Burzil Times Network

Burzil Times Network Burzil Times is all about people's culture, current affairs,music,heritage,tourism,sports,adventure,

گلگت : ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن (کالجز)، گلگت بلتستان پروفیسر جمعہ گل 32 سال خدمات انجام دینے کے بعد گریڈ 20 میں آج مدّتِ...
28/06/2024

گلگت : ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن (کالجز)، گلگت بلتستان پروفیسر جمعہ گل 32 سال خدمات انجام دینے کے بعد گریڈ 20 میں آج مدّتِ ملازمت کی تکمیل پر ملازمت سے سبکدوش ہوئے۔ ان کا تعلق ضلع دیامر کے گاؤں گوہر آباد سے ھے۔
انہوں نے بحیثیتِ لیکچرر 9 سال، بحیثیتِ اسسٹنٹ پروفیسر 10 سال اور بحیثیتِ ایسوسی ایٹ پروفیسر 3 سال گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سکردو، دیامر اور غذر کے کالجز میں درس و تدریس کے ساتھ ساتھ انتظامی امور احسن انداز میں سر انجام دئیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بحیثیتِ پروفیسر 1 سال, بحیثیتِ پرنسپل 12 سال اور بحیثیتِ ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان تقریباً 2 سال خدمات انجام دئیے۔
انہوں نے انٹر کالج چٹور کھنڈ اور انٹر کالج تانگیر کی نا مکمل عمارات کی تکمیل کے لیے شبانہ روز کاوشیں بروئے کار لائیں اور عمارات کے تعمیراتی کام کو پایہء تکمیل تک پہنچایا۔
پروفیسر جمعہ گل صاحب نے بحیثیتِ ڈائریکٹر، قلیل مدت میں جی بی کے کالجز میں معیارِ تعلیم کو پروان چڑھانے، دفتری اور انتظامی امور کو مؤثر بنانے اور پروفیسرز کی پروموشن میں اہم کردار ادا کیا۔
آج مورخہ 28 جون کو پروفیسر جمعہ گل صاحب اور سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن (کالجز) و پرنسپل پروفیسر منظور کریم صاحب کو ملازمت سے سبکدوش ہونے پر ڈائریکٹوریٹ آف ہائیر ایجوکیشن (کالجز) گلگت بلتستان کے سٹاف کی جانب سے ان کے لیے الوداعی تقریب و ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس پُر وقار تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر جمعہ گل صاحب جبکہ میرِ محفل پروفیسر منظور کریم صاحب تھے۔ جنہوں نے تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے تمام سٹاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن (کالجز) پروفیسر شیر باز صاحب نے بھی اظہارِ خیال کیا اور تمام سٹاف کی جانب سے انہیں سبکدوشی پر مبارکباد دی اور خدمات کو سراہا۔ تقریب کے آخر میں سٹاف کی جانب سے دونوں معززین کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔

گلگت : چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کے خصوصی احکامات پر  سرکاری محکموں میں  ملازمتوں کے پورے نظام کی طویل ا...
25/06/2024

گلگت :
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کے خصوصی احکامات پر سرکاری محکموں میں ملازمتوں کے پورے نظام کی طویل المیعاد منصوبہ بندی کیلئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات کی سربراہی میں قائم ریشنلائزیشن کمیٹی کی سفارشات پر سرکاری ملازمین کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

سرکاری ملازمین کے ڈیٹا کا اے جی پی آر سے تصدیقی عمل اور سکروٹنی کے بعد محکمہ مواصلات و تعمیرات میں 83 گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو فوری طور پر مزید انکوائری کرکے قانونی کاروائی کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو محکمہ تعلیم، محکمہ برقیات اور محکمہ صحت سمیت دیگر سرکاری محکموں میں ملازمین کے کوائف اکھٹا کرکے جانچ پڑتال کے بعد گھوسٹ ملازمین کو فوری طور پر برطرف کرنے اورغیر قانونی بھرتیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کرپشن اور اقربا پروری کے ذریعے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے پر فوری طور پرقانونی کاروائی بروئے کار لانے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔

چلاس: المناک حادثے میں 16 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔  یشوکل داس کے قریب حدود تھانہ کےکےایچ چلاس میں مارکوپول...
03/05/2024

