GB News Times

GB News Times Gb News Times

ضلع غذر کے گاوں سنگل کے نوجوانوں نے گاؤں میں اتحاد اتفاق اور تعمیر و ترقی کیلئے اپنی خدمات انجام دینے کیلئے آج سنگل سرکا...
13/04/2024

ضلع غذر کے گاوں سنگل کے نوجوانوں نے گاؤں میں اتحاد اتفاق اور تعمیر و ترقی کیلئے اپنی خدمات انجام دینے کیلئے آج سنگل سرکاری ریسٹ ہاؤس میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ اس حلف برداری تقریب میں سب سے اچھی بات یہ تھی کہ گاؤں کے کونسل کے عہدیداران اور ممبران سیاسی قیادت نمبرداران اور گاؤں کے عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اپنی اپنی خطاب میں کہا کہ سنگل میں 2009 سے پہلے جو اتفاق تھا اسی کو برقرار رکھنے کیلئے یوتھ اور عمائدین ایک پیچ پر کھڑے ہونگے انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی قیادت نے بھی عہد کیا ہے آج کے بعد مل کر گاؤں کی تعمیر و ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے اور اس حوالے سے کونسل کے عہدیداران کا بڑا کردار ہے جنہوں کی انتھک کوششوں سے یہ ممکن بنایا ۔عمائدین نے سنگل سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے نو منتخب صدر عابد حسین اور کابینہ پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گاؤں سے لوگوں کی بڑی تعداد نے سنگل ویلفیئر ارگنائزیشن کیلئے ڈونیشن بھی دیا اور عہد کیا کہ آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھیں گے اور اس اتفاق کو مزید مضبوط کرنے کیلئے گاؤں کے ہر فرد اپنا حصہ ڈالیں گے ۔ تقریب کے آخر میں دیسی بینڈ کے دھنوں پر رقص کا بھی مظاہرہ پیش کئے۔

ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ نے گلگت شہر میں ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے نماز تروایح کی سیکیورٹی اور ...
14/03/2024

ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ نے گلگت شہر میں ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے نماز تروایح کی سیکیورٹی اور بجلی کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ کے ہمراہ ایس ایس پی گلگت اور ایس ڈی پی او سٹی بھی موجود تھے۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر گلگت نے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہے اور سیکیورٹی کو فول پروف بنائیں ۔

روپانی فاؤنڈیشن اور محکمہ سکول ایجوکیشن  یونیسیف کے مالی تعاون سے گلگت بلتستان کے 120 اسکولوں میں ای سی ڈی  پروگرام متعا...
21/02/2024

روپانی فاؤنڈیشن اور محکمہ سکول ایجوکیشن یونیسیف کے مالی تعاون سے گلگت بلتستان کے 120 اسکولوں میں ای سی ڈی پروگرام متعارف کریگی

گلگت (پی آر): یونیسیف کے مالی تعاون سے روپانی فاؤنڈیشن پاکستان اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے دس اضلاع کے 120 سرکاری سکولوں میں ارلی چائلڈ ہڈ ڈویلپمنٹ (ECD) پروگرام متعارف کریگی۔

اس حوالے سے معاہدے پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر ایجوکیشن پلاننگ جناب جہانزیب اور روپانی فاؤنڈیشن کے سی ای او جناب جلال الدین نے گلگت میں دستخط کیے۔

اس معاہدے کے تحت روپانی فاؤنڈیشن 120 سکولوں میں ای سی ڈی کلاس رومز تیارکرے گی اور 260 اساتذہ کے لیے جامع تربیت کا انعقاد کرے گی۔

اس موقع پر جناب جہانزیب، ڈائریکٹر پلاننگ نے کہا کہ یہ مشترکہ کوشش بچوں کو مستقبل کی تعلیمی اوردیگر میدانوں میں کامیابی کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ گلگت بلتستان کے ہر بچے کو اپنی زندگی کے ابتدائی مراحل سے ہی معیاری ای سی ڈی پروگرام تک رسائی حاصل ہو۔

