Darel News

Darel News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Darel News, News & Media Website, Gilgit.

ضلع دیامیر کے دور افتادہ علاقہ تانگیر میں سیاحوں کے لیے ایک نیا لگژری ہوٹل کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس ہوٹل میں دنیا کی جدی...
13/06/2024

ضلع دیامیر کے دور افتادہ علاقہ تانگیر میں سیاحوں کے لیے ایک نیا لگژری ہوٹل کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس ہوٹل میں دنیا کی جدید ترین سہولیات دستیاب ہیں جو سیاحوں کی ہر ضرورت کو پورا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہاں مختلف قسم کے لذیذ کھانوں کی پیشکش کی جاتی ہے تاکہ سیاحوں کو بہترین ذائقے کا تجربہ ہو سکے۔

اس ہوٹل میں جدید کمروں کے علاوہ اعلی معیار کے ریسٹورانٹ فٹنس سینٹر اور تفریحی سرگرمیوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ ہوٹل کا مقصد سیاحوں کو بہترین رہائش فراہم کرنا اور انہیں مقامی ثقافت اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز کرانا ہے۔
(((ریور ویو سید آباد ہوٹل کے افتتاح سے)))
وادیِ تانگیر میں بھی سیاحوں کے لئے دروازے کھل گئے
وادیِ تانگیر خوبصورتی کے لحاظ سے اپنے مثال آپ ہے،
ایسے ہوٹلز کا قیام (لرک ویو پوائنٹ) گبر زیرو پوائنٹ اور ستل میں بھی ہوگیا تو اور بھی بہتر اقدام ہے پاکستان پیپلز پارٹی تانگیر کے صدر عبدالولی شاہ سید آباد ہوٹل کے سیر وسیاحت کررہے ہے اور سیاح حضرات کو بھی یہاں آنے کے لیے ویلکم کررہے ہے ۔

چلاس (پریس ریلز )ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان عطیع اللہ بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج وفاقی ح...
12/06/2024

چلاس (پریس ریلز )ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان عطیع اللہ بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج وفاقی حکومت نے تاریخی بجٹ پیش کر کے پاکستانی عوام کے دل جیت لیا ہے اس مشکل حالات میں بھی غریب عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر سابق وزیر اعظم پاکستان مرکزی صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں عطیع اللہ بیگ نے کہا

موجود حکومت کے عوام دوست اقدامات کی بدولت عوام میں ایک نئی اُمید اُجاگر ہوئی ہے، عطیع اللہ بیگ نے کہا

موجود حکومت نے مختصر مدت میں عوام کو رلیف دینے کا رکارڈ قائم کردیا ہے، عطیع اللہ بیگ نے کہا

نہ صرف موجودہ دور میں بلکہ مسلم لیگ ن نے گزشتہ ادوار میں بھی عوامی خدمت کو اپنا منشور سمجھتے ہوئے مثالی کردار ادا کئے ہیں جن کو پاکستان کے عوام کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے، عطیع اللہ بیگ نے کہا

پاکستان مسلم لیگ ن جب جب اقتدار میں آئی ہے عوام میں ایک نئی اُمنگ جاگ اُٹھتی ہے یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان میں رکارڈ یافتہ ترقیاتی کاموں پر میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کے نام لکھے ملتے ہیں،

سرکاری ملازمین کے لیے ۔۔۔
12/06/2024

سرکاری ملازمین کے لیے ۔۔۔

ڈی ایس پی  ثناءاللہ صاحب کے والدہ ماجدہ انتقال کر گیٸے ہے اللہ تعالیٰ والدہ ماجدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما...
11/06/2024

ڈی ایس پی ثناءاللہ صاحب کے والدہ ماجدہ انتقال کر گیٸے ہے اللہ تعالیٰ والدہ ماجدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ سمیت جملہ لواحقین کو صبر واستقامت نصیب فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین ۔

گلگت بلتستان کے تین  مزبوت شخصیات ۔وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون اور وزیر زراعت انجینئر محمد  انور          گلگت بلتست...
08/06/2024

