Nawa e Jauhar

Nawa e Jauhar Weekly Nawa e Jauhar Jauharabad,District Khushab.
(194)

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورک جوہر آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی مہنگی ہونے پر ۔۔۔شوہر مولا جٹ بن گیا،گرمی  اور حبس کے شدید ترین موسم...
27/06/2024

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورک
جوہر آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی مہنگی ہونے پر ۔۔۔
شوہر مولا جٹ بن گیا،گرمی اور حبس کے شدید ترین موسم میں پنکھا چلانے پر بیوی پر لاٹھیوں سے حملہ، خاتون شدید زخمی ،متاثرہ خاتون ہسپتال منتقل ، پولیس نے خاتون کے بھائی محمد اختر کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ،میاں بیوی کے مابین یہ لڑائی تحصیل منچن آباد کے گاوں ڈھڈی خراں میں ہوئی، بجلی کا بل زیادہ آنے پر ملزم محمد حبیب نے اپنی بیوی غلام سکینہ کو بجلی کا پنکھا چلانے سے منع کر دیا ، گزشتہ روز غلام سکینہ نے اپنے چار کمسن بچوں کو گرمی سے بچانے کیلئے پنکھا چلایا تو اس کے شوہر حبیب نے مشتعل ہو کر اس پر لاٹھی سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اس کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور کمر و جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں آئیں ۔

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورکجوہرآباد ۔۔۔۔  قومی اسمبلی کے رکن انجینئرملک گل اصغر خان بگھور کی وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز ...
27/06/2024

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورک
جوہرآباد ۔۔۔۔ قومی اسمبلی کے رکن انجینئرملک گل اصغر خان بگھور کی وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ملاقاتم وقفاقی دارالحکومت اسلام ۤباد میں ہونیوالی اس اہم ملاقات کے دوران خوشاب کے ضلعی صدر مقام جوہر آباد میں اعلیٰ ترین درسگاہ یونیورسٹی آف خوشاب کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی، انجینئر گل اصغر بگھور نے وزیر اعظم شہباز شریف کوبتایا کہ پنجاب کے اس پسماندہ ترین ضلع میں نسل نو اعلیٰ تعلیم کے مواقع مہیا کرنے کیلئے یونیورسٹی ّآف خوشاب کا قیام ضروری ہے ، اس اعلیٰ ترین ادارے کے قیام کے بغیر علاقہ کی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ، وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ ہماری حکومت فروغ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے انشاء اللہ یونیورسٹی آف خوشاب کے قیام کا خواب جلد پورا ہو گا

نوعائےجوہرنیوزنیٹ ورک خوشاب ۔۔۔۔۔  راولپنڈی روڈ پر سنگھا پٹرولیم کے قریب ہائی ایس ویگن موٹر سائیکل سے ٹکرا کرکھڑے ہوئے ڈ...
25/06/2024

نوعائےجوہرنیوزنیٹ ورک
خوشاب ۔۔۔۔۔ راولپنڈی روڈ پر سنگھا پٹرولیم کے قریب ہائی ایس ویگن موٹر سائیکل سے ٹکرا کرکھڑے ہوئے ڈمپر میں جا لگی4مسافر موقع پر جاں بحق ، 9شدید زخمی۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،حادثے کا شکار ہونیوالی ہائی ایس وین تلوکر سے خوشاب آ رہی تھی ، عینی شاہدوں کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب رونما ہوا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی رسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ،حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے مسافروں میں اعجار کالونی جوہور آباد کی رہائشی ایک خاتون مسماة نرجس بتول زوجہ الطاف حسین گوہر بھی شامل ہے ، سرگودھا کی رہائشی ایک خاتون مسماة بھا گبھری زوجہ حاجی غلام حسین اور اس کے بیٹے دانیال کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورکجوہرآباد ۔۔۔۔  ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے  دفعہ144کے تحت وادی سون میں کاہو اور پھلاہی کے در...
25/06/2024

