News Grid

News Grid حقیقت پر مبنی خبروں تجزیوں کے ساتھ مصدقہ خبریں سنسنی نہیں تجاویز اور حل کے ساتھ

پاکستان کو اپنی ہر مالیت کی کرنسی تبدیل کر دینی چاہیے مطلب نوٹ کی شکل و صورت سب تبدیل کردینا چاہیے جس طرح انڈیا نے اپنی ...
28/11/2023

پاکستان کو اپنی ہر مالیت کی کرنسی تبدیل کر دینی چاہیے مطلب نوٹ کی شکل و صورت سب تبدیل کردینا چاہیے
جس طرح انڈیا نے اپنی کرنسی تبدیل کی تھی
جو کرنسی تبدیل کرنے آئے اس شحص کو نقد دینے کی بجائے اس کا اسی وقت بنک میں اکاونٹ کھولا جائے اور رقم بنک میں رکھی جائے
ساتھ ہی FBR میں اسی وقت رجسٹرڈ کیا جائے فائلر بنایا جائے جو شحص اپنے زرائع آمدن نہ بتائے اس پر جرمانہ کیا جائے
یقین کریں پاکستان کے بنکوں میں روپوں کے انبار لگ جائیں گے اور تمام لوگ فائلر بھی ہوجائیں گے
پاکستان کی توقع سے بھی زیادہ ریونیو اکٹھا ہوگا لوگوں نے کروڑوں اربوں روپیہ گھروں میں رکھا ہوا ہے
اگر ملک کو درست حالت میں لانا ہے تو پھر یہ کام بھی کرنا ہوگا
یاد رہے انڈیا نے جب کرنسی تبدیل کی تھی تو انڈیا کا سارا بلیک منی کا پیسہ بوریوں سے نکل کر حکومت کے پاس خود چل کر آ گیا تھا،اور اگر ایسا ھوا تو یقین جانے جن لوگوں نے پانچ ھزار کے نوٹ گھروں کے خفیہ خانوں میں رکھے ھیں وہ باہر آجائیں گے ۔۔تمام محب وطن پاکستانی اس پر آواز بلند کریں ۔۔

27/11/2023

ضلع جہلم میں
مسلم لیگ نون کے سابقہ
تمام ٹکٹ ہولڈرز کی چھٹی
نئے چہرے متعارف کرائے جائیں گے مصدقہ ذرائع

27/11/2023

پاکستانی صرف PSO سے پٹرول ڈلوانا شروع کر دے توچار اسرائیلی کمپنیوں کا پاکستان میں بھٹہ بیٹھ سکتا ہے کاش ہر پاکستانی سمجھ سکے

گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ دھمیک میں سکول کے معلم محمد عبد المجید خان کی ریٹائر ہو گئےمعلم عبدالمجید خان کے اعزاز میں شاندار ...
27/11/2023

گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ دھمیک میں سکول کے معلم محمد عبد المجید خان کی ریٹائر ہو گئے

معلم عبدالمجید خان کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد سکول کونسل سمیت علاقے کی شخصیات کی شرکت

سوہاوہ() گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ دھمیک میں سکول کے معلم محمد عبد المجید خان کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں اساتذہ اکرام،سکول کونسل کے ممبران اور علاقے کی نامور سماجی شخصیات چوہدری منشاء خان اور چوہدری صفدر حسین آف پیل مرزا نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت ہیڈ ماسٹر مرزا نعیم اخترنے کی اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض ادارے کے معلم محمد عمر لطیف نے سر انجام دیے۔محمد عبدالمجید خان کو ادارے کے لیے دی گئ خدمات پر بھر پور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر چودہری منشاءخان صاحب نے ادارے میں فلاحی کاموں کے لیے ایک لاکھ کی رقم عطیہ کر نے کا اعلان کیا اور مستقبل میں ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔اس پر ہیڈماسٹر صاحب نے چوہدری منشاءخان صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔

27/11/2023

حقیقت پر مبنی خبروں تجزیوں کے ساتھ مصدقہ خبریں سنسنی نہیں تجاویز اور حل کے ساتھ

تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے سالانہ انتخابات مکمل شیخ انیس احمد صدر ملک وحید انور  سال 2020/2024 کے لیے جنرل سیکرٹری منتخبسو...
30/10/2023

تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے سالانہ انتخابات مکمل شیخ انیس احمد صدر ملک وحید انور سال 2020/2024 کے لیے جنرل سیکرٹری منتخب