روپانی فاؤنڈیشن کے سی ای او جناب جلال الدین نے معاشرے کی تشکیل میں ای سی ڈی کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی بچپن بچوں کی مجموعی نشوونما کے لیے ایک اہم دور ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ای سی ڈی نہ صرف ابتدائی تعلیم کے مواقع فرہم کرتا ہیں بلکہ اس میں اچھی صحت، مناسب غذائیت، حفاظت اور تحفظ، اور ذمہ دار نگہداشت بھی شامل ہے۔

18/01/2024

گلگت بلتستان کا چمکتا ستارہ ضلع غذر کے گاؤں دائین سے تعلق رکھنے والے نوجوان آصف علی آصف نے خوبصورت دائین کے نام ایک اور اعزاز کر دیا، انہوں نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں بطور ماڈل کام کرنا شروع کر دیا شہر اقتدار میں دو روزہ فیشن شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کرلیا اور شوبز انڈسٹری کے نامور شخصیات نے خوب سراہا۔ اور یہ ضلع غذر سے واحد ایسے نوجوان ہے جس نے کچھ ہٹ کر سوچا، اپنے شوق پر جی جان سے کام کیا اور اپنا ہدف حاصل کر لیا۔ پاکستان کے نامور فیشن ڈیزائنرز کے ساتھ کام کرنے پر ہم آپ کو اور پوری فیملی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

Team YCCS Champions of Singal Footall Championship Season 2 YCCS Won the Match Agaisnt NA Yasin In penalty kicks ...Feil...
14/12/2023

Team YCCS
Champions of Singal Footall Championship Season 2
YCCS Won the Match Agaisnt NA Yasin In penalty kicks ...
Feild Score 0_0
Congratulations Young challangers club singal(YCCS)Young challangers club singal(YCCS)
Hard Luck THE NORTH FOOTBALL ACADEMY YASIN

Riyazat Ali Shah from Hunza district of Gilgit-Baltistan led Uganda to an important victory with a brilliant performance...
27/11/2023

Riyazat Ali Shah from Hunza district of Gilgit-Baltistan led Uganda to an important victory with a brilliant performance. Uganda beat Zimbabwe in a major upset in the African Qualifier for T20 World Cup 2024.

Born in Hunza Valley, Riazat Ali Shah is the son of Gilgit-Baltistan's well-known businessman Hidayat Shah and has been playing domestic and international cricket for the Ugandan for the past several years.

Find the profile of Riazat Ali Shah on Cricinfo: https://www.espncricinfo.com/cricketers/riazat-ali-shah-1129565

16/11/2023

*Admission of Civilian Students in APSAC Jutial Gilgit*

▪️As a goodwill gesture towards development of local civilian community, *Headquarters Force Command Northern Areas*, has earmarked certain vacancies for *admissions in Class - 6, 7 & 8* in APSAC Jutial Gilgit, *for civilians students only (both males/females)*
▪️Admissions will be given purely on merit. Important timelines are appended below:-
➖Collection / Deposit of Application forms at APSACS Jutial Gilgit - 15 to 17 Nov 2023
➖Written Test - 18 Nov 2023
➖Interviews - 20 to 22 Nov 2023
➖1st Merit list - 23 Nov 2023
➖Dues to be paid by - 25 Nov 2023
➖2nd Merit list - 28 Nov 2023

Late Hav Niat shah from karimabad hunza, later on migrated to ishkoman barjangle one of the fighter of GB independence w...
01/11/2023

Late Hav Niat shah from karimabad hunza, later on migrated to ishkoman barjangle one of the fighter of GB independence war 1947/48. This dagger (no 5370) was seized by him after hand to hand combat with a Gorkha soldier during Gilgit libration war 1948 at Ladakh Sub sector. Died at the age of 89 in 1999

,گگت ۔ گزشتہ دنوں ایک جعلی انتقال موضع کنوداس گلگت کو ڈپٹی کمشنر گلگت کے ساتھ منسلک کر کے لینڈ مافیا نے سوشل میڈیا میں ب...
26/10/2023

