Burewala News

Burewala News السلام علیکم
‏یااللہ ہرگھر کے سربراہ مرد کو اتنی دولت دے کہ وہ اپنے والدین اور بیوی بچوں کی ہر جائز خواہش اور ضروریات زندگی پوری کر سکے
آمین🤲
(1)

14/11/2023

بورے والا 505 روڈ پر سڑک کا کام شروع ہے

13/11/2023

بورے والا 505 روڈ پر سڑک کا کام شروع ہو گیا ہے

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹروے ایم تھری رجانہ سے براستہ چیچہ وطنی، ُبورےوالا, ساہوکا، چشتیاں ضلع بہاولنگر تک  طویل سڑک ...
09/08/2023

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹروے ایم تھری رجانہ سے براستہ چیچہ وطنی، ُبورےوالا, ساہوکا، چشتیاں ضلع بہاولنگر تک طویل سڑک اور پل کی تعمیر کےلئے ڈیزائن اور فزیلیٹی رپورٹ کےلئے اشتہار جاری کر دیا ہے اور 28 اگست 2023تک تجاوئزطلب کر لی ہیں

01/08/2023

ڈیزل کی قیمت 19 روپے 90 پیسے اور پٹرول کی قیمت 19 روپے 95 پیسے کا اضافہ ہو گیا

Breakink News(بورےوالا نیوز)بورےوالا M بلاک کا رہائشی ملزم بیوی بچوں پر تشدد کرنے اور اپنی بیٹی کی آنکھ ضائع کرنے والا آ...
30/07/2023

Breakink News
(بورےوالا نیوز)بورےوالا M بلاک کا رہائشی ملزم بیوی بچوں پر تشدد کرنے اور اپنی بیٹی کی آنکھ ضائع کرنے والا آئس کے نشے کا عادی ملزم ہلاک ہو گیا۔تفصیل کے مطابق ملزم احمد کو تھانہ سٹی بورےوالا کے مقدمہ نمبر 646/23 میں اسلحہ کی ریکوری کے لیے M بلاک اس کی رہائش گاہ پر اسلحہ ریکوری کے لئے لے کر کر گئی۔واپسی پر ملزم احمد نے تھانہ سٹی پولیس کے اہلکار سے سرکاری گن چھیننے کی کوشش کی۔پولیس اہلکار نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بھرپور مزاحمت جاری رکھی اور اسی کشمکش و کھینچا تانی کے دوران ملزم کے ہاتھ سے رائفل کا فائر چل گیا جس سے وہ شدید مضروب ہو گیا۔ملزم احمد کو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس تھانہ سٹی بورےوالا نے ضابطے کی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔یاد رہے جنونی ملزم کو گزشتہ روز 12 گھنٹے کے اعصاب شکن آپریشن کے بعد پولیس نے اس کے گھر واقع ایم بلاک سے گرفتار کیا تھا۔ملزم کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔

27/07/2023

بورےوالا کئی چکوک کو ملانے والا 505 ای بی والا واحد مین روڈ پر بارش کے بعد کی صورت حال ، حالیہ ہونے والی بارش کا پانی شہریوں کے گھروں اور دوکانوں میں داخل ہو رہا ہے اور ایک سے 2 فٹ پانی کھڑا ہونے سے 505 ای بی والا روڈ تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سیوریج پائپ لائنوں اور نالوں کی صفائی نہ کرنے کی وجہ سے کئی روز تک پانی سڑکوں پر ہی گھومتا رہتا ہے جس سے شہری دوہری اذیت میں مبتلا ہیں۔اہلیان علاقہ اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ 505 ای بی روڈ کی نکاسی آب کا مستقل حل کیا جائے تاکہ شہری چین سے زندگی گزار سکیں۔۔

دریاوں کی تازہ صورتحال
27/07/2023

دریاوں کی تازہ صورتحال

قسمت کی بات ہے /کسی کے حصے میں سیما آئی تو کسی کو انجو مل گئی۔۔قصور والوں کے حصے میں آیا بھی تو ایک گونگا بہرا بھارتی
27/07/2023

قسمت کی بات ہے /کسی کے حصے میں سیما آئی تو کسی کو انجو مل گئی۔۔قصور والوں کے حصے میں آیا بھی تو ایک گونگا بہرا بھارتی