چلاس: المناک حادثے میں 16 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
یشوکل داس کے قریب حدود تھانہ کےکےایچ چلاس میں مارکوپولو بس نمبرLES 8831 جو کہ راولپنڈی سے گلگت کی طرف جا رہی تھی۔
بس میں سوار مسافروں کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔
1.عارف ولدعلی مدد ساکن سکردو
2.ممتاز ولد نعیم چارسدہ
3.خالد ولد محمد حلیم چاسدہ
4.توفیق احمد ولد ملک رفیق مانسہرہ
5.اظہارعلی ولد نثار ہنزہ
6.سمیع اللہ ولد جاوید شیخپورہ
7.صدام ولد نورجہان مانسہرہ
8فیصل ولد ناٸب شاہ دنیور گلگت
9.محمد علی ولد علی محمد خومر گلگت
10.افتخار احمد ولد سرور بالاکوٹ
11.مطیع اللہ ولد سید عبدالہادی کوٸٹہ
12.محمد غازی ولد قربان علی نگیر
13.عامر حسین ولد رمضان علی نگر
14. نعیم عباس ولد علی رضا نگر
15. عبدالستار ولد سید نور علی ساکن گلگت
16.سلطان صلاح الدین ولد سلطان محمود ساکن خانیوال ارمی بٹالین
17.محمد سجاد ولد محمد حسین بہاولنگر
18.عبدالزاق ولد مولا مدد ہنزہ
19ناصر ولد جہانگیر کشمیر
20 نامعلوم
21.نامعلوم
22:نامعلوم

پریس نوٹگلگت۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی زریر صدارت ایک اہم اجلاس گلگت کی بیوٹیفیکشن اور گرین بی...
17/04/2024

پریس نوٹ
گلگت۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی زریر صدارت ایک اہم اجلاس گلگت کی بیوٹیفیکشن اور گرین بیلٹ بنانے کے حوالے سے منعقد ہوا۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان کے خصوصی ہدایات کے مطابق چوک چوراہوں اور ٹورسٹ پوائنٹ کی خو بصورتی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے اس حوالے سے تمام ادارے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اور اس حوالے سے باب گلگت سے لے کر چنار باغ تک دیواروں پر کلر کیا جائیگا چیف سیکر ٹری ہاؤس سے سی ایم ہاؤس تک دیواروں پر کلر اور روڈ کے خالی جگہوں میں گرین بیلٹ بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائینگے اس کے ساتھ ساتھ روڈ کے اطراف درختگان اور کہ ٹوئن بریجز پر لائٹس لگائیں جائینگے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو ڈی ڈی جی ڈی اے گلگت نے گلگت کی بیوٹیفیکشن اور گرین بیلٹ بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گلگت شہر میں گرین بیلٹ بنانے کا کام کا آغاز ہو چکا ہے اور بیوٹیفیکشن کے حوالے سے بہت جلد کام کا آغاز کیا جائیگا۔ اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گھڑی باغ اور ناد علی چوک کی خوبصورتی کے لئے کام کا آغاز جلداز جلد کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ڈی جی ڈی اے گلگت کو ہدایات ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی بیوٹیفیکشن اور گرین بیلٹ بنانے کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں اور درختگا ن، بریجز پر لائٹس جلدازجلد لگائیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گھڑی باغ اور ناد علی چوک کی بیوٹیفیکشن کے لئے خوبصورت قسم کے ماڈل تیار کر کے پیش کریں تاکہ جلداز جلدتزئین و آرائش کا کام کا آغاز ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت میں موجود چیک پوسٹوں کی تزئین و آرائش کی ذمہ داری ایکسیئن بلڈنگ کی ہو گی۔ ضلع بھرمیں خوبصورتی کے لئے تمام ادارے اپنے محکموں کے آرکیٹکچرسے خوبصورت قسم کے پرپوزل تیار کر کے پیش کرینگے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے مزید کہا ہے کہ گلگت میں صفائی ستھر ائی مہم کا آغاز ہو چکا ہے اب گلگت کو خوبصورت ماڈل بنانے کا عزم کیا گیا ہے۔سب ڈویژن دنیور اور سب ڈویژن جگلوٹ کی بیوٹیفیکشن کا کام جلداز جلد آغاز کیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے سب ڈویژن دنیور اور سب ڈویژن جگلوٹ کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سب ڈویژنوں میں ٹورسٹ پوئنٹ اور چوک چوراہوں کی بیوٹیفیکشن کے لئے جگہ کی نشاہدہی کریں اور تفصیلی رپورٹ پیش کریں تاکہ دونوں سب ڈویژنوں میں بیوٹیفیکشن کا کام کا آگاز کیا جائے سکے۔ اجلاس میں ایکسیئن بی اینڈ آر گلگت ڈویژن، ایکسیئن بلڈنگ، ایکسیئن پی ایچ ای گلگت، ایکسیئن واٹر اینڈ پاور، ایکسیئن جنریشن گلگت، اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، قائمقام اے سی جگلوٹ، ڈی ڈی جی ڈی اے گلگت، ایکسیئن ایل جی اینڈ آر ڈی گلگت اور دیگر محکموں کے آفیسران نے شرکت کی۔
شاہد حسین
پبلک ریلیشن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس
گلگت

پریس نوٹ گلگت۔  ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈی ڈی ایم  اے گلگت امیر اعظم حمزہ نے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو مطلع کیا جا تا ہ...
17/04/2024