گلگت بلتستان کے تین مزبوت شخصیات ۔
وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون اور وزیر زراعت انجینئر محمد انور
گلگت بلتستان اسمبلی کی مظبوط اور مؤثر آواز
سیاست کے دو کنگ جی بی کی سیاست کے دو مظبوط پلٸر ۔
اور گلگت بلتستان کے مشہور و معروف شخصیت فیض اللہ فراق سابق صوباٸ ترجمان اور موجودہ ترجمان صوباٸ حکومت ۔تینوں ایک خوبصورت انداز میں ۔
تحریر پرنس موسیٰ اسیر چیف ایڈیٹر داریل نیوز ۔

گلگت۔وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حاجی گلبر خان سے پاکستان میں یو این وومن کا نمائندہ لانسانہ وونیہ (Lansana Wonneh) نے ملاق...
08/06/2024

گلگت۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے پاکستان میں یو این وومن کا نمائندہ لانسانہ وونیہ (Lansana Wonneh) نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان میں کامیاب وومن سمٹ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں خواتین کو باااختیار بنانے کیلئے صوبائی حکومت عملی اقدامات کررہی ہے۔

حکومت نے اس حوالے سے ضروری قانون سازی بھی کی ہے۔ گلگت بلتستان میں خواتین کی شرح خواندگی حوصلہ افزاء ہے۔ دور دراز اور پسماندہ علاقو ں میں بھی خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے کام کررہے ہیں اور ان پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں خواتین کی شرح خواندگی میں بہتری کیلئے ضروری اقدامات کررہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں خواتین کی بہتری اور شرح خواندگی میں اضافے کیلئے یو این وومن کا خصوصی تعاون درکار ہے۔ حکومت گلگت بلتستان یو این وومن کا گلگت بلتستان میں صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے دلچسپی لینے کے اقدام کو سراہتے ہیں۔

حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی۔ حکومت گلگت بلتستان نے تحقیق اور پالیسیز کیلئے پہلی مرتبہ صوبائی سطح پر سونی جواری سنٹر فار پبلک پالیسی کا قیام عمل میں لایا ہے جس کو 17 ویں صدی کی خاتون حکمران کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ یو این سمٹ کے سفارشات کی روشنی میں یو این وومن اور سونی جواری سنٹر فار پبلک پالیسی کے مابین طویل المدتی معاہدہ کیا جائے جو گلگت بلتستان میں جدید تقاضوں کے مطابق پالیسیز مرتب کرنے اور خواتین کو بااختیار بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ دوسری وومن سمٹ کی سفارشات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان میں صنفی مساوات او ر خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے گلگت بلتستان اسمبلی میں پہلی مرتبہ ڈپٹی سپیکر خاتون کو بنایا گیا ہے اور دو اہم خواتین کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان میں یو این وومن کا نمائندہ لانسانہ وونیہ (Lansana Wonneh) نے خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے حکومت گلگت بلتستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ صوبائی کابینہ میں خواتین کی نمائندگی خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے حکومتی ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان کے دیگر صوبوں کی نسبت گلگت بلتستان میں یو این وومن کا کام انتہائی احسن انداز میں آگے بڑھ رہاہے۔ حکومت کے ساتھ شراکت میں گلگت بلتستان میں خواتین کی فلاح و بہبود اور خواتین کو بااختیار بنانے سمیت پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں خواتین کی بہتری کیلئے یو این وومن کام کرنا چاہتی ہے۔ اس سلسلے میں سونی جواری سنٹری فار پبلک پالیسی کیساتھ طویل المدتی معاہدے پر کام کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان کی خواتین نے مختلف شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے جو دیگر علاقوں کیلئے بھی ایک مثال ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان صوبائی وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصر علی خان، صوبائی وزیر داخلہ شمس لون، صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ دلشاد بانو، بھی موجود تھے۔

اشتہار عام  داریل کے مال مویشی پالنے والے حضرات متوجہ ہو۔ ڈاکٹر عزیز رحمٰن ڈاٸریکٹر لاٸیو سٹاک دیامر استور ڈویژن کی خصوص...
08/06/2024

اشتہار عام
داریل کے مال مویشی پالنے والے حضرات متوجہ ہو۔
ڈاکٹر عزیز رحمٰن ڈاٸریکٹر لاٸیو سٹاک دیامر استور ڈویژن کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ۔
داریل میں جانوروں کے ویکسنیشن کے لیۓ مختلف ٹیمیں تشکیل دی گیۓ ہے عوام داریل لاٸیوں سٹاک کے ٹیم کے ساتھ تعاٶن کرے اور اپنے مال مویشیوں کو مختلف قسم کی بیماریوں سے بچاۓ ڈاکٹر عزیز رحمٰن کا پیغام ۔
رپورٹ پرنس موسیٰ اسیر