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورک
جوہرآباد ۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے دفعہ144کے تحت وادی سون میں کاہو اور پھلاہی کے درختوں کے کٹاو اور ان کی نقل و حمل پر 7یوم کیلیے پابندی لگا دی، ضلع خوشاب کے جنت نظیر علاقہ میں یہ پابندی قدرتی ماحول کے تحفظ اوران قیمتی درختوں کے خاتمہ کے خدشہ کے پیش نظر عائد کی گئی ہے،واضح رہے کہ تمباکو انڈسٹریز کی جانب سے کاہو اورپھلاہی کی پڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر وادی سون کے سرکاری و نجی رقبہ سے ان قیمتی درختوں کے بے دریغ کٹاو کی وجہ سے وادی سون کا خوبصورت قدرتی ماحول اور معتدل آب و ہوا تبدیل ہونے کے خطرات منڈلا رہے تھے ، وادی سون کے تمام سرکاری و نجی رقبہ سے درختوں کے کٹاو پر پابندی کا یہ حکمنانہ فوری طور پر آج سے ہی نافذ العمل ہو گا

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورکجوہرآباد ۔۔۔۔ رحمٰن کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، حمام کا مالک محمد نعیم موقع پر جانبحق ، حملہ...
25/06/2024

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورک
جوہرآباد ۔۔۔۔ رحمٰن کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، حمام کا مالک محمد نعیم موقع پر جانبحق ، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،مقتول محمد نعیم ولد محمد انار مسلم شیخ موضع راجڑ کا رہائشی تھا اور اس نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن کے عقبی علاقہ رحمٰن کالونی میں حمام بنانا رکھا تھا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزمان کی نشاندہی نہیں ہوئی اور نہ ہے اس قتل کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ۔ صحیح صورتحال ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ہی سامنے آئے گی

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورک جوہر آباد ۔۔۔۔ نئے مالی سال کے بجٹ کے نفاذ سے قبل ہی ناجائز منافع خوروں نے پر پرزے نکالنے شروع کر د...
25/06/2024

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورک
جوہر آباد ۔۔۔۔ نئے مالی سال کے بجٹ کے نفاذ سے قبل ہی ناجائز منافع خوروں نے پر پرزے نکالنے شروع کر دیئے، جوہر آباد اور خوشاب کی مارکیٹوں اور بازاروں میں مہنگائی کے ڈیرے ڈال لئے ، نئے بجٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا ، جوہر آباد اور خوشاب میں دکانداروں نے جون میں ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں دس فیصد اضافہ کر لیا۔حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام بالخصوص سرکاری ملازمین کیلئے اناونس کیا جانیوالا برائے نام ریلیف ملنے سے قبل ہی ان کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے شروع کر دیئے گئے، اشیائے ضروریہ کے نرخوں کو اعتدال پر رکھنے کے ذمہ داران نے نوٹس لینے کی بجائے خاموشی اختیار کر لی ،من مانیاں کرنے والے گرانفرشوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں، قوت خرید ختم ہو جانے سے معاشرے کا ہر فرد پریشان

25/06/2024
نوائےجوہر نیوز نیٹ ورکجوہرآباد ۔۔۔۔ محکمہ ہائی وے کی ایک اور نااہلی۔۔۔ ریلوے حکام نے واجبات کی عدم ادائیگی پر سرگودھا می...
25/06/2024