پریس نوٹ
گلگت۔ ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت امیر اعظم حمزہ نے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو مطلع کیا جا تا ہے کہ محکمہ موسمیات کے پیشنگوئی کے مطابق 18سے 22 اپر یل تک گلگت بلتستان میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ ساتھ بارش/ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور بلند و پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈ نگ اور برفانی تودہ گرنے کا خدشہ ہے ممکنہ صورت حال کے سبب گلگت بلتستان کے مختلف علاقات میں زمینی آمدورفت بھی معطل ہونے کا امکان ہے۔ لہذا ضلع گلگت کے تمام عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس نوعیت کے موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں بل بورڈز، بجلی کے تاروں اور پرانی درختوں کے نیچے جانے سے اجتناب کریں۔کسی بھی ناگہانی صورت حال کے پیش نظر بلخصوص نلتر،گاشو، پہوٹ، کارگاہ،،بگروٹ، ہراموش، بارگو، شروٹ اورجگلوٹ گوروکے عوام النا س کومطلع کیا جا تا ہے کہ اس دوران پہاڑی علاقے جہا ں لینڈ سلائیڈنگ یا پتھر گرنے کا خطرہ ہو وہاں پر روزمرہ امور کے سلسلے میں سفرسے گریز کریں۔ اس کے علاوہ خطرناک مقامات پر سکونت پذیر لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات دی جاتی ہے مزید برآں کسی بھی ہنگامی صورت حال کی فوری اطلاع کے لئے۔ مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کریں۔
ڈسٹرکٹ کنٹرول روم ۔ ؛920100. 920102- 05811
الفا کنٹرول روم اے سی آفس گلگت۔ :-920724 - 05811
پولیس کنٹرول روم نمبر۔-930033 - 05811
ڈی ڈی ایم اے گلگت۔ ؛-930346- 05811
ریسکیو 1122 ; 1122 - 05811
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایگزیکٹیو انجینئر B&R اور ایکسیئن واٹر اینڈ پاور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سٹاف بمعہ مشینری الرٹ رکھیں اور ضلع گلگت کے حدود میں روڈ بلاک ہوئے مقامات میں ایمرجنسی بنیاورں پر روڈ کھولنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور ضلع گلگت میں بارش کی وجہ سے بجلی کے جو بھی مسائل درپیش ہونے کی صورت میں فوری پر مسائل کو دور کرنے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ریسکیو آفیسر گلگت 1122کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشینری اور سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لئے الرٹ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت / دنیور / جگلوٹ میں جملہ فیلڈ سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت میں بروقت کاروائی کے پیش نظر الرٹ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ایچ او گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ز، ایمبولینس اور سٹاف کو ہاتیار رکھیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے بر وقت نمٹا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس الرٹ کو بار بار عوام الناس کی آگاہی کے لئے نشر کریں۔

شاہد حسین
پبلک ریلیشن آفیسرڈپٹی کمشنر آفس
گلگت

*یوم شہادت حیدر کرار علی المرتضی رضی اللہ تعالٰی عنہ**تحریر // مفتی قصیر احمد حیدری...!!* 21 رمضان المبارک یوم شہادت امی...
01/04/2024

*یوم شہادت حیدر کرار علی المرتضی رضی اللہ تعالٰی عنہ*
*تحریر // مفتی قصیر احمد حیدری...!!*

21 رمضان المبارک یوم شہادت امیر المومنین خلیفۃ المسلمین شہنشاہ ولایت
داماد نبیﷺ ہم زلف غنی ؓ فاتح خیبر شیر خدا حیدر کرار حضرت سیدنا علی المرتضٰی رضی اللہ تعالیٰ عنہ...!!
تاریخِ اسلام کی وہ ہستی ہیں جن کے علّو مرتبت، رِفعت و عظمت اور عقیدت و محبت میں ہر اہلِ ایمان رطب اللسان ہے۔
ایک مشہور قول کے مطابق آپ رضی اللہ عنہ کی تاریخ پیدائش 13 رجب کو ہجرت سے 24 سال قبل مکہ مکرمہ میں ہوئی...!!
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں جو لوگ اعلیٰ درجے کے فصیح و بلیغ اور اعلیٰ درجے کے خطیب اور شجاعت و بہادری میں سب سے فائق مانے جاتے تھے ان میں آپ کا مقام و مرتبہ بہت نمایاں تھا،خلیفہ چہارم سیدنا حضرت علی المرتضٰیؓ میدانِ جنگ میں تلوار کے دھنی اور مسجد میں زاہدِ شب بیدار تھے، مفتی و قاضی اور علم و عرفان کے سمندر تھے، عزم و حوصلہ میں ضرب المثل،خطابت و ذہانت میں بے مثل تھے....!!
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا زاد بھائی ہیں، بچپن میں پیغمبر کے گھر آئے اوروہیں پرورش پائی۔ پیغمبرکی زیرنگرانی آپ کی تربیت ہوئی، وہ ایک لمحہ کے لیئے بھی حضورؐ ان کو تنہا نہیں چھوڑتے تھے۔آپ کے بارے میں عام روایت ہے کہ آپ نے 13 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا ....!!
عالم ِ اسلام کے چوتھے خلیفہ حضرت علیؓ کے متعلق حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی چند احادیث مبارکہ درجہ ذیل ہیں....!!!