*اطلاع عام۔*ٹیسٹ انٹرویو شیڈول۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ٹرانسپورٹ اینڈ نارکوٹکس کنٹرول گلگت بلتستان۔√ دیامر-استور ڈوی...
08/06/2024

*اطلاع عام۔*
ٹیسٹ انٹرویو شیڈول۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ٹرانسپورٹ اینڈ نارکوٹکس کنٹرول گلگت بلتستان۔
√ دیامر-استور ڈویژن۔
√ بلتستان ڈویژن۔
√ گلگت ڈویژن۔

اسلام اباد وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حاجی گلبر خان سے وزیر اعظم پاکستان کے اعزازی سفیر برائے جنگلی حیات سردار محمد جمال خ...
07/06/2024

اسلام اباد
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے وزیر اعظم پاکستان کے اعزازی سفیر برائے جنگلی حیات سردار محمد جمال خان لغاری نے اسلام آباد کیمپ آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے کنزرویشن کمیٹیوں کا کردار قابل تحسین رہا ہے۔ حکومت جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے مقامی کمیونٹی کے تعاون سے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ کنزرویشن کمیٹیوں کی افادیت اور فوائد کی وجسے جن علاقوں میں کنزرویشن کے حوالے سے خدشات موجود تھے اب ان علاقوں میں بھی کنزرویشن کیلئے حکومتی اداروں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔ گلگت بلتستان میں جن پہاڑوں پر جنگلی حیات موجود ہیں ان علاقوں میں سے بیشتر علاقوں کو مقامی کنزرویشن کمیٹیوں کے ذریعے جنگلی حیات کیلئے محفوظ بنایا گیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کے اعزازی مشیر برائے جنگلی حیات سردار محمد جمال خان لغاری نے گلگت بلتستان میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور دیگر صوبوں کیلئے بھی مثال قرار دیتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان حکومت اور کنزرویشن کمیٹیوں کی کوششوں کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر گلگت بلتستان کا نام روشن ہوا ہے۔ بین الاقوامی سیاحوں کی بڑی تعداد گلگت بلتستان کا رخ کررہی ہے جس کیلئے گلگت بلتستان کے عوام اور حکومت کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی گلگت بلتستان کنزرویشن کمیٹیوں کے ماڈل کو متعارف کرایا جائے گا۔

اسلام اباد سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان' سابق مشیر اطلاعات شمس میر اور سابق ٹکٹ ہولڈر محمد...
07/06/2024

اسلام اباد
سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان' سابق مشیر اطلاعات شمس میر اور سابق ٹکٹ ہولڈر محمد نظر خان نے آج چیئرمین CDA' کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی دعوت پر CDA ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیٔرمین CDA محمد علی رندھاوا نے چیئرمین CDA آفس میں سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن کا پرجوش استقبال کیا اور گلگت بلتستان میں مثالی گورننس اور تعمیر و ترقی کے روح رواں حافظ حفیظ الرحمٰن کو پھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ نے محمد علی رندھاوا کی گلگت بلتستان کیلۓ خدماٹ کو سراہا اور انھیں چیئرمین CDA تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔ سابق وزیراعلی نے کہا کہ محمد علی رندھاوا پاکستان کے قابل فخر افسر ہیں۔ انکی قابلیت اور اعلی پرفارمنس کا تقاضہ تھا کہ انھیں چیئرمین CDA جیسی زمہ داریاں ہی ملیں۔

ہنزہ سیکریٹری واٹر اینڈ پاٶر  گلگت بلتستان حاجی ثناء اللہ نے چیف انجینئر  غلام مرتضیٰ، سیکشن آفیسر سید ضغام عباس، ایگزیک...
06/06/2024