,گگت ۔ گزشتہ دنوں ایک جعلی انتقال موضع کنوداس گلگت کو ڈپٹی کمشنر گلگت کے ساتھ منسلک کر کے لینڈ مافیا نے سوشل میڈیا میں بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی جسکی ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد گلگت کی سربراہی میں انکوائری کر کے تفصیلی رپورٹ حاصل کی۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق انتقال نمبر 291 موضع کنوداس جعلی ثابت ہونے پر کلکٹر/ ڈپٹی کمشنر گلگت نے انتقال ہٰذا کو منسوخ کر دیا اور ملوث عملہ کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ انتقال مذکور سنہ 2002ء کی تصدیق شدہ ہے اور جعلی اسٹامپ پیپر 12 مئی 2023ء کا بنا ہوا ہے ۔ جبکہ موجودہ ڈپٹی کمشنر امیر حمزہ نے ڈپٹی کمشنر کا چارج مورخہ 2 اگست 2023ء کو لیا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ لینڈ مافیا موجودہ ڈپٹی کمشنر کو بذریعہ سوشل میڈیا بدنام کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہےاور اس زمین کی مالیت تقریباً 5 سے 7 کروڑ روپے بنتی ہے۔جبکہ جدید بندوبست 2002 سے اب تک جو عملہ مال لینڈ مافیا کے ساتھ ملکر جعلی انتقالات کے ذریعے سرکار اور عوام الناس کی زمینوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے بعداز تحقیقات نہ صرف جعلی انتقالات کو منسوخ کیا جائے گا بلکہ ان عملہ مال کو بھی عبرتناک سزا دی جائے گی تا کہ آئندہ بھی کوئی ایسا قدم نہ اٹھا سکے۔

کیپٹن انجینئر سنگل غزر  سے تعلق رکھنے والے راشد علی نے کامیابی کے ساتھ 5 سال کی تربیت مکمل کی ہے اور 21 اکتوبر 2023 کو P...
22/10/2023

کیپٹن انجینئر سنگل غزر سے تعلق رکھنے والے راشد علی نے کامیابی کے ساتھ 5 سال کی تربیت مکمل کی ہے اور 21 اکتوبر 2023 کو PMA کاکول سے پاس آؤٹ ہو گئے ہیں۔ وہ NUST کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ میں 4 سال اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 1 سال رہے۔ انہوں نے 2018 میں ٹیکنیکل کیڈٹ کورس سکیم کے ذریعے فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور اب وہ پاکستان آرمی میں کیپٹن کے طور پر کمیشن حاصل کر رہے ہیں۔

14/10/2023

گلگت۔ ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم نے کرکٹ شائقین کے لیے کل گلگت سٹی پارک اور لالک جان سٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ انڈیا کی کرکٹ میچ دکھانے کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو ہدایات جاری کئے ہیں کہ وہ گلگت سٹی پارک اور لالک جان اسٹیڈیم میں انتظامات مکمل کریں تاکہ کرکٹ کے شائقین گلگت سٹی میں بڑے سکرین میں کرکٹ میچ دیکھ سکیں گے اس لیے اج سٹی پارک اور لالک جان سٹیڈیم میں کرکٹ کے شائقین ایک بج کے 30 منٹ پر تشریف لائیں۔

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ گلگت بلتستانگلگت: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان ...
12/09/2023

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ گلگت بلتستان

گلگت: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی ملاقات

ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کو گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے فلاحی منصوبوں بالخصوص صحت و تعلیم کے شعبوں کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات پر بھی بریفنگ دی

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کو گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کیلئے حکومت کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیرِ اعظم کو گلگت بلتستان کی روایتی پوشاک بھی پیش کی۔

الکریم بوائے اسکاؤٹ یونٹ سنگل کا یومِ دِفاع پاکستان کے موقع پر  ایس ایس جی کمانڈو زوہیب شہید کی مزار پر سلامی اور فاتحہ ...
07/09/2023

الکریم بوائے اسکاؤٹ یونٹ سنگل کا یومِ دِفاع پاکستان کے موقع پر ایس ایس جی کمانڈو زوہیب شہید کی مزار پر سلامی اور فاتحہ خوانی کے بعد گروپ فوٹو