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!
*”علیؓ مجھ سے ہیں اور میں علیؓ سے ہوں“
*”تم سب میں بہترین فیصلہ کرنے والا علیؓ ہے“
*”علیؓ کو مجھ سے وہ نسبت ہے جو ہارون کو موسیٰ علیہ السّلام سے تھی“
*”یہ (علیؓ) مجھ سے وہ تعلق رکھتے ہیں جو روح کو جسم سے یا سر کو بدن سے ہوتا ہے..!!!
ویسے تو ہر صحابی سے آپ صلی الله علیہ وسلم کو پیار تھا، ہر صحابی آپ صلی الله علیہ وسلم کا محبوب تھا، لیکن بعض ایسے خوش نصیب ہیں جن سے آپ صلی الله علیہ وسلم کو خاص تعلق اور محبت تھی ، ان میں حضرت علی کرم الله وجہہ کی ذات گرامی بھی ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ سے آپ صلی الله علیہ وسلم کو جو تعلق تھا وہ بہت زیادہ تھا حضرت علی رض ان خوش نصیب صحابہ کرام میں سے ہیں جن کے بارے میں آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اور الله تعالیٰ ان سے محبت کرتے ہیں،(( امام احمد بن حنبل رح // کتاب”فضائل الصحابة“))
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا: ’’ میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں۔‘‘علامہ جلال الدین سیوطیؒ تحریر فرماتے ہیں کہ یہ حدیث حسن ہے اور جنہوں نے اس کو موضوع کہا ہے انہوں نے غلطی کی ہے۔‘‘ (تاریخ الخلفاء)
حضرت ام سلمہؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمؐ نے ارشاد فرمایا: ’’ جس نے علی سے محبت کی تو اس نے مجھ سے محبت کی۔ جس نے علی سے دشمنی کی اس نے مجھ سے دشمنی کی اور جس نے مجھ سے دشمنی کی اس نے اللہ سے دشمنی کی۔‘‘ (تاریخ الخلفاء)

حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم علم کے اعتبار سے بہت اونچا مقام رکھتے ہیں۔ حضرت عائشہ صدیقہؓ کے سامنے جب حضرت علیؓ کا ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا: ’’ علی سے زیادہ مسائل شرعیہ کا جاننے والا کوئی نہیں ہے۔ حضرت ابن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ مدینہ طیبہ میں علم، فرائض اور مقدمات کے فیصلے کرنے میں حضرت علیؓ سے زیادہ علم رکھنے والا کوئی دوسرا نہیں تھا اور حضرت سعید بن مسیبؓ فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرمؐ کے صحابہ میں سوائے حضرت علیؓ کے کوئی یہ کہنے والا نہیں تھا کہ جو کچھ پوچھنا ہو مجھ سے پوچھ لو.....!!!

19 رمضان المبارک کے دن حضرت علی رضی اللہ مسجدِ کوفہ میں تشریف لائے تو ابنِ مُلجم مسجد میں زہر آلود تلوار چھپائے سو رہا تھا
علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ”اے ابنِ مُلجم اُٹھ جا،نماز کا وقت نکلا جارہا ہے نماز ادا کر وہ ملعون تلوار چھپائے کھڑا ہوا اور موقع تلاش کر کے دوران نماز سجدے کی حالت میں حضرت علی رضی اللہ عنہ پر اپنی تلوار سے وار کیا اور انہیں شدید زخمی کر کے فرار ہونے لگے ....!!
جب حضرت علی رضی اللہ عنہ زخمی ہوئے اس وقت ان کی زبان سے پہلا جملہ یہی نکلا کہ الحمدللہ علی کامیاب ہو گئے اسی اثنا میں میں ملعون ابن ملجم کو گرفتار کر کے پیش کیا گیا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اپنے ورثاء کو مخاطب کر کے فرمایا اگر آپ بدلہ لینا چاہتے ہیں تو ان کو اتنا ہی زخم لگانا جتنا انہوں نے مجھے لگایا ہے خیال رہے کہ کہیں زیادتی نہ ہو؛؛ اللہ اکبر یہ تھی وہ عظیم الشان ہستی جس نے اپنی آخری سانسوں میں بھی عدل کو ملحوظ خاطر رکھا الحمدللہ ....!!
زخم نہایت ہی شدید اور گہرا تھا جس کی تاب نہ لاتے ہوئے حضرت علی رضی اللہ عنہ 21 رمضان المبارک کو جام شہادت نوش فرما گئے....!!!
اللہ تعالیٰ ہم سب کو حضرت علی المرتضی شیر خدا اور جملہ صحابہ کرام کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر زندگی گزارنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

گلگت : گلگت بلتستان پولیس کے دو افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں ایس پی عالمگیر شاہ اور ڈی...
25/03/2024

