MEHAR News

MEHAR News 1. ONLY News

14/11/2023

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

23/03/2023

*بورے والا۔۔۔۔۔*
*ایس ڈی پی او بورے والا عمر فاروق نے انسانیت کی اعلئ مثال قائم کردی۔۔۔*

*ایک معذور شخص کو دیکھا جس کے پاس سواری نہیں تھی جس کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر اس کو آٹا لیں کردیا اور اپنی گاڑی میں چھوڑ کر آئے۔۔۔۔*
*جس پر معذور شخص نے ایس ڈی پی او بورے والا عمر فاروق صاحب کو ڈھیروں دعائیں دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔۔۔*

اقبال نگر بوٹا فلور مل کے قریب روڈ ایکسیڈنٹ میں رانا محمد طارق رانا ڈیری میاں چنوں والے کا جواں سالہ بیٹا عبدالرحمان  جا...
17/05/2022

اقبال نگر بوٹا فلور مل کے قریب روڈ ایکسیڈنٹ میں
رانا محمد طارق رانا ڈیری میاں چنوں والے کا جواں سالہ بیٹا عبدالرحمان جانبحق 😭
يہ ہے زندگی
نجانے کتنی حسرتيں کتنی خواہشيں کتنے خواب ہوں گے
پل بھر ميں ختم
الله ہميں مرنے سے پہلے مرنے کی تياری کرنے کی توفيق ديں۔
ہو سکے تو محمدی آغوش کے يتيم بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھيں۔

26/10/2021

Pakistan won the match against the New Zealand

19/10/2021
19/10/2021

جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوس پورے زور شور سےجاری

پنجاب کالج کی آمنہ نثار نے 1100/1100 نمبر حاصل کرلیے
14/10/2021

پنجاب کالج کی آمنہ نثار نے 1100/1100 نمبر حاصل کرلیے

پنجاب کالج کے علی رضا نے 1100/1100 نمبر حاصل کرلیے
14/10/2021

پنجاب کالج کے علی رضا نے 1100/1100 نمبر حاصل کرلیے

بورےوالا کی ہونہار طالبہ آمنہ یاسین نے ایف ایس سی سیکنڈ اٸیر کی میں 1100/1100 نمبر حاصل کرکے ریکارڈ قاٸم کردیا
14/10/2021

بورےوالا کی ہونہار طالبہ آمنہ یاسین نے ایف ایس سی سیکنڈ اٸیر کی میں 1100/1100 نمبر حاصل کرکے ریکارڈ قاٸم کردیا

*تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا کے ایم ایس ڈاکٹر عمران احمد بھٹی کو حکومت پنجاب نے میڈیکل کے شعبہ میں اعلیٰ کارکردگی د...
10/10/2021

*تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا کے ایم ایس ڈاکٹر عمران احمد بھٹی کو حکومت پنجاب نے میڈیکل کے شعبہ میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر قائد اعظم گولڈ میڈل دینے کا اعلان کر دیا،

انہوں نے گولڈ میڈل جیت کر تحصیل بورے والا کا نام روشن کیا،

THQ بورے والا کے لیے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،

بورے والا کے سرکاری ڈاکٹروں میں شاید وہ واحد ڈاکٹر ہے جن کا کوئی پرائیویٹ کلینک نہیں ہے وہ اپنا سارا وقت THQ ہسپتال بورے والا کی بہتری کے لیے لگاتے ہے*

24/09/2021

*ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی THQ بورے والا میں جاری نرسنگ سٹاف کی ہڑتال پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو*

بورے والا،ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سٹاف نرس پر دو افراد کا بہیمانہ  تشددبورے والا،مریض کے ساتھ آئے افراد نے دوران تشدد دوپٹ...
22/09/2021

بورے والا،ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سٹاف نرس پر دو افراد کا بہیمانہ تشدد

