29/07/2022
اسلام آباد : بدترین معاشی صورتحال کے باوجود پارلیمنٹ ملازمین کو 4 مزید اعزازیہ دینے کی تیاریاں جاری ہے، اضافی بونس دینے پر خزانے سے 72 کروڑ سے زائد اضافی خرچ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ و قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران و ملازمین کو نوازنے کیلئے اقدام جاری ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ بجٹ سیشن میں ڈیوٹی کرنے پر پارلیمنٹ ملازمین کو 4 مزید اعزازیہ دینے کی تیاریاں کی جارہی ہپں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اضافی بونس دینے پر خزانے سے اسمبلی اور سینیٹ کے 72 کروڑ سے زائد اضافی خرچ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین پر 40 کروڑ اور سینیٹ سیکرٹریٹ ملازمین پر32کروڑ خرچ ہوں گے۔
سینیٹ کے کل بجٹ سے ملازمین پر 3 ارب سے زائد بجٹ سالانہ خرچ ہونے کا انکشاف ہوا، مختص بجٹ سے ایوان بالا کے سینیٹرزکے سالانہ اخراجات 60 کروڑ ہے۔
پارلیمنٹ افسران،ملازمین کی باقی سرکاری محکموں کے پےاسکیل سے دو گنی تنخواہیں ہیں