گلگت : گلگت بلتستان پولیس کے دو افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں ایس پی عالمگیر شاہ اور ڈی ایس پی عبدالرشید شامل ہیں۔ ایس پی عالم گیر شاہ کا تعلق گلگت سے اور عبدالرشید کا تعلق استور کے سرحدی علاقے منی مرگ سے ہے۔

تصویر: بشکریہ محمد وکیل صاحب

گلگت: مانیٹرنگ ڈیسک بھارت کے زیر قبضہ لداخ اور کرگل کے عوام کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد یونین ٹیریٹری...
05/02/2024

گلگت: مانیٹرنگ ڈیسک
بھارت کے زیر قبضہ لداخ اور کرگل کے عوام کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد یونین ٹیریٹری کے حوالے سے مودی سرکار کی جانب سے کئے گئے وعدے پورے نہ ہونے پر پورا علاقہ جام کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے ممبر و ممتاز سیاسی و سماجی رہنما سجاد کرگلی کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد بھارت نے جموں کشمیر اور لداخ و کرگل کے عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا پہلے وہ کشمیر اسمبلی میں اپنے نمائندے چن سکتے تھے لیکن خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد اب ان سے یہ حق چھین لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آج لداخ اور کرگل کے دونوں اضلاع میں مکمل ہڑتال کی گئی اور ہزاروں افراد نے بھارت کے اس ریاستی جبر کے خلاف احتجاج کیا۔ بھارت سرکار نے مین سٹریم میڈیا کو اس احتجاج کی کوریج سے روک دیا جس باعث یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اجاگر کیا گیا۔ ایک ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم پر بات کرتے ہوئے سجاد کرگلی نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات کے حل تک اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرتے رہیں گے 19 فروری کو بھارتی حکومت کی طرف سے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کے ساتھ کرگل اور لداخ کے سیاسی اور سماجی رہنماؤں کا اجلاس ہے جسے تحریری طور پر یونین ٹیریٹری کے حوالے سے عوامی شکایات پہنچا دی گئی ہیں اور انہیں پورا کرنے کی یقین دہانی کرانے کے باوجود تاحال کوئی پیش رفت دہلی سرکار کی جانب سے نہ ہونے کی وجہ سے لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔سجاد کرگلی نے بھارت بھر کے ان تمام سوشل ایکٹیوسٹس اور تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں کشمیر اور لداخ کے لئے اگر ہمدردی رکھتے ہیں تو اس ریاستی ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا کر بھارت سرکار کے فیصلے کو درست قرار دیا تھا جس پر عالمی سطح پر بھارت کے عدالتی نظام کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

استور : ضلع استور کے سرحدی علاقے منیمرگ قمری میں نمونیا کی بیماری سے دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق پش...
01/02/2024

استور :
ضلع استور کے سرحدی علاقے منیمرگ قمری میں نمونیا کی بیماری سے دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق پشواڑی گاؤں میں 24 گھنٹے کے اندر دو بچے نمونیا سے جاں بحق ہو چکے ہیں اور کئی دیگر بچے نمونیا کی وجہ سے بیمار ہیں۔ اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور بیمار بچوں کو طبی امداد پہنچانے کے لئے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف پر مشتمل خصوصی ٹیمیں علاقے میں بھیج دیں تا کہ بچوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔ مقامی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیگر کئی چھوٹے چھوٹے گاؤں اور بھی ہیں جہاں بچے نمونیا کا شکار ہیں۔ واضح رہے کہ طویل خشک سالی کی وجہ سے ان علاقوں میں نمونیا، بخار اور کھانسی کی بیماری نے گزشتہ ایک ماہ سے علاقہ مکینوں کو جکڑ رکھا تھا اب حالیہ برفباری کے بعد اس علاقے میں سردی کی شدت میں مذید اضافہ ہوا ہے۔

27/01/2024

گلگت : گندم سبسڈی، احتجاجی تحریک ہنزہ سے ہزاروں افراد کا سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ گلگت پہنچ گیا ۔

04/01/2024

چیف الیکشن کمشنر نے استور حلقہ 13 کے انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا ضمنی انتخابات جلد ہونگے راجہ شہباز

15/12/2023

حکومت گندم کے نرخوں میں اضافہ کرنے جا رہی ہے اپوزیشن رکن جاوید منوا

گلگت : استور ویلی روڈ کے ٹینڈرنگ کے عمل میں ہیرا پھیری کرنے کے الزام میں وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے پراجیکٹ ڈائ...
06/12/2023

گلگت :
استور ویلی روڈ کے ٹینڈرنگ کے عمل میں ہیرا پھیری کرنے کے الزام میں وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سردار عالم سمیت چار افسران کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس اہم منصوبے کو پراجیکٹ ڈائریکٹر نے قواعد و ضوابط سے ہٹ کر ٹینڈر کیا اور ٹینڈرنگ کے عمل کو غیر شفاف بنا کر ایک پارٹی کو نوازنے کی کوشش کی جس پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ متحرک ہوا اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے پی فی اور دیگر افسران کو گرفتار کر کے ان سے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