ہنزہ
سیکریٹری واٹر اینڈ پاٶر گلگت بلتستان حاجی ثناء اللہ نے چیف انجینئر غلام مرتضیٰ، سیکشن آفیسر سید ضغام عباس، ایگزیکٹو انجینئر قدیر اور ایگزیکٹو انجینئر شیردل کے ہمراہ ہسپر نگر اور چپورسن ہنزہ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کیا۔ سیکرٹری پانی و بجلی نے پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کے لیے پراجیکٹ کے کام کی پیش رفت کو تیزی سے ٹریک کرنے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر نگر کو ہسپر روڈ نگر میں 500KW ہائیڈرو پاور پلانٹ میں ملازمین کے لیے فوری طور پر رہنے کا کمرہ تعمیر کرنے کی بھی ہدایت کیا۔۔

گلگت ۔نمبردار اعلیٰ داریل اصغر خان  آر بی کے سیکریٹری ہیلتھ گلگت بلتستان دلدار ملک کے ساتھ ملاقات کررہے ہیں ۔
04/06/2024

گلگت ۔
نمبردار اعلیٰ داریل اصغر خان آر بی کے
سیکریٹری ہیلتھ گلگت بلتستان دلدار ملک کے ساتھ
ملاقات کررہے ہیں ۔

گلگت۔ دنیور پولیس کی کامیاب کاروائی۔ پھسو  ضلع ہنزہ میں  عدیل ولد شبیر سکنہ حراموش گلگت کو قتل کر کے فرار ھونے والے ملزم...
04/06/2024

گلگت۔
دنیور پولیس کی کامیاب کاروائی۔
پھسو ضلع ہنزہ میں عدیل ولد شبیر سکنہ حراموش گلگت کو قتل کر کے فرار ھونے والے ملزمان کو دنیور چوک میں گرفتار کر لیا۔ دنیور پولیس نے مسمیان نومان علی ولد رحمتِ علی، علی عباس ولد حور شاہ ساکنان جلال آباد گلگت کو دنیور چوک میں مشکوک پاکر پوچھ گچھ کرنے پر ملزمان نے اقرارِ جُرم کیا کہ عدیل ولد شبیر سکنہ حراموش کو آج سوست سے اپنے ساتھ لاکر پھسو پل کے پاس قتل کر کے نعش کو چھپایا ہے۔
سَرسَری تحقیقات کے بعد ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے ہنزہ پولیس کے حوالہ کیا جائے گا۔

گلگت۔سب انجینٸر واٹر اینڈ پاٶر داریل رحمت جان صاحب کو پرموشن ہوکر SDO  GB HEW Gilgit تعینات
04/06/2024

گلگت۔
سب انجینٸر واٹر اینڈ پاٶر داریل رحمت جان صاحب کو پرموشن ہوکر
SDO
GB HEW Gilgit تعینات

سکردووزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کو   آمد پر عبد الخالق ایس پی ریٹاٸرڈ اور سابقہ میڈیا کواڈنیٹر وزیر اعلیٰ گلگ...
27/05/2024

سکردو
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کو آمد پر عبد الخالق ایس پی ریٹاٸرڈ اور سابقہ میڈیا کواڈنیٹر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان روایتی ٹوپی پہنا رہے ہیں ۔

گلگت ۔پاکستان پیپلز پارٹی تانگیر کا صدر عبدالولی شاہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور گورنر گلگت بلتستان سے ملاقات کررہے ہی...
27/05/2024

گلگت ۔
پاکستان پیپلز پارٹی تانگیر کا صدر عبدالولی شاہ
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور گورنر گلگت بلتستان سے ملاقات کررہے ہیں ملاقات میں تانگیر کے مختلف مساٸل کے حوالے سے ڈسکس کررہے ہیں ۔

27/05/2024
Jobs.
26/05/2024

Jobs.

گلگت۔صدر حاجی اجلال حسین کی قیادت میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ وفد کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے اھم ملاقات ملازمین کی ...
26/05/2024

گلگت۔
صدر حاجی اجلال حسین کی قیادت میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ وفد کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے اھم ملاقات
ملازمین کی درپیش مسائل۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹائم سکیل
اپگریڈیشن
ہارڈ اینڈ کول الاؤنس میں اضافہ
یوٹیلٹی الاؤنس اور دیگر
اور تمام جائز مطالبات کی حل کی یقین دہانی کرائی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!