نوائےجوہر نیوز نیٹ ورک
جوہرآباد ۔۔۔۔ محکمہ ہائی وے کی ایک اور نااہلی۔۔۔ ریلوے حکام نے واجبات کی عدم ادائیگی پر سرگودھا میانوالی ریلوے ٹریک پر واقع چسو لیول کراسنگ( پھاٹک) بند کر دیا ۔ محکمہ ہائی وے کے ذمہ اس ریلوے کراسنگ کی مد میں محکمہ ریلوے کی بھاری رقوم واجب الادا چلی آ رہی ہیں ، ہائی وے حکام کی ناہلی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا ، پھاٹک بند ہونے سے دامن مہاڑ کا بیشتر مواضعات سرگودھا میانوالی ایکسپریس وے سے کٹ گئے، گرمی اور حبس کے شدید ترین موسم میں موٹر سائیکلوں ، کاروںاور دیگر گاڑیوں پر سفر کرنے والے افراد کو مین شاہراہ تک پہنچنے کیلئے متبادل راستہ پراضافی مسافت کی صعوبت برداشت کرنی پڑ رہی ہے، متاثرہ علاقون کے مکینوں نے اربات اختیار سے اساتدعا کی ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ہائی کو مکمل واجبات کی ا دائیگی کرنے اور بند راستہ کھوانے کا پابند بنایاجائے

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورکمنگل ۔۔۔۔18ذوالحج 1445ھجری، 25جون 2024عیسوی،11ہاڑ 2081بکرمیکم سے کم درجہ حرارت31ڈگری۔۔۔۔۔۔ ز یادہ سے...
25/06/2024

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورک
منگل ۔۔۔۔
18ذوالحج 1445ھجری، 25جون 2024عیسوی،11ہاڑ 2081بکرمی
کم سے کم درجہ حرارت31ڈگری۔۔۔۔۔۔ ز یادہ سے زیادہ درجہ حرارت44 ڈگری
طلوع آفتاب 5:05بجے ۔۔۔۔غروب آفتاب 7:21بجے ۔۔۔۔۔۔موسم کلیئر

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورکجوہرآباد۔۔۔ عید الاضحی گزرنے کے ایک ہفتہ بعد بھی  سبزی اور فروٹ کی قیمتیں اعتدال پر نہ آ سکیں، منڈی ...
24/06/2024

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورک
جوہرآباد۔۔۔ عید الاضحی گزرنے کے ایک ہفتہ بعد بھی سبزی اور فروٹ کی قیمتیں اعتدال پر نہ آ سکیں، منڈی میںتیزی کا رحجان برقرار ، دکانداروں کی من مانیاں بدستور جاری، انتظامیہ سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ٹماٹر ، پیاز ، لہسن، ادرک ، ہری مرچ اور سبز دھنیا اب بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے عید پر ٹماٹر لہسن پیاز اور ادرک سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ ہوا تھا ، دکانداروںکے مطابق نئے بجٹ میں مزید ٹیکسوں کا بوجھ پڑنے کی وجہ سے اب سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی لانا ممکن ہی نہیں،شہریوں کے مطابق ان کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ضلعی انتظامیہ اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کیجانب سے یومیہ بنیادوں پر جاری ہونیوالے نرخنامے کے تحت سبزیوں اور پھلوں کی فروخت یقینی بناے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو حرکت میں لائے

نوعائےجوہرنیوزنیٹ ورکخوشاب ۔۔۔۔ ایس ایچ او غلام مرتضیٰ کی زیر صدارت  پولیس تھانہ خوشاب میں عشرہ محرم الحرام کے سیکورٹی ا...
24/06/2024

نوعائےجوہرنیوزنیٹ ورک
خوشاب ۔۔۔۔ ایس ایچ او غلام مرتضیٰ کی زیر صدارت پولیس تھانہ خوشاب میں عشرہ محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد، محرم الحرام کے دوران امن امان کی صورت حال برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا گیا اور سیکورٹی انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی، اجلاس میں ایس ایچ او خوشاب غلام مرتضیٰ ، پنجاب اسمبلی ریک سابق صوبائی وزیر ملک آصف بھا کے نمائندہ رضوان بھا، عزاداری کونسل ضلع خوشاب کے سرپرست اعلیٰ دلدار حسین بلوچ ایڈووکیٹ نائب صدر سید عابد شیرازی نوحہ خوان سیدمجاہد شا ہ سمیت بانیان مجالس، ماتمی جلوسوں کے لائسنسداران اورتمام مسالک کے نمائندگان شریک تھے، ایس ایچ او غلام مرتضیٰ نے مجالس و جلوسوں کے منتطمین کیجانب سے دی گئی تجاویز کی روشنی میں محرم پلان مرتب کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورکنور پور تھل ۔۔۔۔ حکومت پنجاب کی جانب سے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے بلند بانگ اعلانات کے باوجود موضع...
24/06/2024