26/07/2023

بورے والا۔۔۔۔تھانہ سٹی کی حدود ایم بلاک میں قاضی احمد علی نامی شخص نے کل شام اپنے بیوی بچوں کو یرغمال بنا لیا تھا اور ان چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا تھا پولیس کی ملزم کے۔رشتہ داروں کے ذریعے مزاکرات کی کوشش کرتی رہی جو ناکام ھوگی تھی بالااخر پولیس کو خاتون کو چھڑانے کے لیے اپریشن کرنا پڑا ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ اس کی بیوی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔

🤔 یہ خبر سن کہ گھجنی والی فیلنگ آرہی ہے کہ ہوکیا رہا ہے ہمارے ساتھ ۔ ٹوٹلی شیم فل🙏
21/07/2023

🤔 یہ خبر سن کہ گھجنی والی فیلنگ آرہی ہے کہ ہوکیا رہا ہے ہمارے ساتھ ۔ ٹوٹلی شیم فل🙏

20/07/2023

بورےوالا / بارش

بورےوالا .شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش۔

بورےوالا. بارش کے باعث حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

بورےوالا. بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔۔

بورےوالا. بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔

بورےوالا. شہر بھر بجلی کی فراہمی معطل۔

بورےوالا. بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کا برا حال
اور مساجد میں پانی ختم

بورے والا. بجلی کی بحالی کا عمل سست روی کا شکار

19/07/2023

بورےوالا موضع جملیرا کی (جنگلات) سائیڈ سے دریائے ستلج کے پانی کے باعث موضع ساہوکا کا بند ٹوٹ گیا ، موضع ساہوکا کی حدود میں پانی داخل۔اے اللہ پاک اپنا رحم فرما اور ہمارے گناہوں کی بخشس فرما دے اور ہمارے اسلام دشمنوں کو نست نبوت فرما۔آمین

19/07/2023

آج کل پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی چیز کیا ہے🙄

19/07/2023

ڈومیسائل ختم
شناختی کارڈ ہی ڈومیسائل ہوگا
قومی اسمبلی میں بل پاس

18/07/2023

ملک میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 20 جولائی بروز جمعرات جبکہ یوم عاشور 29 جولائی بروز ہفتہ کو ہو گی۔

13/07/2023

بورےوالا تھانہ ساہوکا کی حدود میں ڈیرے پر سوئے توجوان کو نامعلوم افراد نے گردن پر چھری کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ذوالفقار ولد جان محمد سکنہ چک نمبر 36 کے بی کو تحصیل ہیڈ کوراٹر ہسپتال لایا گیا جہاں تشویش ناک حالت کے باعث ساہیوال ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔۔۔

12/07/2023

*بوریوالا چائے کے ہوٹل پر کام کرنے والے ملازم نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی 23 لاکھ ملنے پر اصل مالک کے حوالے کر دیے تفصیلات کے مطابق آج صبح 11 بجے 1 نہ معلوم شخص الفلاح بینک کالج روڈ سے 23 لاکھ لے کر نکلا تو وہاڑی بازار میں اسکا شاپر کہیں گر گیا تو جب اس نے گھر جا کر دیکھا تو اسکا شاپر غائب تھا 1 گھنٹہ ڈھونڈنے کے بعد وہ شاپر غلہ منڈی میں چائے کے سٹال سے ملا۔۔۔ چائے کے ہوٹل پر کام کرنے والے ملازم نے بہت سارے لوگوں کی موجودگی میں وہ شاپر اصل مالک کے حوالے کر دیا*

10/07/2023

*بورے والا اڈا کچی پکی سے جانے والی ٹرالی ٹریکٹر دیوان حضرت بابا حاجی شیر کہ میلے پر ٹریکٹر کا ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے ٹرالی ٹریکٹر کھادر نہر میں گر گیا ۔ڈرائیور کی حالت کافی نازک بتائی جارہی ہے جس کو ریسکیو 1122/ نےموقع پر پہنچ کر مریض کو ہسپتال ٹی ایچ کیو بورے والا میں منتقل کر دیا ۔۔.*