سوہاوہ(پریس ریلیز ) تحصیل پریس کلب سوہاوہ کا فل ہاؤس کا اجلاس شیخ انیس احمد صدر ملک وحید انور بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب۔ چیئرمین احسن وحید سرپرست اعلی راجہ تنویر پنوار کی مبارک باد تفصیلات کے مطابق تحصیل پریس کلب سوہاوہ کا فل ہاؤس اجلاس زیر صدارت چیئرمین تحصیل پریس کلب سوہاوہ احسن وحید سرپرست اعلی راجہ تنویر پنوار منعقد ہوا جس میں سالانہ کارکردگی کے امور زیر بحث آئے جبکہ آئندہ سال 2023/2024 کے لیے متفقہ طور پر شیخ انیس احمد صدر ملک وحید انور جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے فل ہاؤس اجلاس میں تمام ممبران نے چیئرمین تحصیل پریس کلب سوہاوہ احسن وحید پر مکمل۔اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام ممبران سالار قافلہ بانی تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے ساتھ ہیں اور آئندہ سال کے لیے شیخ انیس احمد پر بطور صدر اور ملک وحید انور کو بطور جنرل سیکرٹری اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا اجلاس میں لیگل ایڈوائزر محمد زبیر چوہدری نے اپنی قیمتی رائے اور آئندہ ہے لائحہ عمل کے متعلق بھی تمام ممبران کی رہنمائی کی جبکہ سرپرست اعلی راجہ تنویر پنوار کی طرف سے تمام ممبران و عہدیداران کے لیے بہترین ضیافت کا اہتمام کیا گیا اور تمام دوستوں کو مبارک باد پیش دی گئی

19/10/2023

آج کے اس نفسا نفسی کے عالم میں کسی کے پاس وقت نہیں اور اس قیمتی وقت میں آپ کا حالت حاضرہ سے با خبر رہنا بھی وقت کی ضرورت ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے الحمداللہ سوہاوہ میں پہلے واٹس ایپ گروپ کی بنیاد رکھی جو کامیابی سے جا رہی ہے اسی سلسلہ میں سوہاوہ میں سب سے پہلے واٹس ایپ چینل کی بنیاد رکھی ہے جس میں انتہائی کم ٹریفک میں آپ کو فوری مصدقہ خبر تجزیہ حالت حاضرہ سپورٹس صحت سمیت ہر شعبہ زندگی کے متعلق درست معلومات مہیا کی جائے گی امید کرتا ہوں میرے واٹس ایپ گروپ اور میرے صحافتی سفر میں جس پیار محبت اور اعتماد کا اظہار آپ لوگوں نے کیا اسی کو جاری رکھتے ہوئے اس چینل کو بھی جوائن کرینگے ۔شکرہہ
Follow the سوہاوہ اپ ڈیٹس channel on WhatsApp:

05/10/2023
پریس ریلیز نماز کی خشوع خضوع عملی طور پر بندہ مومن کو برائی اور بے حیائی سے روکتی ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان  اللہ نے جو کچ...
03/09/2023

پریس ریلیز
نماز کی خشوع خضوع عملی طور پر بندہ مومن کو برائی اور بے حیائی سے روکتی ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان

اللہ نے جو کچھ عطا فرمایا ہے اُسے اللہ کی راہ میں خرچ کیا جائے اپنے بچوں کو قرآن کی تلاوت ترجمہ اور تفسیر پڑھائیں اور اپنی زندگیوں کو قرآن کریم کی تفسیر کے مطابق ڈھال لیں۔اپنی تمام عبادات کا رخ اللہ کریم کی طرف رکھیں اپنی ذات کو اس میں نہ آنے دیں کوئی بھی عمل کرتے وقت آخرت پر نگاہ رکھی جائے۔مخلوق کو دعوت دیں اس اللہ اللہ کی نعمت عظمی کو عام بندوں تک پہنچانا بھی انفاق فی سبیل اللہ ہے۔اپنا اختیار جہاں تک ہے اس کو استعمال کرتے ہوئے اللہ کریم کے احکامات پر عمل کروانے میں لگاؤاور ماننے کو عمل تک لانا ہی
مقصو د ہے۔اور یہی لوگ ہدایت پر اور مقصد حیات کو پانے والے ہیں۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب
انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک ربیع الاول کی آمد آمد ہے لو گ نبی کریم ﷺ سے اظہار محبت بھی کرتے ہیں لیکن اگر اس اظہار محبت کو رواجات کی نذر کر دیا جائے تو پھر وہ محبت نہیں رہے گی۔محبت رواج نہیں ہوتی۔یہ غلط العام کہ محبت اور جنگ میں سب جائز ہے یہ وہ بارگاہ ہے جہاں حکم مقدم ہوگا اپنی پسند کو آپ ﷺ کے حکم پر قربان کر دینا مقدم ہے۔دنیا کی محبت میں بھی تب ہی صدق ہو گا جب وہ محبت نبی کریم ﷺ کے تحت ہوگی جب اللہ کریم سے بندگی کا رشتہ نصیب ہوگا۔اپنی ذات کو اس میں نہ آنے دیں۔اپنے ہر کام کی نسبت اللہ کریم کی طرف رکھیں۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