بورے والا،مریض کے ساتھ آئے افراد نے دوران تشدد دوپٹہ اور یونیفارم پھاڑ دی

بورے والا۔سٹاف کی گردن پر ناخن سے نوچنے کے نشانات

بورے والا،واقعہ کے خلاف نرسوں نے احتجاجا کام چھوڑ دیا

بورے والا، پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا تاحال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

بورےوالا: نرسز کا اسٹیڈیم روڑ بلاک کر کے احتجاج

بورےوالا: اسپتال عملہ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے تشدد کیا،ملزمان کے ورثاء کا موقف
بورےوالا پولیس کی یقین دہانی پر احتجاج صبح 8 بجے تک موخر کردیا کردیا گیا

22/09/2021

ہسپتال میں نرس کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پے آ گئی

بورے والا... عارف والا چک نمبر 117 ای بی کے پاس بس اور کیری ڈبے میں تصادم.. ریسکیو زرائعبورے والا.. ریسکیو 1122 وہاڑی کو...
17/09/2021

بورے والا... عارف والا چک نمبر 117 ای بی کے پاس بس اور کیری ڈبے میں تصادم.. ریسکیو زرائع

بورے والا.. ریسکیو 1122 وہاڑی کو اطلاع ملتے ریسکیو 1122 بورے والا گگو منڈی کی ایمبولینسیز کو روانہ کر دیا.. ریسکیو زرائع

بورے والا.. کالر کے مطابق 7 سے 8 مسافر زخمی... ریسکیو 1122

بورے والا..ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر دانش خلیل کی ہدایت پر انچارج بورے والا ریسکیو سیفٹی آفیسر عبدالجبار بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ... ریسکیو 1122

بورے والا.. ریسکیو 1122 کی 4 ایمبولینسیز اور 15 ریسکیورز جوان حادثے میں امدادی کارروائیوں میں مصروف... ریسکیو 1122

10/09/2021

بورےوالا
تحصیل صدر پاکستان کسان اتحاد بورےوالا چوہدری ندیم سجاد جٹ نے واپڈا اور انتظامیہ کے خلاف 20 ستمبر کو بھرپور احتجاج کی کال دے دی اور کسانوں سے اپیل کی کہ وہ 20 ستمبر کو تمام کسان اپنے ٹریکٹر ٹرالیوں کے ہمراہ آئیں۔۔

06/09/2021

#بورےوالا مرحبا سویٹس گگو منڈی سے نوسر باز 50 ہزار روپے لیکر فرار ہو گیا۔تفصیل کے مطابق بستی محمد پورہ گگو منڈی کے رہائشی عمر رضا ولد عمر دین نے وارث شہید چوک گگو میں مرحبا سویٹ کے نام سے دوکان بنائی ہوئی ہے جہاں آج ایک نامعلوم نوسر باز دوکان پر آیا اور کیش کاونٹر پر موجود بزرگ کو باتوں میں لگایا اور رقم والا ڈبہ جس میں 50 ہزار روپے تھے اٹھا کر ہنڈا 125 موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو گیا۔ویڈیو میں بھی نوسر باز کو کیش کاونٹر پر موجود بزرگ کو باتوں میں لگا کر بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔بیکری مالک نے تھانہ گگو کو تحریری درخواست جمع کروا دی۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔۔۔

05/09/2021

۔ بورے والا : ممتاز عالم دین اہلسنت کے مرکزی رہنما محفوظ الحق شاہ صاحب کی نماز جنازہ کالج گرونڈ میں ادا کی گئی نماز جنازہ معروف عالمی سکالر سابق وفاقی وزیر مذہبی امورصاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے پڑھائی نماز جنازہ میں ملک بھر سے علماء کرام ۔سیاستدانوں ۔تاجروں تمام مکتب فکر کی نمائندہ افراد سمیت ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ممتاز عالم دین سید محفوظ الحق شاہ کل طویل علالت کے بعد وفات پا گئے تھے.