گلگت : استور کے سرحدی گاوں قمری کی پوسٹ محکمہ لایئو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے نرسنگ کی پوسٹ مشتہر کرنے کے بعد ہیراپھیری...
26/11/2023

گلگت : استور کے سرحدی گاوں قمری کی پوسٹ محکمہ لایئو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے نرسنگ کی پوسٹ مشتہر کرنے کے بعد ہیراپھیری کر کے ڈاکٹر بھرتی کر لیا جن کا تعلق مبینہ طور پر پنجاب کے کسی علاقے سے ہے۔ گلگت بلتستان میں رشوت اور سیاسی بنیادوں پر ہونے والی تقرریوں نے سرکاری اداروں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔ ادھر قمری کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اس تعیناتی کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور سکیل 9 کی اس پوسٹ پر میرٹ کے مطابق نرسنگ کا بندہ ہی تعینات کیا جائے۔ ایسی ہی تعیناتی بوبن وٹرنری ڈسپنسری کے لئے بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

14/10/2023

آغاخان ہیلتھ سینٹر جوٹیال میں جدید سہولیات سے آراستہ شعبہ امراض ناک، کان ،گلا (ای این ٹی) قائم کر دیا گیا ہے جس سے علاقے کے لوگوں کو مقامی سطح پر بہتر علاج معالجہ کی سہولیات میسر آئی ہیں ، اس حوالے سے انچارج ڈیپارٹمنٹ سرجن ڈاکٹر مہوش حقداد بھٹی کیا کہتی ہیں اس خصوصی رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔

گلگت :مقدم ہاؤس گلگت میں شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی دامت برکاتہم العالیہ سے دینی مشاورتی کونسل ...
12/10/2023

گلگت :
مقدم ہاؤس گلگت میں شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی دامت برکاتہم العالیہ سے دینی مشاورتی کونسل کے چیئرمین مولانا خلیل قاسمی صاحب، جمعیت علماء اسلام جی بی کے امیر مولانا عطاء اللہ شہاب صاحب، جماعت اسلامی جی بی کے امیر مولانا عبد السمیع صاحب، خانقاہ نقشبندیہ مجددیہ سلسلہ جی بی کے مفتی رضوان صاحب اور حنیف الرحمن مقدم کی میٹنگ۔ محترمہ ثوبیہ جے مقدم سابق صوبائی وزیر دیوار کی اوٹ میں رہ کر میٹنگ میں شامل ہویئں۔ اجلاس میں حضرت شیخ نے امت محمدیہ کو درپیش مسائل کا تفصیلی سے زکر کیا اور ان کا حل بیان فرمایا۔ گلگت-بلتستان میں پائیدار امن، مسئلہ فلسطین، بیت المقدس اور سیہونی طاقتوں کی یلغار / مظالم پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئ۔
حضرت شیخ نے اپنے پیغام میں "امن بولو، امن لکھو امن پھیلاؤ" پر زور دیا۔
اجلاس کے آخر میں دعا کرائی گئی۔

*جاری کردہ: میڈیا کوآرڈینیٹر مقدم ہاؤس گلگت*

گلگت : پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی مہربانیاں ، پاکستان انجینئرنگ کونسل کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے واس...
10/10/2023

گلگت :
پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی مہربانیاں ، پاکستان انجینئرنگ کونسل کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے واسپ(آکا) کو بغیر ٹینڈر کے ٹھیکہ دینے کی سمری سابق وزیر اعلٰی سے منظور کرانے پر ٹھیکیداروں نے موجودہ وزیر اعلٰی کو درخواست دے دی جس میں اس ٹھیکے کو میرٹ کے مطابق دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے سابق وزیر اعلٰی خالد خورشید نے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی ایک سمری کو بغیر سوچے سمجھے منظور کر لی تھی جس میں گلگت بلتستان میں پانی کی فراہمی کے لئے کام کرنے والے نجی ادارے آکا المعروف واسپ کو ہنزہ میں واٹر سپلائی سکیم کی تعمیر کے لئے ٹھیکہ دینے کی سفارش کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق یہ سکیم پی ایس ڈی پی کی ہے جس کے تحت عطا آباد جھیل سے سنٹرل ہنزہ کے لئے پینے کا پانی فراہم کرنا ہے ذرائع جب اس منصوبے پر کام کی بات چلی تو آکا نے اس کی مفت فیزیبلٹی کی پیشکش کی جس کے تحت محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی گلگت بلتستان نے اسے فیز بیلٹی دے دی ذرائع کے مطابق فیز بیلٹی کی تکمیل کے بعد واسپ نے ٹھیکے کا مطالبہ کیا جس پر اس وقت کے سیکریٹری پلاننگ اور ایک اور افسر کی مہربانی سے ٹھیکے کو پاکستان انجینئرنگ کونسل کے قواعد و ضوابط سے گزارنے کی بجائے براہ راست واسپ کو دینے کے لئے سمری راتوں رات تیار کر کے سابق وزیر اعلی خالد خورشید کے دفتر پہنچا دی گئ اور انہوں نے بغیر کوئی چھان بین کئے سمری کی منظوری دے دی۔ اس کا پتہ اب چلنے پر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کو ایک درخواست دی ہے جس میں فیڈرل پی ایس ڈی پی کے اس اہم منصوبے جس کی لاگت ایک ارب 27 کروڑ روپے ہے کی ٹینڈرنگ میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف نوٹس لے کر پیپرا قواعد کے تحت ٹینڈر کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد : ‏سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان ڈویژن بابر حیات تارڑ کو فوری عہدے سے ہٹا دیا گیا گریڈ 22 کے سینئیر افسر...
09/10/2023