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورک
نور پور تھل ۔۔۔۔ حکومت پنجاب کی جانب سے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے بلند بانگ اعلانات کے باوجود موضع چن میں برسوں قبل قائم کیا جانیوالا بنیادی مرکز صحت اپنی زبوںحالی پر نوحہ کناں ہے ، محکمہ صحت کے ارباب اختیار کی توجہی کے باعث اس دور افتادہ علاقہ میں صحت کی بنیادی سہولیات بانٹنے والا یہ ہسپتال ویران اور غیر فعال ہو گیا ،یوں محسوس ہوتا ہے کہ محکمہ صحت کے ارباب اختیار اسے بھول چکے ہیں،ہسپتال کی چاردیواری مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہے رہائشی عمارتوں کی حالت انتہائی خطرناک ہے اگر اس کی مرمت اور بحالی پر توجہ نہ دی گئی تو مون سون کی طوفانی بارشوں میں یہ عمارت صفحہ ہستی سے مٹ سکتی ہے ،محکمہ صحت کے حکام اور علاقہ کے سیاسی قائدین اس کا نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال پر فوری توجہ دیدے کر علاقہ میں معطل ہونیوالی ہیلتھ سروسز بحالی کرائیں، موضع چن کے مکینوں کی فریاد

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورکجوہرآباد ۔۔۔۔" جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے امیر ملک محمد وراث جسرہ نے کہا ہے کہ مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ ...
24/06/2024

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورک
جوہرآباد ۔۔۔۔" جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے امیر ملک محمد وراث جسرہ نے کہا ہے کہ مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ نا قابل برداشت ہے آجکل لوگوں کے گھروں میں بجلی کے بل نہیں الیکٹرک بم پھینکے جا رہے ہیں یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہریس کلب جوہر آباد میں ڈاکٹر ضیا اللہ اور دیگر راہنماوں کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا ،۔ انہوں نے کہا کہ حکمران بتائیں کہ عوام کو بھجوانے والے بلوں میں بجلی کی30فیصد قیمت کے ساتھ70فیصد ٹیکس شامل کرکے2800ارب روپے اضافی وصول کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ستم ظریفی یہ ہے کہ بلوں کے ساتھ کئی گنا اضافی رقوم وصول کرنے کے باوجود عوام پر لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھی مسلط کر دیا گیا ہے، اب صورتحال ناقابل برداشت ہو چکی ہے جماعت اسلامی اس صورتحال پر خاموش نہیں رہے گی،نااہل حکمرانوں کو اپنی عوام دشمن امپورٹڈ پالیسیوں سمیت واپس جانا ہو گا

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورکسوموار ۔۔۔۔۔ 17ذوالحج 1445ھجری، 24جون 2024عیسوی،10ہاڑ 2081بکرمیکم سے کم درجہ حرارت29ڈگری۔۔۔۔۔۔ ز یاد...
24/06/2024

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورک
سوموار ۔۔۔۔۔
17ذوالحج 1445ھجری، 24جون 2024عیسوی،10ہاڑ 2081بکرمی
کم سے کم درجہ حرارت29ڈگری۔۔۔۔۔۔ ز یادہ سے زیادہ درجہ حرارت41 ڈگری
طلوع آفتاب 5:05بجے ۔۔۔۔غروب آفتاب 7:21بجے ۔۔۔۔۔۔موسم کلیئر

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورکجوہر آباد ۔۔۔۔ سرگودھا سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز امسال میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 9...
23/06/2024