09/07/2023

فواد چودھری کو عمران خان نے پارٹی سے نکال دیا۔
نوٹیفیکیشن جاری
🙈

▪️عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں*عالمی پیداوار میں کمی کے خدشات پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں۔بر...
05/07/2023

▪️عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں*

عالمی پیداوار میں کمی کے خدشات پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں۔

برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمتوں میں 1 فی صد سے زائد کی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

برینٹ کی قیمت کم ہو کر 74.65 ڈالر ہے جبکہWest Texas Intermediate کی قیمت انہتر اعشاریہ سات نو ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور روس کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے لیے تیل کی پیداوار میں کٹوتی بھی رائیگاں گئی۔

عوام کو ریلیف ملنا اب نامکمن ھوتا جا رھا ھے
04/07/2023

عوام کو ریلیف ملنا اب نامکمن ھوتا جا رھا ھے

27/06/2023

بریکنگ نیوز

لاہور میں پی ٹی آئی کا جھنڈا فیس بک پر ڈی پی لگانے پر 5 افراد پر مقدمہ درج
😎

24/06/2023

(بورےوالا نیوز)بورےوالا تھانہ گگو کی حدود چوک شاہ جنید کے نواحی گاوں چک نمبر 365 ای بی اور چک نمبر 363 ای بی والے سٹاپ پر رات گئے درجن کے قریب لوگوں کے ساتھ ڈکیتی کی وارادت ، مسلح افراد اسلحہ کے زور پر لوگوں سے موبائل فون ، نقدی اور موٹر سائیکلیں لے کر فرار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گگو کی حدود چوک شاہ جنید میں قریب رات 12 بجے 4 نامعلوم مسلح افراد نے بورےوالا گگو منڈی شاہ جنید کے چند قدم دوری پر واقع چک نمبر 365 ای بی اور چک نمبر 363 ای بی والے سٹاپ پر ناکہ لگا کر 5 سے 6 افراد سے موبائل فون ، ہزاروں روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لئے۔۔محمد انصر ولد لیاقت سکنہ چک نمبر 365 ای بی سے موبائل فون ، ہزاروں روپے نقدی اور موٹر سائیکل ، اللہ دتہ ولد نصیر احمد سکنہ چک نمبر 365 ای بی سے موبائل فون ، ہزاروں روپے نقدی ، فوجی نواز ولد محمد نیاز سکنہ چک نمبر 365 ای بی سے موبائل فون ، ہزاروں روپے نقدی اور چک نمبر 183 ای بی کے 2 محنت کش مزدوروں سے ان کے موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے جبکہ دوسری واردات میں 4 نامعلوم مسلح افراد نے قریب 2 بجے رات چک نمبر 177 ای بی والے پل پر کی جس میں محنت کش ڈرائیور افضل سیال سکنہ چک نمبر 175 ای بی کو اسلحہ کے زور پر روکا اور اس کو گاڑی سے نکال کر مار پیٹ کے بعد ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے۔۔۔

23/06/2023

(بورےوالا نیوز)بورےوالا نادرا دفتر میں ٹوکن لینا مشکل ہو گیا۔تعلقات بحال رکھنے کے لیے من پسند لوگوں کو پنکھے کے نیچے بٹھا کر ٹوکن دے دیا جاتا ہے جبکہ عام عوام کو بغیر پنکھے اور بغیر پانی کے ذلیل و خوار کر دیا جاتا ہے۔لوگوں سے پوچھنے پر پتا چلا کہ نادرا آفس میں موجود عملہ سے تعلق رکھنے والے ہر شخص کو بٹھا کر عزت سے ٹوکن مل جاتا ہے اس کو کوئی دقت نہیں ہوتی نا ہی اس کو لائن میں لگنا پڑتا ہے عوام الناس نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔

(بورےوالا نیوز)بورےوالا چیچہ وطنی روڈ پر آج صبح زیر تعمیر روڈ پر سڑک کے درمیان میں لگے درخت سے کار سے ٹکرا گئی جس نتیجہ ...
23/06/2023

