23/07/2024
شیخ عریفی سے ایک صاحب نے کہا:
میں ساری خرافات سے تائب ہوچکا ہوں؛ سوائے اپنی معشوقہ کے
وہ میرے دل سے نکل ہی نہیں رہی، کوئی حل بتلائیے۔
شیخ نے کہا کہ دعا کیا کرو ممکن ہے اس سے نجات مل جائے۔
اس نے کہا: آپ ہی کوئی دعا بتلا دیجیے۔
شیخ نے فرمایا کہ یہ پڑھا کرو:
( اللھم اجعل في قلبي إيمانا و في سمعي إيمانا و في بصري إيمانا )
اے اللہ! میرے قلب و نظر اور سمع و بصر میں ایمان داخل فرما دے۔
وہ شخص انتہائی سادگی سے بولا :
یا شیخ ! میری محبوبہ کا نام ہی ایمان ہے۔
شیخ عریفی یہ سن کر کھلکھلا کے ہنس پڑے۔