گلگت۔ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم نے چہلم امام حسین ؑ کی جلوس کی داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کا معائن...
07/09/2023

گلگت۔ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم نے چہلم امام حسین ؑ کی جلوس کی داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کا معائنہ کر رہے ہیں۔

کمشنر گلگت ڈویژن کمال الدین قمر ، ڈی آئی جی گلگت رینج اور ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم چہلم جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذ...
07/09/2023

کمشنر گلگت ڈویژن کمال الدین قمر ، ڈی آئی جی گلگت رینج اور ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم چہلم جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سیکیورٹی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

گلگت :چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی ، سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان رانا محمد سلیم افضل ، آئی جی پی گلگت بلت...
07/09/2023

گلگت :چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی ، سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان رانا محمد سلیم افضل ، آئی جی پی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ، کمشنر گلگت ڈویژن، ڈی آئی جی رینج ، ڈپٹی کمشنر گلگت، اور دیگر آفسران چہلم جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سیکیورٹی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

05/09/2023

گلگت۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 193 کے تحت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر،ریٹرننگ آفیسر, پریزائیڈنگ آفیسر اور سیکیورٹی پر مامور آفیسران و اہلکاروں کو کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898 کے تحت نتائج کے اعلان تک فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئیے گئیے ہیں جس کے مطابق یہ آفیسران و اہلکاران خلاف ضابطہ کوئی بھی عمل پر فوری نوٹس لینے کے مجاز ہونگے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کے دستخطوں سے باقاعدہ نوٹیفکیشنز جاری کردیئے گئیے ہیں۔
علاؤہ ازیں ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 182 کے تحت 9 ستمبر 2023 کو ہونے والے حلقہ GBA-13، استور-I کا ضمنی انتخابات کیلئے 07 ستمبر 2023 کی رات 12 بجے کے بعد سے پولنگ ڈے کے اختتام تک انتخابی حلقے میں کسی بھی شخص کوعوامی جلسہ و جلوس نکالنے یا شریک ہونے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ GBA-13، استور-I کا ضمنی انتخابات میں امیدواروں،ووٹرز،پولنگ ایجنٹس، الیکشن ایجنٹس ودیگر کو پولنگ سٹیشنز پر موبائل فون لیجانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے،البتہ الیکشن کمیشن نےجن میڈیا نمائندگان اور مبصرین کو اجازت دے رکھی ہے وہ اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔
دوسری جانب الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 70 کے تحت چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے حلقہ GBA-13، استور-I میں ضمنی الیکشن کے پولنگ ڈے کے اوقات کار صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک مختص کردیا ہے،تاہم، وہ ووٹرز جو عمارت، کمرے، خیمے یا انکلوژر کے اندر موجود ہیں جس میں پولنگ اسٹیشن واقع ہو اور ووٹ نہیں ڈالا ہو،وہ شام 5 بجے کے بعد بھی اپنا رائے حق دہی استعمال کر سکیں گے۔

گلگت بلتستان پولیس محکمہ پولیس ڈویژنل سطح پر تقرر و تبادلے،ڈی آئی جی بلتستان فرخ رشد صاحب کا دیامر تبادلہ،فرمان علی صاحب...
30/08/2023

گلگت بلتستان پولیس
محکمہ پولیس ڈویژنل سطح پر تقرر و تبادلے،ڈی آئی جی بلتستان فرخ رشد صاحب کا دیامر تبادلہ،فرمان علی صاحب بلتستان ریجن ،راجہ مرزا حسن صاحب ڈی آئی جی گلگت تعینات کردیا گیا۔

صدر پاکستان نے نصرالدین روپانی  کو پاکستان کے لیے نمایاں خدمات پر ستارہ ِخدمت سے نوازاگلگت، 15 اگست، 2023: صدراسلامی جمہ...
15/08/2023

صدر پاکستان نے نصرالدین روپانی کو پاکستان کے لیے نمایاں خدمات پر ستارہ ِخدمت سے نوازا