(بورےوالا نیوز)بورےوالا چیچہ وطنی روڈ پر آج صبح زیر تعمیر روڈ پر سڑک کے درمیان میں لگے درخت سے کار سے ٹکرا گئی جس نتیجہ میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔تینوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کار تیز رفتاری کے باعث سڑک کے درمیان میں لگے درخت سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوئی جس سے کار کو بھی کافی نقصان پہنچا۔مذکورہ روڈ زیر تعمیر ہے جہاں پر سے درختوں سمیت دیگر رکاوٹوں کو تاحال نہیں ہٹایا گیا۔۔۔

🌧️⛈️ *موسم کی تازہ ترین* ⛈️*کل جمعرات 22 جون سے اتوار کے دوران پنجاب بھر میں بعد از دوپہر یا شام میں آندھی/ جھکڑ چلتے کا...
21/06/2023

🌧️⛈️ *موسم کی تازہ ترین* ⛈️

*کل جمعرات 22 جون سے اتوار کے دوران پنجاب بھر میں بعد از دوپہر یا شام میں آندھی/ جھکڑ چلتے کا امکان*

*26 جون سے 30 جون کے دوران پنجاب بھر میں وقفے وقفے سے ⛈️بارش⛈️ کی توقع اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے*

*کل جمعرات 22جون سے 25 جون کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع سمیت بھکر، کروڑ، لیہ، فتح پور، چوک سرور، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، جھنگ، ڈی آئی خان کے علاقوں میں دن کے اوقات میں زیادہ تر موسم خشک اور شدید گرم رہنے کا امکان ہے اس دوران روزانہ بعد از دوپہر یا شام کو آندھی/ جھکڑ چلنے کی توقع ہے*

20/06/2023

اطلاع برائے عوام الناس

محکمہ ٹریفک پولیس ضلع وہاڑی کی طرف سے شہریوں کو موٹر سائیکل،کار،ایل ٹی وی ۔انٹرنیشنل نیا لرنر لائسنس بنوانے اور پرانے لائسنس کی تجدید کے لئے پولیس خدمت مرکز کی موبائل وین صبح 10 بجے سے سہہ پہر 3 بجے تک پریس کلب کالج روڈ کے باہر آپکی سہولت کے لئے موجود ہوگی
عوام اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں
لرنر لائسنس کا اجراء اور لائسنسوں کی تجدید موقع پر ہی کی جائے گی

منجانب۔ٹریفک ایجوکیشن یونٹ ٹریفک پولیس ضلع وہاڑی

18/06/2023

(بورےوالا نیوز)بورےوالا اور گردونواح میں جیب کتروں اور بھکاریوں نے شہریوں کا بازار میں آنا محال کر دیا کہیں ہاتھ پھیلا کر اور کہیں جیب کاٹ کر زبردستی شہریوں سے رقم نکلوا لی جاتی ہے۔ہاتھ پھیلائے کسمپرسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھکاریوں کی بڑی تعداد رقم نہ ملنے پر شہریوں کو بد اخلاقی کا نشانہ بنا کر ایموشنل بلیک میل بھی کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق بھکاریوں کا بھید اپنائے ہوئے کئی جرائم پیشہ افراد بھی شہریوں کو چونا لگانے میں مصروف ہیں اور شہری جیب کتروں کی کاروائی سمجھتے ہوئے پولیس سے مدد طلب کرتے ہیں۔بھکاریوں کی فوج کو لگام ڈالنے کے لیے متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے کی اپیل ہے۔۔

16/06/2023

بورےوالا تھانہ ماڈل ٹاون کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کی واردات۔تفصیل کے مطابق منور حسین ولد حاجی محمد ارشد سکنہ چک نمبر 201 ای بی اپنے گھر سے کام کے سلسلے میں بورےوالا گول چوک آیا اور موٹر سائیکل دوکان کے باہر کھڑی کر کے دوکان میں سودا سلف لینے میں مصروف ہو گیا جب واپس آیا تو دیکھا کہ موٹر سائیکل جس کی مالیت 40 ہزار روپے تھی نامعلوم چور چوری کر کے فرار ہو گئے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔۔۔۔

