں چمکیں گے مہم کےتحت تمام گاوں کو چمکائیں گے بعد ازاں نالیوں کی صفائی اور گلیوں میں صفائی مہم کے حوالہ سے سینٹری ورکرز کو دی جانے والی اجرت کو شفافیت سے تقسیم کرنے اور سینٹری ورکرز کی کارکردگی کو چیک کرنے پر پانچ رکنی ویلج کمیٹی 461 ای بی اور نواحی گاؤں431 ای بی کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر راؤ فیصل اسلم نے دورہ کیااس موقع سیکرٹری یونین کونسل محمد افضل اور یاسین نمبردار وکمیٹی کی موجودگی میں یونین کونسل سینٹیشن ٹیم سے سیلری کے حوالہ سے دریافت کیا گیا۔تاکہ ورکرز کو ان کی پوری مزدوری ادا کی جاسکے۔معزز شہریوں نے لوکل گورنمنٹ کے اس عمل کو سراہا۔

محمد ریاض چوہان ۔۔۔نامہ نگار ساہوکا روزنامہ خبریں ملتان

بورےوالا(آن لائن)پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر امیدوار قومی وصوبائی اسمبلی چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ا...
29/12/2023

بورےوالا(آن لائن)پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر امیدوار قومی وصوبائی اسمبلی چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں حیران کن نتائج دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ایک مشاورتی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر سینئر نائب صدر ضلع وہاڑی کاشف رسول بھٹی ۔سٹی صدر حاجی عنایت اللہ وسیئر۔۔ سینئر رہنما چوہدری عبد الرشید سومی گوجر۔امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 229 گگومنڈی ماسٹر اللہ دتہ ۔ چوہدری غلام حیدر جٹ۔غلام مرتضی چوہان ۔ شیخ جاوید اقبال ۔ مرزا غلام ربانی ۔ ملک محمد عباس اور دیگر بھی موجود تھے

29/12/2023

بورےوالا(نمائندہ ایکسپریس)پی ٹی آئی رہنماء محمد اعجاز حسین کے خلاف تھانہ صدر بورےوالا میں بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیل کے مطابق ایس ڈی او میپکو مدینہ ٹاؤن سب ڈویژن بورےوالا نے پولیس کو دی گئی تحریری درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ایم اینڈ ٹی وہاڑی کی چیکنگ ٹیم نے دوران چیکنگ احمد سٹی نزد اڈا ظہیر نگر میں گھریلو میٹر چیک کیا تو محمد اعجاز حسین ولد رانجھا خان اپنے میٹر میں شنٹ لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا پولیس تھانہ صدر نے درخواست کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیا واضح رہے کہ محمد اعجاز حسین پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے اور 8 فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں حلقہ این اے 157 و پی پی 232 سے امیدوار بھی ہیں۔
رانا عبدالوحید خاں نمائندہ ایکسپریس/ایکسپریس نیوز بورے والا

29/12/2023

*بورےوالا(نمائندہ ایکسپریس)سیاسی مخالفین عوامی میدان میں نظر آنے والی واضح شکست کے خوف سے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں،،بیرسٹر خالد زبیر نثار ڈوگر* پی ٹی آئی کے رہنماء امیدوار این اے 156 و پی پی 231 بورے والا بیرسٹر خالد نثار ڈوگر نے اشتہاری قرار دئیے گئے اور بجلی چوری کے مقدمات میں ضمانتیں منظور ہونے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکست خوردہ سیاسی مخالفین اپنی واضح نظر آنے والی ناکامی کے خوف سےاپنے آلہ کاروں کو میرے خلاف استعمال کر رہے ہیں عوامی و سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کی بجائے شکست خوردہ سیاسی مخالفین انتقامی کارروائیوں،اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں میں نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں شہر سمیت حلقہ کے درجنوں دیہات میں نئے ٹرانسفارمر لگوائے اپنی حیثیت کے مطابق بجلی کے بل تک ادا کرتا رہا مگر میپکو کے افسران نے ن لیگ کی خواہش پر میرے خلاف بجلی چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا مجھ پر الزام عائد کیا کہ میں نے 55 ہزار کی بجلی چوری کر کے خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اس سراسر جھوٹ پر مبنی بے بنیاد مقدمہ کی شفاف انکوائری کے ساتھ ساتھ میری ساکھ کو نقصان پہنچانے اور انتقامی کارروائی کی اوچھی حرکت پر سب انجینئر میپکو ضلع وہاڑی،ایکسیئن میپکو بورے والا اور ایس ڈی او عظیم آباد سب ڈویژن بورےوالا کے خلاف قانونی کارروائی بھی کروں گا۔
رانا عبدالوحید خاں نمائندہ ایکسپریس/ایکسپریس نیوز بورے والا

14/12/2023

پہلے یہ تو سنا تھا کہ فالودے والے گولے بیچنے والے چھابڑی فروش کے اکاؤنٹ میں پیسے آگئے لیکن اب تو لوگوں کے فیملی اکاؤنٹ میں بیویاں بھی آنے لگ گئی ہیں اللہ خیر کرے ۔😂😂😂😂🙏