03/09/2023

تعلیمی اداروں کے سربراہان سے التماس!
سوہاوہ شہر کے اسکول اور کالجز میں صبح حاضری اور دوپہر چھٹی کے اوقات میں خاصا فرق ہے۔ گرد و نواح کے دیہات سے بچے اور خواتین اساتذہ پک اینڈ ڈراپ وینز کے ذریعے ان تعلیمی اداروں کو پہنچتے ہیں۔ اوقات کار میں فرق کی وجہ سے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ ساتھ پک اینڈ ڈراپ وینز مالکان بھی مشکل اور تکلیف کا سامنا کرتے ہیں۔
آپ سے التماس ہے کہ حاضری اور چھٹی کے وقت کو یکساں کر دیں تاکہ سب کے لئے آسانی ہو اور بچے بر وقت گھروں کو لوٹ سکیں۔
جزاکم اللہ

03/09/2023

مرغی تین دن چھوڑی؟ فروٹ تین دن چھوڑا؟ پٹرول سات دن چھوڑا؟ آپکو کیا لگتا ہے، بجلی میں ٹیکسوں کی بھرمار کیلئے نکلیں گے؟کسی کو زرداری پسند ہے تو کوئی نواز سے محبت کرتا اور کسی کی ریڈ لائن خان ہےاس قوم کو ذلیل وخوار ہونا برا نہیں لگتا بس ذلیل و خوار کرنے والا ان کا من پسند قائد ہونا چاہیے

پریس ریلیز  شعور کو بروئے کار لایا جائے تو یہ بندہ کو حق تک پہنچا دیتا ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان ضابطہ اصول،قوانین پر عمل ...
01/09/2023

پریس ریلیز
شعور کو بروئے کار لایا جائے تو یہ بندہ کو حق تک پہنچا دیتا ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان
ضابطہ اصول،قوانین پر عمل درآمدقوموں کو قوم بناتے ہیں ورنہ یہ قوم نہیں بلکہ ایک ہجوم بن کر رہ جاتا ہے۔ملکی سطح پر ایک شور اور بدنظمی نظر آتی ہے۔نہ کوئی بات سنا سکتا ہے اور نہ کوئی سننا چاہتا ہے۔یہی حال اگر ہم ملک سے گھر وں پر لے آئیں تو اپنے خوبصورت رشتوں ماں باپ،بہن بھائی،میاں بیوں اور اولاد کو جب حکم الٰہی کے مطابق نبھاتے ہیں تو ان میں کتنا پیار اور لحاظ ہوتا ہے اور جب ہم اپنی ذاتی خواہش اور انا کے مطابق چلانے کی کوشش کریں گے تو تلخی آجائے گی۔آج اس درجہ کی بے حیائی ہے کسی رشتے کا تقدس باقی نہیں رہا۔خاندان بکھر گئے۔والدین کچھ اور چاہ رہے ہیں اولاد کچھ اور کر رہی ہے۔سنت خیر الانام دیکھیں،سیرت پاک کا مطالعہ کریں اور اپنی اولاد کی تربیت کریں تا کہ ہم زندگی کو حق کے مطابق گزارسکیں۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔
انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے ہر حکم میں اعتدال ہے۔ہمیں اپنی زندگی دین اسلام کے مطابق گزارنی چاہیے ذاتی مرضیات شامل کریں گے تو نقصان اُٹھائیں گے۔ہمارے نقصانات ہمارے اعمال کی وجہ سے ہوتے ہیں۔کامیابی ملے تو کہتے ہیں کہ اس میں میراکمال ہے اگر پریشانی آجائے تو اللہ کریم کے ذمہ لگا کر خود بری ہو جاتے ہیں۔ہم مخلوق کو راضی کرنے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں اور وہ ہم سے راضی نہیں ہوتی ہم نے اپنی زندگی کو مصیبت میں اس لیے ڈال رکھا ہے کہ لوگ کیا کہیں گے۔دیکھنا یہ چاہیے کہ عنداللہ اس عمل کا کیا نتیجہ ہوگا۔
یادرہے کہ دارالعرفان منارہ میں دوروزہ روحانی اجتماع کا انعقاد 2،3 ستمبر بروز ہفتہ اور اتوار کیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے سالکین سلسلہ عالیہ تشریف لاتے ہیں ہر خاص و عام کو دعوت عام ہے کہ اپنے دلوں کو برکات نبوت ﷺ سے منورکرنے کے لیے تشریف لائیے۔حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی بروز اتوار دن 11 بجے خصوصی خطاب فرمائیں گے اور اجتماعی دعا بھی ہوگی۔