گلگت، 15 اگست، 2023: صدراسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے روپانی فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین جناب نصرالدین روپانی کو پاکستان کے لیےشاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پرستارہِ خدمت کے اعلیٰ اعزازسے نوازا-

جناب نصرالدین روپانی نے پچھلے سولہ سالوں میں روپانی فاؤنڈیشن کےقیام سےاب تک ابچوں کی ابتدائی نشوونما، تعلیم، اقتصادی ترقی و دیگر منصوبوں کے ذریعے عوامی خدمت کی مثالی قیادت کا عملی نمونہ دکھایا۔ روپانی فاونڈیشن نے کرونا وباء کے دوران حکومت پاکستان کی مدد کرنے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

روپانی فاؤنڈیشن کے ان اقدامات نے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے ہزاروں پاکستانیوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کئے۔

جناب نصرالدین روپانی نے اس اہم اعزاز سے نوازنے پر حکومت پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے اور ایک روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا ہے۔

ستارہ خدمت پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈز میں سے ایک ہے، جو معاشرے کے مختلف شعبوں میں افراد کی جانب سے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے ۔

صدرمملکت کی جانب سے تمام نامزد شخصیات کو سول ایوارڈز 23 مارچ کو عطا کئے جائیں گے۔

12/08/2023

انوارالحق کاکڑ نگران وزیر اعظم منتخب

گلگت۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم نے ڈپٹی کمشنر گلگت کا چارچ سنبھال لیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کا چارچ سنبھالنے...
02/08/2023

گلگت۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم نے ڈپٹی کمشنر گلگت کا چارچ سنبھال لیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کا چارچ سنبھالنے سے پہلے ڈپٹی کمشنر گنگچھے، ڈپٹی کمشنر دیامر، آئی جی جیل خانہ جات اور دیگر اضلاع میں اپنے فرائض ایمانداری اور احسن طریقے سے سر انجام دے چکاہے ۔

سنگل اسٹوڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی کے سینئر ممبران کے ساتھ آج کی میٹنگ بلا شبہ نتیجہ خیز رہی، جو انجمن کے سفر میں ا...
31/07/2023

سنگل اسٹوڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی کے سینئر ممبران کے ساتھ آج کی میٹنگ بلا شبہ نتیجہ خیز رہی، جو انجمن کے سفر میں ایک اہم لمحہ ہے۔ خیالات کے تبادلے، روایت کا اعتراف، اور جدت کو اپنانے نے حکمت اور جیونت کا ہم آہنگ امتزاج ظاہر کیا۔ شمولیت اور اجتماعی کوششوں کے ماحول کو فروغ دے کر سنگل اسٹوڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن غیر متزلزل لگن کے ساتھ کمیونٹی کی خدمت کے اپنے مشن میں متحد ہو کر ایک اہم قدم آگے بڑھاتی ہے۔ جیسا کہ ہم مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں، ہم اس علم سے حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ سینئر ممبران اور نوجوان نسل کے درمیان بندھن ایک رہنما قوت بن کر رہے گا، جو سنگل اسٹوڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کو کامیابی اور خدمت کی بلندیوں تک لے جائے گا۔

گلگت - کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل, ہوم منسٹر گلگت بلتستان شمس لون, چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد...
29/07/2023

گلگت - کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل, ہوم منسٹر گلگت بلتستان شمس لون, چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی, انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ اور سیکرٹری داخلہ سبطین احمد سیف سٹی سے یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کی نگرانی کا جائزہ لے رہے ہیں

28/07/2023

گلگت
سیکرٹری ورکس گلگت بلتستان سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان کمشنر گلگت ڈویژن نجیب عالم ڈئی آئی رینج ڈپٹی کمشنر گلگت اور ضلعی سربراہان یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اس موقع پر وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں .

گلگت :ہر سال کی طرح اس سال بھی اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے زیر اہتمام اسماعیلی ڈسٹرکٹ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن گلگت کی...
28/07/2023

گلگت :ہر سال کی طرح اس سال بھی اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے زیر اہتمام اسماعیلی ڈسٹرکٹ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن گلگت کی جانب سے 9 محرم الحرام کو گلگت میں صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
اس مہم میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت، بلدیہ چیف گلگت، ضلعی انتظامیہ کے ممبران، معروف مذہبی اسکالر الواعظ فدا علی ایثار صاحب، اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے لیڈران، اور اسکاوٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے اسکاوٹس کو خراج تحسین پیش کیا اور اسماعیلی ریجنل کونسل اور اسکاوٹس کی کردار کو بھرپور سراہا اور انکا شکریہ ادا کیا۔
ڈسٹرکٹ اسکاوٹ کمشنر مظہر علی خان نے تمام مہمانوں اور اسکاوٹس کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی معاشرے کی ترقی اور امن میں کردار ادا کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔

گلگت۔کمشنر گلگت ڈویژن نجیب عالم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کی فول پروف سکیورٹی  اور دیگر انتظام...
28/07/2023

گلگت۔کمشنر گلگت ڈویژن نجیب عالم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کی فول پروف سکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی آئی رینج گلگت، ڈپٹی کمشنر گلگت، ونگ کمانڈ رینجر،ونگ کمانڈر جی بی سکاوٹس، حساس اداروں کے ضلعی سربراہان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت، اے سی گلگت، اے سی دنیوراور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔کمشنر گلگت ڈویژن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشورہ کے روز جلوس کی فول پروف سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز لگا کرروڈ کو بلاک کیا جائیگا اور سیکیورٹی پلان کے تحت سیکیورٹی کے اہلکاروں کو ہائی الرٹ رکھا جائیگا۔ اس کے علاوہ یوم عاشورہ کے لئے شرکت کے لئے آنے والے دراز علاقوں سے ان کی بھی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے کمشنر گلگت ڈویژن کو سیکیورٹی پلان کے تحت بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ جلوس کی سیکیورٹی پر ہائی الرٹ رہے گے یوم عاشورہ کے روز گلگت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر روکاٹیں کھڑی کر کے چیکنگ کے نظام کو سخت سے سخت بنائیں گے رینجر اور جی بی سکاؤٹس کے QRF کی ٹیمیں شہر بھی میں گشت کریں گے اس کے ساتھ ساتھ مجسٹریٹس اور پولیس اپنے اپنے سکیٹر میں چوکس رہے گے نو محرم کے روز یوم عاشورہ کے لئے شرکت کرنے کے لئے آنے والے دراز علاقوں کے دستے اپنی روایتی راستوں سے آئیں گے اور یوم عاشورہ کے بعد اپنی روزیتی راستوں سے اپنے علاقوں کو واپس جلے جائینگے ان راستوں پر بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے موجودہ امن و امان کو بر قرار رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لائیں گے۔ یو م عاشورہ کی جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز لگا کر روڈ کو مکمل طور پر بند کیا جائیگا اس کے علاوہ مشکوک افراد پر کڑی نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ یو م عاشور ہ کی جلوس جو کہ مرکزی مسجد میں اکھٹے ہو کر مرکزی مسجد سے اپنے اپنے دستوں کو ترتیب دیگر جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتے ہیں۔ کمشنر گلگت ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر گلگت اور ایس ایس پی گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجسٹریٹس اور پولیس اپنے اپنے سیکٹر کی زمہ داری کو احسن طریقے سے سرانجام دینگے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکے اس کے علاوہ جلوس کی گزر گاہوں کی روٹس کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔ جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں کی چیکنگ کو سخت سے سخت بنائیں اور مشکوک افراد پر کڑی نگرانی رکھیں تاکہ موجودہ پرامن کی فضا خراب نہ ہو سکے۔

گلگت۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے ضلع گلگت میں محرم الحرام کو بر امن بنانے کے حوالے س...
18/07/2023