ملازمت کے مواقع ۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افس ڈسٹرکٹ گلگت میں مستقل بنیادوں پر مندرجہ ذیل خالی اسامی پر موزوں اور اہل امیدوا...
25/05/2024

ملازمت کے مواقع ۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افس ڈسٹرکٹ گلگت میں مستقل بنیادوں پر مندرجہ ذیل خالی اسامی پر موزوں اور اہل امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔
درخواستیں 15 دنوں کے اندر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افس ڈسٹرکٹ گلگت میں جمع کروائیں ۔

سکردونامور ادیب و مصنف مولانا حق نواز صاحب مشیر جنگلات و جنگلی حیات گلگت بلتستان حاجی شاہ بیگ کو اپنے کتابوں کو تحفہ پیش...
25/05/2024

سکردو
نامور ادیب و مصنف مولانا حق نواز صاحب مشیر جنگلات و جنگلی حیات گلگت بلتستان حاجی شاہ بیگ کو اپنے کتابوں کو تحفہ پیش کررہے ہیں مولانا صاحب 5 کتابوں کے مصنف ہیں جن میں جنگ آزادی گلگت بلتستان / کشمیر اور "غیرت کا نشان سید احمد شہید سے غازی گوہر آمان " شامل ہیں.

گلگت ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور مولانا سید سرورشاہ  کے ساتھ داریل کے تین عظیم حستیاں حاجی سمیر خان اور ح...
23/05/2024

گلگت ۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور مولانا سید سرورشاہ کے ساتھ داریل کے تین عظیم حستیاں حاجی سمیر خان اور حاجی عبدالرحمٰن اور جہانگیر حاجی و دیگر احباب ملاقات کررہے ہیں ۔۔۔

گلگت۔گلگت بلتستان یوتھ پالیسی 2024 کی بریفنگ کے حوالے سے پروقار سیشن منعقد کیا گیا جس میں منسٹر یوتھ افیرز و کامرس ذبیح ...
21/05/2024

گلگت۔
گلگت بلتستان یوتھ پالیسی 2024 کی بریفنگ کے حوالے سے پروقار سیشن منعقد کیا گیا
جس میں منسٹر یوتھ افیرز و کامرس ذبیح اللہ صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ راجہ ناصر ، مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان ، معاون خصوصی برائے ایریگیشن حسین شاہ ،سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس چائلڈ ڈیویلپمنٹ اینڈ یوتھ افیرز سیکرٹری فدا حسین ،یوتھ افیر ریسورس سینٹر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسنین عباس و دیگر نے بھی شرکت کی۔۔

گلگت ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے وفادار ساتھی۔ اور پیپلز پارٹی تانگیر کےصدر عبد الولی شاہ نے آج مورخہ 19 مٸ کو گلگت میں گلگت...
19/05/2024

گلگت ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے وفادار ساتھی۔
اور پیپلز پارٹی تانگیر کےصدر عبد الولی شاہ نے آج مورخہ 19 مٸ کو گلگت میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان صاحب اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ صاحب اور مولانا سرور شاہ کے ساتھ ملاقات کررہے ہیں ۔۔

گلگت۔کل بروزجمعہ اٹھارا مئی کوعزت ماب جناب مفتی عبدالرشیددیامری نے گلگت بلتستان کےگورنر جناب سید مہدی شاہ صاحب سےملاقات ...
18/05/2024

گلگت۔
کل بروزجمعہ اٹھارا مئی کوعزت ماب جناب مفتی عبدالرشیددیامری نے گلگت بلتستان کےگورنر جناب سید مہدی شاہ صاحب سےملاقات کی,ملاقات کاخلاصہ:
ملاقات کےدوران امن کےحوالےسےگفتگوں کرتےہوۓمفتی صاحب نےفرمایاکہ عبادت گاہوں میں سکون سےعبادت بھی تب ہوسکتی ہےکہ جب امن ہو,معیشت بھی تب ترقی کرسکتی ہے کہ امن ہو,لہذا امن کیلۓکام کرنابہت ضروری ہے,مزیدامن کی افادیت پر گفتگوں ہوئی۔

گلگت ۔آج مورخہ 16 مئ 2024 کو سی ایم  سکریٹریٹ میں  وزیر اعلئ خود روزر گار اسکیم کے سلسلے میں سروس پروڈیر اخوت کے ریجنل م...
16/05/2024