29/08/2023

السلام علیکم تمام دوستوں کی گزارش ہے کہ آپ کی محبت کی بدولت الحمداللہ میری فیس بک آئی پیج میں تبدیل ہو چکی ہے جس میں 9000 فالورز فرینڈ پورے ہیں ایک ہزار مزید فالورز کی ضرورت ہے جس میں آپ دوستو کا تعاون درکار ہے تقریبا تین ہزار سے زائد دوستوں نے فرینڈز ریکوسٹ بھیجی ہوئی ہے جن سے اپیل ہے کہ وہ نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور میری آئی ڈی کو فالو کریں شکریہ https://www.facebook.com/ahsansakia?mibextid=9R9pXO

05/06/2023

پریس ریلیز
راجہ پرویز اشرف سپیکر قومی اسمبلی کی دارالعرفان منارہ آمد۔
حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کو ان کے بیٹے کی شادی کی مبارک باد دی اور حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان ؒ کے مزار مبارک پر حاضری دی اور فاتح پڑھی۔حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کے ساتھ خصوصی نشست میں ملکی موجودہ حالات کی بہتری بارے تفصیلی بات ہوئی
راجہ پرویز اشرف صاحب نے حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان ؒ کی دینی خدمات اور شعبہ تصوف میں بے پناہ خدمات کو سراہا۔اس موقع پر سابقہ انٹیرئیر سٹیٹ منسٹر تسنیم احمد قریشی ،راجہ عظیم،راجہ رضوان ڈنڈوت بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ معززین علاقہ کی بھی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی

سوہاوہ (احسن وحید سے ) جی ٹی روڈ سوہاوہ موت بانٹنے لگی۔کروڑوں اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ گڑھوں ن...
04/06/2023