گلگت۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے ضلع گلگت میں محرم الحرام کو بر امن بنانے کے حوالے سے ضلع بھر میں دفعہ 44 1 Cr.P.C کے تحت درج ذیل سرگرمیوں پر پابندی عائدکردی؛ اشتعال انگیز تقاریر، ہر قسم کے اسلحے کی نمائش، اسلحے/ دھماکہ خیز مواد کی خرید و فروخت، ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کا استعمال، ایک جگہ پرچار یا چار سے زیادہ افراد کے اکھٹا ہونا ( جنازہ، شادی بیاہ اور محرم کے اجتماعات کو استثناء حاصل ہو گا)، جلوس کے روٹس پر ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی ہو گی۔ چہلم کے اختتام تک این او سی کےضلع بھر میں ملک کے دوسرے حصوں سے کسی بھی فرقے کے مذہبی رہنماوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ نو اور دس محرم کو موٹرسائیکل ڈبل سورای پر پابندی عائد ہو گی ۔ اس کے علاوہ ہر قسم کے پلے کارڈ، ٹیپ ریکارڈر کا استعمال جس کی وجہ سے کسی بھی فرقہ، گروپ یا سیاسی پارٹی کے جذبات مجروح ہوتے ہیں پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے- تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے ضلع بھرمیں امن و امان بر قرار رکھنے کے لیے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے دفعہ 144 کے تحت درج بالا سر گرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے- ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حکم نامہ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کی نشاندہی کریں اور امن و امان کی فضا قائم رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے قانون نافذ کرنے والے تمام اہلکاروں کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

گلگت۔ چیف سیکرٹری گلگت  بلتستان محی الدین احمد وانی چلاس میں زخمی ہونے والے زخمیوں کی عیادت کرنے کے حوالے سے کمشنر گلگت ...
16/07/2023

گلگت۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی چلاس میں زخمی ہونے والے زخمیوں کی عیادت کرنے کے حوالے سے کمشنر گلگت ڈویژن اور ڈی سی گلگت کے ہمراہ شہید سیف الرحمن ہسپتال کا دوہ کر رہے ہیں۔

گلگت۔ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر)اُسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس محکموں کی تعمیراتی منصوبوں کی...
13/06/2023

گلگت۔ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر)اُسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس محکموں کی تعمیراتی منصوبوں کی معاوضہ جات اور مسائل کے حوالے سے منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور،ایکسیئن بی اینڈ آر گلگت ڈویژن، ایکسیئن واٹر اینڈ پاور، ایکسیئن پی ایچ ای گلگت، ڈی ڈی ایجوکیشن گلگت، اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد گلگت، بجٹ آفیسر ڈی سی آفس گلگت، ٹریژی آفیسر، ڈی کے ڈی سی آفیسر، نمائندہ ڈی ایچ او آفس گلگت اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں تعمیراتی منصوبوں میں تاخیر کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی بلخصوص محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائینگے اور عوام الناس کے زمینوں کے معاوضات کی ادائیگی کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔ اجلاس کے شرکاء نے اپنے اپنے محکموں کی تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کے تعمیراتی منصوبوں کو جلداز جلد معیار اور پی سی ون کے تحت مکمل کرائیں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اس کے علاوہ کسی بھی محکمے کے ترقیاتی منصوبہ التوا کا شکار ہیں اُس کی بھی تفصیلی رپورٹ پیش کریں تاکہ فوری طور پر منصوبے کو جلداز جلد معیار کے مطابق مکمل کرایا جائیگا اور ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کرتے کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سب ڈویژنوں میں عوام الناس کے زمینوں کے معاوضہ کے کیسز کو جلداز جلد مرتب کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کریں ۔

گلگت جوٹیال کشروٹ سبزی منڈی صدر بازار اوردیگر مقامات پر  دکانیں کھلی ہیں
09/06/2023

گلگت جوٹیال کشروٹ سبزی منڈی صدر بازار اوردیگر مقامات پر دکانیں کھلی ہیں

Address

Gilgit Baltistan
Gilgit
1500

Telephone

+923152360012

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB News Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GB News Times:

Videos

Share



You may also like