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورک
جوہر آباد ۔۔۔۔ سرگودھا سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز امسال میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 9جولائی کو کرینگے بورڈز انتظامیہ نے نتائج کی تیاری کا عمل تیز کر دیا۔ گزشتہ سال تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان امتحانات کے 31روز بعد کیاتھا لیکن امسال 22 روز قبل ہی نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا امتحانی نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی بورڈز میں تقسیم ایورڈز کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جس میںمختلف کیٹگریز میں پوزیشین حاصل کرنیوالے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ نتائج کے اعلان کے فوراً بعد طلبہ و طالبات کی سہولت کیلئے تمام نتائج بورڈز کی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کر دیئے جائیں گے

نوائےجوہرنیوزن یٹ ورکنور پور تھل ۔۔۔۔۔ تھل کے روایتی میلہ بابا سید ن شاہ نور پور تھل کی رنگا رنگ تقریبات یکم ساون کی بجا...
23/06/2024

نوائےجوہرنیوزن یٹ ورک
نور پور تھل ۔۔۔۔۔ تھل کے روایتی میلہ بابا سید ن شاہ نور پور تھل کی رنگا رنگ تقریبات یکم ساون کی بجائے عشرہ محرم الحرام کے بعد شروع ہونگی تحصیل انتظامیہ نور پور نے عشرہ محرم الحرام کے احترام میں ا س تاریخی میلے کے شیڈول میں ترمیم کر دی ، میلہ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا میلہ کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان اسسٹنٹ کمشنر نور پورتھل ڈاکٹر محمد ہارون اختر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بناہمی مشاورت سے کیا گیا، اجلاس میں قومی اسمبلی کے رکن انجینئر گل اصحر خان بگھور کے نمائندہ انجینئر طاہر ندیم بگھور ، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ڈویژنل نائب صدر سردار انعام اللہ سگو،سابق کونسلران خالد جاوید اعوان سیٹھ ثمر سلطان تحصیلدار نور پورر رانا محمد یوسفم نائب تحصیلدارشیخ حفی٩ط اللہ سمیت معززین علاقہ اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد شریک تھی

نوائےجوہر نیوز نیٹ ورک نور پور تھل ۔۔۔۔ یہ آثار قدیمہ کے کھنڈرات نہیں۔۔۔۔آدھی کوٹ سے براستہ شہیداں جنڈانوالہ جانے والے ک...
23/06/2024

نوائےجوہر نیوز نیٹ ورک
نور پور تھل ۔۔۔۔ یہ آثار قدیمہ کے کھنڈرات نہیں۔۔۔۔آدھی کوٹ سے براستہ شہیداں جنڈانوالہ جانے والے کارپٹ روڈ ہے جو حالیہ بارش کے باعث خوفناک گڑھوں میں تبدیل ہو گئی ،سڑک کی تباہ حالی نے ٹثابت کر دیا کہ تعمیراتی کام کے دوران بے دردی سے ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا ،ٹھیکیدار کو پوچھنے والا کوئی نہیں ،ٹھیکیدار اور محکمہ ہائی وے کی ملی بھگت کے باعث اور سڑک پر خرچ ہونیوالا خطیر قومی سرمایہ ڈوب گیا، قومی وسائل پر شب خون مارنے والے قوم کے مجرم ہیں ،ارباب اختیار اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور سڑک کے تعمیراتی کام میں ہونیوالی بد ترین کرپشن کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرئی جائیں اور سنگین بد عنوانی میں ملوث کرپشن مافیا ک کو قانون کی گرفت میں لے کر ان کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے۔ تھل کے مکینوں کا مطالبہ

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورک نوشہرہ ۔۔۔۔۔ وادی سون کے گاوں کلیال میں کبوتر بازی کے شوق نے 15سالہ بچے  محمدعمیر کا چراغ حیات گل ک...
23/06/2024

