Obn Urdu خضدار ڈیجیٹل میڈیا

Obn Urdu خضدار ڈیجیٹل میڈیا For Business Promotion Contact Me
Phone No +923366670002

E-mail
[email protected]

او بی این اردو ایک ویب چینل ہے جو کے بلوچستان کے خبریں نشر کرتا ہے جن کا ہیڈ کوارٹر ڈسٹرکٹ خضدار ہے

پانچ سال سے ویران باغوں میں بہارتحریر ✒️سرفراز لہڑیانتخابی گہماگہمی تھی ہرطرف  مُحبِ وطن بے داغ ماضی کے مالک، بہادر نیک ...
07/12/2023

پانچ سال سے ویران باغوں میں بہار

تحریر ✒️سرفراز لہڑی

انتخابی گہماگہمی تھی ہرطرف مُحبِ وطن بے داغ ماضی کے مالک، بہادر نیک سیرت،خیرخواہ ،
قوم پرست وطن دوست،
عوامی مسائل سے باخبر معتبر بھوتار وڈیرے گھوم پھر رہے تھے۔
ہمیں یقین دہانیاں کروائی جارہی تھیں کہ ہمیں ووٹ دینے سے آپ کو صحت کی سہولیات ملیں گے۔
تعلیمی نظام بہتر ہوگا روزگار ملے گا۔
معاشرے میں عدل انصاف قائم ہوگا۔
ہم آپ کے سارے مسائل مشکلات سے باخبر ہیں۔
ہم خلوصِ نیت سے عوام کی خدمت کا جذبہ لیئے میدان میں آئے ہیں،
ہماری کامیابی علاقے کی کامیابی ہوگی۔
ہم آپ کیلیئے
گُردوں کی پتھری توڑنے والوں
سڑکوں کو ریشم جیسی نرم اور ہسپتالوں میں ایڑیاں رگڑتے ہوئے مرنے والوں مریضوں کے لئے ضروریات زندگی کی تمام سہولیات فراہم کریں گے۔
بس ہمیں ایک موقع دیا جائے ۔

اندھیروں سے چھٹکارہ دلائیں گے۔
گلی کوچوں کو برقی قمقموں سے جگ مگا دیں گے۔
دل کے مریض
اور گُردوں کی تکلیف میں مبتلاء مریضوں کیلیئے ماہر معالج لائیں گے۔
آپ کے بچوں کی طرح اپنے بچوں کو بھی
لندن کے بجائے یہاں تعلیم دلائیں گے.

بس ہمیں ایک موقع دیا جائے ۔
گیس پائپ لائن بچائیں گے ۔
ہنرمندوں کو روزگار
تعلیم یافتہ افراد کو نوکریاں دلائیں گے۔
میگا پروجیکٹس ہر شہر میں لائینگے۔ سڑکیں کشادہ بنائیںنگے۔ قبرستانوں کی زمینوں سے قبضہ چھڑا دینگے۔ ترقی ایسی لائیں گے کہ لوگ عش عش کر اُٹھیں گے.
عربستان کے لوگ یہاں نوکری کے لئے اپنے ویزے لگوائیں گے ۔
اگر ہم وفاق پہنچ گئے تو بجٹ سے خطیر رقم منظور کروائیں گے.
یہ ہی نہیں دیگر سہانے سپنے اور سبز باغ دِکھائے گئے۔
ہرجوش خطابات سن سن کر
اور کامیابی کے سپنے بُن بُن کر
ہم نے بھی ووٹ کاسٹ کر ہی لیا۔
جونہی عالمی وباء کورونا وائرس آیا تو پوری قوم بلکہ کئی ممالک کو بھکاری بناکر واپس چلا گیا ۔
نہ وہ مُحِبِ وطن نظر آیا
اور نا ہی معتبر منتخب نمائندوں کا دیدار نصیب ہوا
اور نہ اُن کیئے وعدے وفا ہوئے،
سہولیات کا ملنا تو کُجا ۔
وہ خود منظر سے غائب ہوئے.