ضلع وہاڑی*گگو پولیس مقابلہ / اجرتی قاتل و ڈکیت ہلاک*بوریوالا۔ ہلاک ہونے والا ملزم عبدالسلام عرف سلامی ڈکیتی، رابری، سمیت...
14/12/2023

ضلع وہاڑی

*گگو پولیس مقابلہ / اجرتی قاتل و ڈکیت ہلاک*

بوریوالا۔ ہلاک ہونے والا ملزم عبدالسلام عرف سلامی ڈکیتی، رابری، سمیت 21 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور لاہور کے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری بھی تھا

بوریوالا۔ ہلاک ہونے والے ملزم تھانہ گگو، حنجروال لاہور، ساہوکا اور کلیانہ پاکپتن میں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا

بوریوالا۔ ہلاک ہونے والے ملزم نے رواں سال بطور ٹارگٹ کلر بیٹے سے پیسے لے کر باپ کو قتل کر دیا تھا۔

بوریوالا۔ ہلاک ہونے والا ملزم چند ماہ سے 17 سالہ لڑکی کو اغواء کر کے اس کو زیادتی کا نشانہ بھی بناتا رہا۔

بوریوالا۔ لڑکی ملزم کے چنگل سے فرار ہو کر پولیس کے پاس پہنچی جس کی نشاہدہی پر پولیس موقع پر جا رہی تھی کہ چک نمبر 283 ای بی کے قریب ملزم عبدالسلام عرف سلامی کا پولیس سے ٹاکرا ہو گیا۔

بوریوالا۔ ملزم نے اپنے 3 کس نامعلوم ساتھیوں نے پولیس کو دیکھ کر سیدھی فائرنگ کر دی

بوریوالا۔ پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔

بوریوالا۔ فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ملزم عبدالسلام عرف سلامی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا

بوریوالا۔ ملزمان کے 3 ہمراہی ساتھی موقع سے فرار ہو گئے جن کو ٹریس کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

21/10/2023

نواز شریف کی لاہور آمد ۔۔

سی سی پی او لاہور کا نواز شریف کو سیلوٹ۔۔۔۔۔

*ضلع وہاڑی* بوریوالا پولیس مقابلہ بوریوالا: پولیس پر فائرنگ اور واردات کی نیت سے اسلحہ لے کر گھومنے والے 2 ڈکیت گرفتار ب...
21/10/2023

*ضلع وہاڑی*

بوریوالا پولیس مقابلہ

بوریوالا: پولیس پر فائرنگ اور واردات کی نیت سے اسلحہ لے کر گھومنے والے 2 ڈکیت گرفتار

بوریوالا: 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 کس نامعلوم ملزمان کو ناکہ بندی پوائنٹ 505 ای بی پر پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا۔ جس پر ملزمان رکنے کے بجائے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر کے فرار ہوگئے تھے۔

بوریوالا: بعد ازاں ملزمان واردات کی نیت سے آلہ آباد کالونی میں موجود تھے علاقہ کے لوگوں کے ساتھ مڈ بھیڑ ہو گئی اور ملزمان نے شہریوں پر بھی فائرنگ کی دی

بوریوالا: شہریوں کے ساتھ مزاحمت کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں موقع پر پکڑ لیا گیا جس کے پاس سے ایک عدد رائفل سیمی آٹو میٹک اور موٹر سائیکل کو قبضہ پولیس میں لیا گیا

بوریوالا: دوسرا ڈکیت فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔ جس کو سرچ آپریشن کے بعد کھیتوں سے پسٹل سمیت گرفتار کر لیا گیا

بوریوالا: 3 کس ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، گرفتار ملزمان کی شناخت اللہ رکھا اور ماجد کے نام سے ہوئی

بوریوالا: زخمی ہونے والے ملزم اللہ رکھا ڈکیتی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ نکلا جس کو برائے طبی امداد ہسپتال داخل کروایا گیا ہے۔

بوریوالا: تمام آپریشن کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان اور ڈی ایس پی بوریوالا محمد عمر فاروق نے کی۔

۔ نواز شریف کی آمد پر لاہور شہر پر پھول نچھاور ہوں گے 21 اکتوبر کو طیارے لاہور شہر پر پھول گرائیں گے ن لیگ نے نجی فضائی ...
19/10/2023

۔ نواز شریف کی آمد پر لاہور شہر پر پھول نچھاور ہوں گے

21 اکتوبر کو طیارے لاہور شہر پر پھول گرائیں گے

ن لیگ نے نجی فضائی کمپنی سے رابطہ کرلیا

نجی فضائی کمپنی کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اجازت بھی دے دی

سی اے اے نے پھول نچھاور کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

نواز شریف کی آمد پرسہہ پہر 3 بجے ڈیڑھ گھنٹہ دو طیارے شہر پر پھول پھینکیں گے۔ زرائع

تلاش گمشدہ بورےوالا/ نواحی گاؤں 311 ای بی کے رہائشی شخص محمد شکور جوئیہ نے بتایا کہ اس بھائی منظور احمد جوئیہ جس کا ذہنی...
19/10/2023

