Jauharabad fast

Jauharabad fast وَ رَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَؕ(۴)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور ہم نے تمہاری خاطر تمہارا ذکر بلند کردیا

30/08/2023

صعوبتوں کی شکایت میں کچھ نہیں رکھا
مقامِ صبر کو سمجھو گلے سے لگ جاؤ 🌻

مہوش احسن

27/08/2023

جب میں دیوار سے نہیں لگی تو
مجھ پہ دیوار کو گرایا گیا 🌻

مہوش احسن

26/08/2023

نشانہ سینہ اکبر (ع) کا باندھنے والے
تجھے ہدف پے محمد (ص) نہیں دیکھائی دیے

*ڈی پی ایس سکول جوھرآباد کے طالبعلم کا اعزاز** سابق کمشنر مائنز لیبر ویلفیئر پنجاب چوہدری جان محمد کے بھتیجے، محمد عبدال...
22/08/2023

*ڈی پی ایس سکول جوھرآباد کے طالبعلم کا اعزاز*
* سابق کمشنر مائنز لیبر ویلفیئر پنجاب چوہدری جان محمد کے بھتیجے، محمد عبداللہ طالب علم DPS سکولز جوہرآباد نے نویں کلاس (سائنس) بورڈ کے امتحان میں 544/555 نمبر حاصل کئے ہیں۔ دوست احباب کی۔جانب سے شاندارکارکردگی پر طالبعلم کو شاباش اور چویدری جان محمد کا مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔۔۔

19/08/2023

*ایک طوطا طوطی کا گزر ایک ویرانے سے ھوا*

ویرانی دیکھ کر طوطی نے طوطے سے کہا:

*کس قدر ویران گاؤں ھے؟*

طوطے نے کہا:

لگتا ھے یہاں کسی الو کا گزر ھوا ھے
*جس وقت طوطا طوطی باتیں کر رہے تھے*

عین اسی وقت ایک الّو بھی وہاں سے گزر رہا تھا

*اس نے طوطے کی بات سنی اور وہاں رک کر ان سے مخاطب ھو*
کر بولا:
تم لوگ اس گاؤں میں مسافر لگتے ھو
آج رات تم لوگ میرے مہمان بن جاؤ
میرے ساتھ کھانا کھاؤ
اُلو کی محبت بھری دعوت سے طوطے کا جوڑا انکار نا کر سکا اور انہوں نے اُلو کی دعوت قبول کرلی
کھانا کھا کر جب انہوں نے رخصت ھونے کی اجازت چاہی تو اُلو نے طوطی کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا:
تم کہاں جا رھی ھو؟
طوطی پریشان ھو کر بولی:
یہ کوئی پوچھنے کی بات ھے؟
میں اپنے خاوند کے ساتھ واپس جا رھی ھوں
الو یہ سن کر ہنسا اور کہا
یہ تم کیا کہہ رھی ھو جبکہ تم تو میری بیوی ھو
اس پہ طوطا طوطی الو پر جھپٹ پڑے اور گرما گرمی شروع ہو گئی
دونوں میں جب بحث و تکرار زیادہ بڑھی تو اُلو نے طوطے کے سامنے ایک تجویز پیش کرتے ہوئے کہا:
ایسا کرتے ہیں ہم تینوں عدالت چلتے ہیں اور اپنا مقدمہ قاضی کے سامنے پیش کرتے ہیں
قاضی جو فیصلہ کرے وہ ہمیں قبول ھو گا
اُلو کی تجویز پر طوطا اور طوطی مان گئے اور تینوں قاضی کی عدالت میں پیش ھوئے
قاضی نے دلائل کی روشنی میں اُلو کے حق میں فیصلہ دے کر عدالت برخاست کر دی
طوطا اس بے انصافی پر روتا ہوا چل دیا تو اُلو نے اسے آواز دی:
بھائی اکیلئے کہاں جاتے ھو؟
اپنی بیوی کو تو ساتھ لیتے جاؤ!
طوطے نے حیرانی سے اُلو کی طرف دیکھا اور بولا:
اب کیوں میرے زخموں پر نمک چھڑکتے ہو؟
یہ اب میری بیوی کہاں ھے؟
عدالت نے تو اسےتمہاری بیوی قرار دے دیا ھے
اُلو طوطے کی بات سن کر نرمی سے بولا:
نہیں دوست یہ طوطی میری نہیں بلکہ تمہاری ہی بیوی ھے
میں تمہیں صرف یہ بتانا چاہتا تھا کہ بستیاں الو ویران نہیں کرتے