ہسپتالوں میں بہتر علاج معالجے کی سہولیات کا وعدہ کرکے گیا تھا ۔
ہسپتال میں آج سرنج تک دستیاب نہیں۔
کتوں کی کاٹنے کے بعد لگائی جانے والی انجکشن بھی میسر نہیں۔
وہ بھلا ہو کتوں کا جو ہمارے لاغر و کمزور جسم کی اُبھری ہوئی ہڈیوں کو دیکھ کر ہمیں کاٹتے نہیں۔

بہتر تعلیم کا وعدہ کرکے گیا تھا۔ تعلیم کی بہتری سے بیزار اسکول سنسان ہوگئے.
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ساٹھ فیصد سکولیں بند ہیں.
تعلیمی نظام میں بہتری آئی نہ ہی ہمیں اساتذہ کرام کی شفقت نصیب ہوئی ۔
سردار بہادر خان یونیورسٹی کے انٹرویو ہونے کے بعد کینسل ہونے کی اطلاعات بار بار ہمیں زلزلے کی آفٹر شاکس کی طرح مل رہے ہیں ۔

گیس پانی بجلی کا وعدے کرکے گیا تھا آج بھی علاقے میں گیس نہیں۔
پانی ٹینکر سے منگواتے رہتے ہیں ۔
بجلی کا تو پتہ نہیں چلتا ہے، مگر بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کو دیکھ کر ہم پر غشی طاری ہوجاتی ہے ۔

ہم سے روزگار کا وعدہ کرکے گیا تھا اور ہمارے ہی علاقائی آسامیوں پر دیگر علاقوں کے افراد تعینات ہوکر برسرِ روزگار ہیں۔
یہ وعدہ وفا ہوچکا ہے ۔
ہم سے بہترین سڑکیں بنانے کا وعدہ تھا۔
اُن کی سڑکیں بن بھی گئی۔
مگر کچھ کو رم جھم بارش نے بہا دیا ۔
کچھ کو موٹر سائیکل سواروں کے ٹھوس بریکوں نے توڑ دیا ۔

اب ہمارے شہر میں گُردوں میں پتھری نہیں ہوتا بلکہ بازار سے گھر تک جاتے ہوئے دہی لسی بن جاتا اور گھر سے بازار آتے ہوئے کپڑوں پر ایک مٹی کی تہہ جم جاتی ہے ۔
جس سے صَرف بنانے والی کمپنیوں کے کاروبار میں اضافہ ہوگیا ۔

ہمیں کہا گیا تھا
گلی کوچوں کو روشن کردیں گے۔
بلکل ایسا ہی آج ہر نکڑ پر ایک نہ ایک نشئی بیٹھ کر سگریٹ سلگا رہا ہوتا ہے۔
گلی میں روشنی پھیلی ہوئی ہے۔۔

مسائل مشکلات حد درجہ زیادہ ہیں۔
جن کو قلم بند کرنا اس وقت ناممکن ہے۔
پانچ سال سے ویران باغوں میں عارضی بہار آچکا ہے۔
لہذا عوام سوچ سمجھ کر ووٹ کا صحیح استعمال کریں:

الیکشن سے قبل کئے گئے وعدوں کو ہوائی فائرنگ کہتے ہیں اور ہوائی فائرنگ سے محفوظ رہنے کا طریقہ یہ ہے۔ نمائندوں کا صحیح انتخاب کریں تاکہ آپ کے بچوں کا مستقبل بہتر ہو اور آپ کی باقی زندگی راحت سکون و آرام سے بسر یوسکے۔۔۔

وسلام

جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل کی آصف زرداری سے ملاقات
07/12/2023

جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل کی آصف زرداری سے ملاقات

خضدار بندوق صاف کرتے وقت اتفاقی گولی چلنے کی وجہ سے لیویز اہلکار سعید احمد غلامانی جان کی بازی ہار گئے
07/12/2023