 #بورےوالا *اعلان نماز جنازہ* ممتاز عالم دین جماعت اہلسنت کے بزرگ مرکزی راہنماء صاحبزادہ سید محمد محفوظ الحق شاہ صاحب قض...
04/09/2021

#بورےوالا
*اعلان نماز جنازہ*
ممتاز عالم دین جماعت اہلسنت کے بزرگ مرکزی راہنماء صاحبزادہ سید محمد محفوظ الحق شاہ صاحب قضائے الہی سے وفات پاگئے ہیں
"انا لللہ وانا الیہ راجعون"
*نماز جنازہ کل بروز اتوار دن 11 بجے کالج کے باہر والے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی*
شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں

آپ کے بچوں کے مستقبل کا ضامن نہایت دلکش اور شاندار ماحول تجربہ کار اساتزہ کی زیر نگرانی
02/09/2021

آپ کے بچوں کے مستقبل کا ضامن نہایت دلکش اور شاندار ماحول تجربہ کار اساتزہ کی زیر نگرانی

بورےوالا تھانہ صدر کی حدود مین ملتان روڈ داتا گھی مل کے قریب معروف تاجر شیخ شہباز داتا والے کی گاڑی پر نامعلوم ڈاکووں کی...
30/08/2021

بورےوالا تھانہ صدر کی حدود مین ملتان روڈ داتا گھی مل کے قریب معروف تاجر شیخ شہباز داتا والے کی گاڑی پر نامعلوم ڈاکووں کی فائرنگ ، فائرنگ کے نتیجہ میں شیخ شہباز زخمی ، گاڑی میں موجود 15 لاکھ روپے نقدی تھی ، زخمی تاجر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق مقامی معروف صنعتکار حاجی فقیر گھی ملز کے ڈائریکٹر شیخ محمد شہباز ملز سے 15 لاکھ روپے کی رقم لیکر بنک جمع کروانے کے لئے شہر آ رہے تھے کہ ملز سے باہر ملتان روڈ پر دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے ان سے رقم چھیننے کی کوشش کی تو انہوں نے مزاحمت کی جس پر دونوں مسلح ڈاکووں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ فائرنگ سے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ صنعتکار شیخ شہباز کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوران ڈکیتی مزاحمت کی وجہ سے 15 لاکھ روپے کی رقم محفوظ رہی واقع کی اطلاع تھانہ صدر پولیس کو کر دی گئی ہے۔۔۔

25/08/2021

تمام دوست احباب کو اسلام وعلیکم۔۔۔۔۔
امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے

*رمیض راجہ چیرمین پاکستان کرکٹ 🏏🏏بورڈ تعنات**‏رمیض راجہ کو چیئرمین پی سی بی تعینات کرنا ایک مستحسن فیصلہ ہے اور امید ہے ...
23/08/2021

*رمیض راجہ چیرمین پاکستان کرکٹ 🏏🏏بورڈ تعنات*

*‏رمیض راجہ کو چیئرمین پی سی بی تعینات کرنا ایک مستحسن فیصلہ ہے اور امید ہے کہ وہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ پاکستانی کرکٹ کو دوبارہ وہی عروج دلائیں گے جیسا ان کے اپنے دورِ کرکٹ میں ہوا کرتا تھا جب 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے کے وقت وہ خود ٹیم کا حصہ تھے۔*

23/08/2021

#بورےوالا میں کامرس کالج کے پرنسپل نے احساس کفالت سنٹر میں عملہ اور مستحقین کا داخلہ بند کر کے مین گیٹ پر تالے لگوا دیے،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

23/08/2021

#بوریوالا کامرس کالج کے پرنسپل نے احساس کفالت سنٹر میں عملے اور مستحقین کا داخلہ بند کردیا،پرنسپل کالج کے گیٹ کو تالا لگا خود گاڑی پر روانہ ہوگیا،سینکڑوں مستحقین رل گے انتظامیہ سے پرنسپل کے رویے کا نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق

احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین کو امدادی رقوم تقسیم کرنے کے لئے گورنمنٹ کامرس کالج میں بنائے گئے سنٹر کو آج اچانک کالج کے پرنسپل نے بند کرکے رقوم تقسیم کرنے والے عملہ اور سینکڑوں مستحقین کو دھکے دیکر باہر نکالنے کے بعد گیٹ کو تالا لگا کر خود اپنی سرکاری گاڑی میں سوار ہوکر وہاں سے رفو چکر ہوگیا جسکی وجہ سے دور دراز علاقوں سے میلوں سفر کرکے آنے والے مستحقین کالج کے باہر خوار ہونے پر مجبور ہوگئے مستحقین کا کہنا ہے کہ پرنسپل نے سنٹر بند کرکے زیادتی کی ہے اب ہم لوگ کہاں جائیں شدید گرمی میں نہ سایہ کوئی انتظام ہے اور نہ پینے کو پانی انہوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جبکہ احساس کفالت پروگرام کے مقامی انچارج عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ پرنسپل نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتائے بغیر بلاجواز سنٹر بند کرکے اتنے لوگوں کو پریشان کیا اور ہمارے عملہ کو بھی باہر نکال دیا ہے

22/08/2021

‏جعلی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا سلسلہ شروع ،،نادرا نے نیا نمبر جاری کر دیا۔

‏نادرا میں اپنےرجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8009 پر اپنا 13 ہندسوں والا قومی شناختی کارڈ نمبر Space تاریخ اجراء dd-mm-yyyy
‏SMS کریں جواب میں آپ کواپنے خاندان کے افراد کی تفصیلات(فیملی ٹری) موصول ہوں گی۔

‏اگرخاندان میں کسی غیرمتعلقہ فردکانام شامل ہے توجواب میں1 لکھ کرSMS کریں۔

‏نادرا کا نمائندہ اس متعلق آپ سے رابطہ کرے گا۔

‏اگر معلومات درست ہوں تو 2 لکھ کر ایس ایم ایس کریں اور نادرا کو معلومات درست ہونے کی تصدیق کریں۔

