GNN News Bhimber

GNN News Bhimber آزاد کشمیر کی تازہ ترین خبروں ،تبصروں،انٹرویوز کےلیے رابطہ کر سکتے ہیں

16/06/2024

گڑھا کنجال زمین تنازعہ کا پہلا رخ عوام کے سامنے پیش خدمت ہے۔ فریق ثانی اپنا موقف دینا چاہے تو وہ بھی اپ لوڈ کردیا جاٸے گا۔

13/06/2024

زمینی تنازعہ کے اصل حقاٸق کیا ہیں ؟؟؟
گزشتہ چند ہفتوں سے گڑھا کنجال کے بعض افراد و دیگر کی جانب سے مسلسل کہا اور لکھا جا رہا ہے کہ یہ 100 کنال رقبہ چراگاہ ہے جس کا حقاٸق سے کوٸی تعلق نہیں ۔۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ
1)۔ 95 کنال رقبہ جس کا خسرہ نمبر 4466 ہے جو کہ شاملات دیہہ ہے اور اسے آفتاب احمد ولد غلام رسول قدیر حسین ولد رحمت علی ساکنان کوہل نے عبدالخالق خان وغیرہ سے خرید کیا ہوا ہے
2)۔ خسرہ نمبر 4466 من تعدادی رقبہ 5 کنال عبدالخالق خان سے آفتاب احمد ولد غلام رسول قدیر حسین ولد رحمت علی ساکنان کوہل نے خریدا اور تبادلہ کیا ہوا ہے جس کا باضابطہ محکمہ مال کے ریکارڈ میں اندراج موجود ہے
3)۔ مذکورہ بالا دونوں رقبہ جات 95 کنال خسرہ نمبر 4466 اور 5 کنال خسرہ نمبر 4466 من کی گرداوری خریف 2023 کے مطابق کاشتکاران کے لیے عبدالخالق خان وغیرہ اور قدیر خان وغیرہ کا اندراج ہے
4)۔ خسرہ جات نمبر 4466 اور 4466 من کسی بھی ریکارڈ محکمہ مال سے چراگاہ ثابت نہیں ہوتے ہیں اور نہ ہی مقبوضہ مالکان ہیں
وکلا اور زمینی معاملات کے قانونی پہلوٶں کو سمجھنے والے جانتے ہیں کہ اس ریکارڈ محکمہ مال کے مطابق قرق شدہ سو کنال زمین کے مالک آفتاب احمد اور قدیر حسین وغیرہ ہی ہیں۔۔

02/06/2024
02/06/2024

(رپورٹ راجہ حبیب الرحمن )

29/05/2024

سماہنی کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو

‏‎إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ إِیَّاکَ نَسْتَعین               with        📽📺👈
28/05/2024

‏‎إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ إِیَّاکَ نَسْتَعین











with 📽📺👈

مظفرآباد وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا یوم تکبیر پر خصوصی پیغام۔پاکستان کشمیری عوام کی امیدوں کا مرکز ہے ۔ وز...
28/05/2024

مظفرآباد

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا یوم تکبیر پر خصوصی پیغام۔

پاکستان کشمیری عوام کی امیدوں کا مرکز ہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر

مضبوط اور ناقابل تسخیر دفاع سے سیز فائر لائن کے اس پار لوگوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ چوہدری انوارالحق

ہندوستان خطے میں انتہا پسندانہ رحجانات کا مرکز بنتا جارہا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر

کشمیریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ۔ چوہدری انوارالحق

کشمیری بدترین بھارتی ظلم و بربریت کے سامنے نہ جھکے ہیں نہ جھکیں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیر

پاکستان نے تمام تر دباو کو مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے۔ چوہدری انوارالحق

ہندوستان اپنی جارحیت سے باز نہ آیاتواس کے نتائج بہت بھیانک ہو نگے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر

ہمیں اپنی دفاعی صلاحیت کو مضبوط سے مضبوط کرنا ہے تاکہ دشمن ہماری طرف دیکھنے سے پہلے سو بار سوچے۔ چوہدری انوارالحق

جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا سیز فائر لائن پر امن نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم آزادکشمیر

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈاکٹر ارم بتول کا بیسک ہیلتھ یونٹ دڑ تحصیل برنالہ کا دورہڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مقامی عمائدین کی...
25/05/2024

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈاکٹر ارم بتول کا بیسک ہیلتھ یونٹ دڑ تحصیل برنالہ کا دورہ