سوہاوہ (احسن وحید سے ) جی ٹی روڈ سوہاوہ موت بانٹنے لگی۔کروڑوں اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ گڑھوں نے سفر کرنے والوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے جبکہ نیب اور اینٹی کرپشن کے ذمہ داران افسران لمبی تان کر سوئے ہوئے ہیں این ایچ اے میں موجود کرپٹ مافیا کے سامنے بڑے بڑے افسران بھی بے بس کوئی پوچھنے والا نہیں۔پاکستان کے منافع بخش ادارے میں موجود ذمہ داران کے لیے انسان جان کی کوئی قیمت نہیں مسہ کسوال سے سوہاوہ ڈومیلی موڑ تک آئے روز حادثات سے نہ صرف قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں بلکہ سفر کرنے والے معذور ہو رہے ہیں اور لاکھوں روپے کا نقصان بھی اٹھا رہے ہیں سوشل میڈیا پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر درجنوں بار جی ٹی روڈ کی حالت زار کے متعلق ذمہ داران کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی لیکن کوئی بھی ٹس سے مس نہ ہوا۔ سوہاوہ مسہ کسوال سے ڈومیلی موڑ تک سینکڑوں بار اس حصے سے مرمت پر اربوں روپے خرچ ہو چکے ہیں لیکن جی ٹی روڈ نہ تو گڑھے ختم ہوئے اور نہ جی ٹی روڈ کی حالت بہتر ہوئی کروڑوں اربوں روپے کا ٹیکس ٹول پلازہ سے وصول کیا جا رہا ہے اس اور ہر ماہ مرمت کے نام پر جی ٹی روڈ کو جگہ جگہ سے بند کر کے اذیت الگ سے دی جاتی ہے کیا پاکستان میں کوئی بھی ادارہ اس ایریا کے کرپٹ انچارج اور ذمہ داران کا محاسبہ نہیں کر سکتا شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب وزیر اعظم پاکستان اور چیئرمین نیب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کی قیمتی جانیں بچ سکیں اور معذوری اور گاڑیوں کے حادثات سے ہونے والے لاکھوں روپے کے نقصان سے بچا جا سکے
,.....,...........
کتنے افسوس اور دکھ کی بات ہے سوہاوہ میں درجنوں اس شہر کے باسیوں کے مسائل کو حل کرنے کے دعویدار ہیں مگر افسوس کے کسی کو بھی پرواہ نہیں وکلاء اپنے تحفظ اور اپنے کسی ساتھی کے ساتھ کھڑا ہونے کے لیے اس قدر اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ بڑے بڑے برج بھی ان کے سامنے ڈھیر ہو جاتے ہیں ن لیگ جماعت اسلامی تحریک انصاف۔مذہبی جماعت سمیت درجنوں فلاحی تنظیمیں شہریوں کو بے وقوف بنانے کے لیے روزانہ متحرک نظر آئینگی لیکن کسی کو یہ جی ٹی روڈ نظر نہیں آتی جس پر روزانہ حادثات سے درجنوں لوگ معذور ہو رہے ہیں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے نہ تو کسی نے آج دن تک کسی این ایچ اے کے ذمہ دارا کو جھنجھوڑا اور نہ ہی کسی نے نیب یا اینتی کرپشن میں موجود کسی آفیسر کے ضمیر کو جگانے کی کوشش کی ہمیشہ اپنے مفاد اور سیاسی جماعت میں اپنے ٹکٹ کو پکا کرنے کے لیے اپنے ورکرز سپورٹرز کو احتجاج پر اکسایا لیکن کبھی بھی کسی عوامی ایشو پر کسی کو احتجاج تو دور کی بات بولنے کی بھی توفیق نہیں ہوئی کیونکہ انسانی جان کی قیمت اگر دفتروں میں بیٹھے کرپٹ مردہ ضمیروں کے لیے کچھ نہیں جو لاکھوں روپے تنخواہ لیتے ہیں تو ان سیاست دانوں کے لیے کیا معنی رکھے وکلاء سے سوہاوہ کے مقامی سیاستدانوں سے اپیل ہے کہ درجنوں آن لاین پلیٹ فارم موجود ہیں جہاں شکایت کی جا سکے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کے ساتھ ساتھ قانونی طور پر تھانے میں بھی مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے راقم نے تحریر کے ذریعے سوشل میڈیا پر اور اپنے ہر دستیاب وسائل کے پلیٹ فارم پر اس آواز کو بلند کیا ہے اور کرتا رہونگا امید ہے کہ اس تحریر کے بعد شاہد کوئی نام نہاد سیاسی جو اس۔عوام کے مسائل کو حل کرنے کا دعویدار ہے اس کو بھی احساس پیدا ہو جائے اور نہیں تو کم از کم اس حلقہ میں سے جتنے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ان میں سے آدھے بھی اگر ایکشن لینے کی ٹھان لیں تو یہ مسئلہ حل ہوتے دیر نہیں لگے گی

پریس ریلیز  راجہ پرویز اشرف سپیکر قومی اسمبلی کی دارالعرفان منارہ آمد۔ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کو ان کے ...
03/06/2023

پریس ریلیز
راجہ پرویز اشرف سپیکر قومی اسمبلی کی دارالعرفان منارہ آمد۔
حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کو ان کے بیٹے کی شادی کی مبارک باد دی اور حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان ؒ کے مزار مبارک پر حاضری دی اور فاتح پڑھی۔حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کے ساتھ خصوصی نشست میں ملکی موجودہ حالات کی بہتری بارے تفصیلی بات ہوئی
راجہ پرویز اشرف صاحب نے حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان ؒ کی دینی خدمات اور شعبہ تصوف میں بے پناہ خدمات کو سراہا۔اس موقع پر سابقہ انٹیرئیر سٹیٹ منسٹر تسنیم احمد قریشی ،راؤ عظیم،راؤ رضوان ڈنڈوت بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ معززین علاقہ کی بھی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

28/05/2023

سوشل میڈیا پر یہ۔ویڈیو گردش کر رہی ہے یہ تو معلوم نہیں کہ کتنی پرانی ہے لیکن جو بھی ہے اہل علاقہ کو بزرگوں کو اور انتظامیہ کو اس کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہے اور اس مسئلہ کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہے

Address

Mohallah Madina Masjid
Jhelum

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Grid posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to News Grid:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Jhelum

Show All