اسلام آباد : ‏سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان ڈویژن بابر حیات تارڑ کو فوری عہدے سے ہٹا دیا گیا گریڈ 22 کے سینئیر افسر بابر حیات تارڑ کو او ایس ڈی بنادیا گیا، اسٹبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سیکریٹری کشمیر و گلگت بلتستان ڈویژن کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

09/09/2023

گلگت بلتستان ضمنی انتخابات

استور : تحریک انصاف کے محمد خورشید خان 6219 ووٹ لے کر کامیاب
مسلم لیگ ن کے فرمان علی رانا 5225 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
تمام 56 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ

منی مرگ: گلگت بلتستان میں صوبائی اسمبلی کی خالی نشست پر پولنگ کا عمل پر امن انداز میں جاری ہے ، 33 ہزار سے زائد ووٹرز اپ...
09/09/2023

منی مرگ:
گلگت بلتستان میں صوبائی اسمبلی کی خالی نشست پر پولنگ کا عمل پر امن انداز میں جاری ہے ، 33 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
گلگت بلتستان کے ضلع استور میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ جی بی اے 14 استور حلقہ 1 میں ہونے والے ان ضمنی انتخابات میں 33 ہزار 378 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں جن میں سے 18ہزار 231 مرد جبکہ 15 ہزار 147 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سینئر سول جج لقمان حکیم کی زیر نگرانی انتخابات کرا رہا ہے جس کے لئے 300 سے زائد عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
انتخابات میں ایک درجن سے زائد امیدوار میدان میں ہیں تاہم پیپلزپارٹی کے عبدالحمید خان ، مسلم لیگ ن کے رانا فرمان علی اور تحریک انصاف کے امیدوار خورشید خان کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے مولانا عنایت اللہ میر بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں جن کا تعلق اس حلقے کے سرحدی گاوں قمری سے ہے۔ یہ نشست سابق وزیر اعلٰی گلگت بلتستان خالد خورشید خان کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے نتیجے میں خالی ہوئی تھی۔
اس حلقے میں ضلع استور کے بالائی و سرحدی علاقے شامل ہیں جن میں یونین کونسل ، رٹو ، یونین کونسل میر ملک ، گدئی اور سرحدی علاقے منی مرگ قمری شامل ہیں۔

تصاویر بشکریہ : منان خان

گلگت : علماء کا وفد گلگت پہنچ گیا۔مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیـــر حسن میثمــــی کی وفد ...
04/09/2023

گلگت : علماء کا وفد گلگت پہنچ گیا۔
مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیـــر حسن میثمــــی کی وفد کے ہمراہ رہنماء شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان علامہ شیخ مرزا علی صاحب مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد کے ہمراہ اہلسنت اکابرین علامہ محمد طاہر پنجپیر اور عطاء اللہ شاہ بخاری صاحب سے اہم ملاقات موجودہ امن و امان اور گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اہم و تفصیلی بات چیت کی اور مل کر مسائل و مشـــکلات کے حل کے لیے جدوجہد کرنے پر مفصل گفتـــــگو۔

گلگت : گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی نئی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری۔۔راجہ شاہ سلطان صدر۔ گوہر ایوب جنرل سیکریٹری۔ کام...
31/08/2023

گلگت :
گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی نئی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری۔۔راجہ شاہ سلطان صدر۔ گوہر ایوب جنرل سیکریٹری۔ کامل جان فنانس سیکریٹری بلا مقابلہ منتخب۔

27/08/2023

ہم گلگت بلتستان ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کے قیام کو سراہتے ہیں اور سینئر صحافی مسعود احمد کی صدارت میں عبوری کابینہ کی تشکیل پر تمام کابینہ کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔امید ہے گلگت بلتستان ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن خطے میں ڈیجیٹل میڈیا کو زمہ دارانہ اور حقیقی صحافتی اصولوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے خطے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔
منجانب : مینجمنٹ برزل ٹائمز نیٹ ورک

گلگت: ریور ویو روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ حادثے میں باپ بیٹی جاں بحقحادثہ ریور ویو روڈ سٹی ہسپتال کے قریب پیش آیا جہاں...
25/08/2023