*بستیاں تب ویران ہوتی ہیں جب ان سے انصاف اٹھ جاتا ہے*

19/07/2023
17/07/2023

جوہرآباد ساری رات گزر گئی لیکن بجلی نا آئی گرمی سے بچوں اور بیماروں کا برا حال کچھ تو خداکا خوف کرو

25/06/2023

یہ ہے ہمارا مٹھہ ٹوانہ !
بجلی کا تین منٹ آنا اور پانچ منٹ جانا!
گرڈ سٹیشن کا بی پی لو ہوجانا
سر چکرانا ،تھوڑا سا چلنا پھر گر جانا

25/06/2023

ضلع خوشاب کی سیاست میں تبدیلی شروع

13/06/2023

تیز بارش اللہ رحمت کی بارش ہو آمین آمین
موسم خوشگورا

10/06/2023

*مٹھہ ٹوانہ کے شہریوں کو خیام نیوز کی خبر پر ایکشن لینے سے عوام کو پانی کی فراہمی شروع ہوگئی*
خیام نیوز ::::* ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے مٹھہ ٹوانہ شہر میں گذشتہ تین روز سے بلدیہ مٹھہ ٹوانہ کی جانب سے واٹر سپلائی کی معطلی پر *خیام نیوز* کی خبر پر فی الفور ایکشن لیتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مٹھہ ٹوانہ کو شہریوں کو پانی کی عدم فراہمی کے مسئلہ کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ جس پر چیف آفیسر نے بلدیہ مٹھہ ٹوانہ نے چھ سات گھنٹوں کے اندر اندر واٹر سپلائی کی موٹرز کے ٹوٹے ہوئے بیرنگ نٸے ڈلوا کر رات گیارہ بجے سے پہلے پہلے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا۔
اہلیان مٹھہ ٹوانہ و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا اور *خیام نیوز نیٹ ورک خوشاب* کی انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ *خیام نیوز* کے خبر چلانے اور ڈی سی خوشاب کے ایکشن لینے پر انہیں تین دن کے بعد پینے کے لئے پانی نصیب ہوا اور مشکلات ختم ہوئی۔۔۔۔۔

04/06/2023

۔ہمارے معاشرے میں جب اپنے بیٹے یا بھائی کے لئے جب شادی کے لئے رشتہ ڈھونڈا جاتا ھے تو :
لڑکی کی خوبصورتی
لڑکی کی شرافت
لڑکی کے کام کاج
لڑکی کا رہن سہن
لڑکی کی تعلیم
لڑکی کا خاندان
لڑکی کا جہیز
لڑکی کا جائیداد میں حصہ
لڑکی کی پیدائش سے اس کی جوانی تک کی ہسٹری
جن کی گواہی شرط
اور لڑکے کے لیے صرف اس کی نوکری ہونا ہی بہت ہے نہ شکل و صورت اہم
نہ کردار اہم ،
نہ چال چلن اہم،
نہ اس کے دوست احباب اہم،
نہ اس کا گھر والوں سے رابطہ تعلق اہم،
نہ اس کے عشق معاشقے اہم
بس ایک نوکری
اس کے 100 عیبوں پر پردہ ڈال دیتی ہے
اور المیہ یہ ہے کہ
کسی کی بیٹی بہن کے گھر جب دیکھنے جاتے ہیں تو پہلے کہتے ہیں کہ لڑکی دیکھنے آ رہے ہیں وہاں لڑکی کے دل پہ کیا گزرتی ہے جو دل و دماغ میں مرتی تڑپتی دعائیں مانگتی سوچتی پاگل ہوتی ہے کہ کیا ہوگا
میں پسند آؤں گی یا نہیں؟
پسند نہ آئی تو لوگ کیا کہیں گے؟
پسند آ بھی گئی تو وہ لوگ کیسے ہوں گے؟
وہ لڑکا کیسا ہوگا جیسے ہزاروں سوالات اور اوپر سے جہالت یہ کہ لوگ کسی کی بہن بیٹی کو بلاتے ہیں ان کو چلنے کا کہا جاتا ہے جیسے منڈی میں بھیڑ بکریوں کو کچھ قدم چلا کر پسند کیا جاتا ہے اس کے کمرے کو جاکر دیکھتے ہیں ان کے گھر کھا پی کر اور واپس ایک میسج بھیج دیتے ہیں ہمیں لڑکی پسند نہیں ایک نہیں 10 بار رشتہ نہ کرو پر وہاں لڑکی دیکھنے کسی بہانے سے بھی جایا جا سکتا ہے جب تک پسند نہ آئے رشتے کی بات نہ کیا کرو
وہ لڑکی ہے فرشتہ نہیں
پری نہیں
ایک سادہ سی معصوم سی انسان ہے!
جس کے کچھ جذبات ہیں کچھ خواب ہیں!
اس کی بھی کوئی عزت نفس ہے!
خدارا اپنے چاند سے بیٹوں کے لیے پریاں ضرور ڈھونڈیں پر کسی کی بہن بیٹی کو عیب لگا کر نہیں،
کسی کی آہ لے کر نہیں،
کسی کی بددعا لے کر نہیں،
اچھی اور غریب لڑکیوں کو بھی اپناؤ تاکہ آپ کے سبب کسی معصوم کی زندگی ہی سنور جائے
اللہ پاک سب بہن بیٹیوں کے نصیب ان کی سوچ سے زیادہ خوبصورت لکھ دے آمین ثم آمین یا ربّ العالمین 🤲i اگر اپ کو پوسٹ پسند آئی ہے تو اگے شئیر کر دیں شکریہ