خضدار بندوق صاف کرتے وقت اتفاقی گولی چلنے کی وجہ سے لیویز اہلکار سعید احمد غلامانی جان کی بازی ہار گئے

وڈھ کے علاقہ باڈڑی میں شدید زلزلے کے جھٹکوں سے کچے مکانات گرنے کی اطلاعات  دیوار گرنے سے  خاتون کے  شدید زخمی ہونے کی اط...
04/12/2023

وڈھ کے علاقہ باڈڑی میں شدید زلزلے کے جھٹکوں سے کچے مکانات گرنے کی اطلاعات دیوار گرنے سے خاتون کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ذرائع

02/12/2023

خضدار کسٹم اور لیویز کی جانب سے ونگو چیک پوسٹ پر فی ذمباد گاڑیوں سے 14 ہزار روپے بھتہ وصول کر کے روزانہ ہزاروں لیٹر ایرانی پیٹرول و ڈیزل اندروں سندھ اسمگلنگ کیا جارہا ہے

ڈیجیٹل میڈیا ہاؤس خضدار

اس پہلے ہم نے خضدار کسٹم کی جانب سے بھتہ وصولی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کیا تھا جہاں کسٹم اہلکار ایرانی تیل لے جانے والے گاڑیوں سے بھتہ وصول کرتے صاف صاف دکھائی دے رہا تھا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خضدار کسٹم انچارج کو ٹرانسفر کر لیا گیا لیکن اب کسٹم اہلکاروں کے پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑائی میں ہے کیونکہ نئے آنے والے افسر نے بھتہ وصولی کی سارے حدیں پار کی ہے ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کے پورے M8 روڈ پر ایرانی تیل لے جانے والے چھوٹے بڑے گاڑیاں دن اور رات سندھ کی طرف اسمگلنگ کیا جارہا ہو اور اس کے بدلے خضدار کسٹم و دیگر چوکی انچارجز لاکھوں روپے ایک دن کا وصول کرہے ہیں ایرانی تیل سندھ اسمگلنگ کی وجہ سے خضدار میں ہر دن ایرانی پیٹرول کی قیمت آسمان کو چھونے لگا ہے خضدار کے ایرانی پیٹرول ڈیلرز کا کسٹم کے ساتھ تگڑی ڈیل ہونے کے بعد لگاتار ایرانی پیٹرول چھوٹے بڑے گاڑیوں میں اندھروں سندھ لے جایا جارہا ہے

27/11/2023

خضدار/ گریڈ سٹیشن میں کیبل متاثر ہونے کے باعث سٹی کے چار فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معطل ۔ متاثرہ کیبل پر کام جاری ہے.

24/11/2023

میرے کچھ ضروری کاغذات ایک فائل میں تھے جو خضدار میں کہیں گر گئے ہیں جسکو ملے اس نمبر پر رابطہ کریں.
03368485873

انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔ گزگی قبیلے کے رہنما تبلیغی جماعت کے ممبر ڈاکٹر محمد صادق گزگی انتقال کرگئے نماز جنازہ و تدفین...
16/11/2023

انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔ گزگی قبیلے کے رہنما تبلیغی جماعت کے ممبر ڈاکٹر محمد صادق گزگی انتقال کرگئے نماز جنازہ و تدفین کوشک میں ہوگا

14/11/2023

پچاس سالوں سے آباد میرے زمینوں پر سوراب سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے قبضہ کرنے کی کوشش کرہے ہیں مجھے ان سے جانی و مالی خطرہ ہے ہمارے زمینوں پر چلنے والے اس تنازے کا تصفیہ کیا جاۓ تحصیل زہری سے تعلق رکھنے والے امام بخش زہری کا میر نعمت اللہ زہری سے اپیل

خضدار گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خضدار کے کارنامے تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیںگورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خضدار میں انوکھا ک...
03/11/2023