گلگت ۔
آج مورخہ 16 مئ 2024 کو سی ایم سکریٹریٹ میں وزیر اعلئ خود روزر گار اسکیم کے سلسلے میں سروس پروڈیر اخوت کے ریجنل منجیر حامداللہ اور صابر نے محترم وزیراعلئ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان صاحب کو ادارے کی کارکردگی اور بغیر سود کے نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کے سلسلے میں اقدامات کے بارے میں وضاحت کر رھے ھیں وزیر اعلئ نے اخوت کے ذمہ داروں کو ھدایات دیتے ھوۓ فرمایا کہ ان کی حکومت اس اسکیم میں مزید اسانیاں پیدا کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ تعلیم یافتہ نوجوان وزیر اعلئ خود روزگار اسکیم سے مستیفد ھو سکیں اسں میٹنگ میں سکریٹری فدا حسین اور اے ڈی یوتھ افیئر ڈائر یکٹریٹ جناب حسنین صاحب نے بھی شرکت کی.

گلگت۔ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ صاحب نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت ایکسئن PHE ایکسئن GDA اور دیگر محکموں کے سربراہان کے ہمراہ...
15/05/2024

گلگت۔
ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ صاحب نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت ایکسئن PHE ایکسئن GDA اور دیگر محکموں کے سربراہان کے ہمراہ اہلیان سکارکوئی کی خصوصی درخواست پر سکارکوئی کا دورہ کیا-
اس موقع پر نمبردار کنوداس و سکارکوئی محمد آلف خان صاحب اور سابقہ امیدوار حلقہ 1 خواجہ ارسلان حمید نے سکارکوئی کے عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی آ گاہ کیا۔ -
اس اہم دورے میں:
جی ڈی اے واٹر سپلائی اسکیم
پی ایچ ای واٹر سپلائی اسکیم
سکارکوئی روڈ متاثرین
گلگت غزر ایکسپریس وے متاثرین
سکارکوئی ڈسپنسری سکول میں پانی کی فراہمی اور
واٹر اینڈ پاور کمپلین آ فس کے قیام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی -
جی ڈی اے واٹر سپلائی اسکیم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر صاحب نے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ
ایک مہینے کے اندر اندر
واٹر لیول کا ایشو
ڈسٹری بیوشن لائینوں کا ایشو اور ہاؤسز ہولڈ کنکشنز کو مکمل کرنے اور ایک ہفتے کے اندر پی ایچ ای واٹر ٹینکی کی ریپیرنگ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پندرہ دنوں کے اندر سکول اور ڈسپنسری کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے -
سکارکوئی مین روڈ متاثرین اور گلگت غزر ایکسپریس وے متاثرین کا اہم مسئلہ نئے Structure rates جو کہ ورکس ڈیپارٹمنٹ میں پراسیس ہے کو ایک ہفتے کے اندر نئے سٹریکچر ریٹس نوٹیفائی کرانے کا اعادہ کیا -
اور ایک مہینے کے اندر سکارکوئی میں واٹر اینڈ پاور کمپلین آ فس کے قیام کا اعلان کیا اور پندرہ جون کو دوبارہ وزٹ کرنے اور احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے ادارے کے خلاف قانونی کارروائی کا اعادہ کیا -
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ صاحب کا خصوصی دلچسپی لیکر سکارکوئی کے عوام کے مسائل حل کرانے کی یقین دہائی پر سکارکوئی کے عوام کی طرف سے نمبردار کنوداس و سکارکوئی محمد الف خان صاحب نے شکریہ ادا کیا -

داریل ۔داریل منیکال بالا کوٹ کا پل کٸ سالوں سے التواع کا شکار تھا اب ھم نے  انتہاٸ ہی  محنت اور محبت  سے کام کیا ہے  اور...
11/05/2024

داریل ۔
داریل منیکال بالا کوٹ کا پل کٸ سالوں سے التواع کا شکار تھا اب ھم نے انتہاٸ ہی محنت اور محبت سے کام کیا ہے اور پل کو پانی کا دباٶ زیادہ ہونے سے پہلے والا حصے کا کام بھی ھم نے مکمل کیا اور اب باقی کام بھی جلد از جلد مکمل ہوگا
ان شاء اللہ ۔
تھیکدار راج عالم کا میڈیا سے گفتگوں ۔
رپورٹ ۔پرنس موسیٰ اسیر

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darel News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share