‏“آپ کا خاندان محفوظ تو پاکستان محفوظ

13/08/2021

#بورےوالا دی سیوی سکول کیمپس کے زیر اہتمام واک اور شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کی تقریب ، تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا عمر فاروق تھے جنہوں نے جشن آزادی کے حوالہ سے سکول کے سبزہ زار میں اپنے ہاتھوں سے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔تفصیل کے مطابق بورےوالا جشن آزادی کے موقع پر دی سیوی سکول کے زیر اہتمام واک اور شجر کاری مہم کے سلسلہ میں دی سیوی سکول کینال کیمپس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا عمر فاروق تھے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا عمر فاروق اور تحصیل انچارج ریسکیو 1122 بورےوالا عبدالجبار نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔تقریب میں ڈائریکٹر دی سیوی سکول چوہدری عصمت اللہ سنی ، سکول پرنسپل ، شہزاد مصطفی چوہان ، محسن مغل ، پی اے ٹو اسسٹنٹ کمشنر ماجد یوسف ، تحصیل انچارج ریسکیو 1122 بورےوالا عبدالجبار ، عبدالراوف چوہدری ، لطیف خلجی ، سید ساجد حسین نقوی ، ریسکیو کمیونٹی انسٹرکٹر کنول شہزاد بلوچ ، آصف منیر برولہ ، سفیان گجر ، رانا سرفراز ، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ، سول سوسائٹی ، ریسکیو 1122 ، میڈیا نمائندگان ، طلبہ ، انجمن تاجران و دیگر معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا عمر فاروق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا دنیاوی زندگی کے فائدے کے ساتھ ساتھ ہماری اخروی زندگی کا بھی بہت بڑا فائدہ ہے۔جس نے بھی کوئی درخت لگایا اور اس کا پھل آدمیوں اور جانوروں نے کھایا تو اس لگانے والے کے لیے صدقہ کا ثواب ہے۔درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ آپ کے لگائے ہوئے پودے آنے والے وقت میں آپ کے بچوں کو سایہ اور آکسیجن فراہم کریں گے اور ماحول کو صاف اور خوشگوار رکھنے کے ساتھ ساتھ سایہ بھی فراہم کریں گے۔ ہم سب کا فرض ہے کہ درخت لگائیں اور پہلے سے موجود درختوں کی بھی حفاظت کریں۔اسسٹنٹ کمشنر عمر فاروق نے مزید کہا کہ درخت لگانا اس وقت اہم ترین کاموں میں سے ایک ہے۔ہماری بقا کی لیے ضروری ہے کہ ہر شخص اپنی ذمہ داری سمجھیں اور ماحول دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے شجرکاری مہم کا حصہ بنیں۔ یہ کام صرف ہمارا نہیں بلکہ ہر اس شخص کا ہے جو مثبت سوچتا ہے جو اپنے لئے اور آنے والی نسلوں کیلئے فکر مند ہے۔تو آئیں اس سال بورےوالا میں درخت لگانے میں ان سب کا ساتھ دیں اور عملی طور پر شجرکاری میں حصہ لیں۔اس موقع پر تحصیل انچارج ریسکیو 1122 بورےوالا عبدالجبار نے کہا کہ پودے لگانے کا مقصد شجر کاری کی اہمیت اور افادیت کو فروغ دینا ہے۔درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔درخت ہمیں صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرتے ہیں۔ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے اور پودوں کی نگہداشت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ آئندہ نسلوں کے لئے صاف ستھری آب و ہوا اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا عمر فاروق نے دی سیوی سکول لڈن روڈ کیمپس کا بھی دورہ کیا جہاں سکول کے بچوں نے جشن آزادی کے حوالہ سے پورے سکول کو پاکستانی جھنڈوں اور سر سبز اور سفید رنگ سے سجایا اور ساتھ ساتھ خوبصورت پاکستانی نغمے اور گیت اور محبتوں بھرا پروگرام آرگنائز کیا اس موقع پر بچوں نے پاکسانی جھنڈے کا لباس پہن کر پاکستان سے اظہار محبت کا اظہار کیا اس موقع سکول کی ٹیچرز اور سکول انتظامیہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر عمر فاروق نے بچوں کے ساتھ گپ شپ کی اور ان کے ساتھ گھل مل گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچوں کو آزادی کی اہمیت سے آگاہ کیا اور بچوں کے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی تعلیم کے حوالے سے سکول انتظامیہ سے مسلسل رابطے رکھیں۔ یہی بچے کل کو اس ملک کی دوڈ سنبھالیں گے اور اسکے مستقبل کے معمار بنیں گے۔ ان بچوں نے قائد اعظم رحمت اللہ علیہ کے پاکسان کی حفاظت کرنی اور حضرت علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر کرنی ہے۔میں دی سیوی سکول کی تمام انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ تعلیم کے شعبہ میں جو ان کی خدمات ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان کی سالمیت ، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا بھی مانگی گئی۔۔۔

31/07/2021

*بورےوالا..........*
*نواحی گاوں 108 ای بی کے قریب رہائشی علاقہ میں خطرناک سانپ نکل آیا،.....*
*جس سے اہل علاقہ شدید خوف میں مبتلا ہیں۔۔۔۔۔*
*اہل علاقہ نے خطرناک سانپ کو پکڑنے کے لیے ریسکیو 1122 کی مدد مانگ کی*

30/07/2021

*بورے والا۔۔۔۔۔۔*
*چونگی نمبر 5ٹریفک وارڈن بے بس۔۔۔۔۔۔*
*چونگی نمبر 5پر ہیوئ ٹریفک کی ون وے کی خلاف ورزی جاری*

Address

Mandi Burewala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MEHAR News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share