محشر کا خوف ، حور کا لالچ دیا گیامیں چیختا رہا کہ مجھے روٹی دیجئے
01/06/2023

محشر کا خوف ، حور کا لالچ دیا گیا
میں چیختا رہا کہ مجھے روٹی دیجئے

*مٹھہ ٹوانہ میں شاکر بشیر اعوان کی شاندار والی بال میچ میں مہمان خصوصی شرکت*سابق ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے مٹھہ ...
30/05/2023

*مٹھہ ٹوانہ میں شاکر بشیر اعوان کی شاندار والی بال میچ میں مہمان خصوصی شرکت*
سابق ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے مٹھہ ٹوانہ میں رانا برادران کی جانب سے انعقاد کیے جانیوالے والی بال میچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ کے ذریعہ معاشرہ کے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں سے تعمیری سوچ پیدا ہوتی ہے جو انہیں اپنے درخشاں مستقبل کے تعین میں معاونت دیتی ہے۔ بلاشبہ کھیلوں کے عملی فروغ سے ہی نوجوانوں کو معاشرہ کی برائیوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر سماجی شخصیت ملک عبدالرحمن شلولی، رانا محمد اسلم، رانا حاجی خالد، میچ انتظامیہ رانا عبدالوقار، محمد کامران گجر، ڈاکٹر اعجاز انگراء، ملک اشرف عوان، صحافی پرویز قریشی، حافظ کامران معاویہ، رانا علی رضا، رانا عبدالوحید، رانا نعیم اختر، رانا وسیم اختر اور شائقین والی بال کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ مہمان خصوصی ملک شاکر بشیر اعوان نے مزید کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ معاشرہ کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع میسر آسکے۔ کھیلوں کے ذریعے ہی مستقبل کی نسل نو کو ذہنی و جسمانی طور پر مضبوط بنایا جا سکتا ہے والی بال میچ سلیم چھینہ کلب اور ساجد خان خنان خیل کلب کے مابین کھیلا گیا جو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلیم چھینہ کلب نے جیت لیا۔۔۔۔

*یوم* *تکبیر*پاکستان مسلم لیگ ن ہاوس  جوہرآباد ضلع خوشاب میں 28 مئی یوم تکبیر کے سلسلہ میں پر وقار تقریب زیر صدارت سینیٹ...
28/05/2023