خضدار گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خضدار کے کارنامے تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خضدار میں انوکھا کارنامہ جن کینڈیڈیٹس نے کالج کے پوسٹوں پر اپلائی کئے ٹیسٹ و انٹرویوز بھی دئے ٹیسٹ میں پاس ہونے کے بعد اصل کینڈیڈیٹس کا نام نکال کر ایسے لوگوں کا نام ڈال کر کالج میں تعینات کیا گیا جن لوگوں نے نہ تو کوئی ٹیسٹ دی تھی نہ کوئی انٹرویو دیا تھا نا تو ان پوسٹوں کے لئے انکے کاغذات جمع ہوئے تھے ذرائع کا کہنا ہے کے ان پوسٹوں کی بولی کچھ اس طرح ہے کک باورچی کی پوسٹس کو 6 لاکھ روپے جونیئر کلرک کے پوسٹ کیلئے 8 لاکھ روپے جب کے نائب قاسد ہیلپر کے پوسٹ کیلئے 6 لاکھ روپے ڈگری کالج کی جانب سے وصول کیا گیا ہے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کے اس سارے کرپشن میں ڈائریکٹر کالجز ایک رٹائرڈ اسسٹنٹ اور ایک کلرک ملوث ہیں
متاثرین کا کہنا ہے کے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خضدار میں پوسٹوں کی بندربانٹ کا نوٹس لے کر متعلقہ پوسٹوں کے بندر بانٹ میں ملوث افراد سے شفاف انکوائیکری کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے

ڈگری کالج خضدار متاثرین

خضدار نال کے مقامی صحافی و سماجی ورکر پر قاتلانہ حملہ  حملے میں شریف شہزاد سنجرانی جاں بحق  قاتلانہ حملہ نال کانٹا ایریا...
03/11/2023

خضدار نال کے مقامی صحافی و سماجی ورکر پر قاتلانہ حملہ حملے میں شریف شہزاد سنجرانی جاں بحق قاتلانہ حملہ نال کانٹا ایریا میں پیش آیا ہے

افغان مہاجرین کے واپسی کا آج آخری روز ہے کل سے واپس نہ جانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی
31/10/2023

افغان مہاجرین کے واپسی کا آج آخری روز ہے کل سے واپس نہ جانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی

خضدار کسٹمز کی بھتہ خوری تاحال جاری ایرانی تیل لے جانے والے گاڑیوں سے اب پہلے سے زیادہ بھتہ وصول کیا جارہا ہےعطر مینگلڈی...
29/10/2023

خضدار کسٹمز کی بھتہ خوری تاحال جاری ایرانی تیل لے جانے والے گاڑیوں سے اب پہلے سے زیادہ بھتہ وصول کیا جارہا ہے

عطر مینگل
ڈیجیٹل میڈیا ہاؤس خضدار

خضدار کسٹمز کی جانب سے اب دن کے بجاۓ رات کو ایرانی تیل و ڈیزل لے جانے والے چھوٹے بڑے گاڑیوں کو m8 روٹ سے سندھ اسمگلنگ کیا جارہا ہے جس کیلئے خضدار کسٹمز انسے بھاری رقم بطور بھتہ لے رہا ہے رقم کی وصولی کیلئے کسٹمز نے پرائیویٹ بندے تعینات کی ہے یہ لوگ M8 روٹ پر صرف گاڑیوں یا دیگر گاڑیوں میں مختلف مقامات پر ایرانی تیل و ڈیزل لے جانے والے گاڑیوں سے روزانہ لاکھو روپے بھتہ وصول کرہے ہیں یہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف کیمپنگ کے بعد اب یہ کام دن کے بجاۓ رات کو سرانجام دیا جارہا ہے ایرانی تیل و پیٹرول کی اندروں سندھ سپلائی کی وجہ سے خضدار عوام کو ایرانی تیل کئی گناہ زیادہ مہنگا مل رہا ہے

29/10/2023

میڈیا سورسز سے معلوم ہوا کہ "مولانا طارق جمیل" کے بیٹے کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر شہید کردیا گیا البتہ مولانا صاحب نے اسکو حادثاتی موت یعنی خودکشی کا ٹویٹ کیا ہے تو ظاہر ہے خودکشی کا واقع ہوگا تو اس سے "قتل" سے نا جڑا جائے