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورک
نوشہرہ ۔۔۔۔۔ وادی سون کے گاوں کلیال میں کبوتر بازی کے شوق نے 15سالہ بچے محمدعمیر کا چراغ حیات گل کر دیا ، محمد عمیر ولدد احمد شیر اعوان کبوتر اڑانے کیلئے مکان کی چھت پر چڑھا جہاں اس کا ہاتھ بجلی کی تاروں سے چھو گیا اور وہ کرنٹ لگنے سے موقع پر جان بحق ہو گیا ۔اس کی ناگہانی موت کی اطلاع ملتے ہی گاوں میں کہرام مچ گیا اور پورے علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی ، متوفی محمد عمیر کا جسد کاکی سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں موضع کلیال کے قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا ، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر چہرہ سوگوار تھا

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورکجوہر آباد ۔۔۔۔ میونسپل کمیٹی جوہر آباد کے کلرک بسم اللہ ملک کی مدعیت میں پنجاب ماڈل بازارمنیجمنٹ کمپ...
23/06/2024

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورک
جوہر آباد ۔۔۔۔ میونسپل کمیٹی جوہر آباد کے کلرک بسم اللہ ملک کی مدعیت میں پنجاب ماڈل بازارمنیجمنٹ کمپنی کے منیجر ،سپروائز،ٹھیکیدار اور جھولا آپریٹرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا،ایف آئی آر میں منیجررانامحمدشفیق راجپوت،سپروائزراسمعیل احمد،ٹھیکدارمحمدمتین اور چار جھولا آپریٹرز کو ملزم نامزد کیا گیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق 19جوں کو یونیورٹی آف لاہور کی ٹیم نے جھولے کا باقاعدہ معائنہ کرنے کے اس کا فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کیا تھا ستم طریفی یہ ہے کہ حادثے کا شکار والے کشتی جھولے کا فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کرنیوالی اتھارٹی کو ایف آئی ّر میں شامل نہیں کیا ،متاثری بچوں کی لواحقین کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج پر عدم اعتماد کا اظہار ، واقعہ کی غیر جانبداری کے ساتگ صاف شفاف اور منصفانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورکجوہرآباد ۔۔۔ سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک کا سانحہ ماڈل بازار میں بچوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ ...
23/06/2024

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورک
جوہرآباد ۔۔۔ سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک کا سانحہ ماڈل بازار میں بچوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار، زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کی دعا ،اس المناک سانحہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داران کو قانون کی گرفت میں لے کر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ تما م تفریح گاہوں کا تفصیلی سروے کرائے وہاں پر سیر تفریح کے لئے جانیوالے افراد کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں بالخصوص بچوں کیلئے لائے جانیوالے جھولوں کی مکمل چیکنگ کرائی جائے نیز ضلع کے کسی بھی علاقہ میں ناقص غیر معیاری اور بوسیدہ جھولوں کی تنصیب پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جائے تاکہ آئندہ صرف ماڈل بازار ہی نہیں ضلع خوشاب کے کسی بھی تفریحی مقام پر ایسی صورتحال پیدا نہ ہو

نوائےجوپرنیوزنیٹ ورکجوہرآباد ۔۔۔۔۔ کشتی جھولے کا حادثہ  ۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدائت پرماڈل بازار کو عارضی طو...
23/06/2024

نوائےجوپرنیوزنیٹ ورک
جوہرآباد ۔۔۔۔۔ کشتی جھولے کا حادثہ ۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدائت پرماڈل بازار کو عارضی طور پر بند کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں ، سپروائیزر گرفتار، غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کاروائی کا فیصلہ ۔ ماڈل بازار میں کشتی جھولا ٹوٹنے سے سیر و تفریح کیلئے جانیوالے جانیوالے 14بچے شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں ریسکیو کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ، خوس قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک آصف بھا نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کے ہمراہ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی بچوں کو علاج کی بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کی جائیں، دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے اس المناک حادثے کر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر سرگودھا کو واقعہ کی مفصل رپورت بھجوانے اور ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے

نوائےجوہر نیوز نیٹ ورکاتوار ۔۔۔۔۔16ذوالحج 1445ھجری، 23جون 2024ءیسوی،9ہاڑ 2081بکرمیکم سے کم درجہ حرارت30ڈگری سنٹی گریڈ۔ز ...
23/06/2024

نوائےجوہر نیوز نیٹ ورک
اتوار ۔۔۔۔۔
16ذوالحج 1445ھجری، 23جون 2024ءیسوی،9ہاڑ 2081بکرمی
کم سے کم درجہ حرارت30ڈگری سنٹی گریڈ۔ز یادہ سے زیادہ درجہ حرارت41 ڈگری سنٹی گریڈ
طلوع آفتاب 5:05بجے غروب آفتاب 7:21بجے موسم کلیئر

افسوسناک واقعہ
22/06/2024

افسوسناک واقعہ

نوائے جوہرنیوزنیٹ ورکجوہرآباد ۔۔۔ جوہر آباد میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ،نماز جمعہ کے دوران مسجد البتول ک...
22/06/2024

نوائے جوہرنیوزنیٹ ورک
جوہرآباد ۔۔۔ جوہر آباد میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ،نماز جمعہ کے دوران مسجد البتول کے باہر پولیس ملازمین کی ڈیوٹی کے باوجود نمازی کا ہنڈا 125موٹر سائیکل چوری ہوگیا ، حاجی خالد نے اپنا2024ماڈل اپلائڈ فار ہنڈا 125 مو ٹر سائیکل مسجد کے باہر کھڑا کیا اور نماز پڑھنے چلا گیا ، جب واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا ،قانون کے محافظوں کی موجودگی میں دن دیہاڑے خانہ خدا کے سامنے کھڑا ہونیوالا موٹر سائیکل چوری ہونے پر شہریوں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار، چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث لوگوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، چورسٹی ایریا میں دندناتے پھر رہے ہیں اور انہیں کوئی وچھنے والا نہیں، ڈی پی او توقیر محمد نعیم اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شہریوں میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائیں، جوہر آباد کے مکینوں کی دہائی ۔

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورک خوشاب ۔۔۔۔ فنڈز کی عدم دستیابی یا غفلت؟۔۔۔ فیسکو حکام نے بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر میونسپل کمیٹی...
22/06/2024

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورک
خوشاب ۔۔۔۔ فنڈز کی عدم دستیابی یا غفلت؟۔۔۔ فیسکو حکام نے بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر میونسپل کمیٹی خوشاب کا الیکٹرک کنکشن منقطع کر دیا ، خوشاب شہر میںمیونسپل سروسز معطل،بلدیہ خوشاب کے دفتر کا الیکٹرک نظام معطل ہونے سے شہریوں کو نکاح نامہ ،ڈیتھ سرٹیفکٹ، برتھ سرٹیفیکیٹ اور دیگر سروسز کے حصول میں دشواریاں، ضلعی انتظامیہ اس صورتحال کا فور نوٹس لے، تحقیقات کرائی جائیں کی ضلع خوشاب میں سب سے زیادہ ریونیو وصول کی کرنے والی سب سے بڑی میونسپل کمیٹی کو اس صورتحال سے کیوں دوچار ہونا پڑا ؟، الیکٹرک بل جمع کرانے میں کونسی رکاوٹ حائل تھی؟ اور غفلت کے مرتکب ملازمین کو قانون کی گرفت میں ان کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل لائی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو ، خوشانب کے مکینوں کا مطالبہ ۔

Address

Nawa E Jauhar Office/Commander Printing Press, Main Bazar Jauharabad
Jauharabad
41200

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00
Sunday 09:00 - 18:00

Telephone

+923006070638

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nawa e Jauhar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nawa e Jauhar:

Videos

Share


Other Social Media Agencies in Jauharabad

Show All