*یوم* *تکبیر*
پاکستان مسلم لیگ ن ہاوس جوہرآباد ضلع خوشاب میں 28 مئی یوم تکبیر کے سلسلہ میں پر وقار تقریب زیر صدارت سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی منعقد ہوئی جسمیں عہدیداروں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب سےضلعی صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، جنرل سیکرٹری سابق ایم پی اے ملک کرم الہی بندیال ،ملک شاکر بشیر اعوان سابق ایم این اے، ملک امیر حیدر سنگھا اعوان ٹکٹ ہولڈر،ملک سعد بشیر ضلعی صدر یوتھ ونگ اور چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ صدر لائرز فورم ضلع خوشاب نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا اس دن ہمارے لیڈر میاں نواز شریف نے ہندوستان کے 5 دھماکوں کے بدلے 6 دھماکے کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا اور پہلی واحد اسلامی اٹیمی قوت بنایا۔ اس میں ہمارے سائنس دانوں انجینئرز اور پاک فوج کی قربانیاں اور شب و روز کی محنت بھی شامل ہے۔ محترمہ سمیرا ملک اور ملک معظم شیر کلو کے نمائندے بھی تقریب میں شامل تھے۔
تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا،اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی لمبی زندگی کی دعا کروائی گئی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف کی پھیپھڑوں کی بیماریوں کے متعلق مفید معلومات
25/05/2023

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف کی پھیپھڑوں کی بیماریوں کے متعلق مفید معلومات

25/05/2023


25/05/2023

‏مادر وطن پر جان قربان کرنے والے شہدا کو قوم کا سلام پیش کرتا ہوں:

*ملک احسان اللہ ٹوانہ ایم این اے کی ضمانت منظور*:* اعوان لاءفرم   سے ملک شفقت اعوان  ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ، قاضی مرید اعوا...
23/05/2023

*ملک احسان اللہ ٹوانہ ایم این اے کی ضمانت منظور*
:* اعوان لاءفرم سے ملک شفقت اعوان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ، قاضی مرید اعوان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، ملک ناصر علی اعوان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کیجانب سے سرگودھا دہشتگردی عدالت سے رکن قومی اسمبلی ملک احسان اللہ ٹوانہ کی میانوالی ہنگاموں میں درج کیجانے والی FIR میں عدالت نے ضمانت منظور کر لی ہے۔
ملک محمد عدنان نواب ایڈووکیٹ نے اس ضمن میں خصوصی کاوش کی اور ملک احسان سے محبت کا عملی اظہار کیا گیا۔۔۔۔

23/05/2023

اسوقت صحراۓتھل پنجابKpk مختلف علاقوں میں موسم ابرآلود ٹھنڈی ھواٶں کیساتھ موسم خوشگوار ھےگرمی لُو کی کمر ٹوٹ گٸی۔آج بعد دوپہر یاشام رات سےمغربی ھواٶں کاایک بارشی سسٹم ایکٹیوھوگا جس کیساتھ خلیج بنگال بحیرہ سےآنیوالی مرطوب ھواٸیں شامل ھوکر پنجابkpk مختلف علاقوں میں شدیدگرج چمک کاعمل ھوگاشدیدتیزگردآلودآندھی چلےگی۔کسان گھروں کی سولرپلیٹس بلخصوص سولرٹیوب ویلزکی تنصیبات کومحفوظ مقامات پرمنتقل کرلیں۔

دار ارقم منفرد کیوں۔۔۔۔۔؟*دارارقم سکولز مٹھہ ٹوانہ کیمپس میں مجموعی طور پر 40 فیصد اساتذہ ماسٹر ڈگری ھولڈرذ(16 سالہ) تعل...
21/05/2023

دار ارقم منفرد کیوں۔۔۔۔۔؟

*دارارقم سکولز مٹھہ ٹوانہ کیمپس میں مجموعی طور پر 40 فیصد اساتذہ ماسٹر ڈگری ھولڈرذ(16 سالہ) تعلیم کے حامل ھیں

*دارارقم میں موجود 60 فیصد اساتذہ 5 سال سے ذیادہ عرصہ ادارہ میں اپنے فرائض سرانجام دے رھے ھیں۔

*اساتذہ کے تربیت کے لیے ماھرین تعلیم کی مشاورت کے ساتھ حسب ضرورت (Teacher's Training)training کا اھتمام تسلسل سے کیا جاتا ھے

Your Kids Deserve the Best Education!
𝐀𝐃𝐌𝐈𝐒𝐒𝐈𝐎𝐍 𝐎𝐏𝐄𝐍 𝟐𝟎𝟐3
𝗘𝗻𝗿𝗼𝗹𝗹 𝗡𝗼𝘄
Largest Islamic School Network in Pakistan
𝙍𝙚𝙜𝙞𝙨𝙩𝙚𝙧 𝙮𝙤𝙪𝙧𝙨𝙚𝙡𝙛 𝙣𝙤𝙬 - 𝙇𝙞𝙢𝙞𝙩𝙚𝙙 𝙎𝙚𝙖𝙩𝙨