27/10/2023

شہسوار چوک سے روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے

مقتول کے لواحقین نے روڈ پر لاش رکھ کر روڈ کو بطور احتجاج ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کی ہے

27/10/2023

خضدار میں فائرنگ سے عبدالباسط نامی نوجوان شخص جاں بحق واقعہ قومی شاہراہ کے قریب پیش آیا
جانبحق نوجوان پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے سینئر رہنماء میر سیف اللہ عمرانی کا قریبی عزیز ہے ذرائع

26/10/2023

خضدار/فائرنگ
خضدار : کھنڈ کے علاقے میں شادی میں فائرنگ بچہ جاں بحق ایک خاتون زخمی ۔
فائرنگ خوشی میں کی جارہی تھی

21/10/2023

Digital Skills training and support program Southren Balochistan admission are started last date for enrollment is 31-October-2023 follow these three links and registered themselves admissions are free of cost How to create a Gmail account for Digiskills Registration purpose youtu.be/CWBnFMZvKUc Digiskills signup link youtube.com/shorts/LR5y… Digiskills Enrollment link youtu.be/JV9AH1zfxyM If you people couldn't understand these links kindly visit the Buetk Cse department Digiskills lab we will facilitate you people…

21/10/2023

جھالاوان عوامی پینل کے قائد میر شفیق الرحمن مینگل اپنے رہائش گاہ وڈھ باڈڑی میں مختلف قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے وڈھ کے مخدوش صورتحال کے حوالے سے بہت جلد قومی جرگہ بلایا جاۓ گا

21/10/2023

پارٹ 1
جھالاوان عوامی پینل کے قائد میر شفیق الرحمن مینگل اپنے رہائش گاہ وڈھ باڈڑی میں مختلف قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے وڈھ کے مخدوش صورتحال کے حوالے سے بہت جلد قومی جرگہ بلایا جاۓ گا

21/10/2023

یہ لانگ مارچ نہیں لشکر بلوچستان پارٹ ٹو ہے اور اس لانگ مارچ کو ہم کسی صورت ہونے نہیں دینگے اپنے سرزمین کیلئے اس روڈ پر لیٹ جائینگے پر یہ لانگ مارچ ہونے نہیں دینگے سینئر رہنما جھالاوان عوامی پینل میر شہباز قلندرانی

21/10/2023

جھالاوان عوامی پینل کے سٹی آرگنائزر سردارزادہ میر شہزاد خان غلامانی پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور کارکنان کے ہمراہ خضدار پریس کلب پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے

20/10/2023

پارٹ 2
جھالاوان عوامی پینل کے قائد میر شفیق الرحمن مینگل اپنے رہائش گاہ وڈھ باڈڑی میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں پارٹ 2

20/10/2023

پارٹ 1
جھالاوان عوامی پینل کے قائد میر شفیق الرحمن مینگل اپنے رہائش گاہ وڈھ باڈڑی میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں پارٹ 1

17/10/2023

وڈھ کلی فتح محمد زرچین ناکارہ گرینڈ سے پھٹ سے 10 بچے زخمی بچے گرینڈ کے ساتھ کھیل رہے تھے چار شدید زخمیوں کو خضدار منتقل کیا جارہا تھا کہ ایمبولنس بھی حادثے کا شکار ہوگئی زرائع

خضدار کوشک ندی ایریا میں نامعلوم افراد نے خنجر کے وار سے عطاءاللہ جتک نامی نوجوان کو قتل کردیا
17/10/2023

خضدار کوشک ندی ایریا میں نامعلوم افراد نے خنجر کے وار سے عطاءاللہ جتک نامی نوجوان کو قتل کردیا

بہترین آفیسر سیکریٹری صحت بلوچستان اسفندیار کاکڑ کا انقلابی اقدام ، سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اب سبز پیکنگ میں دستیاب ہ...
16/10/2023