14/06/2023

(بورےوالا نیوز)بورےوالا سرکل میں وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا ، چک نمبر 269 ای بی میں چوری کی واردات۔تفصیل کے مطابق بورےوالا کے نواحی گاوں چک نمبر 269 ای بی میں صائم ٹیلرز کی دوکان سے نامعلوم چور تین لاکھ سے زائد مالیت کے سلے اور ان سلے سوٹ ، مشین ، استریاں اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔واردات کی اطلاع تھانہ صدر پولیس کو کر دی گئی ہے جبکہ عید قریب آتے ہی وارداتوں میں اضافہ سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔۔

13/06/2023

لاہور اسلام آباد کشمیر سوات میں
زلزلہ کے شدید جھٹکا
اللّه پاک تمام مسلمانوں پر اپنے خصوصی رحم فرمائے
امین 😥

10/06/2023

بورےوالا تھانہ سٹی کی حدود میں چوری کی واردات۔تفصیل کے مطابق عامر سہیل ولد نواب دین سکنہ ڈوگر مارکیٹ علی الصبح مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے گیا تو گھر کا دروازہ کھلا رہ گیا جب واپس آیا تو دیکھا تو نا معلوم چور دو عدد موبائل مالیتی 80 ہزار روپے اور نقدی رقم چوری کر کے فرار ہو گئے۔۔

09/06/2023

بورے والا()ضمانت کے بعد جیل سے رہا ہوتے ہی پی ٹی آئی کے 8 کارکنان گرفتار،ڈی پی او وہاڑی کی زیر نگرانی پولیس کی بھاری نفری نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیئے،تفصیلات کے مطابق سول جج بورے والا حافظ محمد فاروق کی عدالت سے پی ٹی آئی کے 8 کارکنان تیمور سکندر ڈوگر،سردار اسلم ڈوگر،عبدالوحید اور دیگر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا عدالتی حکم پر ڈسٹرکٹ جیل سے رہا ہوتے ہی ان کارکنان کو جیل کے باہر پہلے سے موجود پولیس کی بھاری نفری نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے تاحال انکی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی

07/06/2023

(بورےوالا نیوز)بورےوالا تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں ڈکیتی کی واردات۔تفصیل کے مطابق فدا حسین ولد نذیر حسین نے پولیس کو درخواست گزاری کے سائل رشتہ کروانے کا کام کرتا ہے سائل گگو منڈی سے اپنے گھر جا رہا تھا جب چیچہ وطنی روڈ 100 ای بی کے قریب پہنچا تو تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور نقدی رقم چھین لی اور فرار ہو گئے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔۔

05/06/2023

*پاکستان میں عید الاضحیٰ کی تاریخ سامنے آگئی، ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ اس روز ذی الحج کی 29 تاریخ ہوگی، پاکستان میں 20 جون کویکم ذی الحج ہونے کا امکان، عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات*

05/06/2023

*بورے والا. باپ سے معمولی تلخ کلامی پر نوجوان نے خود کو ہی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا.*

*309 ای بی کے رہائشی عبدالغفار کا اپنے والد اکبر کے ساتھ معمولی تنازعہ پر جھگڑا ہوا تو اس نے خود کو فائر مار کر خودکشی کر لی نوجوان کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ تھانہ ساہوکا پولیس مصروف تفتیش ہے.*

پنڈی بھٹیاں میں شفیق نامی ایک ڈاکو رہا کرتا تھا اس پر پانچ سو سے زائد قتل اور ہزاروں ڈکیتیوں کے مقدمات تھے. پولیس متعدد ...
05/06/2023

پنڈی بھٹیاں میں شفیق نامی ایک ڈاکو رہا کرتا تھا اس پر پانچ سو سے زائد قتل اور ہزاروں ڈکیتیوں کے مقدمات تھے. پولیس متعدد کوششوں کے باوجود شفیق کو گرفتار نہ کر سکی... ہر روز گھر پر چھاپے پڑتے ایک روز شفیق کی بیوی جو ساتھ والے گاؤں چھپی تھی شفیق کی مخبری کر دی جس کے بعد پولیس نے فوری طور اسے گرفتار کرلیا. شفیق کو عدالت میں پیش کیا گیا
اور ایک ایک کر کے اسکے خلاف تمام ثبوت پیش کیے گئے. سب کو معلوم تھا کہ شفیق کو سزائے موت سنائی جائے گی. مگر شفیق کے ایک ہی جملے نے 500 قتل کے مقدموں کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں اور عدالت نے اسے تمام مقدمات سے باعزت بری کر دیا...