21/05/2023

*کوٹھیاں کراٸے پر خالی ہیں*
*1..بلاک نمبر 14 جوھرآباد 10 مرلے کوٹھی، کرایہ 35 ڈیمانڈ*
*2..بلاک نمبر 14 جوھرآباد اپر سٹوری 5 مرلے، کرایہ 20 ھزار ڈیمانڈ*
*3..بلاک نمبر 2 جوھرآباد 8 مرلے مکان، ڈیمانڈ 27 ھزار*
*4..بلاک نمبر 6 جوھرآباد، کوٹھی 7 مرلے، کرایہ 23 ڈیمانڈ*
*5..الطاف ٹاٶن جوھرآباد 5 ڈبل سٹوری، کرایہ ڈیمانڈ 25 ھزار*
*6..الطاف ٹاٶن جوھرآباد 5 مرلے، کرایہ 23 ھزار*
*7..برھان ٹاٶن جوھرآباد 10مرلے، کرایہ 25 ھزار*
*8..بلاک نمبر 4 جوھرآباد، 7 مرلے اپر سٹوری، 22 ھزار ڈیمانڈ*

*رابطہ: 03094003311*

17/05/2023

*پیپلز پارٹی کے وفد کی ڈی سی خوشاب سے ملاقات*
* پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ پی پی 82 خوشاب سے امیدوار ملک اظہر علی اعوان نے وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر نعیم صادق نے کی جبکہ وفد میں حلقہ این اے 87 سے پی پی پی کے امیدوار ملک محمد علی ساول اور سیکریٹری انفارمیشن ملک باسط راجڑ بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو حلقہ سمیت ضلع بھر سے مختلف عوامی مسائل سے آگاہ کیا اور ان مسائل کو حل کرکے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی سفارشات پیش کیں۔ ڈی سی خوشاب نے مذکورہ تمام تر مسائل و معاملات کو فی الفور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔۔۔۔۔

 MITHA Tiwana News
16/05/2023


MITHA Tiwana News

09/05/2023

‏بریکنگ۔۔!! عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق ہے یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عمران خان کا دلیر سپاہیپی پی 83 کا کپتان جس نے ضلع خوشاب میں سب سے پہلے احتجاج کی کال دی اور فوراً اپنے پی ٹی آئی ورکرز ...
09/05/2023

عمران خان کا دلیر سپاہی
پی پی 83 کا کپتان
جس نے ضلع خوشاب میں سب سے پہلے احتجاج کی کال دی اور فوراً اپنے پی ٹی آئی ورکرز کے درمیان پہنچ گیا

08/05/2023
08/05/2023

لاہور۔۔۔۔۔۔۔۔۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔شیڈول کے مطابق وہ بدھ کو مریدکے ،جمعرات کو گکھڑ ،جمعتہ المبارک کو لالہ موسی ہفتے کو گوجر خان اور اتوار کو اٹک میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے اور امید وار پی پی 82  ملک حسن اسلم اعوان نے دربار بادشاہاں پر حاضری دی اور چادر پ...
08/05/2023

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے اور امید وار پی پی 82 ملک حسن اسلم اعوان نے دربار بادشاہاں پر حاضری دی اور چادر پوشی کی

*پریس ریلیز*مورخہ: 07.05.2023ڈسٹرکٹ پولیس خوشاب*گمشدہ چاروں بچے ورثا کے حوالے*آج نوشہرہ سے لاپتہ ہونے والے 4 بچے محمد ذی...
07/05/2023

*پریس ریلیز*
مورخہ: 07.05.2023
ڈسٹرکٹ پولیس خوشاب

*گمشدہ چاروں بچے ورثا کے حوالے*

آج نوشہرہ سے لاپتہ ہونے والے 4 بچے محمد ذیشان ولد شاہ محمد بعمر 12سال،خورشید احمد ولد نور خان بعمر 12 سال،احمد خان ولد محمد اسحاق بعمر 11 سال اور محمد ارسلان ولد شاہ محمد بعمر 11 سال سکنائے مردوال نوشہرہ کو ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کی جانب سے بروقت اقدامات کرتے ہوئے پہاڑی ایریا سے تلاش کر کے وارثاءکے حوالے کر دیا۔ورثاء نے چاروں بچوں کے ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خوشاب پولیس کاشکریہ ادا کیا۔