بہترین آفیسر سیکریٹری صحت بلوچستان اسفندیار کاکڑ کا انقلابی اقدام ، سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اب سبز پیکنگ میں دستیاب ہونگی جسکی وجہ سے چوری اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو ادویات سرکاری ہسپتالوں میں ملنے کے ساتھ میڈیکل سٹورز پر رنگ کی وجہ سے فروخت ممکن نہیں ہوگی

16/10/2023

یہ ویڈیو خضدار کسٹمز کی ہے جہاں آپ واضع طور پر دیکھ سکتے ہیں کے کسٹم اہلکار زمباد والوں سے بھتہ وصول کرہے ہیں یہ سلسلہ اس کے علاوہ بھی مختلف چوکیوں میں ہوتا ہے اور اس طرح ہم تک پہنچے والا ایرانی پیٹرول تین گناہ زیادہ قیمت میں بکتا ہے

عطر مینگل
ڈیجیٹل میڈیا ہاؤس خضدار

16/10/2023

وڈھ تنازعہ کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے جب واپس گھروں کو لوٹے تو چوروں نے گھروں کا صفایا کر لیا تھا

پریس کلب کوئٹہ کے سامنے مظاہرہ، بی این پی کے رہنما کے خلاف مقدمہ درج
16/10/2023

پریس کلب کوئٹہ کے سامنے مظاہرہ، بی این پی کے رہنما کے خلاف مقدمہ درج

16/10/2023

وڈھ تازہ ترین صورتحال رات گئے دونوں فریقین نے وڈھ کے مختلف مقامات پر قائم کیے گئے مورچے خالی کردیئے علاقہ میں فورسز کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جبکہ وڈھ بازار سمیت دیگر تعلیمی ادارے بند ہے وڈھ بازار سمیت دیگر متنازع مقامات فورس کے حوالے ہونگے ذرائع

16/10/2023

پیٹرول 40 روپے کم ہونے کے بعد ایرانی پیٹرول آج کتنے روپے کا مل رہا ہے اس پہلے خضدار میں ایرانی پیٹرول 170 روپے لیٹر مل رہا تھا؟

خضدار کسٹمز حکام کے وارے نیارے پانچوں انگلیاں گھی میں بطور بھتہ ایرانی تیل لے جانے والے گاڑیوں سے ایک دن میں لاکھوں روپے...
14/10/2023

خضدار کسٹمز حکام کے وارے نیارے پانچوں انگلیاں گھی میں بطور بھتہ ایرانی تیل لے جانے والے گاڑیوں سے ایک دن میں لاکھوں روپے کمانے لگے

عطر مینگل
ڈیجیٹل میڈیا ہاؤس خضدار

کسٹمز حکام کا زیدی ماربل انڈسٹری کے قریب ایرانی پیٹرول ڈیزل لے جانے والے چھوٹے گاڑیوں سے 500 جب کے بڑے گاڑیوں سے اسی حساب سے دگنا بھتہ وصول کیا جارہا ہے جو گاڑی بھتہ نہ دے کر بھاگ جاتا ہے تو سول گاڑیوں میں کسٹم حکام کے لوگ اس گاڑی کا پیچھا کر کے انسے بھتہ وصول کرتے ہیں
*ایرانی تیل لے جانے والے گاڑیوں سے لوٹ مار کا بڑا اڈا کسٹمز خضدار ہے جہاں کسٹمز کی جانب سے 24 گھنٹے ایرانی تیل لے جانی والی گاڑیوں سے سرے عام پیسے وصول کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں
بلوچستان کے لوگوں کے 60 فیصد باسیوں کا ذریعہ معاش ایرانی تیل سے منسلک ہے زمباد نامی گاڑیوں پہ تپتے صحرا سے ہو کر بارڈر سے تیل لانے لے جانے کا کام کرتے ہیں حکومت جب چاہے اس پہ پابندی عائد کر دیتی ہے، احتجاج ہوتا ہے، اندرون خانہ کچھ بارگینگ ہوتی ہے، چیک پوسٹوں کا بھتہ طے ہوتا ہے سلسلہ پھر سے چل پڑتا ہے