شفیق نے بھری عدالت میں با آواز بلند کہا میں 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ھوں اور تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں 🔥🔥

آپ کا اپنا خریدا ہوا گیس کا میٹر 500 روپے رینٹ کا میٹر بن چکا ہے۔  اگر آپ اسی طرح خاموش رہے تو وہ دن دور نہیں جب آپ کو ذ...
04/06/2023

آپ کا اپنا خریدا ہوا گیس کا میٹر 500 روپے رینٹ کا میٹر بن چکا ہے۔
اگر آپ اسی طرح خاموش رہے تو وہ دن دور نہیں جب آپ کو ذاتی گھروں کا کرایہ بھی ادا کرنا پڑے گا ۔
سوچیے اور اس زیادتی کے خلاف آواز اٹھایئے!!!
آواز اٹھاؤ

نادرا نے آنکھوں کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کا نیا نظام "آئرس" متعارف کرا دیا آئرس شناختی نظام انگلیوں کے نشانات اور چہرے ...
04/06/2023

نادرا نے آنکھوں کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کا نیا نظام "آئرس" متعارف کرا دیا

آئرس شناختی نظام انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی شناخت کے موجودہ نظاموں کے ساتھ استعمال کیا جائے گا
آنکھوں کے ذریعے شناخت میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے جس کی بدولت یہ نظام انتہائی قابل اعتبار اور درست ہے

آنکھ کی پتلی کے گرد بنے دائرہ نما آئرس میں پوری زندگی کوئی تبدیلی نہیں آتی

کم عمری میں کیا جانے والا سکین بھی عمر بھر کے لئے کسی فرد کی مستقل شناخت کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنے مراکز پر آنکھوں کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کا انتہائی قابل اعتبار نظام "آئرس" متعارف کرا دیا ہے جس کی بدولت شہریوں کی شناختی معلومات میں دہرے اندراج کے کسی بھی امکان کو مکمل طور پر ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ نادرا نے شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات کے دہرے اندراج پر قابو پانے کے لئے انگلیوں کے نشانات پر مبنی نظام ایک دہائی پہلے متعارف کرایا تھا جسے مزید مستحکم بنانے کے لئے اس میں چہرے کی تصویر کی شناختی معلومات کو شامل کیا گیا۔

آئرس نظام کو انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی شناخت کے موجودہ نظاموں کے ساتھ استعمال میں لایا جائے گا۔
نادرا ہیڈکوارٹرز میں اس نظام کے انتہائی کامیاب آزمائشی تجربے کے بعد اب اس نظام نے بلیو ایریا اسلام آباد، پیکو روڈ لاہور اور ڈی ایچ اے کراچی میں واقع نادرا میگا سنٹرز میں کام شروع کر دیا ہے اور مرحلہ وار پروگرام کے تحت اس ٹیکنالوجی کو ملک بھر میں نادرا کے 700 سے زائد مراکز پر متعارف کرایا جائے گا۔

بائیومیٹرک شناخت کے اس خودکار نظام میں دونوں آنکھوں کی پتلیوں کے گرد موجود دائرہ نما حصے کی انتہائی پیچیدہ شکل کے تجزیہ سے حاصل ہونے والی معلومات کا اندراج کیا جاتا ہے کیونکہ ہر فرد میں اس دائرہ نما حصے کی شکل مختلف اور منفرد ہوتی ہے۔ آنکھوں کے ذریعے شناخت میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے جس کی بدولت یہ نظام انتہائی قابل اعتبار اور درست ہے۔

نادرا کی انتھک کوششوں اور مسلسل محنت کی بدولت متعارف کرائے گئے اس نظام کے آغاز پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ شناخت کے انتہائی اعلیٰ معیار پر مبنی اس نظام میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس کی بدولت کسی بھی شہری کی شناخت اب انتہائی محفوظ ہو

Address

Burewala
Mandi Burewala
61010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Burewala News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share