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مقامی عمائدین کی موجودگی میں بیسک ہیلتھ یونٹ دڑ میں ای پی آئی ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر نے مقامی عمائدین کے ساتھ ہیلتھ یونٹ کے متعلق تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے درپیش مسائل کو حل کرنے کا اعادہ کیا،

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا ممکنہ طور پر دور دراز علاقوں میں صحت اور ویکسینیشن کی سہولیات پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر نے سٹاف کو وقت کی پابندی اور عوام الناس کو ہیلتھ سروسز باہم پہنچانے کی ہدایات جاری کیں

24/05/2024
24/05/2024

بھمبرآزادکشمیر: میں قہر کی گرمی کے بعد بادلوں کے ڈیرے

23/05/2024

ٹکرز:استحکام پاکستان ریلی

بھمبرآزادکشمیر: پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی کال پر استحکام پاکستان ریلی نکالی گی

بھمبرآزادکشمیر:میں پاک فوج زندہ باد ، پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی

بھمبر:پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے شرکاء

بھمبر: مضبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے چوہدری پرویز اشرف

بھمبر:جلد کشمیر آزاد ہو گا انیس احمد کشمیری

بھمبرموضع جبی میں سکول طالب پر استاد کے تشدد کاواقع،وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کا نوٹس،طلباء پر تشدد کسی صورت بر...
22/05/2024

بھمبرموضع جبی میں سکول طالب پر استاد کے تشدد کاواقع،وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کا نوٹس،طلباء پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔ ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشدمحمودجرال کو کاروائی کی ہدایت کردی، ڈپٹی کمشنرنے فوری طور پرواقع کی تحقیقات و تحت ضابطہ کاروائی کے لیےایس ڈی ایم محمدعیص بیگ کوڈی ایس پی محمدنصیرخان کے ہمراہ متاثرہ طالب علم کے پاس بجھوایا جسکے بعدایف آئی آر کا اندارج کرلیاگیا،اسسٹنٹ کمشنر بھمبر محمد عیص بیگ نے ہمراہ ڈی ایس پی ٹیچر تشدد سے متاثرہ بچے اور اسکے ورثاسے ملاقات کی اور انہیں بتایا کے ایف آئی آر درج ہو گئی ہے اور قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

22/05/2024

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا بھمبر کے علاقے جبی میں طالب علم پر پرنسپل کے تشدد کا سخت نوٹس

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے طالب علم پر تشدد کرنیوالے پرنسپل کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا

وزیراعظم آزادکشمیر کے حکم کے بعد پرنسپل کے خلاف طالب علم پر شدید تشدد کی ایف آئی آر درج کر دی گئی

طالب علم پر تشدد کا واقعہ نیشنل فاؤنڈیشن کالج بھمبر جبی میں پیش آیا تھا

22/05/2024

ٹکرز بھمبرآزادکشمیر:

بھمبرآزادکشمیر: بھمبر کے علاقے جبی میں طالب علم پر پرنسپل کا تشدد

بھمبرآزادکشمیر:طالب علم پر تشدد کا واقعہ نیشنل فاؤنڈیشن کالج بھمبر جبی میں پیش آیا تھا

بھمبرآزادکشمیر:طالب علم کی فوٹیج Aryنیوز سے حاصل کر لے

20/05/2024

بھمبرآزادکشمیر:گرمی کی شدید لہرہے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے اوقات کار تبدیل کئےجائیں اسکولز صبح 7 تا ساڑھے11 بجے تک کھولیں۔انتظامیہ بھمبر اور محکمہ تعلیم کے زمہدران سکولوں کے اوقات کارتبدیل کرکہ عملدآمد کروائیں والدین کا مطالبہ

آئی جی آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا دیاگیاگریڈ بیس کے عبدالجبار نئے آئی جی ازاد کشمیر تعینات عبدالجبار ڈائری...
17/05/2024

آئی جی آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا دیاگیا

گریڈ بیس کے عبدالجبار نئے آئی جی ازاد کشمیر تعینات

عبدالجبار ڈائریکٹر ایف آئی اے زون میں تعینات تھے۔

ڈی آئی جی آپریشن شہزاد ندیم بخاری بھی تبدیل۔
شہزاد ندیم بخاری کی خدمات ایف آئی اے کے حوالے کر دی گئی۔

اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

حکومت آزاد کشمیر نے جواںٔنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات منظور کرلیے ،نوٹیفیکشین جاریآٹے کی فی من قیمت 2000 روپے مقرر ،ن...
13/05/2024

حکومت آزاد کشمیر نے جواںٔنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات منظور کرلیے ،نوٹیفیکشین جاری
آٹے کی فی من قیمت 2000 روپے مقرر ،نوٹیفیکیشن
گھریلو صارفین کے لیے 1 سے 100 یونٹ تک کی قیمت 3 روپے فی یونٹ مقرر
گھریلو صارفین کیلئے 100 سے 300 یونٹ تک کی قیمت 5 روپے فی یونٹ مقرر
گھریلو صارفین کےلیے 300 یونٹ سے اوپر 6 روپے فی یونٹ مقرر
کمرشل صارفین کیلئے 1 سے 300 یونٹ پر 10 روپے فی یونٹ مقرر
کمرشل صارفین کیلئے 300 یونٹ سے اوپر 15 روپے فی یونٹ مقرر۔

11/05/2024

وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق ہنگامی پریس کانفرنس کرنے جا رہے ہیں

11/05/2024

نیلم پل پر ایک نوجوان دریا کی نظر ہوگیا
پولیس کے خوف سے دریا میں چھلانگ مار گیا

میرپوراسلام گڑھعدنان قریشی (سب انسپکٹر)  اسلام گڑھ جھڑپ  کے دوران گولی لگنے سے شدید زخمی فوری ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ز...
11/05/2024

میرپور
اسلام گڑھ
عدنان قریشی (سب انسپکٹر) اسلام گڑھ جھڑپ کے دوران گولی لگنے سے شدید زخمی فوری ہسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گے
اللہ پاک جنت الفردوس میں جگہ عطا کریں آمین

مورخہ 10تا11مئی دو ایام کےلیے تمام جملہ سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات یونیورسٹی آف بھمبر کالجز ،سکولز اکیڈمیز دو آی...
09/05/2024

مورخہ 10تا11مئی دو ایام کےلیے تمام جملہ سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات یونیورسٹی آف بھمبر کالجز ،سکولز اکیڈمیز دو آیام کےلیے بند رہیں گے

ڈڈیال پھتراوں چار پولیس اہلکار شدید زخمی پاؤں کی ہڈی ٹوٹ ڈڈیال آزاد کشمیر دو پولیس ملازمین کو انتہائی سیریس حالت میں میر...
09/05/2024

ڈڈیال پھتراوں چار پولیس اہلکار شدید زخمی
پاؤں کی ہڈی ٹوٹ
ڈڈیال آزاد کشمیر
دو پولیس ملازمین کو انتہائی سیریس حالت میں میرپور ریفر کر دیا گیا
تاحال پولیس مظاہرین کی جھڑپیں جاری
میڈیا کو کوریج میں مشکلات کا سامنہ ہے

09/05/2024

ڈڈیال آزاد کشمیر
مظاہرین نے مزید چار پولیس اہلکار وں کو یرغمال بنا لیا ہے
پولیس اہلکار چھت پر چھپ کر بیٹھے تھے مظاہرین نے پکڑ لیا

کوٹلہ ارب علی خانسکول بس موضع عموانہ موڑ پر الٹ گئی  سکول بس کوٹلہ سے بچوں کولے کرجارہی تھی جو کہ تیز رفتاری سے الٹ گئیا...
09/05/2024

کوٹلہ ارب علی خان
سکول بس موضع عموانہ موڑ پر الٹ گئی سکول بس کوٹلہ سے بچوں کولے کرجارہی تھی جو کہ تیز رفتاری سے الٹ گئی

ایک کم سن طالب علم جان بحق درجنوں طلبہ زخمی متعدد کو معمولی چوٹیں آئیں

09/05/2024

ڈڈیال ھسپتال میں ایمرجنسی نافذ،

09/05/2024

ڈڈیال میں دوبارہ شلینگ سے مزید 8 طلباء متاثر،
بچیاں امتحان کے پیپرز دے رہی تھی۔۔ھسپتال ذرائع

09/05/2024

انیس احمد کشمیری ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ضلع بھمبر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر میں پرامن احتجاج کرنے والے جوائینٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے کہا کہ عوامی ایکشن کے مطالبات درست ہیں۔ان سے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے اسطرح نفرتوں میں اضافہ ھو گا ۔ پیپلزپارٹی اس عمل کی کسی صورت حمایت نہیں کر سکتی میں پیپلزپارٹی کی آزادکشمیر اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کرتا ھوں کہ اس میں مداخلت کریں۔ وزیراعظم آزادکشمیر ھوش کے ناخن لیں کیونکہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ھے۔

Address

Bhimber

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GNN News Bhimber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share