کرکٹ ورلڈکپ کے بارہویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے 192 رنز کا ہدف بھارت نے 31و...
14/10/2023

کرکٹ ورلڈکپ کے بارہویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے 192 رنز کا ہدف بھارت نے 31ویں اوور میں حاصل کیا۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے 63 گیندوں پر 86 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

11/10/2023

وڈھ اپڈیٹ
وڈھ سٹی ، منظور پمپ ، حبیب ہوٹل ، ، بڈی ، لورو بھٹ ، بدرنگ ، زرچین ، چاروں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ بدستور شدت کے ساتھ جاری بڑے بڑے ہتھیاروں کی آوازیں عوام میں خوف ہراس

11/10/2023

وڈھ تنازع کے حوالے سے صوبائی وِزیر داخلہ اور حکومتی ترجمان کی کل کے اجلاس میں ہونے والے فیصلہ پر پریس بریفنگ

11/10/2023

کرخ مرشد ہوٹل کے اندر چرس اور بھنگ

مرشد ہوٹل کرخ کے احاطے میں ایک شخص جو کہ لیویز انچارج کرخ شیرل کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتا ہے آج صبح سے بیٹھا ہوا ہے اور اس کے پاس بھنگ اور بھنگ تیار کرنے کا سامان موجود ہے
مزکورہ شخص کی وجہ سے مرشد ہوٹل کا کاروبار متاثر ہورہا ہے لیکن ہوٹل کا عملہ خاموشی سے اس کی حرکتیں محسوس کر رہا ہے ہوٹل انتظامیہ نے کرخ کے تمام افسراں کو مزکورہ شخص اور اس کے حرکتوں کے بارے میں آگاہ کیا اور کاروائی کرنے کی درخواست کی لیکن کسی نے توجہ نہیں دی
اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر خضدار سے مرشد ہوٹل کے انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ مزکورہ شخص کے خلاف کاروائی کی جائے

یہاں اس آرڈر میں دیکھیں سبجیکٹ میں آرڈر ایز کک پھر نیچے آرڈر میں بحیثیت قلی لکھا ہوا ہے۔ یہ کیسے ذمہ دار آفیسر ہیں جو آن...
10/10/2023

یہاں اس آرڈر میں دیکھیں سبجیکٹ میں آرڈر ایز کک پھر نیچے آرڈر میں بحیثیت قلی لکھا ہوا ہے۔ یہ کیسے ذمہ دار آفیسر ہیں جو آنکھیں بند کرکے ایسے دستخط کرتے ہیں؟؟؟؟

اس آرڈر میں واضح غلطیاں نظر آ رہے ہیں جیسے کہ آرڈر میں عبدالمنان ولد عبدالستار بحیثیت چوکیدار لکھا ہوا ہے جبکہ نیچے کاپی...
10/10/2023

اس آرڈر میں واضح غلطیاں نظر آ رہے ہیں جیسے کہ آرڈر میں عبدالمنان ولد عبدالستار بحیثیت چوکیدار لکھا ہوا ہے جبکہ نیچے کاپی ٹو میں افتخار احمد کک لکھا ہوا ہے۔ یہ کیسا آرڈر ہے؟؟؟ اگر یہ ایک حقیقی آرڈر ہے تو سلام ہے مونسپل کارپوریشن کے آفس والوں کی قابلیت اور صلاحیت کو۔۔۔

10/10/2023

وڈھ فائرنگ سے ایک چروایا شدید زخمی

زخمی نوجوان کا نام نادر ولد فیض محمد بتایا جارہا ہے

Address

Khuzdar
89100

Telephone

03366670002

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Obn Urdu خضدار ڈیجیٹل میڈیا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Obn Urdu خضدار ڈیجیٹل میڈیا:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Khuzdar

Show All