ترجمان خوشاب پولیس

07/05/2023

*آغوش پروگرام کے سلسلے میں حاملہ عورتوں کے اندراج کے لیے اہم ھدایات*۔۔۔۔۔

1. آپ تمام بنیفشیریز کو ھدایت کریں کہ وہ اپنے نئے شناختی کارڈ، اپنے شوہر کے شناختی کارڈ،اور اپنی ساس کے شناختی کارڈ کے ساتھ ہسپتال آۓ

2.. ایسی عورتیں جن کا شناختی کارڈ اپنے والد کے نام کے ساتھ بنا ھوا ھے ان کو نیا کارڈ بنوانے کا کہیں کیونکہ والد کے نام والے کارڈ کے ساتھ آغوش پروگرام میں انکی رجسٹریشن نہیں ہو سکتی۔

3- جن حاملہ عورتوں کی ساس بنیفشیریز ھیں ان کی ساس کے شناختی کارڈ کے بغیر انکی آغوش پروگرام میں رجسٹریشن نہیں ہو سکتی۔

4. ہر حاملہ عورت کے لیے حمل کے دوران 4 وزٹ لازمی ھیں
جن میں سے پہلا وزٹ ابتدائی 3 ماہ میں ضروری ھے۔
لہذا ہر حاملہ کو قائل کریں کہ وہ شروع کے مہینوں سے ہی اپنی رجسٹریشن کروا لے۔

5. ہر حاملہ عورت کو رجسٹریشن کے بعد فی الفور پیسے ملنا شروع نہیں ہو جاتے۔
آپ انہیں بتائیں کہ نادرا میں کے ریکارڈ کی ویری فیکیشن میں کچھ وقت لگتا ہے اس لیے آپ کا نام کچھ عرصے بعد لسٹ میں آئے گا۔

*EPI VACCINATION*
والے بچوں کے لیے اہم ہدایات

6. بچوں کے ٹیکوں والے کارڈ پر والد اور والدہ دونوں کے شناختی کارڈ نمبرکا اندراج کروائیں۔ والدہ اگر بنیفشیری ھے تو اسکا شناختی کارڈ اپنے شوہر کے نام کے ساتھ بنا ھونا لازمی ھے

7. ساس کے بنیفشیری ہونے کی صورت میں ساس کا شناختی کارڈ لازمی لے کر جائیں اور والد کا شناختی کارڈ بھی لے کر جائیں تا کہ *فیملی ٹری اپ ڈیٹ* کی جا سکے اور بچے کی آغوش پروگرام میں رجسٹریشن کی جائے ۔

8. ویکسینیٹر نے بنیفشیریز کے بچوں کو جو ٹیکے لگائے ہوئے ہیں ان کی EMR کے لیے بھی فکس سنٹرز پر ریفر کر دیں کیونکہ ویکسینیٹر والی انٹری سے بچہ آغوش پروگرام میں
رجسٹر نہیں ہوتا۔

9. اکثر بچوں کی پہلی EMR والد کے شناختی کارڈ نمبر سے کی ہوئی ہوتی ہے ۔ اپ انھیں والدہ کے نام سے رجسٹر کروائیں ۔
10. اگر بنیفشیریز میں سے کسی کے بےنظیر یا احساس کفالت پروگرام کے پیسے عارضی طور پر رکے ہوئے ہیں آپ ان کو بھی ریفر کریں کیونکہ ہم نے صرف ریفر کرنا ہے۔
لسٹ میں نام شامل ہونے یا نا ہونے سے ہمارا تعلق نہیں ہے ۔

سب بنیفشیریز کو گائیڈ کریں کہ اپنا ایکٹو فون نمبر لکھوائیں تاکہ آپ کو کال یا میسج موصول ہو سکے۔
بند نمبر نا لکھوائیں ۔
اور اپنا یا قریبی ترین رشتےدار کا نمبر لکھوائیں ، جو کال یا میسج موصول ہونے پر آپ کو آگاہ کر دے
شکریہ
By Health Deptt.

Address

Sargodha
Jauharabad
1245

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jauharabad fast posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other Social Media Agencies in Jauharabad

Show All