گلگت: ریور ویو روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ
حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق
حادثہ ریور ویو روڈ سٹی ہسپتال کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل پر سوار باپ بیٹی کو کچل دیا۔
ملزم اپنی کار چھوڑ کر موقع سے فرار
موٹر سائیکل کو کچلنے والی کار سے مبینہ طور پر شراب کی بوتلیں بھی برآمد ۔ پولیس
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
حادثے کا شکار باپ قاری نسیم اختر اور چھ سالہ بیٹی کا تعلق سونیکوٹ گلگت سے ہے۔

گلگت : شیخ باقر الحسینی کیخلاف سٹی تھانہ سکردو میں FIR درج ہونے کے بعد دیامر ، گلگت ، غذر اور استور میں دو روز سے جاری د...
24/08/2023

گلگت : شیخ باقر الحسینی کیخلاف سٹی تھانہ سکردو میں FIR درج ہونے کے بعد دیامر ، گلگت ، غذر اور استور میں دو روز سے جاری دھرنے ختم کردیے گئے ۔تمام جگہوں کی ٹریفک بحال۔

بشکریہ محمد اسحاق

گلگت : گلگت بلتستان کے ضلع سکردو میں گزشتہ دنوں ایک مقامی مذہبی رہنما شیخ باقر الحسینی کی جانب سے مبینہ طور پر صحابہ کرا...
23/08/2023

گلگت :
گلگت بلتستان کے ضلع سکردو میں گزشتہ دنوں ایک مقامی مذہبی رہنما شیخ باقر الحسینی کی جانب سے مبینہ طور پر صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کے بعد ضلع دیامر اور گلگت میں عوامی دھرنوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ چلاس میں شاہراہ قراقرم زیرو پوائنٹ کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے جس سے شاہراہ بابوسر ناران کاغان پر بھی ہر قسم کی ٹریفک معطل ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے مذکورہ شاہراہوں کے دونوں اطراف ہزاروں مسافر جو گلگت سے راولپنڈی یا راولپنڈی سے براستہ کے کے ایچ اور بابوسر ناران گلگت سفر کر رہے تھے پھنس کر رہ گئے ہیں مقامی ذرائع کے مطابق پھنسے افراد میں زیادہ تعداد سیاحوں کی ہے۔ ادھر صوبائی حکومت مظاہرین سے مذاکرات کر رہی ہے تاکہ دھرنے ختم کر کے شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے بحال کیا جا سکے لیکن تاحال حکومتی مذاکراتی ٹیم کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ گلگت میں بسین ، کلمہ چوک ایئرپورٹ روڈ امپھری میں بھی لوگ احتجاج کر کے سڑکیں بند کئے ہوئے ہیں ۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر مبینہ گستاخ صحابہ مذہبی رہنما کو گرفتار کرے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر حکومت تاحال مذہبی رہنما کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے لوگ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس بالخصوص فیس بُک پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور عدم گرفتاری کو علاقے کے امن کے خلاف سازشں قرار دے رہے ہیں۔ اس واقعے کے بعد وزیر اعلٰی حاجی گلبر خان نے صوبائی وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایک مذاکراتی ٹیم تشکیل دی ہے جو دھرنے ختم کرانے کے لئے مظاہرین اور علماء کرام سے گفت و شنید کر رہی ہے تاہم ابھی (شام ) تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچی ہے۔

22/08/2023
22/08/2023

گلگت : پیپلزپارٹی کے جمیل احمد نے بطور رکن صوبائی اسمبلی حلف اٹھا لیا۔
سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نزیر احمد ایڈووکیٹ نے اسمبلی اجلاس کے دوران ان سے حلف لیا۔

22/08/2023

ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیامر کی گائنی کالوجسٹ ڈاکٹر ماریہ خان دیامر میں اپنی ملازمت کے دوران پیش آنے والے تجربات میڈیا سے شیئر کر رہی ہیں۔
گلگت بلتستان کا ضلع دیامر قدآمت پسند معاشرے کی وجہ سے خواتین کی ترقی کے لئے تنگ نظر تصور کیا جاتا رہا ہے لیکن اب گزرتے وقت کے ساتھ حکومت اور نجی شعبے کی کوششوں سے یہاں کے معاشرے میں بڑی تبدیلی آئی ہے لوگ خواتین کے حقوق کے حوالے سے باشعور ہو گئے ہیں اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اپنی بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔ ایک وقت تھا کہ دیامر میں کوئی خاتون ڈاکٹر ڈیوٹی دینے کے لئے تیار نہیں تھی اور اب ڈاکٹر ماریہ جیسی چند باہمت اور انسانیت کا درد رکھنے والی خواتین کی وجہ سے خواتین ماہر ڈاکٹرز دیامر میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ڈاکٹر ماریہ اور ان جیسی دیگر ڈاکٹرز کا کردار نہایت قابل تعریف ہے۔

Address

Zulfiqarabad
Gilgit
15100

Telephone

+923009347752

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Burzil Times Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Burzil Times Network:

Videos

Share