تلاش گمشدہ

بورےوالا/ نواحی گاؤں 311 ای بی کے رہائشی شخص محمد شکور جوئیہ نے بتایا کہ اس بھائی منظور احمد جوئیہ جس کا ذہنی توازن درست نہ ہے وہ اکثر گھرسے چلا جاتا تھا اور وہ خود واپس آجاتا تھا لیکن اب طویل عرصہ سے گھر واپس نہیں آیا اسے جگہ جگہ تلاش کیا گیا لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا اب کی اس کی گمشدگی کی درخواست تھانہ ساہوکا پولیس کو دے دی ہے

19/10/2023

*ریل گاڑی کے انجن سے* بھاری مقدار میں *چرس برآمد*
راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے اینٹی نارکوٹکس اور پولیس کی مشترکہ کاروائی ریلوے انجن سے چرس اور ھیروائن برآمد ریلوے کا ڈرائیور اور اسٹنٹ ڈرائیور گرفتار

19/10/2023

*بورے والا:تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بورے والا کی حالت زار بارے کینسر کے مرض میں مبتلا خاتون سابق کونسلر لاچار سماجی کارکن نجمہ بتول بھی پھٹ پڑیں،اسکی فریاد سنیں اسی کی زبانی*







Burewala updates news

بورےوالا سے پنجاب بھر کے مختلف شہروں کو جانے کے لیے نیا کرایہ نامہ موصول ہو چکا ہے پبلک ٹرانسپورٹ پر پٹرول سستا ہونے کی ...
19/10/2023

بورےوالا سے پنجاب بھر کے مختلف شہروں کو جانے کے لیے نیا کرایہ نامہ موصول ہو چکا ہے پبلک ٹرانسپورٹ پر پٹرول سستا ہونے کی وجہ کرایوں میں کمی کی گئ ہے مسافر حضرات اس کرایہ نامہ کے مطابق کرایہ ادا کریں شکریہ

*گگو منڈی/پولیس مقابلہ**گگو پولیس مقابلہ / 32 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت ہلاک**بوریوالا: ہلاک ہونے والے ڈکیت منظ...
16/10/2023

*گگو منڈی/پولیس مقابلہ*

*گگو پولیس مقابلہ / 32 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت ہلاک*

*بوریوالا: ہلاک ہونے والے ڈکیت منظور نے 9 اکتوبر 2023ء کو ناصر نامی بیوپاری کو دوران واردات فائر مار کر اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ جملیرا مال منڈی سے مویشی خریدنے جاریا تھا*

*بوریوالا: ہلاک ہونے والے ڈکیت منظور ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ جات کے علاوہ ضلع پاکپتن کے قتل، ڈکیتی، رابری اور چوری جیسے 32 سنگین مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھا۔*

*بوریوالا: ہلاک ہونے والا ڈکیت علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا جبکہ شہریوں پر فائرنگ کرنے سے گریز بھی نہ کرتا تھا*

*بوریوالا: ملزم منظور کو برآمدگی اور ہمراہی ملزمان کی گرفتاری کے لیے لے جایا جا رہا تھا*

*بوریوالا: اڈا رسول پورکے قریب ملزم کے 4 کس ساتھیوں نے ملزم کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے لیے سیدھی فائرنگ کر دی جبکہ پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی*

*بوریوالا: فائرنگ کے تبادلہ کے دوران 4 کس ساتھیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ڈکیت منظور موقع پر ہلاک ہو گیا۔*

*بوریوالا: ہلاک ہونے والے ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں*

*بورے والا۔۔گگو منڈی دوران ڈکیتی قتل ہونے والے واپڈا ملازم سیکورٹی گارڈ یونس کے ورثاء نے مین گگو سے بورے والا روڈ نزد طف...
16/10/2023

*بورے والا۔۔گگو منڈی دوران ڈکیتی قتل ہونے والے واپڈا ملازم سیکورٹی گارڈ یونس کے ورثاء نے مین گگو سے بورے والا روڈ نزد طفیل آباد 195 ای۔بی کے قریب روڈ بلاک کر دیا*

*ماچھیوال**اڈا ظہیر نگر ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے کار ریلوے ٹریک پر بند ہوگئی فرید ایکسپریس کی کار کو ٹکر کار سوار خوش ...
16/10/2023

*ماچھیوال*
*اڈا ظہیر نگر ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے کار ریلوے ٹریک پر بند ہوگئی فرید ایکسپریس کی کار کو ٹکر کار سوار خوش قسمتی سے محفوظ۔۔زرائع*

16/10/2023

بریکنگ نیوز

پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کمی نئی قیمت 283 روپے 38 روپے ہوگی

ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کی کمی نئی قیمت 303روپے18 پیسے مقرر

مٹی کے تیل میں 22 روپے کی کمی کردی گئی

اطلاق فوری ہوگا اوگرا نے نوٹفکیشن جاری کردیا

16/10/2023

گگومنڈی::شاہی پٹرول پمپ 201۔ای بی کے نزدیک صبح ساڑھے چھ بجے ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے یونس گجرساکن 253۔ای بی کوقتل کردیا

Address

Mandi Burewala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نیوز اپ ڈیٹ بورے والا وہاڑی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies